Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    پاکستان کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    اسلام آباد:پاکستان کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار،طبی ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی موٹاپے کا شکار ہے۔

    پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جس کے مطابق ملک میں 50 فیصد سے زائد آبادی کا وزن ان کی جسامت کے اعتبار سے زیادہ ہے۔سروے کے مطابق ملک میں نہ صرف بڑوں بلکہ بچوں میں بھی وزن بڑھنے کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    ماہرینِ صحت کا کہنا ہے یہ تحقیق خطرے کی علامت ہے، صحت مند رہنے کے لیے لوگوں کو روزانہ ورزش اور صحت مند غذا کا استعمال کرنا ہوگا جب کہ بچوں میں بھی جسمانی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ انہیں جنک فوڈ سے دور رکھنا ہو گا۔

    ماہرینِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث عوام کو جان لیوا امراض کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے لہذا بہت ضروری ہے کہ اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھا جائے اور ورزش کو معمول بنایا جائے۔

  • پی سی بی کا اعلان :ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں طالب علموں کو سستی ٹکٹیں فراہم کی جائیں‌ گی

    پی سی بی کا اعلان :ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں طالب علموں کو سستی ٹکٹیں فراہم کی جائیں‌ گی

    کراچی :پی سی بی کا اعلان :ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں طالب علموں کو سستی ٹکٹیں فراہم کی جائیں‌،اطلاعات کےمطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں طالب علموں کے لیے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں‌گی جس کے لیے ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق مارچ کے آغاز سےقبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے "مارچ میڈنس” مہم متعارف کروادی ہے۔ مہم کے تحت ملک بھر میں موجود طالب علموں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔

    طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی۔ طالب علموں کو 30 فیصد رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی نےشائقینِ کرکٹ کی لیگ میں بڑھتی دلچسپی کے پیش نظر "مارچ میڈنس” مہم متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    فی الحال ملتان اور راولپنڈی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کےمیچز کے دوران اسٹیڈیمزمیں "ہاوس فل” دیکھا جارہا ہے۔

    اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس دوران 22 فروری کو ڈبل ہیڈر والے روزدونوں اسٹیڈیمز میں "ہاؤس فل” رہا تھا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 "مارچ میڈنس”:

    • مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعائیت حاصل کرسکتےہیں۔
    • طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے شناختی کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعائیتی نرخ پر خریدسکتے ہیں۔
    • یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔ لیگ کے کُل 21 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے۔
    • یہ پیشکش ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے لیے دستیاب نہیں ہوگی۔
    • یہ پیشکش صرف وی آئی پی اور پریمیئم معیار کی ٹکٹوں کے لیے ہے۔
    • ایونٹ کا مکمل شیڈول یہاں دستیاب ہے۔

  • دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 39،674 مریض صحتیاب ہوگئے، تشخیص اورعلاج کا سلسلہ جاری

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 39،674 مریض صحتیاب ہوگئے، تشخیص اورعلاج کا سلسلہ جاری

    دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کے باعث لوگ خوف کا شکار ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ اب اس وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں سے تقریباً نصف مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کےمجموعی طور پر 85 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 فیصد سے زائد یعنی 39 ہزار 674 افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے جا چکے ہیں جب کہ باقی 43 ہزار مریضوں میں سے 82 فیصد یعنی 35 ہزار 258 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 818 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔

    کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز چین میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 79 ہزار 257 ہے جب کہ دوسرے نمبر جنوبی کوریا میں 3 ہزار 150 اور اٹلی میں 889کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہلاکتوں کے حساب سے سب سے زیادہ چین میں 2 ہزار 835 لوگ ہلاک ہوئے جب کہ دوسرے نمبر پہ ایران ہے جہاں آج مزید 9 مریضوں کی ہلاکت کے بعد تعداد 43 ہو چکی ہے۔

    یاد رہے کہ دنیا کے 61 ممالک میں کورونا COVID-19 وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے بچنے کیلیے یہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں

    پاکستان میں اس وقت تک صرف دو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو کورونا وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ احتیاط کرکے اس وائرس سے بچا جا سکتا ہے۔

  • راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی کے درمیان میچ منسوخ ، اہم وجہ سامنے آگئی

    راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی کے درمیان میچ منسوخ ، اہم وجہ سامنے آگئی

    راولپنڈی :راولپنڈی میں یونائیٹڈ اور زلمی کے درمیان میچ منسوخ ، اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے سبب منسوخ کردیا گیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ مسلسل بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب منسوخ کردیا گیا۔بارش کے سبب میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہو سکا اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔میچ کی منسوخی کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی دونوں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ بھی بارش سے متاثر ہوا تھا اور بارش کی وجہ سے میچ کو 12اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھابارش سے ماتثرہ اس دلچسپ مقابلے میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

    پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر پانچ میچوں میں پانچ، پانچ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

  • بھیرہ۔۔۔سکول جانے والے 13 سالہ طالب علم کو آوارہ کتوں نے بھنھبوڑ ڈالا

    بھیرہ۔۔۔سکول جانے والے 13 سالہ طالب علم کو آوارہ کتوں نے بھنھبوڑ ڈالا

    بھیرہ۔۔۔سکول جانے والے 13 سالہ طالب علم کو آوارہ کتوں نے بھنھبوڑ ڈالا

    بھیرہ۔۔۔۔ 13 سالہ طالب علم صائم علی کو اوارہ کتوں نے نوچ نوچ کر چبا ڈالا۔پولیس ذرائع

    بھیرہ۔۔۔۔ قصبہ رتوکالا کا13سالہ صائم علی صبح سکول جا رہا تھا کہ کتوں نے اسے راستہ میں گھیر لیا۔ پولیس ذرائع

    بھیرہ۔۔۔۔۔کتوں کے نوچنے سے طالب علم کی لاش ناقابل شناخت ہو گئی۔ ھسپتال ذرائع

    بھیرہ۔۔۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئ
    ڈی سی آفس سرگودھا سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے آوارہ کتوں کو مارنے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں تین ہزار کتوں کو مارا گیا اس کی ذمہ داری کس پر ہے؟ ۔ اب بے چارے گھر والے کس پر الزام لگائیں۔لیکن ذمہ داران کو اس خوف ناک واقعہ سے سبق سیکھنا چاہیے ، اور ہر علاقے میں آوارہ کتوں کو مارا جائے ۔

  • پاکستان میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 4 ہوگئی

    پاکستان میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 4 ہوگئی

    اسلام آباد:پاکستان میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، تعداد 4 ہوگئی،اطلاعات کےمطابق کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔

    ملک میں کرونا وائرس کی تازہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران ملک میں مزید 2 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی۔انہوں نے کہا کہ نئے کیسز بھی سندھ اور وفاقی علاقے میں رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ میں منتقل کردیا ہے۔

    گزشتہ کیسز کے حوالے سے معاون خصوصی نے بتایا کہ دونوں مریض صحتیاب ہورہے ہیں جن میں سے ایک مریض کو جلد ہی اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔زائرین کے حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کرلی ہے کہ تفتان میں زائرین کو کیسے واپس لانا ہے، اب ہم بتدریج ایران سے زائرین کو واپس لا رہے ہیں۔

  • ‘بلوائیوں نے میرے اور بیٹیوں کے کپڑے پھاڑ دیے’: دہلی فسادات میں زندہ بچنے والی مسلمان خواتین کی دردناک آپ بیتیاں

    ‘بلوائیوں نے میرے اور بیٹیوں کے کپڑے پھاڑ دیے’: دہلی فسادات میں زندہ بچنے والی مسلمان خواتین کی دردناک آپ بیتیاں

    نئی دہلی :’بلوائیوں نے میرے اور بیٹیوں کے کپڑے پھاڑ دیے’: دہلی فسادات میں زندہ بچنے والے مسلمانوں کی دردناک آپ بیتیاں ، جس سے دل دہل جائیں ،اطلاعات کےمطابق نئی دہلی میں پچھلے چند دنوں سے ہندوانتہا پسندوں کی طرف سے مسلمانوں پرہونے والے مظالم کی دردناک کہانیاں سامنےآرہی ہیں،ذرائع کےمطابق اس حوالے سے مسلمان خواتین نے جس طرح اپنے دکھ درد بیان کیئے ہیں وہ سنے نہیں جاتے ،

    ایک سالہ خاتوں اپنا واقعہ بیان کرتی ہیں اورروتی جارہی ہیں، وہ کہتی ہیں کہ "ہم نے دوپٹے اپنے جسم کے گرد لپیٹے اور جان بچانے کے لیے پہلی منزل سے نیچے چھلانگ لگائی”۔ دہلی کے شمال مشرق میں واقع الہند اسپتال میں ایک 45 سالہ خاتون بدھ کی رات پیش آنے والے اس ڈراؤنے واقعے کو یاد کرتی ہیں اور بتاتی ہیں کہ کیسے انہوں نے اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ اس وقت جان پچائی جب بلوائی ان کے گھر میں داخل ہوئے اور انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا۔

    خاتون بتاتی ہیں کہ ان کی جان اس وقت بچی جب وہ ایک مسلم اکثریتی علاقے کی گلی میں داخل ہوئیں۔پُرنم آنکھوں کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ ‘میں اپنے گھر میں تھی جب مشتعل لوگ میں گھر میں گھسے۔ مجھے اور میری بیٹیوں کو جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور ہمارے کپڑے پھاڑ دیے گئے۔’

    وہ بتاتی ہیں کہ ہجوم نے ان کا مسلسل پیچھا کیا مگر جب انہیں ایک جاننے والے دکاندار ایوب احمد کے گھرمیں پناہ مل گئی تو وہ بھارتی درندے مایوس ہو کر وہاں سے چلا گئے۔’جب ہم احمد کے گھر میں پہنچے تو انہوں نے ہمیں کھانا فراہم کیا اور دیگر ضرورت کی چیزیں دیں اور پھر بعد میں الہند اسپتال پہنچایا۔۔۔وہ لوگ ہماری کی گلی کے تھے، میں انہیں پہنچاتی ہوں۔’

    ان خاتون کی طرح دہلی کے الہند اسپتال میں اور بھی کئی خواتین ہیں اورہر ایک کی کہانی ایسے ہی دل دہلا دینے والی ہے۔دہلی کے کراول نگر کے رہائشی 20 سالہ سلمان خان بتاتے ہیں کہ جب وہ منگل کے روز اپنے گھر کے قریب موجود تھے تو ایک ہجوم نے ان کے جسم پر کچھ کیمیکل پھینکا جس سے ان کی جِلد جل گئی۔

    ان کا کہنا ہے کہ ‘مجے کچھ نامعلوم افراد نے گھر کے قریب پکڑا اور میری پیٹھ پر تیزاب کی طرح کا محلول ڈالا۔۔مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا چیز تھی ۔ وہ گرم تھی اور جیسے ہی اسے مجھ پر ڈالا گیا تو میری جلد جلنے لگی۔سلمان کے مطابق انہیں رات 11 بجے پولیس نے اسپتال پہنچایا۔

    30 سالہ عقیل سیفی جو ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہیں، بتاتے ہیں کہ انہیں کچھ لوگوں نے گوکل پری کے علاقے میں تشدد کا نشانہ بنایا۔’جب میں منگل کی رات ساڑھے 8 بجے دفتر سے گھر آرہا تھا تو کچھ نامعلوم افراد نے میری موٹرسائیکل کو روکا اور جیسے ہی انہوں نے پیچھے بیٹھے میرے دوست کے سر پر ٹوپی دیکھی تو انہوں نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔۔میرے دوست کا نام بلال ہے اور وہ معذور ہے۔’

    عقیل کے مطابق تشدد سےان کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا جب کہ بلال کو بھی معمولی زخم آئے۔یاد رہے کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر انتہاپسند ہندؤں کے حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

  • امریکا نے شکست تسلیم کرلی،افغان طالبان سے امن معاہدے پردستخط ، 14 ماہ میں تمام امریکی افواج افغانستان سےنکل جائیں گی

    امریکا نے شکست تسلیم کرلی،افغان طالبان سے امن معاہدے پردستخط ، 14 ماہ میں تمام امریکی افواج افغانستان سےنکل جائیں گی

    دوحہ : امریکا نے افغانستان میں شکست تسلیم کرلی،افغان طالبان سے امن معاہدے پر دستخط ، 14 ماہ میں امریکی افواج مکمل انخلاء کریں گی،اطلاعات کےمطابق امریکا اور افغان طالبان کے درمیان 19 سالہ طویل جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی تقریب میں افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

    امریکا اورافغان حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج 14 ماہ میں مکمل انخلاء کریں گی اور یہ منصوبہ طالبان کی جانب سےامن معاہدےکی پاسداری سےمشروط ہوگا۔

    امریکا اور افغان طالبان کے درمیان اس امن معاہدے کے بعد افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات ہونے ہے جنہیں بین الافغان مذاکرات کہا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ نائن الیون واقعے کے چند ہفتے بعد امریکا نے ستمبر 2001 میں افغانستان پر حملہ کردیا تھا۔ اب تک اس جنگ میں 24 ہزار سے زائد امریکی فوجی مارے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں اس وقت تقریباً 14 ہزار کے قریب امریکی فوجی اور 39 ممالک کے دفاعی اتحاد نیٹو کے 17 ہزار کے قریب فوجی موجود ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد افغان جنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

     

     

    دوحہ کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوئےتقریب سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکااورطالبان دہائیوں سےجاری تنازعات کوختم کررہےہیں۔

    امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ تاریخی مذاکرات کی میزبانی پر امیرِ قطر کے شکرگزار ہیں۔

    مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ طالبان اور امریکا کے درمیان امن ڈیل سے افغانستان میں امن قائم ہوگا، اگر طالبان نے امن معاہدے کی پاسداری کی تو عالمی برادری کا رد عمل مثبت ہوگا۔

    تقریب سے خطاب میں افغان طالبان کے رہنما ملا عبدالغنی بردار نے کہا کہ اسلامی امارات امریکا کے ساتھ معاہدے پر عمل درآمد کا عزم کیے ہوئے ہے۔

    ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ ہم تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، تمام افغان گروپس کو کہتا ہوں کہ ایک مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے اکٹھے ہوں۔

    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والا معاہدہ نہ صرف تاریخی بلکہ افغانستان میں امن، سلامتی اور خوشحالی کی جانب بہترین سنگ میل ثابت ہو گا۔

    دوحہ امن معاہدے سے نہ صرف امریکا اور طالبان کے درمیان انیس سالہ جنگ کا خاتمہ ہوگا بلکہ پاکستان سمیت خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہوگی۔

    دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان میں مکمل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے گا، معاہدے کے فالو اپ میں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مستقل قیام امن کے لیے مذاکرات ہوں گے۔

    امریکا اور طالبان کے درمیان 2018 سے جاری مذاکرات کے کئی کامباب اور ناکام ادوار ہوئے، ان مذاکرات کے نتیجے اور طرفین کی طرف سے امن کی خواہش کے نتیجے میں دوحہ میں افغان امن معاہدے پر امریکا اور طالبان کے دستخط در اصل معاہدے کے سہولت کار پاکستان کے بیانیے کی فتح ہے جس میں پاکستان کہہ چکا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

  • ملتان بن گیا سلطان ، اپنے شہرکودوسری بارخوش کردیا :روسو کی ریکارڈ ساز سنچری، گلیڈی ایٹرز کو شکست

    ملتان بن گیا سلطان ، اپنے شہرکودوسری بارخوش کردیا :روسو کی ریکارڈ ساز سنچری، گلیڈی ایٹرز کو شکست

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں رلی روسو کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

    ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز جیمز ونس اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو 23رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد ذیشان 8رنز بنا کر نسیم شاہ کی وکٹ بن گئے۔جیمزونس اور کپتان شان مسعود نے اسکور کو 40تک پہنچایا ہی تھا کہ انگلش بلے باز کی 6چوکوں سے مزین 29رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

    گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ معین علی اس مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے اور بین کٹنگ کو چوکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد رلی روسو کی وکٹ پر آمد ہوئی اور انہوں نے میدان میں آتے ہی کھیل کا نقشہ بدل دیا۔

    کولپاک معاہدہ کرنے والے جنوبی افریقی بلے باز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا اور وکٹ کے چاروں اطراف چھکے اور چوکوں کی بارش کردی۔مایہ ناز بلے باز نے صرف 23گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی لیکن نصف سنچری کے بعد انہوں نے مزید جارحانہ انداز اپناتے ہوئے سنچری کی جانب پیش قدمی کی۔

    ایک موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ سلطانز میچ میں صرف 150رنز ہی بنا سکیں گے لیکن رلی روسو کے لاٹھی چارج اور کپتان شان مسعود کے ہمراہ 139رنز کی شراکت کی بدولت انہوں نے اپنی ٹیم کے بڑے مجموعے کی راہ ہموار کی۔

    شان مسعود 2 گیندوں پر 46رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے لیکن دوسرے اینڈ سے روسو نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے صرف 43گیندوں پر سنچری اسکور کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔رلی روسو کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گلیڈی ایٹرز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے ٹیم کو 57رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔شین واٹسن لیگ میں پہلی مرتبہ فارم میں نظر آئے البتہ روئے پوری اننگز کے دوران جدوجہد کرتے رہے اور بالآخر 27گیندوں پر 30رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    شین واٹسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسن علی کے ہمراہ دوسری وکٹ کے لیے 41رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد احسن 14 اور اعظم خان 6رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔شین واٹسن نے بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ایسا لگتا تھا کہ شائقین کرکٹ کو ایک ہی میچ میں دوسری سنچری دیکھنے کا موقع بھی مل جائے گا لیکن عمران طاہر نے 80رنز بنانے والے واٹسن کی اننگز کا خاتمہ کر کے اپنی ٹیم کی فتح کے امکانت روشن کر دیے۔

    اس کے بعد گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بلے باز اختتامی اوورز میں ملتان سلطانز کی جانب سے کرائی گئی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا اور وہ مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 169رنز ہی بنا سکے۔

    ملتان سلطانز نے میچ میں 30رنز سے کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ان کے پوائنٹس کی تعداد 8ہو گئی ہے۔پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے والے رلی روسو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قبل ازیں ایونٹ کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم گزشتہ روز اچھی بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ ابھی تک بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے لیکن ہم ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے فائنل الیون میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں سلطانز نے روی بوپارہ کی جگہ جیمز ونس کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بلاول بھٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    گلیڈی ایٹرز نے ٹائمل ملز کی جگہ انور علی اور احمد شہزاد کی جگہ احسان علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، رلی روسو، جیمز ونس، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلاول بھٹی، عمران طاہر، محمد الیاس اور محمد عرفان

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، شین واٹسن، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، انور علی، سہیل خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین

  • دنیا کومعلوم ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر امریکا طالبان امن معاہدہ ممکن نہ تھا، شاہ محمود

    دنیا کومعلوم ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر امریکا طالبان امن معاہدہ ممکن نہ تھا، شاہ محمود

    اسلام آباد:دنیا کومعلوم ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیر امریکا طالبان امن معاہدہ ممکن نہ ہوتا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں امن معاہدے کو بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ دنیا جانتی ہے کہ یہ امن معاہد ہ پاکستان کی مدد کے بغیرناممکن تھا۔امریکا طالبان امن معاہدے پر دستخط ، 14 ماہ میں امریکی افواج مکمل انخلاء کریں گی

    وزیرخارجہ نے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امن معاہدہ افغانستان میں قیام امن اور مفاہمت آگے بڑھانے میں ایک اہم پیش قدمی ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغان طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

    شاہ محمود نے کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کے بعد بین الافغان مذاکرات کا آغاز ممکن ہوسکے گا، افغان جماعتیں اب پائیدار امن و استحکام کے لیے جامع سیاسی سمجھوتہ کریں گی جبکہ افغانستان کو تعمیر نو کے لیے عالمی برادری کی ضرورت ہوگی۔

    قبل ازیں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ میں آج بہت خوش ہوں، جو کچھ آج دیکھا، اس کے لیے ہم نے برسوں کا سفر طے کیا، آج کا دن تاریخی ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ معاہدہ پورے خطے میں امن کا باعث بنےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کے بغیریہ امن معاہدہ ممکن نہ ہوتا۔

    دوسری جانب دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق افغانستان میں پائیدار امن اوراستحکام کے لیے افغان عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور طالبان معاہدے نے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کو درست ثابت کیا ہے، پاکستان پرامن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔خیال رہے کہ خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک تقریب کے دوران افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہد ہوا ہے۔

    افغان طالبان کی جانب سے ملا عبدالغنی برادر اور امریکاکی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے معاہدے پر دستخط کیے۔دوحہ معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔