Baaghi TV

Author: +9251

  • 27 فروری کا دن ،پاک فضائیہ کے نام ، کراچی والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا

    27 فروری کا دن ،پاک فضائیہ کے نام ، کراچی والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا

    کراچی : 27 فروری کا دن ،پاک فضائیہ کے نام ، کراچی والوں کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے 27 فروری کو کراچی سی ویو پر ایئر شو منعقد کیا جائے گا، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے۔


    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 27 فروری کا دن پاک فضائیہ اور پاکستان کیلئے درخشاں باب کی مانند ہے ، اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو طیاروں کو تباہ کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اس دن کو شایان شان طریقےسے منانے کیلئے سی ویو کراچی پر شاندار ایئر شو منعقدکیاجارہاہے، ایئرشو میں جےایف 17تھنڈر اور ایف 16طیارے شاندار فضائی کرتب دکھائیں گے جبکہ پاک فضائیہ کی ایئروبیٹکس ٹیم شیردل بھی لہو گرمانے والے کرتب دکھائے گی۔

    اس سے قبل پاک فضائیہ کی ساحل پر 27 فروری کے حوالےسے فل ڈریس ریہرسل ہوئی ، جس میں پاکستانی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج سے فضاگونج اٹھی۔ریہرسل میں جے ایف 17تھنڈر،ایف 16طیارےاورہیلی کاپٹر نے حصہ لیا جبکہ پاکستان ایئر فورس کے شیردل اسکواڈرن نےپیشہ ورانہ تربیت کاشاندار مظاہرہ کیا۔

    گذشتہ روز پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے نغمہ جاری کیا تھا ، گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے اللہ اکبر میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    یاد رہے 27فروری کو آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سٹرائیک کے جواب میں اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر بھارت کو جواب دیا تھا۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا آغاز لائن آف کنٹرول کے پار 6 بھارتی فوجی ٹارگٹس کا نشانہ بنانے سے شروع ہوا ، جس پر بھارت کی طرف سے مگ 21، ایس یو 30اور میراج 2000 بھجوائے گئے ، جن میں سے 2طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں کا شکار بنے ، بھارتی مگ 21طیارے کا ملبہ پاکستانی علاقے میں گرا اور اس کا پائلٹ ابھی نندن گرفتار ہوا، جبکہ بھارتی ایس یو 30طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا ، جس میں اس کا پائلٹ بھی مارا گیا۔

    بھارت نے اس شکست کو چھپانے کیلئے پاک فضائیہ کا ایف 16طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ، جو وہ آج بھی ثابت نہیں کرسکا ، جبکہ امریکہ حکام بھی اس دعوے کی نفی کرچکے ہیں۔

    آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان نے ابھی نندن کے طیارے کے چاروں میزائل اور ایجکٹ سیٹ دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ، طیارے کے میزائل آر73 آرچراورآر77ایڈر کے دو میزائل مکمل اوردرست حالت میں جبکہ 2میزائل طیارہ جلنے کے باعث جزوی حالت میں ملے۔

    میزائل ماہرین بھی ان میزائلز کا تجزیہ کرکے ثابت کرچکے ہیں کہ مگ 21 کے چاروں میزائل میں سے کوئی بھی فائر نہیں ہوسکا ، ماہرین کی اس رپورٹ کی روشنی میں ابھی نندن کا پاکستانی طیارہ گرانے کا دعوی جھوٹ ثابت ہوتا ہے ۔

    پاکستانی عسکری حکام نے سرپرائز ڈے کے حوالے سے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان امن پسند ریاست ہے تاہم جب بھی جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو جواب میں سرپرائز ہی ملے گا۔

  • ہمسائے ملک میں جو جھپیاں چل رہی تھیں اس میں مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی۔فردوس عاشق آعوان

    ہمسائے ملک میں جو جھپیاں چل رہی تھیں اس میں مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی۔فردوس عاشق آعوان

    ہمسائے ملک میں جو جھپیاں چل رہی تھیں اس میں مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمسائے ملک میں جو جھپیاں چل رہی تھیں اس میں مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام کابینہ اراکین کو سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کی تشخص کو اجاگر کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ بدھ کو وزیر اعظم نے اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کل طلب کیے گئے اجلاس میں بجلی کی قیمت اور ٹرانسمیشن لائن پر بات کی جائے گی، ہماری ٹرانسمیشن لائن 18 ہزار میگا واٹ سے زیادہ کا لوڈ برداشت نہیں کر سکتی جبکہ گرمیوں میں 26 ہزار میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے۔امریکی صدر کے دورہ بھارت پر تبصر کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ ہمسایہ ملک میں جو جھپیاں چل رہی تھیں اس میں مودی کے بیانیے کو شکست ہوئی ہے۔
    واضح‌رہے کہ ٹرمپ کے بھارت دورے کو اگرچہ مودی حکومت اپنے لیے بہت فتح مند قرار دے رہے رہی ہے تا ہم بھارت کے اندر ہی ٹرمپ پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ اس نے پاکستان کی تعریف کی ہے.

  • بالی ووڈ کی معروف شخصیت : زائرہ وسیم نے ڈاکٹراسرار احمد کا لیکچر”اللہ پربھروسہ ” شیئرکرکے تہلکہ مچادیا

    بالی ووڈ کی معروف شخصیت : زائرہ وسیم نے ڈاکٹراسرار احمد کا لیکچر”اللہ پربھروسہ ” شیئرکرکے تہلکہ مچادیا

    نئی دہلی : بالی ووڈ کی معروف اداکارہ زائرہ وسیم نے ڈاکٹراسرار احمد کے ایک لیکچر شیئرکرکے نہ صرف شوبز کی دنیا میں ہلچل مچا دی ہے بلکہ ہرسننےوالا اوردیکھنے والا بھی زائرہ وسیم کے اس فعل پربہت زیادہ حیران ہے

     

    https://www.instagram.com/tv/B882a9aFU6g/

    باغی ٹی وی کےمطابق بالی ووڈ کی سابقہ سٹارنے اپنے انسٹا گرام پیچ پرپاکستان کے معروف مذہبی سکالرڈاکٹراسراراحمد کے ایک لیکچرشیئرکرکے بھارتی فلم انڈسٹری میں ہلچل مچادی ہے ، بھارتی اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پربہت زیادہ سراہا جارہا ہے،

     

    بالی ووڈ کی سابقہ سٹارزائرہ وسیم نے ڈاکٹراسرار احمد کی طرف سے ایک لیکچرکا حوالہ دیا ہے ، جس میں اللہ پرتوکل اوربھروسہ کرنے والوں کی فضیلت اورمقام بتایا گیا ہے،

     

    زائرہ وسیم کی طرف سے شیئرکیئے جانے والے ڈاکٹراسرار کی طرف سے سورۃ الطلاق کی آیت نمبر 65 میں توکل اوربھروسہ کرنے والوں سے متعلق جو اللہ تعالی کا فرمان ہے اس پر لیکچرہے

     

    یاد رہے کہ زائرہ وسیم بھارت کی معروف انڈسٹری بالی ووڈ کی اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی مشہور زمانہ فلم دنگل کے بعد فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا

     

    فلم انڈسٹری چھوڑنے کے اس اعلان کے بعد اداکارہ نے ابھی تک کسی نئی فلم یاڈرامے وغیرہ میں کام نہیں کیا ۔ لیکن یہ ضرور ہےکہ وہ اکثروبیشتراپنے چاہنے والوں کے لیے اچھی اچھی ویڈیوزاوربہت مفید لیکچرز شیئرکرتی رہتی ہیں

     

  • کتنے پاکستانی ایران میں‌ محصور ، واپسی کا کیا فیصلہ ہو گا ، بتایا وزیرِ داخلہ بلوچستان نے

    کتنے پاکستانی ایران میں‌ محصور ، واپسی کا کیا فیصلہ ہو گا ، بتایا وزیرِ داخلہ بلوچستان نے

    کتنے پاکستانی ایران میں‌ محصور ، واپسی کا کیا فیصلہ ہو گا ، بتایا وزیرِ داخلہ بلوچستان نے

    باغی ٹی وی :وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ ایران میں اس وقت 6 ہزار پاکستانی موجود ہیں، ان کی واپسی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

    وزیرِ داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو کا پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا اور سرحد پر کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء اللّٰہ لانگو کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان ہاؤس میں 250 سے زائد زائرین موجود ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ایران میں مجموعی طور پر 6 ہزار سے زائد پاکستانی ہیں، اور ان کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے تفتان میں سرحد پر امیگریشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔

    واضح‌رہے کہ ایران میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد بلوچستان حکومت نے ایران سے منسلک سرحدری اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے

  • مردہ جب زندہ ہوکرکھڑا ہوا تو پھرہسپتال میں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں‌

    مردہ جب زندہ ہوکرکھڑا ہوا تو پھرہسپتال میں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں‌

    نئی دہلی: مردہ جب زندہ ہوا تو پھرہسپتال میں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں‌ ،اطلاعات کےمطابق بھارت کے شہر وجے نگر کے ایک ہسپتال میں مردہ قرار دئیے جانیوالے نوجوان کے زندہ ہونے پر اہلخانہ سمیت 50 سے زائد افراد نے ہنگامہ برپا کر دیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا جانے والے 19 سالہ نوجوان چندرا شیکھر کے جسم میں ایمبولینس میں گھر جاتے ہوئے حرکت پیدا ہوگئی اور وہ بات بھی کرنے لگا۔

    نوجوان کے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب سمیت 50 سے زائدافراد ہسپتال میں جمع ہوگئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی تاہم بعد میں نوجوان کو علاج کی غرض سے ممبئی منتقل کیا جا رہا تھاکہ وہ دم توڑ گیا۔

  • حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے، شہباز شریف کیوں ہوئے اتنے خفا

    حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے، شہباز شریف کیوں ہوئے اتنے خفا

    حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے، شہباز شریف کیوں ہوئے اتنے خفا

    باغی ٹی وی : نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دینے پر شہباز شریف نے حکومت کو آڑے ہوتھوں لیا ہے . پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے میاں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے سے ثابت ہوگیا حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے۔

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کے بعد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا حکومت سیاسی انتقام، حسد، بغض، تکبر اور ضد میں اندھی ہوچکی ہے، تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم کو زندہ رہنے کے حق سے محروم کیاجارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ملک کو ساتویں جوہری قوت بنایا، سابق وزیراعظم کے خلاف انتقامی اقدام تاریخ میں سیاہ باب ہے، انکے علاج پرسمجھوتہ نہیں کریں گے، علاج جاری رکھیں گے، نوازشریف کے علاج کے اہم مرحلے پر رکاوٹ ڈالنا اقدام قتل کے مترادف ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ حکمرانوں کی کم ظرفی اور سیاسی انتقام کا ثبوت ہے، پنجاب حکومت نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کیلئے ڈاکٹرزکی رپورٹ پردستخط کئے، آج پنجاب حکومت نے سیاسی انتقام کی بناءپر اپنے ہی فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا۔
    واضح رہے کہ وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے انکار کیا ہے، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے، 16 ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

  • پشاور زلمی ٹیم کی کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں خصوصی ملاقات سے بچوں کے چہروں پررونق آگئی

    پشاور زلمی ٹیم کی کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں خصوصی ملاقات سے بچوں کے چہروں پررونق آگئی

    ملتان: پشاور زلمی ٹیم کی کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں خصوصی ملاقات سے بچوں کے چہروں پررونق آگئی ،اطلاعات کے مطابق آج پشاور زلمی ٹیم نے کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں ملاقات کی، مریض بچوں نے ڈیرن سیمی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    ملاقات کے دوران کھلاڑی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور خوب ہلا گلا کیا، بچے کھلاڑیوں سے گڈ لک پیغام پر بہت خوش ہوئے اور ٹیم کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    بچوں سے ملاقات کرنے والوں میں ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ، حسن علی، کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ بعد ازاں ڈیرن سیمی نے پوری ٹیم کی جانب سے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کمی ہوئی۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.35 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 154.40 روپے میں دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.30 روپے میں فروخت ہوا۔
    جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

  • مصری جنرل محمد احمد کا اہم ترین دورہ پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

    مصری جنرل محمد احمد کا اہم ترین دورہ پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

    راولپنڈی:مصری جنرل محمد احمد کا اہم ترین دورہ پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات ،اطلاعات کےمطابق ایک طرف پاک فوج کے سربراہ چار روزہ غیرملکی دورے پراس وقت ملک سے باہرہیں تو دوسری طرف اس وقت مصری جنرل محمد احمد ذکی پاکستان کے اہم ترین دورے پرہیں اوراس وقت جنرل ندیم رضا سے اہم معاملات طئے کیئے جارہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق آج مصری جنرل سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کے ہیڈ کوارٹرمیں چیئرمین جنرل ندیم رضاسے ملاقات کرچکے ہیں‌،اس اہم ملاقات کے دوران دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کھل کربات ہوئی ،

    جنرل ندیم رضا سے ملاقات کے دوران پاکستان اورمصر کے درمیان فوجی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی ، جس میں سیکورٹی ، دہشت گردی اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی ،

    اس اہم ملاقات میں جنرل محمد احمد ذکی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا کھل کراعتراف کیا اوردہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،مصری جنرل محمد احمد آج صبح جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں ان کا پرتپاق استقبال کیا گیا

  • ایران کے ڈپٹی وزیرصحت کرونا وائرس کی زد میں آگئے ، ایران کی جان خطرے میں ، ہرطرف خوف کی فضا ،

    ایران کے ڈپٹی وزیرصحت کرونا وائرس کی زد میں آگئے ، ایران کی جان خطرے میں ، ہرطرف خوف کی فضا ،

    ایران کے ڈپٹی وزیرصحت کرونا وائرس کی زد میں آگئے ، ایران میں خوف کی فضا ، باغی ٹی وی کے مطابق چین کے بعد اب ایران کرونا وائرس کے حملوں کی زد میں اوراس وقت ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ایران اس وقت ایران کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے اور کرونا وائرس کے حملوں کی زد میں عامۃ الناس ہی نہیں بلکہ اب وزارت صحت جولوگوں کوکرونا وائرس سے بچانے کی ذمہ داری نبھاتی ہے اب خود مشکلات میں پھنس گئی ہے کہ معاملہ اس وقت ایوانوں کو چھونے لگا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ایران کے ڈپٹی وزیرصحت عراج ہریچی وائرس زدہ ہوگئے ہیں اورڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ وہ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں‌ اور ان کی جان کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہوگئے ہیں‌