Baaghi TV

Author: +9251

  • لاہورمیں کرونا وائرس کی افواہوں کی تردید، مگرلوگ پھربھی خوف زدہ

    لاہورمیں کرونا وائرس کی افواہوں کی تردید، مگرلوگ پھربھی خوف زدہ

    لاہور: لاہورمیں کرونا وائرس کی افواہوں کی تردید، مگرلوگ پھربھی خوف زدہ،اطلاعات کےمطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے وائس چانسلر ارشد محمود نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جامعہ میں کرونا وائرس کے کیس سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔

    تفصیل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا کہ ہے جامعہ میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ترجمان لمز یونیورسٹی کی جانب سے بھی جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کرونا وائرس کے حوالے سے چلنے والی افواہوں پر کان دھریں۔ جامہ میں ایسا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

    لمز کے وائس چانسلر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ کرونا وائرس کے کیس سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ ایسی افواہیں یقین نہ کیا جائے اور نہ ہی انہیں پھیلایا جائے۔

    دوسری جانب جامعہ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ندا کرمانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ لمز میں کرونا وائرس سے متعلق زیر گردش خبریں افواہیں ہیں، انہیں نہ پھیلایا جائے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے احتیاط کیا جائے اور ایسی خبریں شیئر کرنے سے پہلے تصدیق کرلی جائے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور باقاعدگی سے ہاتھ دھونے اور چہرے کو چھونے جیسے حفاظتی اقدامات پر عمل کریں۔

  • سعودی عرب کا پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، غیر ملکیوں کوجلد نکل جانے کا الٹی میٹم

    سعودی عرب کا پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، غیر ملکیوں کوجلد نکل جانے کا الٹی میٹم

    سعودی عرب نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ، غیر ملکیوں کوجلد نکل جانے کا الٹی میٹم

    باغی ٹی وی : سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔
    سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اضافی پروازوں کے شیڈول کا کچھ دیر میں اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صرف اٹلی میں 900 افراد متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔62 ملین آبادی والے ملک میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، روم سمیت ملک بھر کی سڑکیں سنسان ہیں اور معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تجارتی و کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں بند ہیں اور لوگوں کو میل جول سے منع کر دیا گیا ہے۔

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس چین سے نکل کر دیگر ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔ چین سے باہر دو ہفتے کے دوران 13 گناہ زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک یہ وائرس دنیا کے 114 ممالک میں پھیل چکا جہاں اب تک 1 لاکھ 18 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کورونا وائرس:قانون بدل گئے ضابطے بدل گئے: سعودی عرب کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ،غیرملکیوں کو72 گھنٹے کی مہلت

    کورونا وائرس:قانون بدل گئے ضابطے بدل گئے: سعودی عرب کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ،غیرملکیوں کو72 گھنٹے کی مہلت

    ریاض :کورونا وائرس:قانون بدل گئے ضابطے بدل گئے: سعودی عرب کا ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق سعودی حکومت کے فیصلے کے تحت تمام عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پر آنے والوں کو 72 گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنا ہو گا۔

    سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے ملک کو لاک ڈاون کرنے کے فیصلے سے تمام ممالک اور ائیر لائنز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    سعودی اقامہ اور ریزیڈنسی رکھنے والے پاکستانیوں کو 72گھنٹوں میں سعودی عرب چھوڑنے کا واپس آنے کا آپشن دیا گیا ہے، اگر ملک کو ایک بار لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو پھر کسی کو بھی جانے یا آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔سعودی حکومت کے اعلان کے مطابق پی آئی اے نے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

    ترجمان پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں سے پاکستانی شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جائے گی، اضافی پروازوں کے شیڈول کا کچھ دیر میں اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دیگر ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور چند روز قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر مطاف کو بھی خالی کروا کر خانہ کعبہ میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا تھا۔

  • جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں‌آ ہی گئے ، نیب نے گرفتارکرلیا

    جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں‌آ ہی گئے ، نیب نے گرفتارکرلیا

    لاہور:جیو،جنگ کے مالک میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں‌آگئے ، نیب نے گرفتارکرلیا ،باغی ٹی وی کےمطابق جیو جنگ کے مالک اورنواز شریف کے یارخاص میر شکیل الرحمن بالآخرقانون کی گرفت میں آہی گئے ،باغی ٹی وی کےمطابق نیب نے میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق جیو،جنگ پرنوازشریف کی نوازشات،لاہورکی قیمتی ترین 54 کنال اراضی کا تحفہ،نیب نے میرشکیل کونیب آفس بلایا جہاں وہ سوالات کے جوابات نہ دے سکے جس پرنیب نے میر شکیل الرحمن کوگرفتارکرلیا ،اطلاعات کےمطابق قومی احتساب بیور(نیب) نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو 54 کنال غیر قانونی اراضی کیس میں آج 12 مارچ کو طلب کیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل میر شکیل 5 مارچ کو پہلی مرتبہ اس کیس میں پیش ہوئے تھے، اس پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ میر شکیل نے پہلی پیشی میں تین ملازم اور دو بچے نیب دفتر ساتھ لے جانے کی درخواست کی تھی تاہم ملازم ساتھ لانے کی درخواست مسترد کردی گئی تھی اور بچوں کو نیب دفتر میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

    میر شکیل سے استقبالیہ پر شناختی کارڈ لیا گیا اور اندراج رجسٹر پر دستخط کروائے گئے جس کے بعد انھیں کمرہ نمبر 2 میں لے جایا گیا جہاں اس سے قبل نواز شریف اور شہباز شریف سے بھی تفتیش ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کے مالک سے متعدد مرتبہ سوال کیا گیا کہ آپ کے میاں نواز شریف سے کیا مراسم ہیں، اس وقت کے وزیر اعلی میاں نواز شریف نے آپ کو غیر قانونی اراضی کیوں الاٹ کی؟

    دوران تفتیش میر شکیل سے اراضی کے معاہدے کے دستاویزات طلب کی گئیں جو وہ پیش نہ کرسکے۔ اس وقت کے وزیر اعلی نےدرخواست کے بغیر الاٹمنٹ کی سمری ایل ڈی اے کو بھجوائی۔ میر شکیل نے اپنا محل مکمل کرنے کیلے جوہر ٹاون کی دو گلیاں بھی گھرمیں شامل کیں۔

  • اپنے اپنوں کے سامنے مرنے لگے ،مرنے والوں سے نظریں چرانے لگے، اٹلی میں کورونا سے مزید 189 افراد ہلاک، تعداد 1000سے زیادہ  ہوگئی

    اپنے اپنوں کے سامنے مرنے لگے ،مرنے والوں سے نظریں چرانے لگے، اٹلی میں کورونا سے مزید 189 افراد ہلاک، تعداد 1000سے زیادہ ہوگئی

    روم:بازاروں ، گھروں اور راستوں پرلوگ مررہے ہیں ، اٹلی میں کورونا سے مزید 189 افراد ہلاک، تعداد ہزارسے زائد ہوگئی،اطلاعات کےمطابق اس دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے اٹلی کو لپیٹ میں لے لیا، ایک دن میں مہلک وبا سے قریباً 189 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے دوران چین کے بعد اٹلی میں اموات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 189 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1000سے زائد ہوگئی ہے جب کہ 2 ہزار 313 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، دارالحکومت روم سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 462 تک جا پہنچی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صرف اٹلی میں 900 افراد متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔62 ملین آبادی والے ملک میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے، روم سمیت ملک بھر کی سڑکیں سنسان ہیں اور معمولات زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا آج دوسرا روز ہے، تجارتی و کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، تعلیمی ادارے، مارکیٹیں بند ہیں اور لوگوں کو میل جول سے منع کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے سربراہ سربراہ ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس چین سے نکل کر دیگر ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش ہے۔ چین سے باہر دو ہفتے کے دوران 13 گناہ زیادہ کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے، اب تک یہ وائرس دنیا کے 114 ممالک میں پھیل چکا جہاں اب تک 1 لاکھ 18 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کورونا وائرس؛ دوریاں ہونے لگیں ، رشتے ٹوٹنے لگے ، امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پرپابندی

    کورونا وائرس؛ دوریاں ہونے لگیں ، رشتے ٹوٹنے لگے ، امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پرپابندی

    واشنگٹن:کورونا وائرس؛ دوریاں ہونے لگیں ، رشتے ٹوٹنے لگے ، امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پرپابندی،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پرپابندی لگادی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پر30 روزکے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپ سے امریکا کیلیے سفری پابندیوں کا اطلاق جمعہ کی شب سے ہوگا۔

    امریکی صدرنے کہا کہ یورپی یونین نے انسداد کورونا کیلیے فوری اقدامات نہیں اٹھائے، امریکا آنے والےافراد کورونا پھیلانے کا سبب ہیں، سفری پابندیاں قبل ازوقت ختم کرنے کیلیے صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے، بزرگ امریکی غیرضروری سفرکریں، نہ اجتماعات میں جائیں، امریکی عوام کی حفاظت کیلیے پورازورلگادیں گے۔

    صدرٹرمپ نے بعض اداروں کیلیے ٹیکس ادائیگی 3 ماہ موخرکرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد اورملازمین کیلیے جلدریلیف کا اعلان کروں گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے جن میں سے 10 ہزاراٹلی میں ہیں جہاں وائرس سے 631 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو ’عالمی وبا‘ (پینڈیمک) کا درجہ دیدیا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا پھیلنے لگا ،  گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، تعداد 21 ہو گئی

    پاکستان میں کرونا پھیلنے لگا ، گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، تعداد 21 ہو گئی

    اسلام اباد :گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق، پاکستان میں تعداد 21 ہو گئی،اطلاعات کےمطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔

    کرونا وائرس کے نئے مریض کی شناخت کے حوالے سے ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شگر کے رہائشی مظہر علی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وائرس کے تدارک کے لیے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دی گئی۔

    حکام کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں کل صبح کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسکولوں کی بندش، سیاسی اور سماجی رابطوں پر جزوی پابندی کے معاملے پر بھی غور ہو گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں طورخم بارڈر کی بندش کا معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھانے کا بھی فیصلہ ہوا۔

    دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ حالات مکمل کنٹرول میں ہیں، احتیاطی تدابیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔محمود خان کا کہنا تھا کہ عوام خوف و ہراس کا شکار ہونے کی بجائے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کےمعاملے پر جلد قومی سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلایا جائےگا، قومی سلامتی کونسل اجلاس سے متعلق پارلیمانی پارٹی کوآگاہ کردیا گیا ہے۔

  • منڈی بہاوالدین میں بڑی ڈکیتی

    منڈی بہاوالدین میں بڑی ڈکیتی

    ایک اور بڑی ڈکیتی
    رپورٹ (کاشف تنویرباغی نیوز منڈی بہاوالدین) تفصیلات کے مطابق ملک کریانہ سٹور واسو روڈ پر آج صبح دس بجے 4 نقاب پوش ڈاکو اسلحہ کے زور پر تین لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے. منڈی بہاؤالدین میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے ہر روز کئی جگہ پر ڈکیتیاں اور چوریاں ہونا اب معمول بن چکا ہے. جس کی وجہ سے منڈی بہاؤالدین کی اکثر ایسوسی ایشنز بھی اب ڈی پی او ناصر سیال کے خلاف ہو چکی ہیں.

  • کورونا خطرات کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے،شہبازشریف

    کورونا خطرات کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے،شہبازشریف

    کورونا خطرات کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگائی جائے

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا خطرات کے پیش نظر ملک میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ کردیا انہوں‌نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کے کورونا کو عالمی وبا قرار دینے کے بعد حکومت سنجیدگی دکھائے .اقدامات، انتظامات ، احتیاط وآگہی پر مبنی قومی حکمت عملی بنائی جائے.وزیراعلی سندھ اور ان کی ٹیم کے تحفظات اور تشویش پر فوری اقدامات کئے جائیں

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی کوششوں کے باوجود عمران نیازی کا اب تک رابطہ نہ کرنا قابل مذمت اور مجرمانہ لاپرواہی ہے .ذاتی سیاسی انتقام کو صحت عامہ کے ہنگامی اور حساس امور میں لانا وزیراعظم کے منصب اورفرض کی خلاف ورزی ہے
    عمران نیازی نے اب تک کورونا کی عالمی وباپرایک اجلاس تک بلانے کی زحمت نہیں کی .ہوائی اڈے،بندرگاہوں، ملکی داخلی راستوں پر وفاق کا کنٹرو ل ہے، سکریننگ ٹھیک ہوتی تو بعد میں مریض سامنے نہ آتے . پوری دنیا کے سربراہان، وزراءاعظم اعلی ترین سطح پر معاملے کو نمٹنے کے لئے متحرک ہیں،یہ قوم کی زندگی کا مسئلہ ہے، اس پرمعیشت، آٹا چینی، بجلی گیس والا مجرمانہ رویہ رہا تو سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے
    ضروری فیصلے کرنے میں مجرمانہ غفلت اور تاخیر کے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں

  • بھارتی فوج کے ریٹارڈ میجرکا  شہید پائلٹ نعمان اکرم  کو خراج تحسین

    بھارتی فوج کے ریٹارڈ میجرکا شہید پائلٹ نعمان اکرم کو خراج تحسین

    بھارتی فوج کے ریٹارڈ میجرکا شہید پائلٹ نعمان اکرم کو خراج تحسین
    باغی ٹی وی :بھارتی فوج کے ریٹائرڈ آفیسر میجر گوریو نے پاکستان ایئرفورس کے شہید پائلٹ نعمان اکرم کو خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آپ کے ذہن میں سوال آتا ہوگا کہ آپ ایک دشمن کے لیے تعزیتی پیغام دے رہیں ،تو میں کہتا ہوں جی ہاں وہ ایک دشمن تھا لیکن وہ بہادری سے اپنے ملک کے لیے یہ کام کرہا تھا.ایسی موت ایک اعزازوالا کام ہے اور میں کہتا ہوں کہ ان کی روح کو اخروی دنیا میں‌آرام پہنچے.

    یاد رہے کہ پاکستان ائیرفورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،چوہدری شجاعت حسین، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔