Baaghi TV

Author: +9251

  • کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرکیا کیا پابندیاں لگ گئیں

    کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرکیا کیا پابندیاں لگ گئیں

    کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پرکیا کیا پابندیاں لگ گئیں

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر سلفی بنانے، ہاتھ ملانے اور آٹو گراف دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    کورونا وائرس کے خوف کے باعث انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنی ٹیم کو دورہ سری لنکا کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے عالمی ادارہ صحت کے مشورے کے مطابق ٹیم کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دے دیا۔

    کورونا وائرس کے پیش نظر انگلینڈ کرکٹ ٹیم نہ صرف شائقین کے ساتھ سیلفی لینے سے گریز کرے گی بلکہ عوامی مصروفیات کو بھی محدود کرے گی۔
    واضح‌رہے کہ وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 827 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 12،462 ہو چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر کرونا وائرس نے ایران کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے جہاں وائرس سے 354 اموات ہو چکی ہیں اور مجموعی متاثرین کی تعداد 9000 ہے۔

    چوتھے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جہاں 66 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 7،869 لوگ وائرس سے متاثرہ ہیں، متاثرہ افراد کی تعداد کو مدنظر رکھا جائے تو جنوبی کوریا میں اٹلی اور ایران سے بہت کم اموات واقع ہوئی ہیں۔

    پانچویں نمبر پر سب سے زیادہ اموات اسپین میں ہوئی ہیں جہاں 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد صرف 2277 ہے۔
    فلسطین میں کرونا متاثرین کی تعداد 30 ہو گئی ہے، جس کے بعد سیاحوں پر 2 ہفتے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت میں بھی وائرس کے 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، افغانستان میں بھی کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں، پاکستان میں کرونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آ چکے ہیں.

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان 2 اور بلوچستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز آج بھی منفی زون میں ہوا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز آج بھی منفی زون میں ہوا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز آج بھی منفی زون میں ہوا اور آغاز پر ہی مارکیٹ 803 پوائنٹس گر گئی۔

    باغی ٹی وی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہی ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر ہی 803 پوائنٹس کی کمی ہو گئی اور انڈیکس 36 ہزار 870 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔

    رپورٹ فائل ہوتے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس 586 پوائنٹس کی کمی کے سات 36 ہزار 953 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 30,404,780 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,655,971,527 بنتی ہے
    کل عالمی مارکیٹس کے بر عکس پاکستان میں دوسرے روز بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس453 پوائنٹس کے اضافے سے38,148.97 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور55,897,550 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت3,344,191,501 پاکستانی روپے رہی تھی

  • سرگودہا:یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلباء وطالبات کا ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ

    سرگودہا:یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلباء وطالبات کا ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ

    سرگودہا:یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلباء وطالبات کا ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ
    سرگودہا:یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کریمنالوجی کے طلباء وطالبات نے پروفیسر ذین العابدین اور میڈم صائمہ کی سربراہی میں ماڈل تھانہ سٹی کا دورہ کیا۔ طلبا وطالبات کو ماڈل تھانہ سٹی کے فرنٹ ڈیسک، مال خانہ وتھانہ کے دیگر مقامات دکھائے گئے۔ فوکل پرسن ماڈل تھانہ سٹی صفدر اقبال نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور شعیب دستگیر کے خصوصی اقدامات اور پولیس اصلاحات پالیسی کے تحت ماڈل تھانہ میں کی جانے والی جدید اصلاحات ، استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی اور اس کے استعمال کرائم روکنے کے سلسلہ میں پولیس کی طرف سے کیے جانے والے اقدامات اور جدید طریقہ تفتیش کے بارہ میں اساتذہ اور طلباوطالبات کو بریفنگ دی۔

  • سرگودھا: تھانہ بھیرہ  پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان  سے اسلحہ برآمد

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے اسلحہ برآمد

    سرگودھا: تھانہ بھیرہ پولیس کی کاروائی، گرفتاردو ملزمان سے اسلحہ برآمد
    سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ فواد شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ بھیرہ کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عدیل سکنہ جھاوہ سے رائفل444بوراور ثناء اللہ سکنہ فتح پورنون سے بندوق12بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے ۔

  • پولینڈ کے آرمی چیف کرونا وائرس کا شکار

    پولینڈ کے آرمی چیف کرونا وائرس کا شکار

    پولینڈ :پولینڈ کے آرمی چیف کرونا وائرس کا شکار،اطلاعات کےمطابق پولینڈ کی وزارت دفاع نے منگل کے روز بتایا ہے کہ مسلح افواج کےسربراہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ جرمنی کے سفر پرتھے۔ واپسی پران کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی کی تصدیق کی گئی ہے۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پولش وزارت دفاع نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ جرمنی میں فوجی اجلاس سے واپسی کے بعد جنرل جاروسلاف میکا کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ سے پتا چلا ہے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ان کے ساتھ سفر کرنے والے دیگر افسران کو الگ تھلگ کردیا گیا ہے۔

    یوروپی پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے منگل کے روز کہا تھا کہ انہوں نے اٹلی کا سفر کرنے کے بعد احتیاطا برسلز میں واقع اپنے گھر پرخود کودیگر افراد سے الگ تھلگ کردیا تھا۔

    اطالوی شہریت رکھنے والے ساسولی نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کام کرتی رہے گی اور اپنے فرائض منصبی ادا کرتی رہے گی۔ جمہوریت کی راہ میں ایک وائرس رکاوٹ نہیں بن سکتا۔
    ایک عہدیدار نے بتایا کہ یوروپی پارلیمنٹ نے پیر کے روز کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظراپنی ماہانہ میٹنگ مختصر کردی تھی۔

    یہ اجلاس فرانس کے اسٹراسبرگ میں پوری پارلیمنٹ میں ہونا تھا لیکن اس خدشے کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا تھا کہ وہاں سفر کرنے سے وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

  • سوات: پولیس اہلکار عمران خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا

    سوات: پولیس اہلکار عمران خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا

    سوات:سوات: پولیس اہلکار عمران خان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا،اطلاعات کے مطابق ہم نیوز کے بیوروچیف شیرین زادہ کے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار عمران کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوات میں ہم نیوز کے بیوروچیف شیرین زادہ کے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار عمران خان کو نامعلوم افارد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ،عمران خان ہم نیوز کے رپورٹر شیرین زادہ کی ڈیوٹی پر تعینات تھے

    پولیس ذرائع کے مطابق عمران ڈیوٹی سے فارغ ہوکر موٹرسائکل پر سوار ہوکرمینگورہ اپنے گھر ارہےتھے کہ کانجو میں نیشنل بنک کے قریب ان کو شہید کردیا گیا نامعلوم حملہ اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

  • ایم ٹی آئی ایکٹ منظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ،حکومت ڈٹ گئی

    ایم ٹی آئی ایکٹ منظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ،حکومت ڈٹ گئی

    لاہور:پنجاب اسمبلی میں ایم ٹی آئی ایکٹ منظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق ایم ٹی آئی ایکٹ پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہو گیا تاہم اپوزیشن کی جانب سے ایم ٹی آئی ایکٹ کی مخالف ترامیم مسترد کر دی گئیں۔

    ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت سرکاری ہسپتالوں کے مالی اور انتظامی معاملات چلانے کے لئے بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ انتظامی بورڈ 3 سال کیلئے ہسپتال میں ڈائریکٹرز کی بھرتی اور برطرفی کر سکے گا۔بورڈ ہسپتال کو چلانے کے لئے ترقیاتی منصوبہ اور آلات کی خریداری کا ذمہ دار ہوگا۔

    بورڈ کو اپنے ہسپتال میں پروفیسرز، سرجن، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو بھرتی کرنے کا اختیار ہوگا۔بورڈ اپنے ہسپتال کے مالی معاملات چلانے کے لئے علاج کی فیسوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔ وزیر صحت چیئر پرسن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری وائس چیئرمین اور 5 ممبرز بورڈ میں شامل ہونگے۔

    دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الائنس نے ایم ٹی آئی ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر سلمان حسیب کا کہنا ہے کہ ہم اس ایکٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔ان ہسپتالوں کو بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل کل طے کریں گے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ بل کا پاس ہونا افسوسناک اور مریض دشمنی ہے۔ ایم ٹی آئی ایکٹ بل ہسپتالوں میں نافذ نہیں ہونے دینگے۔

  • کراچی ائیرپورٹ پرقرنطینہ مرکزبنانے میں ہماری مدد کی جائے ، سندھ حکومت کا وفاق کوخط

    کراچی ائیرپورٹ پرقرنطینہ مرکزبنانے میں ہماری مدد کی جائے ، سندھ حکومت کا وفاق کوخط

    کراچی :کراچی ائیرپورٹ پرقرنطینہ مرکزبنانے میں ہماری مدد کی جائے ، سندھ حکومت کا وفاق کوخط،اطلاعات کےمطابق ملک میں خاص کرکراچی میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سندھ حکومت نے بیرون ملک سے آنے والےمسافروں کے لیےکراچی ائیرپورٹ پر قرنطینہ مرکز بنانے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی جانب سے خط میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ، وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کو مخاطب کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بیرون ملک سےآنے والے مسافروں کے لیےکراچی ائیرپورٹ پر قرنطینہ مرکز قائم کرے تاکہ وہاں کورونا وائرس کے مشتبہ افرادکو رکھاجاسکےگا۔

    سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ائیر پورٹ پر قرنطینہ کےقیام سے بیرون ملک سے آنےوالوں کو رکھنے میں معاونت ملےگی، خط میں فلو،نزلہ زکام ،جسم کادرد اور بخار میں مبتلا افرادکو قرنطینہ میں رکھنےکی تجویز دی گئی ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قرنطینہ کےقیام میں سندھ حکومت ہرممکن معاونت فراہم کرےگی۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 ہے جن میں سے 15 مریضوں کا تعلق سندھ (14 کراچی ایک حیدرآباد) ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے 2،2 جب کہ کوئٹہ سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔

  • ن لیگ کی اپنے5  لیگی ممبران اسمبلی  کے بدلے پی ٹی آئی کے سابق ممبراسمبلی کو قبول کرکےخفت مٹانے کی کوشش

    ن لیگ کی اپنے5 لیگی ممبران اسمبلی کے بدلے پی ٹی آئی کے سابق ممبراسمبلی کو قبول کرکےخفت مٹانے کی کوشش

    پشاور:ن لیگ کی اپنے5 لیگی ممبران اسمبلی کے بدلے پی ٹی آئی کے سابق ممبراسمبلی کو قبول کرکےخفت مٹانے کی کوشش ،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    پشاور میں تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی داور خان کنڈی نے پشاور پریس کلب میں ایک تقریب میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر داور خان کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی لانے کا دعوٰی کیا تھا مگر کوئی تبدیلی نہ لائی گئی بلکہ ہمارا ملک تباہی کی طرف جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں ملک کی بہتری کے لیے مسلم لیگ ن میں شمولیت کر رہا ہوں اور نواز شریف کی قیادت میں ملک کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں۔اس موقع پر ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کا کہنا تھا کہ 18 ماہ میں ایک بھی چوری ثابت نہیں ہو سکی بلکہ ان 18 ماہ میں 12 ارب ڈالر قرض لیے گئے مگر اس سے حکومت سے ایک بھی منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا،جب تک عمران خان وزیراعظم ہیں تبدیلی نہیں آسکتی۔خیال رہے کہ داور خان کنڈی 2013 کے عام انتخابات میں این اے 25 ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔لیکن 2018 کے الیکشن میں خراب کارکردگی کی وجہ سے عمران خان نے ٹکٹ دینے سے معذرت کرلی تھی

  • پاکستان نے سفارتکاری میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی

    پاکستان نے سفارتکاری میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی

    اسلام آباد: پاکستان نے سفارتکاری میں ایک اورکامیابی حاصل کرلی : 5 نئے ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق سفارتی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، سفارتی فہرست میں پانچ نئے ممالک شامل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان کا جن نئے پانچ ممالک میں سفارتخانے کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے ان میں افریقی ممالک جبوتی، آئیوری کوسٹ، روانڈا، گھانا اور یوگنڈا شامل ہیں۔

    وزارت خارجہ کے مطابق سفارت خانے کھولنے کا مقصد افریقی ممالک کی نئی منڈیوں تک رسائی ہے، پاک افریقہ سفارتی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنسز میں تجارت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔