Baaghi TV

Author: +9251

  • مسلم لیگ ن عملاً ٹوٹ چکی:اپنے ہی ممبران اسمبلی کی طرف سے بہت بڑا دھچکا،نشاط ڈاہا نے توحد ہی کردی

    مسلم لیگ ن عملاً ٹوٹ چکی:اپنے ہی ممبران اسمبلی کی طرف سے بہت بڑا دھچکا،نشاط ڈاہا نے توحد ہی کردی

    لاہور:مسلم لیگ ن عملاً ٹوٹ چکی:اپنے ہی ممبران اسمبلی کی طرف سے بہت بڑا دھچکا،نشاط ڈاہا نے توحد ہی کردی ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ناراض رکن نشاط ڈاہا نے قیادت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا جرات ہے تو وزیراعلیٰ سے ملنے والے ارکان کے خلاف کارروائی کر کے دکھائیں، ایکشن لینا اتنا آسان نہیں، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا یہ کوئی کارروائی کرسکیں۔

    رکن پنجاب اسمبلی رکن نشاط ڈاہا نے ایک نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ابھی فارورڈ بلاک نہیں بنایا لیکن وقت آنے پر کوئی بھی فیصلہ ہوسکتا ہے، وزیراعلیٰ سے حلقے کے مسائل کے حل کے لئے ملاقات کی، حمزہ شہباز سے اختلافات ہیں، مولانا فضل الرحمن کو صدارتی ووٹ دینے سے بھی انکار کر کے بھرے اجلاس میں پارٹی قیادت کو بتا دیا تھا۔

    اپنی گفتگو میں نشا ط ڈاہا کا کہنا تھا کہ ایک عرصہ ہوگیا ہے اپوزیشن چیمبر میں نہیں گیا، قیادت سے اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک مسلم لیگ ن میں ہوں اور ابھی فارورڈ بلاک نہیں بنایا لیکن سیاست میں کوئی بھی فیصلہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہاں میں لوٹا ہوں مگر پاکستان میں کون لوٹا نہیں، نواز شریف، شہباز شریف، یوسف رضا گیلانی، شاہ محمو د قریشی خود لوٹے ہیں، تحریک انصاف تو ساری لوٹوں کے ذریعے بنی، اگر کوئی مجھ سے مناظرہ کرنا چاہے تو تیار ہوں۔

    خیال رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مسلم لیگ ن کے مجموعی طورپر پندرہ ارکان نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔ وزیر اعلٰی کی اعلانیہ حمایت کرنے والے ارکان کو پندرہ پندرہ کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں دینے کا اختیار دیدیا گیا ہے جبکہ حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے الگ پیکیج بھی دیا جائے گا۔

  • دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کے برعکس پاکستان میں مثبت رحجان

    دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کے برعکس پاکستان میں مثبت رحجان

    دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کے برعکس پاکستان میں مثبت رحجان ہے .

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے جب کہ دنیا بھر میں‌ مالی اور کاروباری مندی ہے، بدھ کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 37695 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی دو سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی مارکیٹس میں مندی دیکھی جا رہی ہے جس کے سبب عالمی معیشت کی شرح نمومیں 2 اعشاریہ 5 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔

    عالمی مارکیٹس کے بر عکس پاکستان میں دوسرے روز بھی کاروبار میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس453 پوائنٹس کے اضافے سے38,148.97 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور55,897,550 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت3,344,191,501 پاکستانی روپے رہی

  • جوبات معاہدے میں طئے ہوئی اس کے مطابق عمل کیا جائے ،افغان طالبان نے قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کردیا

    جوبات معاہدے میں طئے ہوئی اس کے مطابق عمل کیا جائے ،افغان طالبان نے قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کردیا

    دوحہ: جوبات معاہدے میں طئے ہوئی اس کے مطابق عمل کیا جائے ،افغان طالبان نے قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کردیا،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کردیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے افغان صدر کی جانب سے طالبان قیدیوں کی مشروط رہائی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی امریکا کے ساتھ ہونے والے امن معاہدے کے برخلاف ہے۔سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ معاہدے میں باضابطہ طور پر یہ بات شامل تھی کہ پہلے 5 ہزار قیدی رہائی کیے جائیں گے اس کے بعد انٹرا افغان ڈائیلاگ کا آغاز ہوگا۔

    ذرائع کےمطابق افغان طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھی قیدیوں کی مشروط رہائی پر آمادہ نہیں اور اگر کوئی یہ دعویٰ کرتا ہے تو یہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے کے خلاف ہوگا۔

    افغان طالبان کا یہ رد عمل صدر اشرف غنی کی جانب سے 1500 افغان طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جب کہ افغان صدر کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ طالبان کے 5ہزار قیدیوں کی رہائی کے پہلے مرحلے میں 1500 قیدیوں کو رہا کیا جارہا ہے۔باقی 3500 افغان قیدی افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت کا آغاز ہونے پر رہا کیے جائیں گے جب کہ ان باقی قیدیوں کی رہائی بھی ملک میں تشدد میں واضح کمی سے مشروط ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا طالبان امن معاہدے کے بعد انٹرا افغان ڈائیلاگ کے لیے افغان حکومت کو 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنا ہے اور اس کے لیے افغان صدر نے پہلے مرحلے میں 1500 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا ہے جب کہ اس سے قبل انہوں نے قیدیوں کی رہائی سے انکار کیا تھا۔

  • پی ٹی آئی سے ملنے والے لیگی ایم پی ایز بارے احسن اقبال نے بڑی بات کہہ دی

    پی ٹی آئی سے ملنے والے لیگی ایم پی ایز بارے احسن اقبال نے بڑی بات کہہ دی

    پی ٹی آئی سے ملنے والے لیگی ایم پی ایز بارے احسن اقبال نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے والے ایم پی ایز پرانے لوٹے ہیں، یہ لوٹے ایم پی ایز پہلے بنی گالہ بھی جا چکے ہیں۔

    احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اگر تحریک انصاف کو ایم پی ایز کی حمایت کا شوق ہے تو ان کا استعفیٰ دلوائے، پی ٹی آئی کی نام نہاد صاف ستھری سیاست کا حال دیکھ لیں، ان ایم پی ایز کو نوٹس کے حوالے سے صوبائی پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے

  • جب بھی ضرورت پڑی، جان دینے سے دریغ نہیں کریں گے:آپ اللہ پربھروسہ رکھیں ،شہید ونگ کمانڈر کا آخری انٹرویو،آخری وصیت

    جب بھی ضرورت پڑی، جان دینے سے دریغ نہیں کریں گے:آپ اللہ پربھروسہ رکھیں ،شہید ونگ کمانڈر کا آخری انٹرویو،آخری وصیت

    اسلام آباد :جب بھی ضرورت پڑی، جان دینے سے دریغ نہیں کریں گے:آپ اللہ پربھروسہ رکھیں ،شہید ونگ کمانڈر کا آخری انٹرویو،آخری وصیت ،ذرائع کےمطابق جیسے کہ آج صبح شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں طیارے میں سوار پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی شہید ہو گئے۔

    ایک طرف قوم اس سانحے پرغمگین ہے تو دوسری طرف شہید ونگ کمانڈرکی آخری وصیت کے منظرعام پرآنے کے بعد ایک خوشی کا سماں بھی ہے، ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے آخری انٹرویو کی ویڈیو زیرِ گردش ہے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=qpUwR4_x_O0

    سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں نیو ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کمانڈر نعمان اکرم کا کہنا تھا کہ جب بھی قوم و ملک کو ائیر فورس کی ضرورت پڑے گی، ہم انشاءاللہ اپنی جان کا نذرانہ دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔شہید ہونے والے ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے مزید کہا کہ جو کچھ ہوسکتا ہے وہ ہم اپنے ملک لے لیے کرنے کو تیار ہیں۔

    ونگ کمانڈر نعمان اکرم نے عوام کو کہا کہ آپ سب کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ لوگ محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان ائیر فورس ہمیشہ ملک کی حفاظت کرنے کے لیے حاضر ہے۔

  • بلاول نے لیگی رہنماؤں سے کیا اہم مطالبہ

    بلاول نے لیگی رہنماؤں سے کیا اہم مطالبہ

    بلاول نے لیگی رہنماؤں سے کیا اہم مطالبہ

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال اور سردار ایاز صادق نے بلاول بھٹو سے ملاقات کی جس میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر شہباز شریف کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔

    اطلاعات کے مطابق بلاول بھٹو نے لیگی رہنماؤں سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے واپس نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا، احسن اقبال اور ایاز صادق نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو یقین دہانی کرائی کہ شہباز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔

    واضح‌رہے کہ اس سے قبل لاہورہائیکورٹ میں شہبازشریف کی ٹرائل کورٹ سے مستقل حاضری معافی کیخلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    نیب نے اپنی درخواست میں شہبازشریف کوفریق بنایا ہے ،نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ شہبازشریف کیخلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنس زیر سماعت ہیں ،ٹرائل کورٹ نے قانون کے برعکس مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کی ،درخواست میں مزید کہا گیا کہ شہباز شریف آشیانہ اوررمضان شوگر ملز ریفرنس میں مرکزی ملزم ہیں ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہورہائیکورٹ شہبازشریف کو مستقل حاضری معافی دینے کا فیصلہ کالعدم قراردے ،عدالت شہباز شریف کو ٹرائل میں شامل ہونے کا حکم دے۔

    وکیل نیب نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے پر مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی گئی ،حاضری معافی کی درخواست میں ملزم کا عدالت میں پیش ہونالازمی ہے۔ عدالت نے نیب کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہبازشریف کے پیش نہ ہونے سے ٹرائل کیسے متاثر ہوگا؟

    نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شہبازشریف کے خلاف احتساب عدالت میں دو ریفرنسز کا ٹرائل جاری ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے24مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

  • عمران خان کے بعد اب اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنادی ،حکومت کیا کرنے جارہی ہے یہ بھی بتا دیا

    عمران خان کے بعد اب اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنادی ،حکومت کیا کرنے جارہی ہے یہ بھی بتا دیا

    اسلام آباد:عمران خان کے بعد اب اسد عمر نے قوم کو خوشخبری سنادی ،حکومت کیا کرنے جارہی ہے یہ بھی بتا دیا ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی ہوگی اور توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔

    اسلام آباد میں ایک مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ 2008 کے معاشی بحران کے بعد منصوبہ بندی کی اہمیت میں اضافہ ہوا، ملکی ترقی میں منصوبہ بندی کا اہم کردار ہے، ماضی میں منصوبہ بندی نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے 50 سال میں معیشت کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل ہوا، معیشت میں تبدیلیوں کے باوجود منصوبہ بندی کا کردار کم نہیں ہوا، وزارت منصوبہ بندی کی استعدادکار بڑھانے سے ہی مرکزی کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

    پاکستان میں گڈگورننس کے حوالے سے اپنے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو معیشت دیوالیہ تھی، ہم 3 سالہ ترقیاتی اسٹریٹجی پر کام کر رہے ہیں کیونکہ معیشت کے استحکام کے لیے طویل مدتی اصلاحات واحد حل ہیں۔وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ اب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مستقبل میں کمی ہوگی، توانائی کی قیمت میں کمی سے معیشت اور انڈسٹری کو فائدہ ہو گا۔

  • حزب اختلاف کے اتحاد میں رکاوٹ کون ؟ اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

    حزب اختلاف کے اتحاد میں رکاوٹ کون ؟ اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

    حزب اختلاف کے اتحاد میں رکاوٹ کون ؟ اعتزاز احسن نے کھل کر بتا دیا

    باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل اور قانون دان اعتزاز احسن نے سیاست کے خم و پیچ پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے۔

    حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کے لیے اسلام آباد کا رخ کیا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ملک سے باہر جانا انوکھی ریلیف ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت اس بات کی ذمہ دار ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی۔ دونوں بھائیوں کی طبیعت ٹھیک ہے اور وہ اپنے پیسے بچا کر ملک سے باہر نکل گئے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت اب نواز شریف کو واپس نہیں لا سکتی، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور لندن میں ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ کیا شہباز شریف نواز شریف کو سوٹ کیس میں بند کر کے لاسکتے ہیں ؟انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے اتحاد میں مسلم لیگ ن رکاوٹ ہے جبکہ انہوں نے ضمانت دی ہے کہ وہ اپنا ووٹ عمران خان کے خلاف نہیں ڈالیں گے۔

    واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے

  • کرونا وائرس، سندھ حکومت کا وزیراعظم سے شکوہ

    کرونا وائرس، سندھ حکومت کا وزیراعظم سے شکوہ

    کرونا وائرس، سندھ حکومت کا وزیراعظم سے شکوہ

    باغی ٹی وی :ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے وفاقی حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے مسئلے پر وزیراعظم نے رابطہ نہیں کیا، انہیں خود نگرانی کرنی چاہیے، وفاقی حکومت صرف ٹویٹر پر ایکٹو نظر آتی ہے، عملی اقدامات کچھ نہیں، تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا 2300 افراد ایران سے سندھ داخل ہوئے، اب تک 188 ٹیسٹ لیے جاچکے، 14 لوگوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، 14 مشتبہ مریضوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، ایک مریض صحت یاب ہوچکا، متاثرہ 14 افراد بیرون سے پاکستان آئے تھے، ان 14 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل نہیں ہوا، حکومت سندھ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقداما ت کر رہی ہے۔

    مرتضٰی وہاب کا کہنا تھا وزیراعلیٰ ہاؤس میں روزانہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوتا ہے، کرونا سے متاثرہ افراد کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، آمدورفت کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، ایک خاتون نے ٹویٹ کیا ایئرپورٹ پر ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوئی، خاتون سعودی عرب سے کراچی آئی تھی، وفاق ایئرپورٹ پر مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنائے۔ انہوں نے کہا کوئٹہ سے آنیوالا کیس بھی تفتان انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے، کورنٹائن کرنا صوبائی نہیں، وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح‌ رہے کہ خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے20 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے اپنے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند کر دیا

    سندھ سیکرٹریٹ میں موجود محکمہ صحت کے تمام دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالہ سے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کا عملہ خوف میں مبتلا ہے، افسران نے دفاتر کو تالے لگا دیئے

  • دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے آزمائش میں‌ توبہ توبہ کرنے لگی ،پیپلزپارٹی کرونا پرسیاست چمکانے لگی

    دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے آزمائش میں‌ توبہ توبہ کرنے لگی ،پیپلزپارٹی کرونا پرسیاست چمکانے لگی

    کراچی: دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے آزمائش میں‌ توبہ توبہ کرنے لگی ،پیپلزپارٹی کرونا پرسیاست چمکانے لگی ،اطلاعات کےمطابق سندھ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کا ذمہ دار تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کو ٹھہرادیا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں ائیرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم درست کام نہیں کررہا اور ائیرپورٹ حکام بھی اپنا کام درست طریقے سے انجام نہیں دے رہے، سعودی عرب سے ایک شخصیت آئی ہے جس نے بتایا کہ ائیرپورٹ پر ان کی کوئی اسکریننگ نہیں ہوئی۔

    انہوں نے الزام لگایا کہ بد قسمتی سے وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کررہی، اس میں بہتری کی گنجائش ہے، وفاقی حکومت سسٹم بہتر بنائے، اگر انہیں ہماری ضرورت ہے تو ہم مدد کرنے کو تیار ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے تمام مریض کراچی ائیرپورٹ سے داخل ہوئے، ہمیں وہاں نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، جب سے سندھ میں کیس رپورٹ ہوا تب سے وزیراعلیٰ متحرک ہیں لیکن وفاق کی طرف سے ایسا کچھ نظر نہیں آیا، جس طرح سے وفاق اور صوبے میں رابطے ہونے چاہیے تھے وہ نہیں ہیں۔