Baaghi TV

Author: +9251

  • دشمن ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دشمن ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے کہ 27 فروری کسی بھی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے عزم کی یاد گار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کی کسی بھی کارروائی کا ہمیشہ 27 فروری کی طرح بھرپور جواب دیں گے اور پاکستان کے دشمنوں کے کسی بھی مس ایڈونچر کو ہمیشہ شکست دی جائے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے سرپرائز ڈے کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا کہ ہمارے مخالفین ہر دفعہ ہمارے دلیرانہ جواب سے حیران ہوں گے۔


    27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج کے روز دشمن کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں‌ داخل ہوئے جنھیں ہمارے شاہینوں‌ نے مار گرایا۔پاکستان کی فضائی حدود میں‌ گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں‌ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

    واضح‌رہےکہ پاکستان کے ازلی بزدل دشمن بھارت نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں ایک کوا اور سات درخت مار گرائے تھے،

    بھارت کے رات کے حملے کا پاکستان نے دن میں جواب دیا،پاک فضایہ کے شیر دل جوانوں نے بھارت کا ایک طیارہ آزاد کشمیر میں، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔ ایک ہی دن بعد جوابی حملے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیا.

  • کرونا وائرس سے احتیاط لازم مگر خوف میں مبتلا نہیں ہونا،متاثرین  کی شرح موت بہت کم ،سربراہ قومی ادارہ صحت

    کرونا وائرس سے احتیاط لازم مگر خوف میں مبتلا نہیں ہونا،متاثرین کی شرح موت بہت کم ،سربراہ قومی ادارہ صحت

    کرونا وائرس سے احتیاط ضرور ، مگر ڈرنا نہیں، سربراہ قومی ادارہ صحت

    باغی ٹی وی : کرونا وئرس سے احتیاط بہت ضروری ہے مگر یہ اتنا ڈرنے والا معاملہ نہیں ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام کا کہنا ہے کورونا وائرس سے اموات کی شرح دو فیصد سے بھی کم ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ اس قسم کی وبائی صورت حال میں ہمیں خوف کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے دو افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے لیکن دونوں متاثرہ افراد صحتیاب ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں زیر علاج متاثرہ شخص کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کر لیے ہیں جو منفی آئے ہیں۔
    سربراہ این آئی ایچ نے کہا کہ ایران میں اب تک 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، ایران کے کورونا وائرس کے اعلان سے پہلے کچھ زائرین واپس آچکے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والوں کو گھروں میں ہی الگ تھلگ رکھنے کی سفارش کی ہے، گھروں میں رکھے گئے افراد کو ڈاکٹرز چیک کرتے رہیں گے، اگر کسی میں کورونا وائرس کی کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو اسے اسپتال منتقل کیا جائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے تیسرے بندے کو زکام وغیرہ ہو جاتا ہے، ضروری نہیں کہ وہ کورونا ہی ہو۔میجر جنرل ڈاکٹر عامر اکرام نے کہا کہ کسی بھی وبائی مرض میں سب سے بہتر علاج احتیاط ہوتی ہے، خود کو پاک صاف رکھنے سے بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
    واضح‌ رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    خیال رہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں

  • سرپرائز ڈے: پاک فضائیہ کا کراچی میں شاندار ائیر شو

    سرپرائز ڈے: پاک فضائیہ کا کراچی میں شاندار ائیر شو

    سرپرائز ڈے: پاک فضائیہ کا کراچی میں شاندار ائیر شو

    باغی ٹی وی: پاک فضائیہ کے بھارت کو منہ توڑ جواب کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ کی جانب سے
    کراچی سی ویر پر شاندر ائیر شو کا انعقاد کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، گورنرسندھ عمران اسماعیل، مسلح افواج کے افسران، جوان اورشہریوں کی بڑی تعداد نے ایئرشو دیکھا

    جے ایف سیون ٹین تھنڈراور ایف سیکسٹین طیاروں نے فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ائیر شو میں شیردل طیاروں نے بھی فضا میں خوبصورت مظاہرے پیش کیے جب کہ میراج طیاروں اورایم آئی 171 ہیلی کاپٹرز نے بھی ایئر شو کو چار چاند لگائے۔پاک فضائیہ کے لڑاکا جہازوں نے پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان ائر فورس کے شیردل اسکوارڈن نے پیشہ ورانہ تربیت کا شاندار مظاہرہ کیا اور ناظرین کی داد سمیٹی۔

    شیر دل اسکوارڈن منوور نے ائروبیٹکس کے دوران ایک دوسرے کے انتہائی قریب سے گزرنے کے مظاہرے نے ناظرین کو دل تھامنے پر مجبور کر دیا۔

    شیر دل اسکوارڈن کے نو طیاروں نے فارمیشن کے دوران نو طیاروں کی مدد سے پاکستانی پرچم کے رنگ بکھیرے جس کو دیکھ کر عوام داد دیئے بنا نہ رہ سکے۔جہازوں کے فلائی پاسٹ سے قبل پرندوں کو فضا سے پٹاخوں کی مدد سے ہٹایا گیا تاکہ کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔

    پاک فضائیہ کے یوم فتح کے موقع پرائیرہیڈکوارٹراسلام آباد میں بھی پروقارتقریب ہوئی جس میں ئیرچیف مارشل مجاہد انورخان نے شرکت کی.تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے چاق و چوبند دستے کا معائنہ کیا۔ایئرچیف نے کہا کہ آج کے دن پاک فضائیہ نےدشمن کا غرور خاک میں ملایا اور مستقبل میں بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    27 فروری وہ دن ہے جب پاکستان کی آزاد فضاؤں کے محافظ شاہینوں‌ نے دلیری اور شجاعت کی ایک نئی تاریخ‌ رقم کی اور بھارت کو دنیا بھر میں‌ ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج کے روز دشمن کے دو جنگی طیارے پاکستان کی فضائی حدود میں‌ داخل ہوئے جنھیں ہمارے شاہینوں‌ نے مار گرایا۔پاکستان کی فضائی حدود میں‌ گھسنے کی کوشش کرنے والے دو طیاروں میں سے ایک کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا اور اقوامِ عالم میں بھارت کی ذلت و رسوائی کا سبب بنا۔ بھارت کا دوسرا جنگی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں‌ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

    واضح‌رہےکہ پاکستان کے ازلی بزدل دشمن بھارت نے پلوامہ واقعے کا بہانہ بنا کر پاکستانی قوم اور پاک فوج کو للکارا تھا۔ بھارتی طیاروں نے 25 اور 26 فروری 2019ء کی درمیانی شب آزاد کشمیر میں در اندازی کرتے ہوئے بالاکوٹ میں جعلی آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔ پاکستانی طیاروں نے تعاقب کیا تو دشمن کے جہازوں نے بدحواسی میں اپنے پے لوڈ گرا کر بھاگنے میں ہی عافیت جانی۔ بھارتی طیاروں نے پاکستان میں ایک کوا اور سات درخت مار گرائے تھے،

    بھارت کے رات کے حملے کا پاکستان نے دن میں جواب دیا،پاک فضایہ کے شیر دل جوانوں نے بھارت کا ایک طیارہ آزاد کشمیر میں، دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔ ایک ہی دن بعد جوابی حملے نے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا اور جنگ کی باتیں کرنے والا بھارت جھاگ کی طرح بیٹھ گیا.

  • کرونا وائرس سے  احتیاط ، ماسک مہنگے ہیں‌تو کیا ہوا،  آسانی سے خود بنا لیں

    کرونا وائرس سے احتیاط ، ماسک مہنگے ہیں‌تو کیا ہوا، آسانی سے خود بنا لیں

    کرونا وائرس سے احتیاط ، ماسک مہنگے ہیں‌تو کیا ہوا، آسانی سے خود بنا لیں

    باغی ٹی وی :ماسک بنانا اب کوئی مشکل نہیں‌ہے . پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ماسک کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ماسک کی کمی واقع ہوگئی ہے لیکن آپ کو اگر مارکیٹ سے ماسک دستیاب نہ ہوتو گھر بیٹھے بھی عام ماسک بنایا جاسکتا ہے۔

    اس ویڈیو کی مدد سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ماسک بنانا کتنا آسان ہے۔ماسک تیار کرنے کے لیے ایک معیاری بڑا ٹشو رول لیں اور دو بڑے ربر بینڈ لیں۔

    اس کے بعد رول میں سے ایک ٹشو نکالیں جس میں آگے پیچھے بل دیں جیسا ویڈیومیں دکھایا جارہا ہے۔پھر اس کے دونوں اطراف ربر بینڈ لگا کر اسٹیپلر کردیں اس طرح فوری اور گھر بیٹھے ماسک تیار ہوجائے گا۔اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو ایک دو ٹشوز کر جوڑ کر بھی ماسک تیار کرسکتے ہیںِ

  • ای پے پنجاب  کے ذریعے  کتنے  ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا، رپورٹ جاری

    ای پے پنجاب کے ذریعے کتنے ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا، رپورٹ جاری

    ای پے پنجاب کے ذریعے کتنے ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا، رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی : ”ای پے پنجاب” کے ذریعے 5 ماہ سے کم وقت میں 1 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو وصول کر لیا گیا۔ یہ بات پنجاب آئی ٹی بورڈ کے تحت جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین اظفر منظور‘ڈائریکٹر جنرل فیصل یوسف و دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ای پے پنجاب ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے آن لائن سہولت ملنے سے ٹیکسوں کی ادائیگی میں تیزی آ ئی ہے۔

    ای پے پنجاب منصوبہ‘پی آئی ٹی بی اور محکمہ خزانہ پنجاب کے اشتراک سے گزشتہ برس 4 اکتوبر کو شروع کیا گیاجسکے تحت پانچ سرکاری محکموں کے 13 ٹیکس ایک کلک پر ادا کئے جا سکتے ہیں۔ایپ سے ٹوکن ٹیکس‘ وہیکل رجسٹریشن‘پراپرٹی ٹیکس و دیگر کی فوری ادائیگی ممکن ہو گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ عنقریب تعلیمی اداروں کی داخلہ فیس‘ لائسنس فیس‘ ای چالان وغیرہ بھی ایپ سے جمع کرائے جا سکیں گے۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظورکا کہنا تھا کہ ڈیبٹ‘ کریڈٹ کارڈ‘ موبائل والٹس جیسے ادائیگی کے نئے چینلز کو شامل کرنے سے ریونیو کے حصول میں مزید تیزی آئیگی۔

  • شجاع آباد ٹرین سے ٹکرا کر عورت کی موت ، پولیس اور متعلقہ ادارے  نہ پہنچ سکے

    شجاع آباد ٹرین سے ٹکرا کر عورت کی موت ، پولیس اور متعلقہ ادارے نہ پہنچ سکے

    شجاع آباد ٹرین سے ٹکرا کر عورت کی موت ، پولیس اور متعلقہ ادارے نہ پہنچ سکے

    ملتان: رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی .شجاع آباد ریلوے پھاٹک کے قریب پاکستان ایکسپریس ٹرین کے نیچے آ کر ایک عورت کی خودکشی ایک گھنٹہ سے پڑی ہوئی لا وارث لاش کی شناخت نا ہو سکی ایک اندازہ کے مطابق خاتون کی عمر 38 سے 45 سال تک بتائی گئی ہے ۔ ایک گھنٹہ گذرنے کے باوجود پولیس اور متعلقہ ادارے جائے حادثہ پر نا پہنچ سکے صرف ریلوے کا ایک پولیس اہلکار موقع پر موجود رہا اور اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتا رہا ۔

    اس حادثہ کی خبر ملتے ہی مقامی آبادی کے مرد اور خواتین ایک کثیر تعداد میں پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت لاش کو کپڑے سے ڈھمپ دیا گیا یہ ایک حادثہ تھا یا خود کشی اس کی مزید تحقیقات جاری ہے . رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے  ماسک مہنگے داموں فروخت ، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک مہنگے داموں فروخت ، ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے لیے استعمال ہونے والا ماسک مہنگے داموں فروخت ، ر ہائی کورٹ میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس سے حفاظتی تدابیر کے تحت استعمال کیے جانے والے ماسک کی ملک بھر میں مہنگے داموں فروخت کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ادویات اورماسک کی عام شہریوں کو فراہمی حکومتی ذمہ داری ہے، جبکہ اس کے برعکس ذخیرہ اندوزوں نے ماسک مارکیٹ سےغائب کر دیئے ہیں۔

    اس سلسے میں مراد علی شاہ نے کہا کہ دواؤں اور ماسک کی ضرورت ہے، ہمیں پتا چلا ہے کہ ماسک مہنگے ہوگئے ہیں، پولیس اور رینجرز کو کہا ہےکہ جہاں بھی یہ چیزیں دستیاب ہیں سندھ حکومت ان کو اٹھائے گی، ڈیلرز کو مناسب قیمت دے کر ماسک خریدیں گے تاکہ کوئی مارکیٹ میں کوئی کمی نہ ہو، ماسک کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ویئر ہاؤسز سے رابطہ کریں گے، ماسک کی اصل قیمت فروخت کو یقینی بنائیں گے اور جو ماسک مہنگا بیچ رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
    عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حکومت بنیادی حقوق کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ماسک مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے..

    خیال رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں

  • مودی کے کارندوں نے 30 مسلمان شہید کردیے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار تشویش

    مودی کے کارندوں نے 30 مسلمان شہید کردیے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار تشویش

    مودی کے کارندوں نے 30 مسلمان شہید کردیے ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اظہار تشویش

    باغی ٹی وی : بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مسلم مخالف فسادات سے 30 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہیں۔

    دارالحکومت میں کرفیو کے باوجود انتہاپسندوں کے مسلمانوں اور ان کی املاک پر حملے جاری ہیں جس کے سبب خوف کے شکار مسلمان متاثرہ علاقے سے ہجرت کرنے پرمجبور ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے بھارت کی صورتحال تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔مریکی ڈیموکریٹ رہنمابرنی سینڈرز نے بھی بھارت میں اقلیتوں کےخلاف پرتشدد کارروائیوں پراظہارتشویش کیا ہے۔ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرٹرمپ کاردعمل قیادت کی ناکامی ہے۔

    امریکی سینیٹرمارک وارنر کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں حالیہ تشدد کے واقعات اطمینان بخش نہیں، بھارتی حکام اقتلیوں کےخلاف پرتشدد کارروائیاں رکوائے۔

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

    دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

    مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

    بھارت کی انتہاپسند حکومت نے اقلیتوں کیلئے آواز اٹھانے کی پاداش میں دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس ایس مورالی دھار کا تبادلہ ہریانہ کی عدالت میں کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے یہ حکم نامہ رات 11 بجے جاری کیا۔ہندو مسلم فسادات دہلی کے شمالی مشرقی علاقوں میں ہو رہے ہیں جہاں کم سےکم تین مساجد اور ان گنت دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔
    دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

  • کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

    کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا

    ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کے بعد سندھ حکومت نے کورونا کو کنٹرول کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی۔

    باغی ٹی وی : اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ٹاسک فورس روزانہ انہیں بریفنگ دے گی۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایران سے آنے والے تقریباً 1500 افراد کی معمولات اکٹھا کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام کراچی میںکورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا، متاثرہ مریض کے ساتھ 28 افراد ایران گئے تھے جب کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ساتھ سفرکرنے والے 28 افرادکی بھی اسکریننگ کرنے کا کہا، سیکریٹری صحت نے بتایا کہ یہ تمام 28 لوگ خود بھی محکمہ صحت سے رابطے میں ہیں اور تعاون کر رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ان افراد کی تمام تفصیلات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے، متاثرہ افراد کو اگر اسپتال میں نہیں رکھ سکتے تو گھروں میں قرنطینہ میں رکھیں۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ ڈاکٹرز کو ویڈیو پیغام جاری کرنے کی ہدایت بھی کی ۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو اشیاء اسپتالوں کے لیے چاہیے اس کی فوری خریداری کی جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ایران میں 2 فروری کو کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔
    خیال رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    واضح‌ رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں

  • کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کےخطرے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں، ڈاکٹرز اور نرسز کی ٹریننگ، پنجاب میں ٹیسٹ، سکریننگ کی سہولت موجود ہے، اقدامات میں بڑے ہسپتالوں میں اسپیشل وارڈز کا قیام، اور متعلقہ SOPs طےکرنا شامل ہیں، کسی مشتبہ مریض کےبارے میں فوری قریبی ہسپتال سےرجوع کریں،


    واضح‌ رہے کہ کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔
    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
    واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔