Baaghi TV

Author: +9251

  • حکومت کے قرض میں  اضافے کو  شہباز شریف نے معاشی قیامت قرار دے دیا

    حکومت کے قرض میں اضافے کو شہباز شریف نے معاشی قیامت قرار دے دیا

    حکومت کے قرض میں اضافے کو شہباز شریف نے معاشی قیامت قرار دے دیا

    ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا وفاقی حکومت کے قرض میں ہوشربا اضافے پر اظہارتشویش کیا ہے . رواں مالی (فسکل) سال کے صرف 7 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 1.210 ٹریلین سے 32.997 ٹریلین کا اضافہ معاشی قیامت ہے ،‎موجودہ حکومت کا معاشی تباہی کا ایجنڈا ملک وقوم کے لئے خوفناک پیغام ہے .‎طویل اور قلیل المدتی ڈومیسٹک قرض میں 10 فیصد اضافہ معاشی تباہی اور بربادی کا اعلان ہے

    انہوں نے کہا کہ ‎قلیل المدتی غیرملکی قرض 126.9 ارب سے 641.9 ارب پر پہنچنا غلط معاشی حکمت عملی کا ثبوت ہے .‎حکومت دو دھاری تلوار سے پاکستان کی معیشت کی شہہ رگ کاٹ رہی ہے .‎سود کی انتہائی زیادہ شرح سے کاروباری پہیہ رُک چکا ہے تو دوسری جانب پاکستان پر ادائیگیوں کا بوجھ دن بدن بڑھ رہا ہے .‎اس صورتحال میں صرف اللہ تعالی سے رحم کی دعا ہی کی جاسکتی ہے .‎سٹاک مارکیٹ کا ایک دن میں 6 فیصد سے زیادہ گرنے کا مطلب نہ سمجھا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‎کورونا وائرس، عالمی معاشی صورتحال اور پاکستان کے اندر سوئی حکومت ملک کے لئے معاشی تباہی کا سونامی لائے گی ،‎معاشی جہاز آٹو پائلٹ پر ہچکولے کھارہا ہے، کسی بھی وقت گرگیا تو کچھ نہیں بچے گا

    ان کا کہنا تھا کہ ‎حالات کی سنگینی پر ہوش کے ناخن لینے کے بجائے حکومت آٹا، چینی ، پٹرول، دوائی اور ڈالر پر پیسہ کمانے میں مصروف ہے ،حکمرانوں کی معیشت دن بدن بہتر اور ملک وقوم کی معیشت ہر روز تباہ وبرباد ہورہی ہے .‎معیشت کے لئے بڑھتے خطرات پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں

  • کرونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی شہری جاں بحق،کہاں جاں بحق ہوا خبرنے ہلچل مچادی

    کرونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی شہری جاں بحق،کہاں جاں بحق ہوا خبرنے ہلچل مچادی

    روم: کرونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی شہری جاں بحق،کہاں جاں بحق ہوا خبرنے ہلچل مچادی ،اطلاعات کےمابق کرونا وائرس نے ایک پاکستانی کی بھی جان لے لی ہے۔ متاثرہ شخص اٹلی کے شہر میلان میں مقیم تھا۔ میت کو واپس لانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ 65 سالہ پاکستانی شہری میلان میں گزشتہ کئی برسوں سے رہائش پذیر تھا۔ پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں شہری کی میت واپسی سے متعلق رابطے میں ہیں۔

    یاد رہے کہ اٹلی میں جاپان کے بعد بزرگ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جنھیں بچانے کیلئے انتہائی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس سے یورپ کا سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے۔ اٹلی میں چھ کروڑ سے زائد افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیر کو رات گئے پورا ملک بند کرنے کے اعلان کے بعد عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

    اٹلی میں ہر قسم کی تمام تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم کی سڑکیں سنسان اور ویران ہیں۔ چین اٹلی کی مدد کیلئے ماہرین کی ٹیم بھیجے گا۔کرونا وائرس دنیا کے 117 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار 264 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ایک لاکھ 18 ہزار 123 مریضوں میں سے 65 ہزار 105 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • بھلوال احاطہ کچہری  میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ، زخمی وکیل اسپتال میں دم توڑ گیا

    بھلوال احاطہ کچہری میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ، زخمی وکیل اسپتال میں دم توڑ گیا

    بھلوال احاطہ کچہری میں وکیل کے چیمبر میں فائرنگ
    مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر حکیمانوالہ کے رہائشی وکیل رانا مدثر کو بھون ڈال,
    فائرنگ کے بعد ۔ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔
    : فائرنگ کے نتیجہ میں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں۔دم توڑ گیا۔
    بھلوال۔ڈی ایس پی ۔ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گے۔

  • مسلم لیگ ن مانگے تانگے کی پارٹی نہیں حمزہ شہباز کو ایسا کیوں کہنا پڑا

    مسلم لیگ ن مانگے تانگے کی پارٹی نہیں حمزہ شہباز کو ایسا کیوں کہنا پڑا

    مسلم لیگ (ن) مانگے تانگے کی پارٹی نہیں حمزہ شہباز کو ایسا کیوں کہنا پڑا

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مانگے تانگے کی پارٹی نہیں، الیکشن ہوئے تو طرح طرح کی بولیاں بولنے والوں کو پتا چل جائے گا۔

    حمزہ شہاز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ممبران نے خیانت کی تو عمران نے بڑی باتیں کی تھیں۔ آج ان کی ناک کے نیچے سب کچھ ہو رہا ہے۔ عثمان بزدار پنجاب کی طرف توجہ دینے کے بجائے ایم پی ایز سے ملاقات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ہوئے تو مخالفین کو تارے نظر آ جائیں گے۔ لیگی ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کا ستایا ناس ہو چکا ہے۔ پنجاب میں ہر جگہ کوڑا کرکٹ نظر آتا ہے۔

    واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے

  • ہم عمران خان سےبہت متاثر ہیں،وہ سچا،وعدے کا پکا لیڈرہے،لیگی ارکان الیکشن پی ٹی آئی کےٹکٹ پرلڑیں گے،اندرکی باتیں باہرآگئیں

    ہم عمران خان سےبہت متاثر ہیں،وہ سچا،وعدے کا پکا لیڈرہے،لیگی ارکان الیکشن پی ٹی آئی کےٹکٹ پرلڑیں گے،اندرکی باتیں باہرآگئیں

    لاہور: ہم عمران خان سے بہت متاثر ہیں ، وہ سچا وعدے کا پکا لیڈر ہے ،ناراض لیگی ارکان آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ، اندرکی باتیں باہرآگئیں ،اطلاعات کےمطابق (ن) لیگ کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے (ن) لیگ کے 6 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے اور اگر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے زیادہ دباؤ بڑھا یا کوئی ایکشن لیا گیا تو استعفیٰ کے لیے بھی تیار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ناراض ارکان پارٹی ایکشن کی صورت میں استعفیٰ دے کر ضمنی الیکشن پی ٹی آئی سے بھی لڑنے کو تیار ہیں، اس کے علاوہ ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ اب مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چلیں گے، صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا، مسلم لیگ (ن) کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے مزید ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار سےملنے سے پہلے ان لیگی ارکان اسمبلی نے پہلے خود کئی اہم ملاقاتیں کیں اورپاکستان کے مستقبل کے حوالے سے عمران خان کی پالیسیوں پرنہ صرف سراہا بلکہ اعتماد کا اظہاربھی کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عثمان بزدار سے ملنےوالے ان لیگی اراکین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پرایک بات واضح کردی کہ ہم کسی ذاتی مفاد کےلیے نہیں بلکہ عمران خان کی شخصیت سے متاثرہوکراپنی سوچ فکرکوبدلنے پرمجبورہوئے ہیں

    ذرائع کےمطابق اس اہم ملاقات میں ن لیگی اراکین اسمبلی نے کہاکہ نہ ہم پرکسی کا دباو ہے کہ ہم ن لیگ کو چھوڑیں سچ بات یہ ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہےکہ عمران خان سچا وعدے کا پکا لیڈرہے ، وہ اس ملک کےلیے کچھ کرنا چاہتا ہے ، لٰہذا ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اگرپاکستان کوبدلنا ہے توپھراپنے آپ کو بدلنا ہوگا

  • جنرل حمید گل فاونڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو ہسپتال کو 50 ملین روپے کا عطیہ

    جنرل حمید گل فاونڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو ہسپتال کو 50 ملین روپے کا عطیہ

    جنرل حمید گل فاونڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو ہسپتال کو 50 ملین روپے کا عطیہ

    راولپنڈی (  باغی ٹی وی   ) جنرل حمید گل فاونڈیشن کی جانب سے بینظیر بھٹو ہسپتال میں 50 ملین روپے کی لاگت سے بچوں کے لئے دو سو بستروں کے وارڈ اور انتہائی نگہداشت کے جدید طرز کے یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا بینظیر بھٹو ہسپتال بچوں کے وینٹیلیٹر کے تناسب سے ریجن کے تمام ہسپتالوں سے سب سے بڑا ہسپتال بن گیا، وارڈ کا افتتاح جنرل حمید گل کی ہمشیرہ مسز کرنل فاخرہ  مظہر نے عظمی گل یوسف گل جنرل جاوید اسلم ڈاکٹر رفیق احمد کے ہمراہ کیا ۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر ۔ انجینئر شفیق الرحمان، مولانا فضل الرحمن خلیل، جنرل افتخار بر گیڈ یئر صغیر ڈاکٹر ظفر الرحمان، کیپٹن محمد وارثی، عتیق الرحمن جنجوعہ    عبدالحمید لون، منظور بٹ کنول حیات اور دیگر نے شرکت کی ۔

    اپنے خطاب میں عظمی گل نے کہا کہ یہ وارڈ جنرل حمید گل کی خواہش پر والدہ محترمہ بیگم مسز افسر شہباز گل نے شروع کرایا اور اس کی توسیع میں خود کرائی میری والدہ کی خواہش کی تکمیل کے لئے دن رات کام کرتے ہو ئے دس ماہ یہ کام مکمل کرایا اور آج گیارہ مارچ مرحوم والدہ کے سالگرہ کے اس کا افتتاح کروکر انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ دس ماہ کی مدت میں 5 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا اس میں 20 جدید ترین انکو بیٹر ہیں اور ایک جدید ترین انتہائی نگہداشت وارڈ برائے نو مولود اطفال بھی شامل ہے اس موقع پر اپنے خطاب میں ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق نے کہا کہ یہ ایک گراں قدر اضافہ ہے اور وینٹیلیٹر ز کے تناسب سے بے  نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ریجن کے ہسپتالوں میں سب سے بڑا ہسپتال بن گیا ہے 

  • ڈیل اسٹین بھی سیلفی کے شوقین نکلے، پاکستان کی میزبانی کو خوب سراہا

    ڈیل اسٹین بھی سیلفی کے شوقین نکلے، پاکستان کی میزبانی کو خوب سراہا

    ڈیل اسٹین بھی سیلفی کے شوقین نکلے، پاکستان کی میزبانی کو خوب سراہا

    باغی ٹی وی :ڈیل اسٹین بھی سیلفی کے شوقین نکلے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کے ساتھ سیلفی بنوائی ،ڈیل اسٹین کا کہنا ہے یادگار سیلفی سوشل میڈیا پر شئیر کریں گے . پاکستان کے متعلق اپنی یادیں شیئر کرتےہوئے ڈیل اسٹین نے جنوبی افریقہ کے ساتھ 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، میچ کے بارے میں اپنی ماہرانہ رائے دیتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر بارش میچ میں مداخلت کرے تو نتائج کچھ بھی آسکتے ہیں

    ڈیل اسٹین کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ میچ بارش کی وجہ سے خراب ہوئے،کراچی کنگز کیخلاف ہفتے کو اہم میچ ہے، میں اس گراونڈ میں تیرہ سال پہلے کھیل چکا ہوں، جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ میچ جیتا تھا اور میری پانچ وکٹیں تھی

    ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلیں تو پرفارم اور اچھے نتائج کیلئے کھیلیں، پاکستان آکر بہت مزہ آیا اور شائقین بہت زبردست ہیں، پاکستان کی فاسٹ بولنگ ہسٹری بہت عمدہ رہی ہے،وقار یونس اور وسیم اکرم جیسے بولرز یہاں رہ چکے ہیں، نوجوانوں سے تجربہ شیئر کرنا اچھا رکھتا ہے،اگر کوئی سیکھنا چاہتا ہے تو اسے سمجھانا بری بات نہیں.میں ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے نہیں کھیل رہا ہوں اور ورلڈ جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ سے رابطہ میں ہوں

  • ایران میں کورونا سے مزید 63 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 2 ہزارسے مگرچُھپائی جارہی ہے ، عرب میڈیا کا دعویٰ

    ایران میں کورونا سے مزید 63 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 2 ہزارسے مگرچُھپائی جارہی ہے ، عرب میڈیا کا دعویٰ

    تہران :ایران میں کورونا سے مزید 63 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 2 ہزارسے مگرچُھپائی جارہی ہے ، دوسری طرف عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جسے ایرانی حکام چھپانے کی کوشش کررہے ہیں ،

    ادھر ایران کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں مزید 63 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ 958 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 9000 تک پہنچ گئی ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے 20 مارچ کو ایران کے نئے سال (جشن نوروز) کی تقریبات سے خطاب منسوخ کر دیا ہے کیونکہ ایران کی وزارت صحت نے ملک بھر میں ہر قسم کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے صدر حسن روحانی کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مہم کا سربراہ مقرر کر دیا ہے جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پوری حکومت برسرپیکار ہےواضح رہے کہ ایران میں سرکاری سطح پر 19 فروری کو کورونا وائرس کی تصدیق کی تھی۔

    ایران کے رہبرِاعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کرونا وائرس کا شکار مریضوں کے علاج کے دوران میں جان کی بازی ہار جانے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو شہید قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ایران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور اس کے خلاف مہم کو 1980ء کے عشرے میں عراق کے خلاف جنگ کے ہم پلہ تعبیر کیا جارہا ہے۔

    ایران میں شہید کے ورثاء کی بڑی قدر ومنزلت کی جاتی ہے اور انھیں ریاست کی جانب سے اعزازیہ اور مالی مراعات دی جاتی ہیں۔خامنہ ای کے اعلان کے مطابق اب کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے پر مامور طبی عملہ جان کی بازی ہار جاتا ہے تو وہ بھی مسلح افواج کے میدان جنگ میں کام آنے والے اہلکاروں کی طرح شہید کہلائے گا۔

  • وزیر اعظم عمران خان کےایک اور ساتھی ،دوست اورمعروف صحافی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    وزیر اعظم عمران خان کےایک اور ساتھی ،دوست اورمعروف صحافی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے

    میانوالی:وزیر اعظم عمران خان کےایک اور ساتھی ،دوست اورمعروف صحافی قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ،اطلاعات کےمطابق پی ٹی آئی میانوالی کے بانی رہنما، سینئر صحافی، وزیراعظم عمران خان کے دوست و قریبی ساتھی انوار حسین حقی حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے، ان کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ضلع بھر کے صحافیوں، سیاسی، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

    دریں اثنا وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ میں انوار حقی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور ان کو مشکل وقت کا ساتھی قرار دیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار، گورنر چو دھری سرور، فردوس عاشق اعوان، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، امجد علی خان، ملک احمد خان، سردار سبطین خان، احمد خان نیازی، ملک سجاد احمد، حسن ناصر و دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد کی زیر صدارت ضلعی دفتر اطلاعات میں تعزیتی اجلاس میں انوار حسین حقی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ شرکا نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور لوا حقین کیلئے صبر کی دعا کی۔

  • ہیمسٹرنگ انجری، عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل

    ہیمسٹرنگ انجری، عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل

    ہیمسٹرنگ انجری کا شکار عامر یامین کی جگہ وقاص مقصود کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل

    باغی ٹی وی :آل راؤنڈر عامر یامین ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020سے باہر ہوگئے ہیں۔ کراچی کنگز نے ان کی جگہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وقاص مقصود کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    انجری کا شکار29 سالہ عامر یامین(گولڈ) کے ایم آر آئی اسکین کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں آلراؤنڈر عامر یامین نے کراچی کنگز کی جانب سے تین میچوں میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم اس دوران وہ کسی بھی میچ میں بیٹنگ نہیں کرسکے تھے۔

    متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے32 سالہ وقاص مقصود کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

    سلور کٹیگری میں شامل وقاص مقصود اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔انہوں نے ایونٹ میں 2 میچز کھیلے تھے۔