وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں
تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 14منشیات فروشوں, 8 مجرمان اشتہاریوں اور 7جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4410 گرام چرس, 417 لیٹر شراب معہ لاہن, 3چالو بھٹیاں 120گرام ہیروئین, 7 عدد موبائل اور جواء پر لگی رقم 14,750 روپے برآمد کی.
ایم اے او کالج کے باہر طلبا اور وکلا میں تصادم ، کیا وجہ بنی
باغی ٹی وی :ایم اے او کالج لاہور کے قریب طلبا اور وکلا کے درمیان جھگڑا ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنادیا.عینی شاہد کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ایک طالب علم اپنی بائک پر جارہا تھا تو ایک وکیل نے اسے اپنی گاڑی کی سائیڈ لگا دی، اس کے بعد وکیل طالب علم کو مارنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی وکلا جمع ہو گئے بعد میں طالب علم بھی جمع ہوگئےاور تصادم شروع ہو گیا، دونوںطرف سے زیادہ افرد کے جمع ہونے پر تصادم بڑھ گیا ، عینی شاہد کے مطا بق وکیل نے طلبا پر پستول بھی تانا اور ہوائی فائرنگ کی اور کہا تمہیں سیدھا فائر بھی مار دوں گا.اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے اس لڑائی کو ختم کرنے کی کوشش کی اور دونوں فریقین کو تتر بتر کیا .
واضح کہ اس سے قبل بھی وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان شدید جھگڑا ہوا تھا جب وکلا کے بھاری گروہ نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کیا تھا اور کائی افراد زخمی اور ہلاک ہوئے تھے.
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان روڈ اڈا 116 ڈبلیو بی کے پاس لوہے کے گارڈز کی لوڈ ٹرالی کے پیچھے سے مہران کار ٹکرا گئی.
گڑھاموڑ ریسکیو 1122 وھاڑی کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹبہ سلطان پور کی ایمبولینسیز کو روانہ کر دیا. ریسکیو 1122 کے جوانوں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے چاروں افراد کو ریسکیو کرنے کے بعد فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے RHC ٹبہ سلطان پور شفٹ کر دیا. کار سوار ایک شدید زخمی اور 3 معمولی زخمی ہوئے.
ٹرالی اور کار دونوں ملتان کی طرف جا رہے گارڈر رات کے اندھیرے کی وجہ سے نظر نہیں آئے جس کی وجہ سے کار بھی بری طرح بکھر گئی.
بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ سٹی کی بڑی کاروائی ، موٹر سائیکل چوری کرنے والا محمود عرف مودا گینگ گرفتار ، مسرقہ مال بھی برآمد اے ایس پی ایس ڈی پی او بورےوالا عزیر احمد کی پریس ریلیز
تفصیلات کے مطابق اے ایس پی بورےوالا عزیر احمد نے تھانہ سٹی بورےوالا میں پریس ریلیز میں بتایا کہ تھانہ ماڈل ٹاون اور تھانہ سٹی کی حدود میں گھروں دوکانوں اور دیگر تجارتی مراکز اور بازاروں سے آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا تھا۔جس پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان اور اے ایس پی بورےوالا عزیر احمد نے نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون میاں شمعون جوئیہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا اکرم کو موٹر سائیکل چور گینگ پکڑنے کا ٹاسک دیا جس پر ان دونوں ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات دن کی محنت کے بعد موٹر سائیکل چور گینگ جو تین ارکان پر مشتمل جن میں محمد صفدر ولد محمد اقبال قوم راجپوت سکنہ 429 ای بی ، محمد وقاص ولد محمد حنیف قوم جٹ سکنہ 429 ای بی ، محمود حسین ولد محمد حسین قوم جوئیہ نائی سکنہ 429 ای بی بورےوالا تھا جو شہر کے مختلف مقامات سے موٹر سائیکل چوری کرتے تھے
پولیس نے ان کے قبضہ سے چوری ہونے والے 20 لاکھ مالیت کے 27 موٹر سائیکل برآمد کر لئے اور ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں۔ پولیس کی اس کاروائی پر شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان اور اے ایس پی بورےوالا عزیر احمد اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔۔۔
پاک فضائیہ کا طیارہ کریش ، ونگ کمانڈر نعمان اکرم رتبہ شہادت پر فائز
باغی ٹی وی : پاک فضائیہ کا ایف-16 طیارہ مشہور چاندتارا چوک کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے، یہ جنگل پاکستان اسپورٹس بورڈ امپلائی کالونی میں واقع ہے، حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف-16 تیارہ 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے لیے ریہرسل کر رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے کے باعث شکر پڑیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا
یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے استاد ڈاکٹر ذیشان قادر پر طلبا کا وحشیانہ تشدد
باغی ٹی وی ؛ یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبا نے یوایم ٹی کے استاد ڈاکٹر ذیشان قادر پر وحشیانہ تشدد کر کے شدید زخمی کردیا ، اس صورت حال کے بعد یونیورسٹی اساتذہ نے سٹر ک پر احتجاج کرتے ہوئے سٹرک کو بلاک کردیاہے. مذکورہ ٹیچر فنانس کے استاد ہیں اور گولڈ میڈلسٹ ہیں.، یونیورسٹی کے شعبہ بزنس اینڈ اکانومی میں پڑھاتے ہیں.واضح رہے کہ طلبا نے استاد کو کیوں تشدد کا نشانہ بنایا اس کی وجوہات ابھی سامنے نہیںآئی ہیں.استاد کو طلبا نے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اسے مٹی اور گرد میں گھسیٹا اور بے آبرو کیا اس موقع پر یونیورسٹی کے گارڈ جو کافی تعداد میں ہیں وہ تماشا دیکھتے رہے اور انہوں نے کوئی مدد نہیں کی ، جبکہ استاد کو فرسٹ ایڈ کے لیے یونیورسٹی کی ڈسپینسری کی طرف سے بھی کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی، نہ ہی ایمبیولینس بھیجی گئی ، امدای سرکرمیاں بہت دیر بعد شروع ہوئیں.
بریکنگ نیوز. اسلام آباد میں ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہوگیا
باغی ٹی وی :اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں، طیارہ 23 مارچ کی ریہرسل کر رہا تھا
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ مزید اطلاعات آنے پر اپ ڈیٹ کر دیا جائے گا
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات کے تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں سال 2019 کے قتل اور اغواء کے مقدمات کے نامزد ملزم راجہ سائیں سکنہ فتح پور سرائے عالمگیر کو گرفتار کر لیا گیا ھے اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل مدثر اقبال نے بتایا راجہ سائیں نے خود گرفتاری دی ھے اور اس پر درج کروائے گئے مقدمات کی تفتیش کی جارھی ھے سال 2019 میں پٹھان خواص خان کی مدعیت میں راجہ سائیں وغیرہ کے خلاف قتل اور اغواء کے مقدمات نمبر 183۔۔ ۔119 درج کروائے گئے تھے
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات ساروکی میں خونی حادثہ شاہ زور ڈالہ اور ٹرک میں تصادم۔ شاہ زور ڈالہ میں سوار پولیس اھلکار ابو بکر جان بحق دوسرا نوجوان محسن شدید زخمی۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا
لاہور:سعودی عرب کے شاہی محلات میں اقتدار کی جنگ ،کوئی تخت توکوئی تختہ دارپرچڑھے گا، محغمد بن سلمان کے اقدامات سے سعودی عرب کا پرانا شاہی نظام حکومت آمریت کی شکل اختیارکرگیا ، شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات سے شاہی خاندان تقسیم تو ضرور ہوا مگرمحمد بن سلمان نے اپنے راستے سے رکاوٹیں ہٹانے میں کسی مصلحت سے کام نہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف اورسینیئر تجزیہ نگار،مشرق وسطیٰ پرخصوصی نظررکھنے والے صحافی مبشرلقمان نے مبشرلقمان یوٹیو ب چینل پرکیا
باغی ٹی وی کےمطابق سینیئرصحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کے اقدامات سے یہ تو ضرور ہے کہ شاہی خاندان میں اب وہ اتفاق نہیں رہا ، مبشرلقمان نے بڑی اہم صورت حال پرتوجہ مرکوزکراتے ہوئے کہا کہ یمن میں فوج کشی سے لے کرجمال خشوگی کے قتل تک محمد سلمان کوکون نہیں جانتا ،اس شہزادے کے اقدامات نے اس دنیا بھر میں مشہورکردیا
مبشرلقمان نے بڑی اہم بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو طئے ہےکہ اب شاہی خاندان کا شاہ نظام ختم ہونےوالا ہے اورآمریت آنے والی ہے، محمد بن سلمان کی سوچ دوسرے شاہی خاندان کے افراد سے مختلف ہے، وہ بڑے پیمانے پر سماجی اوراقتصادی اصطلاحات کررہےہیں وہ ان اصطلاحات کی وجہ سے سعودی نظام کوبدل رہے ہیں،
شاہی خاندان کے روایات اورمراعات ختم کررہے ہیں، اس کے بعد شاہی خاندان کو سہولیات حاصل نہیں ہوںگی جوپہلے حاصل تھیں ،دوسرا اگرسعودی عرب کو آگے لے کرجانا ہے تو پھرشاہی خاندان میں ایسے فیصلوں کا ہونا ضروری ہے
لیکن یہ سعودی شہزادوں کو ہرگز قبول نہیں وہ مزاحمت کریںگے ،یہی وجہ ہےکہ جن پرشک ہےکہ وہ محمد بن سلمان کے ساتھ اختلاف کرتے ہیں ان کو ہٹایا جارہا ہے، محمد بن سلمان ایک بے رحم شہزادے ہیں ، ویسے بھی ان کا اثرورسوخ بہت زیادہ ہے ، اوریہ پہلے سے بڑھ گیا ہے ، جبکہ دوسرے شہزادے ویسے ہی بڑے کمزور ہیں،
محمد بن سلمان کو بین الاقوامی برادری سے بھی ایک قسم کی خفیہ حمایت ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے پروٹوکول کا بہت زیادہ ملنا اس بات کی علامت ہے ،فرانس اوربرطانیہ نے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی مخالفت نہیں کی روس اورچین ویسے ہی خاموش ہیں
محمد بن سلمان ایک ماڈرن آمر ہیں مبشرلقمان نے ابہت اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے 2017 میں سعودی عرب کے شہزادوں کو ایک ایسی جگہ پررکھا جہاں ان کو بتا دیا گیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ہی ہیں
دوسرا اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ 2017 تک سعودی عرب کی مغربی ممالک سے متعلق پالیسی سازمحمد بن نائف ہی طئے کرتے تھے اورساری دنیا ان پربھروسہ بھی کرتی تھی ،مبشرلقمان نے یہ بھی سعودی فرماں روا کی حکومت پرگرفت کے حوالے سے کہا کہ محمد بن سلمان کی بعیت ہی کافی نہیں بلکہ اطاعات بھی کرنا ہوگی ،محمد بن سلمان نے سعودی عرب پراپنی گرفت مضبوط کرلی ہے
شاہی محلات میں تیارہونے والی اس سازش پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ اس سارے کھیل میں اصل ہدف احمد بن عبدالعزیز تھے ، جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ شاید سلمان بن عبدالعزیز احمد بن عبدالعزیز کو بادشاہ بنانا چاہتے تھے ،
لیکن یہ منصوبہ بھی قابل عمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا ، محمد بن سلمان ہی سعودی عرب کے نئے ممکنہ بادشاہ لگتے ہیں، ،ویسے بھی محمد بن سلمان نے جس طرح سعودی عرب میں پالیسیاں نافذ کیں ، خواتین کے لیے جوآزادیاں دیں اس کی وجہ سے بہت سے عربی محمد بن سلمان کی پالیسیوں کو پسند بھی کرتے ہیں
مبشرلقمان نے محلات کے اندرہونے والی سازشوں کے بارے میں انکشاف کیا کہ محمد بن سلمان اب سعودی معیشت کا انحصار تیل کی بجائے دیگرذرائع پربھی کرنا چاہتے ہیں اوریہ وجہ ہے کہ محمد بن سلمان بڑے بڑے شہزادوں کو محلات سے نکال کربڑے بڑے عہدوں پربٹھانا چاہتے ہیں،
شہزادے اپنے آپ کو نظام حکومت میں اپنا کردار چاہتے ہیں جہاں انکی خواہش ہوگی وہاں وہ بطورسفیرجانا چاہتے ہیں، ان حالات میں محمد بن سلمان اورشاہی خاندان کے درمیان رسہ کشی کے بہت زیادہ امکانات ہیں یہ طاقت کی رہ کشی کیا رخ اختیار کرتی ہیں فی الحال اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا
یہ بھی ہوسکتا ہےکہ اس رسہ کشی میں کسی کے حصہ میںتخت اورکسی کے حصے میں تختہ آئے گیا دوسری طرف سعودی سرحدوں پردباوبڑھا دیا گیا ہے، یمن کے باغیوں کی طرف سے لڑائی میں شدت آگئی ہے اگلے چند دن سعودی اقتداراورشاہی خاندان کےلیے بہت اہم ہیں