Baaghi TV

Author: +9251

  • پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیا جائے گا، سردار عثمان بزدار

    پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیا جائے گا، سردار عثمان بزدار

    پیچھے رہ جانے والے علاقوں کو ان کا حق دیا جائے گا. سردار عثمان بزدار

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں کوان کا حق دیں گے۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ان علاقوں میں عوامی سہولتوں کو بہتر بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، کسی کو اس کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ کرنے دوں گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے لئے پالیسی مرتب کی جارہی ہے تاہم عوام کو لوٹنے والے مافیا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کو منظقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کسی دباؤ کے بغیر جاری ر ہے گا۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ہر ضلع کے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی بنائی ہے۔
    واضح‌رہے کہ مودجودہ حکومت اس وقت اپنے زیادہ تر فنڈ پسماندہ علاقوں پر خرچ کر رہی ہے . وزیر اعظم عمران خان نے اس بات اپنا خاص خیال مرکوز کررکھا ہےکہ سابقہ حکومتوں کی طرح فنڈ صرف لاہور اور اس کے گرد ونواح تک محدوس نہیں کرن.ا

  • سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی

    سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی

    سندھ بھر کے تمام سکولز بندرکھنے کا فیصلہ، لمبی تاریخ دے دی گئی
    باغی ٹی وی : سندھ بھر کے سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ سندھ بھر کے نجی اور سرکاری سکولز 13مارچ تک بند رہیں گے۔

    تفصیل کے مطبق سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 13 مارچ تک صوبے کے تمام سکولوں میں تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

    یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ اہم فیصلہ کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں 13مارچ تک تعطیلات ہونگی۔
    اس سے پہلے واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

  • آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنےسامنے ہوں گے

    آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنےسامنے ہوں گے

    آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنےسامنے ہوں گے

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور ایونٹ کے 15ویں میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

    کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔ کراچی کنگز کے پاس بابراعظم، شرجیل خان، ڈیلپورٹ اور ایلیکس ہیلزجیسے بڑے نام ہیں۔ کراچی کنگز کے پاس محمد عامر اور کرسن جارڈن جیسے وکٹیں اڑانے والے باولرز ہیں۔پشاور زلمی کے پاس کامران اکمل، شعیب ملک، لیونگ اسٹون جیسے مایہ ناز بلے باز ہیں۔ باولنگ میں زلمی کے پاس وہاب ریاض اور حسن علی ہیں
    کل راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔کراچی کنگز نے 184 کا ہدف 19 ویں اوور کی تیسری گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

  • مہنگائی کی سپیڈ کو بریک لگنے لگی ، اعداد شمار جاری

    مہنگائی کی سپیڈ کو بریک لگنے لگی ، اعداد شمار جاری

    مہنگائی کی سپیڈ کو بریک لگنے لگی ، اعداد شمار جاری

    باغی ٹی وی :موجودہ حکومت کے آنے کے بعد مہنگائی تیزی سے بڑھی لیکن اب اعداد و شمار سے ثابت ہورہا ہے کہ اب اس میں کمی آنے لگی ہے. وفاقی ادارہ شماریات نے فروری 2020 کے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔

    اس سلسے میں وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ فروری 2020 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.04 فیصد کمی ہوئی جبکہ فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح فروری 2019 کے مقابلے میں 12.40 فیصد رہی۔

    جولائی تا فروری 20-2019 کے دوران مہنگائی کی شرح جولائی تا فروری 19-2018 کے مقابلے میں 11.70 فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 13 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 فیصد، چینی کی قیمت میں 8 فیصد، پھل کی قیمت میں 4 فیصد اور دالیں 2 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔

    دیکھا جائے تو ایک ماہ میں ٹماٹر 60 فیصد، انڈے 26 فیصد، ایل پی جی اور بجلی 13 فیصد، سبزیاں 11 فیصد اور آٹا 5 فیصد سستا ہوا جبکہ ایک سال میں پیاز 102 فیصد، دال مونگ 84 فیصد، آلو 83 فیصد، سبزیاں 62 فیصد مہنگی ہوئیں۔گزشتہ ہفتے بھی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ایک سال میں گیس چارجز 55 فیصد، دال ماش 51 فیصد، مکھن 43 فیصد، چینی 37 فیصد، گھی 34 فیصد، موٹر فیول 27 فیصد، دال چنا 24 فیصد اور دال مسور 22 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں ٹماٹر 61 فیصد، انڈے 10 فیصد اور بجلی کے نرخ 4 فیصد سستے ہوئے۔

  • پاک افغان سرحد کو آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر

    پاک افغان سرحد کو آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر

    پاک افغان سرحد کو آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاک افغان سرحد کو آج سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    کسٹم حکام کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایک ہفتے کے لیے پاک افغان سرحد باب دوستی سے ہر قسم کی آمدورفت معطل رکھنے کا فیصلہ وزارت داخلہ اور وزارت تجارت نے مشترکہ طور پر کیا۔کسٹم حکام نے تمام تاجر، گڈز ٹرانسپورٹرز، مال بردار گاڑیاں کسٹم ہاؤس اور دیگر یارڈ منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے باب دوستی پر ویزا پاسپورٹ پر بھی آمدورفت معطل رکھنے کا اعلان کر دیا جبکہ دوطرفہ پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔محکمہ صحت کے مطابق باب دوستی کی بندش کے بعد پاک افغان سرحد پر اسکریننگ بھی ایک ہفتے کے لیے بند رہے گی تاہم اسکریننگ ٹیمیں باب دوستی پر بدستور موجود ہوں گی۔

    پاک افغان سرحد پر کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے محکمہ صحت نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر اب تک کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں پایا گیا ہے تاہم باب دوستی کی 7 دن کے لیے بندش کورونا وائرس کی افغانستان سے آمد روکنے کی کے لیے کی گئی ہے۔ادھر تفتان میں پاکستان ایران بارڈر کو عارضی طور پر کھولا گیا، اجازت ملنے پر سرحد پار پھنسے مزید 709 زائرین اور تاجر وطن داخل ہو گئے جنہیں پاکستان ہاؤس میں قائم قرنطینہ منتقل کر دیا گیا، ڈی ایچ او چاغی کا کہنا ہے اب تک ایران سے آئے کسی پاکستانی میں کرونا کی تصدیق نہیں ہوئی، پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق تمام لوگوں کو ماسک، خیمے، کمبل اور دیگر اشیاء فراہم کی گئی ہیں۔

    موذی وائرس کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد اور راولپنڈی کے دو ہسپتالوں کو کرونا کے مریضوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد اور کڈنی سینٹر راولپنڈی کو کرونا ٹریٹمنٹ سینٹر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

  • کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی

    کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی

    کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی :دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار53 ہو گئی جب کہ88 ہزار متاثر ہیں۔

    جنوبی کوریا میں خطرناک وائرس کے مزید 500 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار 2012 ہو گئی ہے جب کہ 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ایران میں وائرس سے 11 مزید ہلاکتوں کے بعد تعداد 54 تک پہنچ گئی۔ فرانس میں 130 متاثر جبکہ جبکہ پورے برطانیہ میں 1 ہزار 694 کیس رجسٹر ہوئے ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہو گئی جب کہ نیویارک میں بھی مہلک وائرس کا ایک کیس سامنے آیا ہے۔ورونا وائرس کا سے متاثر ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد چین میں ہے جہاں 2912 افراد ہلاک ہوئے اور سات ہزار سے زائد کی حالت نازک ہے۔چینی حکام کے مطابق اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی شرح52 فیصد سےزائد رہی اور گزشتہ ہفتے سے صحت یاب مریضوں کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    چین میں کورونا وائرس سے صحت یاب افرادکی تعداد41 ہزار 625ہوگئی ہے اور زیرعلاج افراد کی تعداد کم ہو کر 35ہزار رہ گئی۔فرانس میں 130 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، 2 بچوں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جن کی عمریں ایک اور 5 سال ہیں، بچوں کی ماں میں بھی وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

    ریجنل ہیلتھ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ماں اور دونوں بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادھر فرانس حکومت نے 5 ہزار سے زیادہ ہجوم پر پابندی لگا دی ہے۔یورپی ملک اٹلی میں بھی کرونا وائرس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے جب کہ وائرس کے مزید 566 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1701 ہو گئی ہے۔
    پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد چار ہو گئی ہے . اس سے پہلے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے

  • چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا،  کمیونٹی رہنما نے محفل کو ہکا بکا کردیا

    چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا، کمیونٹی رہنما نے محفل کو ہکا بکا کردیا

    باغی ٹی وی : لندن میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران کمیونٹی رہنما نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔:یہ کہہ کر انکار کردیا چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا.

    لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبار کی طرف سے کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیر علی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔

    صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطاء الرحمٰن نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اور عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ “میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا.
    اس موقع پر حاضرین محفل مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف نعرے لگاتے رہے،ہال کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر عابد شیر علی تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ۔واقعے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرنا چاہئیے۔

  • افغانستان میں طالبان کا راج ہوگا ، کشمیرمیں انڈیا برباد ہوگا،سابق بھارتی میجرجنرل بخشی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    افغانستان میں طالبان کا راج ہوگا ، کشمیرمیں انڈیا برباد ہوگا،سابق بھارتی میجرجنرل بخشی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    نئی دہلی :افغانستان میں طالبان کا راج ہوگا ، کشمیرمیں انڈیا برباد ہوگا،سابق بھارتی میجرجنرل بخشی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق بھارتی فوج کے ایک سابق میجرجنرل بخشی نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بہت جلد افغانستان یں طالبان کی حکومت ہوگی ، توافغانستان میں جونہی امن پیدا ہوتا گیا تو اس کا مطلب یہ ہےکہ بھارت کے زیرکشمیر علاقے میں بھی اب طالبان کا راج ہوگیا ،

     

    جی ڈی بخشی نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ طالبان کی جیت کا مطلب افغانستان میں اقتدار پرقبضہ بھی بھارت کا ہوگا،لہذا بھارت کوپہلے ہی تیار رہنا چاہیے ، کیوں کہ طالبان کے کشمیرمیں آتے ہی وہاں عسکریت پسندوں کی افرادی قوت میں اضافہ ہوجائے گا،

    بھارتی میجر جنرل بخشی نے کہا ہےکہ بھارت کو محطاط رہنا ہوگا ، بخشی نے مزید کہا کہ بھارت کی تمام ترکوششیں رائیگا ں جا سکتی ہے، بھارت کو محفوظ رہنے کےلیے افغان طالبان سے دور رہنا ہوگا یا حالات کو سدھارنا ہوگا
    جنرل بخشی نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت سے کشمیریوں کوبہت زیادہ تقویت پہنچے گیی

  • میانمار میں پھرمسلمانوں کی شامت آگئی :میانمار فوج کی فائرنگ سے 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق

    میانمار میں پھرمسلمانوں کی شامت آگئی :میانمار فوج کی فائرنگ سے 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق

    راکھائن:میانمار میں پھرمسلمانوں کی شامت آگئی :میانمار فوج کی فائرنگ سے 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق،اطلاعات کےمطابق میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے کم از کم 5 روہنگیا مسلمان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    راکھائن سے ذرائع کےمطابق قانون ساز اور مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ گزشتہ روز مراک یو قصبے میں 12 سالہ لڑکے سمیت 5 مسلمان جاں بحق ہوگئے۔زخمی ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد کے 6 سے 11 تک بتائی گئی۔

    میڈیا رپورٹس میں مقامی روہنگیا باشندے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں پر گولیوں کے زخم تھے۔انہوں نے مزید کہا مقتولین کا آخری رسومات آج ادا کی گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ‘ہم باہر نہیں نکل سکتے، ہم کہیں نہیں جا سکتے’۔انہوں ںے بتایا کہ ‘ہم صرف اپنے گاؤں میں محفوظ ہیں، اگر یہ ہوتا رہا تو مجھے لگتا ہے کہ کوئی امید نہیں ہے’۔

    علاقائی رکن پارلیمنٹ تون تھر سین نے کہا کہ ہفتے کی لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب راکھائن میں بدھسٹ کے حامیوں پر مشتمل جنگجوؤں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔قانون ساز نے مزید کہا کہ جواب میں فوجیوں نے شورش زدہ علاقے کے دو دیہاتوں پر فائرنگ اور گولہ باری کی۔

    دوسری جانب میانمار کی فوج نے دعوی کیا کہ عسکریت پسند گروہ شہریوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔اس ضمن میں ریاست راکھین کی مزید خودمختاری کے خواہاں عسکریت پسندوں کے ترجمان کھین تھو کھا نے فوجی دعوے کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا ریاستی فوج کو شہری کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

    جنوری کے اوائل میں ایک دھماکے میں 4 روہنگیا بچے ہلاک ہوگئے تھے اور فوج اور باغیوں نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے تھے۔25 جنوری کو میانمار کے فوجیوں نے روہنگیا گاؤں پر گولہ باری کی جس میں ایک حاملہ خاتون سمیت دو خواتین ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ 2018 میں میانمار کی شمالی ریاست رخائن میں مسلمانوں کے قتل عام کے بعد 7 لاکھ 20 ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

  • 338  روپے میں دوبئی جائیں ، نجی ایئرلائنزنے سستے ترین پیکج کا اعلان کردیا

    338 روپے میں دوبئی جائیں ، نجی ایئرلائنزنے سستے ترین پیکج کا اعلان کردیا

    استبول: 338 روپے میں دوبئی جائیں ، نجی ایئرلائنزنے سستے ترین پیکج کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق نجی نئی ایئرلائن نے دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمی کرکے شہریوں کا حیران کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ ترکی کی نئی نجی ایئرلائن نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی دبئی کے سفر میں حیران کن کمی کرتے ہوئے سفر 9 درہم (338 پاکستانی روپے) کردیا۔ترکی کی نئی ایئرلائن کا نام اینادولو جیٹ ہے اور یہ اپنی نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز 29 مارچ 2020 کو استنبول، سبیہ گوکین اور انقرہ ایسن کے ہوائی اڈوں سے ہوگا۔

    ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک بار خریدے گئے ٹکٹ دوبارہ واپس یا تبدیل نہیں کیے جائیں گے۔اینادولوجیٹ کی پروازیں جرمنی، آسٹریا، آذربایجان، یو اے ای، بحرین، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جارجیا، نیدرلینڈز، برطانیہ، اسپین، سوئیڈن، اٹلی، کویت، روس، سعودی عربیہ کے علاوہ 21 دیگر ممالک میں جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق بغداد، ایربل سے ترکی کے لیے پروازیں ایک روپے شروع ہونے والی قیمتوں پر فروخت ہوں گی، جبکہ کویت سے شروع ہونے والی پروازوں کے ٹکٹ ایک دینار، دبئی سے درہم 9 اور دمام اور ریاض میں 9 سعودی عرب ریال میں شہری سفر کرسکیں گے۔

    علاوہ ازیں باکو، بارسلونا، برلن، فرینکفرٹ، پیرس، میلان، ماسکو، روم اور ٹفلیس سے پروازیں یورو سے شروع ہوں گی، لندن سے پروازوں کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں ایک برطانوی پاؤنڈ سے شروع کی جائیں گی۔

    جو مسافر محدود تعداد میں سیٹوں کے لیے دستیاب رعایت کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ 29 مارچ تا 24 اکتوبر 2020 کے درمیان ایک مارچ 2020 تک تمام سیل چینلز سے خریدی جانے والی ٹکٹوں کے لیے ٹیکس سے قبل ایک ڈالر سے شروع ہونے والی قیمتوں پر پرواز کرسکیں گے۔