Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ٹی وی ملازمین کوجبری چھٹی پرنہ بھیجا جائے اہم کیس ہے اس کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں‌  ، اسلام آبا ہائی کورٹ

    پی ٹی وی ملازمین کوجبری چھٹی پرنہ بھیجا جائے اہم کیس ہے اس کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں‌ ، اسلام آبا ہائی کورٹ

    اسلام آباد:پی ٹی وی ملازمین کوجبری چھٹی پرکیوں بھیجا جارہا ہے ، اسلام آبا ہائی کورٹ نے پی ٹی وی انتظامیہ سے جواب طلب ،اطلاعات کےمطابق پی ٹی وی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری ، بورڈ کی تشکیل ،ملازمین کو قبل از ریٹائرمنٹ جبری رخصت پر بھیجے جانے اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی پوسٹ کو ختم کرنے سمیت چھ مختلف مقدمات کی سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کی۔ جس پر فریقین کی جانب سے وکلاءپیش ہوئے۔

    پی ٹی وی کے سینئر سیکرٹری سلطان نعیم کی پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پی ٹی وی ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجنے کے مزید عمل کو اگلی سماعت تک روکنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی وی سی بی اے یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری پرویز اختر بھٹی اور پی ٹی وی کے ڈائریکٹر کرنل (ر) حسن عماد محمدی اور رٹ پیٹیشن دائر کرنے والے دیگر افراد کی طرف سے پی ٹی وی بورڈ کی اہلیت اور اس کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا تھا

    عدالت عالیہ نے پی ٹی وی کی کلیدی پوسٹوں پر تعیناتی اور بورڈ کی تشکیل سمیت دیگر کیسز پر پیراوائز کمنٹس اگلی سماعت پر طلب کر لیے عدالت نے کہا کہ اگر پی ٹی وی بورڈ کی تشکیل غیر قانونی ثابت ہوئی تو بورڈ سمیت اس کے اب تک کیے گئے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیے جائیں گے۔عدالت نے سماعت کے لیے اگلی تاریخ 16اپریل مقرر کی ہے۔

  • قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت

    قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت

    لاہور: قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ میں نمی لگ رہی ہے، اسی لئے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایترز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمی ہر حال میں آج کا میچ جیتنا ہے اور اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے،

    سرفرازاحمد نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اہم میچ ہے، میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروں گا اور اسکور بورڈ پر رنز لگانے کی کوشش کریں گے۔

    گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز کی جگہ زاہد محمود اور فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    لاہور قلندرز: سہیل اختر(کپتان)، فخر زمان، ڈین ولاس، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، سلمان ارشاد، دلبر حسین اور راجا فرزان شامل ہیں

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، شین واٹسن، جیسن روئے، احمد شہزاد، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، سہیل خان، زاہد محمود، فواد احمد اور محمد حسنین شامل ہیں

  • عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام’مسئلہ کشمیر کے حل‘‘ کے عنوان سے  کانفرنس کا انعقاد

    عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام’مسئلہ کشمیر کے حل‘‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد

    لاہور :پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں آل پارٹیز یوتھ اینڈ طلباء کانفرنس میں پاکستان کی 30 سے زائد یوتھ اور طلباء تنظیمات کے رہنماوں نے شرکت کی ، ’

    ’مسئلہ کشمیر کے حل‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں عوامی تحریک یوتھ ونگ ، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ، مسلم لیگ ق یوتھ، جماعت اسلامی یوتھ، جمیعت یوتھ، پنجاب یوتھ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ، انصاف یوتھ، اہل حدیث یوتھ فورس، امامیہ یوتھ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، انصاف یوتھ فیڈریشن، جعفریہ سٹوڈنٹ، جمیعت سٹوڈنٹ، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن سمیت دیگر جماعتوں کے یوتھ ونگز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    یوتھ رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور 200 دن سزائد سے جاری کرفیو پر شدید تشویش کا اظہار کیا، رہنماوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد پر عوامی تحریک یوتھ ونگ کو خراج تحسین پیش کیا۔

    کانفرنس کی صدارت عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے کی۔کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی تمام یوتھ ونگز اور طلباء تنظیمات آزاد کشمیر مظفرآباد میں کشمیر مارچ کریں گی۔ اس حوالے سے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئیں۔

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مظہر محمود علوی نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا واحدحل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنا ہے، پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزیاں کررہا ہے، نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کشمیریوں پر مظالم روکنے کے لیے دنیا کے موثر ممالک اور اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

    مظہر علوی نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی خاموشی بھی اس حوالے سے افسوسناک ہے۔ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے عالمی سطح پر پائے جانے والی سرد مہری ساری دنیا کے لیے سوالیہ نشان ہے۔کشمیر کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونا چاہیے، یواین کی قراردوں پر عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے، کشمیرکاحق خودارادیت عالمی طور پر مسلمہ ہے، بھارت ہٹ دھرمی تر ک کر کے مکالمے کا دروازہ کھولے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر مسئلہ کشمیر کو حل کرے۔ بھارت مسئلے کو حل کرنے کی نیت سے مذاکرات کرے تو کوئی وجہ نہیں کہ مسئلہ کشمیر کاحل نہ نکل سکے۔ خطے کے امن کے لیے کشمیر کے مسئلہ حل ہونا ضروری ہے۔

    کانفرنس سےکنوینیئر نیشنل یوتھ الائنس چوہدری علی رضا نت،سردار عثمان عتیق، ملک حمزہ کرامت، سید خطیب الحسن، مہر صدام حسین، سہیل چیمہ،حافظ عامرشہزاد،ملک شاہدنوید،سید خطیبالحسن،فوادصدیقی،حیدرصفدر،حیدرکرار،عمرعبدالحمید،حافظقسیم،راجہ عمیر، محسن شہزاد مغل، محسن مصطفوی، ضلج انقلابی، میر احسن و دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔

  • وہاڑی : شادی کی خوشی سوگ میں بدل گئی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی گاؤں 21 ڈبلیو بی میں شادی والے گھر مکان کی چھت گر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ میں 10 سالہ بچی جاں بحق 2خواتین سمیت 4افراد زخمی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل،شوہربھی جان دے گیا

    اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل،شوہربھی جان دے گیا

    ساہیوال:اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری شوہر کے ہاتھوں قتل،شوہربھی جان دے گیا ، وجہ جان کرہرکوئی ہل کررہ گیا ،اطلاعات کےمطابق پنجاب کی معروف اسٹیج فنکارہ روپ چوہدری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ذرائع کے مطابق ساہیوال کے فرینڈز تھیٹر میں جمعے کی رات روپ چوہدری کا شو تھا، شو کے بعد روپ چوہدری کا ان کے شوہر سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔یہ جھگڑا اس انتہا کوپہنچ گیا کہ خاوند اپنے جزبات پرقابونہ پاسکا

    روپ چوہدری اور ان کے شوہر کے درمیان تُوتُو میں میں بڑھ کر ہاتھا پائی پر جاپہنچی اور پھر شوہر نے پہلے روپ چوہدری کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا، تھیٹر کو سیل کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس ان ہلاکتوں کے محرکات جاننے کی بھرپورکوشش کررہی ہے،

    روپ چوہدری کا اصل نام سمیرا تھا اور سٹیج کی دنیا میں انہیں روپ چوہدری کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ان کا تعلق بہاولپور سے تھا

  • کرونا وائرس مقبوضہ کشمیر پرحملہ آور،  پہلے مریض کی تصدیق

    کرونا وائرس مقبوضہ کشمیر پرحملہ آور، پہلے مریض کی تصدیق

    سری نگر:کرونا وائرس مقبوضہ کشمیر پرحملہ آور، پہلے مریض کی تصدیق،اطلاعات کےمطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والا ہلاکت خیز کورونا وائرس مقبوضہ کشمیر بھی پہنچ گیا جہاں پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہےعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق ہوگئی ہے، مریض کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    قبل ازیں مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے دو مشتبہ مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا یہ دونوں حال ہی میں ایران اور جنوبی کوریا سے واپس لوٹے تھے جہاں کورونا وائرس کے کثیر مریض ہیں تاہم دونوں کا طبی ٹیسٹ ہونا باقی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر تمام اسکولوں کو 31 مارچ تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جب کہ اجتماعات پر پابندی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزار 500 ہے جن میں چین سے باہر اب تک 414 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • پی ایس ایل: یونائیٹڈ کا زلمی کو فتح کے لیے 196رنز کا مشکل ہدف، میچ کے سنسنی خیز ہونے کا امکان

    پی ایس ایل: یونائیٹڈ کا زلمی کو فتح کے لیے 196رنز کا مشکل ہدف، میچ کے سنسنی خیز ہونے کا امکان

    راولپنڈی :پی ایس ایل: یونائیٹڈ کا زلمی کو فتح کے لیے 196رنز کا مشکل ہدف، میچ کے سنسنی خیز ہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شاداب خان اور کولن منرو کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو فتح کے لیے 196رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آج کے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو لیوک رونکی اور رضوان حسین کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    دو وکٹیں گرنے کے بعد کولن منرو کا ساتھ دینے کپتان شاداب خان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی۔کولن منرو دو چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی لیکن 52رنز بنانے کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ کے پہلے ہی اوور میں انہیں وکٹ دے بیٹھے۔

    دوسرے اینڈ سے شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ففٹی مکمل کی اور کولن انگرام کے ساتھ ٹیم کو بہتر مجموعے تک پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔منرو کے بعد شاداب کا ساتھ دینے کولن انگرام آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 76رنز کی شراکت قائم کی جس میں انگرام کا حصہ 41 رنز کا رہا جو حسن علی کی دوسری وکٹ بن گئے۔

    شاداب خان اننگز کے 19ویں اوور میں 77رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4چھکے شامل تھے۔آخری اوور میں راحت علی نے صرف 6رنز دیے جس کے سبب یونائیٹڈ کی ٹیم 200 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی اور مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب حسن علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل بارش کے سبب میچ کا ٹاس تاخیر سے ہوا اور راولپنڈی میں بادلوں کا راج ہے جس کے سبب میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ آج کینسر سے آگاہی کا دن منایا جا رہا ہے اور اسی مناسبت سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گلابی رنگ کی ٹوپیاں پہن کر میچ میں شرکت کریں گے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، کولن انگرام، آصف علی، رضوان حسین، فہیم اشرف، ظفر گوہر، عاکف جاوید، ڈیل اسٹین اور رومان رئیس

    پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، امام الحق، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، حسن علی، یاسر شاہ اور راحت علی

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) آج دن کا دوسرا مقابلہ لاہور قلندرز کا دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہو گا۔آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شام 7 بجے آمنے سامنے ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے آج راولپنڈی اور لاہور دونوں جگہ بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث دونوں میچز متاثر ہو سکتے ہیں۔

    راولپنڈی میں 10 بجے سے ایک بجے اور لاہور میں رات 9 بجے کے بعد بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان اس سے قبل 29فروری کو شیڈول میچ بھی بارش کے سبب منسوخ ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔رواں سیزن پشاور زلمی نے 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے انہوں نے 3 میں فتح سمیٹی، تین میں شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اس نے 3 میں فتح اور 3 میں شکست حاصل کی جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوگیا تھا۔دوسری جانب لاہور میں آج ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے 5 میچز میں سے اب تک لاہور نے 4 میں شکست اور صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے انہیں 3 میں فتح اور 4 میں شکست نصیب ہوئی۔خیال رہے کہ آج کھیلنے والی چاروں ٹیموں کے لیے پلے آف کی امید برقرار رکھنے کے لیے آج کا میچ نہایت اہم ہے۔

  • ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکن پارلیمنٹ جاں بحق

    ایران میں کورونا وائرس سے خاتون رکن پارلیمنٹ جاں بحق

    تہران: کورونا وائرس میں خاتون رکن پارلیمنٹ کی بھی جان لے لی۔،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس کی تباہیاں جاری ہیں اورتازہ اطلاعات کےمطابق خاتون رکن پارلیمنٹ بھی کرونا وائرس کے حملے میں جاں بحق ہوگئی‌ہیں اوراس بات کی تصدیق ایرانی حکام نےکردی ہے

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کی رکن فاطمی رہبر چند روز سے کورونا وائرس میں مبتلا تھیں جن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ایرانی میڈیا کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ایران میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی یہ دوسری سرکاری شخصیت ہیں، اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممبر پارلیمنٹ کی ہلاکت اس بات کو ظاہر کرتی ہےکہ ایران میں کورونا وائرس تیزی سے سرکاری اداروں میں بھی پھیل رہا ہے۔ایران میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4500 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 124 افراد جان سے جاچکے ہیں۔ایران کے ڈپٹی وزیر صحت نے کہا ہے کہ انہوں نے وائرس کو کافی حد تک قابو کرلیا ہے۔

  • عجب محبت کی غضب کہانی–از—نسیم شاہد

    عجب محبت کی غضب کہانی–از—نسیم شاہد

    اس کی آنکھوں میں ہلکی ہلکی نمی تھی ،اچانک وہ غیر متوقع طور پر میری طرف بڑھی ،اس نے سب کے سامنے مجھے جپھی ڈالی اور میرے ہونٹوں پر ہونٹ رکھ دئے

    آج پرانی تصویروں میں سے ایک تصویر کیا ملی ،غضب ڈھا گئی دل کے تار ہلا گئی ۔ایمنڈا سیلی کی یاد تازہ ہو گئی اور میری بزدلی کی بھی کہ میں عشق کی خاطر اپنی زمین چھوڑنے سے ڈر گیا ۔1987 کی بات ہے میری ابھی شادی نہیں ہوئی تھی ۔

    بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں ایشیا فاونڈیشن نے انگلش لینگوئج سنٹر قائم کیا ۔جس کا انچارج ایک امیریکن ڈگلس بروکس کو بنایا گیا ۔ایک دن وہ مجھے صدر بازار کینٹ میں ملا اور پھر ہم دوست بن گئے ۔اس نے گلگشت میں گھر لے لیا ،اچھے زمانے تھے وہ موٹر سائیکل پر گھومتا ،میرے پاس بھی آجاتا ۔اسے ملنے کیلئے اس کے دوست اور سہیلیاں امریکہ اور یورپ سے آتیں ۔وہ خوب پیتے پلاتے اور میں سائیڈ پر بیٹھا پھوکے مزے لیتا ۔

    انہی دنوں امینڈا سیلی لندن سے آئی ،وہ ایک بھارتی نثراد عیسائی خاندان سے تعلق رکھتی تھی جو لندن میں مقیم تھا ۔ڈگلس نے اسے کہا یہ نسیم ہے ملتان کا انسائیکلو پیڈیا ،تمہیں پورا شہر دکھا دے گا ۔وہ روزانہ یونیورسٹی چلا جاتا اور ہم موٹر سائیکل پر ملتان کی سیر کرتے ۔ایک ہفتہ گزرا کہ مجھے لگا ایمنڈا کو عشق کا دورہ پڑنے لگا ہے ۔

    ایک دن اس نے مجھ سے پوچھا تم نے شادی کیوں نہیں کی ؟ میں نے جھٹ کہا کوئی ملے گی تو کر لوں گا ،اس پر اس نے بے ساختہ پوچھا ،،کیا اب بھی ؟ ،، .میں جماندرو بھولا اس کی بات نہ سمجھا،بات آئی گئی ہو گئی ۔سچی بات ہے اتنے عرصے میں میں بھی اس کی باتوں ،اداوں اور مسکراہٹوں کا عادی ہوتا جا رہا تھا ،

    پھر وہ دن آیا جب اس نے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے پوچھا ،، نسیم کیا تم مجھ سے شادی کرو گے ؟،، ہائے ہائے کیا بم تھاجو اس نے مجھ پر گرایا ۔میں نے کہا مگر کیسے ،تم عیسائی ہو میں مسلمان تم لندن رہتی ہو میں ملتان ،، اس نے کہا ،، نو پرابلم میں کنورٹ ہو جاونگی ،، ۔میں نے کہا مگر تم ملتان میں نہیں رہو گی اور میں لندن نہیں جاسکتا ۔

    اس نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا ،، کیا میری خاطر بھی نہیں ؟،،.بڑا جانکاہ لمحہ تھا ۔میں نے کہا سوچ کربتاوں گا ۔اس نے کہا میرے پاس وقت نہیں میں نے دو دن بعد چلے جانا ہے ،میں نے کہا اچھا ایک دن تو سوچنے دو ۔گھر گیا تو ساری رات کروٹیں لیتے گزری ،سوچیں ہی سوچیں ،کیا ایک اجنبی لڑکی کیلئے اپنی ماں چھوڑ دوں جو میرے تن کے روئیں روئیں سے واقف ہے ۔کیا بہن بھائیوں کو خیر باد کہہ دوں ،کیا اپنی مٹی اور شہر کی بوباس سے کنارہ کشی اختیار کر لوں ،ناں بھئی ناں مجھ سے یہ نہیں ہو سکے گا ۔

    صبح ہوئی تو میں ایمنڈا سیلی سے ملنے گیا ،باتوں باتوں میں اسے کہا میں تم سے شادی نہیں کر سکتا ،اس کی آنکھوں میں مایوسی عود کر آئی ،، مگر کیوں ؟،، میں نے کہا میری ماں نہیں مانے گی ۔اس نے جھنجھلا کے کہا ،کیا مطلب زندگی تمہاری ہے تم نے گزارنی ہے ۔میں نے کہا ایمنڈا تم نہیں سمجھو گی ،

    جب میری ماں جوان تھی تو اس نے میرے لئے زندگی واقف کی اب میں جوان ہوں تو مجھے اس کیلئے زندگی وقف کرنی ہے ،میری اس بات پر اس کی آنکھوں میں نمی سی تیرنے لگی ،اس نے بے ساختہ مجھے گلے لگایا اور کہا ،،نسیم آئی لو یو ،You Really Posses a wonderful Soul ،، .اگلے دن اس نے جانے کا پروگرم بنا لیا ۔

    میں ،ڈگلس اور مشترکہ دوست عارف قریشی اسے چھوڑنے ملتان ائرپورٹ گئے ۔اس کی آنکھوں میں ہلکی ہلکی نمی تھی ،اچانک وہ غیر متوقع طور پر میری طرف بڑھی ،اس نے سب کے سامنے مجھے جپھی ڈالی اور میرے ہونٹوں پر ہونٹ رکھ دئے ،بس اس کے بعد اس وقت میرے پاس کہنے کو کچھ تھا نہ آج ہے ۔

    عجب محبت کی غضب کہانی–از—نسیم شاہد

  • چوتھی کلاس کی گیارہ بچیوں کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے والا استاد گرفتار

    چوتھی کلاس کی گیارہ بچیوں کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے والا استاد گرفتار

    حیدرآباددکن:چوتھی کلاس کی گیارہ بچیوں کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے والا استاد گرفتار،اطلاعات کےمطابق ہوم ٹیوشن کے دوران چوتھی کلاس کی گیارہ بچیوں کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے والے استاد کوگرفتارکرلیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق حیدرآباد دکن سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پرواقعہ قصبے واناپارتھے میں یہ واقعہ رونما ہوا ، پولیس کے مطابق 26 سالہ درندہ صفت استاد ننھی بچیوں کےساتھ اس وقت زیادتی کرتا تھا جب وہ اس کےگھرمیں ٹیوشن پڑھنے کےلیے آتی تھیں‌

    پولیس حکام کے مطابق اس درندہ صفت استاد کوگرفتارکرلیا گیا ہے اورپولیس نے تفتیش شروع کردی ہے، ادھر پولیس حکام کا کہنا ہےکہ اس واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب زیادتی کی شکارایک بچی نے اپنے گھرآکراپنی خراب طبعیت کا ذکراپنے والدین سے کیا