Baaghi TV

Author: +9251

  • جویریہ خان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے  والی چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

    جویریہ خان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔

    لاہور:جویریہ خان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کی جویریہ خان 100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والی چوتھی پاکستانی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ انہیں یہ اعزاز آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ميں جنوبي افريقہ کے خلاف میچ میں حاصل کيا ۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان گروپ بی کا اہم میچ اتوارکو سڈنی کے شو گراؤنڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ جس میں جنوبی افریقہ نے17رنزسے کامیابی حاصل کی ۔ اکتيس سالہ بیٹر نے میچ میں بسمہ معروف کي عدم موجودگي ميں ٹیم کی قیادت کی۔ بسمہ معروف انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔

    2009 میں پاکستان کی جانب سے اپنے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی جویریہ خان پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں دوسری سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر ہیں۔ وہ اس فارمیٹ میں 22 کی اوسط سے اب تک 1826 رنز بناچکی ہیں۔ ان کے ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 8 نصف سنچریاں شامل ہیں تاہم انہیں پاکستان کی جانب سےخواتین کرکٹ میں سب سے زیادہ ،204، چوکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    جویریہ خان نےآئی سی سی ویمنزٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2018 میں پاکستان کی قیادت کی تھی۔ وہ 11 میچوں میں پاکستان کی قیادت کرنے کا اعزاز بھي رکھتي ہيں۔ ان سے قبل بسمہ معروف، ثناء میراور ندا ڈارکوپاکستان کی جانب سے100 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بسمہ معروف 108، ثناء میر 106اور ندا ڈار 101 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں۔

    اس موقع پر جویریہ خان کا کہنا تھا کہ اپنے 100ویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کی قیادت کرنا ان کے لیے ايک اعزاز ہے وہ گذشتہ 11 سالوں سے پاکستان کی نمائندگي کررہي ہيں اور یہ لمحات ہمیشہ یادگار رہیں گے۔ جویریہ خان نے جنوبی افریقہ سے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں نے میچ کے دوران بھرپور جان لڑائی ليکن کامیابی حاصل نہیں کرسکيں ۔

  • کرونا وائرس کی تشخیص ، علاج   اور حفاظتی اقدامات اور سندھ  کے شہرلاڑکانہ کا "شاہی” ہسپتال خستہ حالی کا آئینہ

    کرونا وائرس کی تشخیص ، علاج اور حفاظتی اقدامات اور سندھ کے شہرلاڑکانہ کا "شاہی” ہسپتال خستہ حالی کا آئینہ

    کراچی :کرونا وائرس کی تشخیص ، علاج میں‌ سندھ سب پربھاری، اک زرداری سب پربھاری کے شہرلاڑکانہ کا شاہی ہسپتال خستہ حالی کا آئینہ ، کرونا جیسی خطرناک وبائی مرض کی روک تھام کےلیے جوانتظامات سندھ میں کئے گئے ہیں انہیں‌دیکھ کرسندھ حکومت کی کارکردگی کا خوب اندازہ ہوجاتا ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق اک زرداری سب پربھاری کے اپنے شہر، بھٹوخاندان کے شہرمیں اربوں روپے کے سالانہ فنڈز کے ہوائی استعمال کے باوجود جوصورت حال ہے وہ بہت ہی خراب اورمقام آہ وبکا ہے، سندھ حکومت جس کا سارا فوکس لاڑکانہ پرہے اس کی کارکردگی سے پورے سندھ کی ترقی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے


    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق اربوں روپے کے بجٹ کے حامل لاڑکانہ کے اس ڈسٹرک ہسپتال میں مریضوں کے لیے استعمال بیڈز کی صورتحال اتنی خستہ حال اورخراب ہے کہ اس سے یہی اندازہ ہوتا ہےکہ شاید اس ہسپتال میں سالوں سے کوئی آیا ہی نہیں اوریہ بیڈز پڑے پڑے تباہ وبرباد ہوگئے ہیں‌

    اس ہسپتال میں خطرناک کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے کیئے گئے اقدامات سےمایوسی ہوتی ہے کہ کس قدر بے حسی ہے کہ فقط ایک بورڈ لگا کرعوام کواوراہل پاکستان کوسندھ کی ترقی کے نام پرگمراہ کیا جاتا ہے

  • عمران خان کے عوام سے وعدے پورے ہونے لگے:پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی بھی قیمت کم کردی گئی

    عمران خان کے عوام سے وعدے پورے ہونے لگے:پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی بھی قیمت کم کردی گئی

    اسلام آباد:عمران خان کے عوام سے وعدے پورے ہونے لگے:پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی بھی قیمت کم کردی گئی،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے اہل پاکستان سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل شروع ہوگئی ہے، اسی مشن پرعمل کرتے ہوئے حکومت نے پیٹرول کے بعد ایل پی جی کی بھی فی کلو گرام قیمت 12 روپے 71 پیسے کم کردی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ 2020 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔قیمتوں میں کمی کے بعد فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 12 روپے 71 پیسے کی کمی سے 130 روپے ہوگئی ہے۔

    گھریلو سلنڈرکی قیمت 150 روپے کی کمی سے ایک ہزار 530 روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت577 روپے کی کمی سے 5 ہزار 887 روپے کی سطح پر آگئی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی زیادہ سے زیادہ 7 روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔

    پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 111 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔وزرات خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 122 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 92 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 7 روپے کمی کے بعد 77 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

  • حوالاتیوں نے کی پولیس بارے شکایت

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ راؤ عبدالجبار خان سینئر سول جج کریمنل ڈویژن محترمہ آئیشم بن صادق اور جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا معائنہ کیا اور جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں کے مسائل سنے اور ان کی مشکلات کا جائزہ لیا متعدد حوالاتیوں نے شکایت کی کہ پولیس انہیں عدالتوں میں پیش نہیں کرتی جس کی وجہ سے ان کے مقدمات کی سماعت التواء کا شکار ہو رہی ہے ڈسٹرکٹ جج نے سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو ہدایت کی کہ ایسے تمام حوالاتیوں کی فہرست 24 گھنٹے میں پیش کی جائے جو تاریخ پیشی پر عدالتوں میں پیش نہیں کیے گئے ڈسٹرکٹ جج نے جیل کے باورچی خانہ ہسپتال اور خواتین بارک کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ اس جیل میں بند ایڈز کے مرض میں مبتلاء ایک درجن سے زیادہ حوالاتیوں کو مکمل طور پر باقی قیدیوں اور حوالاتیوں سے علیحدہ رکھا جائے اور انہیں دوسرے قیدیوں کے ہمراہ عدالتوں میں بھی پیش نہ کیا جائے فاضل جج نے معمولی نوعیت کے 7 حوالاتیوں کو ان کے ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا

  • بدر منیر چودھری کا بڑا بیان

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے چیئرمین بدر منیر چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ضلع شیخوپورہ میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کرپشن اور کمیشن مافیا کو نکیل ڈالنے میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ افسران ہیں جو سابقہ ادوار حکومت میں اس ضلع میں کئی کئی برس سے تعینات رہے اور وہ اس ضلع میں رہ کر کروڑ پتی بن چکے ہیں ایسے افسروں کے اب بھی سابقہ دور حکومت کے با اثر لوگوں سے رابطے ہیں اور اب بھی وہ ان کی کٹھ پتلیاں بنی ہوئی ہیں انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کونسل میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں جس طرح پول کمیشن کا کھیل کھیلا گیا ہے یہ سابقہ ادوار حکومت کا مکمل آئینہ دار تھا جس کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو رپورٹ کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور تحریک انصاف کے منشور پر عمل درآمد کے لیے شیخوپورہ میں فعال افسروں کو تعینات کیا جائے جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو انہوں نے کہا کہ کئی محکموں میں افسر اور اہلکار خون چوسنے والی جوکوں کی طرح کئی کئی برس سے تعینات ہیں اور وہ ہر آنے والے افسر اور سیاسی رہنماء کو خوش کرنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں جن کی موجودگی میں اس ضلع میں کرپشن ختم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھ رہی ہے

  • خونیں یو ٹرن انسانی جانیں نگلنے لگا

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی بد حالی گورنمنٹ لیاقت ہائی سکول چوک میں بنائے گئے بے ہنگم یو ٹرن کے باعث درجنوں جان لیواء حادثات اور ٹریفک کے شہر میں روزانہ درجنوں مرتبہ جام ہونے کے باعث طلباء اور طالبات کے سکولوں میں بروقت نہ پہنچنے اور کئی بار ٹریفک میں ایمبولینس گاڑیاں پھنس جانے کے باعث دل کے مریضوں کے جان کی بازی ہار جانے کا معاملہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ راؤ عبدالجبار خان کی عدالت میں پہنچ گیا ہے جبکہ فاضل عدالت نے اس ضمن میں سکول ٹیچر سید شفیق الرحمنٰ شاہ کی انسانی حقوق کی پٹیشن کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ٹی ایم او ڈی ایس پی ٹریفک اور ایکسین ہائی وے کو دو مارچ کو اپنی عدالت میں طلب کر لیا ہے سید شفیق الرحمنٰ شاہ کی پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چوک سے لے کر لاہور روڈ پر چوک تاجدار ختم نبوت تک کسی بھی منصوبہ بندی کے بغیر یوٹرن بنائے گئے ہیں اور اس دو کلومیٹر کے راستے میں تجاوزات کی بھر مار اور ٹریفک کا نظام کنٹرول نہ کیے جانے کی بناء پر درجنوں مرتبہ دن میں ٹریفک بلاک ہوتی ہے جس کے باعث عوام میں سخت بے چینی پائی جا رہی ہے اور لیاقت ہائی سکول چوک کے یوٹرن کے دونوں جانب آئی کیٹس نہ لگائے جانے کی بناء پر کئی جان لیواء حادثات ہو چکے ہیں جس کی شکایت کرنے پر ٹریفک یولیس نے آج تک ٹریفک کا نظام بہتر کرنے کے لیے کوئی لائحہ عمل مرتب نہیں کیا گیا جنگ آزادی 1857 کے شہداء کی یاد میں بنائے جانے والی پارک کا نام و نشان مٹا دیا گیا ہے اور چوک یاد گار پارک کا یوٹرن بھی بلاوجہ بند کر دیا گیا ہے اور تھانہ سٹی اے ڈویژن چوک کا 50 برس پرانا یوٹرن بھی بلاوجہ ختم کر دیا گیا ہے دن بھر شہر میں کوئی ٹریفک سارجنٹ نظر نہیں آتا اس دو کلو میٹر کے فاصلے پر کئی تعلیمی ادارے اور شفاخانے ہیں جہاں پر ٹریفک کی بندش کے باعث طلباء اور طالبات سکول وقت پر نہیں پہنچ سکتے اور کئی مرتبہ بند ٹریفک میں ایمبولینس گاڑیاں پھنس جانے کے باعث دل کے مریض فوت ہوچکے ہیں

  • مضر صحت ونڈا بنانے والی فیکٹری کی نشاندہی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) لاہور روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب ایک مضر صحت اور ناقص ونڈا تیار کرنے والی فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے جس کے بارے میں ایک سرکاری ادارے نے رپورٹ مرتب کر کے صوبائی حکام کو بھیج دی ہے باخبر ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن نے اس فیکٹری کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے سرکاری ادارہ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بعض افسروں کی ملی بھگت یہ فیکٹری تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ کے قریب چل رہی ہے جہاں پر تیار ہونے والے ونڈا غلہ منڈی شیخوپورہ جاوید نگر بھکھی چوک السعید کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں کی دوکانوں پر فروخت ہوتا ہے اس فیکٹری میں ونڈے کی تیاری میں ناقص غیر معیاری اور زائدالمعیاد اجزاء استعمال کیئے جاتے ہیں جس کے کھانے سے جانور زہرخورا کا شکار ہو کر بیمار ہو جاتے ہیں گاؤں ڈیرہ ڈوگراں کھاریانوالہ کے زمیندار عدیل احمد ڈوگر کی فارم کی 35 گائیں ونڈا کھانے سے بیمار ہوگئی تھیں جن میں سے 13 گائیں ہلاک ہوگئی ہیں اور اس ونڈا سے پالتو جانور بکرے بھیڑ وغیرہ بھی بیمار ہو جاتے ہیں

  • بستی ملوک شادی شدہ خاتون سے چار افراد کی ذبر دستی زیادتی واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ڈی ایس پی سر کل موقع پر پہنچ گئے

    بستی ملوک شادی شدہ خاتون سے چار افراد کی ذبر دستی زیادتی واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ڈی ایس پی سر کل موقع پر پہنچ گئے

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کے علاقہ پل دؤا پر (ر)نامی شادی شدہ خاتون سے چار افراد کی زبردستی زیادتی خاتون نے 15پر کال کر کے پولیس کو طلاع کر دی تھانہ بستی ملوک پولیس نے موقع پر پہنچ کر جس مکان میں زیادتی کی گئی وہاں رہائشی پذیر نوجوان کوگرفتار کرلیاگرفتار ملزم کے مطابق مجھے مالک مکان مصطفی ارائیں نے کال کر کے قاسم نمبردار۔راب نواز ارائیں دو نامعلوم افراد کو جگہ دینے کا کہا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشید ملتان موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے جلد ملزمان کو تمام ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بھارت میں مسلمانوں پرمظالم اورقتل عام کے خلاف لندن اور ٹیکساس میں مظاہرے

    بھارت میں مسلمانوں پرمظالم اورقتل عام کے خلاف لندن اور ٹیکساس میں مظاہرے

    لندن : بھارت میں مسلمانوں پرمظالم اورقتل عام کے خلاف لندن اور ٹیکساس میں مظاہرے،اطلاعات کےمطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مظالم اور ہندو فسادات پر لندن اور ٹیکسساس سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع ہو گئیں۔مظاہرین نے بھارتی ہائی کمیشن کے باہر مودی سرکار کے خلاف خوب نعرے بازی بھی کی۔

    تفصیلات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر انتہاپسند ہندؤں کے حملوں میں کم از کم 45 سے زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
    لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مظالم پر مظاہرے کیے گئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارتی وزیر داخلہ سے استعفے کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب نئی دہلی فسادات کے خلاف امریکا میں مسلم کمیونٹی کی جانب سےکل ٹیکساس میں بھارتی قونصل خانے کے سامنے بھی مظاہرہ ہوگا۔ ادھرنیو ڈیموکریٹ پارٹی کینیڈا کے رہنما جگمیت سنگھ نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی دہلی میں مسلم کش فسادات کی مذمت کریں۔

    انہوں نے جسٹس ٹروڈو کو کہا کہ نفرت کا مقابلہ نہ کیا جائے تو یہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی ہے۔جگمیت سنگھ نے کہا کہ مودی اور بی جے پی مسلم دشمن ہجوم سے نفرت اور تفریق کی آگ پھیلا رہے ہیں، مسلم کش فسادات میں ملوث عناصر قانون کے شکنجے سے بھی محفوظ ہیں۔

    رہنما نیو ڈیموکریٹ پارٹی کینیڈا نے مزید کہا کہ اس ہفتے نئی دہلی میں درجنوں لوگوں کی جان لی گئی یہاں تک کہ کینیڈا کے صحافیوں کو بھی دھمکیاں دی گئیں۔یاد رہے کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر مسلم کش فسادات اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے باعث کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

  • پبلک نیوز کے مالکان سے کامیاب مذاکرت، تین ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان

    پبلک نیوز کے مالکان سے کامیاب مذاکرت، تین ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان

    لاہور:پبلک نیوز کے مالکان سے کامیاب مذاکرت، تین ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان ،اطلاعات کےمطابق آج الحمد اللہ ایمرا باڈی اور پبلک نیوز چینل کے ورکرز کا پبلک نیوز چینل کے مالک سے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں مذاکرات ٹیم میں صدر ایمرا محمد آصف بٹ ، میاں ادریس ، دانیال مصطفی ، زبیر وارثی ، کرار ہمایوں شامل تھے اور پبلک نیوز چینل کی جانب سے مالک عبدالجبار صاحب نے مذاکرات میں شرکت کی

    باغی ٹی وی کےمطابق مذاکرات کروانے میں سینئر اینکر مبشر لقمان صاحب نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مذاکرات میں طے یہ پایا ہے کہ تین روز میں ایک تنخواہ کی ادائیگی کے ساتھ پندرہ روز میں مزید دو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی جس کا شیڈول تین روز میں جاری کردیا جائے گا اس موقع پر پبلک نیوز چینل کے مالک عبدالجبار صاحب اور صدر ایمرا آصف بٹ کے اصرار پر پبلک نیوز چینل کے نیوز روم میں آکر اپنے مذاکرات کے دوران ہونے والے وعدوں کا اعلان کیا

    اس موقع پر صدر ایمرا آصف بٹ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ادارے بند کروانا نہیں ہے اور نہ ہی ہماری کسی مالک کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی ہے مالکان ہمارے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات کلئیر کریں ہم ان کے شانہ بشانہ اس میڈیا بحران میں ان کے ساتھ کھڑے ہونگے اور ہر سطح پر مالکان کی جنگ ورکرز لڑے گے ایمرا ورکرز اتحاد زندہ باد