Baaghi TV

Author: +9251

  • کرونا وائرس کی وجہ سے محروم رہنے والے عمرہ زائرین کے لیے سعودی سفیر نے خوشخبری سنادی

    کرونا وائرس کی وجہ سے محروم رہنے والے عمرہ زائرین کے لیے سعودی سفیر نے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: کرونا وائرس کی وجہ سے محروم رہنے والے عمرہ زائرین کے لیے سعودی سفیر نے خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے باعث عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد پر پابندی سے متعلق سعودی سفیر نے اچھی خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے ویزے میں توسیع کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اور سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں عمرہ زائرین کو روکنے اور حج سےمتعلق دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کو عارضی طور پر روکا گیا ہے، عمرہ زائرین کے ویزوں میں توسیع کر دی جائےگی۔

    سعودی سفیر نے کہا کہ 22 ممالک سے عمرہ زائرین کو روکا گیا ہے تاہم مناسب میکانزم تیار کرنے کے بعد عمرہ زائرین کو آنے دیا جائے گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ عمرہ زائرین اور حج کے والے سے حکومت سعودی حکام کیساتھ مسلسل رابطےمیں رہے گی۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ زائرین اور سیاحتی ویزہ والوں پر سعودی عرب آمد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔مذکورہ پابندی کے بعد پی آئی اے کال سینٹر سے معزز مسافروں کو اطلاع فراہم کی جارہی ہے۔ پی آئی اے نے مسافروں کو بکنگ تبدیلی، کرایہ میں فرق اور ٹکٹ واپسی کے چارجز ختم کر دئے ہیں۔

  • بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن میجر ہمایوں کے ہاتھوں ایک بارپھرگرفتارہوگیا ،بھارت میں صف  ماتم

    بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن میجر ہمایوں کے ہاتھوں ایک بارپھرگرفتارہوگیا ،بھارت میں صف ماتم

    کراچی:بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن "عہد وفا ” کے ہمایوں سعید کے ہاتھوں ایک بارپھرگرفتارہوگیا ،اطلاعات کےمطابق ڈراماسیریل ’’عہدوفا‘‘ کی آخری قسط کے ٹریلر میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری اور میجر ہمایوں کی انٹری کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    https://www.youtube.com/watch?v=OXYfv3EVct4

    آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والے ڈرامے’’عہد وفا‘‘ کی آخری قسط کا ٹریلر جاری کیا گیا ہے جس میں میجر ہمایوں کی انٹری اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی گرفتاری کو سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔دوسری طرف سوشل میڈیا پربھارتی بڑے غصے میں دکھائی دے رہے ہیں اورابھی نندن کی گرفتاری پرجوزبان پرآئے وہ کہے جارہے ہیں‌

    میجر ہمایوں کا کردار اداکار ہمایوں سعید اداکررہے ہیں جو ٹریلر میں گرفتار بھارتی پائلٹ سے سوالات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ ہمایوں سعید کا لہجہ دیکھ کر بھارتی پائلٹ کی حالت نہایت خراب ہورہی ہے اور وہ سوالوں کے جواب دینے کے بجائے کہہ رہا ہے’’مجھے باتھ روم جانا ہے‘‘۔

    ڈرامے میں ہمایوں سعید کی دبنگ انٹری سے ان کے مداح بے حد خوش اور پرجوش ہیں اور بے چینی سے ڈرامے کی آخری قسط کا انتظار کررہے ہیں۔ ڈرامے کی آخری قسط 14 مارچ کو سینما گھروں میں بھی دکھائی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈراماسیریل ’’عہدِ وفا‘‘ چار دوستوں کی کہانی پر مبنی ہے یہ کردار احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی اور علی اکبر نے نبھائے ہیں۔

  • ایران نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک اور اداروں کو دعوت دے دی، پریس ریلیز جاری

    ایران نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک اور اداروں کو دعوت دے دی، پریس ریلیز جاری

    ایران نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کے ممالک اور اداروں کو دعوت دے دی.، پریس ریلیز جاری

    باغی ٹی وی :پاکستان میں ایران کے سفارت خانے نے کرونا وائرس کے خطرے اور اس کے ممکنہ نقصان سے نبرد آزما ہونے پر پریس ریلیز جاری کی ہے.اس میں کہا گیا ہے کہ چین میں نئے کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے اسلامی جمہوریہ ایران پیش گوئی کر رہا ہے کہ اس وبا کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کی شدت کو دیکھتے ہوئے ، وائرس ایران میں بھی پہنچ جائے گا۔ لہذا ، حکومت نے اس سے نمٹنے کا منصوبہ بنایا اور ضروری تیاری کرلی گئی۔ توقع کی جارہی ہے کہ کچھ درمیانی ممالک میں اس وائرس کا جلد اعلان کیا جائے گا ، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس حقیقت کے باوجود کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کرنے کرنے جارہی ہے ، ایرانی حکومت نے اس وائرس کے پہلے کیس کی نشاندہی کرتے ہی میڈیا اور عام لوگوں کو آگاہ کردیا کیونکہ عوامی صحت اور بین الاقوامی صحت کے ضوابط کی تعمیل جو بین الاقوامی صحت کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے ، ہمارے لئے اولین ترجیح ہے۔

    ایرانی سفارت خانے نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ چین میں وبا پھیلنے کے بعد سے ایرانی وزارت صحت میں ایک کورونا کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا ہے جس میں 12 ذیلی کمیٹیاں ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی ہیں۔ اسی بنا پر ، ایرانی وزارت صحت میں روزانہ باقاعدگی سے اجلاس ہوتے ہیں اور اس مسئلے کی تازہ ترین صورتحال دن کے ایک خاص وقت (13:00 گھنٹے) پر سرعام اطلاع دی جاتی ہے۔ اگرچہ عالمی اعدادوشمار کے مقابلے ایران میں کورونا وائرس کے معاملات کم اور محدود ہیں ، لیکن شناخت ، علاج اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کا عمل تیز اور درست طریقے سے انجام دیا جاتا ہے۔
    ایک اہم بات کہتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بین الاقوامی صحت کے قواعد و ضوابط کے تحت ممبر ممالک کو پھیلنے کے وقت دوسرے ممالک کے ساتھ شفافیت سے معلومات شیئر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو صحت کی بین الاقوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ان قواعد و ضوابط کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا ہے ، اور اس وجہ سے اس سے بھی دوسرے ممالک ، خاص طور پر ہمسایہ ممالک ، اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔

    اس سلسل میں ایران نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مینیجرز اور ماہرین کو دعوت دی ہے کہ وہ ایران کی صحت ، طبی اور علاج معالجے کا دورہ کریں اور اس وائرس کے خلاف جنگ میں دوسرے ممالک کو اضافی مشورے اور تجربہ فراہم کریں۔ اس سے ایران میں عالمی ادارہ صحت کے معیار پر مکمل عمل درآمد یقینی بناتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران تمام ممالک کی وزارت صحت کے منتظمین اور ماہرین کو بھی دعوت دیتا ہے کہ وہ ایران کی طبی ، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور صلاحیتوں کا دورہ کریں تاکہ انہیں اس کا یقین دلایا جاسکے۔ لہذا ، اسلامی جمہوریہ ایران اس سلسلے میں کسی بھی بین الاقوامی تعاون کے لئے اپنی پوری تیاری کا اعلان کرتا ہے۔

    واضح‌رہے کہ چین کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پرکرونا وائرس سے 34 ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے لگی ،ایرانی حکام پریشان ،اطلاعات کےمطابق ایران میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان ’خیانوش جہانپور‘ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 143 افراد میں وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جس کے بعد ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 388 ہوگئی ہے۔

    ایران میں وائرس کا پہلا کیس شہر ’قم‘ میں 19 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی دن میں وائرس سے متاثرہ افراد کے اتنے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیانوش جہانپور نے مزید بتایا کہ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 64 ایران کے دارالخلافہ ’تہران‘ میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک یہ خطرناک وائرس ایران کے 24 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ پربڑے پیمانے پرشراب پکڑلی گئی ،مجرم بھی بڑا خاص نکلا

    لاہور ایئرپورٹ پربڑے پیمانے پرشراب پکڑلی گئی ،مجرم بھی بڑا خاص نکلا

    لاہور: لاہور ایئرپورٹ پربڑے پیمانے پرشراب پکڑلی گئی ،مجرم بھی بڑا خاص نکلا ،اطلاعات کےمطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کاررائیوں کے دوران شراب اور سگریٹ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بنکاک سے آنے والے مسافر کے سامان سے شراب کی 81 بوتلیں برآمد کرلیں۔ مسافر مظہر اقبال دوستوں کے ہمراہ بنکاک سے لاہور آ رہا تھا۔

    کسٹم حکام کی جانب سے دوسری کارروائی لاہور سے مانچسٹر جانے والی پرواز میں کی گئی، مسافر محمد یعقوب کے سامان سے سگریٹ کے 60 بنڈل برآمد کیے گئے۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ 8 فروری کو لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے پستول کا میگزین اور 21 گولیاں برآمد کی گئی تھیں، مسافر حسن محمود بٹ پی کے 263 سے ابوظہبی جا رہا تھا، مسافر نے غلطی سے اسلحہ بیگ میں لانے کا اعتراف کیا تھا۔

  • چین کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پرکرونا وائرس سے 34 ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے لگی ،ایرانی حکام پریشان،کچھ سمجھ نہیں آرہا

    چین کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پرکرونا وائرس سے 34 ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے لگی ،ایرانی حکام پریشان،کچھ سمجھ نہیں آرہا

    تہران :چین کے بعد ایران میں بڑے پیمانے پرکرونا وائرس سے 34 ہلاکتیں ، تعداد بڑھنے لگی ،ایرانی حکام پریشان ،اطلاعات کےمطابق ایران میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے۔

    ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان ’خیانوش جہانپور‘ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 143 افراد میں وائرس کی تصدیق کی جاچکی ہے جس کے بعد ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 388 ہوگئی ہے۔

    ایران میں وائرس کا پہلا کیس شہر ’قم‘ میں 19 فروری کو سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی دن میں وائرس سے متاثرہ افراد کے اتنے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خیانوش جہانپور نے مزید بتایا کہ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 64 ایران کے دارالخلافہ ’تہران‘ میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک یہ خطرناک وائرس ایران کے 24 صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

    علاوہ ازیں ایران کے اعلیٰ حکام میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں ایران کے نائب صدور میں سے ایک معصومہ ابتکار ، نائب وزیرِ صحت ارج ہریرجی اور ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے صدر‘مجتبیٰ ذوالنور‘ بھی شامل ہیں۔

    چین میں آج کورونا وائرس کے مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 44 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں جس کے بعد چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2788 ہوگئی ہے جبکہ 36430 افراد وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  • بچوں کے لیے کرونا وائرس کتنا خطرناک ہے ، ماہرین طب نے خبردارکردیا

    بچوں کے لیے کرونا وائرس کتنا خطرناک ہے ، ماہرین طب نے خبردارکردیا

    کراچی : بچوں کے لیے کرونا وائرس کتنا خطرناک ہے ، ماہرین طب نے خبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرجمال رضا کا کہنا ہے کہ بچوں میں کرونا وائرس پھیلنےکا خدشہ نہایت کم ہے، انہیں صرف احتیاط کروائیں اور نزلہ چھینکوں کی صورت میں اسکول کی چھٹی کروائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس نےدنیابھرمیں خوف پھیلا رکھا ، سربراہ قومی ادارہ صحت اطفال ڈاکٹرجمال رضا نے کرونا وائرس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرونا کوئی قاتل وائرس نہیں ہے، دنیابھرمیں اب تک 83000ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ، زیادہ تراموات80سال سےزائدعمر افراد کی ہوئیں۔

    ڈاکٹرجمال رضا کا کہنا تھا کہ 80 سال کے افراد پہلے سے مختلف مسائل کا شکار تھے جبکہ 25 سے 40 سال کی عمر کے افراد کی شرح اموات 0.2فیصد ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے زیادہ پریشان ہونےکی ضرورت نہیں۔چینی تحقیق کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مرد زیادہ کرونا وائرس کاشکارہورہےہیں جبکہ بچے وائرس سے سب سےکم متاثرہوئے۔

    انھوں نے کہا کہ بچوں میں کرونا وائرس پھیلنےکا خدشہ نہایت کم ہے، بچوں میں اگرنزلہ زکام ہوتواحتیاط کروائیں، عام حالات میں بچے کو نزلہ ، بخار اور کھانسی ہے تو اسکول نہ بھیجیں ، تاہم صحتمند بچوں کواسکول بھیجنے میں کوئی حرج نہیں۔

    ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈہیلتھ کا کہنا تھا کہ ماسک کےحوالےسے پریشان ہونےکی ضرورت نہیں ہے، ہر آدمی کو ماسک کی ضرورت نہیں ہے، ماسک کی ضرورت صرف مریض یارابطے میں رہنے والےکو ہے اور نزلےزکام کی صورت میں ماسک پہنیں۔

    یاد رہے عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس سےاموات کی شرح صرف دو فیصد ہے، اٹھانوےفیصد صحتیاب ہوجاتےہیں، کرونا وائرس سےمرنے والوں میں زیادہ تر تعدادعمر رسیدہ افراد کی ہے ، پہلے کسی موذی مرض میں مبتلا، دمے اور ساٹھ سال سےزائدعمرکےافراداس سے زیادہ متاثرہوئے ۔

  • شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا  ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ  کر دیا

    شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

    شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی : اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کرونا وائرس کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اپوزیشن لیڈر کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کرونا خطرات کے حوالے سے حکومت کی ابھی تک کوئی حکمت عملی سامنے نہ آنا تشویشناک ہے۔ تمام متعلقہ فریقین کو پیدا ہونے والی صورتحال پر موثر کردار کرنا چاہیے۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    میاں شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور تحفظ کے لئے مہم چلائی جائے۔ ادویات اور ماسک کی کم قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں پر منافع کمانا سب سے بڑا ظلم ہے، ایسے لوگ خدا سے ڈریں۔
    واضح رہےکہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا، ایران میں 34 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 388 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں

    ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کیانوش جہانپور نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کیا، حکام کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کی تشخیص لیبارٹیز میں کی جا رہی ہے، 73 مریض صحت یاب ہو کر گھروں‌کو لوٹ چکے،

    ایران میں کرونا وائرس کی تشخیص کے لئے 7 لیبارٹریز کام کر رہی ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں ان میں اضافہ کیا جائے گا اور لیبارٹری کی تعداد 22 تک ہو جائے گی.

    دوسری جانب ایران کے ساتھ ترکی، جارجیا، عراق اور کویت ،پاکستان نے فضائی سفر پر پابندی عائد کی تھی ، اب بحرین، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان یعنی خلیج فارس کے تمام ممالک نے بھی ایرانی شہریوں کو اپنی پروازوں میں جگہ دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

  • کراچی کنگز کی  پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی

    کراچی کنگز کی پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی

    کراچی کنگز کی پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہوگئی.

    باغی ٹی وی :ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا تاہم کراچی کی پوری ٹیم 134 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور ذیشان اشرف نے کیا لیکن 31 کے مجموعی اسکور پر ذیشان 23 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

    ذیشان اشرف کے بعد معین علی اور شان مسعود کے درمیان 71 رنز کی تگڑی شراکت ہوئی اور معین علی 42 گیندوں پر 65 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں شدید مشکالات کا شکار رہی اس کی وکٹیں پتوں کی طرح گرتی گئیں..134 کے رنز پر ڈھر ہوگئی اور تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے. کراچی کنگز نے اگرچہ اپنی بیٹنگ کے آغاز میں جارحانہ انداز سے کھیل شروع کیالیکن اس کے بلے باز سینچری تک اپنے نصف سے زیادہ بلے باز گنوا بیٹھے .تھے . مایہ ناز بلے باز بابر اعظم 13 رنز بنا کر آوٹ‌ہوئے.ہے.
    اس سے قبل ملتان سلطان نے 187 کے رنز سے حریف کو اچھا ٹارگٹ دیا ہے . ملتان سلطان کے معین علی نے تیز شاندار بیٹنگ سے ایک اچھا آغاز دیا اور 65 سکور کیے اور شان مسعود 61 نے رنز بنائے ..ذیشان 23 پر آؤٹ ہوئے ، چھ وکٹ کے نقصان پر ملتان سلطان نے 186 رنز سکور کیے.محمد عامر نے 2 اور جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. ..
    ملتان سلطانز کی اوپنر جوڑی معین علی اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لئے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
    سلطانز کی جانب سے معین علی نے 65 اور کپتان شان مسعود نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کراچی کی جانب سے محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پورا دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملتان کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا

  • ٹک ٹاک چلتا پھرتا ’کینسر‘ ہے، اداکارفیروزخان پھٹ پڑے

    ٹک ٹاک چلتا پھرتا ’کینسر‘ ہے، اداکارفیروزخان پھٹ پڑے

    کراچی: ٹک ٹاک چلتا پھرتا ’کینسر‘ ہے، اداکارفیروزخان پھٹ پڑے ،اطلاعات کے مطابق شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو کینسر قرار دے دیا۔اداکارفیروزخان نے کہا ہےکہ یہ ایسا کینسر ہے جو استعمال کرنے والا خود اپنے اوپرمسلط کربیٹھتا ہے

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیروز خان کا کہنا ہے کہ میں دوبارہ کہہ رہا ہوں ٹک ٹاک معاشرے اور نوجوانوں کے لیے کینسر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار فیروز خان نے مزار قائد پر رقص کرنے والی نوجوان لڑکی اور قبرستان میں قبر پر لیٹ کر ویڈیو بنانے والی لڑکیوں کی تصویر بھی شیئر کی۔

    واضح رہے کہ مزار قائد پر رقص کرتی لڑخی کی ویڈیو کے بعد ایک اور خاتون کی ویڈیو سامنے آئئی تھی جس میں خاتون کو قبرستان میں ویڈیو بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ اداکار فیروز خان نے بھی ٹک ٹاک ویڈیوز پر شدید تنقید کی ہے۔

    یاد رہے کہ مزار قائد پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مزار کی انتظامیہ نے ایف آئی اے سے رجوع کیا تھا جس کے بعد سیکیورٹی عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 6 نوجوانوں کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

  • سمندروں پارپاکستانیوں کے لیے بُری خبرآگئی : ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے دی

    سمندروں پارپاکستانیوں کے لیے بُری خبرآگئی : ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے دی

    سڈنی :ایک پاکستان میں پی ایس ایل کی رونقیں اورخوشیوں کا سماں ہے تودوسری طرف آسٹریلیا میں جاری ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔

    آسٹریلیا سے ذرائع کےمطابق آج کھیلے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی اور انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔انگلینڈ کو اننگز کے آغاز میں ہی 4 کے مجموعے پر نقصان اٹھانا پڑا جب ایمی جونز دو رنز بنا کر ڈیانا بیگ کا شکار بن گئیں۔

    کھیل کے میدان سے آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 47 رنز پر گری جب ڈینی ویٹ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔دو کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد انگلش کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔اس کے علاوہ نتالی سیور اور فران ولسن نے بالترتیب 36 اور 22 رنز کی اننگز کھیلیں۔

    پاکستان کی جانب سے ایمن انور نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ندا ڈارنے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیانا بیگ اورعالیہ ریاض کے حصے میں بھی ایک ایک وکٹ آئی۔انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔اوپنر منیبہ 10 اور جویریہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں جب کہ کپتان بسمہ معروف بھی صرف 4 رنز کی مہمان ثابت ہوئیں۔

    پاکستان کی جانب سے صرف عالیہ ریاض انگلش بولرز کے خلاف تھوڑی مزاحمت دکھا سکیں اور وہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان کی پوری ٹیم میچ کے آخری اوور میں 116 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور یوں 42 رنز کی شکست پاکستان کا مقدر ٹھہری۔

    انگلینڈ کی جانب سے شرب سول اور سارا گلین نے 3، 3 جب کہ کیتھرین برنٹ اور سوفی ایکلیسٹون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔خیال رہے کہ پاکستان نے ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔