Baaghi TV

Author: +9251

  • پشاور زلمی بڑاہدف دینے میں‌ناکام ، ملتان سلطان بھی شروع میں لڑکھڑا گئی

    پشاور زلمی بڑاہدف دینے میں‌ناکام ، ملتان سلطان بھی شروع میں لڑکھڑا گئی

    پشاور زلمی بڑاہدف دینے میں‌ناکام رہی، ملتان سلطان بھی شروع میں لڑکھڑا گئی

    باغی ٹی وی :پشاور زلمی بڑاہدف دینے میں‌ناکام رہی، 123 کا ہدف دے سکی .اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے.بلے بازوں میں کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا اور صرف حیدر علی اورلیم ڈیوسن کےدرمیان 47 رنز کی شراکت ہوئی. ملتان سلطان کے 7 سکور پر ایک کھلاڑی آوٹ ہو گیا.
    پشاور زلمی کے حیدر علی نے بیٹنگ کو سہارا دیا اور 47 رنز بناکر آوٹ ہوئے ، ان کے ساتھ لیم ڈیوسن نے ان کا ساتھ دیا . اس سے پہلے پیشاور زلمی کا آغاز پر اعتماد نہ ہوا ، جلدہی پہلی وکٹ گر گئی. اسی طرح دوسری اور تیسر یوکٹ بھی کوئی اچھی پرمارمنس نہ دے سکے ، اس وقت 5وکٹ کے نقصان پر سینچری بنی ہے اور 12 اوورز ہوئے ہیں. آخری تین وکٹیں صرف دو اوورز میں ہی گر چکی تھیں .
    .ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا تھا ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ میچ کیلئے دونوں کیمپس میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی بھی ملی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں ضرور کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ہوم گراؤنڈ پر سلطانز اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔ اپریل 2008 کے بعد یہ ملتان میں پہلا ہائی پروفائل میچ ہونے جا رہا ہے

  • خون مسلم کی نیلامی : شامی  فوج کی اسکول پر بمباری میں اساتذہ اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

    خون مسلم کی نیلامی : شامی فوج کی اسکول پر بمباری میں اساتذہ اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

    ادلب:خون مسلم کی نیلامی : شامی فوج کی اسکول پر بمباری میں اساتذہ اور بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق،اطلاعات کے مطابق شام میں اتحادی افواج کی بمباری کی زد میں اسکول کی عمارت بھی آگئی جس کے نتیجے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش کے آخری ٹھکانے ادلب میں اتحادی افواج کی پیش قدمی جاری ہے، روسی فوج نے فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    شام میں انسانی حقوق کے مبصر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی بمباری میں میزائل اور شیلنگ اسکول کی عمارت میں گرے جس کے نتیجے میں 9 طلبا اور 3 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔ علاوہ ازیں 8 شہری بھی ہلاک ہوئے۔

    شام کے علاقے ادلب کے 19 ٹاؤنز اور گاؤں سے اتحادی افواج نے داعش جنگجوؤں سے قبضہ واگزار کروا کر شامی حکومت کی عملداری قائم کردی گئی ہے اور مزید پیش قدمی جاری ہے۔ اس دوران شامی اور ترکی فوج کے درمیان جھڑپوں میں دونوں جانب جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ شام کے اکثر علاقوں پر شامی حکومت نے قبضہ حاصل کرلیا ہے تاہم ادلب میں اب بھی جنگجوؤں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، اس علاقے میں ترک فوج بھی کرد جنگجوؤں کیخلاف فوجی کارروائیوں میں مصروف ہے۔

  • آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا:ایک طرف کرونا وائرس کا حملہ تودوسری طرف جرمانہ کردیا گیا

    آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا:ایک طرف کرونا وائرس کا حملہ تودوسری طرف جرمانہ کردیا گیا

    سنگا پور:آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا:ایک طرف کرونا وائرس کا حملہ تودوسری طرف جرمانہ کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے متاثرہ جوڑے کو غلط بیانی پر7ہزار ڈالر کا جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ چینی جوڑے سے جب ان کے مرض سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے غلط بیانی سے کام لیا۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تحقیقات جاری ہیں کہ متاثرہ فرد سے کسی اور کو بھی یہ وائرس منتقل ہوا یا نہیں۔

    حقائق سامنے آںے کے بعد متاثرہ چینی شخص اور اس کی بیوی کو چھ ماہ قید اور 7ہزار ڈالر جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے

  • پشاور زلمی کی سینچری مکمل

    پشاور زلمی کی سینچری مکمل

    پشاور زلمی کی سینچری مکمل
    باغی ٹی وی :سینچری تک پہنچتے ہوئے پشاور زلمی کے 5 کھلاڑی پیولین کا رستہ دیکھ چکے ہیں. اگرچہ حیدر علی نے بیٹنے کو سہارا دیا اور 47 رنز بناکر آوٹ ہوئے ، ان کے ساتھ لیم ڈیوسن نے ان کا ساتھ دیا . اس سے پہلے پیشاور زلمی کا آغاز پر اعتماد نہ ہوا ، جلدہی پہلی وکٹ گر گئی. اسی طرح دوسری اور تیسر یوکٹ بھی کوئی اچھی پرمارمنس نہ دے سکے ، اس وقت 5وکٹ کے نقصان پر سینچری بنی ہے اور 12 اوورز ہوئے ہیں. آخری تین وکٹیں صرف دو اوورز میں ہی گر چکی تھیں .
    .ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا تھا ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ میچ کیلئے دونوں کیمپس میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی بھی ملی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں ضرور کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ہوم گراؤنڈ پر سلطانز اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔ اپریل 2008 کے بعد یہ ملتان میں پہلا ہائی پروفائل میچ ہونے جا رہا ہے. ج

  • وزیر اعظم عمران خان سے ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور واٹسن کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور واٹسن کی ملاقات

    :وزیر اعظم عمران خان سے ویوین رچرڈز، گریگ چیپل اور واٹسن کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی روپورٹ کے مطابق :وزیر اعظم عمران خان سے عالمی شہرت یافتہ سابق ویسٹ انڈین ماسٹر بیٹسمین سر ویوین رچرڈز اور اُسی عہد کے ایک اور بڑے کرکٹر اور آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل نے ملاقات کی، اس موقع پر سابق آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز کی یہ ملاقات وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں ہوئی، جہاں وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سر ویوین رچرڈز اور گریک چیپل نے عمران خان کو وزیر اعظم کا عہدہ۔سنبھالنے پر مبارک باد دی

    وزیر اعظم نے سرویوین رچرڈز، گریک چیپل اور شین واٹسن کو پاکستان میں خوش آمدید کہااس موقع پر سر ویوین رچرڈز نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ پرانی یادیں تازہ کیں اور کہا کہ جب عمران خان کپتان تھے تو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوتے تھے۔سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔

  • 21 سالہ لڑکی ’دادی‘ بن گئی:کیسے بنی جیسے مشرق میں رشتوں کو جانا جاتا ہے

    21 سالہ لڑکی ’دادی‘ بن گئی:کیسے بنی جیسے مشرق میں رشتوں کو جانا جاتا ہے

    لندن: 21 سالہ لڑکی ’دادی‘ بن گئی:کیسے بنی جیسے مشرق میں رشتوں کو جانا جاتا ہے ،اطلاعات کےمطابق دنیا بھر میں کچھ ایسی خبریں سامنے آتی ہیں جو چونکا دیتی ہیں ان پر فوری طور پر یقینی کرنا مشکل ہو جاتا ہے، تاہم برطانیہ سے ایک خبر آئی ہے، 21 سالہ لڑکی نے کم عمر ترین دادی بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے ’دی سن‘ کے مطابق برطانوی لڑکی کا نام بیکا کیلے ہے جس نے دو سال قبل ایک 56 سالہ شخص کے ساتھ شادی کی جس کا نام مارک ہے۔
    مارک کی پہلی بیوی سے ایک بیٹا تھا جس کے ہاں اب ایک بیٹی پیدا ہوئی ہے جس کے بعد بیکا برطانیہ کی کم عمر ترین دادی بن گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بیکا کے شوہر مارک کا یہ ایک بیٹا نہیں ہے بلکہ وہ اس سے قبل 7 بچوں کا باپ ہے اور ان میں سے چار بچے بیکا سے بڑی عمر کے ہیں۔مارک اور بیکا کی ملاقات 5سال قبل ایک راک کنسرٹ پر ہوئی تھی جب اس کی عمر صرف 16سال تھی۔ اس کے تین سال بعد وہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اور اب وہ بھی ایک چار ماہ کی بیٹی کے ماں باپ بن چکے ہیں۔

    بیکا کا کہنا ہے کہ ہ سچ ہے کہ مجھے اس عمر میں نانی یا دادی کہلانا اچھا نہیں لگتا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ مارک کی فیملی اب میری فیملی ہے اور میں اس کے پوتے پوتیوں کی دادی ہی کہلاﺅں گی۔

  • پشاور زلمی ففٹی سے پہلے ہی لڑ کھڑا گئی

    پشاور زلمی ففٹی سے پہلے ہی لڑ کھڑا گئی

    پشاور زلمی ففٹی سے پہلے ہی لڑ کھڑا گئی.
    باغی ٹی وی : پشاور زلمی کا آغاز پر اعتماد نہ ہوا ، جلدہی پہلی وکٹ گر گئی. اسی طرح دوسری اور تیسر یوکٹ بھی کوئی اچھی پرمارمنس نہ دے سکے ، اس وقت 4 وکٹ کے نقصان پر صرف 41 رنز سکور کیے ہیں اور 6 اوورز ہوئے ہیں. آخری تین وکٹیں صرف دو اوورز میں ہی گر چکی تھیں .
    .ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا تھا ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کررہا ہے۔ میچ کیلئے دونوں کیمپس میں بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے تو ایک میں کامیابی بھی ملی ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلے میچ میں ضرور کامیاب ہوئے لیکن دوسرے میچ میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ہوم گراؤنڈ پر سلطانز اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں۔ اپریل 2008 کے بعد یہ ملتان میں پہلا ہائی پروفائل میچ ہونے جا رہا ہے. جہاں جنوبی پنجاب کے شائقین بہت خوش اور پر اعتماد ہیں کہ عرصہ بعد ان کے علاقے میں کرکٹ کا میدان سجا ہے .

  • بھارت خطرناک رستے پہ چل پڑا ہے، جہاں سے واپسی مشکل ہے: وزیر اعظم

    بھارت خطرناک رستے پہ چل پڑا ہے، جہاں سے واپسی مشکل ہے: وزیر اعظم

    بھارت خطرناک رستے پہ چل پڑا ہے، واپسی مشکل ہے: وزیر اعظم

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت بہت خطرناک رستے پر چل پڑا ہے جہاں سے اس کی واپسی مشکل ہے۔ یہ راستہ اس کے لیے بہت نقصان دہ ہو گا۔

    بھارتی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نفرت کی راہ پر چل پڑا ہے، جو قوم اس رستے پر چلی اسے نقصان ہوا، نازیوں نے بھی یہی پالیسی بنائی تھی، روانڈا میں بھی اسی وجہ سے لہو بہا۔

    انہوں نے کہا کہ مذہبی انتہا پسندی کا نتیجہ بھی خون ریزی کی شکل میں نکلنا ہے۔ میانمار اور بوسنیا میں یہ پالیسی اپنائی گئی جس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ صبح 3 بجے ایئر چیف نے فون پر بھارتی جارحیت کے متعلق بتایا، ہم اسی وقت جواب دے سکتے تھے لیکن ہم نے اگلے روز تک انتظار کیا.
    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت میں نفرت کی پالیسی چل رہی ہے۔ ہندوتوا پالیسی اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلا رہی ہے۔ جو قوم اس آئیڈیالوجی پر گئی وہاں خون خرابہ ہوا۔ راونڈا، جنوبی افریقا، میانمار اور بوسنیا میں بھی قتل عام ہوا۔ بھارت بھی اسی طرف جا رہا ہے۔ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو محصور بنا رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی متنازع قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ آر ایس ایس کے گینگ ہٹلر سے متاثر ہیں۔ عالمی برادری بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیرکا مسئلہ حل کرواسکتے ہیں ، ہمت کریں تاریخ یاد رکھے گی ، چوہدری شجاعت حسین

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کشمیرکا مسئلہ حل کرواسکتے ہیں ، ہمت کریں تاریخ یاد رکھے گی ، چوہدری شجاعت حسین

    لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کو 72 سالہ پرانی قرارداد چھوڑ کر خودمختار کشمیر کا کہیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائداعظم (پی ایم ایل ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے صدرٹرمپ سے اپنا کردارادا کرنے کی درخواست کردی

    چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کا ٹکڑا بن چکیں ہیں جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے بجائے مصالحت کا کردار ادا کریں۔

    ق لیگ کے سربراہ نے کہا کہ امریکی صدر کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں۔ موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خود مختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عملدرآمد کروائے گا، تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کروائیں اور کشمیریوں پر مظالم بند کروائیں، انہوں نے کہا کہ نصف شپ معصوم اور نابالغ لڑکیوں کو جبراً اٹھا کر فوجی بیرکوں میں لے جایا جاتا ہے

    ڈونلڈ ٹرمپ کشمیر کے مسئلہ کے حل کیلئے کامیاب کردار ادا کرنے کی صورت میں اگلا صدارتی الیکشن باآسانی جیت سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کو کشمیر پر ماضی کی قرارداد چھوڑ کر دوسرے آپشن پر آمادہ کر سکتے ہیں

    موجودہ حالات کے تناظر میں کشمیر کی خودمختاری ایک دلیرانہ اور مقبول فیصلہ ہو گا ، چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ جو نئے آپشن پر عملدرآمد کروائے گا تاریخ میں ہمیشہ کیلئے زندہ رہے گا

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر 1971ء میں بنگلہ دیش قائم کیا جا سکتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کو آزاد اور خودمختار کیوں نہیں بنایا جا سکتا

    چودھری شجاعت حسین سے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کی ملاقات، چودھری پرویزالٰہی، سالک حسین، سینیٹر کامل علی آغا بھی موجود تھے

  • ویرات کوہلی سے  آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

    ویرات کوہلی سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

    ویرات کوہلی سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

    باغی ٹی وی :ہرعروج کو زوال ہے .بھارت کے کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ورات کوہلی سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی۔

    ورات کوہلی کی کپتانی میں بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وہ انفرادی طور پر بھی ناکام ہوئے اور میچ میں صرف 21 رنز بنا سکے۔آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ورات کوہلی 906 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 911 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پہنچ گئے ہیں۔

    اس میدان میں‌ یعنی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن جب کہ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔

    یاد رہے کہ یکم اگست 2019 سے جون 2021 تک کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز آئی سی سی کی پہلی ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر پہلے دونمبر پر موجود ٹیمیں جون 2021 میں لارڈز کے میدان میں فائنل کھیلیں گی۔اب تک کے میچز کے نتائج کے مطابق بھارت کی ٹیم 360 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم 269 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔واضح رہے کہ ویران کوہلی بھارت کے بہترین اور دنیا کے کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جسے ٹنڈلکر کا ہم پلا سمجھا جاتا رہا لیکن بعض ناقدین نے تو ٹنڈولکر سے بھی کامیاب کھلاڑی قرار دیا ہے.