Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کو شکست، ٹی 20 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ فائنل آسٹریلیا کے نام

    بھارت کو شکست، ٹی 20 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ فائنل آسٹریلیا کے نام

    آسٹریلوی ٹیم نے ٹی 20 ویمن کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میں بھارت کو شکست دے دی

    خواتین کی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی چیمپئنز کا سہرا آسٹریلوی ٹیم کے سر سج گیا .دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ویمنز ٹی ٹوینٹی میں بھارت کو 85 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

    ویمنز ڈے کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔آسٹریلوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 115 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے الیسا ہیلی نے 75 رنز بنائے جبکہ بیتھ مونی 78 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ان کے علاوہ کپتان میگ لیننگ 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جانب سے دپتی شرما نے دو کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا۔جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارتی ویمن ٹیم کی 8 کھلاڑیاں ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ہوگیا اور یک کے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔بھارت کی پوری ٹیم 99رنز پر ڈھیر ہو گئی اور آسٹریلیا نے 85رنز سے فتح حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے پانچویں مرتبہ ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کا چیمپیئن حاصل کر لیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ نے 4 اور جیس جوناسین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔شاندار جارحانہ اننگز کھیلنے پر ایلیسا ہیلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
    بھارت کی جانب سے دپتی شرما 33، ویدا کرشنامرتی 19 اور رچا گھوش 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ اور جیس جوناسن نے تباہ کب بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب چار اور تین وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ نیکولہ کیری، دسلیلا کمنس اور صوفیہ میلی نوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین لوٹایا۔آسٹریلیا نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ اس سے قبل 2010، 2012، 2014 اور 2018 میں بھی کنگروز نے ہی ورلڈ کپ جیتا تھا.واضح رہے کہ پاکستان ک قومی کرکٹ ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکا رہی اور ایونٹ کے پہلے مرحلے ہی میں‌آوٹ ہوگئی،

  • ’’میرا جسم میری مرضی کہنے والی خواتین! سیکھیں ان شہزادیوں سے ، جن کوبیگانے بھی سلام کہیں،شاندارویڈیو،جاندار پیغام

    ’’میرا جسم میری مرضی کہنے والی خواتین! سیکھیں ان شہزادیوں سے ، جن کوبیگانے بھی سلام کہیں،شاندارویڈیو،جاندار پیغام

    عمان :’’میرا جسم میری مرضی کہنے والی خواتین! سیکھوان شہزادیوں سے ، جن کوبیگانے بھی سلام کہیں ،تفصیلات کےمطابق عمان میں ایک فٹبال میچ کے دوران جب خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل گیا تو مخالف ٹیم کی لڑکیوں نے خاتون کھلاڑی کی مدد کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    سوشل میڈیا پر خواتین کے فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خواتین کھلاڑیوں نے نہ صرف انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی بلکہ ثابت کیا کہ دنیا میں ابھی انسانیت باقی ہے۔

     

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اردن کے شباب الورڈون کلب اور عمان کلب کی خواتین کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ دوران میچ ایک خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل گیا اور وہ خاتون اپنا حجاب ٹھیک کرنے کے لیے نیچے بیٹھ گئی۔

    اس موقع پر ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جس نے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہر شخص کو حیران کردیا۔ خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل جانے کے بعد مخالف ٹیم کی لڑکیاں فوراً اپنا کھیل چھوڑ کر اس لڑکی کے گرد ڈھال بن گئیں اور اسے بے پردہ ہونے سے بچایا۔ یہ لڑکیاں اس وقت تک خاتون کھلاڑی کی ڈھال بنی رہیں جب تک کہ اس نے اپنا حجاب دوبارہ ٹھیک نہیں کرلیا۔ اس دوران میچ 30 سیکنڈ تک رکا رہا۔اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کے مذہب اور آزادی کی عزت کرنے والے لوگ ابھی دنیا میں موجود ہیں۔

    پولیٹیکل سرجن نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے لکھا گیا فٹبال میچ کے دوران مسلمان لڑکی کا حجاب کھل گیا تو مخالف ٹیم کی لڑکیاں ارد گرد کھڑی ہوگئیں تاکہ لڑکی اپنا حجاب ٹھیک کرکے اپنا چہرہ ڈھانپ سکے۔’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کہنے والی خواتین سیکھو اس شہزادی سے۔

    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل حسین نے اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے مخالف ٹیم کی ان لڑکیوں کو داد دی جنہوں نے اپنا کھیل چھوڑ کر مسلم خاتون کھلاڑی کی مدد کی۔ فیصل حسین نے لکھا سیکھنا تو ان لڑکیوں سے ہے جنہوں نے ایک خاتون کی مرضی اور خواہش کی تعظیم کی، ہمیں بھی دوسروں کی رائے، خواہشات اور شخصیات کا احترام اور تعظیم کرنا چاہیئے۔ وزیر سائنس ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بھی اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے۔

     

    یہ ویڈیو حال کی نہیں بلکہ گزشتہ برس اکتوبر کی ہے۔ اسے اوریجنلی امریکی اسپورٹس چینل ای ایس پی این نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا اور اس وقت اس ویڈیو کو 87 ہزار 900 لائکس ملے تھے۔ یہ ویڈیو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔اس میچ کے دوران اردن کی شباب الورڈن کلب (ریڈ ٹیم) نے عمان کلب (گرین ٹیم) کو ایک گول سے شکست دے دی تھی۔

  • پنجاب حکومت کورونا وائرس سے  کیااحتیاطی تدابیر کیے ہوئے ، عثمان بزدار نے بتا دیا

    پنجاب حکومت کورونا وائرس سے کیااحتیاطی تدابیر کیے ہوئے ، عثمان بزدار نے بتا دیا

    پنجاب حکومت کورونا وائرس کے لیے کیااحتیاطی تدابیر کیے ہوئے ، عثمان بزدار
    باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس رپورٹ ہونے سے قبل ہی پنجاب میں ضروری اقدامات کر لیے گئے تھے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مؤثر احتیاطی اقدامات کیے ہوئے ہیں اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں قائم کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کی سہولت ہمارے پاس موجود ہے جبکہ محکمہ صحت اور متعلقہ محکمے بھی ہمہ وقت چوکس ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض پنجاب میں نہیں ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاہم پنجاب میں صورتحال نارمل ہے اور 24 گھنٹے مانیٹرنگ جاری ہے۔کورونا وائرس سے متعلق پنجاب حکومت کی کوششیں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی روزانہ اجلاس کر کے صورتحال کا جائزہ لیتی ہے اور ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    ایران میں پھنسے رشتے داروں کو واپس لانے کے لئے شہری عدالت پہنچ گیا،عدالت نے کیا کہا؟

    کرونا وائرس،پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ آ گیا

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں،سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سات خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایران ، چین، اٹلی، کوریا، جاپان، سنگاپور اور قازقستان شامل ہیں

  • پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے

    پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے

    پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل میں آج بھی دو میچ کھیلے جائیں گے، اسلام آبادیونائیٹڈ کا ملتان سلطانز جبکہ لاہور قلندرز کا کراچی کنگز سے مقابلہ ہو گا۔

    لیگ کا بائیسواں میچ راولپنڈی میں شیڈول، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ملتان سلطانز کو ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کا بڑا چیلنج درپیش ہے، پوائنٹ ٹیبل پر ترقی کی دوڑ کے مقابلے نے کرکٹ دیوانوں کو متوجہ کر لیا۔ بارشوں کے موسم میں دھوپ، آج کا سنڈے فُل کرکٹ ڈے ہو گا۔

    دن کا دوسرا مقابلہ زندہ دلان کے شہر میں ہو گا، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ شام سات بجے ہی شروع ہو گا، دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں۔رواں سیزن حریف ٹیموں کے خلاف سب سے زیادہ 209 رنز بنانے اور سب سے کم ٹوٹل 98 رنز تک محدود کرنے والے قلندرز پر امیدیں لگ گئیں۔ پلان بھی فائنل، بلے بازوں اور گیند بازوں نے شاندار پرفارمنس پر نظریں جما لیں
    واضح‌ رہے کہ کل لاہور قلندرز نے میچ جیت لیا .کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا تھا جو لاہور نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    قلندرز کا پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پہلا نقصان ہی کوئٹہ کو شین واٹسن کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ شین واٹس کے بعد احمد شہزاد اور کپتان سرفراز احمد بھی بالترتیب 9 اور ایک رنز بناکر شاہین اور سمت پٹیل کا شکار بنے۔

    قلندرز کے سمت پٹیل نے چھٹے اوور میں یکے بعد دیگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں 21 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹے۔6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سہیل خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

  • مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام،شاہ محمود قریشی

    مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام،شاہ محمود قریشی

    ملتان:مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام، اطلاعات کےمطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے حق خود ارادیت کے لئے برسر پیکار ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت کو خصوصی سلام پیش کرنا چاہتا ہوں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم خواتین کو آگے بڑھنے کے لیے یکساں مواقع مہیا کرنے کا تہیہ کریں، ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

  • خبردار کرونا وائرس فضا سے بھی پھیلنے کا شدید اندیشہ، نئی تحقیق

    خبردار کرونا وائرس فضا سے بھی پھیلنے کا شدید اندیشہ، نئی تحقیق

    خبردار کرونا وائرس فضا سے بھی پھیلنے کا شدید اندیشہ، نئی تحقیق

    باغی ٹی وی :کوونا وائرس اب فضا کا حصہ بن کر بھی تباہی پھیلا سکتا ہے، اس سلسلے میں‌ ایک اسپتال ایئر ڈکٹ (ہوا دار نالی) میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نشانات نے سائنسدانوں کو یہ یقین کرنے کے لئے مجبور کیا ہے کہ اس بیماری کو ائر کنڈیشنگ یونٹوں کے ذریعہ پھیل سکتا ہے ، جس کی وجہ یہ ابتدائی طور پر سوچ سے بھی زیادہ متعدی ہے۔اور اس کی ہلاکت کا دائرہ کار مزید وسیع ہو جائے گا.

    سنگاپور میں نیشنل سینٹر برائے متعدی بیماریوں کے ماہرین کے ذریعہ تین کورونا وائرس کے مریضوں کے استعمال شدہ کمروں کے جھاڑو کے معائنے سے یہ علم ہوا ہے کہ سانس کی بیماری پہلے کی سوچ سے کہیں زیادہ آسانی سے پھیلتی ہے۔

    مریضوں میں سے ایک کے کمرے سے جڑا ہوا ہوا ڈکٹ ، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ صرف ‘ہلکے’ علامات کا شکار ہیں ،اس میں وائرس کے نشانات پائے گئے تھے ، جس کا مشورہ ہے کہ ‘چھوٹی سی ، وائرس سے لدی بوندوں کو ہوا کے بہاؤ سے بے

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی یہ تحقیق اس خبر کے فورا. بعد سامنے آئی ہے کہ گذشتہ روز کیلیفورنیا کے ساحل سے ، مریضوں کے ٹیسٹ لانے کے لئے لنگر انداز کیے گئے ایک شہزادی کروز جہاز پر 142 برطانوی پھنسے ہوئے تھے۔
    امریکی ریاست میں کرونا وائرس نے پنجھے گاڑھ لیے جس کی وجہ سے حکومت نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ہنگامی حالات نافذ کرنے کا اعلان کیا۔البانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیویارک کے گورنر کا کہنا تھا کہ کرونا کے 22 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد نیویارک میں مریضوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی۔

  • نبی رحمتﷺنےخواتین کوحقوق دینے کا حکم دیا،اسلام نےسب  سےزیادہ حقوق دیئے،انہیں اصولوں پرکام کریں‌ گے، وزیراعظم

    نبی رحمتﷺنےخواتین کوحقوق دینے کا حکم دیا،اسلام نےسب سےزیادہ حقوق دیئے،انہیں اصولوں پرکام کریں‌ گے، وزیراعظم

    اسلام آباد: نبی رحمت ﷺ نے خواتین کو حقوق دینے کا حکم دیا ، اسلام نے سب سے زیادہ حقوق دیئے،حقوق کی فراہمی کےلیے تمام اقدامات کریں گے،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت وہ تمام اقدامات کرے گی جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیںَ۔

    وزیراعظم عمران خان نے خواتین کےعالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کا عالمی دن مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرنے کے عزم کے اعادہ کا دن ہے، ہمارا مذہب خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیتا ہے، ہمارے پیغمبرﷺ نے بھی خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے کا درس دیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواتین ہرشعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کومنوارہی ہیں، ہماری خواتین نے عالمی سطح پر بھی اپنی صلاحیت کو منوایا ہے ،خواتین کو مساوی حقوق دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، وہ تمام اقدامات کریں گے جس سے خواتین محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں، خواتین کو یکساں مواقع اور سازگار ماحول پیدا کرکے ہی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

  • مدھیہ پردیش: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو آزاد کشمیر تسلیم کر لیاگیا

    مدھیہ پردیش: پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو آزاد کشمیر تسلیم کر لیاگیا

    بھوپال: دسویں جماعت کے امتحانی پرچے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو آزاد کشمیر تسلیم کر لیاگیا،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دسویں کلاس (سائنس )کے ایک امتحانی سوالنامے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو دو بار آزاد کشمیر لکھ دیاگیا۔ یہ اصطلاح مدھیہ پردیش بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ایم پی بی ایس ای)کے کلاس 10 کے سوشل سائنس کے پرچے میں سامنے آئی۔

    امتحانی پرچے میں ایک سوال میں طلبا سے ہندوستان کے نقشے پر آزاد کشمیر کی نشاندہی کرنے کو کہا گیا جبکہ ایک اور سوال میں طلبا کو دو کالم میں فہرستیں دی گئیں اور ان کے درست جواب سے میچ کرنے کو کہا گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی کمل ناتھ نے سخت کارروائی کا حکم دیا۔ان سوالات کو اب ختم کر دیا گیا ہے اور پرچے کے کل نمبر کم کرکے 90 کردیئے گئے ہیں۔

    ایم پی بی ایس ای کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پیپر سیٹر اور ناظم کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

    ریاست میں حزب اختلاف کی جماعت نے اس واقعے پر حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ القمرآن لائن کے مطابق بی جے پی کے ترجمان رجنیش اگروال ، نے ٹویٹر پرپرچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے ، ہندوستانی حکومت نے اس سلسلے میں ایک قرارداد پاس کی ہے۔ کیا مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت ہے جس نے آزادکشمیر کو تسلیم کرلیا۔

    انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اس کے ذمہ دار شخص کے خلاف ملکی بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،کانگریس کے ترجمان نریندر سلوجا نے کہا کہ وزیر اعلی ناتھ نے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا۔

  • دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں، اموات کی تعداد 3600 ہو گئی،فرانس نے تاریخ کا اہم اعلان کردیا

    دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں، اموات کی تعداد 3600 ہو گئی،فرانس نے تاریخ کا اہم اعلان کردیا

    واشنگٹن: دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں، اموات کی تعداد 3600 ہو گئی،فرانس نے تاریخ کا اہم اعلان کردیا۔ چین میں مزید 27 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 3 ہزار 97 ہو گئی، جنوبی کوریا میں مزید 2 افراد کی موت کے ساتھ تعداد 50 ہو گئی، اٹلی میں وائرس 233 افراد کی جان لے گیا۔ ایران میں مرنے والوں کی تعداد 145 ہو گئی، اٹلی میں ایک کروڑ 6 لاکھ افراد پر مشتمل علاقے کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا، چین میں مریضوں سے بھری عمارت منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

    دنیا کے 103 ممالک کرونا وائرس کی زد میں آگئے۔ چین کے بعد اٹلی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں جہاں وائرس سے بچاؤ کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ جم خانے، سوئمنگ پولز، میوزیم اور اسکیئنگ ریزارٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔میلان اور سیاحتی مقام وینس بھی ہنگامی اقدامات کی زد میں آ گئے ہیں، اٹلی یورپ میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔

    چین کے شہر کونزو میں ہوٹل کی عمارت زمین بوس ہو گئی، اس عمارت کو کرونا کے مریضوں کے لیے قرنطینہ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، عمارت میں 70 افراد موجود تھے جنہیں نکالنے کا کام جاری ہے۔فرانس نے ملک بھر میں اسکولوں کو بند کر دیا ہے۔ 15 امریکی شہریوں کو بھی قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

  • فضائی کمپنیاں شدید بحران کی زد میں ، ایئر نیوزی لینڈ نے ہیتھرو سلاٹ فروخت کردیا

    فضائی کمپنیاں شدید بحران کی زد میں ، ایئر نیوزی لینڈ نے ہیتھرو سلاٹ فروخت کردیا

    فضائی کمپنیاں شدید بحران کی زد میں ، ایئر نیوزی لینڈ نے ہیتھرو سلاٹ فروخت کردیا
    باغی ٹی وی :دنیا بھیر میں ایئر لائنز شدید خسارے میں جارہی ہیں، اس سلسلے میں ہیتھرو دنیا کے سب سے زیادہ سلاٹ پر پابند ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے ، اور بیشتر حصے کی ایئرلائنز اس سلاٹ کو اپنی ملکیت بناتی ہیں ، اور سلاٹس خریدے اور بیچے جا سکتے ہیں.

    یہ دیکھتے ہوئے کہ ایئر نیوزی لینڈ لندن جانے والی پروازیں ختم کررہا ہے ، انہیں اب اس جگہ کی ضرورت نہیں ہے۔ ایئر نیوزی لینڈ نے اپنا ہیتھرو سلاٹ 27 ملین امریکی ڈالر میں فروخت کیا ہے۔ یہ فروخت جنوری کے آخر میں بند کردی گئی تھی۔

    ہیتھرو سلاٹس فروخت ہونے والی قیمت کے لحاظ سے بہت بڑی تغیر پزیر ہے۔ 2016 میں ، عمان ایئر نے اس وقت سرخیون کی زینت بنا جب انہوں نے 75 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر ہیتھرو سلاٹ خریدا۔
    دنیا بھر میں ایئر لائنز شدید مالی بحران کا شکار

    دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، صرف ایشیا پیسفک کی ایئرلائنز کے بزنس میں رواں سال 27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہوگا۔انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے، انڈسٹری کو نقصان چین کو جانے والی پروازوں کی منسوخی اور سامان کی ترسیل بند ہونے سے ہوا