Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اُٹھی،فوجی آفیسر سمیت کئی فوجی ہلاک

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اُٹھی،فوجی آفیسر سمیت کئی فوجی ہلاک

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے میں آگ بھڑک اُٹھی،فوجی آفیسر سمیت کئی فوجی ہلاک ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کیمپ میں واقع ایک آفیسر کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں آفیسر ہلاک ہوگیا جب کہ اہل خانہ کو بچالیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں واقع بھارتی فوج کے کیمپ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔ آگ بھارتی فوج کے آفیسر کے گھر میں لگی۔بھارتی فوج کے آفیسر اپنی اہلیہ کو بچانے کے لیے جلتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے اور اہلیہ کیساتھ اپنے پالتو کتے کو بھی بچانے میں کامیاب ہوگئے تاہم اس دوران خود بری طرح جھلس گئے۔

    بھارتی آفیسر انکت بدھر راجہ کو قریبی ملٹری اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔فائر بریگیڈ کے عملے نے گھر میں لگی آگ بجھادی تاہم آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ آفیسر کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

  • برطانیہ میں کرونا وائرس نے حملہ کردیا، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان،لوگوں میں خوف وہراس

    برطانیہ میں کرونا وائرس نے حملہ کردیا، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان،لوگوں میں خوف وہراس

    مانچسٹر: ببرطانیہ میں کرونا وائرس نے حملہ کردیا، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان،لوگوں میں خوف وہراس پایا جارہا ہے، ادھر ذرائع کےمطابق رطانیہ میں کرونا وائرس کے مزید 12 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 33 تک پہنچ گئی۔

    برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہونے لگے، اتوار کے روز بھی 12 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔شمالی آئرلینڈ اور ویلرز کے علاقوں میں کرونا وائرس سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 35 تک پہنچ گئی۔

    برطانیہ کے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے عوامی اجتماعات پرپابندی اور شہروں کولاک ڈاؤن کیاجاسکتاہے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ برطانیہ میں کوروناوائرس تیزی سےپھیل رہا ہے، اٹلی اور ایران سے واپس آنے والےمسافروں کے ٹیسٹ لازمی کیے جا رہےہیں کیونکہ ہمیں خدشہ ہے یہ مسافر اپنےساتھ وائرس لائے ہیں۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، وزیراعظم نے اس حوالے سے کل ’کوبرا‘ مٹینگ طلب کی جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 51 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اب تک اس سے 2800 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • ٹھٹھہ، 50 سال کے زمیندار کا10 سالہ کمسن یتیم بچی سے زبردستی نکاح،دلہا گرفتار اہم انکشافات

    ٹھٹھہ، 50 سال کے زمیندار کا10 سالہ کمسن یتیم بچی سے زبردستی نکاح،دلہا گرفتار اہم انکشافات

    ٹھٹھہ: ٹھٹھہ، 50 سال کے زمیندار کا10 سالہ کمسن یتیم بچی سے زبردستی نکاح،دلہا گرفتار اہم انکشافات ،اطلاعات کےمطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں 5 سال کے زمیندار کا کمسن بچی سے زبردستی نکاح کرادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں اور کمسن بچی زمیندار کی بھینٹ چڑھنے سے بچ گئئی، پولیس نے مکلی کنبھار محلے میں پہنچ کر کمسن بچی سے نکاح کرنے والے دلہا کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سالہ زمیندار اس سے پہلے پانچ بیویوں کو طلاق دے چکا ہے، زمیندار کا 12 سال کی لڑکی سے بھی زبردستی نکاح کرایا گیا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نکاح اور رخصتی کے بعد لڑکی کے انکار کرنے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم زمیندار کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ کے شہر شکارپور میں گزشتہ سال مئی میں معصوم بچی سے شادی کرنے والے 40 سال کے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔رخصتی سے قبل ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، چالیس سالہ دلہے کو پولیس نے گرفتار کر لیا، اور دس سالہ بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

    پولیس کے موقع پر پہنچتے ہی نکاح خواں فرار ہو گیا تھا، جب کہ دلہن بنائی جانے والی دس سالہ بچی رو رہی تھی، پولیس کے پہنچنے سے قبل اس کا نکاح پڑھایا جا چکا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ دس سالہ بچی یتیم ہے، اور اس کی دادی نے مبینہ طور پر اسے ڈھائی لاکھ روپے میں چالیس سالہ شخص کو فروخت کر دیا تھا۔

  • کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

    راولپنڈی : کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی،اطلاعات کےمطابق کراچی کنگز نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 14 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کو باآسانی 19 ویں اوور میں حاصل کرکے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی اور کپتان شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو فتح کے لیے 184رنز کا ہدف دیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو کولن منرو صرف ایک رن بنانے کے بعد محمد عامر کی وکٹ بن گئے۔نوجوان رضوان حسین نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے لیوک رونکی کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی، انہیں اس دوران ایک موقع بھی ملا لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور عمر خان کی جانب سے لیگ میں کرائے گئے پہلے ہی اوور میں انہیں وکٹ دے بیٹھے۔

    کولن انگرام نے بھی چھکا اور چوکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور وہ بھی 16رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔77رنز پر 3وکٹیں گرنے کے بعد رونکی کا ساتھ دینے کپتان شاداب خان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری 10اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

    دونوں نے ناقابل شکست 106رنز کا اضافہ کیا جس کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اسکور بورڈ پر تین وکٹوں کے نقصان پر 183رنز کا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہی۔یونائیٹڈ کے کپتان شاداب نے چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 54رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رونکی نے 58گیندوں پر دو چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 85رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ بابراعظم کی گری جو صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شرجیل خان نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور محض 5 اوورز میں اسکور کو 58 رنز تک پہنچایا اور اس دوران انہوں نے ڈیل اسٹین جیسے مشہور باؤلرز کو بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔

    شرجیل خان 58 کے مجموعے پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ سے الیکس ہیلز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو آگے بڑھاتے رہے۔الیکس ہیلز اور شرجیل خان نے شراکت میں ٹیم کے اسکور کو برق رفتاری سے 58 رنز تک پہنچایا۔

    کراچی کنگز کے کیمرون ڈیل پورٹ آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے جو 38 رنز کی خوب صورت اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جنہیں ڈیل اسٹین نے آؤٹ کیا جس کے بعد الیکس ہیلز بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور نصف سنچری مکمل ہوتے ہی آؤٹ ہوگئے۔

    الیکس ہیلز 52 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کو وکٹ دے بیٹھے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فیلڈرز نے اپنی ٹیم کو جلد ہی ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے افتخار احمد کو رن آؤٹ کردیاافتخار احمد صرف ایک رن بنا سکے۔

    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 19 ویں اور کی ابتدائی دو گیندوں میں باؤنڈری حاصل کرکے 14 رنز کا حصول نہایت آسان بنادیا اور تیسری گیند پر ایک رن حاصل کیا جس کے بعد چیڈ والٹن نے ہدف کو عبور کرنے کے لیے چوکا لگایا۔

    کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 187رنز کر حاصل کرلیا۔عماد وسیم نے ناقابل شکست 32 اور چیڈ والٹن نے 23 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور رمان رئیس نے ایک،ایک وکٹ حاصل کیںاس سے قبل میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس کر وکٹ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔عماد وسیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وکٹ پر ہلکی سی نمی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ہم اس پر 180-190رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیل اسٹین اور رضوان حسین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، رضوان حسین، کولن انگرام، آصف علی، فہیم اشرف، احمد صفی عبداللہ، روما رئیس، محمد موسیٰ اور ڈیل اسٹین

    کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، عماد وسیم، عمید آصف، کرس جورڈن، محمد عامر اور عمر خان

  • “چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”، عابد شیر منہ دیکھتے رہ گئے،لندن میں چورچورکے نعروں کی بازگشت پاکستان تک سنائی دینے لگی

    “چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”، عابد شیر منہ دیکھتے رہ گئے،لندن میں چورچورکے نعروں کی بازگشت پاکستان تک سنائی دینے لگی

    لندن:“چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”، عابد شیر منہ دیکھتے رہ گئے،لندن میں چورچورکے نعروں کی بازگشت پاکستان تک سنائی دینے لگی ،اطلاعات کےمطابق “چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا” لندن میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران کمیونٹی رہنما نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔

    لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبار کی طرف سے کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیر علی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطاء الرحمٰن نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اور عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ “میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”۔

    جس پر ہال حاضرین کے شور اور تالیوں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے عابد شیر علی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس پر عابد شیر علی نے اسٹیج سے مختصر خطاب کیا اور اختتام پر نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر حاضرین پھر مشتعل ہو گئے کہ کمیونٹی کے فنکشن کو سیاسی رنگ کیوں دیا۔ہال کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی موجود تھے۔

    عابد شیر علی ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرنا چاہئیے۔تقریب کے منتظم آصف سلیم نے ہلڑبازی پر ناراضی کا اظہار کیا ۔

  • اداکاری نہیں چھوڑی، مذہب کو وقت دینے کیلیے بریک لیا ہے،اللہ کوناراض نہیں کرسکتا، حمزہ علی عباسی

    اداکاری نہیں چھوڑی، مذہب کو وقت دینے کیلیے بریک لیا ہے،اللہ کوناراض نہیں کرسکتا، حمزہ علی عباسی

    کراچی: اداکاری نہیں چھوڑی، مذہب کو وقت دینے کیلیے بریک لیا ہے،اللہ کوناراض نہیں کرسکتا، حمزہ علی عباسی،اطلاعات کےمطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ انہوں نے اداکاری ترک نہیں کی، مذہب کو زیادہ وقت دینے کے لیے صرف کام سے لمبا وقفہ لیا ہے۔

    ایک ٹوئٹر پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ویڈیو میں بھی اس بات کی وضاحت کرچکے ہیں کہ وہ اداکاری سے کنارہ کشی اختیار نہیں کررہے اور انہیں اسلام میں اداکاری حرام ہونے سے متعلق کوئی بات نظر نہیں آئی۔


    حمزہ علی نے کہا کہ ’اللہ کی متعین کردہ حدود سے مطابقت رکھنے والے پراجیکٹ میں اداکاری کروں گا۔‘‘میں ایسی اداکاری نہیں کروں گا جس سے اسلام پرکوئی زد آئے اورمیرے اللہ مجھ سے ناراض ہوجائیں

    گزشتہ کچھ عرصہ سے سماجی میڈیا پر حمزہ علی عباسی کے شوبز کو خیرباد کہنے سے متعلق خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ میں حمزہ علی عباسی سینیمااسکرین پر نظر آئیں گے۔

  • ترکی نے بشارالاسد  کی فوج  کے کئی طیارے اور ٹینک تباہ کردیے ، پیش قدمی جاری ، بشارالاسد نے پھرروس سے مدد مانگ لی

    ترکی نے بشارالاسد کی فوج کے کئی طیارے اور ٹینک تباہ کردیے ، پیش قدمی جاری ، بشارالاسد نے پھرروس سے مدد مانگ لی

    انقرہ: ترکی نے اسدرجیم کے کئی طیارے اور ٹینک تباہ کردیے، اطلاعات کےمطابق ترکی نے ادلب میں بشارالاسد حکومت کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرتے ہوئے مخالفین کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ادھر ذرائع کےمطابق بشارنے ترکی کے سخت ترین جواب کے جواب میں روس سے پھر مدد مانگ لی ہے

     

    ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 فروری کو ادلب میں 33 ترک فوجیوں کی اموات کے بعد اسدرجیم کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کردی گئی ہے جس میں حکومتی فورسز اور ان کے حلیف روسی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ترک وزیر دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک اسد رجیم کے 2 لڑاکا طیارے، 8 ہیلی کاپٹرز کو تباہ کردیا گیا ہے جب کہ ڈرون حملے میں 3 فوجی جنرلز کو بھی ہلاک کیا گیا ہے.

    A Turkish miltary convoy is pictured in Kilis near the Turkish-Syrian border, Turkey, October 9, 2019. Mehmet Ali Dag/ Ihlas News Agency (IHA) via REUTERS ATTENTION EDITORS – THIS PICTURE WAS PROVIDED BY A THIRD PARTY. NO RESALES. NO ARCHIVE. TURKEY OUT. NO COMMERCIAL OR EDITORIAL SALES IN TURKEY.

    ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار نے کہا کہ آپریشن میں شامی فورس کے 103 ٹینک ، 72 توپخانے، راکٹ لانچرز اور تین فضائی دفاعی نظام تباہ ہوگئے ہیں۔آپریشن کو “اسپرنگ شیلڈ” کا نام دیا گیا ہے۔وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ہمارا روس سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہمارا مقصد شامی حکومت کے قتل عام ، بنیاد پرستی اور مہاجرت کو روکنا ہے۔

    دوسری جانب شامی حکومت نے ادلب میں فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی غیرملکی طیارہ داخل ہوا تو اسے مار گرایا جائے گا۔

  • کورونا وائرس سے چین میں زحمت بھی رحمت بھی : چین میں‌ فضائی آلودگی کی شرح میں ڈرامائی کمی،ناسا کے سائنسدان بھی حیران رہ گئے

    کورونا وائرس سے چین میں زحمت بھی رحمت بھی : چین میں‌ فضائی آلودگی کی شرح میں ڈرامائی کمی،ناسا کے سائنسدان بھی حیران رہ گئے

    لاہور:کورونا وائرس سے چین میں فضائی آلودگی کی شرح میں ڈرامائی کمی،ناسا کے سائنسدان بھی حیران رہ گئے ،اطلاعات کےمطابق چین میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح میں گزشتہ چند دن کے دوران کمی محسوس ہوئی ہے تاہم اب تک ہزاروں افراد متاثر اور متعدد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔مگر اس بیماری کے پھیلاﺅ کے بعد چین فضائی آلودگی میں ڈرامائی حد تک کمی آئی ہے۔

    امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق کورونا وائرس کے نتیجے میں اقتصادی سست روی نے چین میں فضائی آلودگی کی سطح میں ڈرامائی کمی میں ‘جزوی کردار’ ادا کیا ہے۔ناسا کی خلا سے لی گئی تصاویر میں چین بھر میں فضائی آلودگی میں نمایاں کمی کو دکھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ فضائی آلودگی کے معاملے میں چین چند بدترین ممالک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے

    ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں کمی آئی ہے، یہ گیس گاڑیوں، پاور پلانٹس اور صنعتی مراکز سے خارج ہوتی ہے۔ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی (ای ایس اے) کے پلوشن مانیٹرنگ سیٹلائیٹس کی تصاویر میں 2019 کے اولین 2 مہینوں اور رواں برس کے 2 مہینوں کا موازنہ کیا گیا۔

    تصاویر سے ثابت ہوا کہ چین میں مختلف شہروں کو قرنطینہ میں ڈالنے سے قبل نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ کی سطح 1-20 تک تھی اور فروری میں 10-25 تک پہنچ گئی، جس کی وجہ چین میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اشیا کی تیاری کا عمل تھم جانا تھا۔

    ناسا کے گاڈرڈ اسپیس فلائٹ سینٹر کے فضائی معیار کی محقق فائی لیو نے بتایا ‘یہ پہلی بار ہے جب ہم نے اتنے بڑے علاقے میں کسی مخصوص ایونٹ کے نتیجے میں آلودگی کی شرح میں ڈرامائی کمی کو دیکھا’۔انہوں نے کہا کہ اس گیس کی سطح میں کمی 2008 میں عالمی اقتصادی بحران میں بھی دیکھی گئی تھی مگر وہ بتدریج ہوئی تھی، ایسا بیجنگ میں 2008 کے اولمپکس میں بھی دیکھنے میں بھی آیا تھا مگر گیمز کے اختتام پر اس کی سطح پھر بڑھنے لگی۔

    اسی طرح یہ سطح ہر سال نئے چینی سال کے موقع پر بھی چین اور متعدد ایشیائی ممالک میں آئی تھی جب کاروباری ادارے اور فیکٹریاں عام طور پر بند ہوتی ہیں، مگر عموماً اس میں تہوار کے بعد اضافہ ہوتا ہے۔اگرچہ نئے قمری سال نے بھی فضائی آلودگی کی شرح میں کمی میں کردار ادا کیا، مگر محققین کا ماننا ہے کہ اس کمی کی وجہ تعطیلات سے ہٹ کر بھی ہے۔

    سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اس سال آلودگی میں کمی گزشتہ برسوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں اور اس کا دورانیہ بھی زیادہ ہے، مگر ہم حیران نہیں کیونکہ چین بھر میں متعدد شہروں میں وائرس کے پھیلاﺅ کی روک تھام کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جس کا اثر فضائی آلودگی کی شرح پر بھی ہوا ہے۔

  • لاہورقلندرز نے پئے درپئے شکست کے بعد نئی اورزبردست حکمت عملی اپنا لی ، قلندرز نے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا

    لاہورقلندرز نے پئے درپئے شکست کے بعد نئی اورزبردست حکمت عملی اپنا لی ، قلندرز نے بدلہ لینے کا فیصلہ کرلیا

    پی ایس ایل فائیو کے پہلے تین میچوں میں شکست کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں ۔

     

     

    ہیڈ کوچ عاقب جاویدکہتے ہیں کہ آئندہ میچز میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے ۔

    پی ایس ایل فائیو میں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم لیگ میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں ۔۔ فتوحات کا قحط ختم کرنے کے کا عزم لئے لاہور قلندرز کی قذافی اسٹیڈیم میں ڈٹ کر ٹریننگ کي ۔

     

     

     

    لاہور قلندرز کے کھلاڑيوں نے تین گھنٹے تک ٹریننگ کی ۔۔ ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کھلاڑیوں کو ٹریننگ سے قبل خصوصی لیکچرز دئیے ۔محمد حفیظ، فخرزمان ، کرس لین نے خصوصی ٹریننگ کی ۔

     

    ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری ٹیم مسلسل تین میچز ہار سکتی ہے تو مسلسل جیت بھی سکتی ہے اور ہم آئندہ میچز میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے ۔

     

     

    پی ایس ایل فائیو میں بھی ہمارا آغاز بہت برا جا رہا ہے سکور بورڈ پر رنز نہیں ہوں گے تو دفاع کیسے کریں گے ہمارے ٹاپ آرڈر نے ہر میچ میں اچھا آغاز فراہم کیا لیکن مڈل آرڈر میں زیادہ وکٹیں گریں ۔

     

     

     

    لاہور قلندرز کی ٹیم منگل کو اپنے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئے گی ۔۔ ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے قلندرز کو اپنے باقی سات میچز میں سے کم ازکم پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

  • پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو فتح کیلئے 184رنز کا ہدف، میچ کے سنسنی خیزہونے کا امکان

    پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو فتح کیلئے 184رنز کا ہدف، میچ کے سنسنی خیزہونے کا امکان

    پی ایس ایل : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو فتح کیلئے 184رنز کا ہدف، اہم میچ ، باغی ٹی وی کےمطابق اس اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی اور کپتان شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو فتح کے لیے 184رنز کا ہدف دیا ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو کولن منرو صرف ایک رن بنانے کے بعد محمد عامر کی وکٹ بن گئے۔نوجوان رضوان حسین نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے لیوک رونکی کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی، انہیں اس دوران ایک موقع بھی ملا لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور عمر خان کی جانب سے لیگ میں کرائے گئے پہلے ہی اوور میں انہیں وکٹ دے بیٹھے۔

    کھیل کے میدان سے آمدہ اطلاعات کےمطابق کولن انگرام نے بھی چھکا اور چوکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور وہ بھی 16رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔77رنز پر 3وکٹیں گرنے کے بعد رونکی کا ساتھ دینے کپتان شاداب خان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری 10اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

    دونوں نے ناقابل شکست 106رنز کا اضافہ کیا جس کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اسکور بورڈ پر تین وکٹوں کے نقصان پر 183رنز کا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہی۔یونائیٹڈ کے کپتان شاداب نے چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 54رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رونکی نے 58گیندوں پر دو چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 85رنز بنائے۔

    اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس کر وکٹ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا،عماد وسیم نے کہا کہ گزشتہ روز بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وکٹ پر ہلکی سی نمی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ہم اس پر 180-190رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیل اسٹین اور رضوان حسین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، رضوان حسین، کولن انگرام، آصف علی، فہیم اشرف، احمد صفی عبداللہ، روما رئیس، محمد موسیٰ اور ڈیل اسٹین

    کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، عماد وسیم، عمید آصف، کرس جورڈن، محمد عامر اور عمر خان