Baaghi TV

Author: +9251

  • ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کا فاتحانہ انداز میں آغاز

    باغی ٹی وی : پاکستان نے ویمن ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں کو شکست دے دی۔

    ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔جواب میں پاکستان ویمن نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی دوسری گیند پر صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستانی اوپنر جویریہ خان نے 28 گیندوں پر 32 جب کہ منیبہ علی نے 26 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔کپتان بسمہ معروف نے 38 جب کہ ندا ڈار 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں جب کہ ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر اور اسٹیفنی ٹیلر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
    پاکستان کی جانب سے ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں اپکستانی اوپنرز جویریہ خان اور منیبہ علی نے 58رنز کی شراکت قائم کر کے فتح کی بنیاد رکھی، جویریہ 28 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 35رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹیں۔

    منیبہ علی 25رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں تو پاکستانی ٹیم 77رنز پر دونوں اوپنرز سے محروم ہو چکی تھی لیکن اس کے بعد کپتان بسمہ معروف اور ندا ڈار نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے ہدف تک رسائی دلا دی۔پاکستان نے 8وکٹوں کی فتح کے ساتھ ہی ٹی20 ورلڈ کپ کا شاندار انداز میں آغاز کیا۔

    جویریہ خان کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ 28فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

  • انتہا پسندوں نے نام پوچھ کر سرفراز کو گولی ماردی

    انتہا پسندوں نے نام پوچھ کر سرفراز کو گولی ماردی

    نئی دہلی :انتہا پسندوں نے نام پوچھ کر سرفراز کو گولی ماردی ،اطلاعات کےمطابق شرپسند عناصر کے مشتعل ہجوم نے شناخت کے بعد مسلمان لڑکے کو گولی مار دی، شرپسندوں نے اسپتال لے جانے والی ایمبولینس بھی تباہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے متنازعہ قانون کیخلاف پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت سے ایک دن قبل یہ احتجاج پرتشدد ہوگیا۔

    ہندو انتہاء پسندوں نے پرامن دھرنے کے شرکاء پر ہلہ بول دیا، شرپسندوں کے حملوں سے اب تک20 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔اس حوالے سے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے نمائندے نے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے، شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایک سرفراز نامی نوجوان سے کی گئی بات چیت رپورٹ کی ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی دلی کا رہائشی نوجوان سرفراز علی بھی ان جھڑپوں کے دوران تشدد کا نشانہ بنا۔ سرفراز دو روز قبل رات کے وقت گوکولپوری کے علاقے سے اپنے چچا کے جنازے سے موٹر سائیکل پر واپس آرہا تھا اس کے ساتھ اس کے والد بھی موجود تھے۔

     

     

    https://web.facebook.com/watch/?v=139017270667825

     

    سرفراز نے بتایا کہ کراسنگ پل پر ایک مشتعل ہجوم نے انہیں اور ان کے والد کو گھیر لیا، وہاں بہت سے لوگ بھی آجا رہے تھے اور ہجوم میں شامل افراد ان کے شناختی کارڈ چیک کر رہے تھے۔

    اپنے اوپر ہونے والے حملے کے بارے میں بتاتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا ایک لڑکے نے میرا نام پوچھا، میں نے ابتدا میں دوسرا نام بتانے کی کوشش کی۔ اس کے بعد اس نے مجھ سے میری پتلون اتارنے کو کہا جب میں نے اپنا نام سرفراز بتایا تو اس نے مجھے لاٹھیوں سے پیٹنا شروع کر دیا اور پھر مجھے گولی مار دی۔

    بعد ازاں سرفراز کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے دہلی کے جی ٹی بی اسپتال لانے والے حسن اور ستیہ پرکاش تھے۔ حسن نے بتایا کہ مجھے رات کے وقت پرانے برجپوری علاقے کے مہر ہسپتال سے فون آیا کہ وہاں موجود ایک نوجوان سرفراز کو جی ٹی بی اسپتال منتقل کرنا ہے۔

    میں اس علاقے میں داخل ہونے سے ڈر رہا تھا۔ لہٰذا ہم نے مریض کو باہر آنے کے لیے کہا۔ اس کے بعد سرفراز کے بھائی انہیں ساتھ لے کر باہر آئے، حسن نے کہا کہ ہم مریض کو اسپتال لے جا رہے تھے میں پیچھے بیٹھا تھا کیونکہ مریض کے جسم سے خون بہہ رہا تھا، ستیہ پرکاش نے ابھی تھوڑا ہی ایمبولینس کو آگے بڑھایا کہ ہجوم نے ایمبولینس کے بونٹ اور پھر ونڈ اسکرین پر حملہ کردیا۔

  • سکھ برادری بھارتی مسلمانوں کی محافظ بن گئی،گردواروں کے دروازے کھول دیے

    سکھ برادری بھارتی مسلمانوں کی محافظ بن گئی،گردواروں کے دروازے کھول دیے

    بھارت میں سکھ برادری مسلمانوں کی محافظ بن گئی. گردواروں کے دروازے کھول دیے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : دہلی اور دیگر بھارتی شہروں میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں کی طرف سے جہاں مسلمانوں کے خلاف گھیراؤ جلاؤ اور حملے جاری ہیں وہاں سکھ کمیوٹی مسلم برادری کے لیے محافظ کے طور پر کھڑی ہے . سکھ کمیونٹی کے لیڈروں نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب ہمیں یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہم بلا تفریق مذہب و نسل دوسروں کی حفاظت کریں..مسلمان ہمارے اپنے شہری اور بھائی ہیں ان کی حفاظت ہم ہر طرح سے کریں گے .سکھوں کے حفاظتی جتھے اپنے مسلمانوں بھائیوں کے ساتھ پیٹرولنگ کرتے ہیں اور باہر جاتے ہوئے ان کے ساتھ نکلتے ہیں. انہوں نے اپنے گردواروں کے دروازے بھی مسلمانوں کے لیے کھول دیے ہیں.

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

    دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

    واضح‌رہے کہ دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

  • دنیا بحرانوں کی زد میں ،ایک طرف کرونا تودوسری طرف طوفان گردوغبارسے سعودی عرب میں دو غیرملکی جان کی بازی ہارگئے

    دنیا بحرانوں کی زد میں ،ایک طرف کرونا تودوسری طرف طوفان گردوغبارسے سعودی عرب میں دو غیرملکی جان کی بازی ہارگئے

    ریاض :دنیا بحرانوں کی زد میں ،ایک طرف کرونا تودوسری طرف طوفان گردوغبارسے سعودی عرب میں دو غیرملکی جان کی بازی ہارگئے ،اطلاعات کےمطابق سعودی عرب میں گرد و ٖغبار کے طوفان کے باعث متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں دو غیر ملکی زندگی کی بازی ہار گئے۔

     

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں بدھ کے روز خوفناک گرد و غبار کے طوفان نے تباہی مچا دی، حادثوں کے باعث تین افراد زخمی جبکہ دو غیر ملکی شہری ہلاک ہوگئے۔گاڑیوں کے تصادم کا واقعہ حائل شہر سے 130 کلومیٹر دور ہائی وے پر پیش آیا جہاں 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

    تصادم کے بعد ریسکیو اور شہری دفاع کے اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔محکمہ موسمیات سعودی عرب کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کا طوفان ریاض کے علاوہ شمالی حدود ریجن، الجوف، حائل، نجران اور مشرقی ریجن میں رہے گا۔

    عرب میڈیا کے مطابق گرد و غبار کے طوفان کے باعث سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑ گئی تھی کہ گرد و غبار کے طوفان سے موجودہ وائرس کا خاتمہ ہوجائے گا جس کی ڈاکٹر الخضیری نے تردید کردی ہے۔ڈاکٹر الخضیری کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی علمی یا طبی دلیل موجود نہیں کہ گرد و غبار کے طوفان سے وائرس کا خاتمہ ہوجائے بلکہ سائنسی اعتبار سے دیکھا جائے تو گرد و غبار کے طوفان کے بعد وائرس مزید تیز اور قوی ہوجاتا ہے۔

  • شہباز گل کو پھر سے اہم عہدہ ملنے کا امکان

    شہباز گل کو پھر سے اہم عہدہ ملنے کا امکان

    شہباز گل کو پھر سے اہم عہدہ ملنے جارہا

    باغی ٹی وی: شہباز گل کو پھر سے ایک اہم عہدہ ملنے والا ہے. اس سلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کومعاون خصوصی برائے میڈیا بنائے جانے کا امکان ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہباز گل کو افتخار درانی کی جگہ دیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ شہباز گل وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں

    اس سلے میں عمران جونیئر ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہبازگل کافی عرصے سے وفاق میں بھی متحرک ہیں جبکہ وزیراعظم کی صحافیوں سے ملاقات میں بھی شہبازگل شریک تھے۔اس سے قبل گزشتہ سال 2019 ستمبر میں شہباز گل کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے مستعفی ہونے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔شہباز گل پر مختلف محکموں میں چھاپے مارنے کا نوٹیفکیشن سیکریٹری سے جاری کرانے کا الزام ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ نے شہباز گل کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لیٹر جاری کیا تھا جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے اپنے عہدے سے تحریری استعفیٰ دیا تھا۔اس سے پہلے یہ خبریں‌تھیں‌کہ ڈاکٹر شہباز گل جو کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بطور ترجمان خدمات سر انجام دے چکے ہیں، ان کو حکومت پاکستان کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

    اسلام آباد سے ذرائع کےمطابق شہباز گل وفاقی وزرا کے پی آر اوز کے ساتھ منگل کو میٹنگ کریں گے۔ جاری کردہ مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ تمام پی آر اوز اپنے متعلقہ محکمے کے اگلے تین ماہ تک کے ایوینٹس کی تفصیلات ساتھ لائیں۔ڈاکٹر شہباز گل کی منظوری کے بعد تمام پی آر اوز کی میٹنگ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

  • کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قائد حزب اختلاف نے  ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قائد حزب اختلاف نے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا

    کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے قائد حزب اختلاف نے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر، قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کردیا .انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہنگامی، ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں.موجودہ حکومت کورونا وائرس کے معاملے پر ڈینگی، پولیو والا مجرمانہ لاپرواہی والا رویہ دکھارہی ہے جو خطرناک ہے
    پاکستانیوں کی حفاظت کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک عمل سے حکمت عملی بنائی جائے.کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر کے لئے قومی حکمت عملی وضع کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے .فوری طورپر چین کی طرز پر ملک بھر میں طبی علاج گاہوں کی تیاری شروع کی جائے جو بوقت ضرورت کام آسکیں کورونا وائرس سے متعلق خطرناک کو روایتی بیان بازی کی نذرکرنا بہت بڑی حماقت ہوگی .پاکستان کے بہترین ڈاکٹرز، ماہرین اور محقیقین پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے.وفاقی اور صوبائی سطح پر مانیٹرنگ اور سفارشات کی تیاری کا طریقہ کار وضع کیاجائے
    وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل کے لئے نظام مرتب کیاجائے تاکہ مربوط ایکشن ہوسکے

    واضح رہے کہ کورونا وائرس ایشیا کے بعد اب یورپ میں انسانوں کونگلنے لگا، 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر،اطلاعات کےمطابق دنیا کے کئی ممالک میں خوف، بیماری اور بے چینی پھیلانے کے بعد ایشیا سے باہر کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبا اٹلی میں پھوٹ پڑی ہے جس میں اب تک دو افراد ہلاک اور 132 متاثر ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2715 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 ہزار ہوچکی ہے جبکہ چین سے باہر 20 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے سبب ترکی میں کئی مقامات پر اسکول بند کردیئے گئے ہیں عوامی مقامات پر سناٹا ہے اور کئی ملکی اور بین الاقوامی تقاریب منسوخ کردی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایک چھوٹا قصبہ کوڈونا شامل ہیں جو مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔ یہاں ریلوے اسٹیشن سنسان ہے۔ جمعے کے روز یہاں پہلی موت ہوئی اور ہفتے کو دوسرے مریض نے دم توڑ دیا ہے۔

  • کیا کہنے امریکی کتوں کے :سمجھدار کتا اپنی گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے خود ہی تھانے پہنچ گیا

    کیا کہنے امریکی کتوں کے :سمجھدار کتا اپنی گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے خود ہی تھانے پہنچ گیا

    ٹیکساس:کیا کہنے امریکی کتوں کے :سمجھدار کتا اپنی گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے خود ہی تھانے پہنچ گیا،اطلاعات کےمطابق یہ واقعہ گزشتہ ہفتے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر اوڈیسا میں پیش آیا جہاں شام کے وقت مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک کتا داخل ہوا اور سکون سے چلتا ہوا فرنٹ ڈیسک تک جا پہنچا۔

    یہاں پہنچ کر اس نے اپنے اگلے پنجے کاؤنٹر پر رکھ دیئے اور آرام سے کھڑا ہوگیا جیسے وہاں موجود اہلکار سے کوئی بات کرنا چاہ رہا ہو۔ اسے دیکھ کر وہاں موجود پولیس اہلکاروں کو اندازہ ہوگیا کہ وہ کوئی پالتو اور سدھایا ہوا کتا ہے جو اپنے مالک سے بچھڑ گیا ہے، اس لیے وہ اپنی ہی گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے وہاں آگیا ہے۔

    کتے کا سکون اور اطمینان دیکھ کر پولیس والوں کو حیرت ہوئی لیکن بدقسمتی سے اس کے گلے میں کوئی شناختی ٹیگ موجود نہیں تھا جس سے اس کے مالک کے بارے میں پتا چل سکتا۔ تاہم ’’حیوانی ہمدردی‘‘ کے تحت پولیس والوں نے اس کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا۔

    کچھ دیر بعد جب کوئی اسے لینے نہیں آیا تو اس کی تصاویر ’’اینیمل کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘‘ کو بھیج دی گئیں تاکہ وہ اس کے مالک کو تلاش کرسکے۔ البتہ، اس سے پہلے کہ متعلقہ محکمے والے وہاں پہنچتے، یہ کتا خود ہی وہاں سے چلا گیا اور معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ وہ کہاں سے آیا تھا۔

    اگلے روز جب اس کتے کی تصویریں سوشل میڈیا اور مقامی ویب سائٹس پر نمودار ہوئیں تو کتے کے مالک نے پولیس اسٹیشن کال کرکے بتایا کہ اس کتے کا نام ’’چیکو‘‘ ہے جو کل شام اس سے بچھڑ گیا تھا لیکن رات گئے تک خود ہی گھر واپس بھی آگیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ کتا پولیس اسٹیشن سے صرف ایک میل کے فاصلے پر ہی کسی گھر میں رہتا ہے۔

  • پاکستان میں‌ آسٹریلوی بلے باز خود کو کیسا محسوس کرتے ہیں ، دل کھول کر بتادیا

    پاکستان میں‌ آسٹریلوی بلے باز خود کو کیسا محسوس کرتے ہیں ، دل کھول کر بتادیا

    پاکستان میں‌ غیر ملکی کھلاڑی خود کو کیسا محسوس کرتے ہیں ، دل کھول کر بتادیا

    باغی ٹی وی :پاکستان میں پی ایس ایل نے جہاں پاکستان کے امیچ کو مثببت طور پر پیش کیا ہے وہاں سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے صورت حال بھی بہتر ہوئی ہے. اسی سلسے میں پاکستان سپر لیگ (‏پی ایس ایل) فائیو کے لیے لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی بلے باز کرس لین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایک ہفتے کے قیام کے دوران بہت لطف اندوز ہوا ہوں اور کسی بھی موقع پر خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کیا۔

    لاہور قلندر کے ‏آسٹریلیا سے تعلق ر کھنے والے کرس لین دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور ہیں، کرس لین نے ملتان سلطانز کے خلاف پہلے میچ میں تو 19 گیندوں پر تین چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ دوسرے میچ میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔کرس لین نے کہا کہ انہیں پاکستان آئے ہوئے ایک ہفتہ ہو گیا ہے، اس ایک ہفتے میں بہت لطف اندوز ہوا ہوں، دو مرتبہ گولف بھی کھیلنے گیا اور دو میچوں میں ہی شکست ہوئی لیکن لیگ میں ایسا ہو جاتا ہے، ہمیں اس وقت ایک جیت کی تلاش ہے تاکہ ہم فتح کے راستے پر آسکیں۔

    کرس لین کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان پہلی مرتبہ آئے ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں تھا کہ انہیں کیا توقعات رکھنی چاہئیں لیکن یہاں اپنے بہت فینز دیکھے، ان کے ساتھ ملنا اور ان کا جوش دیکھ کر اچھا لگا، امید ہے کہ ان کی موجودگی میں مزید رنز کروں گا اور چھکے بھی ماروں گا، اس کی مجھے ضرورت بھی ہے۔
    ڈیوڈ ملان دو سیزن پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے منتخب ہوئے تھے۔وہ کہتے ہیں کہ اس لیگ میں مقابلے کا معیار بہت اعلٰی ہے اور یہاں اوسط کرکٹر کی کوئی بقاء نہیں، اگر ایک کھلاڑی خود کو بہتر نہیں کرپاتا تو وہ اس لیگ میں ٹک نہیں سکتا۔

    32 سالہ ملان اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔ جمعرات کی شام انہوں نے کراچی میں پاکستان سپر لیگ میں پیش کیا جانے والا پاکستانی کلچر دیکھا جس کو خوب انجوائے بھی کیا۔ ملان کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کا مکمل پاکستان میں ہونا کافی خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ گزشتہ کئی سالوں سے ٹاپ لیول کرکٹ سے محروم تھے، ان کا جوش اور ان کا جذبہ دیکھ کر اس لیگ کا مکمل پاکستان میں ہونا ان فینز کا حق تھا، خوشی کی بات ہے کہ دنیا کے سارے ٹاپ کرکٹرز نے پی ایس ایل میں شرکت اور پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
    واضح رہے کہ اس دفعہ پی ایس ایل کے تمام مقابلے پاکستان کے اندر ہورہے ہیں اور انٹر نیشنل کھلاڑی بھی پہلے سے زیادہ تعداد میں پی ایس ایل کا حصہ ہیں.

  • ڈسکہ میں کالج وین کو حادثہ، 18 طالبات شدید زخمی،کسی کی ٹانگ ٹوٹ گئی توکسی کابازو،کئی چہرے بھی مسخ ہوگئے

    ڈسکہ میں کالج وین کو حادثہ، 18 طالبات شدید زخمی،کسی کی ٹانگ ٹوٹ گئی توکسی کابازو،کئی چہرے بھی مسخ ہوگئے

    ڈسکہ:ڈسکہ میں کالج وین کو حادثہ، 18 طالبات شدید زخمی،کسی کی ٹانگ ٹوٹ گئی توکسی کابازو،کئی چہرے بھی مسخ ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں میڈیکی کے قریب نجی کالج کی طالبات کی وین کو خوف ناک حادثہ پیش آیا جس میں 18 طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والی تین طالبات کی حالت تشویش ناک ہے، حادثے میں وین کو بھی شدید نقصان پہنچا، اور اس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوا۔زخمی طالبات کو شہریوں نے اپنی گاڑیوں میں ڈال کر سول اسپتال منتقل کیا، حادثہ اتنا شدید تھا کہ زخمی طالبات میں سے بعض کی ٹانگیں اور بازو ٹوٹ گئے اور کسی کا چہرہ مسخ ہو گیا۔

    ریسکیو ذرایع کے مطابق یہ افسوس ناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، کالج جانے والی وین ہارڈویسٹر مشین سے ٹکرا گئی تھی۔ حادثے کی وجہ سے وین کی ڈرائیور والی سائیڈ پوری طرح تباہ ہو گئی، جس میں ڈرائیور کے علاوہ اٹھارہ طالبات بھی شدید زخمی ہو گئیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ کو بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں باراتیوں سے بھری بس کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے تھے، جاں بحق افراد میں دلہا کے 2 بھائی بھی شامل تھے۔

  • کرونا وائرس انسانوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت کوبھی نگلنے لگا، ایئر لائنز انڈسٹری کو اربوں ڈالر کا نقصان

    کرونا وائرس انسانوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت کوبھی نگلنے لگا، ایئر لائنز انڈسٹری کو اربوں ڈالر کا نقصان

    کراچی:کرونا وائرس انسانوں کے ساتھ ساتھ دنیا کی معیشت کوبھی نگلنے لگا، ایئر لائنز انڈسٹری کو اربوں ڈالر کا نقصان،تفصیلات کےمطابق نہایت مہلک وائرس COVID 19 نے جہاں دنیا بھر میں ڈھائی ہزار سے زیادہ انسانوں کا خاتمہ کر دیا وہاں اس کی وجہ سے عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو اربوں ڈالر کا نقصان بھی پہنچ چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف کی فضا پھیلانے والے مہلک ترین کرونا وائرس سے ایئرلائنز انڈسٹری پر بھی نہایت منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، صرف ایشیا پیسفک کی ایئرلائنز کے بزنس میں رواں سال 27 ارب 80 کروڑ ڈالر کی کمی کا سامنا ہوگا۔

    انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کا نقصان متوقع ہے، انڈسٹری کو نقصان چین کو جانے والی پروازوں کی منسوخی اور سامان کی ترسیل بند ہونے سے ہوا۔

    خیال رہے کہ وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین کے اندر مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ دوسری طرف اٹلی کے بعد دیگر یورپی ممالک بھی وائرس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد11 ہو گئی ہے، سوئٹرزلینڈ میں بھی پہلے کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اسپین میں وائرس سے 9 افراد متاثر ہوئے، فرانس میں 14، امریکا میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے، دنیا کے 37 ممالک میں 80 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ نئے اور مہلک ترین وائرس کووِڈ 19 نے جہاں ایک طرف دنیا بھر میں دہشت کی فضا بنائی ہوئی ہے وہاں اس نے ہالی ووڈ کی سنسنی خیز ایکشن سے بھرپور فلم مشن امپاسیبل 7 کی شوٹنگ بھی رکوا دی ہے۔