Baaghi TV

Author: +9251

  • عدلیہ کی عزت مقصود ہے توفواد چوہدری کوسزادینی پڑے گی ، پشاورہائی کورٹ میں درخواست

    عدلیہ کی عزت مقصود ہے توفواد چوہدری کوسزادینی پڑے گی ، پشاورہائی کورٹ میں درخواست

    پشاور:عدلیہ کی عزت مقصود ہے توفواد چوہدری کوسزادینی پڑے گی،پشاورہائی کورٹ میں 7 بڑوں کی نااہلی کی درخواست دائر کردی گئی،اطلاعات کے مطابق فواد چوہدری ججز اورعدالتوں کی توہین اورتضیحک کرنے کے عادی،عدلیہ کی عزت مقصود ہے توفواد چوہدری کوسزادینی پڑے گی ،پشاورہائی کورٹ میں درخواست،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے ایک ممتاز قانون دان سینیئروکیل عزیزالدین کاکا خیل نے آج پشاورہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں فواد چوہدری کو عدالتی نظام کی توہین اورتضیحک کا ذمہ دارقراردے کرتوہین عدالت کی کاروائی کا کہا ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق پشاور ہائی کورٹ کے سینیئروکیل سید عزیزالدین کاکا خیل نے یہ درخواست پشاورہائی کورٹ میں دائر کی ہے جس میں انہوں نے بہت سے اہم نقات کا حوالہ دیتے ہوئے فواد چوہدری کی طرف سے عدالتوں کی توہین اورتضحیک پرسزاسنانے کی درخواست کی ہے ، اس درخواست میں وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وفاقی وزیرقانون ڈاکٹرفروغ نسیم ،سابق اٹارنی جنرل انورمنصور،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان ،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اورچیئرمین پیمرا کو بھی توہین عدالت کی سزا کے لیے نامزد کیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق پشاور ہائی کورٹ میں‌دائر اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ یہ سارے لوگ سابق صدرجنرل پرویز مشرف کے معاملے میں عدالتی فیصلے کی بدنامی کے مرتکب ہوئے ، اس درخواست میں کہا گیا ہےکہ سابق صدرجنرل پرویز مشرف کی طرف سے آئین کومعطل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ سناتے ہوئے اسے غیرقانونی قراردیا تھا ،

    سید عزیزالدین کاکا خیل نے درخواست میں کہا ہےکہ عدالت عظمی کے لارجربینج کے حکم کےمطابق اوراس وقت کی وفاقی حکومت کی درخواست پرسابق صدرجنرل پرویز مشرف کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف مزید چھان بین کے لیے ایک خصوصی عدالت بھی قائم کی تھی


    سید عزیزالدین کی طرف سے کہا گیا ہےکہ 17 دسمبر2019 کو اس خصوصی عدالت نے اس عہد شکنی پرتفصیلی فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدرجنرل پرویز مشرف کوسزائے موت کا فیصلہ سنا دیا اوریہ کیس اپنے اختتام کو پہنچ گیا ،

    اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس وقت خصوصی عدالت کے جج موجودہ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہیں ، اس فیصلے کے خلاف دوجسٹس صاحبان نے اختلاف رائے بھی دیا تھا ،

    سید عزیزالدین کاکا خیل کہتے ہیں کہ اس فیصلے کے بعد معززجج کے خلاف ایک باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کردارکشی کی مہم شروع ہوگئی ، جس میں سرکاری ٹیلی ویژن سمیت اہم فورم بھی استعمال میں لائے گئے ،

    اس دوران ڈاکٹرفروغ نسیم جواس وقت سابق صدر کے وکیل تھے ان کیطرف سے بھی اس فیصلے کی وجہ سے معزز جج کی تضیک کی گئی ، ان کی کردارکشی کی گئی جوکہ سراسرایک توہین ہے

    سید عزیزالدین کاکاخیل نے اپنی درخواست میں عدالت سے کہا ہےکہ اس دوران جوخصوصی عدالت کے جج پشاورہائی کورٹ کی کردارکشی کرنے والے شخص تھے وہ موجودہ وفاقی وزیرفواد چوہدری ہیں جنہوں نے معزز جج ، عدالت اورقانون کی تضحیک کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ،

    سید عزیزالدین کاکا خیل نے اپنی درخواست میں کہا ہےکہ صرف یہ نہیں کہ اپنی زبان سے کردارکشی کی بلکہ اس سے آگے بڑھ کرباقاعدہ ایک دستاویزی شکل میں ٹویٹرپرپیغام پوسٹ کرکے پاکستان کے عدالتی نظام کی دھجیاں بکھیردیں

    آئین طور پرفواد چوہدری وزیراعظم کو جواب دہ ہیں لیکن عدالت کی تضیک پروزیراعظم نے بھی کوئی نوٹس نہیں لیا

    سید عزیزالدین کاکا خیل نے درخواست میں عدالتی نظام کی حقانیت کے بارے میں اہم تاریخی حوالوں کا بھی ذکرکیا اورکہا کہ خلیفہ وقت حضرت علی اپنے ماتحت کام کرنے والے قاضی کے خلیفہ وقت کے خلاف فیصلے پرسرتسلیم خم کردیتے ہیں ، برطانوی وزیراعظم چرچل جنگ کے دوران بھی عدالتوں کے احترام کا اعلان کرتا ہے توپھریہ کون ہوتے ہیں عدالتوں کی توہین کرنے والے

    سید عزیزالدین کاکا خیل نے عدالت سے درخواست میں کہا ہےکہ چونکہ یہ تمام افراد عدالتی فیصلے کی توہین کے مرتکب ٹھہرے ہیں لہٰذا ان تمام افراد کو ان کے عہدوں سے برطرف کرکے آئین کی توہین کی سزادی جائے

    سید عزی

  • فلائٹ کینسل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاک فضائیہ نے ملتان پہنچایا.

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں آج ملتان میں ہونے والا گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کا میچ پاکستان ائیر فورس کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد اور ملتان کے خراب موسم کی وجہ سے قومی ائیر لائن کے اے ٹی آر کی چارٹرڈ فلائٹ ملتان نہ جا سکی اور کھلاڑی مایوس کن انداز میں دوبارہ ہوٹل آگئے تھے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے شام 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ سے نہ اڑ سکی، کھلاڑی تین گھنٹے سے زائد وقت ائیر پورٹ پر انتظار کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہو گئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جمعرات کی شب میچ کھیلا تھا جبکہ جمعے کو دن بھر سفر کے انتظار میں رہے۔

    کوئٹہ کی ٹیم کو کئی گھنٹے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر انتظار کرنے کے بعد واپس ہوٹل آنا پڑا تھا جب کہ ہفتے کو فلائٹ کے ٹیک آف کے بعد اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    پاک فضائیہ کے خصوصی فلائٹ آپریشن کی وجہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان کے میچ سے ساڑھے تین گھنٹے پہلے ملتان پہنچ سکی اور پاکستان سپر لیگ کے میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے تعاون کے بغیر میچ کا انعقاد خطرے میں تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان ہوٹل میں چیک ان ہونے کے فورا بعد ملتان اسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔

    پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں ائیر فورس نے ہماری درخواست قبول کی،

    صبح نو بجے سی ون تھرٹی کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان پہنچی اور اسی فلائٹ کے ذریعے کراچی کنگز کو اسلام آباد لایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاک فضائیہ کی شکر گزار ہے جس نے قومی فریضے میں پی سی بی کی درخواست پر ہمیں سی ون تھرٹی فراہم کیا۔

    پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں ہونے والے میچ کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان ائیر فورس نے خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اسلام آباد سے ملتان پہنچایا جس کے بعد ہفتے کو ہونے والا میچ ممکن ہو سکا۔
    پی سی بی انتظامیہ نے کوئٹہ کو مختلف سینٹرز پر میچ کھلانے کی پالیسی اپنائی ہے لیکن موسم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    جمعے کو کھلاڑی دن بھر ہوٹل میں ملتان جانے کا انتظار کرتے رہے حالانکہ سڑک کے راستے سفر کیا جا سکتا تھا

  • ملتان اسٹیڈیم میں میچ کے دوران جہانگیرترین کی موجودگی میں :چینی چور”کے نعرے لگ گئے

    ملتان اسٹیڈیم میں میچ کے دوران جہانگیرترین کی موجودگی میں :چینی چور”کے نعرے لگ گئے

    ملتان:ملتان اسٹیڈیم میں میچ کے دوران جہانگیرترین کی موجودگی میں :چینی چور”کے نعرے لگ گئے، باغی ٹی وی کےمطابق ‏جہانگیر ترین کی موجودگی میں سٹیڈیم چینی چور کے نعروں سے گونج اٹھا ۔جو آگ تحریک انصاف نے دوسروں کے لئے لگائی تھی وہ اب ان تک پہنچ چکی ہے

    باغی ٹی وی کےمطاطق آج ملتان میں پی ایس ایل کے کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرخان ترین بھی موجود تھے ، اس دوران جب تماشائیوں کومعلوم ہوا کہ جہانگیرترین بھی میچ دیکھ رہے ہیں تواسٹیڈیم میں جہانگیرترین کے خلاف "چینی چور”کے نعرے لگنے شروع ہوگئے

    یاد رہےکہ پاکستان میں چینی بحران کا ذمہ دار اپوزیشن جہانگیرخان ترین کوٹھہرارہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی انگلی اٹھتی ہے تووہ سیدھی جہانگیرترین کی طرف اٹھتی ہے، آج پی ایس ایل کے اہم میچ میں اپنے ہی شہرمیں اس قسم کے نعروں سے جہانگیرترین کوبہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے

  • ملتان سلطانز کا اپنے شہر میں شاندارکھیل ، رلی روسو کی شاندارسنچری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 200 کا مشکل ہدف

    ملتان سلطانز کا اپنے شہر میں شاندارکھیل ، رلی روسو کی شاندارسنچری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 200 کا مشکل ہدف

    ملتان :ملتان سلطانز کا اپنے شہر میں شاندارکھیل ، رلی روسو کی شاندارسنچری ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 200 کا مشکل ہدف ،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر199 رنزبناکرکوئٹہ کے لیے مشکل ہدف 200 رنز کا دے دیا ،۔ملتان سلطانز نے تاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز جیمز ونس اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو 23رنز کا آغاز فراہم کیا
    .

    ملتان سلطانز کی طرف سے ریلی روسو نے شاندار کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی اور101 پرناٹ آوٹ واپس پولین کولوٹے ،ملتان سلطانز کے جنوبی افریقی بلے باز رلی روسو نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دے دیا۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 12ویں میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ہفتے کو جب رلی روسو میدان میں اترے تو ملتان سلطانز کی ٹیم کو تیزی سے رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا لیکن رلی روسو نے میدان میں آتے ہی بازی پلٹ دی۔

    نامور جنوبی افریقی بلے باز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 43 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    اس سے قبل میچ کے آغاز پر جیمزونس اور کپتان شان مسعود نے اسکور کو 40تک پہنچایا ہی تھا کہ انگلش بلے باز کی 6چوکوں سے مزین 29رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ معین علی اس مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے اور بین کٹنگ کو چوکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

    ملتان سلطانز نے اب تک بنائے ہیں۔اس سے پہلے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم گزشتہ روز اچھی بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ ابھی تک بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے لیکن ہم ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

    دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے فائنل الیون میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں سلطانز نے روی بوپارہ کی جگہ جیمز ونس کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بلاول بھٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    گلیڈی ایٹرز نے ٹائمل ملز کی جگہ انور علی اور احمد شہزاد کی جگہ احسان علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، رلی روسو، جیمز ونس، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلاول بھٹی، عمران طاہر، محمد الیاس اور محمد عرفان

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، شین واٹسن، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، انور علی، سہیل خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین

  • بائی پاس محبت کی شادی کا انجام ، لڑکی کی اپنے محبوب سے لڑائی ، زہریلی دوائی پی کرجان چھڑائی

    بائی پاس محبت کی شادی کا انجام ، لڑکی کی اپنے محبوب سے لڑائی ، زہریلی دوائی پی کرجان چھڑائی

    کراچی: بائی پاس محبت کی شادی کا انجام ، لڑکی کی اپنے محبوب سے لڑائی ، زہریلی دوائی پی کرجان چھڑائی ،اطلاعات کےمطابق محبت میں لڑائی نے لڑکی کی جان لے لی، شہر قائد میں لڑکی کی موت کے افسوس ناک واقعے کا معمہ حل ہو گیا۔

    ذرائع کے مطابق 26 فروری کو عباسی شہید اسپتال سے لڑکی کی لاوارث لاش ملنے کا معاملہ حل ہو گیا، ماڈل تھانہ لیاقت آباد کے ایس ایچ او لیاقت حیات نے 48 گھنٹوں کے اندر لڑکی کی موت کے اندھے کیس کا معمہ حل کر لیا۔

    پھروہی ہوا جوبائی پاس محبت میں ہوتا ہے ، لڑکی لڑکا اپنے والدین کوبائی پاس کرتےہوئے تعلقات استوارکرلیتے ہیں ، پھرخفیہ وعدے ہی راستہ کی رکاوٹ بن جاتے ہیں ،انتہا کوپہنچنے کے بعد دونوں میں سے کوئی واپسی کا راستہ اختیار کرتا ہے یا پھربائی پاس محبت میں دراڑ پڑجاتی ہے توپھرانجام یہی ہوتا ہے

    ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ معاملہ عشق میں لڑائی کے بعد خود کشی کا نکلا، عشق میں مبتلا مائرہ اور عدنان شادی کرنا چاہتے تھے، 26 فروری کو مائرہ اپنی دوست رمشہ کے ہم راہ کوہ نور گراؤنڈ عزیز آباد پہنچی، جہاں مائرہ اور عدنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر مائرہ نے زہریلی دوا پی لی۔

    پولیس کے مطابق عدنان مائرہ کو لے کر عباسی شہید اسپتال لے گیا، حمزہ اور حسیب نے بھی عدنان کی مدد کی، تاہم ڈاکٹروں کے جواب دینے پر مائرہ کو ٹرائمکس اسپتال جوہر آباد لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے مائرہ کو مردہ قرار دیا، جس پر تینوں لڑکے لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے، بعد ازاں پولیس نے لڑکی کی لاش کو دوبارہ عباسی شہید منتقل کیا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ عدنان نے اسپتال میں اپنا موبائل فون اور پتا بھی غلط لکھوایا تھا، پولیس عدنان کے پتے پر پہنچی تو وہاں مسجد تھی، عدنان اپنے دوستوں کی سمیں استعمال کر رہا تھا، لڑکی کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا تو انھوں نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا۔

    دریں اثنا، عزیز آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے مائرہ کی دوست رمشہ اور حمزہ کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ عدنان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • نئی دہلی: مسلمان دنیا چھوڑ سکتے ہیں لیکن نمازجمعہ نہیں ، شہید کی جانے والی مسجد میں فسادات کے دوران نماز جمعہ ادا کی

    نئی دہلی: مسلمان دنیا چھوڑ سکتے ہیں لیکن نمازجمعہ نہیں ، شہید کی جانے والی مسجد میں فسادات کے دوران نماز جمعہ ادا کی

    نئی دہلی : نئی دہلی: مسلمان دنیا چھوڑ سکتے ہیں لیکن نمازجمعہ نہیں ، شہید کی جانے والی مسجد میں فسادات کے دوران نماز جمعہ ادا کی ،اطلاعات کےمطابق بھارتی مسلمانوں نے گزشتہ روز ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں نذر آتش کی جانے والی مسجد میں پہلی نماز جمعہ ادا کی۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والے مسلم کش فسادات کے بعد دہلی کے حالات تاحال کشیدہ ہیں لیکن کشیدہ حالات کے باوجود مسلمانوں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے دہلی کے شمال مشرقی محلے نذر آتش کی جانے والی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔آر ایس ایس اور بی جے پی کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی مسجد کی چھت پر 180 مسلمانوں نے پیش امام کی اقتداء میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی۔

    نمازیوں میں سے ایک محمد سلیمان ہیں جن کا کہنا تھا کہ ‘اگر وہ ہماری مسجدوں کو نذر آتش کریں گے تو ہم انہیں دوبارہ تعمیر کرلیں گے اور دعا کریں گے، یہ ہمارا مذہبی حق ہے اور کوئی بھی ہمیں اس حق سے محروم نہیں کرسکتا’۔

    مسلمان جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد کی طرف جا رہے تھے تو آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اس کے باوجود ایک گلی سے ایک ہندو نے ‘جے شری رام’ کا نعرہ لگایا۔متعدد مسلمانوں نے غیر ملکی میڈیا ایجنسی کو بتایا کہ زیادہ تر مسلمانوں نے خود کو اپنے گھروں میں محسور کرلیا ہے تاکہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچ سکیں۔

    خیال رہے کہ حالیہ مسلم ہندو فسادات میں صرف دہلی میں‌ اب تک 45 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تعداد مسلمانوں کی ہے جبکہ ڈھائی سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

  • بدحواسی یا بدمعاشی ، شمالی کوریامیں کروناوائرس کےمریض کا علاج کرنے کی بجائے گولی ماردی گئی

    بدحواسی یا بدمعاشی ، شمالی کوریامیں کروناوائرس کےمریض کا علاج کرنے کی بجائے گولی ماردی گئی

    لندن :بدحواسی یا بدمعاشی ، شمالی کوریامیں کروناوائرس کےمریض کا علاج کرنے کی بجائے گولی ماردی گئی،اطلاعات کےمطابق شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئےمبینہ طور پرحکمران کم جانگ اُن کے حکم پرمہلک وائرس کے پہلےتصدیق شدہ مریض کو گولی ماردی گئی ہے۔

    انٹرنیشنل بزنس ٹائمزکےمطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ مریض کوگولی ماری گئی ہےتاہم ابھی تک مریض کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    شمالی کوریا کے ایک افسر کو مبینہ طور پر کرونا وائرس کے قرنطینہ نے نکل کر ایک عوامی حمام میں جانے کے جرم میں گولی مار دی گئی تھی۔ جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق یہ افسر گزشتہ دنوں چین سے واپس آیا تھا اور اسے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

    شمالی کوریا نے موقف اپنایا ہے کہ وہاں ابھی تک کرونا وائرس کا ایک بھی مصدقہ مریض موجود نہیں ہے، تاہم چند افراد پر شبہ کیاجا رہا ہے کہ ان میں کرونا وائرس کی علامات پائی جارہی ہیں۔

    شمالی کوریا نے عالمی ادارہ صحت کو مطلع کیا ہے کہ اس نے شبہ ہونے پر 141 افراد کا معائنہ کیا تھا مگر تمام کیس منفی نکلے۔ جبکہ جنوبی کوریا کے میڈیا نے اپنے بے نامی ذرائع کی بنیاد پر یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا میں کرونا وائرس کے کیس پائے گئے ہیں جن میں سے کچھ مہلک بھی تھے۔

  • ملتان سلطانز کے تین کھلاڑی آؤٹ، معین بھی پویلین لوٹ گئے 12ویں اورکے اختتام پر91 رنز

    ملتان سلطانز کے تین کھلاڑی آؤٹ، معین بھی پویلین لوٹ گئے 12ویں اورکے اختتام پر91 رنز

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ملتان سلطانز نے تاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز جیمز ونس اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو 23رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد ذیشان 8رنز بنا کر نسیم شاہ کی وکٹ بن گئے۔

    جیمزونس اور کپتان شان مسعود نے اسکور کو 40تک پہنچایا ہی تھا کہ انگلش بلے باز کی 6چوکوں سے مزین 29رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ معین علی اس مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے اور بین کٹنگ کو چوکا مارنے کے بعد اگلی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

    ملتان سلطانز نے اب تک 12اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 91رنز بنائے ہیں۔اس سے پہلے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم گزشتہ روز اچھی بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ ابھی تک بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے لیکن ہم ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

    دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے فائنل الیون میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں سلطانز نے روی بوپارہ کی جگہ جیمز ونس کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بلاول بھٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    گلیڈی ایٹرز نے ٹائمل ملز کی جگہ انور علی اور احمد شہزاد کی جگہ احسان علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، رلی روسو، جیمز ونس، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلاول بھٹی، عمران طاہر، محمد الیاس اور محمد عرفان

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، شین واٹسن، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، انور علی، سہیل خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین

  • فلائٹ کینسل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاک فضائیہ نے ملتان پہنچا کرمیچ کا وقت پرآغازممکن بنادیا

    فلائٹ کینسل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاک فضائیہ نے ملتان پہنچا کرمیچ کا وقت پرآغازممکن بنادیا

    ملتان :فلائٹ کینسل ہونے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاک فضائیہ نے ملتان پہنچا کرمیچ کا وقت پرآغازممکن بنادیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو میں آج ملتان میں ہونے والا گلیڈی ایٹرز اور سلطانز کا میچ پاکستان ائیر فورس کی وجہ سے ممکن ہو سکا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے راولپنڈی میں میچ کے بعد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے شام 7 بجے ملتان کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ سے فلائٹ اسلام آباد ائیرپورٹ سے نہ اڑ سکی، کھلاڑی تین گھنٹے سے زائد وقت ائیر پورٹ پر انتظار کرنے کے بعد دوبارہ اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہو گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جمعرات کی شب میچ کھیلا تھا جبکہ جمعے کو دن بھر سفر کے انتظار میں رہے۔

    کوئٹہ کی ٹیم کو کئی گھنٹے اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر انتظار کرنے کے بعد واپس ہوٹل آنا پڑا تھا جب کہ ہفتے کو فلائٹ کے ٹیک آف کے بعد اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اسلام آباد اور ملتان کے خراب موسم کی وجہ سے اے ٹی آر کی چارٹرڈ فلائٹ ملتان نہ جا سکی اور کھلاڑی مایوس کن انداز میں دوبارہ ہوٹل آگئے تھے۔

    پاک فضائیہ کے خصوصی فلائٹ آپریشن کی وجہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان کے میچ سے ساڑھے تین گھنٹے پہلے ملتان پہنچ سکی اور پاکستان سپر لیگ کے میچ کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے تعاون کے بغیر میچ کا انعقاد خطرے میں تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم ملتان ہوٹل میں چیک ان ہونے کے فورا بعد ملتان اسٹیڈیم روانہ ہو گئی۔

    پی سی بی ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل کو کامیاب بنانے میں ائیر فورس نے ہماری درخواست قبول کی، صبح نو بجے سی ون تھرٹی کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ملتان پہنچی اور اسی فلائٹ کے ذریعے کراچی کنگز کو اسلام آباد لایا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاک فضائیہ کی شکر گزار ہے جس نے قومی فریضے میں پی سی بی کی درخواست پر ہمیں سی ون تھرٹی فراہم کیا۔

    پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ملتان میں ہونے والے میچ کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان ائیر فورس نے خصوصی پرواز کے ذریعے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو اسلام آباد سے ملتان پہنچایا جس کے بعد ہفتے کو ہونے والا میچ ممکن ہو سکا۔

    پی سی بی انتظامیہ نے کوئٹہ کو مختلف سینٹرز پر میچ کھلانے کی پالیسی اپنائی ہے لیکن موسم کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔جمعے کو کھلاڑی دن بھر ہوٹل میں ملتان جانے کا انتظار کرتے رہے حالانکہ سڑک کے راستے سفر کیا جا سکتا تھا۔

    کوئٹہ کے مالک ندیم عمر ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے شیڈولنگ پر اعتراض کر چکے ہیں۔ہفتے کی دوپہر دو بجے کوئٹہ اور ملتان کا میچ ہونا تھا لیکن منتظمین نے کھلاڑیوں کے آرام کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔

  • بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کے خلاف پرامن مظاہروں میں 79 دنوں میں 79 بے گناہ شہری ماردیئے گئے

    بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کے خلاف پرامن مظاہروں میں 79 دنوں میں 79 بے گناہ شہری ماردیئے گئے

    نئی دہلی :بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے نفاذ کے خلاف پرامن مظاہروں میں 79 دنوں میں 79 بے گناہ شہری ماردیئے گئے ،اطلاعات کےمطابق بھارت میں شہریت کا متنازع قانون منظور ہونے کے بعد سے 79 دنوں کے دوران پرتشدد واقعات میں 79 افراد ہلاک ہوگئے۔ان میں 75 سے زائد مسلمان شہید ہوئے

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ نے 11 دسمبر 2019 کو سٹیزن ترمیمی ایکٹ کو منظور کیا جس کے بعد سے 79 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے پر تشدد واقعات میں 79 افراد جان سے گئے۔

    دی ہندو کے مطابق سٹیزن ایکٹ امینڈمنٹ (سی اے اے) کی منظوری کے بعد،بنگال میں 3 آسام میں 6، بہارمیں 2،کیرالہ میں 2 اتر پردیش میں 19، کرناٹکا میں 2 اور حالیہ دنوں میں نئی دہلی فسادات میں 45 افراد ہلاک ہوئے۔

    اس کے علاوہ اترپردیش، کیرالا، تامل ناڈو، مہاراشٹرا، بہار، مغربی بنگال، مدھیا پردیش، راجستھان، گجرات اور تلنگانا سمیت ملک بھر میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ شہریت کے متنازع قانون کے خلاف نئی دہلی میں ہونے والے احتجاج پر گزشتہ ہفتے پولیس اور بے جی پی کے غنڈوں نے حملہ کیا جس کے بعد دارالحکومت کے شمال مشرقی علاقوں میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے جن میں مسلمانوں کی املاک سمیت مساجد کو نشانہ بنایا جب کہ مسلمانوں کو شناخت کرکے انہیں قتل کیا گیا۔