Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم نےعوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نےعوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے عوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ تنقیدہوتی ہےکہ کدھر ہیں گھر؟ کہاں ہے ہاؤسنگ اسکیم؟ یہاں تک پہنچنے میں ہمیں ڈیڑھ سال لگا۔عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی تنقیدکی گئی کہ کہاں ہےگھر؟ کہاں ہے نیا پاکستان؟ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اتھارٹی بنانی پڑی، اسٹرکچربنانا پڑا، یہ 20 ہزار گھر 5 سال میں 50 لاکھ گھربنانے کا آغاز ہیں، ماسٹرپلان بنارہے ہیں کہ شہر کے اردگرد گرین ایریا ہو ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ اِس وقت شرح سود کافی زیادہ ہے جو زیادہ مہنگائی کی وجہ سے رکھی گئی لیکن اب اعداد وشمار بتا رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے تو شرحِ سود بھی نیچے آئے گی اور لوگ آسانی سے قرضے لے کر مکان بناسکیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں کے وسط میں کچی آبادیاں ہیں، اس کے لیے بھی منصوبے لارہے ہیں، سرپرچھت لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے۔

    لنگر خانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور میں دیکھا کہ سڑکوں پر لوگ سوئے ہوئے ہیں، کسی نے سڑکوں پر سوئے لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا لیکن ہماری حکومت نے ان سڑکوں پر سوئے لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں، ملک بھر میں 160 پناہ گاہیں کام کررہی ہیں، غریب اور مجبور لوگوں کے لیے لنگرخانے کام کررہے ہیں۔

  • ملک بھرمیں بارشیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

    ملک بھرمیں بارشیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

    لاہور:ملک بھرمیں بارشیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین پی ایس ایل 2020 کا 25واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

    میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

    یاد رہےکہ آج منسوخ ہونے والے اس میچ میں شائقین کیطرف سے بہت آمد کی امید تھی ۔12 مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی

  • نواز شریف نے زندگی میں صرف 2 کام ٹھیک کیے باقی ہر کام غلط ہے: شاہد خاقان عباسی اپنے ہی لیڈرپربرس پڑے

    نواز شریف نے زندگی میں صرف 2 کام ٹھیک کیے باقی ہر کام غلط ہے: شاہد خاقان عباسی اپنے ہی لیڈرپربرس پڑے

    ؛اسلام آباد:نواز شریف نے زندگی میں صرف 2کام ٹھیک کیے باقی ہر کام غلط ہے ،شاہد خاقان عباسی اپنے ہی لیڈرپربرس پڑے،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں نے ہر غلط کام کیا سوائے چیئرمین نیب لگانے کے جبکہ نواز شریف نے بھی 2کام ٹھیک کیے باقی ہر کام غلط ہے۔

    ریاض فتیانہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے نیب نے کہا آپ نے کرپشن نہیں اختیارکا غلط استعمال کیا اورجب کچھ نہیں ملتا تو آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بن جاتا ہے،آمدن سے زائد اثاثوں میں پاکستان میں کوئی نہیں بچ سکتا،نیب نے میرے بیٹے کے اکاؤنٹس نکال لیے،بیٹے کی ٹریول ایجنسی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب سیاستدانوں کو توڑنے کے لیے استعمال ہوتا ہے،نیب کی عدالت میں کوئی انصاف نہیں،مجھے جرم کرنے سے استثنا حاصل نہیں،پبلک آفس ہولڈر وہ ہوتا ہے جس کے پاس ایگزیکٹو اتھارٹی ہو،نیب 1985 کی تفصیل مانگتا ہے،سیاستدان ہر سال اپنے اثاثوں کی تفصیلات دیتے ہیں،جو سرکاری ملازم تنخواہ لیتا ہواس سے تفصیل مانگے،بڑے بڑے پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے۔

    شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ ججز سے بھی فارم ب بھروایا جائے،کیااس ملک میں چور سیاستدان رہ گئے ہیں؟نیب ایس ای سی پی کے معاملات میں شتر بے مہار کی طرح پڑا ہوا ہے۔

    ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب آپ نے ہی لگایا تھا۔جس پر شاہد خاقان نے جواب دیا کہ میں نے ہر غلط کام کیا سوائے چیئرمین نیب لگانے کے جبکہ نواز شریف نے بھی 2کام ٹھیک کیے باقی ہر کام غلط ہے، اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بات پر کمیٹی ارکان نے قہقہہ لگایا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین نیب اپنے دونوں لگانے والوں کو کھا گئے،نیب کے وکیل کی فیس 40لاکھ سے شروع ہوتی ہے،وعدہ معاف گواہ بنانے کا بھی طریقہ ہونا چاہیے۔

  • گجرات۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اراضی ریکارڈ سنٹر، مدینہ روڈ، جیل روڈ، انجم کالونی کا اچانک دورہ

    گجرات۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اراضی ریکارڈ سنٹر، مدینہ روڈ، جیل روڈ، انجم کالونی کا اچانک دورہ

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اراضی ریکارڈ سنٹر، مدینہ روڈ، جیل روڈ، انجم کالونی کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات، صفائی کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا، انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر سید یوسف شاہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے لینڈ ریکارڈ سنٹر کے دورہ کے موقع پر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، وہاں موجود سائلین سے افسران و عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ افسران میوٹیشن، فرد اجراء سمیت تمام زیر التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں، نام درستگی سمیت معمولی نوعیت کی شکایات کا مقامی سطح پر ہی حل یقینی بنایا جائے۔ انجم کا لو نی مدینہ روڈ اور جیل روڈ کے اچا نک دورہ کے مو قع پر انہوں نے روڈ پر بلڈنگ میٹریل اور تجاوزات کا سخت نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران فوری طور پر ہر قسم کی تجاوزات ختم کریں، اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنیوالوں پر جرمانے عائد کئے جائیں۔ 
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  • کورونا کی ویکسین بننے میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے، فارما کمپنیوں کا حتمی جواب،دنیا کا کیا حشرہوگا پھر18ماہ تک،دنیا پریشان

    کورونا کی ویکسین بننے میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے، فارما کمپنیوں کا حتمی جواب،دنیا کا کیا حشرہوگا پھر18ماہ تک،دنیا پریشان

    واشنگٹن:کورونا کی ویکسین بننے میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے، فارما کمپنیوں کا حتمی جواب،دنیا کا کیا حشرہوگا پھر18ماہ تک ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ایک درجن سے زائد بایو ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کہا ہے کہ اگر ہم مسلسل کوشش میں لگے رہیں تب بھی کورونا وائرس کے خلاف ویکسین بننے میں اب بھی ڈیڑھ سال کا عرصہ لگے گا۔

    کرونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے سے کیمبرج، میسا چیوسیٹس میں واقع ماڈرنا فارما سیوٹیکل کے سربراہ اسٹیفن بینکل نے بتایا کہ ان کی کمپنی نے جینیاتی بنیاد پر کام کرنے والی ایک ویکسین تیار کی ہے لیکن اس کا دوسرا مرحلہ (فیزٹو) اس سال موسمِ گرما میں شروع کیا جائے گا۔

    دوسری جانب چھ امریکی سربراہ کے مشیرِ صحت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹس آف الرجی اینڈ انفیکشنز ڈیزیز کے سربراہ اینتھونی فاؤکی نے صدر ٹرمپ کو بتایا کہ ایک مؤثر ویکسین بنانے میں 18 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
    اسی ملاقات میں دیگر کئی کمپنیوں کے سرہراہ بھی شریک تھے جنہوں نے ماضی میں زکا وائرس کے خلاف اپنی ویکسین کی کامیابی سے صدرٹرمپ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کورونا ویکسین کا سیفٹی (حفاظتی) مطالعہ اپریل میں شروع کیا جارہا ہے۔

    ان سب میں ماڈرنا کی ویکسین کو ’ایم آر این اے ویکسین‘ کہا گیا ہے جس میں نینو ذرات کے اندرجینیاتی ہدایات رکھی جائیں گی اور اسے ٹیکے کی صورت میں جسم میں داخل کیا جاسکے گا۔ اگرچہ یہ ویکسین سازی کا نیا اور تیزرفتار طریقہ ہے لیکن اب تک اسے پوری دنیا میں کہیں بھی لائسنس نہیں ملا کیونکہ یہ ایک جدید ٹیکنالوجی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی ویکسین جاری کرنے سے قبل اسے انسانوں کے لیے ہر طرح سے محفوظ بنایا جاتا ہے تاکہ کسی مضر اثر یا انفیکشن سے چوکنا رہا جاسکے۔ اس سارے عمل کے لیے ادویہ ساز اداروں کو 18 ماہ کا عرصہ درکار ہے۔ واضح رہے کہ ماڈرنا کمپنی کے شیئر میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کے اثاثے 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں۔

    اس نئی ٹیکنالوجی میں جینیاتی معلومات نینو ذرات میں شامل کی جاتی ہے اور انجکشن سے لگانے کے بعد نینو ذرات کورونا وائرس کا مقابلہ جسم کو امنیاتی طور پر محفوظ بنا کر کرتے ہیں تاہم ماڈرنا کمپنی نے بتایا کہ جیسے جیسے وہ اپنی طرف سی کورونا وائرس کے جینیاتی ڈرافٹ بنائیں گے انہیں آن لائن پوسٹ کرتے رہیں گے تاکہ دیگر کمپنیاں اور سائنسداں بھی ان سے استفادہ کرسکیں۔

  • تیار ہے تیار ہے کراچی ایچ بی ایل پی ایس ایل2020 کے اہم میچوں کے لیے تیار ہے،کروناوائرس کے پیش نظرہدایات بھی جاری

    تیار ہے تیار ہے کراچی ایچ بی ایل پی ایس ایل2020 کے اہم میچوں کے لیے تیار ہے،کروناوائرس کے پیش نظرہدایات بھی جاری

    لاہور:تیار ہے تیار ہے کراچی ایچ بی ایل پی ایس ایل2020 کے اہم میچوں کے لیے تیار ہے ،باغی ٹی وی کےمطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا 26واں میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندز کے مابین کھیلا جائے گا۔ 12 مارچ بروز جمعرات کو شیڈول یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔میچ میں فتح، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دونوں ٹیموں کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات روشن کردے گی۔

    دونوں ٹیمیں اس سے قبل 8 مارچ بروز اتوار کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں تھیں، جہاں میزبان ٹیم نے بین ڈنک کی برق رفتار اننگز کی بدولت 188 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

    کراچی کنگز کے خلاف پہلے لیگ میچ میں کامیابی کے بعد پشاور زلمی کو شکست دینے والی لاہور قلندرز کی ٹیم فی الحال 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ دوسری طرف کراچی کنگز 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے تاہم میزبان ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر ابھی مزید تین میچز کھیلنے ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں جہاں کراچی کنگز تیسری مرتبہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایکشن میں نظر آئے گی تو یہ لاہور قلندرز کا کراچی کے میدان پر پہلا مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےدومیچوں میں کراچی کنگز کو ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی حاصل ہوئی۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز ہی بناسکی۔

    پہلے میچ میں دس رنز سے کامیابی حاصل کرنے والی کراچی کنگز کی ٹیم کوکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں 5وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایونٹ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9وکٹوں کےنقصان پر 156 رنزبنائے۔ حریف ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

    دوسری طرف ایونٹ کے پہلے تین میچوں میں شکست کھانے والی لاہور قلندز کی ٹیم نےایونٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔ پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پھر کراچی کنگز اور آخرمیں پشاور زلمی کو شکست دینے والی لاہور قلندرز کی ٹیم نے مسلسل تین فتوحات سمیٹ کر ایونٹ میں مجموعی طور پر آٹھ میچوں میں چار کامیابیاں حاصل کرلی ہیں۔

    لاہور قلندرز کی شاندار واپسی میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے بین ڈنک نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ کراچی کنگز کے خلاف پہلے لیگ میچ میں 40 گیندوں پر 99 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر فتح دلانے والے بین ڈنک اب تک ایونٹ میں مجموعی طور پر 6 میچوں میں 257 رنز بناچکے ہیں۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کے خلاف میچ میں بین ڈنک کے علاوہ فخر زمان، کرس لیِن اور سہیل اختر کی بلے بازی پر انحصار کرے گی۔ باؤلنگ میں مہمان ٹیم کو شاہین شاہ آفریدی اور سمت پٹیل کا ساتھ میسر ہوگا۔ شاہین شاہ آفریدی اب تک ایونٹ میں 11 اور سمت پٹیل 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    دوسری طرف ایلکس ہیلز اور بابراعظم کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن اپ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ایلکس ہیلز 239 رنز بناکر ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے اور بابراعظم 225 رنز کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہیں۔ کراچی کنگز کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں چیڈوک والٹن کا نمبر تیسرا ہے۔

    محمد عامر ایونٹ میں 10، کرس جارڈن 7 جبکہ عماد وسیم اور عمر خان 4،4 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ چاروں باؤلرز ایونٹ میں کراچی کنگز کی باؤلنگ لائن اپ کے مؤثر ہتھیار ہیں۔

    روایتی حریفوں کے درمیان ٹاکرے کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور 15 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ اس دوران پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں 13 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

    اہم لیگ میچوں کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی 17 مارچ کو ایک کوالیفائر کی میزبانی بھی کرے گا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری ہے۔ ایونٹ کے لیے ٹکٹیں ٹی سی ایس کےمخصوص سنٹرزسمیت آن لائن ذرائع سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    اس دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا رخ کرنے والے تماشائیوں کے لیے کمشنر آفس کراچی کی جانب سےجاری کردہ ایڈوائزری مندجہ ذیل ہے:

    • صابن سے ہاتھ دھوئیں،کھانسی یا چھینک کے بعد سینیٹائزر کا استعمال کریں، کھانے سے پہلے، بعد میں اور ٹائلٹ کے استعمال کے بعد صابن کا استعمال کریں
    • چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں
    • استعمال کے بعد ٹشو پیپر یا رومال کو کوڑا دان میں ضرور ڈالیں
    • نزلہ اور زکام کی علامات کے دوران اسٹیڈیم آنے سے اجتناب کریں
    • ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے لگنےسے اجتناب کریں
    • کھانسی اور بخار میں مبتلاافراد سے رابطہ محدود رکھیں
    • غیرضروری طور پر کرسیوں/اسٹیل بار زاورریلینگز کو ہاتھ لگانے سے اجتناب کریں
    • اسٹیڈیم میں تھوکنے، پانی ، خوراک اور خالی بوتلیں پھینکنےسے اجتناب کریں

    کراچی میں شیڈول آئندہ میچز:

    12 مارچ: کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرزبوقت شام 7 بجے
    13 مارچ: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبوقت رات 8 بجے
    14 مارچ: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈبوقت شام 7 بجے
    15 مارچ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرزبمقابلہ کراچی کنگز بوقت شام 7 بجے
    17 مارچ: کوالیفائر(ون بمقابلہ ٹو) بوقت شام 7 بجے fjfjfjfiriie

  • گجرات:گلیانہ کے علاقہ میں نوجوان کا اندھا قتل، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹو ں میں واردات ٹریس کرکے شاطر قاتل گرفتار ۔

    گجرات:گلیانہ کے علاقہ میں نوجوان کا اندھا قتل، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹو ں میں واردات ٹریس کرکے شاطر قاتل گرفتار ۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    گجرات:گلیانہ کے علاقہ میں نوجوان کا اندھا قتل، پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹو ں میں واردات ٹریس کرکے شاطر قاتل گرفتار کرلیا
    تفصیلات کے مطابق مسمی محمد یاسین ولدغلام حسین ساکن ڈھل گہڑ نے تھانہ گلیانہ پولیس کو اطلاع دی کہ اس کا 21 سالہ بیٹا محمد حسنین شام کو گھر سے باہر نکلا ہوا تھا، جو رات بھر گھر واپس نہیں آیا،ہمیں شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے۔ اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گلیانہ عدنان عباس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو بھی آگاہ کیا گیا جنہوں نے ڈی ایس پی کھاریاں اسد اسحاق کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دے کر انہیں ہدائیت دی کہ مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے اور واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے ملزمان کو ٹریس کیا جائے۔ ڈی پی او گجرات کی ہدائیت پر ڈی ایس پی کھاریاں اور ایس ایچ او تھانہ گلیانہ عدنان عباس نے مقدمہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔جو دوران تلاش پولیس ٹیم کوموضع بیگہ کے قریب کھیتوں سے ایک موٹر سائیکل اور مغوی کا جوتا ملا، جس سے کچھ فاصلے پر کافی خون بھی پڑا ہوا تھا۔ پولیس ٹیم نے ان شواہد کو قبضہ میں لے کر واقعہ کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تفتیش شروع کی۔ جو پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت اور ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹو ں میں اغواء کاڈراپ سین سامنے آگیا۔مغوی محمد حسنین کو ملزمان محمد محسن ولد محمد اکرم اور ذیشان عرف شانی ولد محمد احمد اقوام بٹ سکنائے ڈھل گہڑ نے وقوعہ کی رات گھر سے بلا کراغواء کرلیا اور بعد ازاں کھیتوں میں لے جا کر بذریعہ فائر قتل کردیا تھا۔ شاطر ملزمان نے مقتول کی نعش کو زمین میں گڑھا کھود کر دفنا دیا تھا تاکہ کوئی سراغ نہ بچے،قاتل کوئی اور نہیں مقتول کا کزن نکلا۔ پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت سے واردات ٹریس کرکے مرکزی ملزم محمد محسن کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں،جسے جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
    ڈی پی او گجرات توصیف حید ر نے کہا ہے کہ قاتل کتنا ہی شاطر اور چالاک کیوں نہ ہو،وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔قتل کی اس اندھوناک واردات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

  • نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ

    نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی:نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ ،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

    یاد رہے کہ پاکستان ائیرفورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،چوہدری شجاعت حسین، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

  • پاکستان محفوظ ملک، پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس کی سب سے بڑی مثال ہے،یہ ہماراوطن سدا سلامت رہے، چودھری شجاعت

    پاکستان محفوظ ملک، پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس کی سب سے بڑی مثال ہے،یہ ہماراوطن سدا سلامت رہے، چودھری شجاعت

    لاہور:پاکستان محفوظ ملک، پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس کی سب سے بڑی مثال ہے،یہ ہماراوطن سدا سلامت رہے، چودھری شجاعت،اطلاعات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے، پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے دلچسپی لے رہی ہیں۔

    ذرائع کےمطابق ان خیالات کا اظہار چودھری شجاعت حسین سے سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب چودھری سلیم بریار، ، سابق ایم پی اے آمنہ الفت اور نعیم طاہر سے ملاقات میں کیا۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری سلیم بریار نے اپنے دورہ امریکہ اور لندن کی رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے حوالے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا قابل قدر اثاثہ ہیں جو بیرون ملک سے زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملک کی اہم خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے پی ایس ایل کا کامیاب انعقاد اس کی سب سے بڑی مثال ہے، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے دلچسپی لے رہی ہیں۔

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ ہماری فوج اور عوام نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کو محفوظ ملک بنانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارا سبز ہلالی پرچم امن کی نشانی بن چکا ہے۔ ملک میں امن وامان قائم کرنے میں پاک فوج، اداروں اور عوام نے اپنا اپنا حصہ ڈالا ہے، آج کا پاکستان پہلے سے بہت محفوظ ہے۔

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    باغی ٹی وی ؟ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 157 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت میں دستیاب تھا۔

    گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    زشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    کچھ روز قبل ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سے ڈالر کی قیمت برقرار ہے اور روپیہ مستحکم ہوا ہے۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر آج 154.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔