Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیامیں موٹی خواتین کس ملک کی ہیں؟ اور کس ملک کی خواتین سمارٹ ہیں خصوصی رپورٹ نے ہلچل مچادی

    دنیامیں موٹی خواتین کس ملک کی ہیں؟ اور کس ملک کی خواتین سمارٹ ہیں خصوصی رپورٹ نے ہلچل مچادی

    واشنگٹن :دنیامیں موٹی خواتین کس ملک کی ہیں؟ اور کس ملک کی خواتین سمارٹ ہیں خصوصی رپورٹ نے ہلچل مچادی،اطلاعات کےمطابق کویت دنیابھرکی موٹی خواتین کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیاہے ،جہاں ایسی خواتین کاتناسب 77 فیصد ہے۔

    عالمی بینک کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی ہےجس میں مٹاپےکےصحت اورمعیشت پرمنفی اثرات اجاگرکیےہیں۔ رپورٹ کے مطابق موٹی خواتین کےحوالےسے 10 عرب ممالک سب سےآگےہیں۔

    ان ممالک میں قطر دوسرے نمبرپر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین کی شرح 75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہےجبکہ اس فہرست میں میں عراق دسویں نمبر پر ہے جہاں موٹاپے کا شکار خواتین کا تناسب 70 فیصد ہے۔بحرین نویں نمبر پرہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین کی شرح 70.5 فیصد ہے۔ لبنان 8 ویں نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کی شکار خواتین کا تناسب 71.1 فیصد ہے۔

    اسی طرح مصرموٹاپے کا شکار خواتین کی تعداد 71.3، غزہ پٹی اور غرب اردن (فلسطین) میں 71.5، جبکہ لیبیا میں 72 فیصد ہے۔اس فہرست میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین 73.7 فیصد ہیں۔ اردن تیسرے نمبر پر ہے جہاں 74.2 فیصد خواتین مٹاپے کا شکار ہیں۔

    رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ ’آئندہ 15 برس کے دوران ترقی پذیر ممالک میں مٹاپے سے نمٹنے کی مجموعی لاگت سات ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرجائے گی۔

  • وہاڑی : جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی کاروائی.. پولیس تھانہ کرمپور نے 3رکنی گینگ کوگرفتار کر کے اسلحہ, منیشات اور مسروقہ موٹر سائیکلز اور نقدی برآمد کر لی

    ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی ہدایات پر ضلع وہاڑی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او کرمپور رائے محمد اکرم نے اے ایس آئی عزیز الرحمن, ٹی اے ایس آئی ندیم حسن اور دیگر ٹیم کے ہمراہ بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سرقہ وہیکلز کے گینگ کے 3ممبران غلام یسین بھابھہ, مشتاق عرف مشتاقی اور محمد صدیق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ 3موٹر سائیکلز, نقدی 50ہزار, 1پسٹل, 1بندوق اور چرس 1640گرام برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.

  • بورے والا : موٹرسائیکلوں کے درمیان خطرناک تصادم

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم۔ دو افراد شدید زخمی ایک کی ٹانگ فیکچر جبکہ دوسرے کی ناک کی ہڈی فیکچر ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بورےوالا چیچہ وطنی روڈ انور ٹاون کوکا کولا ایجنسی کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے۔ جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 بورےوالا کا اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا۔زخمیوں میں عمیر ولد عبدالغفار سکنہ انور ٹاون اور راحیل سکنہ انور ٹاون شامل ہیں۔ راحیل کی ناک کی ہڈی فیکچر ہو گئی جبکہ عمیر کی ٹانگ فیکچر ہونے کے باعث عمیر کو وہاڑی ریفر کر دیا گیا ہے۔

  • دنیاپور : سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر گرفتاری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سوشل میڈیا پر کلاشنکوف سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو ڈالنے والے دو نوجوان گرفتار۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی دنیاپور پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او سٹی دنیاپور رئیس علی کی سربراہی میں ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئےگرفتارکرلیا۔

    دونوں ملزمان سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ملزمان عامر اور محمد خان نے دوستوں کو متاثر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کی ۔ترجمان پولیس

    عامر اور محمد خان گرفتار، کلاشنکوف بھی برآمد۔ترجمان پولیس

  • لودھراں : کار حادثے میں چار افراد شدید زخمی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا باہمنی والا کے قریب دولہے کی کار تیز رفتار کے باعث پل کی دیوار سے ٹکرا گئی

    تفصیلات کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دولہا دلہن سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 2 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ دولہا دلہن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا –

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پرپرتشدد مظاہروں نے مودی کے سارے منصوبوں پرپانی پھیردیا،مبشرلقمان

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پرپرتشدد مظاہروں نے مودی کے سارے منصوبوں پرپانی پھیردیا،مبشرلقمان

    لاہور:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پرپرتشدد مظاہروں نے مودی کے سارے منصوبوں پرپانی پھیردیا،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے ممتاز صحافی ،سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان حسب روایت بھارتی وزیراعظم مودی کی حرکتوں پرگہری نظررکھے ہوئے اورانہوں نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت پرجومودی اوربھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے اس پرخوبصورت الفاظ میں نہ صرف تجزیہ پیش کیا بلکہ حقائق کھول کرسب کے سامنے رکھ دیئے

     

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان کہتے ہیں کہ مودی نے جس طرح ٹرمپ کے دورے کوکامیاب کرنے کے لیے جوکارڈ کھیلنا چاہے تھے وہ ایک ایک کرکے فلاپ ہوتے گئے ،مبشرلقمان نےکہا کہ ٹرمپ کے دورہ کے دوران جس طرح بھارت میں‌ مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں‌اس سے بڑھ کر بھارت کی اور رسوائی کیا ہوسکتی ہے کہ گھرمیں مہمان آئے ہوں اورگھروالے ہی اس کی آمدپر احتجاج کررہے ہوں

    مبشرلقمان نے کہا کہ ان پرتشدد مظاہروں میں ایک پولیس والے سمیت 7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں‌ ، حالات قابوسے باہرہوچکے ہیں اورپولیس نے دہلی کے 10 سے زائد علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے ، چاند باغ ، بھجن پورہ ، بھش پوری،گول پوری اورجعفرآباد سمیت کئی علاقوں میں خوف و ہراس ہے ، حتی کہ لوگ تشدد میں‌اپنے ہلاک ہونے والوں کودفنانے کے لیے جاتے ہیں تو جنازوں پرپتھراو کیے جارہے ہیں ،

    مبشرلقمان نے اس موقع پر ایک بہت خوبصورت رپورٹ کا حوالہ بھی جس میں انہوں نے بتایا کہ مظاہرین کہتے ہیں‌کہ ہم اپنی شہریت کا حق لینے آئے ہیں‌،ہم لڑنے نہیں آئے ، ہم کسی سے ٹکراو کرنے نہیں آئے ، لیکن اس کے باوجود ہم پرتشدد کیا جارہا ہے .اب ہم نے بھی فیصلہ کیا ہےکہ اب ہم جانیں دے دیں‌گے لیکن اپنے مطالبے سے واپس نہیں ہٹیں گے، شہریت سے محروم بھارتی کہتے ہیں کہ ہم بھارت کے آئین کو مانتے ہیں ، ہم اپنا حق لے کررہیں گے ،

    مبشرلقما ن نے آرایس ایس کے غنڈوں کی بدمعاشیوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 200 خواتین نے شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کیا تو یہ غنڈے ان خواتین پرٹوٹ پڑے ان پرتشدد کیا ان کی بے حرمتی کی ، ان کو مارا پیٹا،

    انہوں نے انکشاف کیا کہ اپنا شہریتی حق مانگنے والی خواتین کی ریلی کا جواب ریلی سے دینے کے لیے بی جے پی کے ایک انتہا پسند لیڈرکپل مشرا نے ریلی نکالی ، رات کومظاہرے کیے گئے ، گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے گئے ، جئے شری رام کے نعرے لگائے ، گھوپال رائے نے گورنرسے مل کرپولیس بھیجنے کی درخواست کی اورکہا کہ لوگ خوف زدہ ہیں

    ان حالات میں مودی نے سو کروڑ خرچ کرکے ٹرمپ کوخوش رکھنے کی کوشش کی ،لیکن مودی کی ساری کوششوں کا اس وقت دھچکا لگا جب گجرات میں ٹرمپ نے بھارت کی سرزمین پربیٹھ کرپاکستان کی تعریف کردی ، ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں ، مودی کی کوشش سے لائے گئے ایک لاکھ تماشائی خاموش ہوگئے ، اسٹیڈیم سے نکلنا شروع ہوگئے ، ٹرمپ نے مسئلہ کشمیرکوحل کرنے کے حوالے سے کہہ دیا کہ اس مسئلے کے حل سے خطے میں خوشحالی آئے گی ، امن وامان پیدا ہوگا

    مبشرلمقان نے مودی کی لابنگ اورسفارتی مہم پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی ٹرمپ کویہ تاثردینا چاہ رہے تھے کہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں بھارتی ووٹ ٹرمپ کے لیے بہت بہتر ثابت ہوسکتے ہیں، ان حالات میں ٹرمپ بھارت کی زبان بولیں گے لیکن مودی کو یہ پتہ نہیں کہ الیکشن سے زیادہ اہم افغانستان سے امریکی فوجوں کی محفوظ واپسی ہے ،

    ان حالات میں ٹرمپ نے بڑی محتاط گفتگو کی اورٹرمپ کے لیے افغانستان بہت اہم ہے ، مبشرلقمان نے کڑی سے کڑی ملاتے ہوئے ٹرمپ کے دورے کو بہت اہم قراردیا اورکہا کہ شاہ محمود قریشی بھی یہ کہہ چکے ہیں‌کہ امریکہ اورپاکستان کے تعلقات اب بہت اچھے ہیں ،بھارت میں‌پاکستان کی تعریف کرچکے ہیں ، پاکستان سے متلعق ٹریول ایڈوائزری تبدیل ہوچکی ہے، مبشرلقمان نے یہ بھی قبل ازوقت بتا دیا کہ ٹرمپ پاکستان کا دورہ بھی کرنے والے ہیں

    مبشرلقمان نے کہا کہ ایک طرف 200 سے زائد دن ہوگئے ہیں کشمیرمیں انسانوں کوقید ہوئے ہوگئے ہیں‌، بھارت کی طرف سے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پرنظریں اوجھل نہیں رکھی جاسکتی ،بھارتی افواج مظالم ڈھارہی ہیں ،ٹرمپ تین مرتبہ ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں‌کہ ان حالات میں وہ ثالثی کردارادا کرپائیں گے ،

    ایک طرف بھارت میں شہریت کی آواز بلند کرنے والوں کوگرفتارکیا جارہا ہے اوراسد الدین اویسی جیسی شخصیات بھی گرفتارہوچکی ہیں ،لیکن اس کے باوجود بھارت کےساتھ امریکہ نے 3 ارب ڈالرز کا معاہدہ کرلیا ہے ،یہ معاہدے مودی حکومت کے لیے کتنے اہم ہوں‌گے ،

    انوں نے کہا کہ اس وقت بھارت کی طرف سے کشمیرمیں جومظالم ڈھائے جارہے ہیں ان حالات میں‌یہ ٹرمپ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنا کردار اداکرکے کشمیریوں کوبھارت کے مظالم سے نجات دلائیں‌

  • کرونا وائرس کا خوف : متحدہ عرب امارات نے ایران سے منہ موڑ لیا ،پروازیں معطل

    کرونا وائرس کا خوف : متحدہ عرب امارات نے ایران سے منہ موڑ لیا ،پروازیں معطل

    دوبئی :متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ایران سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں اور کارگو فلائٹس معطل کردیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فیصلے کا اعلان اُس وقت سامنے آیا جب متحدہ عرب امارات کے پڑوسی ممالک کویت اور بحرین میں کورونا وائرس کے 9 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور متاثر ہونے والے تمام لوگ ایران سے واپس آئے ہیں۔

    ایران سے واپس آنے والے افراد میں پچھلے دو دن میں کویت، بحرین اور عمان میں کورونا وائرس کے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایویشن اتھارٹی نے اس بات کا اعلان کیا کہ ایران جانے والی اور وہاں سے آنے والی تمام تر مسافر پروازوں اور کارگو فلائٹس کو آج سے ایک ہفتے کے لیے معطل کیا جارہا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ پابندی بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں بحرین کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ایران سے براستہ دبئی واپس آنے والے چھ افراد جن میں سے دو بحرین کے شہری ہیں جبکہ 4 خاتون سعودی عرب سے تعلق رکھتی ہیں، ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے۔

    کویت میں بھی تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جو کہ ایران سے لوٹے ہیں۔ وائرس کی تصدیق کے بعد تینوں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس کے بعد کویت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ عمان میں کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ دو عمانی خواتین میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو ایران سے واپس آئی ہیں۔ان تینوں ممالک میں شیعہ مسلم کی بڑی تعداد موجود ہے اور ان ممالک کے افراد مقدس مقامات کی زیارت کیلئے اکثر ایران کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

    ایران نے منگل کو اس بات کا اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کے تعداد 15 ہوگئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں پہلے ہی 13 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سارے غیر ملکی افراد اور ایک ایرانی جوڑا شامل ہے جو کہ ایران سے سفر کر کے آئے تھے۔کویت نے منگل اور بدھ کو قومی تعطیلات کی تقریبات کو منسوخ کردیا جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کھیلوں کے ایونٹس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

  • ملکی ایئر پورٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے حکومت کا اہم قدم

    ملکی ایئر پورٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے لیے حکومت کا اہم قدم

    ملکی ایئر پورٹس پر کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر حکومت کا اہم قدم

    باغی ٹی وی : ذرائع وزارت صحت کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بیرون ملک سے آنے والوں کی آگہی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈکلیئریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

    اس میں کہا گیا ہے کہ فضائی میزبان، پائلٹ طیارے میں موجود مسافروں کو فارم بھرنے سے متعلق بار بار آگاہ کریں ذرائع سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے مطابق فارم جمع نہ کرانے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی ہوگی۔ہدایت نامے کے مطابق مسافروں کو بخار، کھانسی یا سانس کی تنگی کا بھی فارم میں بتانا ہوگا۔اس کے علاوہ فارم میں گزشتہ 14 دن میں چین، 6 دن میں افریقا یا جنوبی امریکا کے سفر کا بتانا ہوگا.
    اس وقت ایران سمیت کئی ممالک میں کرونا وائرس نے تباہی مجا رکھی ہے اس حوالے سے پاکستان نے کافی بندوبست کیے ہیں.پہلے ایرن کی سرحد کو سیل کیا تھا.

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر  ثالثی کی پیشکش کر دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کر دی

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر ثالثی کی پیشکش کر دی

    باغی ٹی وی : نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے بھارت کی سرزمین پر پاکستان کے حق میں ایک اور بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان پرانا معاملہ ہے، پاکستان اوربھارت کےدرمیان مصالحت کیلئےتیارہوں، وزیراعظم عمران خان سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے پاکستان سےمتعلق بات چیت ہوئی، پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئےبہت کچھ کررہاہے۔
    واضح‌رہے کہ صدر ٹرمپ متعدد بار کشمیر پر ثالثی کی بات کرچکے ہیں. پچھلی دفعہ جب ٍڈووس میں وزیر اّعظم عمران خاں سے ملاقات ہوئی تب بھی امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ کشمیر پر ثالثی کے خواہاں ہیں.

  • عجیب الخلقت آبی جانور جسے انسانی آنکھ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا،لیکن اب دیکھنا نہ بھولیں ، ویڈیووائرل

    عجیب الخلقت آبی جانور جسے انسانی آنکھ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا،لیکن اب دیکھنا نہ بھولیں ، ویڈیووائرل

    واشنگٹن: عجیب الخلقت آبی جانور جسے انسانی آنکھ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا،لیکن اب دیکھنا نہ بھولیں ، ویڈیووائرل ،اطلاعات کےمطابق عجیب وغریب آبی مخلوق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مذکورہ جانور کو انسانی آنکھ نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

     

    https://youtu.be/DoxUHYs1TZk

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے سمندر میں ایسا آبی جانور دیکھا گیا جس نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیزا نامی خاتون اپنی ماں کے ساتھ مچھلی شکار کررہی تھی کہ اچانک کانٹے میں یہ جانور پھنسا انہیں لگا کہ کوئی مچھلی ہوگی لیکن حقیقت اس کے برعکس نکلی۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پہلی بار ایسی مخلوق کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی، اس آبی جانور کے پورے جسم پر کانٹے تھے اور وہ رینگ رہا تھا، اگر وہ ہم سے چمٹ جاتا تو ممکن ہے گہرے زخم آتے۔الیزا نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور محکمہ وائیلڈ لائف کو ارسال کیں، ہمیں لگتا ہے کہ اس عجیب وغریب مخلوق کو انسانی آنکھ نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔