Baaghi TV

Author: +9251

  • مودی "بدترین آمر”بھارت میں ہندوانتہا پسند”کرونا وائرس ” سے زیادہ خطرناک ہیں:اروندھتی رائے

    مودی "بدترین آمر”بھارت میں ہندوانتہا پسند”کرونا وائرس ” سے زیادہ خطرناک ہیں:اروندھتی رائے

    دہلی :بھارت میں ہندوانتہا پسند”کرونا وائرس ” سے زیادہ خطرناک ہیں:اروندھتی رائے ،اطلاعات کےمطابق دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر ایک ریلی سے خطاب کے دوران اروندھتی رائےنے کہا کہ یہ وہ بیماری ہے جس میں بھارت مبتلا ہے، یہ جنگ آمریت اور مزاحمت کے درمیان ہے، جس میں مسلمان سب سے پہلا نشانہ ہیں۔

    اروندھتی رائے نے اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو "بدترین آمر” اور ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملوں کا ذمہ دار قرار دیا۔مصنفہ و سماجی کارکن اروندھتی رائے نے کہا کہ انتخابات میں شرمناک شکست پر بی جے پی اور آر ایس ایس دہلی سے انتقامی کارروائی پر اتر آئی ہے اور آنے والے بِہار الیکشن پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

    اروندھتی رائے کا کہنا تھا کہ تمام حقائق ریکارڈ پر موجود ہیں لیکن حقائق کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا جارہا ہے، حکمران جماعت کے رہنماؤں کی اشتعال انگیز تقاریر، جے شری رام کے نعرے لگا کر حملہ کرنے والوں، خاموش تماشائی بنے یا جلاؤ گھیراؤ میں شامل اور نیم مردہ حالت میں مسلمان نوجوانوں پر ڈنڈے برسا کر ترانہ گانے پراصرار کرنے والے پولیس اہلکاروں کی ویڈیوز موجود ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں تشدد، فسادات نہیں، مسلمانوں کے خلاف منظم بربریت ہے۔بھارتی مصنف کینان ملک نے برطانوی اخبار دی گارڈین میں اپنے مضمون میں لکھا کہ دہلی کی سڑکوں پر خون کی ہولی کی ذمہ دار ہندو قوم پرست بی جے پی کا پھیلایا ہوا نفرت کا زہر ہے۔

    مضمون میں دہلی میں مسلمانوں پر تشدد پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ شہریت قانون کے نتیجے میں لاکھوں مسلمانوں کے بھارت کے روہنگیا بن جانے کا خدشہ لاحق ہے۔ ‘حکمران جماعت ہندتووا کے نظریے پر عمل پیرا ہے، جو بھارت کو صرف ہندو دیکھنا چاہتے ہیں، بی جے پی کے وزیر گری راج سنگھ آزادانہ کہتے پھرتے ہیں کہ تقسیم کے وقت تمام مسلمانوں کو پاکستان بھیج دینا چاہیے تھا۔’

    واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج پر گزشتہ ہفتے پولیس اور بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے جن میں مسلمانوں کی املاک سمیت مساجد کو نشانہ بنایا جب کہ مسلمانوں کو شناخت کرکے انہیں قتل کیا گیا۔

  • وزیراعظم  سے گورنر سندھ اور پیر پگارا کی ملاقات

    وزیراعظم سے گورنر سندھ اور پیر پگارا کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ اور پیر پگارا کی ملاقات

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے دورہ کراچی کی دعوت قبول کرلی۔گورنر سندھ نے وزیراعظم کو صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے عوامی فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم کو منصوبوں کے افتتاح کے لیے دورہ کراچی کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کراچی کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم اور پیرپگارا کی ملاقات میں سندھ کے سیاسی امور اور عوام کو درپیش مسائل کے حل سے متعلق بات چیت ہوئی۔

    ملاقات کے لیے آئے پیر پگارا نے سندھ کے عوام کی فلاح وبہبود اور صوبہ کی مجموعی ترقی میں دلچسپی دکھانے اور وفاق کی جانب سے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے سندھ میں احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع کی درخواست بھی کی۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پیر صدرالدین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • ایک اور پی پی رہنما کے خلاف نیب کا ریفرنس دائر

    ایک اور پی پی رہنما کے خلاف نیب کا ریفرنس دائر

    ایک اور پی پی رہنما کے خلاف نیب کا ریفرنس دائر
    باغی ٹی وی :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن تحقیقات پر نیب نے سابق چیئر پرسن بی آئی ایس پی فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

    قومی احتساب بیورو نے 32 والیمز پر مشتمل کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا، ریفرنس میں پیپلز پارٹی رہنما فرزانہ راجہ سمیت 19 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ فرزانہ راجہ نے 4 اشتہاری کمپنیوں کو خلاف ضابطہ ٹھیکے دیئے، فرزانہ راجہ نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ایک ارب 46 کروڑ کا نقصان پہنچایا۔
    اس سے قبل نیب چیئرمین کی جانب سے 6ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ،چیئرمین نیب نے اس اجلاس میں‌ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ اور دیگرکے خلاف ریفرنس کی منظوری.ملزموں نے غیر قانونی تشہیری ایجنسیوں کے ذریعے خزانے کو ایک ارب 46 کروڑ کانقصان پہنچایا.

    ذرائع کے مطابق نیب بورڈ نے سکندر جاوید اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی.سکندر جاوید اور دیگر پرصاف پانی پروگرام کے ٹھیکوں میں خرد برد کا الزام ہے.اجلاس میں علی احمد لنڈ اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری.ملزموں پر سندھ کی مقامی حکومتوں میں 13ہزار سے زائد افراد غیرقانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے .بورڈ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی اسماعیل گجر اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی منظوری ہوگئی ہے .

  • ایران، کرونا وائرس کی وبا میں تیزی، مزید 9 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 66 سے تجاوز کرگئی

    ایران، کرونا وائرس کی وبا میں تیزی، مزید 9 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 66 سے تجاوز کرگئی

    تہران :ایران، کرونا وائرس کی وبا میں تیزی، مزید 9 افراد ہلاک،مرنے والوں کی تعداد 66 سے تجاوز کرگئی ،اطلاعات کےمطابق ایران میں کرونا وائرس سے مزید 9 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، اس طرح اس ملک میں مہلک مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 66 سے تجاوز کرگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 1200 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    وزارت ِ صحت کے امورِ عامہ کے ذمہ دار قیانش جہان پور کا کہنا ہے کہ نئی نسل کے کرونا وائرس سے مزید 9 جانیں تلف ہوئی ہیں اور کل سے ابتک مزید 342 افراد میں اس مرض کی نشاندہی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر کیسسز تہران، گلستان، قم، مرکزی ، مازن دران اور گیلان شہروں میں سامنے آئے ہیں۔

    غیر ملکی پریس میں اموات اور متاثرین کی تعداد کے حوالے سے دعووں کا بھی ذکر کرنے والے جہان پور نے بتایا کہ وزارتِ صحت کی تجزیاتی رپورٹوں کے مطابق ہم رائے عامہ کو معلومات سے آگاہی کر ارہے ہیں اور وائرس کا شبہہ ہونے والے افراد کی تعداد کا اعلان نہیں کیا جا رہا ۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں ٹیسٹ کے نتائج کے مطابق ایک سو ممبرانِ اسمبلی میں سے 5 کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تشخیص ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

  • وزیراعظمم احساس اسکالر شپ پروگرام  کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظمم احساس اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظمم احساس اسکالر شپ پروگرام کا افتتاح کریں گے

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس اسکالر شپ پروگرام ملک کی تمام سرکاری جامعات میں زیر تعلیم مستحق طلبہ کے لیے ہو گا اور اس میں جس خاندان کی سالانہ آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہو گی وہی تعلیمی وظیفہ حاصل کرسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تعلیمی وظیفے کے تحت طلبا کی ٹیوشن فیس معاف ہو گی اور ہر طالب علم کو 4 ہزار روپے ماہانہ بھی ملیں گے۔ احساس اسکالر شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 50 ہزار طلبہ کو اسکالر شپس دی جائیں گی۔

    احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپ پروگرام کے تحت 24 ارب روپے کے وظائف طلبا کو دیے جائیں گے جس سے ملک بھر کے 2 لاکھ مستحق طلبا مستفید ہوں گے۔ اعلی تعلیم کا حصول ممکن بنانے کے لیے ہر سال 50 ہزار طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔

    احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس میں 50 فیصد کوٹہ لڑکیوں کے لیے رکھا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم کی خواہش پر 2 فیصد اسکالرشپس خصوصی (معذور) طلبہ کو دی جائیں گی اور اسکالر شپ کا دارومدار مستقبل میں طلبا کی تعلیمی کارکردگی پر ہو گا۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا جس کی آمدن 45 ہزار روپے سے کم ہوگی وہ تعلیمی وظائف کا حقدار ہوگا، تعلیمی وظائف کا آغاز سرکاری یونیورسٹی سے ہوگا، تعلیمی وظائف کا 50 فیصد کوٹہ طالبات کا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی وظائف کا 2 فیصد کوٹہ خصوصی طالب علموں کے لیے ہوگا، تعلیمی وظائف میں ٹیوشن فیس معاف ہوگی اور 4 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا سرکاری میڈیکل کالجز کے طالب عملوں کو بھی ان تعلیمی وظائف سے مستفید کیا جائے گا۔ ڈاکٹر شہباز گل نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماضی میں ہائیر ایجوکیشن پر زیادہ خرچے کیے گئے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ پرائمری، مڈل اور ہائی سکول پر زیادہ فنڈز خرچ کیے جائیں، ایسی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، جس سے پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں کی تعلیم کا معیار بڑھایا جائے گا۔

  • نئی دہلی میں مزید فسادات کی افواہوں سے افراتفری، نالوں سے مزید 4 لاشیں برآمد، تعداد 50 ہوگئی

    نئی دہلی میں مزید فسادات کی افواہوں سے افراتفری، نالوں سے مزید 4 لاشیں برآمد، تعداد 50 ہوگئی

    دوبئی :نئی دہلی میں مزید فسادات کی افواہوں سے افراتفری، نالوں سے مزید 4 لاشیں برآمد، تعداد 50 ہوگئی بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات سے متاثرہ علاقوں گوکل پوری، شیوویہاڑ کےنالوں سے مزید 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی۔

    بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج پر گزشتہ ہفتے پولیس اور بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے جن میں مسلمانوں کی املاک سمیت مساجد کو نشانہ بنایا جب کہ مسلمانوں کو شناخت کرکے انہیں قتل کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے مغربی، جنوب مشرقی علاقوں اور گردونواح میں مزید پرتشدد واقعات کی افواہ پھیلنے سے لوگوں میں افراتفری مچ گئی جس کے بعد بازار بند جب کہ دہلی میٹرو سروس نے 7 میٹرو اسٹیشنز پر سروس بند کر دی۔

    دہلی پولیس نے فسادات کی خبر وں کو افواہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور کسی بھی افواہ پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب شاہین باغ میں متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج جاری ہے اور وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔حکومت نے ہندو انتہاپسندوں کی دھمکیوں کی آڑ میں شہریت کے سیاہ قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دفعہ ایک 144 نافذ کرکے روک دیا ہے۔

  • نئے آئی جی سندھ نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

    نئے آئی جی سندھ نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

    نئے آئی جی سندھ نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا

    باغی ٹی وی :آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سینٹرل پولیس آفس آمد پر مشتاق مہر کو سلامی دی گئی۔

    دو مرتبہ کراچی پولیس چیف رہنے والے گریڈ 22 کے مشتاق مہر 60 ویں آئی جی سندھ بن گئے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر کلیم امام سے ملاقات کی، دونوں افسران نے یاد گار شہداء پر حاضری دی۔ نئے آئی جی کو سی پی او میں سلامی بھی دی گئی۔

    اس سے قبل مشتاق مہر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے صوبے میں امن بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹرسید کلیم امام نے چارج چھوڑنے سے قبل ویڈیو لنک خطاب کر کے افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

    سندھ حکومت کے آئی جی سندھ پر الزامات کے بعد کلیم امام بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    آئی جی سندھ کے تبادلے پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اسمبلی میں اہم بیان، کیا کہا؟

    سندھ حکومت کی خواہش رہی ادھوری، میں کہیں نہیں جا رہا، آئی جی سندھ نے کیا اعلان

    مشتاق مہر آئی جی ریلوے کے عہدے پر تعینات تھے، وہ ماضی میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ اور 3 برس تک کراچی پولیس چیف کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔
    واضح‌رہے کہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن اور سابقہ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے صوبہ سندھ میں انسانی حقوق کے تحفظ، پاسداری اور صوبائی سطح پر ماڈل کورٹس کے حوالے سے غیرمعمولی اقدامات اٹھانے اور لائق ستائش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام کو تعریفی سند پیش کی ھے اور اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہارکیا ھے-

    31 جنوری 2019 سے لیکر31 جنوری 2020 کے دوران سندھ میں ماڈل کورٹس میں قتل کے5522,جبکہ منشیات کے 8988 مقدمات کی سماعت کے دوران پولیس نے 65950 گواہان کو باقاعدہ ماڈل کورٹس میں حاضر کرواکر کر بیانات ریکارڈ کرواکر یہ مقدمات فائنل کروائے۔ سنگیں مقدمات میں اتنے فیصلے پہلی مرتبہ ماڈل کورٹس کی بدولت ھوئے ہیں

  • طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے حوالے سے 60 سال سے زا ئد عمر کے افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے حوالے سے 60 سال سے زا ئد عمر کے افراد کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    نیویارک :طبی ماہرین نے کرونا وائرس کے حوالے سے 60 سال سے زائد عمر کے افراد کوخبردارکردیا،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت نے خبردارکیا ہے کہ ’کورونا وائرس 60 سال سے زائد عمر اور خراب صحت والے افراد کو شکار کرتا ہے‘

    عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے پیش نظر اسپتالوں میں آکسیجن سسٹم کی دستیابی یقینی بنانے ہدایت کی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے اپنی اپیل میں کہا ہےکہ کورونا کےمریضوں کےلیے آکسیجن تھراپی بہت اہم علاج ہے، تمام ملک وائرس کے شدید بیمار مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے بڑی تعداد میں وینٹیلیٹرز ventilators تیار رکھیں۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ وائرس 60 سال سے زیادہ عمر اور ایسے افراد کو زیادہ شکار کرتا ہے جن کی صحت پہلے ہی دیگر بیماریوں کے باعث خراب ہو، وائرس کے شکار مریضوں میں شرح اموات صرف 2 سے 5 فی صد ہے۔واضح رہے کہ اب تک 60 ملکوں میں کورونا وائرس سے 3 ہزارسے زائد افراد ہلاک اور 88 ہزار متاثر ہوچکے ہیں۔

  • کوئی نہیں مانتا نواز شریف کرپشن کی وجہ سے جیل یا لندن میں ہیں،بلاول نے عجیب بات کہہ دی

    کوئی نہیں مانتا نواز شریف کرپشن کی وجہ سے جیل یا لندن میں ہیں،بلاول نے عجیب بات کہہ دی

    کوئی نہیں مانتا نواز شریف کرپشن کی وجہ سے جیل یا لندن میں ہیں،بلاول نے عجیب بات کہہ دی

    باغی ٹی وی :بلاول بھٹو نے حالیہ احتساب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی انتقام عروج پر ہے، آج ہر طرف سے جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، جمہوری جدوجہد ہم سب کے مفاد میں ہے، کوئی نہیں مانتا نواز شریف کرپشن کی وجہ سے جیل یا لندن میں ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کہا حکومتی بیانیہ پہلے دن سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، سیاسی انتقام کی وجہ سے ہمارے رہنما جیل میں ہیں، سیاسی مخالف کے مرحوم بھائی کو بھی نہیں چھوڑا، خور شید شاہ کے مرحوم بھائی کو نیب نے نوٹس جاری کیا، آئی ایم ایف ڈیل کے مطابق معاشی فیصلے کیے جاتے ہیں، ایسا نہیں کہ ٹیکس نہ دینے والے چور اور ڈاکو ہیں، ہمارے ٹیکس نظام میں خامیاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے آتے ہی معاشی بحران پیدا ہوگیا، جمہوریت پسند قوتیں کسی نہ کسی وجہ سے متحد نہیں، نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، تاجروں کے بعد عمران صاحب نے بھی کہہ دیا نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، اعجاز جاکھرانی الیکشن میں جیتے مگر سلیکشن میں محمد میاں سومرو سے ہارے، بینظیر بھٹو شہید اور آصف زرداری تمام کیسز میں باعزت بری ہوئے، سابق صدر آصف زرداری کی پٹیشن میں انصاف کے منتظر ہیں۔

    بلاول بھٹو نے مزید کہا پی ٹی آئی، آئی ایم ایف بجٹ سے چھوٹے طبقے کا معاشی قتل ہوگا، اس ملک کے عوام نے ان کو پہچان لیا ہے، اضافہ دور کی بات تنخواہ اور پنشن نہیں مل رہی، حکومت نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا، سفید پوش طبقہ، کسان، مزدور معیشت چلاتے تھے، ہم نے تنخواہوں میں اضافہ کیا، روزگار دیا۔

    جب ان سے شیخ رشید بارے پوچھا گیا تو بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گٹر کی باتیں گٹر میں چھوڑیں، شیخ رشید ہر سلیکٹڈ حکومت میں آتے ہیں، وہ ہمیشہ سلیکٹڈ وزیر رہیں گے، حیرانی کی بات ہے شیخ رشید ابھی تک وفاقی وزیر ہیں، گزشتہ دور میں حادثے پر عمران خان وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے تھے، یہ سلیکٹڈ کی آخری باری ہے، ان سلیکٹڈ کے ساتھ جو ہوگا آپ سب کو بہت مزہ آئے گا. واضح‌رہے کہ اس سے پہلے بھی بلاول اور شیخ رشید کے درمیان گرم سرد جملوں کا تبادلہ ہوا تھا

  • پشاورہائی کورٹ نے ملازمین کوہاتھ ملانے اورگلے ملنے سے روک دیا

    پشاورہائی کورٹ نے ملازمین کوہاتھ ملانے اورگلے ملنے سے روک دیا

    پشاور: پشاورہائی کورٹ نے ملازمین کوہاتھ ملانے اورگلے ملنے سے روک دیا،اطلاعات کےمطابق ہائی کورٹ نے وبا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر عدالتی عملے کے لیے خصوصی ہدایت نامہ جاری کردیا۔

    ہدایت نامے کے مطابق ہائی کورٹ اور جوڈیشری ڈسٹرکٹ کے ملازمین کو بائیو میٹرک حاضری سے استثنیٰ حاصل ہوگیا، بیمار اہلکار اسپتال جاکر اپنا مکمل طبی معائنہ کرائیں۔ عدالتی عملہ ایک دوسرے سے روایتی طریقے سے نہ بغل گیر ہوگا اور نہ ہی ہاتھ ملائے گا۔ جو ملازمین بخار یا کھانسی کا شکار ہوں منہ پر ماسک پہن کر آئیں گے۔

    پشاور ہائی کورٹ کے ملازمین روزانہ کی بنیاد پر نیا ماسک لگائیں گے، واش رومز میں تولیے اور رومال کے بجائے ٹشو پیپر کا استعمال کیا جائے گا۔ پشاور ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ملازمین کو کورونا کے خدشے کے پیش نظر 9 نکاتی ہدایت نامے پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔