Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کو پہلا دھچکا لگ گیا :کابل میں احتجاج، مودی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ،نئی دہلی بھی ہل گیا

    بھارت کو پہلا دھچکا لگ گیا :کابل میں احتجاج، مودی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ،نئی دہلی بھی ہل گیا

    کابل :بھارت کو پہلا دھچکا لگ گیا :کابل میں احتجاج، مودی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ،نئی دہلی بھی ہل گیا ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں مودی سرکار کے فاشسٹ جھنڈے تلے مسلمانوں کے قتل عام پر ایران کے بعد کابل بھی جاگ گیا ہے۔افغان عوام نے دارالحکومت کابل میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

    کابل میں مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے کے سامنے بھی احتجاج کی کوشش کی لیکن افغان سیکورٹی فورسز نے بھارتی سفارت خانے کی جانب مظاہرین کو جانے سے روک دیا، مظاہرین نے نعرے لگاتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے قتل کا سلسلہ بند کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی نے بھارت میں جاری حالیہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سرکار ہندو انتہا پسند گروہوں کے خلاف محاذ آرائی کرے اور پور ی دنیا کے مسلمان دہلی میں جاری مظالم پر شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔انہوں نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب دو روز قبل بھارتی دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے دہلی میں جاری مظالم کیخلاف بیان پر شدید احتجاج کیا۔

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی ہے جمعرات کو ترک دارلحکومت میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے والے انتہا پسند کس طر ح خود کو عالمی امن کے دعویدار کہلا سکتے ہیں۔

    انہوں نے نئی دہلی میں بالخصوص سکول کے بچوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ۔ بھارت میں شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف مظاہروں کے بعد فسادات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ مسلمانوں کو کون قتل کر رہا ہے ، نئی دہلی میں فرقہ ورانہ فسادات کے باعث 33افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مسلمانو ںکی مساجد اور مزارات کو بھی نقصان پہنچایا گیا ،کئی دیگر عالمی رہنماﺅں نے بھی بھارت میں مسلمانوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

    چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف نے ایک ٹویٹ میں دہلی فسادات کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ دہلی میں جاری منصوبہ بندی کے تحت کروائے گئے مسلم کش فسادات ہیں اور اس پر بھارتی حکومت کی خاموشی سے ذمہ دار کا تعین کرنا مشکل نہیں رہتا۔اگلے ہی روز بھارتی دفتر خارجہ نے ایرانی سفیر کو طلب کرکے جواد ظریف کے بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا اور کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے بھارتی حکومت دہلی فسادات کو ایک خاص رنگ دینے کی کوشش تسلیم نہیں کی جائے گی۔

  • روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام "فریڈم آف لندن” کے لائق نہیں، آنگ سان سوچی تاریخی اعزازسے محروم

    روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام "فریڈم آف لندن” کے لائق نہیں، آنگ سان سوچی تاریخی اعزازسے محروم

    لندن: روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام "فریڈم آف لندن” کے لائق نہیں، آنگ سان سوچی تاریخی اعزازسے محروم،اطلاعات کےمطابق روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر آنگ سان سوچی کو تاریخی اعزازسے محروم کردیا گیا۔ لندن سٹی کارپوریشن نے جمہوریت کے لیے جدوجہدپر دیا گیا اعزازتین سال بعد واپس لے لیا۔

    روہنگیامسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی رہنماکی ساکھ کو ایک اور دھچکا لگ گیا، سٹی آف لندن کارپوریشن کمیٹی نے آنگ سان سوچی کو تین سال پہلے دیا ہوا اعزاز واپس لے لیا۔لندن سٹی کارپوریشن کے منتخب نمائندگان نے ووٹنگ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنایا، کمیٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میانمارکی نوبیل انعام یافتہ سیاستدان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہیں لہذاوہ "فریڈم آف لندن” کے لائق نہیں ہیں۔

    8سوسال پرانا یہ اعزاز جمہوریت کے لیے جدوجہد پر آنگ سان سوچی کو دیا گیا تھا۔ "فریڈم آف لندن”ایوارڈ برطانوی وزیراعظم ونسٹن چرچل، افریقی رہنمانیلسن منڈیلا اور مشہورزمانہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو بھی مل چکا ہے۔۔

  • کراچی: عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادادی گئی ،ہزاروں افراد کی شرکت اورمغفرت کے لیے دعائیں

    کراچی: عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادادی گئی ،ہزاروں افراد کی شرکت اورمغفرت کے لیے دعائیں

    کراچی :کراچی: عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادادی گئی ،ہزاروں افراد کی شرکت اورمغفرت کے لیے دعائیں ،اطلاعات کےمطابق کراچی کے علاقے گلبہار میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق نماز جنازہ کھجی گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے اطراف میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے جوان تعینات تھے تاہم نماز جنازہ میں علاقہ مکینوں کے علاوہ سیاسی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں اسی واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی نماز جنازہ لسبیلہ کی نعمان مسجد میں ادا کی گئی جس میں میئر کراچی وسیم اختر نے بھی شرکت کی۔متوفیان میں ماں شہلا فرحان، ان کی دو نو عمر بیٹیاں اور ایک ڈیڑھ سال کا بیٹا تھا۔

    بعدازاں میئر کراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کی ذمہ داری سندھ حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے کی واحد ذمہ داری پیسہ کمانا ہے، وہ رشوت لے کر تعمیرات کی اجازت دیتے ہیں۔وسیم اختر نے کہا کہ پورے صوبے کے لیے ایس بی سی اے کی جگہ ہر شہر کے لیے الگ ادارہ ہونا چاہے۔

    واضح رہے کہ ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں زیر تعمیر عمارت ملحقہ 2 عمارتوں پر گرنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔تاہم ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ریسکیو ذرائع نے اموات کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عمارت کے ملبے سے مزید لاشیں نکال کر عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئیں جبکہ اس حادثے کے باعث 17 افراد زخمی بھی ہوئے۔

  • پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم،پوائنٹس کی منصفانہ تقسیم

    پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم،پوائنٹس کی منصفانہ تقسیم

    لاہور:پی ایس ایل 5: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم،پوائنٹس کی منصفانہ تقسیم ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔پاکستان سپر لیگ کا 19واں میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری تھا۔

    کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا او ر ملتان نے 17 اووز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔مسلسل بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ میچ ختم ہوا تو شاہد آفریدی 17 گیندوں پر 35 اور سہیل تنویر 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔

    ملتان سلطانز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔ اس نے اب تک 6 میچ کھیلے جس میں ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ چار میں اسے کامیابی حاصل ہوئی اور اس کے 9 پوائنٹس ہیں۔دوسری جانب کراچی کنگز 6 میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد دوسرے اور پشاور تیسرے نمبر پر ہے۔پی ایس ایل فائیو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز بارش کی وجہ سے ختم کردیاگیا

    دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیاکوئٹہ پانچویں اور لاہور قلندرز 5 میچز کھیل کر چھٹے یعنی آخری پوزیشن پر ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردارکیا ہےکہ موسم کی خرابی میں مزید وسعت ہوسکتی ہے

  • اسے کہتے ہیں محبت : آسٹریلوی کرکٹراسٹارک نے بیوی کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ دیا

    اسے کہتے ہیں محبت : آسٹریلوی کرکٹراسٹارک نے بیوی کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ دیا

    سڈنی :اسٹارک نے بیوی کا ورلڈ کپ میچ دیکھنے کیلئے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ دیا،اطلاعات کےمطابق نامور آسٹریلین فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کو ان کی بیوی ایلیسا ہیلی کا ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے دورہ جنوبی افریقہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے کی اجازت دے دی گئی۔

    آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ فاسٹ باولراسٹارک ہفتے کو جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سے قبل وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 سے شکست ہو چکی ہے جبکہ سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔اتوار کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم سے ہو گا۔

    آسٹریلین کوچ جسٹن لینگر نے کہا کہ ایسا موقع زندگی میں بار بار نہیں آتے اور الیسا ہیلی اپنے ہوم گراؤنڈ پر ورلڈ کپ فائنل میں شرکت کریں گی لہٰذا ہم نے انہیں بخوشی جانے کی اجازت دے دی تاکہ وہ اپنی بیوی سپورٹ کر سکیں اور اس یادگار موقع کا حصہ بن سکیں۔انہوں نے کہا کہ مچل اسٹارک پر تینوں فارمیٹس میں کام کا بہت دباؤ ہے اور قبل از وقت وطن واپس لوٹنے کی بدولت انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تازہ دم ہونے کا نادر موقع میسر ہو گا۔

    واضح رہے سابق آسٹریلین وکٹ کیپر ای این ہیلی کی بیٹی ایلیسا ہیلی بھی وکٹ کیپر اور اوپننگ بلے باز کی حیثیت سے ٹیم کی آسٹریلین ویمن ٹیم کی اہم رکن ہیں۔آسٹریلیا ویمن ٹی20 ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپیئن ہے اور اب تک کھیلے گئے 6میں سے چار ٹی20 ورلڈ کپ مقابلے جیت چکی ہے۔

  • ماروی سرمد، عورت مارچ اور عالمی اداروں کا وار–از–شعیب بھٹی

    ماروی سرمد، عورت مارچ اور عالمی اداروں کا وار–از–شعیب بھٹی

    شازیہ انور المعروف ماروی سرمد سیکولر ازم اور لبرلز کا پرچار کرنے والی این جی اوز کی سربراہ ہے۔ ہندوانہ لباس اور ماتھے پہ ہندوانہ نشان بندیا سجاۓ ماروی اسلام اور پاکستان کی اساس دو قومی نظریہ کی مخالف ہے۔
    ماروی سرمد بلوچستان اور فاٹا میں غیر ملکی ایجنسيوں کی فنڈنگ پہ این جی اوز چلاتی ہیں اور علیحدگی پسند عناصر کی حوصلہ افزاٸی کرتی ہے۔

    ماروی پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کا نعرہ لگاتی ہے۔ماروی اسلام، پاکستان، افواج پاکستان کی سخت ترین مخالف ہے۔مذہبی اقتدار سے عاری ماروی سرمد ہم جنس پرستی اور اسقاط حمل کی حامی اور اس کو قانونی حثیت دلوانے کے لیے کام کررہی ہے۔

    ماروی سرمد افغان ایجنسی NDS اور انڈین ایجنسی RAW کی فنڈنگ پہ فاٹا میں این جی اوز چلاتی تھی اور فاٹا آپریشن کے دوران ایف سی اور افواج پاکستان کی کردار کشی میں پیش پیش تھی۔
    اس بات کا اظہار فاٹا کے سابق سیکرٹری برگیڈٸیر (ر) محمود شاہ بھی کٸی بار کرچکے ہیں۔

    ماروی سرمد خواتین کی حقوق کے نام پہ کام کرنے والی عالمی تنظیم ساٶتھ فورم(South Asian Against Terrorism& for Human Rights ) کی رکن ہے جس کی تشکیل انڈین ایجنسی کے افراد نے کی ہے اور وہی اس کے ارکان ہیں۔

    اس تنظیم کا بنیادی مقصد اسلامی ممالک میں سیکولرازم اور لبرل ازم کو پروان چڑھانا ہے اس کے لیے یہ عالمی سطح پہ فنڈنگ کرتے ہیں۔ماروی سرمد کے ساتھ اس تنظیم کے رکن ارکان میں اسماعیل گلالٸی،صبا اسماعیل، گل بخاری انڈین ایجنسی کے لیے کام کرنے والی روبینہ شیخ،ڈاکٹر اپرانا پانڈے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مرد ارکان میں غدار حسین حقانی، ایمل خٹنک،عاصم یوسفزٸی،مبشر زیدی شامل ہیں۔

    یہ سب افراد لبرل ازم،سیکولر ازم کو بیرونی فنڈنگ پہ پاکستان میں لانچ کرتے ہیں اور یہ جانے پہچانے نام بیرونی آقاٶں کے اشاروں میں اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں تشکیل دیتے ہیں۔پشتون تحفظ موومنٹ PTM کے نام سے پشتونوں کے خلاف سازش رچانے اور پاکستان میں نفرت کی آگ کو ہوا دینے والے یہ سارے لوگ غیر ملکی فنڈنگ پہ پلتے ہیں اور انکی ہی سازشوں کا حصہ بن کر اپنے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
    ممیو گیٹ سکینڈل میں ملوث غدار وطن حسین حقانی ہو یا خدا کے وجود کا انکاری مبشر زیدی ان سب کا کام غیر ملکی ایجنڈوں کو پرموٹ کرنا ہے۔

    چاہے وہ ایجنڈا پشتون اور پنجابی کے نام پہ لسانیت کا ہو یا فرقہ واریت اور لبرل ازم کا یہ ایک ساتھ نظر آٸیں گے۔ انکا مقصد قطعی طور پہ عورت یا مرد کے حقوق نہیں ہیں بلکہ مغربی تہذیب کو پاکستان میں پرموٹ کرنا انکی ثقافت کو انکی ہی فنڈنگ سے پھیلانا ہے۔ان کے تازہ اور ٹاپ ایجنڈوں میں اسقاط حمل اور ہم جنس پرستی کو فروغ دینا اور انکو قانونی حثیت دلوانا شامل ہے۔اس کے ساتھ اسلامی ممالک سے سزاۓ موت کے قانون کو ختم کروانا شامل ہے۔
    اس کام کے لیے ان کو مغربی ممالک ہر طریقہ سے مدد فراہم کررہے ہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے عالمی ادارے کے وژن 2020 میں اسقاط حمل،ہم جنس پرستی شامل ہے۔یہ عالمی اداروں پہ مغربی چھاپ اور راج کو ظاہر کرتا ہے۔ ان وژن کو پورا کرنے کے لیے این جی اوز اور اداروں کو ٹارگٹ دیے جاتے ہیں اور ان ٹارگٹس کو پورا کرنے کے لیے مغربی ممالک فنانسرز کا کردار ادا کرتے ہیں یہ فنانسرز مختلف این جی اوز کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتے ہیں۔

    ماروری سرمد پاکستان میں ان این جی اوز کی سربراہ ہے۔عالمی سطح پہ اس مہم کو LGBT کے پلیٹ فارم سے شروع کیا گیا ہے۔ LGBT کا مخفف یہ ہے۔L=Lasbian G=Gay B=Bisexual T=Transgender

    ان ٹارگٹس کو پورا کرنے کے لیے انکی پروموشن و تحفظ اور مالی و قانونی مدد کے لیے عالمی مہم شروع کی گٸی ہے۔ جس کے لیے ہر ملک میں سیمیناز منعقد کیے جارہے ہیں۔ پاکستان میں مغربی سفارتخانوں کے تعاون اور سرپرستی میں کٸی سال سے ہم جنس پرستی کے سیمینارز منعقد ہورہے ہیں۔

    پاکستان میں موجود ہم جنس پرست افراد مغربی ممالک میں رہاٸش اختیار کرچکے ہیں اور برطانیہ نے باقاعدہ انکو اپنے ملک کی شہرت دی ہے۔ آپ حیران ہوں گے کہ میرا جسم میری مرضی کوٸی خواتین کے حقوق کی آواز اٹھانے والا فورم نہیں بلکہ عالمی اداروں کے وژن کو پورا کرنے کا کام کررہا ہے۔ انکا مقصد اسقاط حمل، ہم جنس پرستی،سزاۓ موت قانون کو ختم کرنا،توہین مذہب اور توہین رسالت قانون کو ختم کروانا ہے۔

    اسلام بیزار اور اقتدار سے عاری ماروی سرمد عالمی اداروں کی ایجنٹ کے طور پہ پاکستان میں کام کررہی ہے اور پاکستان کے مقصد قیام سے بغض رکھنے والی ماروی سرمد اپنے پیچھے مغربی ممالک اور دشمن ملک کی فنڈنگ کی ایما پر پاکستان کو سیکولر ملک بنانے کا نعرہ لگاتی ہے انکی طاقت کو اپنی پشت پہ سوار کرنے والی اس بد مست ہتھنی ماروی سرمد کو اپنی آقاٶں کی خوشی کے لیے کچھ بھی کرنا پڑا تو کرے گی۔

    پاکستان قوم کو ایک ہوکر اپنی اسلامی اقتدار ، دو قومی نظریہ ، اپنی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو عالمی سازشوں سے بچانا ہوگا۔اور غیر ملکی فنڈنگ پہ کام کرنے والے ان سانپوں کو کچلنا ہوگا۔

    ماروی سرمد، عورت مارچ اور عالمی اداروں کا وار

    تحریر:شعیب بھٹی

  • معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کےمطابق

    معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کےمطابق

    کراچی :معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا،بقیہ زندگی اسلامی تعلیمات کےمطابق گزارنے کا اعلان بھی کردیا  ،اطلاعات کےمطابق معروف اداکار فیروز خان نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں اداکار فیروز خان نے کہا کہ ’میرے مداح اس حوالے سے میرے بیان کا انتظار کررہے تھے، میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کرتا ہوں‘۔

     

    معروف اداکار فیروز خان نے مزید لکھا کہ ’میں اب اپنی خدمات اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کے لیے وقف کررہا ہوں، آپ سب سے گزارش ہے کہ میرے اور میرے عزیزوں کیلئے دعا کریں‘۔فیروز خان نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے بھی پیغامات ٹوئٹ کیے جن میں انہوں نے احادیث اور قرآنی آیات کا حوالہ دیا۔

    خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل فیروز خان نے کہا تھا انہوں نے روحانی سفر کا آغاز کردیا ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا تھا۔

    اس سے قبل اداکار حمزہ علی عباسی کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑ دی ہے تاہم حمزہ علی عباسی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے ایکٹنگ، شوبز، سوشل میڈیا اور سیاست کسی کو بھی” خدا حافظ“ نہیں کہا، لوگوں کودین،اسلام اور خدا کا پیغام دینا چاہتا ہوں اور اِن پربات کرنے کیلئے ٹی وی سمیت تمام میڈیم اورسوشل میڈیاکو استعمال کروں گا‘۔

    x

  • عزیز میمن کی موت دَم گُھٹنے کے باعث ہوئی: پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،صحافیوں کا دھرنا دینے کا اعلان

    عزیز میمن کی موت دَم گُھٹنے کے باعث ہوئی: پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،صحافیوں کا دھرنا دینے کا اعلان

    محراب پور:عزیز میمن کی موت دَم گُھٹنے کے باعث ہوئی: پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری،صحافیوں کا دھرنا دینے کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق صوبہ سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کے معاملے پر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

    گزشتہ ماہ 16 فروری کو ضلع نوشہروفیروز کے شہر محراب پور میں سندھی چینل کے ٹی این کے رپورٹر عزیز میمن کی لاش نہر سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد قتل کے شبے میں ان کے ساتھی کیمرہ مین کو حراست میں لیا گیا تھا۔اب صحافی عزیز میمن کے قتل کے معاملے پر حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق ان کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات ہونے یا ہونے کے بارے میں کوئی ذکر نہیں۔

    حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ رورل ہیلتھ سینٹر محراب پور کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین میمن اور ڈاکٹر زاہد شیخ کے دستخط سے جاری کی گئی۔دوسری جانب پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہونے کے بعد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کے رہنماؤں سمیت خیرپور، نوشہرو فیروز، سکھراور حیدرآباد کے صحافیوں نے محراب پور تھانے کے سامنے احتجاج کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

    صحافیوں نے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 12 مارچ کو آر پی او آفس حیدرآباد کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے صحافی عزیز میمن کے قتل پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔

  • کھیل بھی خیرخواہی بھی : چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کھلاڑی پنک کیپ پہنیں گے

    کھیل بھی خیرخواہی بھی : چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کھلاڑی پنک کیپ پہنیں گے

    لاہور:کھیل بھی خیرخواہی بھی : چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن کھلاڑی پنک کیپ پہنیں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنک ربن پاکستان 7مارچ کو پاکستان سپر لیگ میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ دوپہر 2 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں برقی قمقموں کی روشنی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔

    چاروں ٹیموں کے کھلاڑی بچیوں کے ہمراہ پنک کیپ پہنے میدان میں اتریں گے جکہ بچیاں مختلف فیلڈنگ پوزیشنز پر موجود کھلاڑیوں کوپنک کیپ دیں گی۔جبکہ 7 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور کو گلابی رنگ میں ڈھلا جائے گا۔ اس روز کی مناسبت سے میچوں کے دوران گلابی رنگ کی اسٹمپس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

    چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے دن میدان میں اترنے والی چاروں ٹیموں میں شامل کھلاڑی، میچ آفیشلز اور کمنٹیٹرز دونوں وینیوز پرپنک ربن پہن کر اس مہم کا حصہ بنیں گے۔اُس روز میچ کے دوران دونوں وینیوز پر نصب بڑی اسکرینز پر چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے پیغامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

    ایشیائی ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ اس مرض کا شکار ہے۔6 ماہ کے دوران یہ دوسری مرتبہ ہوگا اس سےقبل 9 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پنک ربن ڈے منایا گیا تھا۔

  • کراچی میں”عورت مارچ  ” کے خلاف بہت بڑامظاہرہ

    کراچی میں”عورت مارچ ” کے خلاف بہت بڑامظاہرہ

    کراچی :کراچی میں”عورت مارچ ” کے خلاف بہت بڑامظاہرہ، عورت مارچ کے نام پرملک میں فحاشی کا ایک نیا فتنہ پیدا ہوا ہے ، عورت مارچ کے نام پرجوسازش کی جارہی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ، باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں نیو میمن مسجد کے باہرعورت مارچ کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا

    باغی ٹی وی کےمطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پرنیومیمن مسجد کے سامنے پاکستان میں "عورت مارچ ” کے خلاف بہت بڑا مظاہرہ کیا گیا ، اس مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اورعورت مارچ کے خلاف نعرے بازی بھی کی

    ایم اے جناح روڈ پرنیو میمن مسجد کے سامنے نکالے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مفلوج ہوگیا ، جس کو بحال کرنے کےلیے بڑی تعداد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں نے بڑی کوشش کی تاہم مظاہرے کے اختتام تک صورت حال میں بہتری نہ آسکی