Baaghi TV

Author: +9251

  • پریشان کن خبر: نومولودبچوں کی اموات میں پاکستان دنیامیں پہلےنمبر

    پریشان کن خبر: نومولودبچوں کی اموات میں پاکستان دنیامیں پہلےنمبر

    کراچی :پریشان کن خبر: نومولودبچوں کی اموات میں پاکستان دنیامیں پہلےنمبر،اطلاعات کےمطابق ایک سروے کے مطابق نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان دنیا میں پہلےنمبرپرہے۔

    حالیہ سروے کے مطابق نومولود بچوں کی اموات میں پاکستان بدقسمتی سےدنیا میں پہلے نمبر پر ہے، پیدائش کے دن سے ایک ماہ کی عمر تک سب سے زیادہ بچے ہمارے یہاں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ پاکستان میں صرف 66 فیصد بچوں کی امیونائزیشن ہوتی ہے۔ماہرین ِ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت مند نوجوان خواتین کی سب سے زیادہ اموات دورانِ زچگی ہوتی ہے۔

    ماہرین صحت کا کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان اورسندھ ہیلتھ کیئرکمیشن کےاشتراک سےمقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تیسری پاکستان ہیلتھ کیئر سمٹ 2020 کے ٹیکنیکل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ کرونا وائرس سےدنیاکی اقتصادی ترقی جمود کا شکار ہو گئی ہے

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایران اور افغانستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد پاکستان کے لیے خطرات بڑھ گئے ہیں، ہمارا ہیلتھ کیئرسسٹم اتنا مضبوط نہیں کہ ایسی کسی وبا کی صورت میں ترقی یافتہ ممالک کی طرح قابو پاسکیں، ہمارے یہاں کوئی جدید وائرولوجی لیب بھی قائم نہیں ہوسکی۔

    تقریب سےڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضا صدیقی، ڈاکٹرعذرااحسان، پروفیسر خالد شیفع، پروفیسر محمد سعید خان، پی این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمن، ڈاکٹر فرحان عیسٰی، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ، بریگیڈیر وقار شیخ خلیل، محمود باری اور دیگر نے خطاب کیا۔

  • بھارت:مسلمانوں کا قتل عام 40 شہید کردیئے گئے،مسلمان جانیں بچانے کے لیے گھربارچھوڑرہے ہیں

    بھارت:مسلمانوں کا قتل عام 40 شہید کردیئے گئے،مسلمان جانیں بچانے کے لیے گھربارچھوڑرہے ہیں

    نئی دہلی :بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام 40 شہید کردیئے گئے ، مسلمان جانیں بچانے کے لیے گھربارچھوڑرہے ہیں ،: ہمیں بچالوپاکستان” کی آوازیں ہرطرف سے آرہی ہیں ،اطلاعات کےمطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہونے والے خلاف مظاہرین پربھارتی فوج ، پولیس اورانتہا پسند ہندووں کے حملے جاری ہیں

    ویسے توبہت زیادہ شہادتیں ہوگئیں لیکن بعض سیکورٹی حکام کی طرف سے انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فسادات کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ۔پولیس کی جانب سے 150سے زائد مسلمانوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جبکہ 18 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

    مقامی حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت نازک ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔نئی دہلی کی سڑکوں پر پولیس کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کا راج ہے۔ مسلح جتھوں نے مسلمانوں کی دکانیں اور گھر نذر آتش کردیے جبکہ متعدد مساجد کو بھی شہید کردیا گیا ہے۔

    شہر میں شدید کشیدگی برقرار ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔متاثرہ علاقوں میں دکانیں اور دفاتر بند ہیں، امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں جبکہ خوف و ہراس کا عالم ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی بین الاقوامی ایمبولینسوں پر بھی حملے ہورہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو نئی دہلی کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کا ٹاسک سونپا ہے جس کے بعد اجیت دوول نے منگل کی رات جعفر آباد، سیلام پور اور دہلی کے متاثرہ شمال مشرقی علاقوں کا دورہ کیا۔

    نئی دہلی کی ہائیکورٹ نے شہر میں ہونے والے فسادات پر رات گئے ہنگامی سماعت کی اور پولیس کو شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ عدالت نے فسادات میں زخمی ہونے والوں کو کسی قسم کی طبی امداد نہیں دی جارہی ، مسلمان سڑکوں پرزخمی پڑے ہیں اوربھارتی میڈیا کومسلمانوں پرتشدد کی ویڈیوزاورخبریں نشرکرنے سے روک دیا گیا ہے

    دوسری جانب بھارتی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو فرائض میں غفلت برتنے پر برطرف کردینا چاہیے ۔دہلی اور مرکزی حکومت صورتحال پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خوفناک تشدد نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کرلیا ہے ۔صدر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال کنٹرول کریں ۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس کا خدشہ ، ایران کے لیے ڈائریکٹ پروازوں پر پابندی عائد

    پاکستان میں کرونا وائرس کا خدشہ ، ایران کے لیے ڈائریکٹ پروازوں پر پابندی عائد

    پاکستان میں کرونا وائرس کا خدشہ ، ایران کے لیے ڈائریکٹ پروازوں پر پابندی عائد

    باغی ٹی وی :پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ایران کے لیے ڈائریکٹ پروازوں پر آج رات سے تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔

    وزارت قومی صحت کے مطابق کرونا وائر س سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، عوام غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر دھیان نہ دیں، روزانہ حقائق سے آگاہ کیا جائے گا، ایوی ایشن ڈویژن میں قائم کنٹرول روم بھی 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا۔

    دوسری جانب کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے بھی پیشگی اقدامات اپناتے ہوئے عمرہ اور سیاحتی ویزہ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ فیصلے کے بعد پاکستان سے عمرہ زائرین کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیر لائنز کو عمرہ زائرین کی فلائیٹس ری شیڈول کرنےسے پہلے ایوی ایشن ڈویژن سے پیشگی اجازت لینا ہوگی،
    کورونا وائرس 27 فروری کی سہ پہر 3 بجے تک تک دنیا بھر کے 50 ممالک میں پھیل چکا تھا اور تمام ممالک میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 170 ہوچکی تھی۔دنیا کے 50 ممالک میں سے تقریبا 15 ممالک میں 27 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے صرف ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی تھی اور ان ممالک میں افغانستان، جارجیا، اسٹونیا، سوئٹزرلینڈ، الجزائر، برازیل، مصر، یونان اور کمبوڈیا سمیت دیگر ممالک شامل تھے۔

    پاکستان سمیت متعدد ممالک میں 27 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے صرف دو دو مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی اور اسی طرح کچھ ممالک میں تین، کچھ میں 5 اور بض میں ایک درجن کے قریب مریضوں کی تصدیق ہوئی۔چین، جنوبی کوریا، اٹلی، جاپان، ایران، سنگاپور، ہانگ کانگ، امریکا، تھائی لینڈ اور بحرین وہ ممالک ہیں جہاں 27 فروری کی سہ پہر تک سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

    چین میں سب سے زیادہ 78 ہزار 487 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ باقی تقریبا ساڑھے 4 ہزار مریضوں کی دنیا کے دیگر 49 ممالک میں موجودگی کی تصدیق ہوئی

  • کرونا وائرس کے حملے : سگریٹ نوشی کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا

    کرونا وائرس کے حملے : سگریٹ نوشی کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا

    کراچی :کرونا وائرس کے حملے : سگریٹ نوشی کرنے والوں کو خبردار کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق طبی ماہرین کے مطابق سگریٹ نوشی کرنے والوں کو بھی کورونا وائرس متاثر کر سکتا ہے-

    کراچی اسپتال کے ماہر انفیکشن ڈاکٹر فیصل محمود کے مطابق لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا وائرس س صح تمند شخص کو کچھ نہیں ہوتا، جن کے پھیپھڑے کمزور ہوں یا قوت مدافعت کم ہو تو وائرس اس کو زیادہ متاثر کرتا ہے، جو سگریٹ نوشی کرتے ہیں کورونا وائس انھیں بھی متاثر کر سکتا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ صحت مند افراد کو ماسک پہننے کی بھی ضرورت نہیں ہے لیکن حفاظتی تدابیر کے طور پر پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ڈاکٹر فیصل محمود کہتے ہیں کہ جن کی عمر 40 سے کم ہو کورونا وائرس سے ان کی اموات تقریباً نا ہونے کے برابر ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد عوامی آگہی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بھی بنا دیئے گئے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

  • مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    مریم نواز کے باہر جانے کافیصلہ کون کرے گا، عثمان بزدار نے بتادیا

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز کو باہر بھجوانے کا فیصلہ وفاق کرے گا۔

    چلڈرن اسپتال لاہور کے دورے کے موقع پر انہوں نے اسپتال کے ایمرجنسی بلاک میں تزئین و آرائش کا جائزہ لیا، زیر علاج بچوں کی عیادت کی اور ان کے والدین سے طبی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔سردار عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے معاملے سے صوبائی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں، حفاظتی ماسک کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    سردار عثمان بزدار نے چلڈرن اسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور لاہور میں دل کے امراض کیلئے ایک اور اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔
    مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا کی تھی، بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی تھی، جس کے بعد مریم نواز نے دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔جس پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا حکومت نام شامل کرنے پر جواز پیش کرے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

  • لاہور ہائی کورٹ بھی پاکستان میں "عورت مارچ” کی حمایت میں بول پڑی

    لاہور ہائی کورٹ بھی پاکستان میں "عورت مارچ” کی حمایت میں بول پڑی

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ بھی پاکستان میں "عورت مارچ” کی حمایت میں بول پڑی ،اطلاعات کےمطابق لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ ماہ 8 مارچ کو ہونے والے ’عورت مارچ‘ کو رکوانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ عدالت ’اظہار رائے پر پابندی نہیں لگا سکتی‘۔

    لاہور ہائی کورٹ میں رواں ماہ 24 فروری کو عورت مارچ کے خلاف جوڈیشل ایکٹیوزم کونسل کے چیئرمین اظہر صدیقی نے درخواست دائر کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی تھی کہ مارچ کو روکنے کا حکم دیا جائے،اظہر صدیقی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ملک میں انتشار اور عریانیت پھیلانے کے لیے عورت مارچ کو ریاست مخالف تنظیمیں اور پارٹیاں فنڈز فراہم کر رہی ہیں۔

    عدالت میں دائر کردہ درخواست میں عورت مارچ کو اسلام کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے خفیہ منصوبے سے بھی تشبیہ دی گئی تھی اور ساتھ ہی کہا گیا تھا کہ اس مارچ کا مقصد عریانیت پھیلانا ہے درخواست میں وکیل اظہر صدیقی نے لکھا تھا کہ گزشتہ سال ہونے والے عورت مارچ کے شرکا نے قابل اعتراض پیغامات والے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

    اظہر صدیقی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور پولیس کو 27 فروری کو طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگی تھی۔آج ہونے والی سماعت میں ڈاریکٹر ایف آئی اے عبدالرب اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور عدالت میں پیش ہوئے جب کہ درخواست گزار اظہر صدیقی سمیت عورت مارچ کے حق میں نامور وکلا حنا جیلانی اور نگہت داد بھی پیش ہوئیں۔

    اظہر صدیقی کی درخواست پر چیف جسٹس مامون الرشید کی سربراہی میں قائم بینج نے سماعت کی جس دوران عورت مارچ کے حق میں دلائل دینے والی وکیل حنا جیلانی نے عدالت کو بتایا کہ وہ عورت مارچ صرف خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کرنا چاہتے ہیں۔

    حنا جیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس بار عورت مارچ اتوار والے دن یعنی عام تعطیل کے دن پر منعقد ہوگا جس سے ملکی معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔انہوں نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ایسے ہی منہ اٹھا کر تو مارچ نہیں کر رہیں۔

    عورت مارچ کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اظہر صدیقی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ان کا مقصد عورت مارچ رکوانا نہیں ہے، اس ضمن میں پچھلے سال کے عورت مارچ کے پوسٹرز دیکھیں اور اندازا لگائیں کہ کیا ہوا تھا۔

    اظہر صدیقی کے دلائل کے بعد حنا جیلانی نے عدالت سے سوال کیا کہ درخواست گزار کا عورت مارچ سے کیا تعلق ہے اور وہ کیوں اس کی تشہیر پر سوشل میڈیا میں پابندی چاہتے ہیں۔اسی دوران عدالت میں ایک اور وکیل کی جانب سے بات کیے جانے پر چیف جسٹس نے برہم ہوتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے کریں گے تو وہ کیس نہیں سنیں گے۔

    عدالت نے عورت مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس سے استفسار کیا کہ انہوں نے عورت مارچ کی سیکیورٹی کے کیا انتطامات کیے ہیں؟جس پر حنا جیلانی نے عدالت کو بتایا تھا کہ گزشتہ سال بھی عورت مارچ پر امن ہوا تھا اور اس بار بھی پر امن ہوگا۔

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت صرف سرکاری اداروں کا موقف جاننا چاہتی ہے اور اسی لیے پولیس اور ایف آئی اے عورت مارچ کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائیں۔ساتھ ہی چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی غیر ذمہ دارانہ بیان نہیں ہونے چاہیے۔

    خیال رہے کہ اس سال بھی خواتین کے حقوق سے متعلق کام کرنے والی مختلف تنظیموں نے لاہور کے علاوہ، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے بڑے اور اہم شہروں میں 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر ’عورت مارچ‘ منعقد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

  • بھارت یاد رکھے اگر جنگ چھڑی تو اس کے نتائج برداشت سے باہر ہوں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارت یاد رکھے اگر جنگ چھڑی تو اس کے نتائج برداشت سے باہر ہوں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارت یاد رکھے اگر جنگ چھڑی تو اس کے نتائج برداشت سے باہر ہوں گے، ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو خطرات درپیش ہیں لیکن اگر خطرے میں جنگ چھڑی تو اس کے بے قابو نتائج ہوں گے۔ میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتحار نے بتایا کہ فروری 2019 میں پاک بھارت جنگ دستک دے چکی تھی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 14 فروری 2019 کو بھارت نے پلوامہ واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت کے بے جا الزامات لگائے لیکن پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ہر قسم کی تحقیق کی پیشکش کی، اس کے باوجود انتہا پسند بھارتی ریاست نے 25 اور 26 فروری کی شب ایک بزدلانہ کوشسش کی، دشمن جو سرپرائز دینا چاہتا تھا خود سرپرائز ہو کر گیا اور پاکستان نے 27 فروری کو دن کی روشنی میں دشمن کے دو طیارے گرائے، دشمن نے بوکھلاہٹ میں اپنا ایک طیارہ گرایا۔

    میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ مسلح افواج نے 27 فروری کو نہ صرف وطن کی سرحدوں کا دفاع کیا بلکہ دشمن کے عزائم کو بھی خاک میں ملایا، آج کا دن 1947 سے لیکر آج تک وطن کی سرحدوں کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور دفاع وطن کی حفاظت کرنے والے قوم کے غازیوں کے نام ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لیے یوم تشکر بھی ہے اور یوم عزم ہے، یوم تشکر اس حوالے سے آج کے دم افواج پاکستان قوم کے اعتماد پر پورا اتری اور یوم عزم اس حوالے سے کہ عزت اور وقار کی کوئی قیمت نہیں، ہم اپنے دشمن کی ہر سازش سے بخوبی تیار ہیں اور دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
    ڈی جی آئی یس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے کہا ہےکہ آج کا دن ہمارے لیے تاریخ میں ایک سنہری دن کی حیثیت اختیار کرگیا ہے .آج کا دن ہمارے لیے یوم تشکر کی حیثیت بھی رکھتا ہے. پاکستان کی افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پورا اتری ہے.بھارتی فوج عام سکول جاتے بچوں کو بھی نشانہ بتاتے نہیں چوکتی، جن میں عام لوگ معصوم شہر ی بھی شامل ہوتی ہے، جب ہم جواب دیتے ہیں تو صرف ملٹری اہدات کو نشانہ بناتے ہیں. لیکن بھارت عام شہریوں کو نشانہ بناتی ہے. بھارت اگر جنگ چھیڑتا ہے تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے.جس کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑ ےگا..

    واضح‌رہےکہ پاکستان کے ازلی بزدل دشمن بھارت نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں ایک کوا اور سات درخت مار گرائے تھے،

  • کرونا وائرس سے بچاو کی امید پیدا ہوگئی : 50 ممالک میں کورونا وائرس کے 32 ہزار مریض صحت یاب

    کرونا وائرس سے بچاو کی امید پیدا ہوگئی : 50 ممالک میں کورونا وائرس کے 32 ہزار مریض صحت یاب

    لاہور:کرونا وائرس سے بچاو کی امید پیدا ہوگئی : 50 ممالک میں کورونا وائرس کے 32 ہزار مریض صحت یابپاکستان میں 26 فروری کی شب کو کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد ملک بھر میں خوف پھیلا گیا اور لوگ دھڑا دھڑ انٹرنیٹ پر مذکورہ وائرس سے بچاؤ کی تدبیریں تلاش کرنے لگے۔

    ذرائع کےمطابق صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دنیا کے تقریبا 20 ممالک نے اپنے ہاں پہلے کورونا وائرس کیس کی تصدیق کی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔پاکستان کے پڑوسی ممالک ایران، افغانستان اور بھارت میں پہلے ہی کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہو چکی تھی۔


    کورونا وائرس 27 فروری کی سہ پہر 3 بجے تک تک دنیا بھر کے 50 ممالک میں پھیل چکا تھا اور تمام ممالک میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 82 ہزار 170 ہوچکی تھی۔دنیا کے 50 ممالک میں سے تقریبا 15 ممالک میں 27 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے صرف ایک ایک مریض کی تصدیق ہوئی تھی اور ان ممالک میں افغانستان، جارجیا، اسٹونیا، سوئٹزرلینڈ، الجزائر، برازیل، مصر، یونان اور کمبوڈیا سمیت دیگر ممالک شامل تھے۔

    پاکستان سمیت متعدد ممالک میں 27 فروری کی سہ پہر تک کورونا وائرس کے صرف دو دو مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی اور اسی طرح کچھ ممالک میں تین، کچھ میں 5 اور بض میں ایک درجن کے قریب مریضوں کی تصدیق ہوئی۔چین، جنوبی کوریا، اٹلی، جاپان، ایران، سنگاپور، ہانگ کانگ، امریکا، تھائی لینڈ اور بحرین وہ ممالک ہیں جہاں 27 فروری کی سہ پہر تک سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

    چین میں سب سے زیادہ 78 ہزار 487 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ باقی تقریبا ساڑھے 4 ہزار مریضوں کی دنیا کے دیگر 49 ممالک میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

    27 فروری کی سہ پہر تک جنوبی کوریا میں تقریبا 1600 مریضوں کی تصدیق ہوئی جب کہ اٹلی میں 453، جاپان میں 189 اور ایران میں 141 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔گزشتہ برس دسمبر سے لے کر 27 فروری 2020 کی سہ پہر تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 2 ہزار 804 انسان ہلاک ہوچکے تھے جن میں سب سے افراد چین میں ہلاک ہوئے، 22 اموات کے ساتھ ایران دوسرے اور 13 ہلاکتوں کے ساتھ جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہے۔

    کورونا وائرس کے تیزی سے دنیا بھر میں پھیلنے سے لوگوں میں خوف پھیل گیا ہے اور ہر کوئی یہ سمجھ رہا ہے کہ مذکورہ وائرس سے جان چھڑانا ممکن نہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔کورونا وائرس پر نظر رکھنے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور امریکی صحت کے اداروں کے تعاون سے بنائے گئے آن لائن میپ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے ظاہر ہونے سے لے کر اب تک 32 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    جی ہاں، عالمی ادارہ صحت اور امریکی صحت سے متعلق اداروں کے تعاون سے چلنے والے آن لائن میپ سینٹر فار سسٹمز سائنس اینڈ انجنیئرنگ کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے متاثرہ 32 ہزار 898 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں سب سے زیادہ افراد چین میں صحت یاب ہوئے، تاہم ایران میں بھی اب تک 141 49 مریض صحت یاب ہو چکےہیں۔ایران کے علاوہ سنگاپور، تھائی لینڈ، جاپان، ویتنام، جرمنی، برطانیہ، امریکا، بھارت، اٹلی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، روس اور بیلجیم سمیت تقریبا دنیا کے ہر ممالک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے بعد صحت یاب ہونے سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ اگر مریض بر وقت علاج کے لیے معالجوں سے رابطہ کرے تو کچھ ہی دن کے علاج کے بعد وہ وائرس سے جان چھڑانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

    کورونا وائرس تقریبا دنیا کے ہر خطے تک پہنچ چکا ہے—اسکرین شاٹ سی ایس ایس ای
    پاکستان میں تصدیق کیے گئے کورونا وائرسز کے مریضوں کے حوالے سے بھی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ دونوں مریضو کی حالت مستحکم ہے۔’

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے 26 فروری کی شب کو بتایا تھا کہ پاکستان میں رپورٹ ہونے والے ‘دونوں کیسز کا کلینیکل اسٹینڈرڈ پروٹوکولز کے مطابق خیال رکھا جارہا ہے اور دونوں افراد کی حالت مستحکم ہے۔’انہوں نے کہا تھا کہ ‘حالات کنٹرول میں ہیں اور گھبرانے کی ضرورت نہیں۔’

  • ایف آئی اے نے پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی

    ایف آئی اے نے پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی

    کراچی:ایف آئی اے نے پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کو شفاف رکھنے کے لیے ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسے بدنام کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بھارتی بکیوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والے بین الاقوامی گروہ کے 3 اہم کارندے گرفتار کر لیے، ملزمان میں مہیندر کمار، نریش کمار، نریش کمار عرف جانی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ذرایع کے مطابق ملزمان انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک گروپ سے رابطے میں تھے، بھارتی بکیوں سے تانے بانے ملتے ہیں، ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان مختلف بینکوں میں بے نامی اکاؤنٹس چلا رہے تھے، حوالہ ہنڈیوں کے کام میں بھی ملوث تھے، گروپ میں بدنام زمانہ بکی بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں، اب تک 8 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے دو دو میچز جیتے ہیں جب کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی ایک ایک میچ جیت چکے ہیں۔

  • آج کا دن ہمارے لیے تاریخ کا سنہری دن بن چکا ہے ، میجر جنرل بابر افتخار

    آج کا دن ہمارے لیے تاریخ کا سنہری دن بن چکا ہے ، میجر جنرل بابر افتخار

    آج کا دن تاریخ کا سنہری دن بن چکا جسے ہم یوم تشکر سمجھتے ہیں.، میجر جنرل بابر افتخار

    باغی ٹی وی :ڈی جی آئی یس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا کو بریفنگ دیتےہوئے کہا ہےکہ آج کا دن ہمارے لیے تاریخ میں ایک سنہری دن کی حیثیت اختیار کرگیا ہے .آج کا دن ہمارے لیے یوم تشکر کی حیثیت بھی رکھتا ہے. پاکستان کی افواج ہمیشہ قوم کی امنگوں پر پورا اتری ہے.بھارتی فوج عام سکول جاتے بچوں کو بھی نشانہ بتاتے نہیں چوکتی، جن میں عام لوگ معصوم شہر ی بھی شامل ہوتی ہے، جب ہم جواب دیتے ہیں تو صرف ملٹری اہدات کو نشانہ بناتے ہیں. لیکن بھارت عام شہریوں کو نشانہ بناتی ہے. بھارت اگر جنگ چھیڑتا ہے تو اس کے نتائج بہت برے ہوں گے.جس کا خمیازہ بھارت کو بھگتنا پڑ ےگا..

    واضح‌رہےکہ پاکستان کے ازلی بزدل دشمن بھارت نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں ایک کوا اور سات درخت مار گرائے تھے،