Baaghi TV

Author: +9251

  • ایک طرف پی ایس ایل تودوسری طرف کوئٹہ کا نوجوان کھلاڑی میچ کے دوران وفات پاگیا

    ایک طرف پی ایس ایل تودوسری طرف کوئٹہ کا نوجوان کھلاڑی میچ کے دوران وفات پاگیا

    کوئٹہ: ایک طرف پی ایس ایل میچ کی خوشیاں تودوسری طرف کوئٹہ کا نوجوان کھلاڑی میچ کے دوران وفات پاگیا ،اطلاعات کےمطابق بلوچستان میں میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران نوجوان کا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے ممبر محمد قاسم کے مطابق ژوب ڈویژن کے ضلع دکی کے ہائی اسکول گراؤنڈ پر جاری لیگ میں یہ واقعہ رونما ہوا۔

    فٹبال لیگ میں آصفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ایف سی کے خلاف میچ کے دوران طلحہ اکیڈمی ایف سی کے 22 سالہ باز محمد دکی اچانک میدان میں گر گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی نوجوان کھلاڑی دار فانی سے کوچ کرگیا، بعدازاں ڈاکٹرز نے باز محمد کی موت کی تصدیق کردی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، 3 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے جان کی بازی ہارنے والے فٹبالر باز محمد ولد بسمہ اللہ ناصر معروف فٹبالر تھے۔

  • پی ایس ایل: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف،سخت مقابلے کی توقع

    پی ایس ایل: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف،سخت مقابلے کی توقع

    راولپنڈی :پی ایس ایل: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف،سخت مقابلے کی توقع ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی دو گیندوں پر لیوک رونکی نے چوکا اور چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلے اوور میں نسیم شاہ نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔ڈیوڈ ملان نے 10رنز ہی بنائے تھے کہ نسیم شاہ نے ان کو بھی باؤلڈ کر کے پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

    کولن منرو ایک مرتبہ پھر خطرناک فارم میں نظر آئے لیکن محمد حسنین کو چھکا مارنے کے بعد دوبارہ اسی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ ہو گئے، انہوں نے 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد کولن انگرام اور کپتان شاداب خان نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے 76 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جس کے بعد شاداب خان 39 رنز بنا کر 132 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    دوسری جانب کولن انگرام نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود مقررہ اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسلام آباد نے یہ مجموعہ 7 وکٹوں کے نقصان پر بنایا اور اس کے دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں آصف علی، عماد بٹ اور فہیم اشرف شامل تھے جنہوں نے بالترتیب 15، 6 اور 4 رنز بنائے۔انگرام نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے 2، 2 جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ پر تھوڑا گھاس ہے اور ہمارے پاس اچھے باؤلرز بھی ہیں لہٰذا ہم ان سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ یہ ایک تازہ وکٹ ہے جس پر زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے انور علی کی جگہ بین کٹنگ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ملان، آصف علی، فہیم اشرف، عماد بٹ، رومان رئیس، محمد موسیٰ اور احمد صفی عبداللہ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، احمد شہزاد، شین واٹسن، اعظم خان، محمد نواز، ٹائمل ملز، بین کٹنگ، محمد حسنین، سہیل خان اور نسیم شاہ

  • چند دنوں کے اندردوسرے اہم عرب شہزادے کی وفات سے عرب دنیا میں خلاپیدا ہوگیا

    چند دنوں کے اندردوسرے اہم عرب شہزادے کی وفات سے عرب دنیا میں خلاپیدا ہوگیا

    ریاض :چند دنوں کے اندردوسرے اہم عرب شہزادے کی وفات سے عرب دنیا میں خلاپیدا ہوگیا،اطلاعات کےمطابق چند دنوں‌کے اندر دوسرے سعودی شہزادے کی وفات نے شاہی خاندان کے غم میں اضافہ کردیا ہے، اطلاعات کے مطابق آج سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز رضائے الٰہی سےوفات پا گئے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز آج وفات پاگئے، ان کی نماز جنازہ ریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی ،ادھریو اے ای کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، یو اے ای ملٹری فورسز ودیگر رہنماؤں نے شہزادہ طلال بن سعود بن عبدالعزیز کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

    ابوظبی کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے سعودی شہزادہ طلال بن سعود کی وفات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اعلان کیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی،

  • کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

    کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا

    لاہور: کیا یہ ہے بدلتا ہوا پنجاب؟ خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا،اطلاعات کےمطابق ڈاکٹروں نے حاملہ خاتون کو ہسپتال میں داخل کرنے کے بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا جس کے خاتون نے مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دے دیا۔

    ذرائع ٕکے مطابق جناح ہسپتال میں ڈیلیوری کے لیے آنے والی خاتون کے ساتھ ڈاکٹروں نے بدتمیزی کی اور لیبر روم میں داخل کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیاجس کے بعد خاتون نے جناح ہسپتال کی مسجد کے واش روم میں بچے کو جنم دیا۔

    آصفہ نامی خاتون کے شوہر حماد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیوی کو دو بجے جناح ہسپتال لے کر آیا، لیبر روم میں ڈاکٹروں نے داخل کرنے کی بجائے دھکے دے کر باہر نکال دیا، تاہم میری بیوی کو تکلیف زیادہ ہوئی تو مسجد کے واش روم میں لے گیا،واش روم میں میری بیوی نے بچے کو جنم دے دیا ۔

  • آج 27 فروری ہے، ابھی نندن کوبھی یاد ہوگا،چائے حاضرلیکن وہ غلطی نہ دہرانا، مبشرلقمان نے ابھی نندن کوکبھی بھی نہ بھولنے والا سبق یاد کرادیا

    آج 27 فروری ہے، ابھی نندن کوبھی یاد ہوگا،چائے حاضرلیکن وہ غلطی نہ دہرانا، مبشرلقمان نے ابھی نندن کوکبھی بھی نہ بھولنے والا سبق یاد کرادیا

    لاہور:آج 27 فروری ہے، ابھی نندن کوبھی یاد ہوگا،چائے حاضرلیکن وہ غلطی نہ دہرانا، مبشرلقمان نے ابھی نندن کوکبھی بھی نہ بھولنے والا سبق یاد کرادیا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے بھارتی ونگ کمانڈرابھی نندن کونہ بھولنے والا سبق یاد کراتے ہوئے پھرچائے کی پیشکش کردی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے مبشرلقمان یوٹیوب چینل پر27 فروری 2019 کے اس اہم واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرکے پاک فضائیہ کی فتح کی جس طرح تصویرپیش کی ہے وہ بہت ہی دلچسپ اورخوبصورت ہے، مبشرلقمان پاک فضائیہ کی طرف سے بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کومارگرانے کی منظرکشی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھارتی لڑاکاطیاروں کی پاکستان کے اندرگھسنے کی کوشش کو پاک فضائیہ نے جس طرح جواب دیا وہ قابل فخر ہے

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ابھی نندن چائے کےساتھ ساتھ جودو دن چماٹے پڑے ہیں وہ بھی یاد ہوں گے ،انہوں نے کہا کہ جولوگ فضاوں کی جنگ کوجانتے ہیں وہ بہترجانتے ہیں کہ بھارت کوجوسبکی اٹھانا پڑی اس سے بڑھ کراس کی اوررسوائی کیا ہوسکتی ہے

    مبشرلقمان نے بھارت اپنی شرمندگی اورشکست پرحواس باختہ ہوگیا اورکبھی کہا کہ پاکستان میں گرنے والا پاکستانی ایف 16 کا کوئی گرا ہوا حصہ دکھا یا ، پھراورکئی کہانیاں گھڑیں ،

    مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ بھارت کوپتہ ہونا چاہیے اورپتہ بھی ہےکہ بھارت کا گراہوا جہاز پاکستان میں پڑا ہے، ابھی نندن کی وردی ، ٹوپی اورجس کپ میں اس نے چائے پی تھی وہ بھی ہمارے پاس پڑا ہوا ہے

    مبشرلقمان نے اسی حوالے سے ایک اہم بات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن نے یہ تو اپنی ایئرفورس کو بتایا ہی ہوگا کہ کتنا اورکس طرح آپ کومارا ہوگا ، آپ کی حواس باختگی کا یہ عالم تھا کہ اپنا ہی ہیلی کاپٹرمارگرا دیا

    مبشرلقمان نے کہا کہ 27 فروری کے واقعہ کودیکھ کریہ چیزیں سامنے آئیں کہ پاک فضائیہ بھارتی فضائیہ سے بہت بہترہے، پاک فضائیہ کے ٹیکنیشنز کی صلاحیتیں بہت زیادہ بہترہیں ، پاک فضائیہ ایک بہترین اورکامیاب ترین ایئرفورس ہے، پاک ایئرفورس کے پائیلٹس بھی بہت زیادہ قابل ہیں ، پیشہ وارانہ مہارت رکھتے ہیں

    27 فروری کا ذکرکرتے ہوئے مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ جس دن ابھی نندن کوواپس بھارت جاتے ہی نوکری سے فارغ کردیا ، لیکن پھرجب بھارت میں ایک طوفان برپا ہوگیا کہ اس کوکیوں نوکری سے نکالا گیا، جس کے بعد بھارت نے ایک جواز گھڑا کہ چونکہ ابھی نندن زخمی ہوگیا تھا اورچلنے پھرنے کے قابل نہیں‌رہا تھا جس کی وجہ سے اس کو نوکری سے فارغ کردیا ہے

    بھارت کے اس سفید جھوٹ کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ بھارتی اپنی حکومت کے اس سفید جھوٹ پرپھرحیران ہوگئے ، مبشرلقمان نے کہا کہ جب واہگہ بارڈرپرابھی نندن کوبھارت کے سپرد کرنے کے لیے لے جایا جارہا تھا تووہ اس وقت بالکل صیح تھے ، کسی قسم کی چلنے میں‌تکلیف نہیں تھی ، لیکن بھارت نے اپنے ونگ کمانڈرکودوسری باررسوا کیا اورنوکری سے نکال باہر مارا، بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا اوربھارت نے جو اپنی کامیابی دکھائی اس میں وہ ایک کوے کومرا ہوا دکھا رہے تھے ، یہ ہے بھارت کی سرجیکل سٹرائیک اوربھارت کی فضائیہ کی اہلیت

    مبشرلقمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، مبشرلقمان نے اس موقع پرابھی نندن کوچائے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جناب ہم تودشمن کوبھی چائے پیش کرتے ہیں ، اگرآپ دوبارہ شاہینوں کوللکارنے کی جرات کریں گے توپھرچائے پیش کی جائے گی

  • جسٹس مرلی دھرکا صرف اس وجہ سے تبادلہ کرنا کہ اس نے دہلی کے مظلوموں کی حمایت میں ریمارکس دیئے،نامنظورہے ، پرینکا گاندھی

    جسٹس مرلی دھرکا صرف اس وجہ سے تبادلہ کرنا کہ اس نے دہلی کے مظلوموں کی حمایت میں ریمارکس دیئے،نامنظورہے ، پرینکا گاندھی

    دہلی:جسٹس مرلی دھرکا صرف اس وجہ سے تبادلہ کرنا کہ اس نے دہلی کے مظلوموں کی حمایت میں ریمارکس دیئے،نامنظورہے ، اطلاعات کے مطابق کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہلی فسادات معاملے کی سماعت کرنے والے جسٹس مرلی دھر کے تبادلے پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

    بدھ کی رات دیر گئے مرکزی حکومت نے دہلی ہائی کورٹ کے جج ایس مرلی دھر کا تبادلہ پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ میں کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر ديا پرینکا نے ٹویٹ میں کہا کہ آدھی رات جسٹس مرلی دھر کا تبادلہ حیران کن ہے۔ ایسے حالات میں تبادلہ افسوناک اور شرمناک ہے۔

    انھوں نے مزید لکھا ہے کہ کروڑوں بھارتی ملک کی عدلیہ کے نظام پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن حکومت انصاف اور اس بھروسے کو سبوتاژ کررہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔کانگریس رہنما راہل گاندھی نے بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں بہادر جج لویا کو یاد کررہا ہوں جن کا تبادلہ نہیں کیا جاسکا۔ جسٹس مرلی دھر وہی جج ہیں جنہوں نے دہلی تشدد پر کل ہونے والی سماعت کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے والے رہنماوں کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کئے پرکر مرکزی حکومت اور پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

    دہلی ہائی کورٹ کے تیسرے اعلی ترین جج جسٹس مرلی کے تبادلے سے متعلق نوٹیفکیشن بدھ کی رات مرکزی حکومت نے جاری کیا ۔حکومت کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جج اپنے عہدے کا چارج لینے کی رپورٹ کریں۔

  • ‘پاکستان انڈیا کو تباہ نہیں کریگا،  توپھرکیسے تباہ ہوگا ، صدر عارف علوی نے قبل ازوقت  بتا دیا

    ‘پاکستان انڈیا کو تباہ نہیں کریگا، توپھرکیسے تباہ ہوگا ، صدر عارف علوی نے قبل ازوقت بتا دیا

    اسلام آباد:’پاکستان انڈیا کو تباہ نہیں کریگا، توپھرکیسے تباہ ہوگا ، صدر عارف علوی نے قبل ازوقت بتا دیا ،اطلاعات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، پاکستان انڈیا کو تباہ نہیں کرے گا بلکہ انڈیا خود اپنے آپ کو تباہ کرے گا۔

    ذرائع کےمطابق آج اسلام آباد میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر بین الاقوامی برادری کے رد عمل کا یہی وقت ہے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمان، سکھ اور ہندو کمیونٹی سراپا احتجاج ہے، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نفرت انگیز فلسفے نے گاندھی کو بھی قتل کیا تھا۔

    صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہندو اور مسلمان امن پسند ہیں لیکن بھارت میں سیاست دان امن پسند نہیں ہیں، میرے رشتے دار اب بھی بھارت میں ہیں، وہاں کی اندرونی صورتحال پر دکھ ہے۔
    مقبوضہ کمشیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    صدر پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا تعلق کشمیریوں سے ہے،کشمیر کی زمین سے نہیں، جو کشمیریوں کی تصاویر منظر عام پر آرہی ہیں، ان تصاویر نے پوری دنیا کو ہلا دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال اسی دن (27 فروری) پاک فوج نے بہترین کارکردگی دکھائی تھی، پاک فضائیہ نے بھارتی جہاز گرا کر بھارتی فوج کے غرورکو خاک میں ملایا، ملک میں دہشت گردی کے خاتمے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جمہوری تحریک اور اقدار کی بنیاد پر وجود میں آیا، پاکستان تمام اقلیتوں کا احترام کرتا ہے، بھارت کی پارلیمنٹ میں کہا گیا کہ قائد اعظم نےبہت پہلےہی دوقومی نظریہ کے بارے میں بتادیا تھا۔

  • پی ایس ایل 5: کوئٹہ کا اسلام آباد کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 5: کوئٹہ کا اسلام آباد کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    راولپنڈی :پی ایس ایل 5: کوئٹہ کا اسلام آباد کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کی تاریخ کی سب سے کامیاب اوربہترین کرکٹ جواس وقت پی ایس ایل کے نام سے کھیلی جارہی ہے اب آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے اورآج اس سلسلے مین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کراسلام آباد کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپننگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹ سے ہرایا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

  • دہلی فسادات؛ مسلمانوں کے حق میں ریمارکس پر ہائی کورٹ کے جج کوضلع بدرکردیا گیا

    دہلی فسادات؛ مسلمانوں کے حق میں ریمارکس پر ہائی کورٹ کے جج کوضلع بدرکردیا گیا

    نئی دہلی:دہلی فسادات؛ مسلمانوں کے حق میں ریمارکس پر ہائی کورٹ کے جج کوضلع بدرکردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق دہلی میں مسلم کش فسادات کے بارے میں ایک مقدمے کی سماعت میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تین وزراء کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے ریمارکس دینے پر دہلی ہائی کورٹ کے جج کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز دہلی میں تشدد اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دہلی ہائی کورٹ کے جج ایس مرلی دھر نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات دینے پر تین بی جے پی وزراء یعنی انوراگ ٹھاکر، پرویش ورما اور کپل مشرا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنی چاہیے۔

    آج صبح تک دہلی فسادات میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے بارے میں ایک رپورٹ میں بھارتی اخبار ’’دی ہندو‘‘ کے مطابق دہلی کے مسلم کش فسادات میں اب تک 3 درجن سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ چار روزہ ہنگاموں اور تشدد کے بعد اگرچہ اس وقت حالات پرسکون ہیں لیکن اب بھی پرانی دلّی کے مسلم اکثریتی علاقوں پر خوف اور دہشت کا راج ہے۔

    بی بی سی نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود ان کے نمائندے کو موٹر سائیکل پر سوار تین لڑکے دکھائی دیئے جنہوں نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور وہ ’’جے شری رام‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے۔

    واضح رہے کہ ان فسادات کا آغاز اتوار کے روز اُس وقت ہوا جب مسلم مخالف متنازع شہریت قانون کے خلاف دہلی میں پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر مسلح ہندو جتھوں نے حملہ کردیا۔

  • او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے تشدد کی مذمت کردی

    او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے تشدد کی مذمت کردی

    ریاض :او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں پرہونے والے تشدد کی مذمت کردی ،اطلاعات کےمطابق اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت انسانی جانوں کے ضیاع روکنے میں ناکام ہوگیا ہے اوربھارتی حکومت اس تشدد کوروکنے کے لیے مخلصانہ کوششیں نہیں کررہی

     

    اپنے مذمتی بیان میں او آئی سی نے کہا ہےکہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف تشدد اورپھر اس کے نتیجے میں مسلمانوں کے شہید کرنے اوران کو زخمی کیا جارہا ہے ،اپنے بیان میں او آئی سی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں نہ مسلمانوں کی جان محفوظ ہے اورنہ مسلمانوں کا اسلام محفوظ ، مساجد پرحملے کیئے جارہے ہیں‌

    اوآئی سی نے بھارت میں مظلوم اورمقہورخاندانوں سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہےکہ بہت سے خاندانوں پربہت زیادہ مظالم سے بھارت کا چہرہ عیاں ہوگیا ہے

    او آئی سی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد ان پرتشدد کاررائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ مسلمان بھی محفوظ رہیں اورمسلمانوں کے مقدس مقامات بھی محفوظ رہیں‌