Baaghi TV

Author: +9251

  • ملازمین اگرادارے سے مخلص نہیں تو حکومت پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرے،خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں : چیف جسٹس

    ملازمین اگرادارے سے مخلص نہیں تو حکومت پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرے،خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں : چیف جسٹس

    اسلام آباد:ملازمین اگرادارے سے مخلص نہیں تو حکومت پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرے،خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں :اطلاعات کےمطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد نے حکومت کو پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔

    ذرائع کےمطابق آج چیف جسٹس نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عجیب صورت حال ہے کہ ملازمین ایک طرف اسٹیل مل کو تباہ کرنے پرتلے ہیں ، حکومت اسٹیل مل کو چلانے کے لیے جوکرسکتی ہے ، کرے یہ ملک کا ایک بہت بڑا ادارا ہے

    سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ملازم زرداد عباسی پروموشن کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے اسٹیل ملز سے متعلق احکامات جاری کیے۔

    دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اسٹیل 2015 سے بند پڑی ہے، اس کی بندش کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں اور مراعات مل رہی ہیں، پاکستان اسٹیل کا سالانہ اربوں روپےکا بوجھ حکومت پرپڑرہا ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان اسٹیل بہت مسائل پیدا کر رہی ہے، لگتا ہےملک کا سارا بجٹ اسی میں چلا جائےگا، حکومت پاکستان اسٹیل کے تمام ملازمین کوفارغ کرے اور سیکریٹری صنعت و پیداوار معاملے کو فوری طور پر دیکھیں۔

    جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو نوکری پرکیوں رکھا ہوا ہے، اگر حکومت اسے چلانا چاہتی ہے تو نئے لوگ بھرتی کرے، موجودہ ملازمین کو بیٹھ کر کھانے کی عادت پڑگئی ہے۔

  • مستقبل کے وزیراعظم ؟ حماد اظہر کو بین الاقوامی ادارے نے بڑا اعزاز دے دیا

    مستقبل کے وزیراعظم ؟ حماد اظہر کو بین الاقوامی ادارے نے بڑا اعزاز دے دیا

    جینیوا:مستقبل کے وزیراعظم ؟ حماد اظہر کو بین الاقوامی ادارے نے بڑا اعزاز دے دیا،اطلاعات کےمطابق عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا نام نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم نے نوجوان عالمی رہنماؤں کی فہرست جاری کی جس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی کا نام بھی شامل کیا گیا۔عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں حماد اظہار کا نام 114 نوجوان عالمی رہنماؤں کے ساتھ شامل کیا گیا، انہیں ادارے کی جانب سے یہ اعزاز کم عمر وزیر بننے اور اچھے انداز سے سیاسی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔

    بین الاقوامی ادارے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں اگر جنوبی ایشیا کی بات کی جائے تو حماد اظہر کو دوسرا نمبر دیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستانی خاتون صحافی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ نوجوان عالمی رہنما کی فہرست میں نام شامل ہونا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ڈبلیو ای ایف کی جانب سے یہ اعزاز چالیس سال سے کم عمر ایسے شخص کو دیا جاتا ہے جو سول سوسائٹی، ثقافت، کلچر، کاروبار یا سرکاری سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائے۔

    یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما حماد اظہراس حوالے سے خوش قسمت ہیں کہ جب وزیراعظم عمران خان نےامریکہ کے دوران ایک بہت بڑا تاریخی جلسہ کیا تھا اوراس وقت وہاں دسیوں ہزارلوگ موجود تھے ، اس دوران اجتماع گاہ سے یہ آوازیں آنے لگیں‌کہ ہمیں آپ پریقین ہے آپ ایمانداراورسچے لیڈرہیں، محب وطن ہیں ، لیکن آپ کے بعد اس ملک کی قیادت کون سنبھالے گا

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ہزاروں کے اس مجمع میں وزیراعظم عمران خان نے وہاں جمع ہونےوالے پاکستانیوں سے کہا تھا کہ پریشان نہیں ہونا میں تمہیں دونوجوان رہنما دے کرجاوں گا جو سچے ، ایماندار،مخلص ، محب وطن اورپاکستانیوں کے لیے درد دل رکھنے والے ہیں

    اس مجمع میں وزیراعظم عمران خان نے ہزاروں کے اس اجتماع کو کہا تھا کہ پہلا نوجوان رہنما حماد اظہر ہے جوملک کوچلانے کی صلاحیت رکھتا ہے اوردوسرا مخلص اورایماندارنوجوان رہنما مراد سعید ہے ،عمران خان نے اس موقع پر کہا تھا کہ میرے بعد یہ نوجوان اس ملک کی قیادت سنبھالیں گے

  • رات گئے لڑکی سے ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کے گھر والوں نے قتل کر دیا

    رات گئے لڑکی سے ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کے گھر والوں نے قتل کر دیا

    تھانہ کھٹیالہ شیخاں کے علاقے بیکھی شریف رات گئے لڑکی سے ملنے آنے والے عاشق کو لڑکی کے گھر والوں نے قتل کر دیا قاتل کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے قتل ہونے والے کا تعلق جھجا ہور کلاں سے بتایا جاتا ہے

  • سینئر اینکر پرسن  مبشر لقمان نے حکومت پاکستان سے  کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے سخت اقدام کرنے کا مطالبہ کردیا

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے حکومت پاکستان سے کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے سخت اقدام کرنے کا مطالبہ کردیا

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے حکومت پاکستان سے کرونا وائرس کے عدم پھیلاؤ کے لیے سخت اقدام کرنے کا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں اور یہ تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے.اس صورت حال میں حکومت پاکستان کو حفاظی اقدامات سختی سے اٹھانا چاہیے ،ہمارے ہاں صحت کے حوالے سے وہ سہولیات نہیں ہیں جوکرونا وائرس کی تباہی کے بوجھ کر اٹھا سکے ، برائے مہربانی تمام پاکستانی اپنے ہاتھوں اور جسم کو جراثیم سے محفوظ رکھیں (جراثیم کش صابن سے دھو کر)اور وقفے قفے سے گرم پانی پیتے رہیں. سندھ حکومت پبلک گیدرنگ اور عوامی اجتماعات پر پابندی کیوں نہیں لگا رہی جبکہ حفاظتی اقدامات سب سے مقدم ہیں.
    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں.یہ تعداد بڑھ رہی ہے.
    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اورنگ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سالانہ ناتھ شاشتی یاترا کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اورنگ آباد میں یہ یاترا ہر سال منائی جاتی ہے جس میں مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں جو ناتھ شاشتی یاترا کے نام سے مشہور ہے۔ یہ یاترا اس سال 14 تا 18 مارچ منعقد ہونے والی تھی جس میں تقریباً 5 لاکھ یاتریوں کی شرکت توقع کی جارہی ہے.

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    دوسری جانب انڈین میڈیکل اسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر عوام کو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تفصیلات بتانے سے ملک بھر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔حکومت کرونا وائرس کے حوالہ سے مریضوں کی تعداد عوام تک نہ پہنچائے اور حفاظتی اقدامات تیز کیے جائیں.

  • تہران سے آنے والے زائرین کے ایک خاندان کو مستونگ انتظامیہ نے روک کر نوشکی انتظامیہ کے حوالے کر دیا

    نوشکی – تہران سے آنے والے زائرین کے ایک خاندان کو جس میں دو خواتین 3 بچے اور ایک مرد شامل ہے مستونگ انتظامیہ نے روک کر نوشکی انتظامیہ کے حوالے کر دیا زائرین پشاور کے رہائشی ہیں جو بذریعہ ٹیکسی تفتان سے نکلے تھے جنہیں نوشکی پولیس نے رات ڈیڑھ بجے بجے سول ہسپتال پہنچا دیا. جنہیں فوکل پرسن آئسولیشن وارڈ ڈاکٹر ظفر مینگل انچارج آئسولیشن وارڈ ڈاکٹر محمد ناصر خان نے اسکین کیا ایک بار پھر یہ سوال سامنے آ رہا ہے کہ تفتان سے بذریعہ ٹیکسی موٹر کار یہ خاندان ضلع مستونگ تک کیسے پہنچا چاغی اور نوشکی کے سیکورٹی چیک پوسٹوں سے یہ خاندان کیسے نکلا جو مستونگ تک پہنچا جبکہ اے سی نوشکی ثوبان سلیم دشتی نے آئسولیشن وارڈ سول ہسپتال میں میڈیا کو کوریج کرنے سے روکا مسافروں سے ڈیٹا لینے سے زبردستی منع کردیا انہوں نے کہا کہ یہ آفیشل لوگ ہیں جن کے لئے ہدایات ہمیں اوپر سے آئی ہیں. ان میں خواتین اور بچے شامل ہیں. مذکورہ خاندان کو آج رات نوشکی سرکٹ ہاوس میں رکھا گیا ہےاسسٹنٹ کمشنر کے مطابق کل صبح چیف سیکٹری کی ہدایات کی روشنی میں مذکورہ خاندان کو کوئٹہ جانے دیا جائے گا یا تفتان واپس کر دیا جائے گا زیر نظر گاڑی جسمیں تہران سے آیا ھوا خاندان سفر کر رہاتھا.

  • کرونا وائرس: مقبوضہ جموں و کشمیر لمبے عرصے کے لیے بند کردیئے گئے

    کرونا وائرس: مقبوضہ جموں و کشمیر لمبے عرصے کے لیے بند کردیئے گئے

    سرینگر: کرونا وائرس: مقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،اطلاعات کے مطابق نیشنل ہیلتھ مشن کے ڈائریکٹر بھوپندر نے کہا ہے کہ کمارکرونا وائرس کی وجہ سےمقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے’

    مقبوضہ کشمیر :سے ذرائع کے مطابق آڈیٹوریم ہال میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نےکہا کہ’ این ایچ ایم کی لوگوں سے اپیل کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ تیار ہیں۔’

    انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں یونیورسٹی سطح تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 31 مارچ تک بند رہیں گے جبکہ بورڈ امتحانات اپنے مقرر شدہ تاریخوں پر ہونگے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھوپندر کمار نے کہا کہ’ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پر ہجوم مقامات کا دورہ نہ کرے اور بلاوجہ سفر کرنے سے پرہیز کرے۔

    لوگوں سے افواہوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر این ایچ ایم نے کہا کہ’ اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جارہی اطلاعات پر ہی بھروسہ کیا جانا چاہیے۔’بھوپندر کمار نے کہا کہ لوگوں کو ہر طرح کی احتیاط برتنی چاہیئے اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے۔علامات پائی جانے کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رابطہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ صورتحال پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ کسی بھی ملک کا دورہ کیا ہے تو وہ رضاکارانہ طور اپنے سفر کی تفصیلات حکام دیں۔ڈائریکٹر نے کہا کہ اس بیماری کے پھیلا کو موثر طور روکا جاسکتا ہے۔اسی مقصد کے لئے کورونا وائرس کے بارے میں معلومات عام کی جارہی ہے۔بھوپندر کمار نے مزید کہا کہ علامات اور سفری تفصیلات کی معلومات دینے کے لئے جموں اور سرینگر ائیر پورٹز پر مخصوص کانٹر قائم کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ریاستوں سے جموں وکشمیر آنے والے مسافروں کی لکھن پور او رلور منڈا میں سکریننگ کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ جموں ، کٹرا اور ادھمپور ریلوے سٹیشنز پر ہیلپ ڈیسک قائم کئے جاچکے ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت نے سماجی، مذہبی یا سیاسی اجتماعات منعقد نہ کرنے کی لوگوں کو صلاح دی ہے۔ اس موقع پر ناظم اطلاعات ڈاکٹر سید سحرش اصغر اور جموں وکشمیر میں نوڈل آفیسر کورونا وائرس ڈاکٹر شفقت اقبال بھی موجو د تھے۔

  • کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں کتنی دیر لگے گی

    کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں کتنی دیر لگے گی

    کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری میں کتنی دیر لگے گی

    باغی ٹی وی :کورونا وئرس کی کو تیار کرنے میں کتنی دیر لگ سکتی ہے .کہا جارجا رہا ہے کہ بہترین صورت حال میں اس پر کام کیا جائے تو یہ ویکسین ایک سال سے پہلے تیارنہیں ہوسکتی ہے
    کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے کیمبرج، میسا چیوسیٹس میں واقع ماڈرنا فارما سیوٹیکل کے سربراہ اسٹیفن بینکل نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے جینیاتی بنیاد پر کام کرنے والی ایک ویکسین تیار کی ہے لیکن اس کا دوسرا مرحلہ (فیزٹو) اس سال موسمِ گرما میں شروع کیا جائے گا۔

    دوسری جانب چھ امریکی سربراہ کے مشیرِ صحت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف الرجی اینڈ انفیکشنز ڈیزیز کے سربراہ اینتھونی فاؤکی نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ایک مؤثر ویکسین بنانے میں 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔اسی ملاقات میں دیگر کئی کمپنیوں کے سرہراہ بھی شریک تھے جنہوں نے ماضی میں زکا وائرس کے خلاف اپنی ویکسین کی کامیابی سے صدرٹرمپ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کورونا ویکسین کا سیفٹی (حفاظتی) مطالعہ اپریل میں شروع کیا جارہا ہے۔

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری :کپواڑہ میں بھی 3 نوجوان گرفتار،لوگ گھروں میں‌ محصور

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری :کپواڑہ میں بھی 3 نوجوان گرفتار،لوگ گھروں میں‌ محصور

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری :کپواڑہ میں بھی 3 نوجوان گرفتار،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ان تینوں کے ایک ہائی پروفائل کمانڈر بشیر پیر عرف امتیاز عالم سے قریبی رابطے تھے۔

    ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک مخصوص اطلاع پر پولیس اور فوج نے کپواڑہ کے کرال پورہ علاقے میں سرگرم حزب المجاہدین کے ارکان اعزاز پائیر ، ساکن کنن پوش پورہ کپواڑہ ، محمد الطاف پائیر اور عبد الروف ملک کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو دارسن کپواڑہ کے رہائشی ہیں ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع کپواڑہ میں 2000سے اب تک 216مختلف واقعات میں 378افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ 1633واقعات میں 2723افراد شہید کئے گئے جن میں342شہری شامل ہیں۔ضلع کپواڑہ میں اسی عرصے میں 419سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔کپواڑہ میں 8خود کش حملوں میں 19سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 5زخمی ہوئے۔

  • مقبوضہ کشمیر : پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 396 افراد گرفتار کئے ہیں:بھارتی حکومت نے تسلیم کرلیا

    مقبوضہ کشمیر : پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 396 افراد گرفتار کئے ہیں:بھارتی حکومت نے تسلیم کرلیا

    کسرینگر:مقبوضہ کشمیر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 396 افراد حراست میں لئے گئے،اطلاعات کے مطابق بھارتی حکومت نے بدھ کے روز پارلیمنٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حراست میں لئے گئے 4511 افراد میں سے پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) کے تحت 396 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

    وزیر مملکت برائے امور داخلہ جی کشن ریڈی نے راجیہ سبھا میں شرومنی اکالی دل کے ممبر پارلیمنٹ سردار سکھدیو سنگھ دھندسا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جن لوگوں پرپی ایس اے عائد کیا گیا ،ان میں تین سابق وزرائے اعلی ، محبوبہ مفتی ، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ شامل ہیں۔

    حکومت نے کہا کہ 7357افراد جن میں پتھراوکے ملزم، شرپسند ، زیرزمین کارکن، علیحدگی پسند،شامل ہیں ، کو اگست ، 2019 سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔کشمیر میں PSA کے تحت کل 8 مرکزی رہنماوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق 16 ستمبر ، 2019 کو ، رکن پارلیمنٹ اور تین بار سابق وزیر اعلی اور عمر عبد اللہ کے والد فاروق عبداللہ پر پی ایس اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عمر ، محبوبہ اور فاروق ان درجنوں کشمیری سیاستدانوں میں شامل تھے جن کو آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔

  • کرونا وائرس نے فرانس میں مزید جانیں لے لیں

    کرونا وائرس نے فرانس میں مزید جانیں لے لیں

    کرونا وائرس نے فرانس میں مزید 15 افراد کی جان لے لی۔ دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 633 ہو گئی۔

    باغی ٹی وی رپورٹ : میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے حملوں میں تیزی آ گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فرانس میں مزید 497 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار 281 ہو گئی۔

    کورونا وائرس دنیا کے 122 ممالک تک پہنچ گیا جس کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ، 26 ہزار 369 ہو گئی۔ برطانیہ کے مزید 73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 456 ہو گئی۔اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 827 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایران میں ہلاکتوں کی تعداد 354 ہو گئی۔ اٹلی نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 28.3 ارب ڈالر مختص کر دیے۔

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح‌رہے کہ وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 827 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 12،462 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر کرونا وائرس نے ایران کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں وائرس سے 354 اموات ہو چکی ہیں اور مجموعی متاثرین کی تعداد 9000 ہے۔

    چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7،869 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو جنوبی کوریا میں اٹلی اور ایران سے بہت کم اموات واقع ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں