Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ

    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خودکشی نہ کرنے کا مشورہ ، اطلاعات کےمطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی سفیر برائے مہاجرین ماہرہ خان کے مداح حالیہ ٹویٹ پر تذبذب کا شکار ہوگئے۔

    ماہرہ خان نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے شاعری کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے ’زندگی‘ کے موضوع پر آزاد نظم کے کچھ اشعار ٹویٹ کیے۔

    زندگی کے نشیب و فراز کے حوالے سے ماہرہ خان نے لکھا کہ

    زندگی ۔۔۔

    رکتی ہوئی۔۔۔

    سمٹی ہوئی۔۔۔۔

    الجھی ہوئی۔۔۔

    تھکتی ہوئی ۔۔۔

    زندگی۔۔۔

    ماہرہ خان کی شاعری مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی اور دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں اسے 4 ہزار سے زائد صارفین نے پسند جبکہ چار سو سے زائد نے اسے ری ٹویٹ کیا۔

     

    ماہرہ خان کے شاعرانہ ٹویٹ پر مداحوں نے بھی زندگی سے متعلق اشعار لکھ کر بھیجے۔ اداکارہ کو مداحوں نے حوصلہ دینے کی کوشش کی جبکہ ایک صارف نے شہزاد نے انہیں خودکشی نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

  • پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین جیل سے رہا.رہائی کیسے ملی اہم خبرنے کھلبلی مچادی

    پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین جیل سے رہا.رہائی کیسے ملی اہم خبرنے کھلبلی مچادی

    ڈیرہ اسمٰعیل خان :پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین جیل سے رہا.رہائی کیسے ملی اہم خبرنے کھلبلی مچادی ،اطلاعات کےمطابق پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو ڈیرہ اسمٰعیل خان کی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا۔

    ذرائع کےمطابق منظور پشتین کے وکیل فرہاد آفریدی نے کہا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کی ضلعی عدالت نے منظور پشتین کے خلاف غداری کے باقی دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں پیر کو منظور کرلی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ‘ڈیرہ اسمٰعیل خان اور ٹانک اضلاع میں منظور پشتین کے خلاف کُل 8 مقدمات درج کیے گئے تھے اور ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد انہیں آج رہا کردیا گیا۔

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے بھی منظور پشتین کی رہائی کی تصدیق کی۔پی ٹی ایم کارکنان کی بڑی تعداد جیل کے باہر ان کے استقبال کے لیے جمع ہوئی تھی جن سے رہائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے منظور پشتین نے کہا کہ ‘ ہم جیلوں سے ڈرنے والے نہیں، ہم ہر ظلم، ہر جبر کے خلاف باغی ہیں، ہم ہر انسانی رویے اور قول کے حق میں کھڑے ہیں۔’

    منظورپشتین نے کہا کہ ‘ہم غلامی کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں، ہر اس بندے کا ساتھ دیں گے جو انسانیت کی بات کرے گا۔’سربراہ پی ٹی ایم کا کہنا تھا کہ ‘ہم اس سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے اور اب پیچھے نہیں ہٹیں گے آگے جائیں گے۔’

    واضح رہے کہ 15 فروری کو ضلع ٹانک کی سیشن کورٹ نے غداری کے دو مقدمات میں منظور پشتین کی ضمانت منظور کر لی تھی، اسی نوعیت کے ایک کیس میں ڈیرہ اسمٰعیل خان کی عدالت نے بھی ان کی ضمانت منظور کی تھی۔

    قبل ازیں 8 فروری کو ڈی آئی خان کی عدالت نے غداری کے دو مقدمات میں منظور پشتین کی ضمانت کی درخواستیں منظور کی تھیں۔یادرہے کہ 27 جنوری 2020 کو منظور پشتین کو پشاور کے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں مجسٹریٹ کی جانب سے انہیں 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر پشاور سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ ان کی گرفتاری کے اگلے روز پشاور کی عدالت نے منظور پشتین کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ڈیرہ اسمٰعیل خان منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔

  • عمران خان کے دور میں صحافیوں کی بھی سنی گئی ، صحافیوں کی حفاظت اورپیشے سے متعلق قانون کی منظوری ہوگئی

    عمران خان کے دور میں صحافیوں کی بھی سنی گئی ، صحافیوں کی حفاظت اورپیشے سے متعلق قانون کی منظوری ہوگئی

    اسلام آباد:عمران خان کے دور میں صحافیوں کی بھی سنی گئی ، صحافیوں کی حفاظت اورپیشے سے متعلق قانون کی منظوری ہوگئی ،اطلاعات کےمطابق وفاقی کابینہ نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی۔

    کابینہ میں منظور ہونے والے ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ ہر صحافی اور میڈیا پروفیشنل کو پرائیویسی، نجی زندگی، اہل خانہ اور پیشہ وارانہ امور میں مداخلت سے بچاؤ کا حق حاصل ہوگا، نہ صحافی کو اس کے ذرائع بتانے کے لیے مجبور کیا جائے گا اور نہ ہی دباؤ ڈالا جائے گا۔

    حکومت صحافی کے ذرائع کو خفیہ رکھنے کے لیے قانونی تحفظ فراہم کرے گی اور پیشہ ورانہ امور میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جائیں گی۔ایکٹ کے مطابق کوئی بھی سرکاری و نجی ادارہ یا شخص کسی صحافی کے خلاف سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگا، صحافیوں کی آزادی، غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے حکومت غیرمعمولی اقدامات کرے گی۔

    پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ2020 میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی اور قومی سلامتی کے قوانین کو صحافیوں کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکے گا، حکومت صحافیوں کی جبری گمشدگی اور اغواء سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

    پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ2020 بل کے مطابق کوئی صحافی کسی ایسے مواد کے پھیلاؤ میں ملوث نہیں ہوگا جو جھوٹا اور حقائق کے منافی ہو، دوسروں کے حقوق یا ساکھ متاثر ہونے کی صورت میں اظہار رائے پر مشروط قدغن ہوگی۔

    پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ2020 بل کے تحت وفاقی حکومت صحافیوں کی شکایات کے ازالے کے لیے سپریم کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں 7 رکنی کمیشن بنائے گی، کمیشن کے 4 ارکان پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور ایک رکن نیشنل پریس کلب کا نامزد کردہ ہوگا جبکہ وزارت انسانی حقوق کا ایک نمائندہ بالحاظ عہدہ کمیشن کا رکن ہوگا۔

    پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ2020 بل کے مطابق صحافی 14دن کے اندر کمیشن کو شکایت درج کرا سکے گا، کمیشن 14 دن کے اندر معاملے کی تحقیقات کرکے مناسب کارروائی کرے گا، کمیشن کوئی بھی معاملہ متعلقہ مجسٹریٹ کو پیش کرنے کا مجاز ہوگا۔

    پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ2020 کے تحت صحافیوں کی تربیت اور ان کی انشورنس کے لیے جرنلٹس ویلفیئر اسکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت ہر میڈیا مالک جامع تحریری حفاظتی پالیسی دینے اور ہر صحافی کی لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

  • دہلی کے مسلمانوں کوچن چن کرگولیاں ماری جارہی ہیں کئی شہید توبڑی تعداد میں زخمی پڑے ہیں

    دہلی کے مسلمانوں کوچن چن کرگولیاں ماری جارہی ہیں کئی شہید توبڑی تعداد میں زخمی پڑے ہیں

    نئی دہلی :دہلی کے مسلمانوں کوچن چن کرگولیاں ماری جارہی ہیں کئی شہید توبڑی تعداد میں زخمی پڑے ہیں ،اطلاعات کےمطابق بھارتی مسلمان نوجوانوں کوبھارتی فوج ، پولیس چن چن کرمارہی ہے، آج دہلی میں مسلمانوں پرتشدد کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد مسلمان نوجوان شہید ہوچکے ہیں

     

    باغی ٹی وی کےمطابق بھارتی فوج ، پولیس ان شہید اورزخمی نوجوانوں کوہسپتالوں کی طرف لے جانے سے روک رہے ہیں ، ایک اطلاع کے مطابق بھارتی پولیس زخمی نوجوانوں کوگاڑیوں میں پھینک پھینک کرنامعلوم مقامات کی طرف لے جارہی ہے

    ادھر ذرائع کےمطابق بعض نوجوانوں کوان کے ساتھی گولی لگنے کے بعد زخمی حالت میں ہستپال لے جانے کی کوشش کررہے ہیں، ایسے ہی ایک ویڈیومیں‌یہ دیکھا جاسکتا ہےکہ بھارتی مسلمان نوجوان کوگولی لگنے کے بعد اس کےساتھی کس طرح ایک موٹرسائیکل پربٹھا کر مظاہروں والی جگہ سے نکال کرکسی ہسپتال تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں

  • بھارت میں مسلمانوں پرقیامت برپا، زخمی مسلمان نوجوانوں کوبندے ماترم گیت گانے کا حکم

    بھارت میں مسلمانوں پرقیامت برپا، زخمی مسلمان نوجوانوں کوبندے ماترم گیت گانے کا حکم

    نئی دہلی :بھارت میں مسلمانوں پرقیامت برپا، زخمی مسلمان نوجوانوں کوبندے ماترم گیت گانے کا حکم ا،طلاعات کےمطابق اس وقت بھارت میں مسلمانوں پرقیامت برپا ہے اوربھارتی فوج ، پولیس اورانتہا پسند ہندوسب مل کروحشیانہ مظالم ڈھا رہے ہیں

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں مسلمان نوجوانوں پراس قدرمظالم کیے جارہے ہیں کہ اب ان میں‌صرف سانس باقی ہے ، چلنے پھرنے کی بھی طاقت نہیں رہی، نئی دہلی سے موصول ہونے والی ایک ویڈیوں میں تو بہت تکلیف دہ مناظردیکھنے کو ملے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق بھارتی پولیس اورانتہا پسند ہندووں کی طرف سے تشدد کے بعد بھارتی پولیس دہلی میں مسلمانوں نوجوانوں سے زخمی حالت میں قومی ترانہ سن رہی ہے، ساتھ ہی پڑے دوسرے مسلمان نوجوانوں پرتشدد کیا جارہا ہے اوران سے کہا جاتا ہےکہ لگاو جئے شری رام کے نعرے

  • دہلی کی مسجد پرہندووں کے حملے نے بابری مسجد والے زخم تازہ کردیئے،صدرمملکت عارف علوی نے حملوں کی مذمت کردی

    دہلی کی مسجد پرہندووں کے حملے نے بابری مسجد والے زخم تازہ کردیئے،صدرمملکت عارف علوی نے حملوں کی مذمت کردی

    اسلام آباد:دہلی کی مسجد پرہندووں کے حملے نے بابری مسجد والے زخم تازہ کردیئے،صدرمملکت عارف علوی نے حملوں کی مذمت کردی ،اطلاعات کےمطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اشوک نگر مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس غارت گری سے بابری مسجد پر حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔

     

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اشوک نگر مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس غارت گری سے بابری مسجد پر حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔صدرمملک عارف علوی نے انتہا پسندہندووں کیطرف سے ان حملوں کی شدید مذمت بھی کی ہے

    بھارت میں شہریتی قانون کے خلاف پرامن مظاہروں کے دوران انتہا پسند ہندووں کیطرف سے مظاہرین پرتشدد اورمسلمانوں کے قتل عام کے بعد یہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں ،انہی فسادات کی آڑ میں ہندو بلوائی آپے سے باہر ہوگئے اور دہلی کے علاقے اشوک نگر کی مسجد پر دھاوا بول دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو بلوائیوں کا جتھہ اشوک نگر کی جامع مسجد کے مینار پر چڑھ دوڑا۔کئی افراد نے مینار پر چڑھ کر ہلال کے نشان کو اکھاڑنے کوشش کی جبکہ ساتھ ہی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر اتار کر زمین پر پھینک دیے۔

    اس دوران انتہا پسندوں نے مسجد پر بھارتی ترنگا اور ہندوؤں کی مذہبی علامت سمجھے جانے والا پرچم لہرایا جبکہ اس دوران مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ’بابری مسجد‘ جیسا سانحہ قرار دیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی اپوزیشن کی جانب سے دہلی فسادات کا ذمہ دار مقامی پولیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کپل مشرا کے اشتعال انگیز بیانات کو ٹھہرایا گیا ہے۔

  • بابری مسجد کی تاریخ دہرانے کی سازش : ہندو انتہا پسندوں کا دہلی میں مسجد پر حملہ، مینار پر چڑھ گئے ، مسجد کی بیحرمتی کی

    بابری مسجد کی تاریخ دہرانے کی سازش : ہندو انتہا پسندوں کا دہلی میں مسجد پر حملہ، مینار پر چڑھ گئے ، مسجد کی بیحرمتی کی

    نئی دہلی :ہندو انتہا پسندوں کا دہلی میں مسجد پر حملہ، مینار پر چڑھ گئے ، مسجد کی بیحرمتی کی ،بھارت اس وقت میدان جنگ بنا ہوا ہے اورہرطرف بغاوت کا سماں ہے، اطلاعات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اشوک نگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد پر دھاوا بول دیا۔

     

    https://twitter.com/ThePeopleOfIN/status/1232283307867607040?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F215087-

    گزشتہ روز نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے باوجود شمال مشرقی دہلی میدان جنگ بنا رہا اور انتہاپسند ہندو بلوائیوں نے کئی مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو جلا ڈالا۔

     

    دہلی میں‌ آج صبح سے جاری فسادات میں پولیس اہلکار سمیت 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔انہی فسادات کی آڑ میں ہندو بلوائی آپے سے باہر ہوگئے اور دہلی کے علاقے اشوک نگر کی مسجد پر دھاوا بول دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو بلوائیوں کا جتھہ اشوک نگر کی جامع مسجد کے مینار پر چڑھ دوڑا۔کئی افراد نے مینار پر چڑھ کر ہلال کے نشان کو اکھاڑنے کوشش کی جبکہ ساتھ ہی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر اتار کر زمین پر پھینک دیے۔

    اس دوران انتہا پسندوں نے مسجد پر بھارتی ترنگا اور ہندوؤں کی مذہبی علامت سمجھے جانے والا پرچم لہرایا جبکہ اس دوران مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ’بابری مسجد‘ جیسا سانحہ قرار دیا ہے۔

  • ’100 سفیر کئی سال کوشش کرتے تو بھی اتنی سفارتی کامیابی نہ ملتی‘کابینہ کا وزیراعظم کوخراج تحسین

    ’100 سفیر کئی سال کوشش کرتے تو بھی اتنی سفارتی کامیابی نہ ملتی‘کابینہ کا وزیراعظم کوخراج تحسین

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت میں پاکستان سے متعلق بیان پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 سفیر کئی سال کوشش کرتے توبھی اتنی سفارتی کامیابی نہ ملتی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے جس کے مطابق کامیاب خارجہ پالیسی اور مہنگائی روکنے کے اقدامات پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد پر کابینہ میں طویل بات چیت ہوئی، کابینہ میں وزراء نے کہا کہ امریکی صدر نے بھارت میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور امریکی صدر کا پاکستان کی تعریف کرنا خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔کابینہ ارکان نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں سے مودی کو ناکامی ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ100 سفیر کئی سال کوشش کرتے توبھی اتنی سفارتی کامیابی نہ ملتی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کابینہ ارکان کو سنایا اور ہدایت کی کہ بجلی کی قیمتیں کسی صورت نہیں بڑھنی چاہئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ’امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کررہی ہے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں‘۔

  • ٹرمپ کی پاکستانی کاوشوں کی تعریف بڑی سفارتی کامیابی ہے: وزیراعظم عمران خان

    ٹرمپ کی پاکستانی کاوشوں کی تعریف بڑی سفارتی کامیابی ہے: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:ٹرمپ کی پاکستانی کاوشوں کی تعریف بڑی سفارتی کامیابی ہے:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو سفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی

    اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا، کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ مودی ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے میں ناکام رہا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر گجرات میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اچھا دوست ہے جس کیساتھ تعلقات بہت ہی شاندار ہیں۔ جب سے دفتر سنبھالا ہے میری انتظامیہ پاکستان کے ساتھ بہت مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔

  • میلسی : دوران لڑائی 60 خاتون جاں بحق

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) موضع جہاں پور نواں کھوہ میں زمین کے تنازع پردوگروپوں تصادم۔
    تصادم میں ایک خاتون موقع پرجاں بحق ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق
    تصادم میں دونوں گروپوں کے درمیان ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال ہوا
    تصادم کے نتیجہ میں 60 سالہ خاتون لکھاں مائی موقع پر جاں بحق جبکہ محمد نواز اور کوثرمائی شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122نے جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی محمد نواز اور کوثر بی بی کو ہسپتال شفٹ کر دیادیاگیا۔

    جبکہ مقامی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں