Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹرک ڈرائیور کی جلدبازی ، کئی گھروں کی روشنیاں چھین کرلے گیا لاہور میں ٹرک ڈرائیور3 بچوں کو کچل کرفرار

    ٹرک ڈرائیور کی جلدبازی ، کئی گھروں کی روشنیاں چھین کرلے گیا لاہور میں ٹرک ڈرائیور3 بچوں کو کچل کرفرار

    لاہور: لاہور میں ٹرک ڈرائیور نے 3 بچوں کو کچل کرفرارہوگیا،اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔یہ اس علاقے میں چند دنوں کے اندر دوسرا واقعہ ہے، جس میں تیزرفتاری کی وجہ سے جانی نقصان ہوا ہے


    پولیس حکام کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پیر مکی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل پر سوار 3 بچوں کو کچل دیا۔ تینوں بچے طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں بچے آپس میں دوست تھے اور ان کی شناخت ارسلان، احمد اور اختر کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں دوست ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے موٹر سائیکل پر نکلے تھے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

  • افغان جنگ میں‌ امریکا کو کتنا نقصان ہوا

    افغان جنگ میں‌ امریکا کو کتنا نقصان ہوا

    افغان جنگ میں‌ امریکا کو کتنا نقصان ہوا

    باغی ٹی وی :امریکا کو 19 سالہ افغان جنگ میں‌بھاری نقصان اٹھانا پڑا ، امریکا اور افغانستان کی جنگ میں افغان سیکورٹی فورسز کے تیرہ ہزار افراد مارے گئے، پینسٹھ ہزار طالبان اور اکتیس ہزار عام شہری جان سے گئے- مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد صرف دو ہزار تین سو چھپن ہے، ان کے ساتھ دیگر ممالک کے صرف گیارہ سو فوجی لقمہ اجل بنے- اس جنگ کا نقصان پاکستان نے بھی اٹھایا اور تقریباً ستر ہزار پاکستانی جان گنوا بیٹھے- امریکا کے اتحادی آج بھی خوشحال ہیں، امریکا بھی ویسا ہی ہے جیسے ہمیشہ تھا- طاقتور، محفوظ، مالی طور پر مستحکم اور امیر- افغانستان زخمی ہے، کھنڈر ہے، بھوکا ہے، غریب ہے، تعلیم اور سہولیات سے محروم ہے- پاکستان بد حال ہے، پریشان ہے، مقروض ہے-

    کفر اور باطل کی اس جنگ میں آپ کو فتح مبارک ہو- لیکن ذرا سوچئے، کیا کھویا ہے اور کیا پایا ہے- اور جو کھویا ہے اسے پھر سے پانے میں کتنا وقت لگے گا-

    واضح‌رہے کہ واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کیلئے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔ امریکا نے دوحہ امن معاہدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مزید کردار کے لیے پرامید ہیں۔ نمائندہ افغان طالبان ملا عبدالغنی برادر نے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے تعاون پر اسلام آباد سے اظہار تشکر کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

  • افغان امریکا امن معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی افغان صدر کا  اہم شرط سے راہ  فرار

    افغان امریکا امن معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی افغان صدر کا اہم شرط سے راہ فرار

    افغان امریکا امن معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی افغان صدر نے اہم شرط سے راہ فرار اختیار کر لیا

    باغی ٹی وی :افغان امریکا امن معاہدے کی پاسداری کے حوالے سے افغان صدر کی طرف سے ایسے اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں جس سے اس معاہدے کو نقصان پہنچ سکتا ہے . امریکا اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کے چند گھنٹے بعد ہی افغان صدر اشرف غنی جنگ بندی کی اہم شرط سے پیچھے ہٹ گئے۔

    معاہدے کی شرط کے حوالے سے افغان صدر اشرف غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا کوئی وعدہ نہیں کیا، طالبان کے قیدیوں کا معاملہ افغانستان کے عوام کا حق اور خود ارادیت ہے۔

    اشرف غنی نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ مذاکرات کی پیشگی شرط نہیں بن سکتا، البتہ طالبان قیدیوں کی رہائی کا معاملہ انٹر ا افغان مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیا جا سکتا ہے جس کے لیے اگلے 9 دن میں مزاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔

    افغان صدر نے کہا کہ امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے جب کہ قیدیوں کی رہائی پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کیلئے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔ امریکا نے دوحہ امن معاہدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مزید کردار کے لیے پرامید ہیں۔ نمائندہ افغان طالبان ملا عبدالغنی برادر نے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے تعاون پر اسلام آباد سے اظہار تشکر کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • ٹرمپ نے طالبان کے حوالے سے اپنی کس خواہش کا اظہار کردیا

    ٹرمپ نے طالبان کے حوالے سے اپنی کس خواہش کا اظہار کردیا

    ٹرمپ نے طالبان کے حوالے سے اپنی کس خواہش کا اظہار کرد یا

    باغی ٹی وی : امریکی صدر نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد طالبان رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تاریخ نہیں بتائی۔

    افغان امن معاہدے پر امریکی صدر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برسوں جاری رہنے والی جنگ کو ختم کرنے جارہے ہیں، اپنے فوجیوں کو واپس گھر لائیں گے۔

    دوحہ امن معاہدے پر امریکا پاکستان کا ہوا شکر گزار

    امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

    امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

    امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اب بھی کچھ برا ہوا تو اتنی قوت سے واپس افغانستان جائیں گے جو کسی نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کے لیے تعاون کریں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور طالبان کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ افغانستان میں دیرپا امن کی جانب اہم قدم ہے۔سعودی عرب نے بھی طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم کیا۔سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ معاہدہ افغانستان میں امن اور جنگ بندی کی جانب لے جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کیلئے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔ امریکا نے دوحہ امن معاہدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مزید کردار کے لیے پرامید ہیں۔ نمائندہ افغان طالبان ملا عبدالغنی برادر نے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے تعاون پر اسلام آباد سے اظہار تشکر کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

  • پاکستانیوں پر نیا بوجھ ڈالنے سے وزیر اعظم  نے کیا انکار

    پاکستانیوں پر نیا بوجھ ڈالنے سے وزیر اعظم نے کیا انکار

    پاکستانیوں پر نیا بوجھ ڈالنے سے وزیر اعظم کا انکار
    باغی ٹی وی :پاکستانیوں پر نیا بوجھ ڈالنے سے وزیر اعظم نے انکار کردیا . وزیر اعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کی شرائط اور ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کی تجویز رد کر دی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ سال 21-2020 کی تیاریاں جاری ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے ہر وزارت کو عوامی فلاح کا منصوبہ بنانے کی ہدایت کر دی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہر وزارت عوام کی بہتری کے لیے مختصر، درمیانی اور طویل مدتی منصوبے بجٹ میں سامنے لائے جبکہ معاشی ٹیم کو ایسے منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کر دی۔ رواں ہفتے معاشی ٹیم کے اجلاس میں ایسے منصوبوں پر بات ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی شرائط اور ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے منی بجٹ لانے کی تجویز بھی رد کر دی جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ٹیکس وصولیوں کے لیے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔
    واضح‌رہے کہ گزشتہ سال اگست میں چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا تھا کہ ملک میں انکم ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے مرحلے کو مزید آسان کررہے ہیں اور اس کی نگرانی کیلئے سافٹ ویئر بھی لانچ کردیا گیا ہے۔
    واضح‌رہے کہ ایف بی آر پر مطلوبہ ٹیکس کے حصول کے لیے کافی زیادہ پریشر ہے .اطلاعات ہیں کہ ایف بی آر اپنے اہداف حاصل کرنے میں وہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا جس کی اس سے امیدکی جاتی تھی.

  • جنگ لڑ لڑ کر تھک چکے تھے، ٹرمپ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے کیا امید لگا لی

    جنگ لڑ لڑ کر تھک چکے تھے، ٹرمپ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے کیا امید لگا لی

    جنگ لڑ لڑ کر تھک چکے تھے، امن میں‌ ہی خیر ، ٹرمپ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک کیا امید لگا لی

    باغی ٹی وی :امریکی صدر نے حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے مان ہی لیا کہ جنگ لڑ لڑ کر تھک چکے تھے. آخر صلح ہی حل تھا. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغان امن معاہدے کو سود مند قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پڑوسی ممالک کو استحکام کے لئے مدد کرنی چاہیے، ہر کوئی جنگ سے تھک چکا ہے، اب اپنے فوجیوں کو گھر واپس لے کر آرہے ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے کامیاب مذاکرات کئے، امید ہے طالبان کے ساتھ مذاکرات سود مند ثابت ہوں گے، یہ طویل اور مشکل مذاکرات تھے، میں مستقبل میں ذاتی طور پر طالبان رہنماؤں سے جلد ملوں گا، اب یہ وقت ہے اتنے سالوں کے بعد اپنے فوجیوں کو گھر واپس لے کر آرہے ہیں۔

    امریکی صدر نے کہا کہ 14 ماہ میں امریکی اور نیٹو افواج کا افغانستان سے انخلا ہو گا، ہمسایہ ممالک افغانستان میں استحکام کیلئے تعاون کریں۔ امریکا نے دوحہ امن معاہدے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے مزید کردار کے لیے پرامید ہیں۔ نمائندہ افغان طالبان ملا عبدالغنی برادر نے فریقین کو مبارکباد دیتے ہوئے تعاون پر اسلام آباد سے اظہار تشکر کیا۔ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستانی معاونت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    دوحہ امن معاہدے پر امریکا پاکستان کا ہوا شکر گزار

    امریکا طالبان معاہدہ کس کی جیت ہے؟ گورنر پنجاب نے کیا دعویٰ کر دیا

    امریکا طالبان معاہدہ، آج کونسی اہم شخصیت کرے گی افغانستان کا دورہ؟

    امریکا طالبان امن معاہدہ، امریکہ کی طرف سے کون کرے گا دستخط؟ ٹرمپ نے بتا دیا

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے تاریخی مذاکرات کی میزبانی پر قطر کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ افغان عوام امن معاہدہ ہونے پر خوش ہیں، بالاخر امن کی فتح ہوئی، قیام امن کے بعد افغان عوام نے اپنے مستقبل کا تعین کرنا ہے، افغان اورامریکی فورسز نے امن کیلئے مل کر کام کیا۔ افغان عوام امن اورخوشحالی سے رہنے کا حق رکھتے ہیں۔نمائندہ افغان طالبان ملاعبدالغنی برادر نے کہا کہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، کامیاب امن معاہدے پر فریقین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر برادر ممالک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، افغانستان کےعوام نے امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ تمام فریقین امن معاہدے کی پاسداری کریں گے۔
    واضح رہےکہ امریکا افغانستان کی طرف سے امن معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں. افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

  • امن معاہدے کیلئے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھنے کےلائق ہے، فردوس عاشق اعوان

    امن معاہدے کیلئے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھنے کےلائق ہے، فردوس عاشق اعوان

    امن معاہدے کیلئے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھنے کےلائق ہے،فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی :امریکہ افغان امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریئے کی تائید ہے، افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ امن معاہدے کیلئے پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھنے کےلائق ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے ہمیشہ یہی کہا کہ جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ افغان امن معاہدہ دراصل عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آرہے ہیں۔


    واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے دو سال سے جاری مذاکرات کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ امریکہ کی جانب سے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر نے دستخط کیے۔

    معاہدے کے تحت امریکہ پہلے مرحلے میں ساڑھے چار ہزار فوجی افغانستان سے نکالے گا اور ساڑھے 8 ہزار فوجیوں کا انخلا معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد سے مشروط ہے۔دوحہ امن معاہدے سے نہ صرف امریکا اور طالبان کے درمیان انیس سالہ جنگ کا خاتمہ ہوگا بلکہ پاکستان سمیت خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔

    دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان میں مکمل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے گا، معاہدے کے فالو اپ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مستقل قیام امن کے لیے مذاکرات ہوں گے۔

    امریکا اور طالبان کے درمیان 2018 سے جاری مذاکرات کے کئی کامباب اور ناکام ادوار ہوئے، ان مذاکرات کے نتیجے اور طرفین کی طرف سے امن کی خواہش کے نتیجے میں دوحہ میں افغان امن معاہدے پر امریکا اور طالبان کے دستخط در اصل معاہدے کے سہولت کار پاکستان کے بیانیے کی فتح ہے جس میں پاکستان کہہ چکا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے آگاہی کیلیے ویب پورٹل متعارف

    پاکستان میں کورونا وائرس سے آگاہی کیلیے ویب پورٹل متعارف

    پاکستان میں کورونا وائرس سے آگاہی کیلیے ویب پورٹل متعارف
    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کاایک اہم اقدام وزارتِ صحت اور قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کی شراکت داری سے جان لیوا کورونا وائرس کے حوالے سے ویب پورٹل متعارف کرا دیا گیا ہے۔

    این آئی ٹی بی کے سربراہ شباہت علی شاہ نے ویب پورٹل متعارف کرانے کے موقع پر کہا کہ ’این آئی ٹی بی کی ٹیم نے وزارت صحت کی شراکت سے کم سے کم وقت کے اندر عام عوام کے لیے اس پورٹل کو متعارف کرایا ہے‘۔

    انہوں نے کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے ویب پورٹل متعارف کرانے کے حوالے سے مزید کہا کہ ’ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم سب کے لیے معلومات کا ایک مؤثر ذریعہ بنے گا.


    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی ہیلپ لائن 1169 کے علاوہ اب ہم ایک آن لائن پلیٹ فارم بھی متعارف کرا رہے ہیں جس میں بیماری سے متعلق سوال و جواب ہوں گے، مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ دیکھیں اور اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب میں بھی یہ معلومات پھیلائیں.ویب پورٹل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر تشکیل دیا گیا ہے، پورٹل میں کورونا وائرس کی علامات، انسانوں میں پھیلاؤ، انکیوبیشن پیریڈ اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ سفری اور طبی مشوروں کے حوالے سے تفصیلات بھی موجود ہیں۔
    ویب پورٹل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر تشکیل دیا گیا ہے، پورٹل میں کورونا وائرس کی علامات، انسانوں میں پھیلاؤ، انکیوبیشن پیریڈ اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ سفری اور طبی مشوروں کے حوالے سے تفصیلات بھی موجود ہیں۔
    واضح‌رہےکہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد کی صحتیابی کی تعداد کا علم ہو کر کورونا وائرس سے بے جا خوف سے دور رہنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے.:دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اب اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں سے تقریباً نصف مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
    کورونا وائرس کےمجموعی طور پر 85 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 فیصد سے زائد یعنی 39 ہزار 674 افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے جا چکے ہیں جب کہ باقی 43 ہزار مریضوں میں سے 82 فیصد یعنی 35 ہزار 258 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 818 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے.
    اس سے پہلے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے۔

  • آج کا موسم کیسا رہے گا

    آج کا موسم کیسا رہے گا

    آج کا موسم کیسا رہے گا

    باغی ٹی وی : آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی ہے جبکہ کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق ملک کے اکثر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے .تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ کیے گئے کم سے درجہ حرارت اسکردو، کالام اور بگروٹ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا ملک کے بالائی علاقوں میں موسم مزید سرد ہو گیا۔گزشتہ دو روز سے جاری بارش کے بعد اتوار کی صبح اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔بچھلے دنوں کی بارش سے اگرچہ موسم میں‌ میں خنکی آئی ہے اور سردی ایک بار پھر جاتے جاتے ہوئے اپنی موجودگی گا احساس دکھا رہی ہے .

  • کورونا وائرس سے ڈریں مت، اب تک کتنے مریض صحت یاب ہوئے ، حوصلہ افزا اعداد وشمارجاری

    کورونا وائرس سے ڈریں مت، اب تک کتنے مریض صحت یاب ہوئے ، حوصلہ افزا اعداد وشمارجاری

    کورونا وائرس سے ڈریں مت، اب تک کتنے مریض صحت یاب ہوئے ، حوصلہ افزا اعداد وشمار

    باغی ٹی وی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے افراد کی صحتیابی کی تعداد کا علم ہو کر کورونا وائرس سے بے جا خوف سے دور رہنے کا حوصلہ پیدا ہوتا ہے.:دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اب اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں سے تقریباً نصف مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کےمجموعی طور پر 85 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 فیصد سے زائد یعنی 39 ہزار 674 افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے جا چکے ہیں جب کہ باقی 43 ہزار مریضوں میں سے 82 فیصد یعنی 35 ہزار 258 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 818 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے.
    اس سے پہلے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے۔

    گزشتہ کیسز کے حوالے سے معاون خصوصی نے بتایا کہ دونوں مریض صحتیاب ہورہے ہیں جن میں سے ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔زائرین کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کرلی ہے کہ تفتان میں زائرین کو کیسے واپس لانا ہے، اب ہم بتدریج ایران سے زائرین کو واپس لا رہے ہیں۔

    واضح‌رہے کہ کورونا وئرس سے احتیاط بہت ضروری ہے مگر یہ اتنا ڈرنے والا معاملہ نہیں ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا ہے کورونا وائرس سے اموات کی شرح دو فیصد سے بھی کم ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ اس قسم کی وبائی صورت حال میں ہمیں خوف کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے