Baaghi TV

Author: +9251

  • ملتان سلطان کا سینچری کا سنگ میل ہوا عبور

    ملتان سلطان کا سینچری کا سنگ میل ہوا عبور

    ملتان سلطان کا سینچری کا سنگ میل ہوا عبور

    باغی ٹی وی ملتان سلطان نے ایک وکٹ کے نقصان پر سینچری مکمل کرلی ، معین علی نے تیز شاندار بیٹنگ سے ایک اچھا آغاز ہوا وہ ناٹ آوٹ 61 سکور پر ہیں اور شان مسعود 12 پر کھیل رہے ہیں.ذیشان 23 پر آؤٹ ہوئے ، نو اورز میں 65 رنز کیے ہیںِ
    واضح‌رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں پہلا میچ ملتان سطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پورا دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملتان کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا

  • نہ جیتنے کا غم کم تھا کہ لاہور قلندر کو  لگا ایک اور دھچکا

    نہ جیتنے کا غم کم تھا کہ لاہور قلندر کو لگا ایک اور دھچکا

    نہ جیتنے کا غم کم تھا کہ لاہور قلندر کو لگا ایک اور دھچکا

    باغی ٹی وی :لاہور قلندر کو لگا ایک دھچکا کہ جب اس کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر زخمی ہوکر ٹیم سےباہر ہوگئے. پی سی بی اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق حارث رؤف ایڑھی میں انجری کی وجہ سے 2 سے 3 میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    زخمی حارث رؤف کی جگہ کھیلنے والے سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے تھے۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندر اس بار بھی جیت کا مزا چکھنے سے ابھی تک دور ہے.پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • ملتان سلطان کی ایک وکٹ پر ففٹی ، پرا عتماد بلے بازی

    ملتان سلطان کی ایک وکٹ پر ففٹی ، پرا عتماد بلے بازی

    ملتان سلطان کی ایک وکٹ پر ففٹی ، پرا عتماد بلے بازی
    باغی ٹی وی ملتان سلطان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی ففٹی مکمل کرلی ، معین علی نے تیز کھیلتے ہوئے 32 سکور کیے اور شان مسعود 6 پر کھیل رہے ہیں.ذیشان 23 پر آؤٹ ہوئے ، نو اورز میں 65 رنز کیے ہیںِ
    واضح‌رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں پہلا میچ ملتان سطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پورا دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملتان کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا

  • 27 فروری پاکستان کی فتح اورمہمان کے لیے چائے کے دنیا بھرمیں‌ تذکرے —از–منہال زاہد سخی

    27 فروری پاکستان کی فتح اورمہمان کے لیے چائے کے دنیا بھرمیں‌ تذکرے —از–منہال زاہد سخی

    کیسی رہی چائے what a fantastic chai یہ جملہ فروری کے ماہ میں بہت سننے پڑھنے اور بولنے کو ملا۔

    27 فروری سر پرائز ڈے کے نام سے 2020 میں بھی منایا گیا ۔ یہ وہ دن ہے جس دن ایک بھارتی فوجی ابھینندن کے منہ سے پاکستان کی چائے کو بین الاقوامی مشروب قرار دیا گیا. اور یہ انڈیا کے توسط سے ہوا۔

    1965 کو ناشتہ کرنے کیلیے خواب کو تعبیر نہ بخش سکے اور ہر بار کی طرح اس بار بھی شکست خوردہ ہوئے ۔

    27 فروری وہ دن جس دن بھارت نے اپنے پائلٹس کو پاکستان کی میزبانی دیکھنے کیلئے بھیجا ۔ بھارت کے طیارے اپنے ناپاک عزائم لے کر پاکستان میں فضا کا اتار چڑھاؤ دیکھنے آئے تھے ۔ اور اپنے اتار چرھاؤ کی تعبیر کروا بیٹھے ۔

    پاکستانی عوام نے پائلٹ کا مکے لاتوں گھونسوں اور چپیڑوں سے پاکستان میں گھس کے مارنے کا جواب دیا ۔ اور انڈیا کو اس کی اوقات یاد دلادی کہ 65 گز گیا تو کیا ہوا ۔ 65 دہرانے والے ابھی بھی زندہ ہیں ۔

    پاک فوج کے دلیر جوانوں کی حراست میں آنے کہ بعد ابھینندن نے عوام سے بچانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔

    پاک فوج دوست تو کیا دشمن کے بھی دل جیت لیتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ ابھینندن کو چائے پلانے کے موقع پر ہوا ۔ ابھینندن سے پوچھا گیا کیسی رہی چائے تو ابھینندن نے جواب میں TEA WAS FANTASTIC کے الفاظ ادا کرکے چائے کو بین الاقوامی مشروب قرار دے دیا ۔ جب دو ممالک ایک چیز پر متفق ہوں تو بین الاقوامی سطح بن جاتی ہے ۔

    27 فروری کے دن کو 2020 میں بھی بھر پور طریقے اور اہتمام سے سوشل میڈیا اور دیگر کئی پلیٹ فارمز پر چائے کے ساتھ منایا گیا ۔

    27 فروی کو پہلی چائے ابھینندن نے پی تھی اور اس 27 فروری کو پاکستانی عوام نے انڈیا کے منہ پر طمانچہ مارنے کیلئے ایک دوسرے کو چائے کی دعوت دی ۔ اور اس دعوت کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب انجوائے کیا گیا ۔

    اب بھارت کو اگر طیارے نہیں اڑانے آتے تو نہ اڑائے اور دوبارہ ایسی غلطی نہ کرے کیونکہ پاک فوج کے جوان تیار بیٹھے ہیں اور حسن صدیقی اور ایم ایم عالم جیسوں کی تعداد ہی نہیں ۔ اور کہیں ایسا نہ ہمیں کوئی اور دن منانا پڑے ۔

    منہال زاہد سخی

  • آرزوئے سحر: بی جے پی کا انجینئرڈ گجرات ماڈل دہلی فسادات 2020–از–انشال راٶ

    آرزوئے سحر: بی جے پی کا انجینئرڈ گجرات ماڈل دہلی فسادات 2020–از–انشال راٶ

    آر ایس ایس ونگ بی جے پی کی تاریخ فساد فی الارض اور انسانی خون سے بھری پڑی ہے، شروع سے ہی بی جے پی نے نفرت کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا جس کے لیے اک ماتا یجنا اور رتھ یاترا جیسی نفرت انگیز و اشتعال انگیز تحریکوں کا آغاز کیا جسکے بعد سے بھارتی سماج دو حصوں میں بٹ کر رہ گیا ہے، بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی گائے ماتا کی تحریک شروع کی جس کے نتیجے میں سینکڑوں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کردیا گیا جن کا نہ کوئی مقدمہ بنا نہ کسی نے دادرسی کی بلکہ الٹا دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی میں بی جے پی رہنما بیانات دیتے رہے،

    اس کے ساتھ ہی بی جے پی نے بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کے ایجنڈے کے مسلم نسل کشی اور مسلمانوں کو زبردستی مذہب تبدیل کروانے یا ملک بدر کرنے یا پھر نسل کشی کے منصوبے بنائے جن پر عمل پیرا ہوکر پہلے پہل تو جے شری رام بولو کے نام پر بہت سے مسلمانوں کو شہید کیا گیا اور بعد میں مسلمانوں کو مجبور کرنے کے لیے NRC اور CAA جیسے کالے قانون منظور کیے جس کی نہ صرف بھارت سمیت پوری دنیا میں مذمت کی گئی بلکہ ان قوانین کو انسانیت دشمن قوانین قرار دیا،

    بھارتی مسلمان و سیکیولر طبقات نے ان کالے قوانین کے خلاف مزاحمت اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جسے بی جے پی کی طرف سے بزور طاقت دبانے کی کوشش کی گئی تو دنیا بھر میں بھارت پر تنقید کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق اور مذہبی آزادی کے مطالبات زور پکڑنے لگے مگر ڈھیٹ انسانیت دشمن ہندوتوا دہشتگردوں کو عزت بےعزتی اور انسانیت کی کیا پرواہ، جواباً ہندوتوا دہشتگردوں کی جانب سے پرامن مظاہرین بالخصوص مسلمانوں کو دبانے کے لیے گجرات ماڈل دہرانے کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

    بی جے پی رہنماوں کی متواتر کے ساتھ گجرات ماڈل یعنی مسلم نسل کشی کے واقعات دہرانے کی دھمکیوں اور گجرات فسادات کو بطور فخر و ہندوتوا فخر کی علامت کے طور پر پیش کرنا گجرات فسادات میں بی جے پی کی سرپرستی کا اعلانیہ اعتراف ہے اور اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ آر ایس ایس ونگ بی جے پی ایک دہشتگرد جماعت ہے، بی جے پی رہنما کپل مشرا کی پولیس ڈی سی پی کی موجودگی میں اشتعال انگیزی اور پُرامن مظاہرین کو الٹیمیٹم دیئے جانے کے بعد سے ہی دہلی میں فسادات پھوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا

    لیکن افسوس ہے کہ بھارتی حکومت و پولیس نے اس ضمن میں آنکھیں بند کیے رکھیں اور منظم طریقے سے پتھروں سے بھرے ٹرک احتجاجی کیمپ کے پاس لائے گئے جہاں پولیس کی موجودگی میں ہندوتوا دہشتگرد جمع ہونا شروع ہوے جنہوں نے مسلمان مظاہرین پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو طرفہ تصادم کا خطرہ پیدا ہو، پولیس بجائے حالات کنٹرول کرنے کے متعدد ویڈیوز میں ہندوتوا دہشتگردوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں پر پتھراو کرتی نظر آئی، بہت سی ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں دہلی پولیس ہندوتوا دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوے مسلمانوں پر حملہ کرنے کا کہتی نظر آرہی ہے، اس کے بعد تصادم فسادات کی صورت میں تبدیل ہوگیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دہلی کے متعدد علاقے ہندوتوا مسلم فسادات کی لپیٹ میں آگئے،

    جیسا کہ بی جے پی رہنما ایک عرصے سے گجرات ماڈل دہرانے کے بیانات دیتے نظر آرہے ہیں دہلی فسادات بالکل ایک انجینئرڈ اور منظم مسلم کُش فسادات ہیں، کچھ عرصہ پہلے بی جے پی رہنما سی ٹی راوی نے مسلمانوں کو حق مانگنے کے جرم میں گجرات ماڈل دہرانے کی دھمکی دی۔ یوگی ادیتیاناتھ، رگھو راج سنگھ، دلیپ گھوش کی اشتعال انگیزی ریکارڈ پر موجود ہیں، سوماشیکھر ریڈی نے تو اکثریت کے ضعم میں مسلمانوں کو کچلنے کی دھمکی دی، صرف دو روز پہلے ہی بی جے پی ترجمان گرش ویاس Grish Vyas نے گجرات ماڈل دہرانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد کپل مشرا نے الٹی میٹم دیا اور اگلے روز منظم طریقے سے دہلی میں مسلم کُش فسادات شروع ہوگئے جس میں پولیس مکمل طور پر ہندوتوا دہشتگردوں کی سرپرستی کرتی نظر آرہی ہے۔

    دہلی شہر فسادات و نفرت کی آگ میں جل رہا ہے اور ممکن ہے کہ یہ فسادات پھیل کر دہلی سے باہر اور پھر پورے بھارت میں منتقل ہوجائیں، یہ اس قدر منظم و انجینئرڈ دہشتگردی ہے کہ فسادات شروع ہونے سے پہلے ہندو املاک و گلی محلوں پر ہندوتوا جھنڈے لگائے گئے جس کا مطلب یہ تھا کہ ان املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے، ایک مارکیٹ میں ذولفقار ملک نامی مسلمان کی دکان کو تباہ کردیا گیا جبکہ اسی دونوں اطراف کی دکانیں شیوا آٹوز اور تیاگی صابن کو چھوڑ دیا گیا، اولڈ ٹائر مارکیٹ کو پولیس سرپرستی میں آگ لگادی گئی جبکہ اسی کے ساتھ ہندو حضرات کی دکانوں کو ہاتھ تک نہ لگایا گیا،

    بھارتی پولیس کی دہشتگردی کا کھلا ثبوت اس سے بڑھ کر کیا ہوگا کہ بجائے دہشتگردوں کو پکڑنے کے دہلی پولیس مسلمانوں پر غیرانسانی تشدد اور جبراً وندے ماترم پڑھنے پر مجبور کرتی دیکھی گئی جبکہ سینکڑوں ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں بھارتی پولیس اہلکار ہندوتوا دہشتگردوں کو مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے، قریشی ٹاور میں مقیم مسلمانوں نے ایک ویڈیو میسج میں S.O.S کال دی جس میں واضح طور پر بتایا گیا کہ دہلی پولیس بجرنگ دل اور آر ایس ایس کے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر قریشی ٹاور پر فائرنگ کررہی ہے جس سے یہ بات ثابت ہے کہ یہ بی جے پی حکومت کا منظم منصوبہ ہے جس مقصد مسلمانوں کو کچلنا ہے۔

    اس میں کوئی شک نہیں کہ دہلی فسادات کو بی جے پی کی سرپرستی حاصل ہے جوکہ بھارت کو آگ میں جھونکنے کے مترادف ہے بی جے پی سمجھتی ہے کہ اتنی آسانی سے وہ مسلمانوں کو ٹیررسٹ کا نام دیکر ختم کردیگی جیسا کہ ہندوتوا نواز بھارتی میڈیا کی طرف سے مسلمانوں کو ہی دہشتگرد دکھائے جانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن سوشل میڈیا نے ان کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا دیا ہے، بی جے پی کی مسلم مخالف پالیسی سے بھارت کو بھارت کے اندر بہت سے محاذ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے بہت سے مسلح گروہ اٹھ کھڑے ہوسکتے ہیں جن کا الزام اب بھارت پاکستان پر نہیں لگا سکتا اور تیزی سے پھیلتی معاشی طاقت بھارت پسماندہ ترین ملک بن سکتا ہے۔

    آرزوئے سحر
    تحریر: انشال راٶ
    بی جے پی کا انجینئرڈ گجرات ماڈل دہلی فسادات 2020

  • کراچی کنگز کا ملتان سطان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا

    کراچی کنگز کا ملتان سطان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا

    کراچی کنگز نے ملتان سطان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں پہلا میچ ملتان سطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پورا دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملتان کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا

  • لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس

    لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس

    لاہور:لاہور،اغواہونےوالےبچےکی لاش صندوق سےبرآمد،قتل کرنے والا مرد نہیں عورت ، وہ بھی کون ؟ خبرسے ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا ،اطلاعات کےمطابق لاہور پولیس نے گزشتہ روز اغواہونے والےبچےکی لاش صندوق سے برآمدکرلی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کےعلاقےشاہدرہ سےگزشتہ روز اغوا ہونےوالے بچے کی لاش پڑوسن کےصندوق سےبرآمد کرلی گئی ہے۔لاہور پولیس کےمطابق 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا، پڑوسن زینب نےبچےکوقتل کرکےاس کی لاش اپنے صندوق میں بند کررکھی تھی۔پولیس کے مطابق زینب نے 10سالہ بچےکومنہ پرکپڑاڈال کرقتل کیاتھا۔

    پولیس کے مطابق بچےکی لاش بر آمد کر کےقبضےمیں لے لی گئی ہےجبکہ ملزمہ کوحراست میں لےکرکارراوئی کاآغاز کردیاگیاہے۔ملزمہ خاتون زینب نےپولیس کوابتدائ بیان دیتےہوئےکہاہےکہ دس سالہ تنزیل نےکچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ نازیبا حرکات کی کوشش کی تھی ۔ جس پرمجھےاس بچے پرغصہ تھا۔پولیس کاکہناہےکہ 10 سالہ تنزیل کےاغواکامقدمہ والدین کی جانب سےتھانہ شاہدرہ میں درج کروایاگیا تھا۔

  • بھارت میں سنگین صورت حال ، کینیڈا نے دیا اپنے شہریوں کو بڑا حکم

    بھارت میں سنگین صورت حال ، کینیڈا نے دیا اپنے شہریوں کو بڑا حکم

    بھارت میں سنگین صورت حال ، کینیڈا نے دیا اپنے شہریوں کو بڑا حکم

    باغی ٹی وی :بھارت میں بڑے پیمانے پر مسلم کش فسادات اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے باعث کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے گریز کرنے کی ہدایات کر دی۔

    کینیڈا نے بھارت کی حالیہ صورتِ حال اور مسلم کش فسادات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے سفری پابندیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

    کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق کینیڈین شہری بھارت کے سفر سے گریز کریں، خاص طور پر گجرات، پنجاب، راجستھان، اروناچل پردیش، آسام اور منی پور جانے میں احتیاط برتی جائے۔

    اس کے علاوہ کینیڈین حکومت نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی سرحدوں پر بھارتی شہروں میں بھی جانے سے گریز کیا جائے.دوسری جانب برطانیہ کی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جاری جان لیوا حملوں اور پرتشدد کارروائیوں پر صدمے کا شکار ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اختلاف کرنا اور احتجاج کرنا عوام کا حق ہے، انسانی حقوق کا بین الاقوامی قانون مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔جیریمی کوربن نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں کسی ایک اقلیت یا مذہبی گروپ کی بالادستی نہیں ہونی چاہیے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ پہلے بھی اٹھایا اور آئندہ بھی اٹھاتا رہوں گا۔
    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ۔پولیس کی جانب سے 150سے زائد مسلمانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ 18 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

    رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔نئی دہلی کی سڑکوں پر پولیس کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کا راج ہے۔ مسلح جتھوں نے مسلمانوں کی دکانیں اور گھر نذر آتش کردیے جبکہ متعدد مساجد کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

  • افغانستان کے لیے کل کا دن بہت بڑا دن ہو گا، شاہ محمود قریشی افغان عمل سے  پر امید

    افغانستان کے لیے کل کا دن بہت بڑا دن ہو گا، شاہ محمود قریشی افغان عمل سے پر امید

    افغانستان کے لیے کل کا دن بہت بڑا دن ہو گا، شاہ محمود قریشی افغان عمل کے لیے پر امید

    باغی ٹی وی: دوحہ قطر میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان میڈیا سے خصوصی گفتگو نے دوحہ قطر میں افغان امن معاہدے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کا دن بہت بڑا دن ہے ،ان شاء اللہ افغانستان امن اور مفاہمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کل کا معاہدہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے راہ ہموار کر یگا۔ہم افغانستان میں‌امن کے خواہاں ہیں

    واضح رہے اس وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تقریب میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت 50 ملکوں کے نمائندے شریک ہوں گے،پاکستان کو دعوت دی گئی کہ وہ اس سارے عمل کا حصہ بنے اور شرکت کرے،پاکستان کے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے اور پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے،امن معاہدہ اوردلی کی تشویش ناک صورتحال پر بات ہو رہی ہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دلی میں نسل کشی کی صورتحال بھی زیر بحث ہے،دنیا کا تمام میڈیا دلی کی صورتحال پر بات کر رہا ہے،فارن ریلیشنز کمیٹی کے اہم ارکان تشویش کا اظہار کر رہے ہیں،دنیا کے دانشور، اداکار اور گلوکار اس پر بات کر رہے ہیں،پاکستان کا تشخص ابھر رہا ہے اور بھارت کا نیچے جا رہا ہے،بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کیا جائے،بھارت کو اس پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،آج پاکستان کا عالمی سطح پرمرکزی کردار ہے،بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوشش کی،صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت کے وقت خیال تھا کہ تجارتی معاہدہ ہو گا،دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا،صدرٹرمپ کی موجودگی کے وقت دلی کے کچھ علاقوں میں کرفیو کا سماں تھا،پولیس کا سہارا لے کر آر ایس ایس کے غنڈے املاک جلا رہے تھے،

  • ایران پلٹ زائرین کے لیے حکومت نے کیا اہم بندوبست

    ایران پلٹ زائرین کے لیے حکومت نے کیا اہم بندوبست

    ایران پلٹ زائرین کے لیے حکومت نے کیا اہم بندوبست

    باغی ٹی وی :ایران سے آنے والے مشتبہ افراد کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھایا ہے .حکومت نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کو ایک ہفتہ تک قرنطینہ میں زیرنگرانی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بلوچستان کے ضلع تفتان اور دالبندین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ جام کمال سے بھی ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایاکہ تفتان میں رکے ہوئے وہ زائرین جو ایران جانا چاہتے تھے، انہوں نے رضاکارانہ طور پر واپس آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جن کی تعداد 273 ہے۔معاون خصوصی اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ان زائرین کو سیکیورٹی اور سفری سہولیات فراہم کرکے فوری طور پر کوئٹہ لایا جائے گا۔ملاقات میں طے کیا گیا کہ تفتان میں پاکستان ہاؤس میں ہنگامی بنیادوں پر قرنطینہ اور آئیسولیشن وارڈ قائم کیا جائے گا اور زائرین کو ایک ایک ہزار کی تعداد میں روزانہ اسکریننگ کے بعد وطن واپس لایا جائے گا جب کہ زائرین کو ایک ہفتہ تک قرنطینہ میں زیرنگرانی رکھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ اور معاون خصوصی نے فیصلہ کیا کہ وائرس کی علامات پائے جانے والے شخص کو مزید تشخیص کے لیے آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا اور کوئٹہ میں حال ہی میں قائم کی گئی لیبارٹری میں ان کے نمونے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے تفتان میں قرنطینہ اور تفتان اور دالبندین میں آئسولیشن وارڈ کے قیام کے لیے فوری طور پر 200 ملین روپے جاری کردیئے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جدید لیبارٹری قائم کردی گئی ہے جو کل سے فعال ہوجائے گی، لیبارٹری میں روزانہ کی بنیاد پر 100 ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایران کی وزارت صحت نے پاکستان واپس آنے والے زائرین کے ٹیسٹ، اسکریننگ کرنے اور انہیں وہاں ایک ہفتہ تک زیرنگرانی رکھنے کی پیشکش کی ہے، پیشکش کا تفصیلی جائزہ لے کر اس حوالے سے زائرین کے مفاد کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں