Baaghi TV

Author: +9251

  • صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی : سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے دو دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ صوبہ سندھ کے تمام تعلیمی ادارے 27 اور 28 فروری کو بند رہیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

    اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے کہ جععرات اور جمعہ کے دن تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے جاری کردہ پیغام میں یہ وضاحت نہیں کی ہے کہ حکومت سندھ نے یہ فیصلہ کیوں کیا ہے؟صوبائی وزیرتعلیم کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سمیت مختلف گروپس میں چہ میگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا کہ صوبائی حکومت کے اعلان کے پس پردہ مقاصد کیا ہیں؟
    واضح‌رہے کہ حکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

    کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔

    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

  • کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کتنی دیر تک بندرہیں گے، اعلان کردیا گیا

    کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کتنی دیر تک بندرہیں گے، اعلان کردیا گیا

    کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے کتنی دیر تک بندرہیں گے، محکمہ تعلیم بلوچستان نےاعلان کردیا
    باغی ٹی وی :محکمہ تعلیم بلوچستان نے کورونا وائرس کی وجہ سے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بلوچستان حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی 15 مارچ تک ملتوی کردیے ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذرائع ابلاغ سے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جو لوگ حالیہ دنوں میں چین اور ایران سے آئے ہیں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں۔

    کراچی کے ایک نوجوان میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری ایران گیا تھا جہاں سے اس نے ہوائی جہاز کے ذریعے واپسی کی۔

    محکمہ سندھ کا کہنا ہے کہ یحییٰ جعفری نامی یہ نوجوان کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں کیس بھرپور طبی نگرانی میں ہیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ میں اس سلسلے میں تفتان سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس کرونگا۔

  • کرونا وائرس کا خوف کراچی سٹاک مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کر گیا

    کرونا وائرس کا خوف کراچی سٹاک مارکیٹ کو بھی شدید متاثر کر گیا

    کرونا وائرس کا خوف کراچی سٹاک مارکیٹ کو بھی متاثر کر گیا

    باغ ٹی وی :کرونا وائرس کی وجہ سے کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی سامنے آئی ہے. 100 انڈیکس 1000 پوائنٹس گرگیا ہے.کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی مارکیٹ میں منفی رجحان نظر آیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 38 ہزار 858 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتے نظر آیا.واضح‌رہے کہ سٹاک مارکیٹ ایک ہفے سے شدید مندی کی طرف جارہی ہے.
    واضح‌رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے. وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کی تصدیق کی ہے۔ تاہم انہوں نے بتایا ہے کہ دونوں کیس بھرپور طبی نگرانی میں ہیں اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں، صورتحال کنٹرول میں ہے۔ میں اس سلسلے میں تفتان سے واپسی پر اہم پریس کانفرنس کرونگا۔

  • سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑا قدم اٹھالیا، عمرہ زائرین کے لیے پریشانی

    سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بڑا قدم اٹھالیا، عمرہ زائرین کے لیے پریشانی

    سعودی عرب نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سعودی امور خارجہ نے کہا ہے کہ عمرے کے لیے سعودی عرب میں داخلہ عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، یہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    اس سلسے میں سیاحتی ویزے پر سعودی عرب کا سفر کرنے والوں کا داخلہ بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری طرف پی آئی اے اور غیر ملکی ائیر لائنز نے عمرہ زائرین سعودی عرب لے جانے سے انکار کر دیا ہے، کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو روک دیا گیا، سعودی عرب کی جانب سے پابندی لگانے پر پرواز سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا گیا، غیر ملکی ایئر لائنز نے نوٹس بھی جاری کر دیا، جس کی وجہ سے ایئر پورٹس پر عمرہ زائرین کا رش لگ گیا ہے۔ے آر وائی نیوز کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن ای وائی 242 سے 50 عمرہ زائرین آف لوڈ کیے گئے، سعودی گلف فلائٹ 6 ایس 158 سے 10 عمرہ زائرین، پی آئی اے کی پرواز پی کے 747 سے 133 عمرہ زائرین جب کہ پشاور سے پرواز ای کے 20 سے بھی تمام عمرہ زائرین کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں بھی 2 مریضوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔دوسری طرف یہ اطلاعات ہیںکہ نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور دوا کی تیاری میں پیشرفت کی اطلاعات ،اطلاعات کےمطابق دنیا میں نئے نوول کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ اس پر قابو پانے کے لیے ویکسین اور ادویات کی تیاری کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔

    امریکا کی ایک کمپنی موڈرینا Therapeutics نے نئے کورونا وائرس جسے کووڈ 19 کا نام دیا گیا ہے، کے حوالے سے ویکسین تیار کی ، جس کی پہلی کھیپ شپ بھی کردی گئی۔یہ ویکسین اس نئے وائرس کے جینیاتی سیکونس چینی سائنسدانوں کی جانب سے جاری کیے جانے کے صرف 42 دن بعد تیار کی گئی۔

  • نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور دوا کی تیاری میں پیشرفت کی اطلاعات

    نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور دوا کی تیاری میں پیشرفت کی اطلاعات

    واشنگٹن :نئے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین اور دوا کی تیاری میں پیشرفت کی اطلاعات ،اطلاعات کےمطابق دنیا میں نئے نوول کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ اس پر قابو پانے کے لیے ویکسین اور ادویات کی تیاری کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔

    امریکا کی ایک کمپنی موڈرینا Therapeutics نے نئے کورونا وائرس جسے کووڈ 19 کا نام دیا گیا ہے، کے حوالے سے ویکسین تیار کی ، جس کی پہلی کھیپ شپ بھی کردی گئی۔یہ ویکسین اس نئے وائرس کے جینیاتی سیکونس چینی سائنسدانوں کی جانب سے جاری کیے جانے کے صرف 42 دن بعد تیار کی گئی۔

    اس ویکسین کی پہلی کھیپ امریکا کے نیشنل انسٹیٹوٹ آف الرجی اینڈ Infectious ڈیزیز (این آئی اے آئی ڈی)، نیشنل انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کو بھیجی گئی جہاں اس کی انسانی آزمائش اپریل تک شروع ہونے کا امکان ہے۔

    این آئی ایچ کے سائنسدانوں کی جانب سے اینٹی وائرل دوا remdesivir کی بھی آزمائش شروع ہونے والی ہے جسے ایبولا کے لیے تیار کیا گیا تھا اور اس کی آزمائش ڈائمنڈ پرنسز میں اس وائرس کا شکار ہونے والے ایک مریض پر کی جائے گی جسے امریکا واپس لایا گیا۔اس نئے وائرس کے شکار ہسپتال میں زیرعلاج دیگر مریضوں کو بھی اس تحقیق کا حصہ بنایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس دوا کی آزمائش چین میں جنوری کے آخر/ فروری کے آغاز میں چین میں شروع ہوئی تھی اور ابتدائی نتائج حوصلہ افزا قرار پائے تھے۔ متعلقہ کورونا وائرسز لے شکار جانوروں میں مثبت رہے ہیں اور سائنسدانوں کے مطابق یہ اس نئے کورونا وائرس کے بلڈ لیول کو برقرار رکھنے میں موثر ہونے کے ساتھ ساتھ اسے پھیلنے میں بھی مدد فراہم کرسکتی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے ڈاکٹر بروس ایلورڈ نے پیر کو بتایا تھا کہ چین میں دورے کے دوران یہ واحد دوا تھی جو نئے کورونا وائرس کے خلاف زیادہ موثر نظر آئی۔

    چین کے شہر ووہان میں اس کے 2 ٹرائل ہوئے اور یہ وہی شہر ہے جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا تھا، تاہم ڈاکٹر بروس نے تحقیق کے نتائج مکمل طور پر سامنے نہ آنے کی وجہ سے ٹرائلز میں شامل مریضوں کی تعداد اور دیگرادویات کے بارے میں بات کرنے سے انکار کیا۔

    دوسری جانب موڈرینا کی ویکسین ریکارڈ ٹائم میں تیار کی گئی ہے جس کی وجہ ایک نئے جینیاتی طریقہ کار کا استعمال ہے، جس کے لیے زیادہ مقدار میں وائرس کی ضرورت نہیں ہوتی۔اس کے برعکس یہ ویکسین ڈی این اے کے ایم آر این اے (جینیاتی میٹریل) اور پروٹینز سے بھرپور ہے۔کمپنی کے مطابق اس ویکسین کو ایم آر این اے کے ساتھ درست کورونا وائرس پروٹین کے کوڈز سے لوڈ کی گئی ہے جس کو جسم میں انجیکٹ کیا جاتا ہے۔

    جسم میں جانے کے بعد لمفی نوڈز میں موجود مدافعتی خلیات ایم آر این اے کو پراسیس کرتے ہیں اور ایسے پروٹین بنانا شروع کردیتے ہیں جو دیگر مدافعتی خلیات کو وائرس کی شناخت اور تباہ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہماری ویکسین جسم کے لیے کسی سافٹ وئیر پروگرام کی طرح ہے، جو پروٹینز تیار کرکے مدافعتی ردعمل بناتی ہے۔تاہم ویکسین کی آزمائش اور پھر انسانوں پر اس کے استعمال کی اجازت میں کئی ماہ کا عرصہ درکار ہوسکتا ہے۔

  • کورونا وائرس سے کیسے بچیں؟ ڈاکٹر ناصر ہمدانی کی خصوصی گفتگو

    کورونا وائرس سے کیسے بچیں؟ ڈاکٹر ناصر ہمدانی کی خصوصی گفتگو

    لاہور:کرونا وائرس دنیا بھر میں تباہی پھیلاتا ہوا پاکستان میں بھی داخل ہوچکا ہے اور اس وقت ملک میں ایک خوف کی فضا قائم ہے، ان حالات میں پاکستان کے ماہرڈاکٹرزعوام کوکرونا وائرس سے بچنے کے تدابیراوراحتیاطیں بتارہے ہیں ، اسی حوالے سے پبلک ہیلتھ کے ایک ماہرطبیب ڈاکٹرناصرہمدانی نے بہت ہی خوبصورت انداز میں رہنمائی کی ہے ، جس میں وہ بتاتے ہیں کہ کورونا وائرس سے کیسے بچا جاسکتا ہے ،

    ویڈیوضرور ملاحظہ فرمائیں

     

  • ریکوڈک کیس:  پاکستان کو ایک اورکامیابی مل گئی ،حکم امتناع جاری کر دیا گیا

    ریکوڈک کیس: پاکستان کو ایک اورکامیابی مل گئی ،حکم امتناع جاری کر دیا گیا

    اسلام آباد: ریکوڈک کیس: پاکستان کو ایک اورکامیابی مل گئی ،حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اطلاعات کےمطابق ریکوڈک کیس میں عالمی ثالثی ٹربیونل کی کمیٹی نے پاکستان کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا ہے۔

    وزارت قانون ذرائع کے مطابق نومبر 2019ء میں پاکستان کی جانب سے ثالثی ٹربیونل کی فیصلہ منسوخی کمیٹی کو پاکستان نے درخواست دی جس میں استدعا کی گئی کہ ثالثی ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور حتمی فیصلے تک حکم امتناع جاری کیا جائے۔

    قواعد وضوابط کے تحت پاکستان کی درخواست دائر ہونے کے بعد حکم امتناع مل گیا ہے۔ وفاقی وزیر قانون اور عالمی قوانین کے ماہرین کی مشاورت سے درخواست فیصلہ منسوخی کمیٹی میں دائر کی گئی تھی۔

    خیال رہے کہ ریکوڈک کیس میں ورلڈ بینک کے ماتحت کام کرنے والے عالمی ثالثی ٹربیونل نے پاکستان پر چھ ارب ڈالرز جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنا رکھا ہے۔

  • باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرگئی، 24 افراد ہلاک

    باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرگئی، 24 افراد ہلاک

    راجستھان : باراتیوں سے بھری بس دریا میں گرگئی، 24 افراد ہلاک،اطلاعات کےمطابق بھارت کی ریاست ’راجستھان‘ میں بنڈی ضلع میں کوٹا ڈوسا شاہراہ پر باراتیوں کی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا میں جاگِری اور حادثے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے۔

    لکھیری پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر راجندر کمار نے اپنے بیان میں کہا کہ بس صبح سویرے مادھو پور کو کوٹہ سے کوڈہ جارہی تھی۔ لکھیری پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 خواتین بھی شامل ہیں۔

    ریاست راجستھان کے قصبے ’بوندی‘ کے ڈسٹرکٹ پولیس سپرنٹنڈنٹ شریواج مینا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس پُل پر سے گزرہی تھی کہ ڈرائیور گاڑی پر اپنا کنٹرول کھوبیٹھا اور گاڑی دریا میں جاگِری۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 28 مسافر سوار تھے۔

    شریواج مینا نے بتایا کہ ’گاڑی راجستھان کے شہر کوٹہ سے باراتیوں کو لے کر آرہی تھی کہ راستے میں بس بے قابو ہوکر پُل سے نیچے دریا میں گِر گئی‘۔علاوہ ازیں واقعے کی تصویروں میں بھی بس کو دریا میں گِرے ہوئے اور قریبی گاؤں کے لوگوں اور ریسکیو کے عملے کو دریا میں سے لاشیں نکالتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں جس کا ذمہ دار اکثرگاڑیوں کی خستہ حالت اور بس ڈرائیورز کی لاپرواہی کو قراردیا جاتا ہے۔

    گزشتہ مہینے بھی بھارت کے مغربی حصے میں ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ایک بس اور رکشہ آپس میں ٹکراگئےتھے اور گاڑی کنویں میں جاگِری تھی جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • ایک طرف کرونا وائرس تو دوسری طرف پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

    ایک طرف کرونا وائرس تو دوسری طرف پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ

    اسلام آباد:ایک طرف کرونا وائرس تو دوسری طرف پنجاب اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 ریکارڈ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کے مرکز کشمیر اور بھارت کی سرحد کے قریب تھا جب کہ اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔

  • ابراہیم کوکو کی وجہ سے ہائی کورٹ نے  وزارت داخلہ و خارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی وارننگ دے دی ، یہ کوکو کون ہے ؟

    ابراہیم کوکو کی وجہ سے ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ و خارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی وارننگ دے دی ، یہ کوکو کون ہے ؟

    اسلام آباد:ابراہیم کوکو کی وجہ سے ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ و خارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی وارننگ دے دی ، یہ کوکو کون ہے ؟،اطلاعات کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالتی فیصلہ نہ ماننے پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں بین الاقوامی منشیات فروش ابراہیم کوکو کو ڈی پورٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے 2017 میں ابراہیم کوکو کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، عدالتی حکم پر وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ ابراہیم کوکو کو تھائی لینڈ ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا،عمل کیوں نہیں ہوا ؟۔ وزارت خارجہ کے نمائندے نے مؤقف پیش کیا کہ ابراہیم کوکو نہ پاکستانی شہری، نہ ہی تھائی لینڈ کا شہری ہے۔

    جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر ابراہیم کوکو پاکستانی شہری نہیں تو تین سال سے پابند سلاسل کیوں ہے؟ تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارتخانے کے نمائندوں نے فراڈ کیاتھا، مجرم کی جعلی دستاویزات بنا کر پاکستانی شہری بنادیا تھا، اگر عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کیا تو درخواست گزار کو وزیر اعظم آفس بھیج دوں گا، غلط بندے کو لایا کیوں جو اب تھائی حکومت واپس نہیں لے رہی، عدالتی فیصلہ نہ ماننے پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج کراؤں گا۔

    نمائندہ وزارت خارجہ نے مؤقف پیش کیا کہ درخواست گزار قیدی کو تھائی لینڈ حکومت واپس لینے کو تیار نہیں۔ جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ مجھے تھائی لینڈ حکومت سے کوئی سروکار نہیں کہ وہ کیا کہتے ہیں، حکومت میں اتنی سکت نہیں کہ ایک بندے کو واپس بھیج دیں، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو پڑھے لکھے لوگوں نے بدنام کیا۔

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ جن لوگوں نے جعلی دستاویزات پر غلط بندے کو بھیجا ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟۔ نمائندہ وزارت داخلہ نے جواب دیا کہ معلوم نہیں ان لوگوں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہے۔ جس پر جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیئے کہ اداروں میں کرپشن کی چین بنی ہے اس کا کچھ نہیں ہوسکتا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ عدالت کو تحریری جواب دیں، عدالت نے ابراہیم کوکو کو ڈی پورٹ کرنے کی پراگریس رپورٹ طلب کرتے ہوئےسماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ غیر ملکی شہری ابراہیم کوکو اڈیالہ جیل میں قید ہے، ملزم منشیات کیس میں تھائی لینڈ سے ڈی پورٹ ہوا اور اسے پاکستان میں سزا سنائی گئی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ سے جسٹس محسن اختر کیانی نے ہی ملزم کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔