Baaghi TV

Author: +9251

  • چھا گیا عمران خان : حکومت کا کم آمدنی والے افراد کو راشن کی خریداری میں مدد دینے کا فیصلہ

    چھا گیا عمران خان : حکومت کا کم آمدنی والے افراد کو راشن کی خریداری میں مدد دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد:چھا گیا عمران خان : حکومت کا کم آمدنی والے افراد کو راشن کی خریداری میں مدد دینے کا فیصلہ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کے لیے کابینہ کے فیصلوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ثانیہ نشتر، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور دیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں وزیرِاعظم کو حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور ان کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور معاون خصوصی سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے ملک بھر میں جاری غربت کے ازسر نو سروے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جب کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کم آمدنی والے طبقوں کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والے افراد کی معاونت کے لئے تمام محکموں سے بریفنگ لی اور فیصلہ کیا کہ 25 ہزار سے کم آمدنی والے افراد کو راشن کی خریداری میں حکومت معاونت کرے گی اور اس حوالےسے وفاق اور صوبے مل کرعملدرآمد کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے طبقوں کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے جو موجودہ حکومت نے اٹھائی ہے، اس امر کو کو یقینی بنانے کے لیے حکومت ہر ممکنہ کوشش کرنے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے آئندہ بجٹ میں راشن خریداری کے لیے رقم مختص کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سفید پوش طبقے کا سہارا بنے گی، ملک میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا، حکومت آٹا،چینی،دال،گھی کی خریداری میں مدد کرے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لئے یوٹیلیٹی اسٹور نیٹ ورک کے ذریعے معاونت فراہم کر رہی ہے، جس کا مقصد ایسے افراد اور خاندانوں کو آٹا ، گھی، چینی اور دالوں جیسی روزمرہ کی بنیادی اشیائے ضروریہ کے حصول میں آسانی میسر آئے، کم آمدنی والے طبقے کو مزید ریلیف کی فراہمی کے لئے پیش کی جانے والی تجاویز پر تفصیلی غور کیا جائے تاکہ قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد ممکن بنایا جاسکے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں کمی کے لیے کابینہ کے فیصلے خوش آئند ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء پر سبسڈی دینے کے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے، فروری میں جنوری کے مقابلے میں مہنگائی میں دو فیصد کمی ہوئی، یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعہ اشیائے ضروریہ پر رعایت کا پھل ملنا شروع ہوگیا ہے، افراط زر کو کم کرنے اور شہریوں پر بوجھ کم کرنے کے اقدامات کو جاری رکھیں گے۔

  • ایبولہ اور مرس وائرسز کی دوا کا امتزاج کورونا مرض کے خلاف مؤثر ثابت ہوگا ، کینیڈین سائنسدانوں کا دعویٰ

    ایبولہ اور مرس وائرسز کی دوا کا امتزاج کورونا مرض کے خلاف مؤثر ثابت ہوگا ، کینیڈین سائنسدانوں کا دعویٰ

    ٹورنٹو: ایبولہ اور مرس وائرسز کی دوا کا امتزاج کورونا مرض کے خلاف مؤثر ثابت ہوگا ، کینیڈین سائنسدانوں کا دعویٰ ،اطلاعات کےمطابق سائنسدانوں نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس کے علاج کے لیے اچھی خبر سنائی ہے۔ کووِڈ 19 وائرس کے معالجے میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم (مرس) اور ایبولہ کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک دوا مفید ثابت ہوئی ہے۔

    اس وقت پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد تین ہزار کے لگ بھگ ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس وائرس کی مناسبت سے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اس تناظر میں ایک دوا ریمڈیسائیور کورونا انفیکشن کو ختم کرنے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

    یونیورسٹی آف البرٹا کے سائنس دانوں نے اس دوا کی آزمائش کی ہے اور اسے کورونا انفیکشن کے خلاف بہتر قرار دیتے ہوئے اس کی تفصیلات جرنل آف بائیلوجیکل کیمسٹری میں شائع کی ہے۔
    واضح رہے کہ ریمڈیسائیور دوا 2014ء میں تیار ہوئی تھی جسے ایبولہ اور ماربرگ وائرس انفیکشن کے لیے بنایا گیا تھا تاہم اپنی جینیاتی کیفیت کی بنا پر یہ کئی طرح کے دوسرے انفیکشن بھی ختم کرسکتی ہے جن میں مشہور زمانہ وائرسز سارس اور مرس شامل ہیں۔

    جنوری میں اس دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمایا گیا اور ایک مریض امریکا میں موجود تھا۔ امریکی مریض کو انفیکشن کے ساتویں دن یہ دوا دی گئی اور جلد ہی مریض صحت یاب ہوگیا۔اس بات کی تفصیلات ایک اور تحقیقی جریدے، نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہوئیں۔

    بعد ازاں عالمی ادارہ برائے صحت کے نائب سربراہ بروس ایلی ورڈ نے کہا ہے کہ ریمیڈسائیور واحد دوا ہے جو کورونا مرض کے خلاف مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس کا خاص مالیکیول وسیع اقسام کے آر این اے وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ کورونا سے لڑنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔مزید براں ماہرین نے کہا ہے کہ اس دوا کے ذیلی اثرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں

  • سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،ہلچل مچ گئی

    سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،ہلچل مچ گئی

    ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا،ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔اس خبر کے بعد ملک میں ہلچل مچ گئی ہے اورحکومت نے بڑے پیمانے پراقدامات کا اعلان کردیا ہے

    عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ متاثرہ شہری نے حکام کو بحرین سے قبل ایران کے سفر سے متعلق نہیں بتایا تھا۔ اطلاع ملتے ہی انفیکشن کنٹرول ٹیم نے نمونے حاصل کرکے لیبارٹی میں جانچ کے لیے روانہ کیے گئے۔ جس کے بعد مذکورہ شخص میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب خلیج کا واحد ملک تھا جہاں کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کی آمد پر بھی پابندی عائد کررکھی ہے۔

  • راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    راولپنڈی : راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی،اطلاعات کےمطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 151 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔

    اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹام بینٹن اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر ٹام بینٹن اور پھر تیسری گیند پر نوجوان بلے باز حیدر علی کو پویلین بھیج دیا۔

    کامران اکمل تیسرے اوور میں 4 رنز بنانے کے بعد عامر یامین کا شکار بنے، شعیب ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے لیام لیونگ اسٹون کے ساتھ اہم شراکت قائم کی تاہم لیونگ اسٹون 25 رنز بنانے کے بعد ان کا ساتھ چھوڑ گئے جس کے بعد شعیب نے لیوس گریگوری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔

    گریگوری بھی 25 رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کارلوس بریتھ ویٹ صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شعیب ملک نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامرنے 4، کرس جورڈ نے 2، عامر عامین اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور شرجیل خان آئے۔ حسن علی کے پہلے اوورز کی دوسری گیند پر شرجیل نے ایک چوکا لگایا لیکن تیسری گیند کو کھیلتے ہوئے بولڈ گئے۔

    5 ویں اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 49 رنز مکمل کرلیے جب کہ اپنے 50 رنز 6 ویں اوور کی تیسری گیند پر مکمل کیے۔ 11 اوور کے اختتام پر کراچی کنگز کے بابر اعظم 46 جب کہ ایلکس ہیلز 46 رنز بنا کر وکٹ پر کھیل رہے تھے جنہوں ںے 100 رنز مکمل کیے۔ 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر ایلکس ہیل 27 گیندوں پر 49 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    اگلی ہی گیند پر یاسر شاہ نے کیمرون ڈیلپورٹ کو 2 رنز بنانے پر ٹم بیٹن کے کیچ کے ساتھ اپنا شکار بنالیا۔ بابر اعظم نے 44 گیندوں کا سامنا کرکے اپنی 50 مکمل کی۔ 15 اوورز کے اختتام پر کراچی کنگ اپنے ہدف کی طرف گامزن ہوتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز مکمل کرچکی تھی جب ان کے ٹاپ اسٹار بلے باز بابر اعظم چاڈوک والٹن کے ساتھ کریز پرموجود اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے رنز اگل رہے تھے۔

    کراچی کی چوتھی وکٹ بریتھویٹ نے حاصل کی ان کا کیچ راحت علی نے پکڑا انہوں نے آؤٹ ہونے پر 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور میچ کے 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر شاندار چوکا لگا کر 152 رنز کا ہدف مکمل کرلیا۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں کا سامنا کیا اور 70 رنز اسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے جب کہ افتخار بغیر کوئی اسکور کیے ناٹ آؤٹ رہے، محمد عامر 4 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، محسن خان اور عامر خان اس ٹیم میں شامل نہیں تھے، ان کی جگہ شعیب ملک، کارلوس بریتھ ویٹ اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا جب کہ کراچی کنگز نے عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

  • "میلہ” میں نے نہیں اہل پاکستان نے لوٹ لیا،میں کچھ بھی نہیں یہ اللہ کا فضل ہے ،علی ظفرکی مبشرلقمان سے انتہائی اہم گفتگو

    "میلہ” میں نے نہیں اہل پاکستان نے لوٹ لیا،میں کچھ بھی نہیں یہ اللہ کا فضل ہے ،علی ظفرکی مبشرلقمان سے انتہائی اہم گفتگو

    لاہور:”میلہ لوٹ لیا” میں نے اہل پاکستان نے لوٹ لیا،میں کچھ بھی نہیں یہ اللہ کا انعام ہے ،مشہورسنگر،اداکارعلی ظفرکی مبشرلقمان سے انتہائی اہم گفتگو،باغی ٹی وی کےمطابق مشہورگلوکار،اداکارعلی ظفرکی پی ایس ایل کےلیے مشہورگانے کوچارچاند لگنےپربڑی مہذبانہ ،مدبرانہ گفتگونے علی ظفرکواوربھی ممتاز کردیا ،

     

    باغی ٹی وی کے مطابق علی ظفرنے معروف اینکر، سینئرصحافی مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے اس گانے کی تیاری سے لیکرآبیاری تک تمام مراحل کے بارے میں بتادیا، ایک موقع پرجب مبشرلقمان نے علی ظفر سے پوچھا کہ آپ کو پتہ ہی ہےکہ پی ایس ایل کوخوبصورت بنانے کے لیے بہت سے لوگوں کوآزمایا گیا لیکن کوئی بھی بہترپرفارمنس نہ دکھا سکا لیکن یہ اعزاز آپ کے حصے میں آیا ہے اس کی کیا وجہ ہے ،

    اس پرعلی ظفر نے بہت خوبصورت جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کچھ بھی نہیں یہ جوکچھ ہوا اللہ کے فضل سے ہوا ہے صرف پانچ دنوں میں ایک گانا لکھنا پھر اس کی تیاری کرنا ، اورپھرمیوزک کے لیے لوازمات پورے کرنا ممکن نہ تھا ، اوراب یہ ہوگیا ہے تو اب یہ یقین ہے کہ یہ اللہ کے فضل کے بغیر ممکن نہ تھا ،

    مبشرلقمان نے اس موقع پربہت خوبصورت سوال کیا کہ اس پرآپ کس کوکریڈٹ دینا چاہیں گے تو پہلے تو علی ظفر نے اہل پاکستان اوراپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اوران کواس گانے کا کریڈٹ دیا لیکن جب مبشرلقمان نے علی ظفر سے یہ پوچھا کہ کیا آپ کے گھروالوں کو کریڈٹ نہیں جاتا کہ جن کی دعاوں سے آپ اتنا بڑاکام بہت کم دنوں میں اورکامیاب ترین کرنے میں کامیاب ہوئے توعلی ظفر نے سب سے پہلے اپنی والدہ ، پھر اہلیہ اورایسے ہی دیگرگھروالوں کوکریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ اگروہ میرے ساتھ تعاون نہ کرتے تومیرے لیے ممکن نہ تھا کہ میں پی ایس ایل کے لیے اتنےکم وقت میں اتنا خوبصورت گانا تیار کرتا

    ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ مبشربھائی مجھے ان چارپانچ دنوں میں بہت سی چیزیں‌سیکھنے کوملیں ، میں نے دیکھا ہےکہ میرے ملک کے نوجوانوں میں اہلیت ہے وہ بہت کچھ ہیں ، ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کومواقع ملنے چاہیں ،ان کوآگے لانا چاہیے ،علی ظفر نے کہا کہ ہمارے نوجوان ضائع ہورہے ہیں ہمیں ان کوگائیڈ کرنا چاہیے

    علی ظفر سے گفتگوکرتے ہوئے مبشرلقمان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہےکہ آپ کواس گانے کی تیاری کے دوران اپنی بیٹی کی سالگرہ اورپھراپنی اہیلہ کی سالگرہ کوبھی انجوائے کیا ہے تو علی ظفر نے کہا کہ واقعی ہی ایسا ہی ہے ، علی ظفر کہتے ہیں کہ اللہ کا فضل ہے ، اس میں انسان کا کوئی کردار نہیں

    مبشرلقمان نے علی ظفرکوتسلی دیتے ہوئے کہا کہ چند ہفتوں سے آپ کے لیے حالات سازگارہونے لگے ہیں ، آپ کے خلاف توالزامات تھے آپ ان سے باعزت بری ہونے لگے ہیں ، آپ کے گانے بڑے ہٹ ہورہے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے آپہ کا وقت نہیں پھیر دیا ،یہ بھی آپ کے لیے ایک اچھی بات ہے ،

    ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ میں کسی کامیابی کا کریڈٹ نہیں لینا چاہتا ، یہ اللہ کے فضل کے سوا کےکچھ نہیں ، ایک سوال پھر جب مبشرلقمان بڑے مزاحیہ انداز میں کہا کہ علی ظفرآپ لاہورقلندرز کےلیے کوئی ایسا گانا نہیں گا سکتے جس سے لاہورقلندرزبھی کوئی میچ جیت سکے

    مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے بہت ہی مہذبانہ طرزگفتگواختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ بھی نہیں ، مبشرلقمان کے ایک سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہاکہ یہ سب صبر کا پھل ہے،جب مبشرلقمان نے جاتے جاتے علی ظٍفرسے پوچھا کہ کوئی خاص پیغام اپنے چاہنے والوں کےلیے توعلی ظفر نے بڑی ادبی گفتگوکرتے ہوئے کہہ دیا کہ "آپ نے میلہ لوٹ لیا ہے” کیوںکہ اگراہل پاکستان مجھے عزت نہ دیتے تومیرے گانے کا کیا کمال تھا

  • صوبہ جنوبی پنجاب نہ بن سکا مگر صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیئے مجوزہ آئینی ترمیم سینٹ میں جمع کروا دی گئی

    صوبہ جنوبی پنجاب نہ بن سکا مگر صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیئے مجوزہ آئینی ترمیم سینٹ میں جمع کروا دی گئی

    اسلام آباد :صوبہ جنوبی پنجاب نہ بن سکا مگر صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیئے مجوزہ آئینی ترمیم سینٹ میں جمع کروا دی گئی ،اطلاعات کےمطا بق سینیٹ میں صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے مشاورتی اجلاس کے بعد مجوزہ ترمیمی بل جمع کرادیا گیا جس میں صوبے کے خدوخال اور آئینی و قانونی ترامیم کے حوالے سے تجاویز دی گئی ہیں جبکہ اس حوالے سے تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے مجوزہ آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرا دیا اور کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے عوام نئے صوبے کے قیام کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی بل میں ہزارہ ڈویژن کے موجودہ انتظامی ڈویژن پر مشتمل ایک صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ عوام کا آئینی حق ہے۔

    سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ ہل ہزارہ ایک عرصے سے الگ صوبے کے حصول کے لیے آواز اُٹھا رہے ہیں جس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں بھی متفق ہیں۔اس سے قبل ہزارہ صوبے کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل پر منعقدہ مشاورتی اجلاس میں مرتضیٰ جاوید عباسی، قلندر لودھی ،بابر نواز، راجا فیصل زمان، ریاض شاہ اور صوبائی رکن اسمبلی مولانا عبید الرحمٰن سمیت ہزارہ کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبہ ہزارہ تحریک کے حوالے سے جلسوں اور کنونشنز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مجوزہ ترمیمی بل میں صوبے کی قومی، صوبائی اور سینیٹ کی نشستوں کی تعداد بھی واضح کی گئی ہے۔مجوزہ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ صوبے کا نام ہزارہ اور مجموعی نشستیں 14 ہوں گی، 11 براہ راست اور 3 نشستیں خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی۔

    صوبہ ہزارہ کے حوالے سے مجوزہ ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین کی رکنیت کو اس وقت تک معطل نہیں کیا جائے گا جب تک اسمبلی برقرار ہے۔مجوزہ بل کے مطابق آرٹیکل 59 میں ترمیم کی جائے جس کے تحت سینیٹ کے ڈھانچے کی وضاحت ہوگی اور مجموعی تعداد کو 96 سے بڑھا کر 142 کردی جائے۔

    سینیٹ میں جمع کیے گئے مجوزہ بل میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے خدوخال اور نشستوں کی وضاحت ہوگی اور ہزارہ صوبے کی مجموعی نشستیں 36 ہوں گی۔صوبائی نشستوں کے حوالے سے تجویز دی گئی ہے کہ 29 جنرل، 6 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ہوگی اور آرٹیکل 175 اے میں ترمیم کرکے شق 6 میں نئی شق 6 اے کا اضافہ کیا جائے گا۔

    مجوزہ بل کے مطابق ہزارہ صوبے کے ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ججوں کی ابتدائی تقرری کے لیے، پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی کمیشن کے رکن ہوں گے۔نئے صوبے کے عدالتی نظام کے حوالے سے تجویز دی گئی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 198 میں ترمیم کے ساتھ شق اے کو تبدیل کردی جائے گی، شق(ون)اے کے بعد نئی شق(ون) بی داخل کی جائے گی یعنی شق (بی) ہزارہ صوبے کے لیے ہائی کورٹ کی ایبٹ آباد میں اس کی اصل نشست ہوگی۔

    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گزشتہ برس 13 فروری کو صوبہ ہزارہ کے لیے بل قومی اسمبلی میں جمع کرادیا تھا اسے قبل جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبے کے لیے بھی آئینی ترمیم کا بل جمع کرادیا گیا تھا۔

    مسلم لیگ (ن) کے رکن ملک سجاد اعوان نے صوبہ ہزارہ کے قیام کے لیے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیا تھا جس میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگ زیب، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سجاد اعوان کے دستخط تھے۔

    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کردہ بل میں مسلم لیگ (ن) نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اسمبلی نے 25 مارچ 2014 کو ہزارہ صوبے کی تشکیل کے لیے قرار داد منظور کی تھی۔مذکورہ قرارداد کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ ‘اس قرار داد کی حمایت ایوان میں موجود سیاسی جماعتوں کے اراکین نے کی تھی’۔مجوزہ ترمیمی بل میں صوبے کی قومی، صوبائی اور سینیٹ کی نشستوں کی تعداد بھی واضح کردی گئی تھی۔

  • پی ایس ایل 5: پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو152 رنزکا آسان ہدف دے کے کے کوجیتنے کا موقع فراہم کردیا

    پی ایس ایل 5: پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو152 رنزکا آسان ہدف دے کے کے کوجیتنے کا موقع فراہم کردیا

    راولپنڈی :پی ایس ایل 5: پشاورزلمی نے کراچی کنگزکو152 رنزکا آسان ہدف دے کے کے کوجیتنے کا موقع فراہم کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دے دیا۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    کھیل کے میدان سے آنے والی خبروں کے مطابق پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز ٹوم بینٹن اور کامران اکمل نے کیا جو مایوس کن رہا اور بینٹن بغیر کوئی رن بنائے عامر کا شکار بنے، اس کے بعد آنے والے حیدر علی بھی 4 رنز بناکر عامر کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    ٹورنامنٹ میں سنچری بنانے والے کامران اکمل بھی 4 رنز بناکر عامر یامین کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ تھما بیٹھے۔تین کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد شعیب ملک، لیام لیونگ اسٹون اور لوئس گریگوری کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔

    شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کی اور55 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ لیام لیونگ اسٹون اور لوئس گریگوری 25، 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 اور کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    خیال رہے کہ پشاور زلمی کو میچ میں کپتان ڈیرن سیمی کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور ان کی جگہ وہاب ریاض ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

    کراچی کنگز میں بابر اعظم ، عماد وسیم ، کیمرون ڈیلپورٹ ، الیکس ہیلز ، محمد عامر اور شرجیل خان شامل ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کو دو میچز میں کامیابی ملی ہے اور دو میں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی درخواست پراسلامی تعاون تنظیم کا خصوصی وفد کشمیرکے‌ حوالے سے اہم اقدامات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

    وزیراعظم عمران خان کی درخواست پراسلامی تعاون تنظیم کا خصوصی وفد کشمیرکے‌ حوالے سے اہم اقدامات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی درخواست پراسلامی تعاون تنظیم کا خصوصی وفد کشمیرکے‌ حوالے سے اہم اقدامات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ،اطلاعات کے مطابق سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی سربراہی میں 7 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ۔دفتر خارجہ کے مطابق 7 رکنی وفد او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچا ہے۔

    او آئی سی کا وفد 6 مارچ تک اپنے دورے کے دوران آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول کا دورہ کرے گا اور بھارت کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق وفد کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خراب صورتحال سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

    او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کے وفد کے ہمراہ دورے کا مقصد 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی اقدامات کا جائزہ لینا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے لیےجامع رپورٹ تیارکرنا ہے ۔

  • پنجاب کے سابق وزیرتعلیم رانا مشہود نے کل اہم پریس کانفرنس کا اعلان کرکے بزدارحکومت کوہلا کررکھ دیا

    پنجاب کے سابق وزیرتعلیم رانا مشہود نے کل اہم پریس کانفرنس کا اعلان کرکے بزدارحکومت کوہلا کررکھ دیا

    لاہور:پنجاب کے سابق وزیرتعلیم رانا مشہود نے کل اہم پریس کانفرنس کا اعلان کرکے بزدارحکومت کوہلا کررکھ دیا ،باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب کے سابق وزیرتعلیم اورمسلم لیگ ن کے اہم رہنما رانا مشہود نے کل اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرکے حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیں‌


    باغی ٹی وی کےمطابق رانا مشہود تعلیم کےشعبے کے ایک اہم ادارے کی کرپشن کے بارے میں انکشافات کرنا چاہتے ہیں ، ذرائع کےمطابق اس حوالے سے رانا مشہود کی طرف سے تمام میڈیا چینلزکوپیغام جاری کردیا ہےکہ وہ کل لاہور پریس کلب میں اہم ثبوتوں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے لہٰذا کوریج کے لیے میڈیا پرسنز کو ضروربھیجا جائے

    یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیرتعلیم کل اس محکمے کی کرپشن کے بارے میں انکشافات کریں جس محکمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، رانا مشہود اورحمزہ شہبازکی سفارش پربڑی تقرریاں کی گئیں اورکل سابق صوبائی وزیرتعلیم اپنے ہی دورمیں بھرتی کیئے ہوئے عملے کے گناہوں کوموجودہ حکومت کے پلڑے میں ڈالنے کی بھرپورکوشش کریں‌گے

  • ایک طرف دنیا کرونا وائرس سے خوف زدہ تودوسری طرف شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

    ایک طرف دنیا کرونا وائرس سے خوف زدہ تودوسری طرف شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ

    اسلام آبادایک طرف دنیا کرونا وائرس سے خوف زدہ تودوسری طرف شمالی کوریا کا مزید دو بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ،اطلاعات کے مطابق شمالی کوريا نے سلامتی کونسل کی پابندی اور امریکی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی تجربہ گاہ سے کھلے سمندر میں 2 خطرناک اور جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیانگ یانگ حکومت نے اقوامی متحدہ کی پابندیوں اور امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے دو نئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔بیلسٹک میزائلوں نے 240 کلومیٹر کا طویل سفر 35 کلومیٹر اونچی کے ساتھ طے کیا، یہ میزائل درمیانی فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شمالی کوریا نے گزشتہ سال جوہری و جنگی ہتھیاروں کے کامیابی سے سلسلہ وار تجربات کیے تھے جس میں ملٹی پل راکٹ سسٹم اور بیلسٹک میزائل بھی شامل تھے۔

    دسمبر 2019 میں پارٹی کے ایک اجلاس میں کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اعلان کیا تھا کہ پیانگ یانگ اب خود کو جوہری اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات پر پابند نہیں سمجھتا ہے ، اور ساتھ ہی جلد ایک “نئے اسٹریٹجک ہتھیار” کے تجربے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شمالی کوریا پر بيلسٹک ميزائل کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم کم جونگ ان کسی قسم کی پابندی کو تسلیم کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ امریکا اور سلامتی کونسل کا تازہ تجربے سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔