Baaghi TV

Author: +9251

  • ملتان سلطانزٹاس جیت گئی اب میچ جیتنے کےلیے  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

    ملتان سلطانزٹاس جیت گئی اب میچ جیتنے کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری

    ملتان :ملتان سلطانزٹاس جیت گئی اب میچ جیتنے کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ، باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے 12ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے اور ہم گزشتہ روز اچھی بیٹنگ کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ ابھی تک بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے لیکن ہم ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔دونوں ٹیموں نے میچ کے لیے فائنل الیون میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں سلطانز نے روی بوپارہ کی جگہ جیمز ونس کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بلاول بھٹی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

    گلیڈی ایٹرز نے ٹائمل ملز کی جگہ انور علی اور احمد شہزاد کی جگہ احسان علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں سرفہرست ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، رلی روسو، جیمز ونس، ذیشان اشرف، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، بلاول بھٹی، عمران طاہر، محمد الیاس اور محمد عرفان

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احسن علی، جیسن روئے، شین واٹسن، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، انور علی، سہیل خان، نسیم شاہ اور محمد حسنین

    اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بولنگ کا فیصلہ کرتے۔

    کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ آج احمد شہزاد کی جگہ احسن علی ٹیم میں شامل ہیں جب کہ ٹائمل ملز کی جگہ انور علی پرفارم کریں گے۔

  • ویمنز  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان معرکہ کب ہوگا ، اعلان کردیا گیا

    ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان معرکہ کب ہوگا ، اعلان کردیا گیا

    سڈنی:ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان معرکہ کب ہوگا ، اعلان کردیا گیا ،باغی ٹی وی کےمطابق آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں یکم مارچ بروز اتوار کو سڈنی کے شوگراؤنڈ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔گروپ بی میں شامل دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔

    جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم ایونٹ میں تاحال کھیلے گئے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے۔دوسری طرف قومی خواتین کرکٹ ٹیم تاحال ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، جس میں سے ایک میں اسے کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن ہوجائیں گے۔جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم سے میچ کے بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو قدرے کمزور حریف تھائی لینڈ سے مقابلہ کرنا ہے۔دوسری طرف جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف کامیابی کی صورت میں براہ راست سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیموں کے درمیان گذشتہ سال کھیلی گئی پانچ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے جیتا تھا۔گذشتہ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 33 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلنے والی عالیہ ریاض پرامید ہیں کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    عالیہ ریاض:

    تجربہ کار آلراؤنڈر عالیہ ریاض کا کہنا ہے کہ قومی خواتین کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی مگر وہ پرعزم ہیں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ٹیم کی کارکردگی میں واضح فرق دیکھا جاسکے گا۔

    عالیہ ریاض نے کہا کہ قومی خواتین کرکٹ نے گذشتہ سال جنوبی افریقہ کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر کھیلی گئی سیریز میں ٹف ٹائم دیا تھا، لہٰذا قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ میں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے میدان میں اترتے وقت پراعتماد ہوگی۔

    تجربہ کار آلراؤنڈر نے کہا کہ وہ اچھی فارم میں ہیں اور انہیں امید ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں وہ بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گی۔

    اسکواڈ:

    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

    آفیشلز:

    سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔

    شیڈول:

    یکم مارچ بروزاتوار: پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنزبمقام سڈنی
    3 مارچ بروزمنگل: پاکستان ویمنز بمقابلہ تھائی لینڈ ویمنزبمقام سڈنی

  • کورونا وائرس: اسلام آباد ائیر پورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا

    کورونا وائرس: اسلام آباد ائیر پورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا

    اسلام آباد: کورونا وائرس: اسلام آباد ائیر پورٹ پر جدید تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات مزید تیز کردیے جس کے تحت اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے لیے جدید تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق اسلام آباد کے ایئرپورٹ پرجدید تھرمل اسکینرکی تنصیب پڑوسی ملک ایران اور افغانستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد کی گئی ہے، تاکہ اس وائرس کے پھیلاو کوروکا جاسکے۔

    2 روز قبل کراچی اور اسلام آباد سے دو کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد سے حکومت پاکستان نے وائرس سے بچاؤ کے لیے کمر کس لی ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت تمام غیر ملکی مسافروں کی ائیرپورٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل ارائیول پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے جدید آٹو میٹک تھرمل اسکینر نصب کردیا گیا ہے۔جدید تھرمل اسکینر خود کار طریقے سے بخار اور فلو کو چیک کرتا ہے، اس سے کم وقت میں زیادہ مسافروں کی اسکیننگ کی جاسکے گی۔

  • کرونا وائرس :مکۃ المکرمہ اورمدینۃ المنورہ میں کن ممالک کےکون کون سے شہری داخل نہیں ہوسکیں گے، سعودی عرب نے اعلان کردیا

    کرونا وائرس :مکۃ المکرمہ اورمدینۃ المنورہ میں کن ممالک کےکون کون سے شہری داخل نہیں ہوسکیں گے، سعودی عرب نے اعلان کردیا

    ریاض :کرونا وائرس کا خطرہ : مکۃ المکرمہ اورمدینۃ المنورہ میں کون کون داخل نہیں ہوسکے گا ، سعودی عرب نے اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر سعودی عرب نے سیاحتی ویزوں پر سات خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر پابندی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کئے جارہے ہیں ، وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سات خلیجی ممالک کے باشندوں کی مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں داخلے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں ایران ، چین، اٹلی، کوریا، جاپان، سنگاپور اور قازقستان شامل ہیں۔

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موجود ایسے خلیجی شہری جو 14 دن کے طبی جانچ کے عمل سے گذر چکے ہوں اوروہ کرونا وائرس سے محفوظ ہو، انہیں مکہ اور مدینہ میں داخلے کی اجازت ہوگی۔اس سے پہلے عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھی سعودی عرب کی حکومت نے چند ممالک کے شہریوں پرپابندی عائد کردی تھی

    سیاحتی ویزوں کے حوالے سے وزارت سیاحت کا کہنا تھا کہ کہ جن سات ممالک پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے ان کےعلاوہ دیگر ممالک سے سیاحتی ویزوں کا اجرا حسب معمول جاری ہے تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر سیاح کو مکہ اور مدینہ میں جانے کی اجازت نہیں۔وزارت سیاحت نے کہا اس پابندی کا مقصد شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت ہے، تاکہ لوگوں کو نئے کورونا وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے۔

  • کرونا وائرس: تہران میں کشمیری طلبا پھنس گئے، شدید پریشانی کا شکار

    کرونا وائرس: تہران میں کشمیری طلبا پھنس گئے، شدید پریشانی کا شکار

    تہران :کرونا وائرس: تہران میں کشمیری طلبا پھنس گئے، شدید پریشانی کا شکار،تفصیلات کےمطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر تشویش پائی جارہی ہے اورصحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے باعث کا خوف دنیا بھر میں بڑھ رہا ہے۔

    یہ مرض ایسٹونیا ، ڈنمارک ، جارجیا ، برازیل ، پاکستان ، سویڈن ، ناروے ، یونان ، رومانیہ اور الجیریا کے علاوہ یورپ اور مشرق وسطی میں بھی تیزی سے پھیل گیا ہے۔ایران میں سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے تازہ اعداد و شمار میں 141 تصدیق شدہ واقعات 22 اموات ہوئی ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق بھارت اپنے شہریوں کو متاثرہ ممالک سے نکالنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن ایران میں کشمیری طالب علم پریشانی اور گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔وہ حالیہ کورونا وائرس کی وجہ سے سے ایران کو چھوڑنا چاہتے ہیں اور جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

    تہران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز سے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کرنے والے سرینگر کے بہت سے طلبا نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سفارت خانہ ہمیں یہاں سے نکالے لیکن ہماری درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جارہا۔ہم 200 سے زیادہ طالب علم ہیں۔ ہمارے والدین پریشان ہیں۔ اور ہم اپنے کمروں تک محدود ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایران میں ہندوستانی سفارتخانے کو بھیجے گئے ای میل کا جواب دیتے ہوئے یہ کہا گیا کہ انہوں نے ہماری درخواست ایرانی سفارتخانے کو بھیج دی ہے۔ہم نے ٹکٹ بھی بک کروالئے تھے لیکن وہ منسوخ ہوگئے۔طلبا کا کہنا ہے کہ ہمارے والدین پریشان ہیں۔ یونیورسٹی بند ہے ، امتحانات منسوخ کر دئے گئے ہیں۔ ہمیں پروازوں کے لئے ٹکٹس کی بکنگ میں بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

    ایک اور طالب علم نے بتایا کہ ہم سب کو انخلا کے بارے میں بھارتی حکومت کے باضابطہ بیان کا انتظار ہے۔ میں نے ہندوستانی سفیرکے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئیٹ کیا تھا لیکن اس کا جواب نہیں دیا گیا۔
    القمرآن لائن کے مطابق ڈی سی ، سری نگر ، ڈاکٹر شاہد چودھری نے تہران میں ہندوستانی طلبا کو ہندوستانی سفارتخانے کی ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کے لئے ٹویٹ کیا تھا۔

  • وزیراعظم کے لشکرمیں پھراضافہ ہوگیا ، تانیہ ایدریس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    وزیراعظم کے لشکرمیں پھراضافہ ہوگیا ، تانیہ ایدریس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی

    اسلام آباد:وزیراعظم کے لشکرمیں پھراضافہ ہوگیا ، تانیہ ایدریس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا دیا گیا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق تانیہ ایدرس کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا ہے جن کی تعیناتی کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    تانیہ ایدرس سنگاپور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں تھی۔خیال رہے کہ انہیں گزشتہ سال دسمبر میں ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کا ہیڈ بنایا گیا تھا اور اب وہ معاون خصوصی ہوں گی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی سے عوام کوریلف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے، مبشرلقمان نے عوام کوخوشخبری سنادی

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی سے عوام کوریلف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے، مبشرلقمان نے عوام کوخوشخبری سنادی

    لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی سے عوام کوریلف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے، مبشرلقمان نے عوام کوخوشخبری سنادی ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے صف اول کے سنیئرصحافی ، تجزیہ نگارمبشرلقمان نے عوام کوریلیف کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہےکہ اگلے چند دنوں تک عوام بھی سکھ کا سانس لیں گے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرمبشرلقمان نے عوام کوخوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخراب عوام کوریلیف ملنے کی امید پیدا ہوگئی ہے، انہوں نے کہا ہےکہ امید ہے کہ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں خاطرخواہ کمی کرنے سے مہنگائی میں ضرور کمی ہوگی اورعوام کوتکلیف کے بعد آسانی ملے گی جو کہ پاکستان اوراہل پاکستان کے لیے ایک بہت اچھی بات ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق سنیئر صحافی حسب عادت جب بھی قوم کے نام کوئی اہم پیغام گوش گزارکرنا ہوتا ہے مختصرانداز میں ٹویٹرکے ذریعے آگاہ کردیتے ہیں، اس پیغام میں بھی ان کا کہنا ہےکہ وہ امید رکھتے ہیں کہ اب عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائے گا

  • چینی عیسائیت قبول کرلیں ، کرونا سے جان چھوٹ جائے گی ، عیسائی پادری کی عجیب منطق

    چینی عیسائیت قبول کرلیں ، کرونا سے جان چھوٹ جائے گی ، عیسائی پادری کی عجیب منطق

    بینجنگ :چینی عیسائیت قبول کرلیں ، کرونا سے جان چھوٹ جائے گی ، یورپ کے عیسائی عیسائی پادری کی منطق ، چین میں جنم لینے والے کرونا وائرس اورپھراس سے جس طرح اموات کا سلسلہ شروع ہوا ہے، دنیا کو ہلاکررکھ دیا ہے،دوسری طرف بعض عیسائی مذہب سے تعلق رکھنےوالے مذہبی رہنماوں نے اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھانے کےلیے لوگوں کونئے مشورے دینے شروع کردیئے ہیں‌

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین میں عیسائی کمیونٹی کےسب سے بڑے پادری رک وائلز جو کہ پہلے ہی متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں نے کہا ہے کہ چینی لوگ عیسائیت قبول کرلیں گے توکرونا وائرس سےان کی جان چھوٹ جائے گی

    رک وائلز نے چین کی کیمونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چین کوعیسائیت کےتابع کرلیں آپ کی کرونا وائرس سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے جان چھوٹ جائے گی ، عیسائیت قبول کرنے سے جوغلطیاں سرزد ہوئی ہیں اورجوگناہ کیئے ہیں وہ بھی ختم ہوجائیں گے ،

    چینی عیسائی پادری کے اس بیان کےبعد چین میں ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا بہرکیف اس عیسائی پادری نے اپنے ویڈیوپیغام میں اس عزم کو دہرایا ہے کہ چینیوں کے لیے بہتریہی ہے کہہ وہ عیسائیت قبول کرلیں اورکرونا وائرس سے بچ جائیں

  • سرگودھا:پولیس عوام رابطہ مہم کے تحت ضلع بھر کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

    سرگودھا:پولیس عوام رابطہ مہم کے تحت ضلع بھر کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

    سرگودھا:پولیس عوام رابطہ مہم کے تحت ضلع بھر کی مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر سرگودہا پولیس کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں جاکر عوامی مسائل جاننے اور انکے حل کے لیے فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں تاکہ ہر سطح پر دادرسی کی جاسکے۔اس موقع پر ڈی پی او عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ ہر جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے جہاں پر پولیس کو ان سے گھل ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مدد ملتی ہے۔ ضلع بھر کی30سے زائد مساجد کے اندر جاکر متعلقہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

  • سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا ڈی پی او او عمارہ اطہر اور ڈی سی عبداللہ نیئر شیخ کی طرف سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد
    سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ کیطرف سے تھانہ جھال چکیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ یہاں آنے کا آپ کی شکایات اور مسائل کو سننا اور اس بارہ میں تجاویز زیر غور لانا ہے اس سے مسائل کی نشاندہی اور ان کوبروقت حل کرنے میں بھی آسانی ہوتی ہے آپ اور ہم ملکر ہی پرامن معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے لوگوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری احکامات صادر کیے جبکہ ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نیئر شیخ نے جملہ مسائل کے حل کی یقینی دہانی کرائی۔