Baaghi TV

Author: +9251

  • پچیس برس سے روزانہ 5 لیٹر کولا مشروب پینے والا تُرک شہری کی زندگی کے عجوبے

    پچیس برس سے روزانہ 5 لیٹر کولا مشروب پینے والا تُرک شہری کی زندگی کے عجوبے

    عثمانیہ:پچیس برس سے روزانہ 5 لیٹر کولا مشروب پینے والا تُرک شہری کی زندگی کے عجوبے،اطلاعات کےمطابق ترک شہری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 برس سے روزانہ پانچ لیٹر کولا مشروب پی رہا ہے اور اس کے علاوہ کچھ اور کھاتا پیتا نہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 برس کے اسماعیل اوتلو نے بتایا کہ وہ دس برس کی عمر سے روزانہ ایک خاص برانڈ کا کولا مشروب پیتا ہے۔ ابتدا میں یہ مقدار ایک سے دو لیٹر تھی جو بڑھ کر اب پانچ لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔

    اسماعیل صبح بیدار ہونے کے بعد ہی کولا مشروب پینا شروع کردیتا ہے اور پانی بھی نہیں پیتا۔ وہ ایک بیکری کا مالک ہے اور شام کے وقت ایک خاص طرح کی پیسٹری کے علاوہ کچھ اور نہیں کھا پاتا۔

    اس کا کہنا ہے کہ اسے کولامشروب کی لت لگ چکی ہے اور یہ سگریٹ نوشی سے بھی بدتر ہے۔ اسماعیل اپنے ملنے والوں کو بھی یہ مشروب پینے کی دعوت دیتا ہے اور اس کا ایک دوست بھی روزانہ ایک لیٹر کولا مشروب پینے کا عادی ہوچکا ہے۔

  • پی ایس ایل کا نیا گانا کب آرہا علی ظفر نے بتادیا

    پی ایس ایل کا نیا گانا کب آرہا علی ظفر نے بتادیا

    پی ایس ایل کا نیا گانا کب آرہا علی ظفر نے بتادیا

    باغی ٹی وی : پی ایس یل کے لیے علی ظفر نے نئے گانے کا اعلان کردیا ہے کہ کب آرہا ہے. . معروف سنگر علی ظفر نے کہا ہے کہ پوری محنت اور رات دن کی لگن کے ساتھ وہ اتوار کی شام کو نیا گانا ناظرین کی خدمت میں پش کر دیں گے. علی ظفرنے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان سے سمیت دنیا بھر سے بہت ساری ڈانسنگ ویڈیوز اور امدادی مواد آتا رہا ہے .لوگوں نے بہت زیاد تعداد میں‌ ویڈیوز بھیجی ہیں . ہمارے ایڈیٹر ز ان کو ایڈٹ‌کرنے میں لگے ہوئے ہیں. اسی طرح علی ظفر نے کہا کہ وہ بھی کئی ایک کالجز میں شوٹنگ کر چکے ہیں. اور پی ایس یل کا نیا گانا اپنے آخری مراحل میں ہے. انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں‌ دنیا بھر سے شائقین اور فینز نے جو حوصلہ دیا اور محبت کا اظہار کیا اس کے لیے شکریہ گزار ہوں علی ظفر کا کہنا تھا کہ .ہم گزشتہ دنوں سے سوئے نہیں‌ہیں.سو اس کام میں‌جتے ہوئے ہیں.


    واضح رہے کہ علی ظفر آفیشل ترانہ تیار ہیں اس سے پہلے پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، عاصم اظہر، علی عظمت اور ہارون رشید نے گایا ہے جو شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہا ہے جس پر علی عظمت نے گلوکار علی ظفر کو اس کی وجہ قرار دیا تھا اس کے جواب میں علی ظفر نے ایک مزاحیہ اور طنز سے بھر پور ویڈیو ٹویٹر پر شئیر کی تھی جس کے بعد مداحوں کی پُرزور فرمائش پر گلوکار نے پی ایس ایل فائیو کے لئے ترانہ بنانیکا بھی اعلان کیا تھا. اپنےنئے گانے کے متعلق آر وائی نیوز کے میزبان وسیم بادامی کے پروگرام میں ٹیلی فونک انٹر ویو کے دوران علی ظفر نے علی عظمت کے دیئے گئے ایک بیان پر کہا کہ میں کسی بھی گانے کو کسی کی پسند ناپسند نہیں بنا سکتا میرے پاس ایسی کوئی طاقت نہیں جس سے لوگوں کی توجہ حاصل کرسکوں یہ تو اللہ کا کرم ہوتا ہے کہ کوئی گانا اچھا بن جاتا

    علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار

  • ففٹی کے بعد کراچی کنگز جارحانہ انداز سے ہدف کے تعاقب میں رواں‌دواں

    ففٹی کے بعد کراچی کنگز جارحانہ انداز سے ہدف کے تعاقب میں رواں‌دواں

    ففٹی مکمل کرنے کے بعد کراچی کنگز جارحانہ انداز سے ہدف کے تعاقب میں رواں‌دواں

    باغی ٹی وی :ففٹی مکمل کرنے کے بعد کراچی کنگز جارحانہ انداز سے ہدف کے تعاقب میں رواں‌دواں
    ہے. کراچی کنگز نےدو وکٹ کے نقصان پر ففٹی بنا لی ہے.اور اس کا ایک کھلاڑی آوٹ‌ ہوا ہے.ما یہ ناز بلے باز بابر اعظم 13 رنز بنا کر آوٹ‌ہوئے. ابھی چھٹے اوور کا کھیل جاری ہے. کراچی کنگز کا آغاز جارحانہ ہے.
    اس سے قبل ملتان سلطان نے 187 کے رنز سے حریف کو اچھا ٹارگٹ دیا ہے . ملتان سلطان کے معین علی نے تیز شاندار بیٹنگ سے ایک اچھا آغاز دیا اور 65 سکور کیے اور شان مسعود 61 نے رنز بنائے ..ذیشان 23 پر آؤٹ ہوئے ، چھ وکٹ کے نقصان پر ملتان سلطان نے 186 رنز سکور کیے.محمد عامر نے 2 اور جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. ..
    ملتان سلطانز کی اوپنر جوڑی معین علی اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لئے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
    سلطانز کی جانب سے معین علی نے 65 اور کپتان شان مسعود نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کراچی کی جانب سے محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پورا دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملتان کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا

  • سونے کی قیمت میں‌کمی

    سونے کی قیمت میں‌کمی

    سونے کی قیمت میں‌کمی

    کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں مزید 650 روپے فی تولہ کی کمی ہوگئی ہے۔ 650 روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 93 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 556 روپے کمی کے بعد 80 ہزار 461 ہوگئی ہے۔پاکستان میں ایک گرام سونے کی قیمت 54 روپے کمی کے بعد 8046 روپے ہوگئی ہے.
    اس سے پہلے سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 96 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے.اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 82562 روپے ہوگئی ہے۔

    چین سے پھیلنے والا کوروناوائر سے دنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے اور کاروباری حضرات اپنا سرمایا محفوظ بنانے کیلئے سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں.تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونےکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • ملتان سلطان  نے 186 رنز بنا کر دیا تکڑا ہدف

    ملتان سلطان نے 186 رنز بنا کر دیا تکڑا ہدف

    ملتان سلطان نے 186 رنز بنا کر دیا تکڑا ٹارگٹ

    باغی ٹی وی: ملتان سلطان کا مضبوط ہدف ، 187 کے رنز سے حریف کو اچھا ٹارگٹ دیا ہے . ملتان سلطان کے معین علی نے تیز شاندار بیٹنگ سے ایک اچھا آغاز دیا اور 65 سکور کیے اور شان مسعود 61 نے رنز بنائے ..ذیشان 23 پر آؤٹ ہوئے ، چھ وکٹ کے نقصان پر ملتان سلطان نے 186 رنز سکور کیے.محمد عامر نے 2 اور جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. ..
    ملتان سلطانز کی اوپنر جوڑی معین علی اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لئے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
    سلطانز کی جانب سے معین علی نے 65 اور کپتان شان مسعود نے 61 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کراچی کی جانب سے محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پورا دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملتان کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا

  • پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

    پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا

    لاہور:پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی طلبا کی لڑائی میں گارڈز بھی زخمی ہوگئے ، پولیس نے کنٹرول سنبھال لیا ،اطلاعات کےمطابق پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں کئی طالب علم اور گارڈز زخمی ہو گئے۔

    پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق جھگڑا یونیورسٹی کے شعبہ جینڈر اسٹڈیز میں ہوا تاہم تصادم کی وجہ کا تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جھگڑے میں 4 طلبا اور یونیورسٹی کے 6 گارڈز زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔طلبا تنظیموں میں جھگڑے کے بعد پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی پہنچ گئی جب کہ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ حالات اب کنٹرول میں ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان کئی لڑائیاں ہوچکی ہیں ، اس سلسلے میں جرائم میں ملوث طلبا کوسزائیں بھی دی گئیں اورآئندہ یونیورسٹی میں کسی قسم کی سیاسی ، مذہبی یا لسانی بنیاد پرلڑائی جھگڑے کے خاتمے کے لیے اقدامات بھی کیے گئے تھے

  • ترک فوجی کیوں نشانہ بنے روس نے کی وضاحت

    ترک فوجی کیوں نشانہ بنے روس نے کی وضاحت

    ترک فوجی کیوں نشانہ بنے روس نے کی وضاحت

    باغی ٹی وی . ترکی کے فوجی کیوں بنے نشانہ روس نے وضاحت کر دی ، روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی کے فوجی شامی مسلح جنگجوؤں کے بیچ موجود تھے جس کی وجہ سے وہ جمعرات کی شام ادلب میں ہونے والی بم باری کی زد میں آ گئے۔ روسی خبر رساں ایجنسی "انٹرفیکس” کے مطابق بحیرہ اسود میں موجود روسی بیڑے کا کہنا ہے کہ اس نے کروز میزائل سے لیس دو فریگریٹس شام کے ساحل پر بھیجی ہیں۔

    اس حملے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے روسی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ ترکی نے روس کو اس بات سے آگاہ نہیں کیا تھا کہ ترکی کے فوجی شام میں ادلب کے علاقے میں موجود ہیں۔ ترکی کی جانب سے پیش کردہ معلومات کی رُو سے ترک فوجیوں کو علاقے میں نہیں ہونا چاہیے تھا۔

    بیان کے مطابق روسی طیاروں نے ادلب میں اس علاقے پر فضائی حملے نہیں کیے جہاں ترک فوج کے یونٹ موجود تھے۔ بیان میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ ترک فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں جاننے کے بعد روس نے شامی فوج کی جانب سے مکمل فائر بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔ روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ادلب میں کم جارحیت کے علاقے میں موجود شامی مسلح جنگجوؤں نے 27 فروری کو شامی سرکاری فورسز پر ایک بڑے حملے کی کوشش کی۔
    واضح‌رہے کہ ترک حکام کا کہنا ہے کہ ادلب میں تعینات فوجیوں پر شامی افواج نے حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں‌33 ترک فوجی مارے گئے، ترک افواج نے حملے کے بعد جوابی کارروائی کی جس میں شامی افواج کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی گئی، شامی فوج کے تمام ٹھکانوں کو زمین اور فضا سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    ترک فوجیوں پر حملے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کی زیر صدارت ہنگامی سیکورٹی اجلاس بلایا گیا جس میں وزرا اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ ترک صدر نے جوابی کاروائی کا اعلان کیا ہے

  • 27 فروری : سرپرائز ڈے فارنیشن –از–غلام زادہ نعمان صابری

    27 فروری : سرپرائز ڈے فارنیشن –از–غلام زادہ نعمان صابری

    دوپہر کو مجھے فون آیااور پوچھاگیا کہ کہاں ہیں جناب
    ہم نے جواباً عرض کیا حضور گھر میں ہوں!
    فرمانے لگے آج سرپرائز ڈےہے کچھ وقت مل جائے گا،ہمارے حامی بھرنے پر کہا گیا کہ کچھ دوستوں کے ساتھ پاک ٹی ہاؤس میں چائے کا پروگرام بنایا ہے آپ سے شرکت کی استدعا ہے۔
    یہ تھے پاک بلاگرز فورم کے کوآرڈینیٹر محترم جناب عبدالحمیدصادق صاحب جنہوں نے سرپرائز ڈے پر دوستوں کو چائے کا سرپرائز دے ڈالا۔

    27فروری2019 کو بھارت نے روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر فضائی حملہ کردیا اور یہ حملہ اس کی ناکام کوشش ثابت ہوا اور پاک فوج کے جوانمرد شاہینوں نے بھارت کے دونوں حملہ آور لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

    ان میں ایک مگ 21 جنگی طیارہ بھی تھا جسے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اڑا رہا تھا۔طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور ابھی نندن کو پاک فوج نے زندہ گرفتار کر لیا۔

    پاک فوج نے مسلمان ہونے کے ناطے اسلامی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کی خوب آؤ بھگت کی اس آؤ بھگت میں جو سب سے اہم بات تھی وہ چائے کی ایک پیالی تھی۔
    یہ چائے کی ایک پیالی بھارتی پائلٹ کو کروڑوں روپے کامگ 21تباہ کرنے کے بعد پینا نصیب ہوئی۔اس حوالے سے اگر اس چائے کی پیالی کو دنیا کی مہنگی ترین چائے کی پیالی کہاجائے تو بیجا نہ ہوگا اور اگر اسی طرح ابھی نندن کو دنیا کا مہنگا ترین چائے نوش کہا جائے تو میرے خیال میں اس میں بھی کوئی مضائقہ نہیں۔

    پاک فوج کے جوانوں کی جوانمردی کو داددینے کے لئے جنہوں نے اس دن کو پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے یادگار بنایا لہذا اس یادگار دن کو منانے کے لئے محترم جناب عبدالحمیدصادق صاحب نے دوستوں کو اچانک سرپرائز دیا اور پاک ٹی ہاؤس میں اکٹھا کر لیا۔ماہنامہ پھول کے ایڈیٹر محترم محمد شعیب مرزا صاحب نے بہت مشکل سے وقت نکال کر اس مختصر تقریب کو رونق بخشی کیونکہ اچانک اطلاع پر ان کا کسی پروگرام میں شرکت کرنا ناممکن کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہوتا ہے ان کی تشریف آوری کا بےحد شکریہ کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے 15 منٹ نکال کر لائے تھے اور آدھاسے پون گھنٹہ دے کر تشریف لے گئے۔

    پاک بلاگرز فورم کے روح رواں جناب محمد نعیم شہزاد صاحب بھی تشریف لائے تھے ان سے پہلی بالمشافہ ملاقات تھی پاک بلاگرز فورم کے حوالے سے پہلے ان سے تعارف تھا مگر ملاقات نہیں تھی اس حوالے سے یہ تقریب ملاقات کا ایک بہانہ بھی بن گئی۔

    صدر شعبہ خواتین پاکستان قومی زبان تحریک محترمہ فاطمہ قمر صاحبہ بھی تشریف لائی تھیں جنہوں نے قومی زبان کے نفاذ بارے سیر حاصل گفتگو فرمائی۔
    ماہنامہ پھول کے ایڈیٹر محترم جناب محمد شعیب مرزا صاحب نے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کے تذکرے سے لے کر نفاذ اردوتک خوبصورت الفاظ میں روشنی ڈالی
    پاک بلاگرز فورم کے سر پرست جناب محترم محمد نعیم شہزاد صاحب نے بھی اظہار خیال کیا۔

    محترم عبدالحمیدصادق صاحب نے سرپرائز ڈے پرچائے کے حوالے سے خوبصورت کلام سنانے کے ساتھ ساتھ کچھ تجاویز بھی پیش کیں
    چائے کے ساتھ بسکٹ بھی تھے جنہوں نے چائے کے مزے کو دوبالا کیا

    اس مختصر مگر مؤثر تقریب کے انعقاد پرجناب عبدالحمیدصادق صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں آئندہ بھی ایسی مختصر تقریبات کا انعقاد ہوتے رہنا چاہئے جن سے علم وعمل میں اضافہ ہو اور کچھ حاصل کرنے کو ملے۔
    آخر اسی حوالے سے ایک قطعہ عرض ہے کہ
    بڑے گھمنڈ، بڑی شوخیوں سے
    آیا تھا دینے ہمیں سرپرائز
    رہے گا اسے تاقیامت یہ یاد
    دیا ہے جو ہم نے اسے سرپرائز

    غلام زادہ نعمان صابری

  • اہم تبدیلی ، جسٹس قاسم خان کو لاہورہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنا دیا گیا، کس نے منظوری ، کیوں بنایا گیا اہم خبرآگئی

    اہم تبدیلی ، جسٹس قاسم خان کو لاہورہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنا دیا گیا، کس نے منظوری ، کیوں بنایا گیا اہم خبرآگئی

    لاہور:اہم تبدیلی ، جسٹس قاسم خان کو لاہورہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنا دیا گیا، کس نے منظوری ، کیوں بنایا گیا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق صدر مملکت نے سینئر ترین جج جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کےمطابق جسٹس قاسم خان کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس قاسم 19 مارچ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

    واضح رہےکہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس، جسٹس مامون رشید نے یکم جنوری 2020 کو لاہور ہائیکورٹ کے 49 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔نئے آنے والے جسٹس قاسم خان لاہور ہائی کورٹ کے 50 ویں چیف جسٹس ہوں گے

  • بھارت : مسلمانوں کا قتل عام جاری ، 43 شہید ، سیکڑوں زخمی ، سیکڑوں گرفتار، ہرطرف آہ و بکا جاری

    بھارت : مسلمانوں کا قتل عام جاری ، 43 شہید ، سیکڑوں زخمی ، سیکڑوں گرفتار، ہرطرف آہ و بکا جاری

    نئی دہلی : بھارت : مسلمانوں کا قتل عام جاری ، 45 شہید ، سیکڑوں زخمی ، سیکڑوں گرفتار، ہرطرف آہ و بکا جاری ،اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت کی زمین مسلمانوں پرتنگ کردی گئی، مسلم کُش فسادات میں مرنے والوں کی تعداد45 ہوگئی ہے جبکہ فسادات میں 48گھنٹے میں مزید تین مساجد ، دومزار اوراسی طرح ایک مدرسے پربھی حملہ کیا گیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق اتوار سے شروع ہونے والے فسادات کےبعد دہلی کے حالات تاحال کشیدہ ہیں، مسلم ہندو فسادات میں اب تک 43 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، مرنےوالوں میں سب مسلمان ہی ہیں ، جبکہ ڈھائی سو سے زائد افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    دلی ہائی کورٹ کےجج جسٹس ایس مرلی کی بازپرس انتظامیہ کو اچھی نہیں لگی اور حکومت نےجج کا تبادلہ کردیاہے،جسٹس ایس مرلی نےسیاسی رہنماؤں پر مقدمات درج کرنے کی سفارش کی تھی اور کہا تھا کہ ہم دلی میں دوسرا انیس سو چوراسی نہیں ہونے دیں گے، کم از کم اس عدالت کے ہوتے ہوئے تو ایسا نہیں ہوگا جبکہ شدیدتنقیدکے بعد دلی پولیس کے سربراہ کو بھی تبدیل کردیاگیا ہے۔

    دہلی کے شمال مشرقی علاقوں میں بڑے اجتماعات پر پابندی دس گھنٹے کے لیے اٹھائی جا رہی ہے، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول ن کےمطابق ہنگاموں کے دوران لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں تھا جب کہ دہلی کے کمشنر پولیس کا کردار بھی مایوس کن تھا ، دہلی میں اڑتالیس گھنٹے کے دوران مزید تین مساجد . ایک مدرسہ اوردو مزارجلادیئےگئے۔

    مودی سرکار نے متاثرہ علاقوں میں کرفیولگادیا ہے اور نمازجمعہ کے اجتماعات پربھی پابندی عائد ہے،متاثرہ علاقوں میں تجارتی مراکزبھی تاحال بند ہیں جبکہ مسلمانوں کے خاکستر گھر اور تباہ کاروبار ان پر گزری قیامت کاپتہ دے رہے ہیں۔

    خیال رہے بھارت کےگلی کوچوں میں آرایس ایس کےغنڈے سرعام ڈنڈے اور تلواریں لیے مسلمان بستیوں پر حملہ کرتے اور جانیں لیتے رہے ، مسجد شہید کی، مسلمانوں کےگھر اور دکانیں جلاڈالیں۔ پولیس بھی بلوائیوں کے ساتھ تھی، وردی میں ملبوس غنڈوں نے جلاو گھیراو میں ساتھ دیا۔

    جامعہ ملیہ اورجواہرلال نہرویونیورسٹی کےطلبانے وزیراعلی اروند کیجریوال کی رہائشگاہ جانے کی کوشش کی تو پولیس نے طلبا کومنشترکرنےکےلئے آنسوگیس اورواٹرکینن استعمال کی بلوائیوں کو پکڑنے کے بجائےدلی پولیس کو پُرامن مظاہرین کو دیکھتےہی گولی مارنے کاحکم دیا۔