Baaghi TV

Author: +9251

  • خواتین کے عالمی دن پر، کشمیری خواتین پرہونے والے مظالم کی ہیبتناک داستانیں ، پڑھنا نہ بھولیئے

    خواتین کے عالمی دن پر، کشمیری خواتین پرہونے والے مظالم کی ہیبتناک داستانیں ، پڑھنا نہ بھولیئے

    سرینگر:خواتین کے عالمی دن پر، کشمیری خواتین پرہونے والے مظالم کی ہیبتناک داستانیں ، پڑھنا نہ بھولیئے ،اطلاعات کےمطابق آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کے ساتھ ہونے والے نارواسلوک کو ختم کرنا ہے۔

    متنا زعہ علاقوں میں خواتین پر سب سے زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں وہ مظالم کا شکار بنتی ہیں یہی صورتِ حال مقبوضہ کشمیر میں بھی ہے- ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق کشمیر انسانی ظلم وجبر کی بدترین مثال ہے اوریہاں اب تک دس ہزار سے زیادہ خواتین جنسی جرائم کا شکار ہوئی ہیں۔

    وادی کشمیر میں ہندوستانی سیکیورٹی فورسزکے ہاتھوں خواتین کی عصمت دری کے چند اہم اور بڑے واقعات کا جائزہ لیا ہے۔بارہ مولہ کے سوپور علاقے کے قصبے جمیر قدیم میں26 جون 1990 کو بی ایس ایف نے پڑوسی کی تلاشی کے دوران جمیر قدیم کی ایک چوبیس سالہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سوپور پولیس نے اسی سال جولائی میں بی ایس ایف کے خلاف مقدمہ درج کیا ۔

    سرینگر میں7مارچ 1990کو چھان پورہ میں ، سی آر پی ایف نے سری نگر کے چھن پورہ علاقے میں متعدد گھروں پر چھاپہ مارا۔ چھاپوں کے دوران متعدد خواتین کے ساتھ عصمت دری کی گئی ۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی نورا (24) کو سی آر پی ایف کے 20 افراد نے زبردستی کچن سے باہر نکالااور اس کی بہن زونہ کے ساتھ زیادتی کی۔ زیادتی کا نشانہ بنانے والے افراد نے دو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی ۔

    1991میں سرینگر میں بربر شاہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک ذہنی مریض بوڑھی عورت کے ساتھ زیادتی کی۔ کنن پوش پورہ میں 23 فروری 1991 کو ، بھارتی فوج کے ایک یونٹ نے وادی کے ضلع کپواڑہ کے کنن پوش پورہ کے جڑواں گاوں میں تلاشی اور تفتیشی کارروائی شروع کی۔ فوجیوں نے خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی جن کی تعداد 23 سے 100 تک تھی ۔

    پازی پورہ-بیلی پورہ ،جو کنن پوش پورہ سے صرف چند کلومیٹر دور ہے،میں 20 اگست 1991 کو ، فوجیوں نے بڑے پیمانے پر خواتین کی عصمت دری کی، اس معاملے میں عصمت دری کا نشانہ بننے والوں کی تعداد آٹھ سے پندرہ کے درمیان تھی۔

    ضلع گاندر بل کے علاقے چک سید پورہ میں 10 اکتوبر 1992 کو ، 22 ویں گرینیڈیئرز کی ایک فوجی یونٹ چک سیدپورہ گاوں میں داخل ہوئی۔ فوج کے متعدد فوجیوں نے 9خواتین کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی جن میں ایک 11 سالہ بچی اور ایک 60 سالہ خاتون شامل ہیں۔

    سوپورکے علاقے ہاران میں20 جولائی 1992 کو آرمی سرچ آپریشن کے دوران متعدد خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ضلع کپواڑہ کی تحصیل ہندواڑہ میں یکم اکتوبر 1992 کو ، گور ہکھر ، باکھیہرکے علاقے میں دس افراد کو ہلاک کرنے کے بعد ، بی ایس ایف فورسز نے گاوں میں گھس کر خواتین کی عصمت دری کی۔ ایک انٹرویو میں ایک خاتون نے عصمت دری کا شکار ہونے والی اپنی بیٹی کی شناخت چھپانے کی کوشش کی ۔

    ضلع اننت ناگ کی تحصیل بیج بہاڑہ میں 1993کوبیج بہاڑہ کے قتل عام سے قبل اجتماعی عصمت دری کا ایک بہت بڑا واقعہ پیش آیا۔ بعدازاں ، اگست میں ، فوجیوں نے بیج بہاڑہ قصبے کے نواح ،گجنگی پورہ میں، ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔ کپواڑہ کے گاوں ہائی ہاما میں17 جون 1994 کو راشٹریہ رائفلز کے دستوں نے سات خواتین کے ساتھ عصمت دری کی ، جس میں دو افسران میجر رمیش اور راج کمار بھی شامل تھے۔

    ضلع بڈگام کے شیخ پورہ علاقے میں (1994) ایک 60 سالہ خاتون کے کے اہل خانہ کو بند کرکے اس کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ ضلع گاندر بل کے علاقے کنگن میں (1994) کوتھیانو بڈاپاتری میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک خاتون اور اس کی 12 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی۔

    ضلع پلوامہ کے وڈون گاوں میں 30 دسمبر 1995 کو ، راشٹریہ رائفلز کے سپاہی ایک گھر میں داخل ہوئے اور تین خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔پلوامہ کے علاقے ناربل پانزلگام میں نومبر 1997 کوایک لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

    سری نگر میں 13 اپریل 1997 کو بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے قریب بارہ نوجوان کشمیری لڑکیوں کی اجتماعی عصمت دری کی۔ سرینگر کے علاقے واوسا میں 22 اپریل 1997 کو ، ہندوستانی مسلح افواج کے متعدد اہلکار گاوں میں ایک 32 سالہ خاتون کے گھر میں داخل ہوئے۔ انہوں نے اس کی 12 سالہ بیٹی اور14 ، 16 اور 18 سال کی تین دیگر بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کی۔ ایک اور خاتون کو فوجیوں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی روکنے پر پیٹا۔

    ڈوڈہ میں (1998) میں گاوں لدنہ کی ایک پچاس سالہ رہائشی نے ہیومن رائٹس واچ کو بتایا کہ 5 اکتوبر 1998 کو آٹھویں راشٹریہ رائفلز کے اہلکار اس کے گھر آئے۔اس کے بعد اسے ایک ہندو کپتان نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے کہا: "تم مسلمان ہو ، اور تم سب کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے گا۔”

    جموں کے ضلع ڈوڈہ کے بیہوٹا مرمت میں 29 اکتوبر 2000 کو ، 15 بہار رجمنٹ کے اہلکارایک کورڈن اور سرچ آپریشن کے دوران ایک عورت کو اٹھا کر ایک کیمپ میں لے گئے۔ اگلے دن بیس خواتین نے کچھ مردوں کے ساتھ اس عورت کی رہائی کے لئے ریلی نکالی ۔ ان خواتین کو چار سے پانچ گھنٹے تک حراست میں رکھا گیا اور ان پر جنسی تشدد کیا گیا۔

    سرینگر کے علاقے زیرو برج میں (2004) چار سکیورٹی اہلکاروں نے 28 اکتوبر کو ایک گیسٹ ہاس میں 21 سالہ خاتون سے زیادتی کی۔

    ہندواڑہ میں6 نومبر (2004)کو شہر بیڈپائین میں ایک ماں اور اس کی بیٹی کے ساتھ ایک میجر نے زیادتی کی ۔

    2009 میں مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے بونگام میں 29 اور 30 مئی کی درمیانی رات ہندوستانی فوجیوں نے دو خواتین ، آسیہ اور نیلوفر جان کو مبینہ طور پر اغوا کیا ، زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔
    جموں کے علاقے کٹھوعہ میں جنوری ، 2018 میں ، کٹھوعہ کے قریب رسانہ گاوں میں ، 8 سالہ بچی ، آصفہ بانو کی اغوا کے بعد، عصمت دری کی گئی اور قتل کیا گیا

  • چین میں کوروناوائرس کے متاثرین کیلئے قرنطینہ کیا گیا ہوٹل منہدم،70 سے زائد افراد کی زندگیوں‌کوخطرہ

    چین میں کوروناوائرس کے متاثرین کیلئے قرنطینہ کیا گیا ہوٹل منہدم،70 سے زائد افراد کی زندگیوں‌کوخطرہ

    بیجنگ :چین میں کوروناوائرس کے متاثرین کیلئے قرنطینہ کیا گیا ہوٹل منہدم،70 سے زائد افراد کی زندگیوں‌کوخطرہ ،اطلاعات کےمطابق چین کے مشرقی حصے میں کورونا وائرس سے متاثرین کے لیے قرنطینہ کی گئی ہوٹل کی عمارت منہدم ہونے سے 70 سے زائد افراد پھنس گئے۔

    خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ساحلی شہر کوانزو میں 80 کمروں کے ہوٹل کو کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قرنطینہ کردیا گیا تھا جو گرگیا۔حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک کم از کم 38 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔تاہم چینی حکام نے واقعے میں ہلاکتوں سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکن ہنگامی طور پر امدادی کام میں مصروف ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں نوول کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے مگر چین میں متاثرہ افراد کی تعداد میں بہت کمی آگئی ہے، تاہم دیگر ممالک میں یہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔کورونا وائرس چین کے شہر ووہان سے دسمبر 2019 میں پھیلنا شروع ہوا تھا اور اب کئی ممالک تک پہنچ چکا ہے، جس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 347 سے زائد افراد متاثر جبکہ 3 ہزار 405 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

  • خلیل الرحمن قمراس قدرجزباتی کہ بار بار ایک ہی سوال پوچھنے پرصحافی کوبھی برابھلا کہہ بیٹھے

    خلیل الرحمن قمراس قدرجزباتی کہ بار بار ایک ہی سوال پوچھنے پرصحافی کوبھی برابھلا کہہ بیٹھے

    لاہور:خلیل الرحمن قمراس قدرجزباتی کہ صحافی کوبھی برابھلا کہہ بیٹھے،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے مشہورڈرامہ نگاراور”میرے پاس تم ہو” جیسے مشہورزمانہ ڈرامہ سیریل کے روح رواں خلیل الرحمن قمراس قدر غصے میں‌آئے ہوئے ہیں کہ ایک صحافی کوبھی بار بار ایک سوال پوچھنے پرجزبات میں آکربرابھلا کہہ بیٹھے

    باغی ٹی وی کےمطابق سوشل میڈیا پرایک ویڈیووائرل ہوئی ہے جس میں‌ایک صحافی مشہورزمانہ ڈرامہ نگارشخصیت خلیل الرحمن قمر سے ہاتھ میں مائیک لیئے اوراپنے کیمرہ مین کواس سوال کے دوران فوکس کرنے کے بعد ایک سوال بار بار جب پوچھتے ہیں توخلیل الرحمن قمر اس قدرجزباتی ہوجاتے ہیں کہ وہ غصے میں آکرصحافی کے بار بار سوال کرنے پرتنگ آکرکچھ سخت الفاظ کہہ دیتے ہیں

    یاد رہےکہ اس وقت پاکستان اوردنیا کے دیگرملکوں تک پاکستان میں چند دن قبل ایک ٹی وی پروگرام میں دوران گفتگومشہورزمانہ اینٹی پاکستان ، پاکستان آرمی اوراسلام ماروی سرمد سے گفتگو کے درمیان بھی الجھ بیٹھے تھے جس کے بعد سے لیکر اب تک ایک طوفان برپا ہے لیکن اسی اثنا میں اس ویڈیوکا آنا اوربھی بہت زیادہ اس اہم پہلو کو بڑھاوا دینے کا سبب بنے گا

  • پی ایس ایل پاکستان کی بڑی کامیابی،شائقین کرکٹ کا آنا کرکٹ بورڈ کی محنت ،عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    پی ایس ایل پاکستان کی بڑی کامیابی،شائقین کرکٹ کا آنا کرکٹ بورڈ کی محنت ،عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں،فردوس عاشق اعوان

    لاہور:پی ایس ایل پاکستان کی بہت بڑی کامیابی،شائیقین کرکٹ کا آنا کرکٹ بورڈ کی محنت کا نتیجہ ،عمران خان بھی یہی چاہتے ہیں ،فردوس عاشق اعوان ،اطلاعات کے مطابق آج معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے لاہورمیں ہونے والے پی ایس ایل کے اہم میچ کے بارے میں‌اپنے خیالات کا اظہارکچھ اس طرح‌کیا ، انہوں‌ نے کہا کہ لاہور میں جیسے اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا اس کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرینچائز کو جاتا

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج جو لوگ اس کو دیکھنے آئے ان کا کریڈٹ ہے دنیا میں پاکستان کا روشن امیج اجاگر ہورہاہے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے ہم دنیا سے پیچھے رہ گئے تھے جسے پی ایس ایل نے ہمارا کھویا مقام واپس دلانے میں کردار ادا کیا،تمام پی ایس ایل ٹیموں کو اپنے اپنے شہر میں انمول ہیروں کو تراش کر میرٹ پر آگے لائیں

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستانی یوتھ میں بہت ٹیلنٹ ہے جسے سامنے لانے میں پی ایس ایل کا کردار ہے.ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان پی ایس ایل میں پاکستان کا ٹیلنٹ پروموٹ کروانا چاہتے کہ سب میرٹ پر آگے آئیں،جو پرفارم کررہا اسے ٹیم میں جگہ مل رہی اور آگے بھی ملے گی،65 فیصد پاکستانی یوتھ ہیں جوکہ کرکٹ پر حکمرانی کرنے جارہےہیں‌،لاہور قلندرز کی محنتیں امید کرتی ہوں آج رنگ لائیں گی،لاہور قلندرز کچھ بھی کرسکتی ہیں

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک طرف انڈین کشمیر جہاں مسلسل نسل کشی کی جارہی ہے ، دوسری طرف لاہور قلندرز نے آزاد کشمیر کے کھلاڑی کو موقع دیا اور وہ کھیل رہا ہے ، انہوں‌نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو خصوصی طور پر ان کی صلاحیتوں کے مطابق موقع دے رہے ہیں،ہندوستان کا انتہا پسند ریاست کا چہرہ سب کے سامنے واضح ہورہا،دنیا مودی سرکار کا آر ایس ایس کا نظریہ دیکھ رہی،ہمیں کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے،لیکن دشمن ہمارا کھیل اور سیاست کو ایک ساتھ کردیتا

    ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان میں کھیل کو متاثر کرنے کے لیے انویسمنٹ کی جو کہ تباہ ہوگئی،ہمیں براڈ کاسٹنگ میں بہت زیادہ کام کی ضرورت اور کیپیسٹی کے بھی مسائل ہیں،اتنے سال کرکٹ نہیں ہوسکی تو کمیاں رہ گئی ہی

    یہ پی ایس ایل ہم سب کی کامیابی ہے جسے ہم سب نے کیش کروانا ہے،ہمیں دنیا کو بتانا پاکستان میں صلاحیت موجود ہے پاکستان ایک پرامن ملک ہے،ہمیں دنیا کو باور کروانا کہ یہاں انٹرنیشنل کرکٹ ہوسکتی،جو چالیس غیر ملکی پلیئرز آئے ان کو خوش آمدید کہتی ہوں،جب گراونڈز آباد ہوں گے تو یہاں خوشحالی بھی آئے گی

    وزیر اعظم کرکٹر ہیں کرکٹر ان کا پیشن ہے مگر ان پر قوم کی زمہ داریاں ہیں،میری خواش ہوگی عمران خان ضرور پی ایس ایل میں آئیں جوکہ ان کی خواہش بھی ہوسکتی،جہاں کھیل ہورہا وہاں ہمارے وزرا منسٹرز جائیں اور اس کی سرپرستی کریں،تمام اسکیورٹی اداروں کی وجہ سے پی ایس ایل پر امن طریقے سے کامیاب ہورہی ہے

  • پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ کو دوسری بار شکست دیکرلاہوریوں کوپھرحوصلے دے دیئے

    پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ کو دوسری بار شکست دیکرلاہوریوں کوپھرحوصلے دے دیئے

    لاہور:پی ایس ایل: لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن کوئٹہ کو دوسری بار شکست دیکرلاہوریوں کوپھرحوصلے دے دیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو رواں ایونٹ میں دوسری بار شکست دے دی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو جیت کے لیے 99 رنز کا ہدف دیا تھا جو لاہور نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    قلندرز کا پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور پہلا نقصان ہی کوئٹہ کو شین واٹسن کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ شین واٹس کے بعد احمد شہزاد اور کپتان سرفراز احمد بھی بالترتیب 9 اور ایک رنز بناکر شاہین اور سمت پٹیل کا شکار بنے۔

    قلندرز کے سمت پٹیل نے چھٹے اوور میں یکے بعد دیگر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور یوں 21 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹے۔6 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد سہیل خان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بناسکی۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    سہیل خان، زاہد محمود اور محمد نواز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا اور سہیل خان 32 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے سمت پٹیل نے 4، شاہین آفریدی اور راجہ فرزان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    آج راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت اسلام آباد کے خلاف 7 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

    لاہور اب تک کھیلے گئے اپنے پانچ میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکا ہے اور 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے جب کہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن کوئٹہ بھی اس سال آف کلر ہے اور سات میچوں میں 6 پوائٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں اس ایڈیشن میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔ پچھلے میچ میں لاہور نے کوئٹہ کو شکست دی تھی۔

  • سندھ میں کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام لانا چاہتا ہوں، وزیر اعظم نے بھٹوکی نگری میں بھی تبدیلی کا اشارہ دے دیا

    سندھ میں کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام لانا چاہتا ہوں، وزیر اعظم نے بھٹوکی نگری میں بھی تبدیلی کا اشارہ دے دیا

    کراچی: سندھ میں کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام لانا چاہتا ہوں، وزیر اعظم نے بھٹوکی نگری میں بھی تبدیلی کا اشارہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومت نہ ہونے کے باوجود کراچی کی ترقی کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، بلدیاتی اداروں کو خود مختار اور سندھ میں کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام چاہتا ہوں، پنجاب کا آدھا بجٹ لاہور پر خرچ کرنے کی وجہ سے لاہور میں ترقی ہوئی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی گورنر ہاؤس میں تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، میئر کراچی وسیم اختر، آئی جی سندھ مشتاق مہر، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر نے شرکت کی۔

    عمران خان نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، کراچی پاکستان کی معاشی سرگرمیوں کا مرکز ہے، کراچی پاکستان کا وہ شہر ہے جس کے اوپر جانے سے ملک اوپر جائے گا، اگر کراچی پر برا وقت آتا ہے تو پورے پاکستان پر برا اثر پڑتا ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی کراچی میں ترقی چاہتے ہیں، یقین دلاتا ہوں کی کراچی سمیت پورے سندھ کی ترقی کے لیے پوری محنت کر رہے ہیں، ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کراچی کے لیے جو بھی کچھ ہم کرسکتے ہیں وہ کریں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سارے فنڈز صوبوں کو چلے جاتے ہیں، صوبائی ڈیویلپمنٹ فنڈ سے بڑے شہروں کو ٹھیک کرنا ممکن نہیں، لاہور باقی شہروں سے اس لیے بہتر ہوا کہ وہاں پر پورے صوبے کے فنڈ کا 60 فیصد استعمال ہوا، نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پولیس کو خود مختار بنایا، کوشش ہے کہ کسی قسم کی مداخلت نہ ہو، ہم چاہ رہے ہیں کہ وہی پولیس سسٹم سندھ میں نافذ ہوجائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے معذرت کرتا ہوں، موسم کی خرابی کے باعث کراچی نہ آسکا، کراچی آنے کا مقصد 3 فلائی اوور اور 2 اہم شاہراہوں کا افتتاح کرنا تھا۔ وزیر اعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیل آپ عوام کو بتائیں، ہم جب ہم اقتدار میں آئے تو کراچی کے ان تین منصوبوں کو جاری رکھا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ دنیا میں بلدیاتی ادارے بااختیار ہیں، بلدیاتی سسٹم کو مضبوط بنائیں گے تاکہ وہ اپنی آمدنی اور وسائل خود وصول کریں، چاہتا ہوں پولیس سسٹم بھی دنیا کی طرح مقامی ہو، کے پی اور پنجاب جیسا پولیس نظام سندھ میں بھی چاہتا ہوں۔

    قبل ازیں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کراچی کے علاقے سخی حسن، فائیو اسٹار اور کے ڈی اے چورنگیوں پر تعمیر کیے گئے پلوں کا افتتاح کر دیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی حب سمیت پورے صوبے کی تعمیر و ترقی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ یہاں رہنے والے بھی تمام بنیادی سہولیات سے مستفید ہوسکیں جو ان کا حق ہے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر بھی موجود تھے۔

    گورنر سندھ کے پریس سیکریٹری کے مطابق ان منصوبوں کا اعلان ستمبر 2018 میں گورنر سندھ کی سربراہی میں قائم کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا تھا، مکمل منصوبوں میں سرجانی سے لسبیلہ تک سگنل فری کوریڈور، جس میں چھ پل شامل ہیں۔

    عمران اسمٰعیل نے کہا کہ ان منصوبوں کو عوام کی سہولت کے لیے کھولا جارہا ہے جبکہ ان کے اردگرد اضافی تعمیراتی کام 6 سے 8 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

  • اسرائیل حامی لابنگ گروپ کی کانفرنس کے 2 شرکا میں کورونا وائرس کی تصدیق،امریکہ اوراسرائیل میں تھرتھلی مچ گئی

    اسرائیل حامی لابنگ گروپ کی کانفرنس کے 2 شرکا میں کورونا وائرس کی تصدیق،امریکہ اوراسرائیل میں تھرتھلی مچ گئی

    واشنگٹن :اسرائیل حامی لابنگ گروپ کی کانفرنس کے 2 شرکا میں کورونا وائرس کی تصدیق،امریکہ اوراسرائیل میں تھرتھلی مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق اسرائیل حامی لابنگ گروپ کی کانفرنس میں شریک 2 افراد کے طبی ٹیسٹ کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    امریکن اسرائیل پبلک افیئرز کمیٹی (اے آئی پی اے سی) کے زیر اہتمام کانفرنس کے بعد ادارے کی جانب سے شرکا، مقررین اور کانگریس افسران کو ارسال کی گئی ای میل میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے 2 متاثرین نے نیویارک سے فضائی سفر کرکے یکم تا 3 مارچ کے دوران منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی۔

    سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادارے کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ ‘ہم تصدیق کرتے ہیں کہ نیویارک سے تعلق رکھنے والے دو شرکا میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں’۔مذکورہ کانفرنس میں امریکی نائب صدر مائیک پینس اور سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو سمیت متعدد دیگر امریکی قانون سازوں نے شرکت کی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ نیو یارک سٹی کے شمال میں ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں 22 نئے کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی اور جس کے بعد کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 44 ہو گئی۔اے آئی پی اے سی نے مزید کہا کہ ‘ہم ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ڈی سی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہیں جو نیویارک کے محکمہ صحت اور قومی صحت کے حکام کے ساتھ جوڑے ہوئے ہیں’۔

    ادارے کی جانب سے جاری اعلامیے میں واشنگٹن کے محکمہ صحت کے حوالے کہا گیا کہ شرکا کے لیے فوری طور پر کسی خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی۔تاہم ڈی سی پبلک ہیلتھ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے لابنگ گروپ میں متعدد امریکی اہم رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔امریکا سے کانفرنس میں شرکت کے لیے تقریباً 18 ہزار افراد کی شرکت متوقع تھی۔اے آئی پی اے سی نے کہا کہ ‘اگر آپ کورونا وائرس کے متاثرہ ہیں تو ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ مقامی مراکز کے حکام کو آگاہ کریں تاکہ وہ متعلقہ طبی حکام سے رابطہ کرکے صورتحال کو سنبھال سکیں۔

    خیال رہے کہ امریکا میں کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وبا سے لڑنے کے لیے 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کے بل پر دستخط کردیے۔نئے بل کے تحت وفاقی ادارہ صحت کو ویکسینز، ٹیسٹ اور علاج سمیت مقامی حکومت کی جانب سے اس خطرے سے نمٹنے کے لیے رقم فراہم کی جائے گی۔

    دنیا بھر میں پھیلنے والے نوول کورونا وائرس سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور امریکا میں بھی رپورٹ کیے گئے کیسز کی تعداد 301 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 15 تک جاپہنچی ہیں۔امریکا کے مغربی ساحلی علاقے میں سب سے زیادہ تیزی سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اور ریاست واشنگٹن میں سب سے زیادہ 80 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے 14 کا تعلق بھی اسی ریاست سے ہے۔

    خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے نئے کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک ایک لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 3 ہزار 400 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جہاں اس بیماری سے دنیا میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے وہیں اب تک 57 ہزار افراد اس سے مکمل صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

  • ماروی سرمد،نگہت داد کے بارے میں حیران کن انکشافات، پاکستان، افواج پاکستان اوراسلام کے خلاف خطرناک سازشیں ، پردہ فاش ہوگیا

    ماروی سرمد،نگہت داد کے بارے میں حیران کن انکشافات، پاکستان، افواج پاکستان اوراسلام کے خلاف خطرناک سازشیں ، پردہ فاش ہوگیا

    لاہور: ماروی سرمد کے بارے میں حیران کن انکشافات،پاکستان،افواج پاکستان اوراسلام کے خلاف سازشوں سے پردہ اٹھ گیا ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان، افواج پاکستان اوراسلام کے خلاف باقاعدہ تحریک چلانے والی ماروی سرمد اوراس کی ساتھی کرداروں کےبارے میں باغی ٹی وی بڑے حیران کن حقائق سامنے لے کرآیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ماروی ایک ماروی سرمد جو سب پر بھاری نظرآرہی ہے اس کے دن اورراتیں پاکستان اوراہل پاکستان کو گزند پہنچانے میں گزررہے ہیں،شازیہ انور المعروف ماروی سرمد سیکولر ازم اور لبرلز کا پرچار کرنے والی این جی اوز کی سربراہ ہے۔ ہندوانہ لباس اور ماتھے پہ ہندوانہ نشان بندیا سجاۓ ماروی اسلام اور پاکستان کی اساس دو قومی نظریہ کی مخالف ہے۔

    ماروی سرمد بلوچستان اور فاٹا میں غیر ملکی ایجنسيوں کی فنڈنگ پہ این جی اوز چلاتی ہیں اور علیحدگی پسند عناصر کی حوصلہ افزاٸی کرتی ہے۔

    ماروی پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کا نعرہ لگاتی ہے۔ماروی اسلام، پاکستان، افواج پاکستان کی سخت ترین مخالف ہے۔مذہبی اقتدار سے عاری ماروی سرمد ہم جنس پرستی اور اسقاط حمل کی حامی اور اس کو قانونی حثیت دلوانے کے لیے کام کررہی ہے۔

    ماروی سرمد افغان ایجنسی NDS اور انڈین ایجنسی RAW کی فنڈنگ پہ فاٹا میں این جی اوز چلاتی تھی اور فاٹا آپریشن کے دوران ایف سی اور افواج پاکستان کی کردار کشی میں پیش پیش تھی۔
    اس بات کا اظہار فاٹا کے سابق سیکرٹری برگیڈٸیر (ر) محمود شاہ بھی کٸی بار کرچکے ہیں۔

    ماروی سرمد خواتین کی حقوق کے نام پہ کام کرنے والی عالمی تنظیم ساٶتھ فورم(South Asian Against Terrorism& for Human Rights ) کی رکن ہے جس کی تشکیل انڈین ایجنسی کے افراد نے کی ہے اور وہی اس کے ارکان ہیں۔

    اس تنظیم کا بنیادی مقصد اسلامی ممالک میں سیکولرازم اور لبرل ازم کو پروان چڑھانا ہے اس کے لیے یہ عالمی سطح پہ فنڈنگ کرتے ہیں۔ماروی سرمد کے ساتھ اس تنظیم کے رکن ارکان میں اسماعیل گلالٸی،صبا اسماعیل، گل بخاری انڈین ایجنسی کے لیے کام کرنے والی روبینہ شیخ،ڈاکٹر اپرانا پانڈے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مرد ارکان میں غدار حسین حقانی، ایمل خٹنک،عاصم یوسفزٸی،مبشر زیدی شامل ہیں۔

    یہ سب افراد لبرل ازم،سیکولر ازم کو بیرونی فنڈنگ پہ پاکستان میں لانچ کرتے ہیں اور یہ جانے پہچانے نام بیرونی آقاٶں کے اشاروں میں اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں تشکیل دیتے ہیں۔پشتون تحفظ موومنٹ PTM کے نام سے پشتونوں کے خلاف سازش رچانے اور پاکستان میں نفرت کی آگ کو ہوا دینے والے یہ سارے لوگ غیر ملکی فنڈنگ پہ پلتے ہیں اور انکی ہی سازشوں کا حصہ بن کر اپنے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    ماروی سرمد اپنی ٹویٹس میں اسلامی اقدار کا مذاق اڑاتے ہوئے حجاب کے بارے میں بہت زیادہ پراپیگنڈہ کرتی ہیں‌،اپنی ٹویٹس میں پاکستان میں اسلامی اقدارکے خلاف کام کرنے والے غیرملکی ایجنٹوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں

    اپنی ٹویٹس میں ماروی سرمد کہتی ہیں کہ حجاب ایک گندگی ہے ، میں حجاب کے عالمی دن پرٹویٹرپراس کے متعلق ٹویٹس اوردیگرمواد دیکھ کربہت تکلیف میں ہوں مجھے یہ چیزیں ہرگزپسند نہیں ، وہ آگے جاکرکہتی ہیں

    پاک فوج کے خلاف ماروی سرمد نے کھل کرزہریلے الفاظ کا استعمال کیا اورپاک فوج اورعوام کے درمیان محبت کوکم کرنے کا کارڈ بھی کھیلا

    پاکستان کے معروف صحافی اسد کھرل کے بارے میں غلط زبان استعمال کی ، ایسے ہی ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف وہ زبان استعمال کی کہ جس کے بارے میں کوئی گیا گزرا معاشرہ بھی تصور نہیں کرسکتا

    ایسے ہی ماروی سرمد کی تحریک ،فکراورمشن کی کار خاص نگہت داد کے بارے میں‌ بھی بہت اہم انکشافات اورحقائق کھل کرسامنے آئے ہیں، نگہت داد جو کہ اپنے آپ کو ایک سوشل ویلفیئر ایکٹوسٹ کہلاتی ہیں ، اس کے تانے بانے بھی غیرملکی قوتوں سے ملتے ہیں، ماروی سرمد اورنگہت داد کی ٹویٹس اوررابطے بہت زیادہ غیرملکی قوتوں سے ہیں

    نگہت داد جس نے علی ظفر اور میشا شفیع کیس میں بہت زیادہ گھنوئنا کردار ادا کیا اسے کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ، ایسے ہی نگہت داد نے لاہور کی خدیچہ نامی لڑکی کےمعاملے میں بھی غیر ملکی آلہ کاروں کے لیے کام کیا اورخواتین کے نام پرلڑنے والی اس نگہت داد نے کروڑوں روپے باہرسے امداد کے نام پرلیکراس کا پاکستان اورافواج پاکستان کے خلاف استعمال کیا

    کچھ عرصہ پہلے جب پاکستان اوربیرون پاکستان گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ شروع ہوا تو حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پراس حوالے سے کوئی چیک رکھنا چاہا تو اس وقت اس نگہت داد کا یورپی یونین کو ان الفاظ میں کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ پر اظہار رائے پر سائبر کرائم بل کی آڑ میں سنسر شپ عائد کی جا رہی ہے یورپی یونین پاکستان کو ملنے والے جی ایس پی پلس سٹیٹس پرنظر ثانی کرے۔

    معروف پاکستانی خاتون قانون دان نگہت داد کی یورپی پارلیمان میں گستاخانہ مواد کے خلاف پاکستانی حکومت اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائیوں پر اپنے ہی ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کی


    نگہت داد نے خواتین کے حقوق کے لیے ایک نام نہاد این جی بنائی جس کا نام ڈیجیٹل رائٹس فاونڈیشن ہے ، اس این جی او کے نام پربیرون ملک سے کروڑوں روپے جوامداد منگوائی تھی اس میں سے بعض امدادی گرانٹس کی آڈٹ رپوٹ منظرعام پربھی آئیں جن میں کروڑوں روپے کے خورد برد کا پتہ بھی نہیں چلا

    باغی ٹی وی اس حوالے سے اہم حقائق اپنے قارئین کے سامنے رکھ رہا ہے اوراس حوالے سے متعلقہ ثبوت بھی پیش کررہا ہے

  • گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ ناکام، قلندرز کو فتح کیلئے 99رنز کا ہدف، فتح دستک دینے لگی

    گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ ناکام، قلندرز کو فتح کیلئے 99رنز کا ہدف، فتح دستک دینے لگی

    لاہور:گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ ناکام، قلندرز کو فتح کیلئے 99رنز کا ہدف، فتح لاہور کو دستک دینے لگی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے خلاف دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی انہوں نے قلندرز کو فتح کے لیے صرف 99رنز کا ہدف دیا ہے۔

     

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔گلیڈی ایٹرز کی اننگز کا آغاز ہی تباہ کن انداز سے ہوا اور شین واٹسن پہلے ہی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔اسکور 13 تک پہنچا ہی تھا کہ شاہین نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے احمد شہزاد کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    اس کے بعد سمیت پٹیل باؤلنگ نے دو ہی اوورز میں شاندار باؤلنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔سمیت نے پہلے سرفراز احمد کو آؤٹ کیا اور پھر اگلے اوور میں چند گیندوں کے فرق سے جیسن روئے، اعظم خان اور بین کٹنگ کو پویلین رخصت کر کے چار وکٹیں حاصل کر لیں۔سمیت پٹیل نے ناقابل یقین اسپیل کرتے ہوئے 4اوورز میں 5 رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔

    سہیل خان اور محمد نواز نے اس موقع پر سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے 29رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔50 کے مجموعی اسکور پر محمد نواز 26گیندوں پر 10رنز بنانے کے بعد فرزان راجہ کو وکٹ دے بیٹھے فواد احمد بھی صرف 4رنز ہی بنا سکے۔سہیل خان نے 32رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو کسی حد تک بہتر مجموعے تک رسائی دلائی، وہ اننگز کے 19ویں اوور میں دلبر حسین کا نشانہ بنے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 98رنز بنائے۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ میں نمی لگ رہی ہے، اسی لئے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایترز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمی ہر حال میں آج کا میچ جیتنا ہے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے

    سرفرازاحمد نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اہم میچ ہے، میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں گا اور اسکور بورڈ پر رنز لگانے کی کوشش کریں گے۔گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز کی جگہ زاہد محمود اور فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، ڈین ولاس، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، سلمان ارشاد، دلبر حسین اور راجا فرزان شامل ہیں‌

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، شین واٹسن، جیسن روئے، احمد شہزاد، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، سہیل خان، زاہد محمود، فواد احمد اور محمد حسنین شامل ہیں‌

  • بلوچستان میں دھماکہ۔

    صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز لائن کے قریب دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن کے تاج روڈ پر لیویز لائن کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکےمیں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کو سیل کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔