Baaghi TV

Author: +9251

  • سٹاک مارکیٹ میں‌ زبردست تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ زبردست تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ زبر دست تیزی

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھی گئی۔آج جب مارکیٹ کھلی تو37983 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے سبب غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس کے مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے اور انڈیکس مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔ایک ہفتہ مندی کے بعد آج جب مارکیٹ کھلی تو سرمایہ کار کافی متحرک رہے اور انڈیکس میں بھی بتدریج اضافہ ہوا۔کرونا وائرس نے دنیا بھر میں معاشی سرگیوں‌کو شدید متاثر کیا ہے اور سٹاک مارکیٹ پر اپنے منفی اثرات چھوڑے ہیں.

  • ویلڈن ڈپٹی کمشنرفیصل آباد: عوام کوتازہ،حفظان صحت والی سبزیوں اورپھلوں کی فراہمی کے لیے ہنگامی دورے

    ویلڈن ڈپٹی کمشنرفیصل آباد: عوام کوتازہ،حفظان صحت والی سبزیوں اورپھلوں کی فراہمی کے لیے ہنگامی دورے

    فیصل آباد:ویلڈن ڈپٹی کمشنرفیصل آباد: عوام کوتازہ،حفظان صحت والی سبزیوں اورپھلوں کی فراہمی کے لیے ہنگامی دورے،اطلاعات کےمطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی نے سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ کیا اور مختلف شیڈز میں جا کر بعض پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل،اشیاء کی دستیابی اور ان کے معیار کاجائزہ لیا۔

    ایس پی لائلپور ٹاؤن شہزادہ عمر بابر،اسسٹنٹ کمشنرز صدر وہیڈ کوارٹرز عمر مقبول،سید ایوب بخاری،ایکسٹرااسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرحمن اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے پھلوں وسبزیوں کی دستیابی اور ان کی تھوک کے حساب سے فروخت کے لئے دی جانے والی نیلامیوں کا بغور جائزہ لیااور کہا کہ مختلف پھلوں وسبزیوں کی قیمتوں پرگہری نظر رکھی جائے۔

    انہوں نے سبزی منڈی میں فروخت کیلئے آنے والی اشیاء کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے افسران سے کہا کہ کسی شے کی قلت کی صورت میں سپلائی کے فوری اقدامات کریں تاکہ قیمتیں بڑھنے کا خدشہ نہ ہو۔انہوں نے کسان پلیٹ فارمز پر کاشتکاروں کے لئے دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور تمام تر انتظامات کو ہمہ وقت برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

    انہوں نے کہا کہ سبزی منڈیوں کے باقاعدگی سے دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی انسپکشنز کرکے قیمتوں کو اعتدال میں رکھا جاسکے۔ایس پی نے سبزی منڈی میں سیکورٹی امورکاتفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ پولیس افسران کو آڑھتیوں وخریداروں کے تحفظ کے لئے گشت بڑھانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ نیلامیوں کے اوقات میں پولیس ڈیوٹی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔

  • آج میڈیا کی بات کرنے والے سچ بتانے پر صحافی کو جان سے مار دیتے ہیں، مراد سعید کا بلاول کو قرارا جواب

    آج میڈیا کی بات کرنے والے سچ بتانے پر صحافی کو جان سے مار دیتے ہیں، مراد سعید کا بلاول کو قرارا جواب

    آج میڈیا کی بات کرنے والے سچ بتانے پر صحافی کو جان سے مار دیتے ہیں، مراد سعید کا بلاول کو قرارا جواب

    باغی ٹی وی :بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر وفاقی وزیر مراد سعید نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین کی طرح ان کاتقریرنویس بھی حالات سےیکسربےخبر ہے،پرچی والےچیئرمین ابوبچاؤمہم سےفرصت پائیں توزمینی حقائق پرنگاہ دوڑانےکاوقت ملے.،آج میڈیاایک جانب منہگائی میں نمایاں کمی کی خبریں دے
    رہاہے،

    مراد سعید نے کہا کہ میڈیابلاول کےحواریوں کی بےنامی جائیدادیں پکڑےجانےکی خبردےرہاہے،انکل نوازکامقدمہ خودانہی کےدورمیں انجام کوپہنچا اورانکل وزیراعظم ہاؤس سےاڈیالہ پہنچے،سارےچورمل کرملک میں سیاسی انتقام کاشورمچارہےہیں،اس چیخ وپکارکےپیچھےمقصداداروں کوبلیک میل کرنااوراحتساب سےبچناہے،جونیئرزرداری سےوعدہ ہےکہ بھاگنے نہیں دیں گے،جس نےقوم کی ایک پائی بھی ناجائزطریقے سےاپنی جیب میں ڈالی ہےاسےواپس کرناپڑے گی،

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ پرچی والےچیرمین میڈیاکوسندھ کےدورے کی دعوت دے رہےہیں،سندھ میں انکےخاندان کی لوٹ ماردکھانےوالےصحافیوں کوموت کےگھاٹ اتاراجاتاہے،حادثاتی چیرمین جھوٹ ضروربولیں مگرعوام کولاعلم تصورکرنابندکردی.جونیئرزرداری کےانکل نوازکسی سیاسی انتقام کےباعث نہیں عدالت کی کارروائی کےنتیجےمیں جیل پہنچے،

  • پاکستان افغانستان کے مسئلے پر امریکا کا محتاج نہیں‌ ہے ، شاہ محمود قریشی

    پاکستان افغانستان کے مسئلے پر امریکا کا محتاج نہیں‌ ہے ، شاہ محمود قریشی

    پاکستان افغانستان کے مسئلے پر امریکا کا محتاج نہیں‌ ہے ، شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی : مسئلہ افغانستان پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان سے متعلق تحفظات امریکا کو شامل کرنے کے بجائے باہمی طور پر حل کیے جائیں گے۔
    پاکستان کو مسائل کے حل کے لیے اب امریکہ کی ضرورت نہیں ہے. پاکستان براہ راست مسائل حل کر ے گا

    وزیر خار جہ نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلامیہ ہفتے کے روز افغان صدر اشرف غنی، امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر اور سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے دوحہ میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے سے مطابقت پر ایک تقریب میں جاری کیا۔س اعلامیے کی ایک شق میں کہا گیا کہ امریکا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت میں سہولت کاری کا وعدہ کیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دونوں ممالک میں سے کسی کی سیکیورٹی کو دوسری طرف کی سرزمین سے کسی بھی کاروائی کا خطرہ نہ ہو۔

    شاہ محمود قریشی نے رائٹرز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے امریکا کے افغانستان سے فوجی انخلا کے ارادے کے پیش نظر کہا کہ انہیں پاکستان سے براہ راست مذاکرات کرنے چاہیے کیونکہ امریکا، انخلا کی منصوبہ بندی کررہا ہے جبکہ ہم ہمیشہ پڑوسی رہیں گے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر مجھے افغانستان سے کوئی مسئلہ ہوا تو میں واشنگٹن سے کردار ادا کرنے کے لیے نہیں کہوں گا۔

    دوحہ امن معاہدے پر امریکا پاکستان کا ہوا شکر گزار

    امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

    امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

    امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    واضح رہےکہ امریکا افغانستان کی طرف سے امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں. افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

  • فیصل آباد کو خوبصورت ، امن کا گہوارہ شہراورشہریوں کے لیے تمام ترسہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں گے،ڈویژنل کمشنر فیصل آباد

    فیصل آباد کو خوبصورت ، امن کا گہوارہ شہراورشہریوں کے لیے تمام ترسہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں گے،ڈویژنل کمشنر فیصل آباد

    فیصل آباد:فیصل آباد کو خوبصورت ، امن کا گہوارہ شہراورشہریوں کے لیے تمام ترسہولیات کی فراہمی ممکن بنائیں گے،اطلاعات کےمطابق ڈویژنل کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن عشرت علی نے کہا ہے کہ مونسپل سروسز کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے جامع اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ شہریوں کوشہری سہولیات سے متعلق بہتر سے بہتر ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

    انہوں نے یہ بات میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ارکان اسمبلی کو میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہی۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب،ارکان اسمبلی فیض اللہ کموکا،لطیف نذر،شکیل شاہد اور دیگر ارکان اسمبلی کے نمائندے موجود تھے جبکہ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن سردار نصیراحمد،چیف ٹریفک آفیسر سردار محمد آصف اورمیٹروپولیٹن کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    ڈویژنل کمشنر نے ارکان اسمبلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے انفرادی واجتماعی مسائل تیزی سے حل کرنے کے لئے موثر لائحہ عمل اختیار کیا گیاہے اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی مشاورت وتجاویز کی روشنی میں عوامی خدمت کا معیار مزید بلند کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

    اس سلسلے میں ان کی معاونت ناگزیر ہے۔انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے انتظامی ودفتری امور سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ افسران کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور اہداف تفویض کرکے ان کے حصول کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

    ڈویژنل کمشنر نے ارکان اسملی سے کہا کہ وہ علاقائی تعمیر وترقی کے منصوبے تجویز اور عوام کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی معاونت کریں تاکہ مل جل کر شہری ترقی اورعوامی بہبود کے مشن کو آگے بڑھایا جاسکے۔ارکان اسمبلی نے بعض عوامی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کاگراف مزید بلند کرنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • موجودہ حکومت  میڈیا ہاوسزکامعاشی قتل کررہی ہے، پرویز رشید کی سینٹ میں شدید تنقید

    موجودہ حکومت میڈیا ہاوسزکامعاشی قتل کررہی ہے، پرویز رشید کی سینٹ میں شدید تنقید

    موجودہ حکومت میڈیا ہاوسزکامعاشی قتل کررہی ہے، پرویز رشید

    باغ ٹی ٹی وی :سینیٹ اجلاس،مسلم لیگ ن کےسینیٹرپرویزرشید کااظہارخیال کرتے ہوئے حکومت پر شیدید تنقید کی انہوں نےکہاکہ اختلاف رائےکوبرداشت کریں،تنقیدکوسننےکاحوصلہ پیداکریں،پاکستان میں میڈیاہاؤسزکا معاشی قتل جاری ہے.میڈیاہاؤسزکےمعاشی قتل کی وجہ سےکئی کارکن بےروزگاہوئےہیں.میڈیاکےکارکن بےروزگار ہوئے،

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیاہاوسزکامعاشی قتل کاعمل جاری ہے،کم سےکم یہ زندہ ہیں توزندگی کاثبوت دیں، اچھاہےیہ بچ گئےورنہ ہمارےبچےروشنی کی آوازسےتیزٹرین سےمحروم ہو جاتے،ہم ماہرموسمیات سےمحرومی نہیں چاہتےجوپاکستان کیلئے بارہ موسم تشکیل دےدیتے ہیں،جوجرمنی اورجاپان کی سرحدکوملادیتےہیں،انھوں نےخودکوگولی مار لی توپاکستان ایک ماہرجغرافیہ سےمحروم ہوجائےگا،

    پرویز رشید نے کہا کہ تنقیدکوسننے کاحوصلہ پیدا کریں، اختلاف رائےکوبرداشت کریں،یہ مطالبہ نہیں کرتاکہ اپنےوعدے پرخودکوگولی مار لیں ،یہ دعویٰ کرکےیہ حکومت میں لائے گئےتھے،ان کادعویٰ تھاکہ آئی ایم ایف کےپاس جاناپڑاتوخودکو گولی ماردوں گا ،آئی ایم ایف پرگفتگو ہوتوجواب ملتاہےماضی کی حکومت جاتی تھی اس لیےہمیں جاناپڑا،وہ آپ کاتیترلےجائےگااورکوا آپ کوتھمادےگا،خداکا خوف کریں کس کوثالثی کاکہہ رہے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ فخرکرتے ہیں ٹرمپ کوثالث بنایاجائےگا،حکومت کی ساری سیاست اس طرف گھوم رہی ہےکہ نوازشریف کوجیل میں کیسےرکھنا ہے،میڈیاکارکنوں کی کئی کئی ماہ کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں.بحث کاجواب دیاجاتاہےماضی کی حکومت نےیہ کیاتوہم بھی کریں گے.

    انہوں نے کہا کہ اس کےباوجودگلہ کیاجاتاہےکہ ہم ان کی بات نہیں سنتے، میڈیاکارکنوں کی زندگیوں کےچراغ بجھ گئے ہیں،میڈیاکارکنوں کی تنخواہیں طویل عرصے سےرکی ہوئی ہیں،

  • کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ئنی حکمت عملی

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی ئنی حکمت عملی

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ئنی حکمت عملی

    باغی ٹی وی :حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ئنی حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پولیو ٹیمز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق کورونا وائرس کی کمیونٹی کی سطح پر آگاہی اور نشاندہی کے لیے پولیو سرویلنس ٹیمز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جاری مراسلہ کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پولیو ورکرز بھی اپنی خدمات دے گے۔جاری مراسلہ کے مطابق پولیو ایمرجنسی سنٹر کے ووکرز کورونا سے متعلق آگاہی اور کسیز کی بروقت نشاندہی کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق پولیو ورکرز کو کورونا سرویلنس کے حوالےسے باقاعدہ ٹریننگ کروائی جائے گی۔

    واضح‌رہےکہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد کی صحتیابی کی تعداد کا علم ہو کر کورونا وائرس سے بے جا خوف سے دور رہنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے.:دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اب اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں سے تقریباً نصف مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
    کورونا وائرس کےمجموعی طور پر 85 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 فیصد سے زائد یعنی 39 ہزار 674 افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے جا چکے ہیں جب کہ باقی 43 ہزار مریضوں میں سے 82 فیصد یعنی 35 ہزار 258 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 818 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے.
    اس سے پہلے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے۔

  • کرونا وائرس نے خوشیاں چھین لیں ، ازلان شاہ کب ہاکی ٹورنا منٹ ملتوی

    کرونا وائرس نے خوشیاں چھین لیں ، ازلان شاہ کب ہاکی ٹورنا منٹ ملتوی

    کواللمپور:کرونا وائرس نے خوشیاں چھین لیں ، ازلان شاہ کب ہاکی ٹورنا منٹ ملتوی ،اطلاعات کےمطابق سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

    ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپو میں 11 سے 18 اپریل تک کھیلا جانا تھا لیکن اب گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی نئی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کے لیے آج ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا تھا جب کہ کیمپ 5 مارچ کو شروع ہونا تھا۔

    ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے ہاکی ٹیم کے لیے نئی سرگرمیوں کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں اور اگلے ایک دو روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیتوں میں 4 سال کی ریکارڈ کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیتوں میں 4 سال کی ریکارڈ کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قمیتوں میں 4 سال کی ریکارڈ کمی

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں پھیلنے والے جان لیوا کرونا وائرس کے باعث تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی جاری ہے، 4 برسوں کے دوران تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی سامنے آرہی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے عالمی تیل منڈی کے مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران کہا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے عالمی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

    صدر پیوٹن نے تیل کے نرخوں میں ریکارڈ کمی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ نرخوں میں کمی کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری کرنا ہوگی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کے نرخ 1 برس کے دوران انتہائی نچلی سطح پر آگئے ہیں جبکہ تیل نرخوں میں کمی کا 4 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اتحادی تیل پیداوار میں بڑی کمی کریں گے، اوپیک پلس نے بتایا کہ وہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ذمہ دارانہ فیصلہ کرے گی۔

    اوپیک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ تیل کے نرخوں میں تیزی کے ساتھ آنے والی گراوٹ کو روکنے کی کوشش کرے گی

  • بھارت میں کورونا وائرس کے حملوں کی اطلاعات ، مزید دو کیسز سامنے آگئے

    بھارت میں کورونا وائرس کے حملوں کی اطلاعات ، مزید دو کیسز سامنے آگئے

    نئی دہلی :بھارت میں کورونا وائرس کے حملوں کی اطلاعات ، مزید دو کیسز سامنے آگئے،اطلاعات کےمطابق بھارت میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت نے دونوں کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیس نئی دہلی اور ایک تلنگانا میں سامنے آیا جب کہ دونوں مریضوں کی حالت بہتر ہے، اور دونوں کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ وائرس کے شکار نئی دہلی کے شہری نے حال ہی میں اٹلی اور تلنگانا کے شہر ی نے دبئی کا سفر کیا تھا۔بھارتی وزیر صحت نے بتایاکہ ملک میں کورونا وائرس کے اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیںجن میں سے 3 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جب کہ 2 مریض زیر علاج ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اس سے قبل کورونا وائرس کے تین کیسوں کی تصدیق کی گئی تھی جن میں سے تینوں مریضوں کا تعلق کیرالا سے تھا جو چینی شہر ووہان سے واپس آئے تھے تاہم اب تینوں مریض اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔