Baaghi TV

Author: +9251

  • پی ایس ایل 5: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے دی

    پی ایس ایل 5: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے دی

    اسلام آباد : پی ایس ایل 5: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

    ذرائع کےمطابق اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

    11 کے مجموعی اسکور پر لیوک رونکی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔اسلام آباد کی دوسری وکٹ 36 رنز پر گری جب ڈیوڈ میلان 10 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    کولن منرو بھی 31 رنز بناکر حسنین کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد شاداب خان اور کولن انگرام نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔132 کے مجموعی اسکور پر کپتان شاداب خان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد آصف علی اور فہیم اشرف بھی بالترتیب 15 اور 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کولن انگرام 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے دو دو جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شین واٹسن ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد 63 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد ایک اوور میں دو چھکے لگانے کے بعد تیسرے چھکے کی کوشش کرتے ہوئے شاداب کی گیند پر اسٹمپڈ ہوگئے۔


    اعظم خان بھی 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے جیسن رائے کا ساتھ دیا تاہم جیس رائے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز نے محمد نواز کے ساتھ مل کر اہم اننگز کھیلی اور 20 گیندوں پر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آخر میں بین کٹنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا اور میچ کوئٹہ کی جھولی میں دال دیا۔ کٹنگ نے 17 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 42 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلوائی۔محمد نواز 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف اور احمد صفی عبداللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    خیال رہے کہ میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپننگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹ سے ہرایا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار پی ایس ایل کا میدان سجا ہے ۔ پی ایس ایل کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

  • پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کیلئے منفی ہے،معاشی ترقی پراثرپڑسکتا ہے ، موڈیز

    پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کیلئے منفی ہے،معاشی ترقی پراثرپڑسکتا ہے ، موڈیز

    نیویارک :پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کیلئے منفی ہے،معاشی ترقی پراثرپڑسکتا ہے ،اطلاعات کے مطابق معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ پاکستان کافنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی گرے لسٹ میں رہنا ملکی بینکوں کے لیے منفی ہے۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی پاکستانی بینکوں کے بین الاقوامی لین دین پر نظر ہے اور پاکستان کا گرے لسٹ میں رہنا بینکوں کی کریڈٹ کے لیے ٹھیک نہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

    موڈیز کا کہنا ہے کہ کئی پاکستانی بینکوں کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے جب کہ 2 مقامی بینکوں کے بین الاقوامی لائسنس بھی ختم کیے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اضافی پابندیوں کے باعث پاکستانی بینکوں کی غیر ملکی کرنسی کی لین دین اور بیرون ملک شاخوں کی استعداد پر سوال اٹھ سکتے ہیں جب کہ پاکستانی بینکوں کے منافع میں بھی سخت شرائط کے باعث کمی ہوسکتی ہے۔

    موڈیزکی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 14 شرائط پوری کردی ہیں جب کہ پاکستان نے باقی 13 شرائط پر بھی پیش رفت کی ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کے مطابق خود کو بہتر کیا ہے تاہم خطرات سے دوچار اس کے بینک بیرون ملک کرنسی کلیئرنگ کی سہولیات تک رسائی کھوسکتے ہیں جو کہ سرحد پار ادائیگیوں اور درآمدات، برآمدات کے لیے خطرناک ہے۔ موڈیز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اُمید ظاہرکی ہے کہ پاکستان جون 2020 تک گرے لسٹ سےنکل جائے گا۔

  • واقعی پاکستان بہت خوبصورت ہے : معروف کرکٹر جونٹی روڈز  موٹر بائیک پر اسلام آباد اور مری کی سیرکرتے رہے

    واقعی پاکستان بہت خوبصورت ہے : معروف کرکٹر جونٹی روڈز موٹر بائیک پر اسلام آباد اور مری کی سیرکرتے رہے

    اسلام آباد: واقعی پاکستان بہت خوبصورت ہے : جونٹی روڈز موٹر بائیک پر اسلام آباد اور مری کی سیرکرتے رہے ،اطلاعات کےمطابق ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز سابق کرکٹر جونٹی روڈز اسلام آباد اور مری کے خوبصورت اور دلکش مناظر دیکھنے کے لئے ہیوی بائیک پر نکل پڑے۔

     

    اپنے پیغام میں جونٹی روڈ کا کہنا تھا کہ اپنے کھیل کے دنوں میں مجھے کبھی زیادہ ممالک کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا ، اپنے دوروں کے دوران میں صرف ہوائی اڈے، ہوٹلوںاور سٹیڈیم تک ہی رہتا تھا مگر اب کوچ اور کمنٹیٹر کی حیثیت سے ، میں یہ یقینی بنارہا ہوں کہ میں زیادہ سے زیادہ تجربہ کرسکتا ہوں۔

    حال ہی میں جونٹی روڈز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک گروہ کے ہمراہ ہیوی بائیک پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔

  • مسلمانوں پرمظالم قابل قبول نہیں ، مودی سرکاراپنا قبلہ درست کرلے،مذمت کرتے ہیں : ترک صدر طیب اردوان

    مسلمانوں پرمظالم قابل قبول نہیں ، مودی سرکاراپنا قبلہ درست کرلے،مذمت کرتے ہیں : ترک صدر طیب اردوان

    انقرہ:بھارتی حکومت سن لے مسلمانوں پرمظالم قابل قبول نہیں ، مودی سرکاراپنا قبلہ درست کرلے، ترکی اپنے مسلمان بھائیوں کوتکلیف میں نہیں دیکھ سکتا، اطلاعات کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھارت میں ہونے والے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ’بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام معمول کی بات بن چکا ہے، وہاں مسلسل مسلمان قتل کیے جارہے ہیں‘۔ترک صدر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے قتل عام میں ہندو انتہا پسند ملوث ہیں، مجھے حیرت اس بات پر ہے کہ بھارت دنیا میں امن کی حمایت کی بات کرتا ہے جبکہ اُن کے ملک میں ایسا ہورہا ہے۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کےقتل عام کی مذمت کرتے ہیں، ہم نفرت ، ناانصافی کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ہم بھارتی حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ یہ ٹھیک راستہ نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ کئی روز سے بھارتی دارالحکومت میں متنازع شہریت آرڈیننس کے خلاف احتجاج جاری تھا، چند دن قبل ہندو انتہاء پسندوں نے پولیس کی سرپرستی میں مظاہرین پر دھاوا بولا اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کو شہید کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں کو بھی نذر آتش کیا، اب تک نئی دہلی میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد20 سے زائد ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس : ایران کی دوسری بڑی شخصیت زد میں آگئی،پہلے نائب وزیرصحت تو اب نائب صدربرائے خواتین میں تشخیص

    کرونا وائرس : ایران کی دوسری بڑی شخصیت زد میں آگئی،پہلے نائب وزیرصحت تو اب نائب صدربرائے خواتین میں تشخیص

    تہران: کرونا وائرس : ایران کی دوسری بڑی شخصیت زد میں آگئی،پہلے نائب وزیرصحت تو اب نائب صدربرائے خواتین میں تشخیص ،اطلاعات کےمطابق ایرانی نائب وزیر صحت کے بعد نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں بھی کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی نائب صدر برائے خواتین و خاندانی امور معصومہ ابتکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم ان کی حالت فی الحال زیادہ سنگین نہیں اور وہ گھر پر ہی ہیں۔ترک خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ مجتبیٰ زولنور بھی کوروناوائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایران کے نائب وزیر صحت بھی دو روز پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ ایران میں کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور ایران میں آج 106 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    ایران میں اب تک کورونا وائرس سے 245 افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے 26 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔حالیہ دنوں میں ایران جانے والے دو پاکستانی شہریوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد پاکستان نے ایران کے لیے براہ راست پروازیں معطل کردی ہیں۔

  • 24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے ممالک میں کرونا وائرس کا پھیلنا سخت تشویش اوردنیا کےلیے خطرے کی گھنٹی ہے : عالمی ادارہ صحت

    24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے ممالک میں کرونا وائرس کا پھیلنا سخت تشویش اوردنیا کےلیے خطرے کی گھنٹی ہے : عالمی ادارہ صحت

    جنیوا:24 گھنٹوں کے دوران 7 نئے ممالک میں کرونا وائرس کا پھیلنا سخت تشویش اوردنیا کےلیے خطرے کی گھنٹی ہے ،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی وبا عالمی سطح پر فیصلہ کن موڑ پر ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں7 نئے ممالک میں کرونا رپورٹ ہوا۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے، زندگی بچائی جاسکتی ہے، کرروناوائرس اب تک 44ملکوں میں رپورٹ ہوچکا ہے، چین سے باہر دیگر ملکوں میں کرونا کے 3ہزار474کیسز رپورٹ ہوئے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ جن ممالک میں وائرس نہیں پہنچا وہ بھی اس سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ چین اور جاپان میں صحت یاب مریضوں میں دوبارہ وائرس کی تشخیص ہوئی، جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے17ہزارکیسز رپورٹ ہوئے۔

    عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ ایران، اٹلی اور جنوبی کوریا میں وبائی مرض نے ثابت کیا وہ کس قابل ہے، کروناوائرس کی احتیاطی تدابیر کیلئے ہر ملک کو تیار ہونا ہوگا، یہ خوفزدہ ہونے کا نہیں بلکہ ایکشن لینے کا وقت ہے۔

  • میں کسی سے”ڈرتاورتا”  نہیں ، پیدا ہوتے ہی ڈاکٹر کو ’غصے‘ سے دیکھنے والے بچے کے چرچے

    میں کسی سے”ڈرتاورتا” نہیں ، پیدا ہوتے ہی ڈاکٹر کو ’غصے‘ سے دیکھنے والے بچے کے چرچے

    لندن :میں کسی سے”ڈرتاورتا” نہیں ،پیدا ہوتے ہی ڈاکٹر کو ’غصے‘ سے دیکھنے والا بچے نے ڈاکٹرز کو حیران کردیا ، ویسے بھی عام طور پر نومولود بچوں کی روتی یا سوتی ہوئی تصاویر سامنے آتی ہیں مگر انٹرنیٹ پر ایک ایسے بچے کی تصویر وائرل ہوئی جس نے پیدائش کے چند سیکنڈ بعد ہی ڈاکٹر کو غصے سے دیکھنا شروع کردیا۔

    دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون لسبیلہ پریرا کے ہاں رواں ہفتے بچے کی پیدائش ہوئی، لیبر روم میں موجود نرس نے بچے کی تصویر لی جو غصے سے ڈاکٹرز کو دیکھ رہا تھا۔بچے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین بھی ششدر رہ گئے کیونکہ انہوں نے بھی ایسا بچہ پہلی بار ہی دیکھا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق بچے کی پیدائش برازیل میں واقع ریو دی جنیرو نامی اسپتال میں ہوئی۔ ڈاکٹرز نے نومولود کے انداز کو منفرد قرار دیا اور سب نے ہی اُس کی تصاویر بنائیں۔

    ماں بننے والی خاتون ’لسبیلہ‘ کے والدین کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی کی شادی کو ابھی ایک سال ہی ہوا، وہ ماں بننا نہیں چاہتی تھی مگر پانچ ہفتے بعد ہمیں خوش خبری ملی۔ ڈاکٹرز نے بچے اور ماں کی طبیعت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔
    لسبیلہ کا کہنا تھا کہ ’میرا بچہ بہادر ہے کیونکہ وہ کسی سے "ڈرتاورتا” نہیں

  • بھارت میں قتل عام پرموسیقاربھی خاموش نہ رہ سکے،دنیا ہوش کےناخن لے:وزیراعظم مسلمانوں پرمظالم پرسخت تشویش میں

    بھارت میں قتل عام پرموسیقاربھی خاموش نہ رہ سکے،دنیا ہوش کےناخن لے:وزیراعظم مسلمانوں پرمظالم پرسخت تشویش میں

    اسلام آباد:بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے،دنیا ہوش کے ناخن لے : وزیراعظم عمران خان بھارتی مسلمانوں پرمظالم پرسخت تشویش میں ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں قتل عام پر موسیقار بھی خاموش نہ رہ سکے، امن کے لیے زندگی وقف کرنے والے موسیقاروں کا بولنا اہم ہے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ وقت آگیا ہے دنیا بھی بھارت میں قتل عام کا نوٹس لے، یہ تاریخ میں حق کے ساتھ کھڑے ہونے کا وقت ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف بھارتی فوج،پولیس اورہندوانتہاپسند اس وقت باہمی منصوبہ بندی سے حملے کررہےہیں اورآخری اطلاعات آنے تک 40 سے مسلمان شہید ہوچکے ہیں ، سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں اورسیکڑوں ہی کی تعداد میں گرفتار ہیں ، مسلمانوں کےخلاف اس قدر تشدد اورظلم وبربریت کے خلاف اب بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سٹارز بھی آہ و بکا کررہے ہیں

  • 5 روپے کا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والا دکاندار کس نے گرفتارکرلیا اہم خبرآگئی

    5 روپے کا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والا دکاندار کس نے گرفتارکرلیا اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:5 روپے کا ماسک 120 روپے میں فروخت کرنے والا دکاندار کس نے گرفتارکرلیا اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق ملک میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کے بعد مختلف شہروں سمیت اسلام آباد میں بھی سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس پر اسلام آباد انتظامیہ نے ماسک کی زائد قیمت پر فروخت روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ماسک زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جارہی ہے اور دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ تک رہے گا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں میڈیکل اسٹور پر چھاپے کے دوران ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ملزم 5 روپے والا ماسک 120 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ماسک ناپید ہوگئے ہیں اور جہاں دستیاب ہیں وہ مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں۔ادھر حکومت نے ملک بھرمیں ماسک کی سستے داموں فراہمی کے لیے اقدامات کا اعلان کردیا ہے

  • پاک چین دوستی زندہ باد،چین نے”ٹڈی دل” سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ فوج پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ،چینی اخبار کا دعویٰ

    پاک چین دوستی زندہ باد،چین نے”ٹڈی دل” سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ فوج پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ،چینی اخبار کا دعویٰ

    بیجنگ :پاک چین دوستی زندہ باد،چین نے”ٹڈی دل” سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ فوج پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ،چینی اخبار کا دعویٰ، اطلاعات کے مطابق چینی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ چین پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے فوج’ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    ذرائع کےمطابق چین کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بیجنگ، پاکستان میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے ایک لاکھ بطخوں کی فوج بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔خبررساں ادارے اےپی کے مطابق ننگبو ایوننگ نیوز نامی مقامی اخبار نے کہا کہ چینی ماہروں کی ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے اپنی سفارشات میں ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کے لیے بطخیں تجویز کیں۔

    اخبار کے مطابق ایک لاکھ بطخوں کی فوج چین کے مشرقی صوبے ججیانگ سے بھیجی جائیں گی۔اخبار کے مطابق چین نے دو دہائی قبل ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے اسی طریقہ کار کو اپنا جس کے خاطر خواہ نتائج مرتب ہوئے۔

    مقامی اخبار نے جیانگ صوبائی انسٹی ٹیوٹ آف زرعی ٹیکنالوجی کے محقق لو لیزی کا حوالہ دے کر کہا کہ بطخوں کی قدرتی خوراک کیڑے ہیں اور وہ زہریلی ادویات کے مقابلے میں زیادہ موثر اور ماحول دوست ہیں۔

    محقق نے اپنے مقالے میں دعویٰ کیا کہ ٹڈی دل کا مقابلہ کرنے کے لیے بطخیں دیگر پولٹری مثلاً مرغیوں کے مقابلے میں زیادہ بہترفیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ‘بطخیں گروہ کی صورت میں رہتی ہیں مرغیوں کے مقابلے میں انہیں سنبھالنا زیادہ آسان ہے’۔

    محقق کے مطابق ایک بطخ یومیہ 200 جبکہ مرغیاں صرف 70 ٹڈیاں کھاسکتی ہیں۔تاہم اس ضمن میں صوبائی حکومت کے محکمہ اطلاعات کی جانب سے خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی اور ایگریکلچر سائنسز انسٹی ٹیوٹ کے محکمہ پبلیسٹی کا فراہم کردہ نمبر مسلسل مصروف رہا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ٹڈی دل نے کھڑی فصلوں پر حملہ کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں برس دنیا کے کئی ممالک میں ٹڈی دل کی آبادی میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا جو ممکنہ طور پر مغربی افریقہ کے علاقوں سے سفر کر کے جنوبی ایشیا میں آئیں۔اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے مارچ 2019 سے اب تک 5 لاکھ 50 ہزار ایکڑ زمین کا سروے جبکہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار ایکڑ زمین کو زمینی اور فضائی اسپرے کے ذریعے محفوظ کیا جاچکا ہے۔چنانچہ احتیاطی تدابیر کی بدولت ٹڈی دل کی سرگرمیاں صحرائی علاقوں تک محدود رہیں اور وہ کاشت کاری کے علاقوں پر حملہ نہ کرسکیں۔

    وزارت برائے تحفظ خوراک اور تحقیق نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے علاقوں میں صحرائی ٹڈی دل پر قابو پانے کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک لاکھ ٹن کیڑے مار دوا بھی درآمد کی جائے گی۔

    اس ضمن میں وزارت تحفظ خوراک اور تحقیق کے مطابق شعبہ تحفظ نباتات کی کنٹرول ٹیموں نے ایک لاکھ 31 ہزار ایک سو ہیکڑ رقبے پر پھیلے علاقے کو کلیئر کیا ، جس میں سے سندھ اور بلوچستان میں 5 ہزار ہیکڑ علاقے کو اب تک ایک لاکھ 15 ہزار 4 سو 55 لیٹر کیڑے مار ادویات کے فضائی اسپرے سے کلیئر کیا گیا۔