شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے اقبال پارک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد شہریوں کے مسائل سنے اس موقع پر شہریوں کی طرف سے سب سے زیادہ شکایتیں شہر میں سیوریج سسٹم کی بندش صفائی کے ناقص انتظامات میڈیکل سٹوروں پر منشیات فروشی شہر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں شدید اضافہ کے بارے کی گئیں شہریوں نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ روزانہ ہونے والے حادثات کو روکنے کے لیے ضرورت ہے کہ اندرون شہر لیاقت چوک لاہور سرگودھا روڈ پر بنے ہوئے خونی یوٹرن کی دونوں سڑکوں پر آئی کیٹس لگوا دیئے جائیں شہریوں نے الزام لگایا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کی طرف سے جاری کردہ پھلوں اور سبزیوں کا نرخنامہ مذاق بنا ہوا اور اس نرخنامہ پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں گراں فروشوں نے مصنوعی مہنگائی کی ہوئی ہے کرکٹ سٹیڈیم میں کرسیوں کی حالت انتہائی خراب ہے دفتر خزانے کا عملہ حکومت کی طرف سے اشٹام پیپرز مہیاء کیے جانے کے باؤجود اشٹام فرشوں کو اشٹام پیپرز نہیں دے رہا جس کے باعث شہر میں اشٹام پیپروں کی قلت ہے نمازیوں نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں جس طرح اب ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں پہلے کبھی نہ ہوئی تھی صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ان شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا اور انہوں نے متعلقہ محکوں کو ان شکایات پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی صوبائی وزیر نے بتایا کہ ریلوے پھاٹک محلہ رسول نگر ہر انڈر پاس بنانے کی تجویز پاکستان ریلویز کو بھیج دی گئی ہے انہوں نے ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ اشٹام فروشوں کو اشٹام پیپرز تقسیم نہ کرنے کے مرتکب عملے کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے دریں اثناء صوبائی وزیر عبدالحمید بھٹی کے گھر گئے اور ان کے بڑے بھائی محمد اسلم بھٹی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
Author: +9251
-
صوبائی وزیر نے شہریوں کے مسائل سنے
-

ادلب میں ترکی نے شامی افواج کے دو طیارے تباہ کر دیے
ادلب میں ترکی نے شامی افواج کے دو طیارے تباہ کر دیے
باغی ٹی وی : ترکی نے دیا شام کو دو ٹوک جواب ، ترک فورسز پر شامی افواج کے حملوں کے بعد ترکی نے شامی صوبے ادلب میں آپریشن اسپرنگ شیلڈ کا آغاز کر دیا۔ شامی صوبے ادلب میں ترکی نے شامی افواج کے دو طیارے تباہ کر دیے۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق آپریشن گذشتہ دنوں ترک فوج پر شامی فورسز کے حملوں کے بعد شروع کیا گیا، آپریشن میں شامی فوج کے دو روسی ساختہ ایس یو چوبیس لڑاکا طیارے مار گرائے۔
ترکی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران ترکی کا ایک ڈرون طیارہ بھی تباہ ہوا ہے ادھر شامی خبررساں ادارے نے دو جہاز گرائے جانے کی تصدیق کر دی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترکی آپریشن کے دوران اپنے دفاع میں شامی فوج اور ان کے اتحادیوں کو نشانہ بنایا جائے گا، شامی فوج کے حملے رکوانے کے لیے روس شام پر دباؤ ڈالے گا۔
واضح رہے کہ ستائیس فروری کو ادلب میں شامی فوج کے ترک فورسز پر حملے میں چونتیس ترک فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ترک فوج نے شام کے شمال مغربی صوبے ادلیب میں شامی حکومت کا طیارے مارگرایا ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ترکی کی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی کی افواج ادلیب میں شامی حکومت کے اہداف کو نشانہ بنارہی ہے جبکہ فروری میں شامی حکومت کی کارروائی کے دوران ترکی کے 55 فوجی جاں بحق ہو ئے تھے ۔
-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی زبردست تیزی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی زبردست تیزی
باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی گئی اور ابتدائی گھنٹے میں ہی چار سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39296 پر تھا اور کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کار کافی متحرک دکھائی دیئے۔
گزشتہ ہفتے کوروناوائرس کے سبب جو غیریقینی کی صورتحال پیدا ہوئی تھی وہ آہستہ آہستہ کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جارہی ہے۔
-

دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ، فردوس عاشق اعوان
دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی
باغی ٹی وی :معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے ہندوستان کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے، ہندو جنونی پاگل جتھوں نے بے گناہوں کا خون بہا کر دو قومی نظریہ کی صداقت کو تسلیم کرلیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قائد اعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی آج ہر بے گناہ بھارتی مسلمان کا گرتا ہوا لہو دے رہا ہے، بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کو واضح پیغام ہے کہ ان کی بھارت میں میں جان و مال محفوظ نہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلمت اور شب خون کی داستان نئی نہیں، لیکن مودی کے دور میں ہندو انتہا پسندی عروج کو جا پہنچی ہے، آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پر کالک مل رہا ہے، اقلیتیں تباہ حال ہیں اور معاشرہ منقسم ہے۔
واضح رہے کہ نئی دہلی میں مزید فسادات کی افواہوں سے افراتفری، نالوں سے مزید 4 لاشیں برآمد، تعداد 50 ہوگئی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات سے متاثرہ علاقوں گوکل پوری، شیوویہاڑ کےنالوں سے مزید 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج پر گزشتہ ہفتے پولیس اور بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے جن میں مسلمانوں کی املاک سمیت مساجد کو نشانہ بنایا جب کہ مسلمانوں کو شناخت کرکے انہیں قتل کیا گیا۔
-

لاہور میں نجی اکیڈمی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد
لاہور میں نجی اکیڈمی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد
باغی ٹی وی:لاہور میں چند دنوں میں اندھے قتل کا دوسرا واقعہ لاہور میں نجی اکیڈمی کے واش روم سے طالب علم کی لاش ملی ہے، نوجوان سیکنڈ ایئر کا طالب علم تھا۔
مسلم ٹاؤن کی نجی اکیڈمی سے ملنے والی لاش کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو نواں کوٹ کا رہائشی تھا اور گزشتہ رات سے لاپتہ تھا۔ آج جب اکیڈمی کھولی گئی تو اس کے واش روم میں نوجوان کی لاش موجود تھی۔
پولیس کے مطابق متوفی نعیم کے جسم پر کوئی تشدد کا نشان موجود نہیں ہے تاہم مقتول کی موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہےکہ لاہور کےعلاقےشاہدرہ سے چند روز قبل اغوا ہونےوالے بچے کی لاش پڑوسن کےصندوق سےبرآمد کرلی گئی ہے۔لاہور پولیس کےمطابق 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا، پڑوسن زینب نےبچےکوقتل کرکےاس کی لاش اپنے صندوق میں بند کررکھی تھی۔پولیس کے مطابق زینب نے 10سالہ بچےکومنہ پرکپڑاڈال کرقتل کیاتھا۔
پولیس کے مطابق بچےکی لاش بر آمد کر کےقبضےمیں لے لی گئی ہےجبکہ ملزمہ کوحراست میں لےکرکارراوئی کاآغاز کردیاگیاہے۔ملزمہ خاتون زینب نےپولیس کوابتدائ بیان دیتےہوئےکہاہےکہ دس سالہ تنزیل نےکچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ نازیبا حرکات کی کوشش کی تھی ۔ جس پرمجھےاس بچے پرغصہ تھا۔پولیس کاکہناہےکہ 10 سالہ تنزیل کےاغواکامقدمہ والدین کی جانب سےتھانہ شاہدرہ میں درج کروایاگیا تھا.
-

بھارت کے متنازع قانون شہریت کے خلاف انسانی حقوق کے سربراہ عدالت پہنچ گئے، مودی سرکار چیخ اٹھی
بھارت کے متنازع قانون شہریت کے خلاف انسانی حقوق سربراہ عدالت پہنچ گئے
باغی ٹی وی :اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کلول بھٹہ چیرجی بھارت کے متنازیہ قانون شہریت سی اے اے کے خلاف سپریم کورٹ میں پہنچ گئے . اس اقدام پر بھارت کی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم پرزور یقین رکھتے ہیں کہ ہندوستان کی خودمختاری سے متعلق امور میں کسی بھی غیر ملکی جماعت کے پاس کوئی حق نہیں ہے
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) ، 2019 کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔عالمی حقوق انسانی کی عالمی تنظیم کی طرف سے اس منفرد اور انوکھی مداخلت کو وزارت خارجہ کی جانب سے ایک سخت ردعمل ملا جس نے دلیل پیش کیا کہ یہ قانون ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ 11 دسمبر ، 2019 کو نافذ کردہ متنازعہ شہریت بل میں ، بنگلہ دیش ، افغانستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم مذہب سے تعلق رکھنے والے غیر دستاویزی تارکین وطن کے لئے عام معافی کا وعدہ کیا گیا ہے۔ ناقدین کہتے ہیں کہ قانون جوہرائی سے امتیازی سلوک ہے۔
گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں
دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی
دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا
وزارت خارجہ کا موقف تھا ہم واضح ہیں کہ سی اے اے آئینی طور پر درست ہے اور وہ ہماری آئینی اقدار کی تمام ضروریات پر عمل کرتا ہے۔ یہ تقسیم ہند کے سانحے سے پیدا ہونے والے انسانی حقوق کے امور کے سلسلے میں ہماری دیرینہ قومی وابستگی کا عکاس ہے۔ ہم پرزور یقین رکھتے ہیں کہ ہندوستان کی خودمختاری سے متعلق امور میں کسی بھی غیر ملکی جماعت کے پاس کوئی لوکیسی نہیں ہے۔
واضحرہے کہ بھارت میں منتازعہ قانون شہریت کے خلاف بھارت کے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی جانب سے طویل احتجاج جاری ہے . امریکی صدر کی آمد پر دہلی میں مسلمانوں پر حملے کیے گئے ان کے مال املاک جلائے گئے .اور اب تک ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 45افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے -

گوجرانوالہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
گوجرانوالہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
باغی ٹی وی :گوجرانوالہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔دھلےچوک کے رہائشی نوجوان قمرالزمان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل قمر الزمان کچھ روز پہلے ایران سے واپس آیا تھا.واضح رہےکہ اس پہلے پانچویں شخص کے طور پر بھی شناخت ہو چکی ہے. معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کورونا وائرس کے پانچویں مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریض کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے تاہم اس کی حالت بہتر ہے اور اُس کی بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ مریض کا نام اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات نہ دیں۔ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔نیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں۔
جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 130 متاثر جبکہ جبکہ پورے برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ورونا وائرس کا سے متاثر ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے جہاں 2912 افراد ہلاک ہوئے اور سات ہزار سے زائد کی حالت نازک ہے۔چینی حکام کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی شرح52 فیصد سےزائد رہی اور گزشتہ ہفتے سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625ہوگئی ہے اور زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35ہزار رہ گئی۔فرانس میں 130 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کی عمریں ایک اور 5 سال ہیں، بچوں کی ماں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی
-

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض کی شناخت
پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض کی شناخت
باغی ٹی وی :پاکستان میں ایک اور مریض کی شناخت کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے . معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر طفر مرزا نے کورونا وائرس کے پانچویں مریض کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مریض کا تعلق فیڈرل ایریا سے ہے تاہم اس کی حالت بہتر ہے اور اُس کی بہترین نگہداشت ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گزارش کی کہ وہ مریض کا نام اور اس کے خاندان کے بارے میں معلومات نہ دیں۔ حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 7 مارچ تک بند کر دیے گئے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی اداروں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں۔جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 130 متاثر جبکہ جبکہ پورے برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ورونا وائرس کا سے متاثر ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے جہاں 2912 افراد ہلاک ہوئے اور سات ہزار سے زائد کی حالت نازک ہے۔چینی حکام کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی شرح52 فیصد سےزائد رہی اور گزشتہ ہفتے سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔
چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625ہوگئی ہے اور زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35ہزار رہ گئی۔فرانس میں 130 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کی عمریں ایک اور 5 سال ہیں، بچوں کی ماں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔
-

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین میچ نتیجہ خیز ہونے میں بارش حائل ہوگئی.
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین میچ نتیجہ خیز ہونے میں بارش حائل ہوگئی.
باغی ٹی وی:آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے مابین میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ بارش کے باعث قومی خواتین کرکٹ ٹیم اپنی بیٹنگ کا آغاز نہ کرسکی۔مسلسل بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث امپائرز نے میچ کو بے نتیجہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سورنارائن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حریف ٹیم کی اوپنرز نتاکن چنتم اور نتایا بوچھاتم نے 93 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ نتاکن چنتم نے 56 اور نتایا بوچھاتم نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران نتاکن چنتم اور نتایا بوچھاتم نے بالترتیب 10 اور 8 چوکے لگائے۔
دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد چانیدا سوتھیروانگ اور ناناپت نے 20،20 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 150 تک پہنچایا۔ ناناپت 20 اور اونیچھا 2 رنز بناکر کریز پر موجود رہیں۔تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔
پاکستان کی ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور انعم امین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 4 مارچ کی شام 6 بجے سڈنی سے کراچی پہنچے گی۔
-

’پاکستان زندہ باد’’کے نعرے لگانے والا بھارتی ہندو شہری گرفتار،غداری کا مقدمہ درج
نئی دہلی: ’پاکستان زندہ باد’’کے نعرے لگانے والا بھارتی ہندو شہری گرفتار،غداری کا مقدمہ درج،اطلاعات کےمطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر کُندا پور میں پیش آیا۔ ‘’پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے لگانے والے اس انڈین شہری کی شناخت راگھویندر کے نام سے ہوئی ہے۔
https://youtu.be/WWvTQPm7L2U
تفصیل کے مطابق بھارت میں ایک بار پھر پاکستان کی حمایت میں نعروں کی گونج سنائی دی ہے۔ حالیہ واقعہ ریاست کرناٹک کے شہر کندا پور میں پیش آیا جہاں ایک انڈین شہری نے پولیس کے سامنے ’پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے لگا دیئے۔
واضح رہے کہ ریاست کرناٹک میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ حالیہ واقعے میں راگھویندر نامی 42 سالہ شہری نے سرکاری دفتر میں داخل ہو کر وہاں پولیس کی موجودگی میں پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنا شروع کر دیے۔

وہاں موجود لوگوں نے اس شخص کی موبائل کے ذریعے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔ راگھویندر کو جب پولیس نے حراست میں لیا، تب بھی وہ بار بار ‘’پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے لگاتا رہا۔پولیس نے راگھویندر کے خلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق دوسری جانب یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ‘’پاکستان زندہ باد’’ کے نعرے لگانے والا یہ شخص 8 سال قبل ٹیچر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا لیکن ذہنی پریشانی میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسے سکول سے برطرف کر دیا گیا۔ راگھویندر گانیگ نامی اس شخص کا تعلق کُنداپور کے کوڈی مقام سے ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس شخص کی دماغی حالت کے سلسلے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید معلومات فراہم کرینگے۔ کنداپور پولیس سٹیشن میں راگھویندر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس کیخلاف ملک سے غداری کا مقدمہ درج ہوا ہے۔کرناٹک میں حالیہ دنوں میں پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔