شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
گورنمنٹ ڈگری کالج شجاع آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں شجرکاری مہم کا آغاز پرنسپل پرفیسر ملک اقبال کی سربراہی میں کردیا گیا ہے اس موقع پر پروفیسر محمد اقبال ملک نے کہا کہ ہم نے کالج میں پھول دار اور پھل دار اور دیگر موسمی سینکڑوں پودے لگائے ہیں طوفانوں کی روک تھام اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کے لئے درخت لگانا انتہائی ضروری ہے۔موسمیاتی تبدلیوں میں سرسبز درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں میں نے کالج میں تمام طلباء اور عملے کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ کیا جاسکے۔درخت ہماری زندگی ہے۔صفائی ہمارا نصف ایمان ہے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا اس موقع پر خواجہ شوکت، ملک آصف وینس، رانا لیاقت،دلشاد خان، اعجاز خاکوانی،ملک خلیق،رانا ظفر منیر نون ،فہیم اور راؤ عدنان بھی موجود تھے ۔رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Author: +9251
-

شجاع آباد گورنمنٹ ڈگری کالج میں کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کر دیا گیا
-

ہندووں کا عقیدہ گائے کے گوبرمیں نہانے سے کرونا وائرس ختم ہوجاتا ہے،وائرل ویڈیونے تہلکہ مچا دیا
لاہور:ہندووں کا عقیدہ گائے کے گوبرمیں نہانے سے کرونا وائرس ختم ہوجاتا ہے،وائرل ویڈیونے تہلکہ مچا دیا،باغی ٹی وی کے مطابق بھارت میں اس وقت کرونا وائرس کے حوالے پائے جانے والے خوف سے عجیب قسم کے واقعات رونما ہورہے ہیں ،ذرائع کے مطابق ہندووں کا عقیدہ ہے کہ گائے کے گوبرمیں نہانے سے کرونا وائرس کے اثرات ختم ہوجاتے ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک ویڈیوبڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دو ہندو گائے کے گوبر میں نہارہے ہیں اورساتھ ساتھ اپنے عقیدے کے مطابق گائے کے گوبر میں نہانے سے کرونا وائرس کے جراثیم بالکل ختم ہوجاتے ہیں ،
ہندو اس ویڈیو میں اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ بھگوان نے گائے ماتا کے گوبرمیں شفا رکھی ہے، یاد رہے کہ ہندووں کا عقیدہ ہےکہ گائےکے پیشاب میں بھی شفا ہے ، یہی وجہ ہےکہ ہندووں نے بڑے بڑے تالاب بنا رکھے ہیں جہاں وہ گائے کا گوبراکٹھا کرکے اس میں نہاتے ہیں
-

کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پہچان کے فری ٹیسٹ ، طریقہ کاربتادیا گیا
لاہور:کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پہچان کے فری ٹیسٹ ، طریقہ کاربتادیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کا مشتبہ مریض کون ہو سکتا ہے؟ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مریض کی پہچان کا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق کرونا وائرس کی نشاندہی کس طرح کی جانی چاہیے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں بتادیا گیا
1۔ تیز بخار، کھانسی اور سانس میں دشورای کا شکار ایسا فرد جو متاثرہ ملک سے آیا ہو مشتبہ کیس ہو سکتا ہے۔
2۔ فلو، کھانسی یا سانس کی بیماری کے شکار شخص کو متاثرہ ملک کا سفر کیے 14 دن سے کم وقت ہوا ہو، وہ مشتبہ مریض ہو سکتا ہے۔
3۔ فلو، کھانسی یا سانس کا مسئلہ ایسے ہیلتھ ورکر کو ہو جو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرتا رہا ہو۔
4۔ فلو، کھانسی یا سانس کی بیماری میں مبتلا شخص کا گزشتہ 14دن میں کنفرم کورونا وائرس کے شکار مریض سے قریبی تعلق رہا ہو وہ بھی مشتبہ مریض ہو سکتا ہے۔
5۔ گزشتہ 14 دن میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کے قریب رہنے والے افراد میں کوئی علامت ظاہر ہو تو اسے بھی مشتبہ مریض سمجھا جائے۔
6۔ فلو، کھانسی یا سانس میں دشواری میں مبتلا مریض اگر متاثرہ جگہ یا شخص کے قریب نہیں رہا تو اسے کورونا کا مشتبہ مریض نہ سمجھا جائے۔
7۔ آئسولیشن میں صرف علامات ظاہر ہونے اور قوت مدافعت کی کمی کے شکار مریض کو رکھ کر مزید ٹیسٹ کیے جائیں۔
پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے 080099000 پر کال یا فیس بک PSHDepartment پر ان باکس کریں۔
-

عربوں کے بھی عجیب شوق ،اربوں لٹا دیتے ہیں،مگرمحنت مزدوری کرنے والے غیرملکیوں کوان کا حق نہیں دیتے
ریاض :عربوں کے بھی عجیب شوق ،کھیل کود میں اربوں لٹا دیتے ہیں،مگرمحنت مزدوری کرنے والے غیرملکیوں کو معاوضہ پورا نہیں دیتے یا دبا لیتے ہیں،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں مہنگی ترین گُھڑ دوڑ کا مقابلہ، جیتنے والے جوکی کو ڈیڑھ ارب روپے انعام میں دے دیئے

ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ہونے والے دنیا کی مہنگی ترین گُھڑ دوڑ کے مقابلے میں امریکا کے نامور جوکی کو گُھڑ دوڑ کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام دیا گیا۔مہنگی ترین گھڑ دوڑ کے مقابلے میں امریکا کے نامور جوکی لوئس سائیز نے اپنے عالمی شہرت یافتہ گھوڑے میکسیمم سیکیورٹی کی شاندار کارکردگی کے سبب پہلا سعودی گُھڑ دوڑ کپ جیت لیا۔
امریکا کے نامور جوکی لوئس سائیز کو سعودی شاہ سلمان نے گُھڑدوڑ کی تاریخ کا سب سے بڑا انعام ایک کروڑ ڈالر دینے کے ساتھ ٹرافی بھی پیش کی۔دوسری جانب مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے امریکا سے تعلق رکھنے والے گُھڑ سوار مڈ نائٹ بِسو ہیں جب کہ تیسرے نمبر پر بینبٹل ہیں۔
-

ایران پردوہری آزمائش، ایک طرف کرونا وائرس بے قابو تودوسری طرف کروناوائرس زدہ شہری بے قابو،ڈسپنسری کوآگ لگا دی
تہران :ایران پردوہری آزمائش، ایک طرف کرونا وائرس بے قابو تودوسری طرف کروناوائرس زدہ شہری بے قابو،ڈسپنسری کوآگ لگا دی، اطلاعات کےمطابق ایران میں کروناوائرس سےمتاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداداور اموات کے پیش نظرمشتعل افرادنےایک ڈسپنسری کو آگ لگادی ۔
ایرانی سرکاری نیوزایجنسی کےمطابق بندرعباس شہرکے نواحی قصبےتوحیدمیں کرونا کےمتاثرہ مریضوں کی موجودگی کےحوالےسےبےبنیادافواہوں پرغصےسےبےقابوافرادنےڈسپنسری کوآگ لگا دی، واقعےکےبعدپولیس اورفائربریگیڈکےاہل کارفوری طورپرجائےحادثہ پرپہنچ گئے۔ انہوں نے لوگوں سے پر سکون رہنےکامطالبہ کیا اورڈسپنسری میں لگی آگ کوبجھایا۔
ہرمزجان یونیورسٹی فارمیڈیکل سائنسزمیں تعلقات عامہ کی سربراہ فاطمہ نوروزیان کےمطابق بندرعباس شہرمیں شہید محمدی ہسپتال کے اندرکروناسےمتاثرہ افرادکےلیےایک خصوصی ونگ موجودہےلہذا ڈسپنسریوں میں کروناکےمریضوں کی موجودگی کے حوالے سے افواہیں محض جھوٹ ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی کےمطابق تہران کی بلدیاتی کونسل میں صحت کمیٹی کی سربراہ ناہید خداکرمی کاکہناہےکہ ایران میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 سے 15 ہزارکے درمیان ہے۔
دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارےنےدعوی ٰکیاہےکہ ایرانی زرائع نےبتایاہےکہ ملک میں کروناکےسبب انتقال کرنے والےافراد کی تعداد 210 ہو چکی ہے۔ چینل نےجمعےکی شام اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ان میں 100 اموات دارالحکومت تہران اور 80 قُم شہر میں ہوئیں۔دوسری جانب ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے بی بی سی کی رپورٹ کی تردید کرد ی ہے۔
ایران کی سرکاری نیوزایجنسی نےوزارت صحت کے میڈیا سینٹر کے سربراہ کیانوش جہانپور کے حوالے سے بتایا کہ جمعے کی دوپہرتک ایران میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 388 ہو چکی ہے۔ ان میں 73 افراد صحت یاب ہو گئے جبکہ 34افراد زندگی کی بازی ہارچکےہیں۔
-

اسلام آباد میں ایک اورنیا شہربنانے اوربسانے کا فیصلہ ، یہ شہرکیسا ہوگا، کون لوگ آباد ہوں گے اہم خبرآگئی
اسلام آباد: اسلام آباد میں ایک اوارنیا شہربنانے اوربسانے کا فیصلہ ، یہ شہرکیسا ہوگا، کون لوگ آباد ہوں گے اہم خبرآگئی ،تفصیل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نیا کمرشل شہر بنانے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔
وزیراعظم کو نیلامی کے طریقہ کار پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے لئے ایف 9 پارک کے بالمقابل 170 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ جدید تعمیرات اور ہائی رائز بلڈنگ پر مبنی کمرشل سٹی عالمی طرز پر تعمیر ہوگا۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔ لندن، دبئی، مانچسٹر، شکاگو اور گلاسکو سمیت بڑے شہروں میں روڈ شوز کئے جائیں گے۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ اپریل کے پہلے ہفتے میں کمرشل نیلامی کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان ‘’نیو بلیو ایریا’’ منصوبے کا جائزہ لینے بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی منصوبے کی سائٹ پر پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر نیلامی میں حصہ لینے والوں کو سہولت دینے کا فیصلہ اور مکمل ایڈوانس ٹیکس دینے کی شرط بھی ختم کی گئی ہے۔ کامیاب بولی دہندگان کو رقم کی ادائیگی کے لئے 30 دن کا وقت ملے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر مکمل ایڈوانس ٹیکس دینے کی شرط بھی ختم کی گئی ہے۔ کامیاب بولی دہندگان کو رقم کی ادائیگی کے لئے 30 دن کا وقت ملے گا۔ اوررسیز پاکستانیوں کو بھی رقم کے انتظام کے لئے مناسب وقت دیا جائے گا۔
منصوبے سے ابتدائی طور پر حکومت کو 25 سے 30 ارب روپے ملیں گے۔ حکومت آمدنی کا کچھ حصہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں استعمال کرے گی۔ یہ رقم بے گھر اور غریب افراد کے لئے سستے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوگی۔ منصوبہ سے روزگار میں اضافہ اور معاشی سرگرمیوں سمیت تعمیراتی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔
-

میں افغان طالبان سے ملنا چاہتا ہوں ، جنہوں نے ہمیں گھرجانے کا راستہ فراہم کیا ، ٹرمپ نے افغان طالبان سے ملاقات کا اعلان کردیا
واشنگٹن:میں افغان طالبان سے ملنا چاہتا ہوں ، جنہوں نے ہمیں بھاگنے پرمجبورکردیا ، ٹرمپ نے افغان طالبان سے ملاقات کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق ، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں غیرملکی قوتوں کوشکستت دینے والے افغان طالبان سے ملنے کا اعلان کردیا ،ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے کو سود مند قرار دیا ہے،
ذرائع کےمطابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو استحکام کے لئے مدد کرنی چاہیے، ہر کوئی جنگ سے تھک چکا ہے، اب اپنے فوجیوں کو گھر واپس لے کر آرہے ہیں۔ طالبان رہنماوں سے ملاقات کا اعلان کر دیا.
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب مذاکرات کئے، امید ہے طالبان کے ساتھ مذاکرات سود مند ثابت ہوں گے، یہ طویل اور مشکل مذاکرات تھے، میں مستقبل میں ذاتی طور پر طالبان رہنماؤں سے جلد ملوں گا، اب یہ وقت ہے اتنے سالوں کے بعد اپنے فوجیوں کو گھر واپس لے کر آرہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔
-

حکومت نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا
حکومت نے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا
باغی ٹی وی :وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو ڈی پورٹ کرانے کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی رپورٹ کے بعد اب وفاقی حکومت آئندہ ہفتے برطانوی حکومت کو خط لکھے گی۔
انہوں نے بتایا کہ خط میں سابق وزیراعظم کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کر کے واپس پاکستان بھیجنے کی استدعا کی جائے گی۔نہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا اور وہ مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، انہوں نے ڈسٹریبیوشن سے ترسیل تک کی نگرانی خود کی اور ان اقدامات سے قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنائیں گے، عمران خان کی کوششیں رنگ لارہی ہیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ تاثر دیا گیا آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان سے مایوس ہوئی.نہوں نے بتایا کہ ‘وفاقی حکومت برطانیہ سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کرنے کے لیے خط لکھنے جارہی ہے اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے متعلقہ ادارے کو خط لکھیں گے’۔
انہوں نے بتایا کہ ‘نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے وفاقی حکومت اپنا لائحہ عمل آئندہ ہفتے واضح کرے گی’۔
-

ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد، اے سی سی کا اہم اجلاس ملتوی
ایشیا کپ کا پاکستان میں انعقاد، اے سی سی کا اہم اجلاس ملتوی
باغی ٹی وی :پاکستان میں ایشیا کپ ہونے کے حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا تین مارچ کو دبئی میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس ارکان کی اضافی سفری وجوہات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔اجلاس اب رواں ماہ کے آخر میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بورڈ میٹنگ کے بعد منعقد ہوگا۔
اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ ٹوئنٹی ٹوئنی کی میزبانی کا حتمی فیصلہ ہونا تھا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی کے ایف این سی اے اجلاس کے باعث دبئی میں ہی موجود ہیں۔
دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے سے پہلے ہی بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے اپنا فیصلہ سنا دیا تھا۔سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پڑوسی ملک نہیں جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں وینو کے غیر جانبدار مقام پر میچ کھیلنے کی بات کی جائے گی۔
بھارت کی جانب سے ایشیا کپ یو اے ای میں ہونے کے اعلان کے بعد پی سی بی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سارو گنگولی نہیں نظم الحسن ہیں، ایشیاکپ کے میزبان کا فیصلہ اے سی سی کے اجلاس میں ہوگا۔واضحرہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس مارچ میں طے تھا
ایونٹ دبئی منتقل کرنے پر غور جاری۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا یا پھر کسی دوسرے مقام پر فیصلہ تین مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا ۔۔ اے سی سی کا اہم اجلاس تین مارچ سے دبئی میں ہوگا ۔۔ اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔
-

مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پرقبضہ مستحکم کرنے کے لیے 37 نئے غاصبانہ قوانین کے نفاذ کی منظوری دیدی
نئی دہلی :مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر پرقبضہ مستحکم کرنے کے لیے 37 نئے غاصبانہ قوانین کے نفاذ کی منظوری دیدی،اطلاعات کےمطابق گزشتہ برس آئینی حیثیت ختم کرنے کے بعد انتہا پسند مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 37 نئے غاصبانہ قوانین کے نفاذ کی منظوری دے دی۔
مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کر کے اس کی مسلم اکثریتی تشخص ختم کرنے کے لیے بھارت نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔بھارتی کابینہ نے مقبوضہ کشمیر میں اراضی کے حصول، بحالی اور آبادکاری ایکٹ سمیت 37 قوانین کے نفاذ کی منظوری دی ہے۔زمین کے حصول، بحالی اور آبادکاری ایکٹ کے تحت بھارتی شہری مقبوضہ کشمیر میں زمین خرید سکیں گے اور جائیداد حاصل کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ آرٹیکل 370 اور 35 اے کی موجودگی میں بھارتی قوانین مقبوضہ کشمیر میں لاگو نہیں ہو سکتے تھے تاہم مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد بھارت میں لاگو اور نافذ العمل تمام بھارتی قوانین کا اطلاق اب مقبوضہ کشمیر میں بھی ہوگا۔
بھارت نے 5 اگست کو راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کر دیا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جب کہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔بھارت نے یہ دونوں بل لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا سے منظور کروائے اور پھر صدر نے بھی ان کالے قوانین کی منظوری دیدی۔