Baaghi TV

Author: +9251

  • احتساب عدالت نے  آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی

    احتساب عدالت نے آصف زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی

    باغی ٹی وی :جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا گھر منجمد کرنے کی توثیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب نے آصف زرداری کے کلفٹن کراچی میں گھر کو 12 فروری 2020 کو منجمد کیا تھا۔نیب نے مکان کو منجمد کرنے کی توثیق کی درخواست نیب کورٹ اسلام آباد میں دائر کر رکھی تھی۔سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ گھر کی خریداری میں مشترکہ اکاؤنٹ کے ذریعے پیسے دیئے گئےاپریل 2014 میں کرپشن کے پیسوں سے مکان خریدا گیا۔ عدالت نے گھر منجمد کرنے کے حکم کی کاپی ملزم کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

    واضح‌رہے کہ اس سے قبل نیب نے شہبازشریف فیملی کے اثاثے منجمد کردیئے تھے .نیب نے شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے سےمتعلق خط لکھ دیا، شہبازشریف کے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن گھرکومنجمد کرنےسے متعلق خط لکھا ہے، نیب نے شہبازشریف کے ایبٹ آبادمیں 9 کنال کے گھرکو بھی منجمد کردیا

    نیب نے تہمینہ درانی کے نام بھی جائیدادوں کومنجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،نیب کے مطابق شہبازشریف فیملی کے اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے بنانے کا الزام ہے.

    نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

  • تعلیم کی اہمیت —-از—-وسیم احمد

    تعلیم کی اہمیت —-از—-وسیم احمد

    تعلیم کی اہمیت ازل سے ابد تک رہے گی خواہ وہ مذہبی نوعیت کی یا دنیاوی نوعیت کی,ہمیشہ معاشرے کی فلاح و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے.تعلیم کی بدولت ہی معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ممکن ہے.تعلیم کو ہمیشہ سے اہم مقام حاصل ہے مگر اسلام نےتعلیم کی اہمیت پر خاص زور دیا ہے.حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیاوی تعلیم سے تو آراستہ نہ تھے مگر وہ اِس کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے.

    غزوۂ بدر کے موقع پر قیدیوں کیلئے رکھی گئی شرائط میں سی ایک شرط یہ تھی کہ ایک قیدی جو پڑھنا لکھنا جانتا ہو, وہ دس مسلمانوں کو پڑھنالکھنا سکھائے گا یا فدیہ ادا کرے گا جس سے اسلام میں تعلیم کی اہمیت بخوبی واضح ہوتی ہے.آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ کے مطابق” تعلیم حاصل کرو خواہ تمھیں چین ہی کیوں نہ جاناپڑے”.مسلم معاشرے کی ابتدائی ادوار میں تعلیم کی بدولت ہی جابر بن حیان,الخوارزمی, ابن الہیثم جیسےنامور سائنسدان پیدا ہوئے.عباسی خلیفہ بھی تعلیم کاقدردان تھا,اس نے یونانی ادب کا عربی زبان میں ترجمہ کروایا جو بعدازاں بغداد پر تاتاری حملے میں ضائع ہو گیا.

    اس درخشاں دور کے بعد جیسے جیسے مسلم معاشرہ علم و فنون سے دور ہوتا گیا, جہالت نے ڈیرے ڈالنا شروع کر دیے.دوسری طرف مغرب نے تعلیم کو اہمیت دینا شروع کی اور ترقی کی منازل طے کیں.اٹھارویں و انیسویں صدی میں اہم ایجادات مغربی سائنسدانوں نے کیں.

    مسلم معاشرہ اس قدر ابتری کا شکار ہوا کہ ہمارا موجودہ تعلیمی نظام بھی مغرب کا ہی مرہون منت ہے.اس مغربی نظام تعلیم کے باعث ہم اپنی تہذیب کوبھلا چکے ہیں.نہ صرف دنیاوی تعلیم بلکہ دینی تعلیم میں بھی ہم پیچھے رہ چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ آکسفورڈ کے تعلیم یافتہ ہم پر حکمرانی کیلئے مسلط کیے جاتے ہیں.رٹا سسٹم, نقل کا عام ہونا, ہمارے موجودہ نظام تعلیم کی ابتری کا باعث ہیں.بچوں کی بنیادی تعلیم و تربیت میں اہم کردار والدین ادا کرتے ہیں اور دوسرا
    اہم کردار اسکول و اساتذہ کا ہے.

    آج کل تعلیم کے نام پر بچوں کو کتابوں سے بھرےوزنی بیگ تھما دیے جاتے ہیں جس سے ایک طرف وہ جسمانی تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں تو دوسری طرف ذہنی تھکاوٹ کا بھی.سارا دن مسلسل پڑھائی سے وہ احساس کمتری کا
    شکار ہو جاتے ہیں اور کھیل کود نہ ہونے کی وجہ سے اعتماد کی کمی کا شکار بھی ہوتے ہیں.بچوں کے اس استحصال میں اسکول و والدین برابر کے ذمہ دار ہیں.

    بچوں کی تربیت پر غور کرنے کی بجائے صرف رٹے رٹائے جملوں کی تعلیم پر زور دیا جاتا ہے جس سے بعد میں معاشرے میں ایسا طالبعلم آ موجود ہوتا ہے جو اخلاقیات سے عاری ہوتا ہے, گالم گلوچ اس کے نزدیک برائی نہیں ہوتی, کسی کی حق تلفی کرنا وہ اپنا حق سمجھتا ہے, کسی پر آواز کسنا بھی اسے برا نہیں لگتا, کسی کے بیگ سے چیزیں چرانا اسے معیوب نہیں لگتا.یہ سب افسانوی باتیں نہیں بلکہ حقیقت ہے جس کا مشاہدہ روزانہ کیا جا سکتا ہے.اس کی بنیادی وجہ تربیت کی کمی ہے ورنہ تعلیم کیلئےہزاروں اسکول موجود ہیں.

    اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہمیں رٹا سسٹم سے نجات حاصل کرنی ہے اور ایسا تعلیمی نظام رائج کرنے کی کوشش کرنی ہے جو نہ صرف طلباء کو حقیقی تعلیم و تربیت سے روشناس کرے بلکہ انہیں موجودہ دور
    سے بھی ہم آہنگ کرنے میں مددگار ہو.موجودہ حکومت کا تمام نصاب کو یکساں کرنے کا قدم قابلِ تحسین ہے اور اگر بنیادی تعلیم کا ذریعہ بچوں کی مادری زبان کااپنایا جائے تو اس سے بھی تعلیم کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں

    تعلیم کی اہمیت
    تحریر : وسیم احمد

  • بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے خلاف نیب نے اٹھایا نیا قدم

    بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے خلاف نیب نے اٹھایا نیا قدم

    بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے خلاف نیب نے اٹھایا نیا قدم

    باغی ٹی وی :نیب نے بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار عبدالغنی مجید کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    نیب نے اپنی درخواست میں عبدالغنی مجید کا 5145مربع گز کا پلاٹ منجمند کرنے کی استدعا کی ہے۔ قومی احتساب بیورو نے مؤقف اپنایا کہ مذکورہ جائیداد نیب کو مطلوب یونس قدوائی کے ذریعے بے نامی اکاونٹس سے خرید کی گئی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جائیداد منجمد کرنے کی اجازت دی جائے.

    خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

    اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوچکے ہیں۔تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاؤنٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں

  • بےروزگاری یا بے حسی : ظالم شخص نے سونے کی بالیوں کے لیے 5 سالہ بچی قتل کردی

    بےروزگاری یا بے حسی : ظالم شخص نے سونے کی بالیوں کے لیے 5 سالہ بچی قتل کردی

    اوچ شریف:بےروزگاری یا بے حسی : ظالم شخص نے سونے کی بالیوں کے لیے 5 سالہ بچی قتل،اطلاعات کےمطابق اوچ شریف میں لالچ میں اندھے شخص سونے کی بالیوں کے لئے 5 سالہ بچی کو قتل کرکے لاش گنے کے کھیتوں میں پھینک دی۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اوچ شریف کے نواح میں 5 سالہ آمنہ نے سونے کی بالیاں پہنی ہوئی تھی، جس کے لالچ میں ایک لالچی شخص نے بچی کو قتل کرکے اس کے کانوں سے بالیاں اتار لیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اس کے قبضے سے بالیاں بھی برآمد ہوگئی ہیں جب کہ ملزم ہی کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی گنے کی فصل سے برآمد کرلی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔

  • کراچی کے کڈنی ہل پارک میں سب سے بڑا قومی پرچم کیوں لہرایا گیا اہم وجہ سامنے آگئی

    کراچی کے کڈنی ہل پارک میں سب سے بڑا قومی پرچم کیوں لہرایا گیا اہم وجہ سامنے آگئی

    کراچی:کراچی کے کڈنی ہل پارک میں سب سے بڑا قومی پرچم کیوں لہرایا گیا اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق کڈنی ہل پارک میں زمین سے دو سو تین میٹر بلندی کے مقام پر پاکستان کا قومی پرچم لہرادیا گیا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کے زیر اہتمام کڈنی ہل پارک میں قومی پرچم لہرانے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں میٹروپولیٹن کمشنر سیف الرحمن ، شیخ نثار احمد پرچم والا، کے ڈی اے اور کے ایم سی کے افسران نے شرکت کی۔

    میٹروپولیٹن کمشنر سید سیف الرحمنٰ نے کڈنی ہل پارک میں قومی پرچم لہرانے کے بعدکہا کہ کڈنی ہل پر لہرائے جانے والا پرچم کراچی کے مختلف حصوں سے نظر آئے گا، اگلے تین ماہ میں کڈنی ہل پارک کو مکمل کرلینگے، کڈنی ہل پارک پر بیک وقت ہزاروں افراد تفریح کی غرض سے آسکیں گے، شہر کے وسط میں قائم کڈنی ہل پارک شہریوں کے لیے پسندیدہ تفریحی مقام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کڈنی ہل پارک کا ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ نے یہ موقع دیا ہے کہ ہم اس جگہ کو آباد کریں اسے بچائیں، کراچی، سندھ بلکہ پورے پاکستان میں اس سے حسین جگہ نہیں ہوگی کیونکہ پہاڑ تو اور بھی ہیں لیکن کسی پہاڑ سے شہر کا اتنا حسین نظارہ نہیں ہوتا یہاں سے ایئر پورٹ، صنعتیں، عمارتیں بلکہ رات میں تو ایسا لگتا ہے کہ روشنیوں کا دریا بہہ رہا ہے مارچ کو ہم یہاں احسن طریقے سے ایک بڑی شاندار تقریب کا انعقاد کریں گے۔

    نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ہمارا نام آچکا ہے سیف الرحمن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت کی اس کام میں کوئی مداخلت نہیں ہے، وی آئی پی فلیگ کی جانب سے شرکا میں قومی پرچم اور بیج بھی تقسیم کیے گئے۔

  • بلوچستان سے غم ناک خبر آگئی : مستونگ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد جاں بحق، 12 زخمی

    بلوچستان سے غم ناک خبر آگئی : مستونگ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد جاں بحق، 12 زخمی

    کوکئٹہ :بلوچستان سے غم ناک خبر آگئی : مستونگ میں کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 7افراد جاں بحق، 12 زخمی،اطلاعات کےمطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ایک خطرناک روڈ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دیگرشدید زخمی ہیں

    ذرائع کےمطابق یہ کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی،سورگز کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے

    مستونگ کے قریب سورگز کے مقام پر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 6 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔ کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ سامنے سے آنیوالے ٹرک کے ساتھ تصادم ہوگیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

  • نوازشریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ملا نیب کی طرف سے نیا صدمہ

    نوازشریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ملا نیب کی طرف سے نیا صدمہ

    نوازشریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ملا نیب کی طرف سے نیا صدمہ

    باغی ٹی وی : نوازشریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ملا نیب کی طرف سے نیا صدمہ پہنچا ہے . پہلے کیسز ابھی جاری تھے کہ نئی مصیبت نے ان گھیرا ہے.جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت، نیب کے نئے ریفرنس میں نوازشریف اور آصف زرداری کو ملزمان نامزد کر دیا گیا، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی توشہ خانہ ریفرنس میں ملزم نامزد ہیں۔ آصف زرداری اور نوازشریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔

    نیب کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے کی، یہ گاڑیاں سابق صدر کو لیبیا اور یو اے ای سے تحفے میں ملیں۔ آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

    ریفرنس میں نوازشریف کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا جس کے مطابق نوازشریف کو 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی جبکہ وہ 2008 میں کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے۔

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

  • جان شکنجے میں : نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا

    جان شکنجے میں : نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا

    اسلام آباد:جان شکنجے میں : نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا،اطلاعات کےمطابق نیب نے آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔

    نیب نے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کے دستخط کے بعد سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا۔ریفرنس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کیں۔ ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ 2، 4، 7 اور 12 کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں ، ملزمان کا قانون کے مطابق ٹرائل کر کے سخت سزا سنائی جائے۔

    ریفرنس میں آصف زرداری پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں، انہوں نے گاڑیوں کی صرف 15 فیصد ادائیگی انور مجید اور عبدالغنی مجید کے ذریعے ادا کی۔

    انور مجید نے انصاری شوگر ملز کے اکاؤنٹس کا استعمال کر کے 2 کروڑ سے زائد کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز کیں، ملزم نے آصف زرداری کے اکاؤنٹس میں بھی 9.2 ملین روپے ٹرانسفر کئے،عبدالغنی مجید نے 37 ملین روپے کسٹم کلیکٹر اسلام آباد کو ٹرانسفر کئے۔نیب نے ریفرنس میں نواز شریف پر الزام عائد کیاہے کہ نواز شریف 2008 میں کسی بھی عہدے پر نہیں تھے، انہیں 2008 میں بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے گاڑی دی گئی۔

  • افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل شروع

    پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل آج سے شروع ہوگیا ، افغانستان اضاخیل رجسٹریشن سینٹر سے پہلا خاندان افغانستان کے لیے روانہ ہوا۔
    اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے افغان کمشنر ایٹ کے تعاون سے اضاخیل پایان میں رجسٹریشن سینٹر قائم کردیا ہے جس میں نادرا، افغان کمشنر ایٹ اور یو این ایچ سی آر کے دفاتر قائم کردیے گئے ہیں۔
    افغان مہاجر سہیل خان کا 6 افراد پر مشتمل پہلا خاندان افغانستان روانہ ہوگیا ، یو این ایچ سی آر کے ترجمان قیصر خان آفرید ی کے مطابق رضاکارانہ واپسی کا عمل نومبر تک جاری رہے گا۔
    افغانستان پہنچے پر افغان مہاجرین کو فی کس 200 ڈالر دیے جائیں گے، گزشتہ سال رضاکارانہ واپسی میں 900 خاندان اضاخیل رجسٹریشن سینٹر سے افغانستان گئے تھے ۔
    واضح رہے کہ افغان طالبان اور امریکاکے مابین ہوئے امن معاہدے سے ممکنہ واپسی میں اضافہ ہوسکتا ہے

  • پاک سرزمین پارٹی کی خواتین ونگ کا بڑا پاور شو، اہل کراچی کا مصطفیٰ کمال پر بھرپور اعتماد

    پاک سرزمین پارٹی کی خواتین ونگ کا بڑا پاور شو، اہل کراچی کا مصطفیٰ کمال پر بھرپور اعتماد

    پاک سرزمین پارٹی کی خواتین ونگ کا بڑا پاور شو، اہل کراچی کا مصطفیٰ کمال پر بھرپور اعتماد

    باغی ٹی وی :چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کراچی میں اپنا پاور شو کر کے مخالفین کو حیران و پریشان کردیا . خواتین ونگ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سابقہ حکومتوں میں‌خواتین کو نظر انداز کیا گیا .ہم اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کو ہر طرح سے حقوق دیں گے. (پی ایس پی) سید مصطفیٰ کمال نے بلدیات کی انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم ظلم کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آواز لگاتا ہوں کہ ان ظالموں کے خلاف کھڑے ہوجاؤ۔
    کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بڑی تعداد میں اپنی ماؤں اور بہنوں کو انتخابی ٹکٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو ایسی قانون سازی کریں گے کہ 40 فیصد نشستوں پر مائیں اور بہنیں ایم این اے اور ایم پی اے بنیں۔

    چیئرمین پی ایس پی کے چیئر مین سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آئے تو ماؤں اور بہنوں کو قرضے دیں گے اور مائیکرو فنانسنگ کریں گے تاکہ خواتین زیادہ با اختیار بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماؤں اور بہنون کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کروں گا۔سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی ماؤں اور بہنوں نے ظلم کے آگے شمع روشن کی ہے۔ انہوں ںے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں اور بہنوں سے کہتا ہوں کہ لوگ آکر مہاجر کارڈ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے جاگ مہاجر جاگ کا نعرہ بھی لگائیں گے۔

    انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ ان کی اوقات نہیں کہ ایک گلی الگ کرسکیں مگر بات دو صوبوں کی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ایسے نعروں سے اندرون سندھ پاکستان پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوجاتا ہے۔

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ نہ تو ایم کیو ایم مہاجروں کی نمائندہ جماعت ہے اور نہ ہی پی پی سندھیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مشرقی پاکستان کے لوگوں کو اختیار دینا چاہیے تھا لیکن عاقبت نا اندیش لوگوں نے ملک کے دو ٹکڑے کردیے مگر بنگالیوں کو اختیار نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سندھیوں کا احسان مانتے ہیں اور انہیں انصار کا درجہ دیتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ مصطفیٰ کمال منافق نہیں ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہر لیڈر صرف پنجاب جیتنا چاہتا ہے کیونکہ جو جی ٹی روڈ کی 90 نشستیں جیت جاتا ہے وہ وزیراعظم بن جاتا ہے۔