Baaghi TV

Author: +9251

  • سیمی کا خاکہ ،سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سےملاقات کر کےمحبت کا حق ادا کردیا

    سیمی کا خاکہ ،سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سےملاقات کر کےمحبت کا حق ادا کردیا

    راولپنڈی :سیمی کےکم عمر مداح نےخاکہ تیار کرلیا،سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سےملاقات کر کےمحبت کا حق ادا کردیا ،اطلاعات کےمطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کا پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مداح نے اسکیچ بنا دیا۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے اسکیچ تیار کرنے والے کم عمر مداح شاہ خان سے ملاقات کر لی۔


    سوشل میڈیا پر معروف اسپورٹس اینکر کی جانب سے یہ اسکیچز شیئر کئے گئے۔ٹوئٹ کے مطابق ڈیرن سیمی کے اسکیچز بنانے والے کم عمر لڑکے کا نام شاہ خان ہے جو ڈیرن سیمی کے مداح ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ شاہ خان کے کمرے میں ڈیرن سیمی کی بہت سی پینٹنگز رکھی ہوئی ہیں۔

     

    ڈیرن سیمی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ خان آپ سے مل کر یہ اسکیچز آپ کو بطور تحفہ پیش کرنا چاہتا ہے۔ڈیرن سیمی نے بھی نو عمر لڑکے کی اسکیچ کی گئی تصویروں کو شیئر کیا اور سراہا۔

    واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت 23 مارچ کو ملے گی، جس کے بعد وہ پاکستانی شہری بھی کہلائے جائیں گے۔

  • پاکستان میں کرونا سے نہیں ، ٹک ٹاک سے لوگ مرنے لگے، ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران پولیس کانسٹیبل کی موت

    پاکستان میں کرونا سے نہیں ، ٹک ٹاک سے لوگ مرنے لگے، ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران پولیس کانسٹیبل کی موت

    گجرات:پاکستان میں کرونا سے نہیں ، ٹک ٹاک سے لوگ مرنے لگے، ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران پولیس کانسٹیبل کی موت،اطلاعات کےمطابق پولیس کانسٹیبل مبینہ طور پر ایک خاتون کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران اپنی ہی پستول سے چلنے والی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس نے دعویٰ کیا کہ واقعے میں ملوث یونیورسـٹی آف گجرات کے 2 طلبہ سمیت 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔بھاگووال گاؤں سے تعلق رکھنے والے گجرات کے اے ڈویژن پولیس کانسٹیبل حسن شہزاد گزشتہ روز گجرات-جلال پور جٹاں روڈ پر بیوالی کے علاقے کے قریب ایک گاڑی میں زخمی حالت میں پائے گئے تھے۔اس کے ساتھ ہی ایک شخص اور 2 لڑکیوں سمیت 3 افراد کو گاڑی سے نکلتے ہوئے اور بس میں سوار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

    صدر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حسن شہزاد کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بعد ازاں انتقال کرگئے۔پولیس نے جائے وقوع سے فرانزک شواہد جمع کیے اور کانسٹیبل کے موبائل فون کا کال ریکارڈ بھی جمع کیا جس کے بعد انہوں نے ڈیٹا کے ذریعے تینوں مشتبہ افراد کا پتہ لگایا اور انہیں گرفتار کیا۔

    مشتبہ افراد میں کانسٹیبل کا قریبی دوست بھاگووال کا محمد ولید، یونیورسٹی آف گجرات کی طالبات گوجرانوالہ کی لائبہ زاہد اور منڈی بہاؤالدین کی رئیسہ جاوید شامل ہیں جو یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل میں مقیم تھیں۔

    پولیس رپورٹ کےمطابق پاکستان بھرمیں اس سے قبل کئی افراد ٹک ٹاک ویڈیوبنانے کےچکروں میں جان سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں ، ایک رپورٹ کےمطابق پچھلے 6 ماہ سے 13 سے زائد منچلے ٹاک ٹاک کی وجہ سے جان کی بازی ہارگئے

  • ٹاس جیت کرمیچ جیتنے کےلیے پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوبیٹنگ کی دعوت دےدی

    ٹاس جیت کرمیچ جیتنے کےلیے پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوبیٹنگ کی دعوت دےدی

    راولپنڈی :ٹاس جیت کرمیچ جیتنے کےلیے پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کوبیٹنگ کی دعوت دےدی ،اطلاعات کےمطابق آج پنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آبادیونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو میں آج دو میچ کھیلا جائیں گے۔ پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جب کہ دوسرا میچ شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کے بیشتر بالائی علاقے ان دنوں بارش کی لپیٹ میں ہیں اور گزشتہ روز لاہور میں بھی بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔راولپنڈی میں بھی اس وقت موسم شدید سرد ہے اور گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے ٹاس میں بھی تاخیر ہوئی۔

  • پنجاب اورپختونخوا میں 17 افراد جاں بحق،کیا وجہ بنی خبر نے سب کورنجیدہ کردیا

    پنجاب اورپختونخوا میں 17 افراد جاں بحق،کیا وجہ بنی خبر نے سب کورنجیدہ کردیا

    اسلام آباد:پنجاب اورپختونخوا میں 17 افراد جاں بحق،کیا وجہ بنی خبر نے سب کورنجیدہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، خیبرپختونخوا میں چھتیں گرنے اور دیگر حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی، بارش اور ژالہ باری سے فصلیں بھی خراب ہوئیں۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

    نوشہرہ میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔ چارسدہ میں بھی بارش سے چھت زمین بوس ہوگئی،ملبے تلے دب کر بچی جاں بحق ہو ئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے کئی مکانوں کو نقصان بھی پہنچا، کچھ علاقوں میں ژالہ باری سے فصلیں بھی خراب ہوگئیں۔

    لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں مشکلات درپیش ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چوتھے روز بھی بادل برس رہے ہیں، برفباری سے وادی نیلم اور لیپہ کا زمینی رابطہ متاثر ہے۔

    مری، گلیات، ایوبیہ، نتھیا گلی اور چھانگلہ گلی میں دو فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی۔ علاقے میں سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا اور پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

  • کرونا وائرس نے امریکی اسٹیبلشمنٹ پرزلزلہ برپا کردیا :  ٹرمپ نے صورتحال کنٹرول نہ کرنے پر چیف آف اسٹاف کو ہٹادیا

    کرونا وائرس نے امریکی اسٹیبلشمنٹ پرزلزلہ برپا کردیا : ٹرمپ نے صورتحال کنٹرول نہ کرنے پر چیف آف اسٹاف کو ہٹادیا

    واشنگٹن:کرونا وائرس نے امریکی اسٹیبلشمنٹ پرزلزلہ برپا کردیا : ٹرمپ نے صورتحال کنٹرول نہ کرنے پر چیف آف اسٹاف کو ہٹادیا،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر قابو پانے میں ناکامی پر اپنے قائم مقام چیف آف اسٹاف کو عہدے سے ہٹادیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کو لے کر حکومتی اقدامات کو دیکھنے کے لیے امریکی نائب صدر مائیک پینس کی نامزدگی سے قبل ٹرمپ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف مک ملوینے کورونا وائرس کی صورتحال کے معاملات دیکھ رہے تھے اور انہیں صورتحال پر قابو نہ پانے کی وجہ سے تنقید کا سامنا تھا۔

    امریکی صدر نے ٹوئٹر کے ذریعے مک ملوینے کی تبدیلی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی جگہ اب شمالی کیرولینا سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیت مارک میڈوس کو تعینات کیا گیا ہے جب کہ مک ملوینے شمالی آئرلینڈ میں امریکی نمائندہ خصوصی کی حیثیت سے کام کریں گے۔ مک ملوینے ایک سال سے زائد عرصے تک ٹرمپ کے قائم مقام چیف آف اسٹاف رہے۔

    ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں مک ملوینے کا شکریہ ادا کیا اور نئے چیف آف اسٹاف کے حوالے سے کہا کہ وہ مارک میڈوس کو طویل عرصے سے جانتے ہیں، ان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور دونوں نے ساتھ کام بھی کیا ہے۔عرب میڈیا کا کہناہے کہ مارک میڈوس کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے خبریں زیرگردش تھیں اور انہوں نے اپنی نشست پر دوبارہ انتخابات نہ لڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • سرگودھا میں 24 گھنٹے میں ایک اور پولیس مقابلہ ۔ ایک اور خطرناک ملزم مارا گیا ۔

    سرگودھا میں 24 گھنٹے میں ایک اور پولیس مقابلہ ۔ ایک اور خطرناک ملزم مارا گیا ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) میں 24 گھنٹے کے اندر ایک اور خطرناک ملزم مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا ۔ قتل و ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث سلیم نامی ملزم پولیس حراست سے چھڑوایا گیا ۔ اور ملزم سلیم پولیس مقابلہ میں اپنے ساتھیوں کے ہاتھوں مارا گیا ۔ ترجمان سرگودھا پولیس ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سیٹلاٸیٹ ٹاٶن پولیس سرگودھا خونی ڈکیتی کے ملزم سلیم کو اسلحہ کی برآمدگی کےلیۓ لے جا رہی تھی ۔ کہ نواحی چک 40 شمالی باٸ پاس کے قریب مبینہ ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا ۔ ملزمان پولیس پارٹی سے زیر حراست ملزم سلیم کو چھوڑا کر فرار ہو گۓ ۔ پولیس نے تعاقب کر کے ملزمان کو گھیرا ڈال لیا ۔ اے ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی قیادت میں ملزمان کیخلاف فاٸرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ پولیس کی فاٸرنگ کے نتیجہ میں ملزم سلیم موقع پر دم توڑ گیا ۔ جبکہ پولیس مقابلہ میں پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہو گیا ۔ ملزم سلیم کی نعش ڈی ایچ کیو منتقل کر دی گٸ ۔ جبکہ ایک روز قبل بھی قتل ، اقدام قتل اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم نزیر تلوکڑ عرف نزیرو کو اسکے ساتھیوں نے پولیس حراست سے چھڑوایا تھا ۔ اور پولیس مقابلہ میں ملزم نزیر اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا تھا ۔

  • بھیرہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں یہ خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ نے ایوان صدر میں ہونے والی ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    بھیرہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں یہ خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ نے ایوان صدر میں ہونے والی ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    بھیرہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے پر توجہ دی جائے یہ خیالات کا اظہار سابق وزیر مملکت پیر محمد امین الحسنات شاہ نے ایوان صدر میں ہونے والی ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیانشست کا اہتمام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی نظریاتی کونسل کے اشتراک سے کیا گیا تھا اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ نور الحق قادری و دیگر بھی موجود تھے پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا ک فروغ عم میں دینی مدارس حکومت کے معاون ہیں وزارت تعلیم دینی مدارس کے متعلق اپنی آراء پر نظرثانی کرے اور انہیں قومی دھارے میں لانے کے لیے اقدامات اٹھا کر دینی مدارس کے طلباء کو بھی سرکاری مدارس کے طلباء کے ہم پلہ سمجھے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس میں رائج نظام تعلیم امن و آشتی کا درس دیتا ہے اور اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ بعض مدارس انتہا پسندی اور دہشتگردی کا سبب بن رہے ہیں تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ہم حکومت سے ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہے پاکستان ہمارا ملک ہے اس کو خوشحال دیکھنا ہم سب کی دلی خواہش ہے جسے پورا کرنے کے لئے حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے

  • قدیمی شہر بھیرہ اپنے آثار کی حفاظت  اور بحالی کیلئے حکومت پنجاب کی توجہ کا منتظر ہے۔

    قدیمی شہر بھیرہ اپنے آثار کی حفاظت اور بحالی کیلئے حکومت پنجاب کی توجہ کا منتظر ہے۔

    قدیمی شہر بھیرہ اپنے آثار کی حفاظت اور بحالی کیلئے حکومت پنجاب کی توجہ کا منتظر ہے۔
    شاہی جامع مسجد کے علاوہ آٹھ داخلی دروازے اس کی پہچان ہیں۔ ان کی اصل حالت کے مطابق مرمت ، تزئین، بحالی فوری درکار ہے ۔اب جبکہ بھیرہ کو تاریخی شہروں میں شمار کر لیا گیا ہے تو محکمہ آثار قدیمہ یا والڈ سٹی اتھارٹی ان دروازوں پر توجہ دے اور انہیں اپنی سابقہ شکل میں بحال کرے۔ناجائز قبضہ ، تجاوئزات کو ختم کیا جاے ۔اس ضمن میں کسی بھی اثر و رسوخ یا دباؤ کو قبول نہ کیا جا ے۔وفاقی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے قابل قدر کوشش کر رہی ہے ۔بھیرہ کی تاریخی اور قدیمی حثیت اس شہر کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے ۔اہل شہر یہ مطالبہ کرنے میں حق بجانب ہیں اسے حکومت پنجاب پورا کرے۔ بھیرہ کے تاریخی پہلو کو محفوظ کرے۔(صاحبزادہ ابرار احمد بگوی امیر مجلس حزب الانصار بھیرہ/خطیب مرکزی شاہی مسجد بھیرہ )

  • بھیرہ 22 سالہ یتیم دوشیزہ کو اغوا کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

    بھیرہ 22 سالہ یتیم دوشیزہ کو اغوا کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی

    بھیرہ 22 سالہ یتیم دوشیزہ کو اغوا کرنے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی بتایا گیا کہ موضع گھوگھیاٹ کے محمد فاضل مرحوم کی 22 جوان سال بیٹی مسمات (ن) شام گئے گھر میں برتن دھو رہی تھی کہ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار اسلحہ سے مسلح امان اللہ پٹھان اپنے 5 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ فاضل مرحوم کے گھر داخل ہوگئے اور اسے اسلحہ کی نوک پر مسمات (ن) کو موٹر سائیکل پر بٹھا لیا اغوا کر کے فرار ہوگئے 15 پر کال چلنے سے ایس ایچ او سہیل ظفر ساہی نے علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ملزمان نے پولیس کی گاڑیاں آتے دیکھ کر مغویہ کو سالم کے نزدیک سڑک پر اتار دیا اور فرار ہوگئے مغویہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر اس کے گھر پہنچایا گھوگھیاٹ کے عوام نے مغویہ کو بروقت برآمد کرنے کے لئے انسپکٹر سہیل ظفر ساہی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کارردگی کو سراہا اور کہا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی تلاش کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے

  • میرا جسم میری مرضی کا جملہ شرک ہے۔ رابی پیرزادہ

    میرا جسم میری مرضی کا جملہ شرک ہے۔ رابی پیرزادہ

    لاہور:میرا جسم میری مرضی کا جملہ شرک ہے۔ باغی ٹی وی کےمطابق رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سچ یہ ہےکہ میرا جسم میرے اللہ کی مرضی۔ آپ لوگ پوچھ رہے تھے نا کہ حقیقت کیا ہے۔ کون ٹھیک اور کون غلط ہے۔ یہ صرف میرا نہیں پوری قوم کی بیٹیوں کا جواب ہے ۔ سنُ لیں۔

    رابی پیرزادہ نے خلیل الرحمان قمر اورسماجی کارکن ماروی سرمد کے تنازع اور ’’میرا جسم میری مرضی‘‘کے نعرے پر کہا ہے ’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘۔

    خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کے تنازع نے گزشتہ دوروز سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر طوفان مچایا ہو اہے۔ یہ جھگڑا نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران عورت مارچ کے مشہور نعرے’’میرا جسم میری مرضی‘‘سے شروع ہوا اور اتنا بڑھ گیا کہ خلیل الرحمان قمر کا نام گزشتہ دوروز سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بناہوا ہے۔

    رابی پیرزادہ نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی‘‘ یہ میں نے نہ صرف کہا بلکہ کرکے دکھایا۔ دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا کیونکہ اللہ راضی تو آخرت جنت۔ مگر خلیل صاحب ایک مرد عورت کو گالیاں دیتے اچھا نہیں لگتا وہ مرد نہیں ہے۔ اورجو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کردے وہ عورت نہیں ہے۔‘