Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا وائرس نے محبتیں بھی چھین لیں : کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے  کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا

    کرونا وائرس نے محبتیں بھی چھین لیں : کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا

    لندن :کرونا وائرس نے محبتیں بھی چھین لیں : کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہاتھ ملانے سے روک دیا گیا،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے پریمئیر لیگ ’کلب نیوکاسل یونائیٹڈ‘ نے کلب میں لوگو ں کو آپس میں ہاتھ ملانے سے روک دیا۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ’نیو کاسل یونائیٹڈ‘ کے منیجر اسٹیو بروس نے بتایا کہ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کلب کے کھلاڑیوں کے آپس میں ہاتھ ملانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اسٹیو بروس نے بتایا کہ یہاں ایک رسم ہے کہ صبح کلب آنے کے بعد سب ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں، لیکن اب ہم نے ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اس پر پابندی عائد کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی باقی لوگوں جیسے ہی ہیں، لیکن شکر ہے کہ ہمیں یہاں ایک ماہر ڈاکٹر مل گئے ہیں جو ہمیں آگاہ کرتے رہیں گے کہ ہمیں کیا کرتے رہنا ہے۔ہم بھی بس باقی تمام لوگوں کی طرح ٹی وی سے چپکے رہتے ہیں، دیکھتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے اور بس دعا کرتے ہیں کہ اس وائرس سے ملک میں صورتحال مزید بدتر نہ ہو‘۔

    خیال رہے کہ چین سے پھیلنے والے اس پُراسرار کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والے’اسپورٹس ایونٹس‘ بھی بہت متاثر ہورہے ہیں۔’یووینٹس‘ اور ’انٹر میلان‘ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ان میں سے ایک ہے جو اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے بند دروازوں کے پیچھے کھیلا جائے گا۔

    اس کے علاوہ سوئس گورنمنٹ نے بھی بروز جمعہ اعلان کیا کہ ملک میں منعقد ہونے والے تمام ایونٹس منسوخ کردیے ہیں جن میں 1 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لینا تھا۔اس کے علاوہ سائیکلنگ میں اطالوی ٹیم کے دو اسٹاف ممبران میں وائرس کی تصدیق کے بعد متحدہ عرب امارات ٹور معطل کردیا گیا ہے۔

  • بسمہ معروف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 سے باہرہوگئیں ، کس وجہ سے ایونٹ سے باہرہوئیں اہم وجہ سامنے آگئی

    بسمہ معروف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 سے باہرہوگئیں ، کس وجہ سے ایونٹ سے باہرہوئیں اہم وجہ سامنے آگئی

    لاہور:بسمہ معروف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 سے باہرہوگئیں ، کس وجہ سے ایونٹ سے باہرہوئیں اہم وجہ سامنے آگئی ،باغی ٹی وی کےمطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 سے باہر ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کےمطابق ایونٹ کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوگیا ہے۔اس میچ میں‌ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ جمعہ کو کینبرا میں کھیلا گیا۔ میچ میں انگلینڈ نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پی سی بی نے بسمہ معروف کی جگہ ناہیدہ خان کا نام بطور متبادل کھلاڑی تجویز کیا ہے۔ ناہیدہ خان کے نام کی منظوری ایونٹ ٹیکنکل کمیٹی دے گی۔ بسمہ معروف کی عدم موجودگی میں جویریہ خان ایونٹ میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

    بسمہ معروف ہفتہ کو پاکستان ویمنز اسکواڈ کے ہمراہ سڈنی روانہ ہوں گی جہاں کرکٹ آسٹریلیا کےآرتھوپیڈک سرجن ان کی سرجری کریں گے۔انگلینڈ کے خلاف میچ میں بسمہ معروف نے 4 رنز اسکور کیے تھے۔ میچ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 159 رنز کے تعاقب میں 116رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    ایونٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنا اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ایونٹ کےسیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو جنوبی افریقہ اور پھر تھائی لینڈ کے خلاف میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔

    – ENDS –

  • سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی

    سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی

    سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین پر مشاورت کے لیے وفاقی حکومت نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی . اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عامر عظیم باجوہ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق کمیٹی سول سوسائٹی اور ٹیکنالوجی کی کمپنیوں سے قوانین پرمشاورت کرے گی۔ سوشل میڈیا قوانین پر مشاورت کا عمل 2 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔سوشل میڈیا سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری، بیرسٹرعلی ظفر،ڈاکٹر ارسلان خالد اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔
    واضح‌ رہے کہ پاکستان نے سوشل میڈیا کو ریگولرائیز کرنے کے لئے قوانین بنانے بارے پروگرام بنایا اور سوشل میڈیا سائٹس کو کہا کہ وہ پاکستان میں اپنا دفتر بنائیں اگر وہ دفتر نہیں بنائیں گی تو انہیں بند کر دیا جائے گا جس پر فیس بک ، گوگل، ٹویٹر نے متحد ہو کر پاکستان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اس کام کے لئے مجبور کیا گیا تو وہ پاکستان کو چھوڑ دیں گے اور 70 ملین انٹرنیٹ صارفین کو موجودہ ڈیجیٹل دور میں تاریکی میں چھوڑ دیں گے

    نیویارک ٹائمز میں انڈین رپورٹر کی شائع شدہ خبر کے مطابق ایشیا انٹرنیٹ کولیشن نامی کمپنی کے ذریعے سوشل کمپنیوں نے متحد ہو کر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا جس مین پاکستان کو تنبیہ کی گئی کہ اگر اس نے ایسا کیا تو قواعد کے مطابق اے آئی سی ممبروں کو پاکستانی صارفین اور کاروباری اداروں کو اپنی خدمات کی فراہمی کرنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ اس حوالہ سے پاکستان میں عوامی رد عمل،شہری آزادی کے دباؤ اور سوشل سائٹس کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کی دھمکی کے بعد پاکستانی حکومت اس فیصلے سے پسپا ئی پر مجبور ہو ئی. قانون کتابوں میں لکھے ہوئے ہیں، پاکستانی عہدیداروں نے رواں ہفتے اس حوالہ سے قانون پر نظر ثانی کرنے اور سول سوسائٹی، اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مشاورت کا وعدہ کیا ہے

  • سوشل میڈیا رولز پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل،کون ہوں گے اس کمیٹی کے ممبران ، تفصیل آگئی

    سوشل میڈیا رولز پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل،کون ہوں گے اس کمیٹی کے ممبران ، تفصیل آگئی

    اسلام آباد : سوشل میڈیا رولز پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم کی ہدایت پر کمیٹی تشکیل،اطلاعات کےمطابق پاکستان میں سوشل میڈیا کوحکومتی کنٹرول میں لانے کے حوالے سے حکومتی کوششیں جاری ہیں ، اس حوالے سے آج وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا رولز پر مشاورت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    سوشل رولز پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لیے کمیٹی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر تشکیل دی گئی جس کے سربراہ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) عامر عظیم باجوہ ہوں گے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی اعزاز اسلم ڈار بھی اس میں شامل ہیں۔

    کمیٹی میں وزیر اعظم کی اسٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کی رکن تانیہ اندروس اور وزیر اعظم کے ڈیجیٹل میڈیا پر فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی تمام فریقین سے وسیع البنیاد مشاورت کرے گی اور دو ماہ میں مشاورت مکمل کرکے رپورٹ دے گی۔

    مشاورت کے عمل میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اور بیرسٹر علی ظفر کو بھی شامل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کے قواعد و ضوابط کی منظوری دی تھی۔

  • بالوں کوکلرلگانے والوں کے لیے بری خبرآگئی : کلر لگانے کے بعد خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

    بالوں کوکلرلگانے والوں کے لیے بری خبرآگئی : کلر لگانے کے بعد خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

    پولینڈ:بالوں کوکلرلگانے والوں کے لیے بری خبرآگئی : کلر لگانے کے بعد خاتون بینائی سے محروم ہوگئی،اطلاعات کے مطابق پولش خاتون کو بالوں کے بجائے آنکھوں کو ڈائی کرنا مہنگا پڑ گیا اور وہ اپنی آنکھوں کی روشنی گنوا بیٹھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک 25 سالہ ماڈل نے اپنی آنکھوں کی سفیدی کو سیاہ رنگ کرنے کی کوشش کی تو وہ ایک آنکھ سے اندھی ہوگئی اور جلد ہی دوسری آنکھ بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

    پولینڈ کے مغرب میں روکلا شہر سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈرا سدووسکا ٹیٹوئسٹ کے پاس یہ فیصلہ کرنے کے بعد گئی تھی کہ وہ پوپک نامی ایک ریپ آرٹسٹ کی تقلید کرنا چاہتی ہے جس کی آنکھوں کی سفیدی بھی سیاہ رنگ کی تھی۔اس پیچیدہ طریقہ کار نے 25 سالہ ماڈل کو اس کی آنکھوں میں درد کی شکایت ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ٹیٹو آرٹسٹ کا نام پرائیوٹر بتایا گیا ہے جسے خاتون کے اندھے پن کی وجہ سے تین سال قید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔الیگزینڈرا نے دائیں آنکھ کی روشنی کھونے کے بعد ڈاکٹرز سے رابطہ کیا تو ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ نقصان ناقابل تلافی ہے اور وہ جلد ہی اپنی بائیں آنکھ سے بھی محروم ہوجائے گی۔

  • لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان  میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار

    لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار

    لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار
    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا 11واں میچ بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے سبب تاخیر کا شکار ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 8 بجے شروع ہونا تھا تاہم فیلڈ امپائرز کا کہنا ہے کہ وہ 8 بجکر 15 منٹ پر وکٹ کا دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد میچ شروع کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

    راولپنڈی میں گزشتہ رات اور آج ہونے والی بارش کے سبب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ بری طرح متاثر ہوئی اور میدان میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول میچ میں امپائرز اب تک دو مرتبہ گراؤنڈ کا معائنہ کر چکے ہیں اور اگلا معائنہ رات 9بجے کیا جائے گا جس کے بعد میچ شروع کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہو سکے گا۔ممکنہ بارش کے پیش نظر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نکاسی آب کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں تاکہ میچ کو بارش کی صورت میں میچ کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

  • ڈالر کی قیمت میں مزید  کمی

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں مزید پانچ پیسے کی کمی ہوگئی جس کے بعد یہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.20 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 154.25 روپے میں دستیاب تھا۔گزشتہ سال جون سے لیکر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے 80 پیسے کی کمی ہوچکی ہے۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.25 روپے میں دستیاب ہے۔

    جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • انسانوں کے بعد کرونا وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، ہانگ کانگ میں  پہلا کیس سامنے آگیا

    انسانوں کے بعد کرونا وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، ہانگ کانگ میں پہلا کیس سامنے آگیا

    ہانگ کانگ:انسانوں کے بعد کرونا وائرس جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، ہانگ کانگ میں پہلا کیس سامنے آگیا ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھرمیں خوف اوردہشت کی علامت جانے والا کرونا وائرس اب انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا، ہانگ کانگ میں ایک کتے میں کرونا وائرس کی نشاندہی ہوگئی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس بات کا اس وقت پتہ چلا جب ایک شہری کو کرونا وائرس لاحق ہوا تو اس کے بعد اس کو اس بات کا شک گزرا کہ اس کے کتے کو بھی کرونا وائرس ہوسکتا ہے ، ہانگ کانگ محکمہ صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جب اس حوالے سے کتے کے ٹیسٹ کیے گئے تو یہ دیکھ کرکہ کتے کو بھی کرونا وائرس منتقل ہوگئے ہیں وہ بڑے ہی پریشان ہوگئے

    دوسری طرف ہانگ کانگ کے محکمہ اے ایف سی ڈی نے بتایا ہے کہ کتے کے تمام ٹسیٹ کیے گئے جس سے کرونا وائرس کے لاحق ہونے کے ثبوت ملے ہیں ، محکمے کی طرف سے بتایا گیا ہےکہ مزید تشخیص کےلیے اورٹیسٹ کیئے جارہے ہیں

    تاہم اس رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ بظاہر کتے میں کرونا وائرس کے لاحق ہونے کے کوئی اثرات نہیں دیکھے یا محسوس کیئے گئے ، صرف شک گزرنے پرجب ٹیسٹ کیئے تویہ سن کرحیران رہ گئے کہ کرونا اب انسانوں سے جانوروں میں بھی منتقل ہونے لگا ہے ،

  • ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں ، دوبئی میں اجلاس طلب کرلیا گیا

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں ، دوبئی میں اجلاس طلب کرلیا گیا

    دوبئی :ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں ، دوبئی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ،باغی ٹی وی کےمطابق ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ دبئی میں ہوگا۔

    ایونٹ دبئی منتقل کرنے پر غور جاری۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا یا پھر کسی دوسرے مقام پر فیصلہ تین مارچ کو ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ہوگا ۔۔ اے سی سی کا اہم اجلاس تین مارچ سے دبئی میں ہوگا ۔۔ اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقاد کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔۔ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے تاہم انڈین کرکٹ بورڈ نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنا پر پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کادبئی میں ہونے والا اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔۔ پي سي بي حکام کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے پلان بی تیار کرلیا ہے اور پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایشیا کپ متبادل مقام ۔۔ دبئی میں کروانے پر غور جاری ہے ۔۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کا نام بھی ایشیا کپ کی میزبانی کے لئے گردش کررہا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان کے بھارت میں کھیلنے سے انکارکے بعد انڈین بورڈ نے ایشیا کپ 2018 متحدہ عرب امارات میں کروایا تھا ۔ ليکن قابل اطمينان ہونے کي بات يہ ہے کہ ایشیا کپ دبئی یا کسی اور مقام پر منتقل ہونے کی صورت میں بھي ایونٹ کا میزبان پاکستان ہی ہوگا۔

  • خیبر پختونخواحکومت نے واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    خیبر پختونخواحکومت نے واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    خیبر پختونخوا حکومت نے میسجنگ سروس واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کے استعمال سے آسانی تو ٹھیک لیکن اس کا استعمال کلی طور پر سرکاری کام نمٹانے سے متعلق صوبائی حکومت نے اہم حکم جاری کیا ہے. خیبر پختونخوا حکومت نے میسجنگ سروس واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    وفاقی حکومت کی ہدایت پرمحکمہ ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا نے سرکاری اعلامیے اور پیغامات پہنجانے کے لیے واٹس ایب کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری خطوط اور اطلاعات کے لیے واٹس ایپ اور دیگرسوشل میڈیا کا استعمال نہ کیا جائے۔

    سرکاری اعلامیہ میں تمام محکموں کو ہدایات پرفوری عمل درامد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی پر ہنگامی بنیادوں پر اور سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔خیال رہے کہ 16 فروری کو پنجاب حکومت نے غیر متعلقہ افراد پر خفیہ معلومات افشاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر دفاتر میں واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات کی شیئرنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی واٹس ایپ پر سرکاری کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی .اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی یہ پابندی لگا دی ہے .