Baaghi TV

Author: +9251

  • بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل

    بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل

    بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل
    باغی ٹی وی : وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا، خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل کر دی۔

    ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے متعلق حکومت پر خوب تنقید کی گئی تاہم مخالفین کو معلوم ہی نہیں کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے حوالے سے کئی بار تاریخ دے چکی ہے تاہم تاحال حکومت بی آر ٹی منصوبے کو عوام کے لیے کھولنے میں ناکام رہی ہے۔خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔

  • نئی دہلی:7 مارچ تک سکول بند، امتحانات ملتوی، صورتحال بدستورکشیدہ

    نئی دہلی:7 مارچ تک سکول بند، امتحانات ملتوی، صورتحال بدستورکشیدہ

    نئی دہلی: نئی دہلی:7 مارچ تک سکول بند، امتحانات ملتوی، صورتحال بدستورکشیدہ ،اطلاعات کے مطابق انڈین دارالحکومت نئی دہلی میں صورتحال معمول پر نہ آسکی ، فسادات کے مد نظر شمال مشرقی دہلی علاقہ کے سبھی سرکاری اور پرائیویٹ سکولز 7 مارچ تک بند اورسالانہ امتحانات کو بھی ملتوی کردیا گیا جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے کشیدگی کو بڑھاوا دینے کیلئے شاہین باغ میں جاری دھرنے کو ختم کرنے کیلئے اپنے حمایتیوں کو آج بلا لیا ہے ۔

    ہندو سینا کے گروپ صدر وشنو گپتا نے کہا ہے کہ آج دہلی میں شاہین باغ پر جاری دھرنے کو بزور طاقت ختم کرائیں گے ۔دریں اثناء قانونی مشیر سکھ فارس جسٹس نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی افسوسناک ہے ، مودی سرکار 20 کروڑ مسلمان بھائیوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔مسلمانوں کو اترپردیش اور آسام سمیت ایک نئی ریاست کے قیام کی جدوجہد کرنی چاہیے سکھ برادری نے 1984ء کے قتل عام سے سبق سیکھ لیا ہے ۔قبل ازیں کجریوال حکومت نے بے گھر افرادکیلئے 9پناہ گاہیں قائم کردی ہیں ۔ابتدائی طورپر بے گھر افرادکو 25 ہزار روپے امدادی رقم دی جائیگی۔

    علاوہ ازیں سپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے حالیہ فسادات کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں 148مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ630افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ادھر دہلی فسادات کے دوران ایک بھارتی بچے نے مودی سرکار کے خلاف نکلنے والی ریلی میں نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگا دئیے اور کہاہے کہ بھارت کے پاس اگر لال قلعہ اور تاج محل نہ ہوتا تو کیا بھارت دنیا کو گائے کا گوبر دکھاتا؟وائرل ویڈیو میں بچہ مودی سرکار کے مسلم مخالف اقدامات پر شدید برہم ہے ۔

    بچے نے اپنی تقریر کا آغاز اِس سوال سے کیاکہ اگر نہ ہوتا تاج محل، لال قلعہ تو دْنیا کو کیا گائے اور گوبر دکھاتے تْم؟ بچے کے اِس سوال پر وہاں موجود تمام لوگوں نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے خوب تالیاں بجائیں۔بچے نے اپنی تقریر میں شاعر مشرق علامہ اقبال کی نظم ترانہ ملی کا شعر پڑھاکہ توحید کی امانت دلوں میں ہے ہمارے ،آساں نہیں مٹانا نام و نشاں ہمارا،بھارتی بچے نے شاعر مشرق کا ایک اور شعر پڑھتے ہوئے کہاکہ آج بھی ہو جو ابراہیم کا ایمان پیدا،آگ کرسکتی ہے انداز گلستان پیدا،یہ اشعار پڑھنے کے بعد بچے نے انقلاب زندہ باد اور نریندر مودی مْردہ باد کے نعرے لگائے ۔

    ادھرسلم پڑوسیوں نے ہندو دلہن کی شادی بچالی۔دریں اثنا دہلی کے سب سے مصروف مانے جانے والے راجیو چوک میٹرو سٹیشن پر ’ ملک کے غداروں کو، گولی ماروکے نعرے لگانے والے 6افرادکو گرفتارکرلیا گیا۔دوسری طرف بنگلہ دیش میں نئی دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے دورہ بھارت منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا اور مودی مخالف نعرے لگائے اور مودی کے پتلے نذرآتش کئے ۔ادھر انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بھارتی شہر دہلی میں مسلم کش فسادات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔وزارت خارجہ نے دارالحکومت جکارتہ میں بھارتی سفیر کو طلب کرکے دہلی میں مسلمانوں کی جان و املاک پر حملوں کے بارے میں استفسار کیا۔

  • عورت کیا چاہتی ہے، سینیئراداکارہ زیبا بختیارنے عورتوں کی فطرتی عادت سے متعلق اہم بات کہہ دی

    عورت کیا چاہتی ہے، سینیئراداکارہ زیبا بختیارنے عورتوں کی فطرتی عادت سے متعلق اہم بات کہہ دی

    لاہور:عورت کیا چاہتی ہے، سینیئراداکارہ زیبا بختیارنے عورتوں کی فطرتی عادت سے پردہ اٹھا دیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان شو بز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور ورسٹائل سنگر عدنان سمیع خان کی سابقہ اہلیہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ عورت گھر میں ہو یا گھر سے باہر، وہ ہمیشہ امن چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق زیبا بختیار نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں 8 مارچ کو صرف خواتین کے عالمی دن کے طور پر منانے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں جس کے تحت انہیں ان کے حقوق دئیے جائیں۔

    پاکستان شو بز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور ورسٹائل سنگر عدنان سمیع خان کی سابقہ اہلیہ زیبا بختیار نے مزید کہا کہ عورت کو بھی عورتوں کا ساتھ دینا چاہئے اور خود کو بنانا چاہئے، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار میں موضوع بہت ہی خاص ہے کیونکہ عورت جہاں بھی ہو وہ امن چاہتی ہے۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے پھر کیا مایوس

    ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے پھر کیا مایوس

    ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ویمن ٹیم نے پھر کیا مایوس

    باغی ٹی وی : آسٹریلیا میں جاری ویمن ٹی 20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 17 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستانی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز ہی بنا سکی۔

    جنوبی افریقہ کی کھلاڑی ولوار ڈٹ 53، کاپ 31 اور پریز 17 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ پاکستانی بلے باز عالیہ ریاض کی شاندار بیٹنگ بھی پاکستانی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی انہوں نے 32 بالوں پر 39 رنز بنائے جبکہ جویریہ خان نے 31 رنز بنا سکیں۔

    پاکستانی اوپنر منیبہ علی نے 2 چوکے مارے تاہم باؤنڈری کے لیے کھیلے گئے ایک شارٹ پر وہ کیچ آؤٹ ہو گئیں۔ انہوں نے 17 بالز پر 12 رنز بنائے ان کا ساتھ دینے والی جویریہ خان 2 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئیں۔ جس کے بعد آنے والی کھلاڑیوں نے انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انگلینڈ سے اپنا میچ ہار گئی ہے. پاکستان ٹیم نے نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔انگلینڈ کو اننگز کے آغاز میں ہی 4 کے مجموعے پر نقصان اٹھانا پڑا جب ایمی جونز دو رنز بنا کر ڈیانا بیگ کا شکار بن گئیں۔

    کھیل کے میدان سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 47 رنز پر گری جب ڈینی ویٹ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔اس کے علاوہ نتالی سیور اور فران ولسن نے بالترتیب 36 اور 22 رنز کی اننگز کھیلیں۔

  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو یکے بعد دیگرے نقصان،پہلے انگلینڈ سے تو اب جنوبی افریقہ سے شکست

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو یکے بعد دیگرے نقصان،پہلے انگلینڈ سے تو اب جنوبی افریقہ سے شکست

    سڈنی :ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو یکے بعد دیگرے نقصان،پہلے انگلینڈ سے تو اب جنوبی افریقہ سے شکست ،اطلاعات کےمطابق آسٹریلیا میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے 15ویں میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقا نے 17 رنز سے شکست دیدی۔

    جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے۔پروٹیز کپتان ڈی وین نیکرک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں جب کہ لاؤرا ولرواڈٹ 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہیں جب کہ میریزینے کیپ نے 31 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ نے 2 جب کہ انم امین، ایمن انور، عروبہ اور ندا داڑ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جنوبی افریقا کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم زیادہ اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

    پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بلے باز منیبہ علی اور جویریہ خان کی جانب سے کیا گیا جو کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں، پاکستان کی پہلی وکٹ 18 رنز پر گری جس کے بعد ایک کے بعد ایک کھلاڑی آؤٹ ہوتا چلا گیا۔جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی بلے بازوں میں عالیہ ریاض 39 رنز جب کہ جوریہ خان 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

    پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور 20 اوورز میں ٹیم 5کھلاڑیوں کے نقصان سے 119 رنز ہی بنا سکی۔جنوبی افریقا کی جانب سے نانکولولیکو ملابا، شبنم اسماعیل اور ڈی وین نیکرک نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    خیال رہے کہ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔جنوبی افریقا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر گروپ بی میں اپنے پہلے دو میچوں میں انگلینڈ اور تھائی لینڈ کو شکست دے کر پہلے نمبر پر براجمان ہے جب کہ پاکستان کو شکست دینے کے بعد اب ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

  • سپر پاور کاسرنڈر ۔ طالبان کے نعرے اور امارات اسلامیہ کے جھنڈے—از—محمد عاصم حفیظ

    سپر پاور کاسرنڈر ۔ طالبان کے نعرے اور امارات اسلامیہ کے جھنڈے—از—محمد عاصم حفیظ

    امریکہ کے سرنڈر معاہدے پر دستخط کرتے ہی اللہ اکبر کے نعرے گونج اٹھے ۔ وہاں موجود درجنوں داڑھی پگڑی والے میڈیا کی چکاچوند سے دور رب کائنات کی بارگاہ میں سربسجود ہو گئے ۔ امارات اسلامیہ کے جھنڈے لہراتے ہوئے مارچ کرنے لگے ۔ سامنے وہی دشمن تھے جو دو دہائیاں قبل پورے لاؤ لشکر سمیت آئے تھے ۔ پتھر کے زمانے میں پہنچا دینے کا نعرہ لگایا تھا ۔

    اب بھی وہی سامنے تھے لیکن بےبس و مجبور ۔ یہ کوئی افغانستان کے سنگلاخ پہاڑوں کا محاذ نہیں تھا بلکہ قطر کا فائیو سٹار ہوٹل جہاں ایک سپر پاور کا غرور دفن ہو رہا تھا ۔ کون جیتا کون ہارا ۔ فیصلہ کرنا انتہائی آسان ہے ۔ خود پتہ کر لیں کہ پہاڑوں کی غاروں میں محاذوں پر ڈٹے طالبان تک مذاکرات کا پیغام کس نے پہنچایا ۔ کون ان کے ہوائی سفر اور دنیا بھر کے دوروں کا انتظام کرتا رہا ۔ معاہدہ ہونے کے بعد خوشی اور جذبات سے نعرے کس نے لگائے ۔

    عالمی میڈیا کا مرکز کون تھے ؟ کوئی امریکی وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس سننے نہ گیا ، البتہ ان درویشوں کے پیچھے پوری دنیا کا میڈیا تھا جو ان کا ایک ایک لفظ سننا چاہتا تھا ۔ ہر کوئی ان سے بات کرناچاہتا تھا ۔ ہر کیمرہ ان پر فوکس تھا اور انہیں ہی دیکھا رہا تھا ۔

    جی یہ اس صدی کی سب سے بڑی خبر ہے کہ ایک سپر پاور جو اپنے پچاس سے زائد اتحادی ممالک کی افواج لیکر حملہ آور ہوا ۔اسے ان طالبان نے شکست دی جن کی مدد تو دور کی بات کوئی ان کے ساتھ تعلق کا بھی اعتراف نہیں کرتا ۔ جنہیں امریکہ کے کہنے پر سب نے چھوڑ دیا بلکہ بعض تو امریکی حمایتی بن گئے ۔ لیکن وہ طالبان تنہا لڑے ۔ رب کے آسرے پر لڑے ۔ خاموشی سے امریکہ کو زخم لگاتے رہے ۔

    انیس سال کا صبر ۔ قربانیاں اور میدان جنگ کی سختیاں لیکن ان کے حوصلے نہ ٹوٹے اور وہ سپر پاور کے دعویدار کو روندتے رہے ۔ امریکہ ہزاروں ارب ڈالر ڈبو کر بھی انہیں نہ جھکا سکا ۔ حالت یہ ہو گئی کہ خود امریکی اپنی اشیائے خوردونوش پہنچانے کے لئے طالبان علاقوں سے گزرنے کا تاوان دیتے اور انہی ڈالرز سے اسلحہ و ساز وسامان خرید کر امریکہ پر حملے کئے جاتے ۔

    طالبان نے امریکی سے اسلحہ ا ور ساز وسامان چھین کر امریکہ سے لڑائی کی اور امریکہ کو شکست فاش دی ۔ امریکہ و اتحادی تو چند سال کے لئے آئے تھے کہ طالبان کو ماریں گے ۔ نئی حکومت بنوائیں گے ۔ کلچر معاشرے اور نظریات کو بدل دیں گے ایک مغرب زدہ اور ماڈرن افغانستان بنا کر واپس آ جائیں گے ۔ لیکن طالبان کی استقامت ۔ عزم اور صبر و استقلال نے تاریخ کا دھارا بدل ڈالا ۔ امریکہ رسوا ہو کے امن کی بھیک مانگتا رہا اور کئی سالوں کے اس مذاکراتی عمل کے بعد انخلاء کے معاہدے پر مجبور ہوا ۔ خود کئی طالبان لیڈر رہا کرکے افغانستان پہنچائے ۔ کئی ممالک سے رہائی دلوائی ۔

    آج جس ملا عبدالغنی برادر نے اس معاہدے پر دستخط کئے وہ بھی رہا کراکے وہاں پہنچائے گئے تھے ۔ ان کے ساتھ بیٹھے ملا عبدالاسلام ضعیف گوانتاناموبے جیل سے لائے گئے ۔ ہر ایک کی اپنی اپنی کہانی ہے ۔ اس محفل میں طالبان فاتح کی طرح بیٹھے ۔ تقریب سے پہلے کسی نے پوچھا معاہدے پر دستخط کون کرے گا تو جواب ملا ” امارات اسلامیہ ” ۔ یعنی یہ معاہدہ امریکہ اور انیس سال قبل کی طالبان حکومت کے درمیان ہوا ہے ۔ اسی لئے تو انہوں نے پرجوش نعرے لگائے اور امارات اسلامیہ کے پرچم لہرا کر مارچ کیا ۔

    طالبان نے سب کا شکریہ ادا کیا ۔ پاکستان کا بھی کہ جس کے اعلی ترین عسکری حلقوں نے ان مذاکرات کے حوالے سے مثبت کردار ادا کیا ۔یہ لبرل و سیکولر نظریات کی بھی شکست ہے کہ جو امریکہ و مغرب کی ظاہری طاقت ، اسلحہ اور شان و شوکت سے متاثر ہیں ۔ ان کے لئے خبر ہے کہ افغانستان کے ان مجاہدین نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا ہے جن کے پاوں میں اب بھی چپلیں ہیں اور دنیا میں کوئی انہیں اسلحہ نہیں دیتا ۔ کوئی واضح حمایتی نہیں ہے ۔ٹیکنالوجی اور جدت کیساتھ ان کا دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے ۔ ان کی ایمانی طاقت اور صبر و ہمت و استقلال نے آج ایک نام نہاد سپر پاور کو شکست دی ہے ۔

    یہ صرف امریکہ کی شکست نہیں بلکہ جنوبی ایشیاء میں علاقائی تھانیداری کے خواب دیکھتے بھارت کی بھی ہار ہے کیونکہ بھارت نے افغانستان میں اپنا نیٹ ورک قائم کرنے ، اپنے حمایتی گروہ بنانے اور افغان کٹھ پتلی حکومتوں کے لئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو کہ یکدم زمین بوس ہو چکی ہے ۔ خطے کی صورتحال یکدم بدل جائے گی ۔

    افغانستان میں طالبان کے اثر و رسوخ کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے ۔ انہوں نے سپر پاور کو ہرایا ہے تو ان کے اعتماد کا لیول کیا ہو گا۔ پاکستان کو اس موقعے سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ طالبان کے بڑے پاکستان کے ہمیشہ احسان مند رہے ۔ نائن الیون کے بعد چند ناخوشگوار واقعات ہوئے لیکن انہیں بھلا دینے اور طالبان کیساتھ ایک نئے آغاز کی ضرورت ہے ۔

    اس حوالے سے حکومت کو چاہیے کہ طالبان پاکستان میں جن دینی حلقوں کے قریب ہیں انہیں بھی اعتماد میں لیا جائے تاکہ طالبان کے ساتھ اعتماد سازی کا عمل تیز ہو سکے ۔ افغانستان میں امن پاکستان کے لئے سب سے زیادہ ضروری ہے ۔ افغان مہاجرین کی واپسی اور قبائلی علاقوں میں مکمل امن و سکون کے لئے افغانستان میں جنگ بندی اور پرامن ماحول ضروری ہے ۔ اس سے پاکستانی معیشت پر بے پناہ مثبت اثرات مرتب ہوں گے

    سپر پاور کاسرنڈر ۔ طالبان کے نعرے اور امارات اسلامیہ کے جھنڈے
    (ذرا سی بات ۔۔ محمد عاصم حفیظ)

  • کروناوائرس کاٹیسٹ کراؤاور2 لاکھ 20 ہزار انعام پاؤ،انوکھی پیش کش

    کروناوائرس کاٹیسٹ کراؤاور2 لاکھ 20 ہزار انعام پاؤ،انوکھی پیش کش

    ہوبے:کروناوائرس کاٹیسٹ کراؤاور2 لاکھ 20 ہزار انعام پاؤ،انوکھی پیش کش،اطلاعات کےمطابق چین کے صوبے ووہان سےپھیلنےوالا مہلک وائرس کرونا دنیا کے تقریباً 61 ممالک کومتاثرکرچکاہے ۔ کروناوائرس کےحوالےسےاقدامات کےساتھ ساتھ شہریوں کوٹیسٹ کروانے پربھی زوردیا جارہا ہے ۔ وہیں چین کی ایک صوبائی حکومت نےکروناٹیسٹ کروانےپرانعام کااعلان بھی کیاہے۔

    چین کےصوبے ہوبےکےایک شہرنےایسےشہریوں کو 10 ہزاریوآن (2 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) دینےکااعلان کیاہےجونئےنوول کرونا وائرس کی کسی علامت کی رپورٹ کریں اوربعدمیں ان کا ٹیسٹ مثبت ہوجائے۔اس کےشہرچیانجیانگ کےکروناوائرس ایپیڈیمک پریوینٹیشن اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹرزنے 27 فروری کویہ اعلان کیااوروہاں کےرہائشی یہ انعام 2 مارچ تک حاصل کرسکتےہیں۔

    اگر حکام کومکمل یقین نہیں ہوگاکہ کسی فردکی بیان کردہ علامات اس وائرس کاحصہ نہیں، تو پھر ان کو ایک ہزاریوآن (22 ہزارپاکستانی روپے سے زائد) دیکرگھرجانےکی اجازت دی جائے گی۔تاہم،اگراس فرد میں وائرس کی موجودگی کا شبہ ہوتووہ 2 ہزار یوآن (44 ہزار پاکستانی روپےسےزائد) جیت سکے گا تاہم ٹیسٹ مثبت ہونےپر 10 ہزار یوآن کا انعام ملےگا۔

    خیال رہےکہ ہوبےوہ صوبہ ہےجس کےصدر مقام ووہان سےیہ نیا کرونا وائرس (کووڈ 19) پھیلنا شروع ہوا تھا اور سب سے زیادہ اموات بھی اسی صوبے میں ہوئی ہیں۔ضلع ہان یانگ، ووہان اور ہوان گیوانگ میں بھی ایسے افراد کو 500 یوآن دینے کی پیشکش کی گئی ہے جو خود آگے آکر ٹیسٹ کروائیں گے۔اس کےعلاوہ وسطی چین میں بھی متعددمقامات میں اس وائرس کوکنٹرول کرنےکےلیےمتعدداقدامات کیے جارہےہیں۔

    واضح رہےکہ چین میں کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 سوسےتجاوزکرگئی ہیں ۔رپورٹس کےمطابق چین میں اب تک متاثرہ افراد میں سے 39 ہزار 301 افراد صحتیاب ہوچکےہیں جبکہ 37 ہزار 121 افراد زیرعلاج ہیں اور 7 ہزار سے زائد کی حالت تشویشناک ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صارفین کا کہنا ہے کہ عمرا ن خا ن نے افغان امن معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کیے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بھی وزیراعظم عمران خان کو امن کا نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ افغان امن کیلئے عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا تاریخی اور فیصلہ کن کردار ہے، طالبان امریکہ امن معاہدہ وزیراعظم عمران خان کے اصولی موقف کی جیت ہے، اس لئے عمران خان ہر لحاظ سے امن کے نوبل انعام کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام کیلئے دنیا افواج پاکستان کی قربانیوں کی بھی تعریف کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف بھر پور جنگ لڑنیوالی افواج پاکستان پر ہمیں فخر ہے۔
    چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلا ف بھر پور جنگ لڑ نے والی افواج پاکستان پر ہمیں فخر ہے۔

    دوسری جانب عمران خان کو امن کا نوبل پرائز دینے کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔افغان امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کے باعث عمران خان کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

    واضح‌رہے کہ امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔ امریکا نے دوحہ امن معاہدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مزید کردار کے لیے پرامید ہیں۔ نمائندہ افغان طالبان ملا عبدالغنی برادر نے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے تعاون پر اسلام آباد سے اظہار تشکر کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    دوحہ امن معاہدے پر امریکا پاکستان کا ہوا شکر گزار

    امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

    امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

    امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    مریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے تاریخی مذاکرات کی میزبانی پر قطر کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ افغان عوام امن معاہدہ ہونے پر خوش ہیں، بالاخر امن کی فتح ہوئی، قیام امن کے بعد افغان عوام نے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہے، افغان اورامریکی فورسز نے امن کیلئے مل کر کام کیا۔ افغان عوام امن اورخوشحالی سے رہنے کا حق رکھتے ہیں۔نمائندہ افغان طالبان ملاعبدالغنی برادر نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، کامیاب امن معاہدے پر فریقین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، افغانستان کےعوام نے امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ تمام فریقین امن معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
    واضح رہےکہ امریکا افغانستان کی طرف سے امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں. افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے

  • اب دماغی طاقت کےلیے کان پکڑنے پڑیں گے،نئی تحقیق سامنے آگئی

    اب دماغی طاقت کےلیے کان پکڑنے پڑیں گے،نئی تحقیق سامنے آگئی

    کراچی: کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے سے دماغ مضبوط ہوتا ہے،نئی تحقیق سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق اسکول میں بچوں کی غلطیوں پر ان سے کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کروانا ہمارے یہاں بہت عام سی سزا ہے لیکن یوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے دماغ کو بہت فائدہ پہنچتا ہے اور ذہانت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔ کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے کا یہ انداز دنیا بھر میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔

    ویسے تو اس میں سب کچھ وہی ہوتا ہے کہ جیسا کان پکڑ کر بیٹھکیں لگانے والی سزا میں ہوتا ہے، لیکن سپر برین یوگا کرنے کےلیے دائیں ہاتھ سے بائیں کان اور بائیں ہاتھ سے دائیں کان کی لو پکڑ کر دبائی جاتی ہے۔

    یوگا ماسٹر چو کوک سوئی نے اس بارے میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے ایک پوری کتاب لکھی ہے جو 2005 میں شائع ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگا کا یہ انداز سانس کی مشق اور آکوپریشر کا مجموعہ ہے جو دائیں اور بائیں دماغ کو ایک ساتھ تقویت پہنچاتا ہے۔یعنی اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ ذہانت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو تعلیم و تدریس کے علاوہ پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر بنانے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔

    سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک (سپر برین یوگا) کےلیے آپ کو کسی خاص جگہ یا ماحول کی ضرورت نہیں، جبکہ پورے دن میں صرف تین سے پانچ منٹ تک یہ ’’یوگا‘‘ کرنے پر آپ کو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

    مغربی ممالک میں مختلف مراکز یہ منفرد یوگا کروا رہے ہیں اور لوگ اس کے مفید ہونے کا اعتراف بھی کررہے ہیں۔ گزشتہ برس ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ نے اسی افادیت کے پیشِ نظر اپنے زیرِ انتظام تمام اسکولوں میں متعارف بھی کروایا تھا۔

  • لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کو بلاول بھٹو کی مبارکباد

    لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کو بلاول بھٹو کی مبارکباد

    لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن کو بلاول بھٹو کی مبارکباد دی

    باغی ٹی وی :پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسئیشن کے نومنتخب عہدیدارن کو مبارکباد دی ہے.

    پی پی پی چیئرمین نے عاصمہ جہانگیر گروپ سے وابسطہ نومنتخب صدر طاہر نصراللہ وڑائچ کو کامیابی پر مبارکباد دی،بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر نومنتخب عہدیدارن کو بھی ان کی کامیابی پر مبارکباد دی. بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یقین ہے، نومنتخب عہدیداران انسانی حقوق کی پاسداری اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے کردار ادا کریں گے:

    وکلاء برادری تحریکِ آزادی پاکستان سے لے کر جدوجہد برائے بحالیِ جمہوریت تک، پیش پیش رہی ہے:ملک کے 22 کروڑ عوام کے حقوق کی حفاظت کی جدوجہد میں پیپلز پارٹی اور وکلاء برادری کا اتحاد قائم رہے گا: بلاول بھٹو زرداری