Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل تاحال چھائے ہوئے

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل تاحال چھائے ہوئے

    پاکستان اسٹاک میں مندی کے بادل تاحال چھائے ہوئے

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز بھی مندی کےبادل چھائے رہے۔آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس38087 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 180 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ماہرین معاشیات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی طرح پاکستان کی مارکیٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور سرمایہ کا بہت محتاط ہیں جس کے سبب رواں ہفتے مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی جا رہی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی ابتدائی گھنٹہ کاروباری حضرات کیلئے بھاری ثابت ہوا وار انڈیکس37907 تک نیچے آگیا تھا۔معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پراثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔

  • کوئٹہ میڈیکل اسٹورز سیل۔

    کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے ممکنہ خدشے پر شہر میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک قبضے میں لےکر میڈیکل اسٹورز سیل کر دیے۔

    کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قائم میڈیکل اسٹورز میں 5 روپے والا سرجیکل ماسک مختلف قیمتوں میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی نے مختلف میڈیکل اسٹورز کا معائنہ کیا اور مہنگے داموں ماسک فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد میڈیکل اسٹورز سیل کر دیے۔

    اسسٹنٹ کمشنر نے صدر میڈیکل اسٹور اسوسی ایشن سے ملاقات کر کے انھیں کم قیمت پر ماسک فروخت کرنے کی ہدایت کی-

  • پاکستان نے امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ، دنیا حیران ، کھلبلی مچ گئی

    پاکستان نے امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی ، دنیا حیران ، کھلبلی مچ گئی

    اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کو سی پیک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی ،اطلاعات کے مطابق امریکا کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سرمایہ کاری کی دعوت امریکی وزیر تجارت ولبر راس کے دورہ پاکستان کے موقع پر دی گئی۔

    ذرائع کےمطابق امریکا کو سی پیک میں شامل کرنے کے حوالے سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر تجارت ولبر راس نے پاکستان کی دعوت پر مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ سی پیک امریکا کیلئے کھلا ہے۔ اس منصوبے میں امریکی سرمایہ کاری پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ امریکا نے تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان زبردست کیمسٹری بن چکی ہے۔ افغان امن معاہدے کے بعد پاک امریکا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکا نے مختلف سیکٹرز میں پائی جانیوالی کمزوریوں کی نشاندہی کی ہے۔ امریکا سے جی ایس پی کی سہولت پر بات ہوئی ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ امریکا نے ٹیفا کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنیوں کے دفاتر انڈیا، بنگلا دیش اور کمبوڈیا میں موجود ہیں۔ امریکہ سے ای کامرس، زراعت اور تیل اور گیس میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • پوپ فرانسس کورونا وائرس متاثرین سے اظہار یکجہتی کے بعدخود بیمار پڑ گئے

    پوپ فرانسس کورونا وائرس متاثرین سے اظہار یکجہتی کے بعدخود بیمار پڑ گئے

    ویٹی کن سٹی :پوپ فرانسس کورونا وائرس متاثرین سے اظہار یکجہتی کے بعدخود بیمار پڑ گئے،اطلاعات کےمطابق کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے بعد بیمار پڑ گئے۔

    کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی مرکز ویٹی کن سٹی کے مطابق پوپ فرانسس معمولی بیمار ہیں اور اس کی وجہ سے جمعرات کو روم میں ہونے والے دعائیہ اجتماع میں پوپ فرانسس کی شرکت منسوخ کردی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عام شہریوں سے ملاقات کی تھی اس موقع پر انہوں نے متعدد افراد سے ہاتھ ملائے اور ان کے ماتھے چومے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق پوپ سے ملاقات کے لیے ہزاروں افراد موجود تھےجن میں سے صرف چند افراد نے ماسک پہن رکھے تھے۔اس موقع پر پوپ نے کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔بعد ازاں گذشتہ روز ہی ایک تقریب میں پوپ فرانسس کو کھانستے اور چھینکتے دیکھا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس کے 655 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور یہ تعداد یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔ماہرین نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہجوم میں جانے اور ہاتھ ملانے سے پرہیز کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

  • بریکنگ : اسرائیلی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کامیاب اورموثر ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا

    بریکنگ : اسرائیلی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کامیاب اورموثر ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا

    تل ابیب :بریکنگ : اسرائیلی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی کامیاب اورموثر ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کردیا ،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی وزارت سائنس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں ہزاروں افراد کی موت کا سبب بننے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی ہے۔

    اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اوفیر اکونیس کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنےمیں کامیابی ملی ہے، آئندہ 3 ماہ میں ویکسین کو انسانوں پر استعمال کیلئے تیار کرلیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں ’دی گلیلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ‘ (میگل) کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر مزید تیزی سے پیش رفت ہوگی اور ہم عالمی خطرہ بننے والے کورونا وائرس کو روکنے کے اہل ہوسکیں گے۔

    اخبار کے مطابق میگل کے سائنسدان گزشتہ 4 برسوں سے انفیکشیس برونکائٹس وائرس (آئی بی وی) کی ویکسین بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو کہ مرغیوں کے نظام تنفس کو متاثر کرنے والی بیماری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ویکسین کی جانوروں پر کامیاب جانچ ہوچکی ہے جس میں اس کی مؤثریت ثابت ہوچکی ہے۔

    میگل کے بائیو ٹیکنالوجی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر چین کاٹز کا کہنا ہے کہ ’ہماری بنیادی منصوبہ کسی خاص قسم کے وائرس کی ویکسین تیار کرنا نہیں بلکہ ایسا طریقہ کار یا ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے جس سے اس قسم کے وائرس سے نمٹا جاسکے‘۔کاٹز کا کہنا ہے کہ ’اسے خوش قسمتی کہہ لیجئے کہ ہم نے اپنی ٹیکنالوجی کو درست ثابت کرنے کیلئے ماڈل کے طور پر کورونا وائرس کو ہی منتخب کیا‘۔

    انہوں نے کہا کہ جب سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے ڈی این اے کا مشاہدہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ مرغیوں میں موجود کورونا وائرس اور انسانوں میں موجود کورونا وائرس میں کافی حد تک جینیاتی مماثلت موجود ہے اور دونوں ہی میں یہ وائرس انفیکشن کا ایک جیسا مکینزم استعمال کرتا ہےجس کی وجہ سے اس بات کے امکانات کافی حد تک بڑھ گئے ہیں کہ ہم انسانوں میں کورونا وائرس کو روکنے کی ویکسین بہت جلد حاصل کرلیں گے۔

    ڈاکٹر کاٹز نے کہا کہ ’ہمیں بس اپنے سسٹم کو نئے ترتیب سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، ہم اس عمل کے درمیان میں موجود ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں ویکسین ہمارے ہاتھ میں ہوگی اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو اس ویکسین سے کورونا وائرس کو روکا جاسکے گا‘۔کاٹز کا کہنا ہے کہ میگل نیا ویکسین تیار تو کرلے گا لیکن اسے بڑے پیمانے پر تیار کرنے سے قبل متعدد قانونی مراحل اور کلینکل ٹرائلز سے گزرنا ہوگا۔

    اسرائیلی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ انہوں وزارت کے ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہر طرح کی قانونی کارروائیاں جلد از جلد مکمل کریں تاکہ ویکسین جلد از جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوسکے۔میگل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ زیگدون کا کہنا ہے کہ یہ دوا منہ سے کھانے والی ہوگی لہٰذا عام لوگوں تک باآسانی پہنچ سکے گی۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 82 ہزار 588 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 ہزار 814 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 33 ہزار 345 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 2747 ہلاکتیں چین، جنوبی کوریا میں 13، ایران میں 26 اور اٹلی میں 14 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

  • نابینا افراد کیلئے سلائی مشین بنانیوالی پاکستانی طالبہ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    نابینا افراد کیلئے سلائی مشین بنانیوالی پاکستانی طالبہ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    میلان: "اعزاز پاکستان”نابینا افراد کیلئے سلائی مشین بنانیوالی پاکستانی طالبہ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا ، اطلاعات کےمطابق پاکستانی طالبہ اقصیٰ اجمل نے بصارت کی خرابی میں مبتلا افراد کے لیے جدید سلائی مشین ڈیزائن کرنے پر لیکسس ڈیزائن ایوارڈ 2020 اپنے نام کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستانی انڈسٹریل ڈیزائننگ کی طالبہ اقصیٰ اجمل نے بصارت کی خرابی میں مبتلا افراد کے لیے ایک جدید سلائی مشین ڈیزائن کی جسے لیکسس ڈیزائن ایوارڈ 2020 کے حتمی 6 فائنلسٹ میں شامل کیاگیا۔ بعدازاں اقصیٰ اجمل نے اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی تقریب میں لیکسس ڈیزائن ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    اقصیٰ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کی طالبہ ہیں اور انہوں نے ’پرس وِٹ‘ نامی سلائی مشین تیار کی ہے جس کی بدولت متاثرہ بصارت کے حامل خواتین و حضرات سلائی کرکے اپنے روزگار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔اقصیٰ کی ڈیزائن کردہ سلائی مشین استعمال میں آسان ہے اور اس میں وہ تمام خواص شامل ہیں جن کی بنا پر غریب اور متاثرہ افراد کسی رکاوٹ کے بغیر کام کرسکتے ہیں۔

    اقصیٰ کا اپنی سلائی مشین کے حوالے سے کہنا تھا کہ ان کی سہیلی اور پڑوسی ایک الم ناک حادثے میں نابینا ہوگئی تھی جس سے اس کی پڑھائی کا سلسلہ موقوف ہوگیا تھا۔ پاکستان میں بریل سے تعلیم دینے والے نظام بہت مہنگے ہیں جس پر انہوں نے اپنی دوست اور اس جیسے لاتعداد افراد کے بارے میں سوچنا شروع کیا اور یہ ڈیزائن بنایا۔

  • کورونا وائرس،تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کی چھٹیاں کردی گئیں‌

    کورونا وائرس،تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کی چھٹیاں کردی گئیں‌

    ٹوکیو: کورونا وائرس،تعلیمی اداروں میں ایک ماہ کی چھٹیاں کردی گئیں‌ ،اطلاعات کےمطابق جاپان میں کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے حالات کی بنا پر ایک ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    جاپانی اخبار کے مطابق وزیر اعظم شنزو ایبے نے کابینہ کو بتایا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں، آئندہ ہفتے اس سلسلے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔ اس لیے اپریل کے آغاز تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھیں جائیں۔

    جاپان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 700 متاثرہ مسافروں کے ساتھ ڈائمنڈ پرنسز کروز شپ بھی اس کے ساحل پر موجود ہے۔

  • راولپنڈی پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی منان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ،

    راولپنڈی پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی منان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ،

    راولپنڈی :راولپنڈی پی ایس ایل میچ کے دوران تماشائی منان وانی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے ،اطلاعات کے مطابق آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے میچ کے دوران تماشائیوں کی طرف سے کمشیری مسلمانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کی بڑی خبریں‌موصول ہوئی ہیں‌

     

    https://twitter.com/TeamPakPatriots/status/1233060747279839232?s=19

    باغی ٹی وی کے مطابق آج میچ کے دوران کچھ تماشائی کشمیری نوجوان رہنما منان وانی کوخراج تحسین پیش کرنے کےلیے بڑے بڑے فلیکسز پربنی ہوئی برہان وانی کی تصویرلے کراسٹیڈیم میں چکرلگاتے پھرے

    باغی ٹی وی کےمطابق اسٹیڈیم میں تماشائیوں نے فلیکسوں پرلکھ رہا تھا کہ گنیں خاموش ہوسکتی ہیں لیکن جز بے نہیں‌، یہ آزادی کی تحریک جاری رہے اورمنان وانی کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا

  • ایران نے ملک بھرمیں نماز جمعہ پرپابندی لگا دی ، جمعہ کے اجتماعات کیوں نہیں ہوں گے اہم وجہ سامنے آگئی

    ایران نے ملک بھرمیں نماز جمعہ پرپابندی لگا دی ، جمعہ کے اجتماعات کیوں نہیں ہوں گے اہم وجہ سامنے آگئی

    تہران ایران نے ملک بھرمیں نماز جمعہ پرپابندی لگا دی ، جمعہ کے اجتماعات کیوں نہیں ہوں گے اہم وجہ سامنے آگئی ا،اطلاعات کےمطابق ایران میں کورونا وائرس کے انکشاف کے بعد مذہبی رسومات ی ادائگی اور ساتھ ہی ساتھ نماز جمعہ کا اجتماع بھی معطل کردیا گیا ہے۔

    یہ پابندی اُن افراد پر بھی لاگو ہو گی جن کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ اسی طرح “مذہبی مقامات” کے حامل شہر بالخصوص قُم میں قیود عائد کی گئی ہیں اور یہاں عارضی طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات روک دیے گئے ہیں۔

    ایرانی ٹیلی وژن نے بدھ کی شب بتایا کہ اس بات کا اعلان وزیر صحت سعید نمکی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ نمکی نے واضح کیا کہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل و حرکت والے کئی شہروں میں ٹیموں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان ٹٰیموں کے عناصر وہاں لوگوں کے جسموں کے درجہ حرارت جانچیں گے .. اور وائرس میں مبتلا یا مشتبہ طور پر اس سے متاثرہ افراد کو روک دیا جائے گا۔

  • پاکستان باراورسپریم کورٹ بار نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوبچانے کے لیے حکومت پردباو بڑھانا شروع کردیا

    پاکستان باراورسپریم کورٹ بار نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوبچانے کے لیے حکومت پردباو بڑھانا شروع کردیا

    اسلام آباد :پاکستان باراورسپریم کورٹ بار نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کوبچانے کے لیے حکومت سے ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے وفاقی حکومت سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر ریفرنس فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس فوری واپس لیا جائے۔یہ اعلامیہ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی اور صدر سپریم کورٹ بارسید قلب حسن کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر قانون نےعدلیہ کو تقسیم کرنے کیلئے بدنیتی پر مبنی ریفرنس تیار کیا تھا، اس ریفرنس کے عوامل اور محرکات مکمل طور پر قوم پر آشکار ہو چکے ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ عدلیہ کو تقسیم کرنے میں ناکامی کے بعد اب وفاقی وزیرِ قانون وکلاء برادری کو تقسیم کرنے پر عمل پیرا ہیں، سابق اٹارنی جنرل کا استعفیٰ اور نئے اٹارنی جنرل کا ریفرنس میں پیش ہونے سے انکار سازش کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔

    دوسری طرف پنجاب بارکونسل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی تھی کہ وہ اس کیس میں کسی کے بھی دباومیں نہ آئیں ،ججز کوئی مقدس گائے نہیں ، آئین کے سامنے سب برابر ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوبھی جواب دینا ہوگا