Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی طیارہ مار گرانے کی فتح کا سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ ’اللہ و اکبر‘ جاری کردیا گیا

    بھارتی طیارہ مار گرانے کی فتح کا سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ ’اللہ و اکبر‘ جاری کردیا گیا

    راولپنڈی : 27 فروری 2019ء کو پاک فضائیہ نے دن کی روشنی میں دشمن پر کامیاب جوابی حملہ کیا، اس حملے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا۔،ا طلاعات کےمطابق اس فتح کی خوشی میں پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارہ مار گرانے کے واقعے کو ایک سال مکمل ہونے پر ’اللہ و اکبر‘ نغمہ جاری کردیا گیا۔

     

    https://youtu.be/J21KZleUuCs

    پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کی مناسبت سے جاری کیا جانے والا نغمہ ’اللہ و اکبر‘ معروف گلوکار شجاع حیدر نے گایا ہے،اس نغمے کے حوالے سے پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ گانا پاکستانی قوم کے عزم کی داستان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے پر 2 بھارتی طیارے مارے گرائے تھے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا۔

    بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد پاک فوج نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ابھی نندن نے چائے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’چائے لاجواب ہے، جو کہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔

    بعد ازاں پاکستانی شاہینوں کا نشانہ بننے اور گرفتار ہونے والے بھارتی ائیرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مجسمے اور وردی کو پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم میں نصب کیا گیا تھا۔

  • نواز شریف کی جان شکنجے میں‌ :نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    نواز شریف کی جان شکنجے میں‌ :نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

    لاہور:نواز شریف کی جان شکنجے میں‌ :نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ ،اطلاعات کےمطابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت میں توسیع سے انکار کیا ہے، نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے، 16 ہفتے گزرنے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب نہیں ملا۔

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اجلاس میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آیا، نواز شریف کو کچھ شرائط پر ضمانت دی گئی تھی، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی رپورٹس پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، نواز شریف کی طرف سے ضمانت میں توسیع کی درخواست دی گئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے موجودہ رپورٹس پر کمیٹی قائم کی، کمیٹی نے 3 روز تک اجلاس کیے اور رپورٹس کا جائزہ لیا، قانونی اور طبی بنیادوں پر ضمانت میں توسیع نہیں ہوسکتی، نواز شریف 16 ہفتے بعد بھی کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا ہسپتال میں داخل نہ ہونے کا مطلب معاملہ سنجیدہ نہیں، رپورٹس کے مطابق نواز شریف سفر کے قابل ہی نہیں تھے، مگر وہ 16 ہفتے گزرنے کے باوجود ہسپتال داخل نہیں ہوئے، میں نے کبھی نہیں کہا تھا نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک بھیجیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ڈاکٹر عدنان کے مطابق کوئی آپریشن نہیں ہو رہا۔

  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر،کیلیفورنیا میں خدائی فوج نے شدید حملہ کردیا ، خدائی فوج کے سامنے میزائل ٹیکنالوجی فیل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر،کیلیفورنیا میں خدائی فوج نے شدید حملہ کردیا ، خدائی فوج کے سامنے میزائل ٹیکنالوجی فیل

    کیلیفورنیا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر، پیچھے کیلیفورنیا میں خطرناک حملہ ہوگیا، خدائی فوج کے سامنے میزائل ٹیکنالوجی فیل ،اطلاعات کےمطابق عین اس وقت جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اہم دورے پربھارت پہنچے ہوئے ہیں‌پیچھے سے کیلیورنیا میں خدائی فوج نے شدید حملہ کردیا ہے گزشتہ ہفتے امریکا میں شہد کی ہزاروں مکھیوں نے اچانک ایک علاقے میں حملہ کردیا

    امریکہ سے ذرائع کےمطابق اس خدائی فوج نے ڈنک مار کر کئی لوگوں کو زخمی کردیا جن میں سے پانچ افراد ابھی تک اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ یہ حملہ اتنا شدید تھا کہ پولیس اور امدادی کارروائیاں کرنے والے اداروں کو مرکزی شاہراہ ’کولوراڈو بولیوارڈ‘ کئی گھنٹوں تک بند کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات کی شام چار بجے کیلی فورنیا میں کولوراڈو بولیوارڈ نامی سڑک اور اس کے ملحقہ علاقوں پر شہد کی ہزاروں مکھیوں نے اچانک دھاوا بول دیا اور وہاں رہنے والوں کے علاوہ راہگیروں کو بھی ڈنک مار کر زخمی کرنا شروع کردیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی جنہوں نے مکھیوں کو منتشر کرنے کے لیے اسپرے شروع کردیا لیکن کسی وجہ سے یہ مکھیاں شدید غصے میں تھیں اور بار بار پلٹ کر حملے کررہی تھیں۔ مکھیوں کو بھگانے اور امدادی کارروائیاں مکمل کرنے کےلیے کولوراڈو بولیوارڈ سڑک کو کئی گھنٹوں تک بند کرنا پڑا۔

    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں تقریباً تمام عمارات ہی لکڑی سے بنی ہوئی ہیں جن کی چھتوں میں شہد کی مکھیوں نے اپنے چھتے بنائے ہوئے ہیں۔ یہ شہد کی مکھیاں دوغلی نسل کی ہیں جو امریکی اور افریقی شہد کی مکھیوں کے ملاپ سے پیدا ہوئی ہیں۔

    شہد کی دوسری مکھیوں کے مقابلے میں یہ غصے کی بہت تیز ہیں اور انسانوں پر بار بار حملہ کرتی رہتی ہیں۔ ان کے ڈنک سے متاثرہ فرد کے جسم میں شدید جلن ہوتی ہے اور کھال پر سوجن بھی آجاتی ہے۔ اگرچہ لوگ ان کے حملوں سے ہلاک تو نہیں ہوتے مگر پھر بھی انہیں امریکا میں ’شہد کی قاتل مکھیاں‘ کہا جاتا ہے۔شہد کی یہ مکھیاں پہلے بھی حملے کرتی رہی ہیں لیکن اتنی بڑی تعداد میں اور اتنا بڑا حملہ پہلی بار دیکھا گیا ہے؛ جس کے بارے میں اندازہ ہے کہ ان مکھیوں کی تعداد 30 ہزار سے 40 ہزار رہی ہوگی۔

  • پی ایس ایل کی رونقیں راولپنڈی اورملتان پہنچ گئیں‌،پی ایس ایل کے دیوانوں سے اسٹیڈیم بھرجائیں‌ گے

    پی ایس ایل کی رونقیں راولپنڈی اورملتان پہنچ گئیں‌،پی ایس ایل کے دیوانوں سے اسٹیڈیم بھرجائیں‌ گے

    لاہور :پی ایس ایل کی رونقیں راولپنڈی اورملتان پہنچ گئیں‌،پی ایس ایل کے دیوانوں سے اسٹیڈیم بھرجائیں‌ گے،اطلاعات کےمطابق ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کی میزبانی کررہے ہیں۔ لیگ میں شامل کُل 34 میں سے 11 میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کُل 3 جبکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کُل 8 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پانچ ٹیسٹ اور سات ایک روزہ میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے والےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلاانٹرنیشنل میچ اگست 2001 میں کھیلا گیا ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نےایک اننگز اور264رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    10ٹیسٹ اور23 ایک روزہ میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے والےپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلاانٹرنیشنل میچ جنوری 1992میں کھیلا گیا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ا س ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے117رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    دونوں اسٹیڈیمز اب تک کسی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کی میزبانی نہیں کرسکے مگر دونوں مقامات پر متعدد مرتبہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کھیلے جاچکے ہیں۔

    ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں ڈومیسٹک میچز کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو اب ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران دونوں شہروں میں شائقین کی ایک بڑی تعداد کے اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی امید ہے۔ شاہد آفریدی اور شان مسعود ایونٹ میں ملتان سلطانز جبکہ فہیم اشرف اور آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    شاہد آفریدی، ملتان سلطانز:

    ملتان سلطانز کے آلراؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ملتان سلطانز پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلے گی۔ انہیں امید ہے کہ ملتان کے شہری اپنی پسندیدہ ٹیم کو اسپور ٹ کرنے اسٹیڈیم ضرور آئیں گے۔

    شاہد آفریدی کا کہناہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہیں یقین ہےکہ وہ جارحانہ بلے بازی اور اپنی اسپن باؤلنگ کے ذریعے ملتان اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کریں گے۔

    شان مسعود، کپتان ملتان سلطانز:

    ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ لیگ کے میچز اب کراچی اور لاہور سے دیگر شہروں میں بھی منتقل ہورہے ہیں۔

    شان مسعود نےمزید کہا کہ یہ ایک مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت پرجوش لمحات پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بطورملتان سلطانز وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر تین میچز کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔

    شان مسعود نےکہاکہ ملتان کے شہری کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ قومی اور بین الاقوامی ستاروں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے جوق در جوق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

    فہیم اشرف، اسلام آبادیونائیٹڈ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کےآلراؤنڈرفہیم اشرف کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ فائنل الیون میں جگہ تو نہیں بناسکے مگرباؤنڈری کے باہر بیٹھ کر جس طرح وہ شائقینِ کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم سے میچ کا لطف اٹھارہے تھے وہ ناقابل فراموش لمحات تھے۔

    فہیم اشرف نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز پہلی مرتبہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہے ہیں، انہیں امید ہے کہ شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول لیگ کے تمام 8 میچز میں "ہاؤس فل” ہوگا۔

    آصف علی ، اسلام آباد یونائیٹڈ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کاکہنا ہےکہ وہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جارحانہ بلے بازی کے ذریعے شائقینِ کرکٹ کو محظوظ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    آصف علی نے کہاکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہوم گراؤنڈ ہے اور یہاں انہیں تماشائیوں کی بھرپور اسپورٹ ملنے کی امیدبھی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ پہلی مرتبہ لیگ کی میزبانی کرنے والے شائقین کو بہترین کرکٹ فراہم کریں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    شیڈول:

    26 فروری:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

    27 فروری:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    28 فروری:

    دوپہر 3 تا شام 6:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    شام 8 تا رات 11:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    29 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    یکم مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    2 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    5 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    7 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    8 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

  • 50 نہیں بڑی تعداد میں لوگ کرونا وائرس سے مرگئے ہیں،کرونا بے قابو ہوگیا، ایرانی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

    50 نہیں بڑی تعداد میں لوگ کرونا وائرس سے مرگئے ہیں،کرونا بے قابو ہوگیا، ایرانی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

    تہران:50 نہیں بڑی تعداد میں لوگ کرونا وائرس سے مرگئے ہیں ، ایرانی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف، چین سے پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس سے ایران میں 50 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2600 ہوگئی ہے۔اطلاعات کےمطابق ایرانی ممبر پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک مدرسے میں 250 افراد کرونا وائرس کی وجہ سے زندگی کی جنگ ہاررہےہیں، باقی جگہوں پرصورت حال کتنی خطرناک ہوگی

    ذرائع کے مطابق رکن پارلیمنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے مذہبی طور پر مقدس شہر قم میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔قم سے تعلق رکھنے والے ایرانی رکن پارلیمنٹ نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ہلاکتوں کی اصل تعداد چھپارہی ہے اور قم میں بڑی تعداد میں لوگ اس وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

    قم کے ایک مدرسے میں 250 افراد کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خدشے کے باعث قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ملک بھر میں دو روز سے اسکول بند ہیں، جبکہ وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث اس ہفتے ہونے والے عام انتخابات بھی ملتوی ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے ایران کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    دوسری طرف ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہے اور 61 افراد متاثر ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ ساتھ ترکی اور آرمینیا نے بھی ایران کے ساتھ اپنی سرحد بند کردی ہے۔

    ادھر کویت، افغانستان اور بحرین میں بھی کورونا وائرس پہنچ گیا ہے اور ان ممالک نے اپنے ہاں کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کردی ہے۔ کویت میں 3 جبکہ افغانستان اور بحرین میں ایک ایک مریض سامنے آیا ہے۔دوسری جانب چین میں مزید 150 افراد کورونا سے ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2592 جبکہ مریضوں کی تعداد 77150 ہوگئی۔ ادھر جنوبی کوریا میں 833 افراد اس وائرس سے مرچکے ہیں۔

  • برطانیہ جانے کی تیاری کرلیں : ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کونوکریاں دینے کا فیصلہ، جلد گورنرہاوس رابطہ کرلیں

    برطانیہ جانے کی تیاری کرلیں : ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کونوکریاں دینے کا فیصلہ، جلد گورنرہاوس رابطہ کرلیں

    لاہور: ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو برطانیہ میں نوکریاں دینے کا معاہدہ ، جلد گورنرہاوس رابطہ کرلیں ،اطلاعات کےمطابق پاکستانی اور برطانوی کمپنی کے درمیان ڈیڑھ لاکھ پاکستانی باشندوں کو برطانیہ میں نوکریاں دیے جانے کا معاہدہ طے پاگیا۔

    اس ضمن میں افرادی قوت کی ایک نجی کمپنی اے ایف سی او پرائیویٹ لمیٹڈ اور برطانیہ کی ایم ایم سی ہیلتھ کیئر لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی کیے جاچکے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت 80 ہزار سے ایک لاکھ نرس، 25 ہزار ڈاکٹر، 10 ہزار فارماسسٹ اور 20 ہزار پیرامیڈکس کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بریگزٹ کے بعد یہ ملازمتیں پاکستانی پروفیشلنز کے لیے موجود ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب میں ملازمتوں کا ایک پورٹل بھی قائم کیا جاچکا ہے۔ اس کے بعد پاکستانی ماہرین کو باقاعدہ طور پر ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جائے گی۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب، چوہدری محمد سرور نے ویب پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی بھرتی اور برطانیہ میں ملازمتوں کے ساتھ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی طرز پر پاکستان کے دوردراز علاقوں میں سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں۔

    وزارت برائے سمندر پار پاکستانی اور افرادی قوت کے مطابق مئی 2019ء کے بعد سے دسمبر 2019ء میں بیرونِ ملک سے 2.097 ارب ڈالر کی رقم بھیجی گئی تھی جو ایک ریکارڈ ہے اور خاطرخواہ اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
    وزارت کے ہی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مارچ تک 40 ہزار پاکستانی ڈاکٹر بیرونِ ملک خدمات انجام دے رہے تھے جن میں 18 ہزار امریکا اور 6 ہزار ڈاکٹر برطانیہ اور یورپی ممالک میں موجود تھے۔ اس لیے پاکستانی جن ممالک سے سب سے زیادہ رقم بھیجتے ہیں ان میں برطانیہ دوسرے نمبر پر ہے۔

    توقع ہے کہ سال 2020ء کے اختتام تک بیرونِ ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقم بڑھ کر 22.8 ارب ڈالر سے 23.3 ارب ڈالر سالانہ ہوجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

  • شخصیات نہیں ریاست اہم ہے : نئے سلطان نے قدیم روایات ہی بدل دیں‌، قومی پرچم اور ترانہ تبدیل کردیا

    شخصیات نہیں ریاست اہم ہے : نئے سلطان نے قدیم روایات ہی بدل دیں‌، قومی پرچم اور ترانہ تبدیل کردیا

    مسقط : شخصیات نہیں ریاست اہم ہے : نئے سلطان نے قدیم روایات ہی بدل دیں‌، قومی پرچم اور ترانہ تبدیل کردیا،اطلاعات کےمطابق خلیجی ریاست عمان کے نئے سلطان نے قومی ترانے اور پرچم میں تبدیلی میں شاہی فرمان جاری کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سلطنت عمان کے نئے سلطان ھیثم طارق نے شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ریاست کے قومی پرچم، نشان اور ترانے کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق سابقہ ترانے کے آخری مصروں میں محروم سلطان قابوس بن سعید کا نام شامل تھا جسے نئے سلطان نے حذف کروا دیا۔

    پہلے ترانے میں سابق سلطان قابوس بن سعید کو ریاست کے استحکام، تعمیر و ترقی کے ضامن کے طور پر پیش کیا جاتا تھا جبکہ نئے ترانے میں دعائیہ اشعار شامل کیے گئے ہیں۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلطان ھیثم طارق کے شاہی فرمان سے متعلق حکام نے عوام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ سلطنت عمان کے سابق سلطان قابوس بن سعید 10 جنوری 2020 کو 79 برس کی عمر میں دنیا فانی سے انتقال کر گئے تھے۔سلطان قابوس بن سعید نے 23 جولائی 1970 کو ریاست کی ذمہ داریاں بطور سلطان سنبھالی تھیں, سلطان قابوس عرب حکمرانوں نے سب سے زیادہ طویل حکمرانی کرنے والے شخص بھی ہیں۔

  • سعودی عرب بدل گیا :نوجوان لڑکیوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ نے دنیا میں تہلکہ مچادیا

    سعودی عرب بدل گیا :نوجوان لڑکیوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ نے دنیا میں تہلکہ مچادیا

    ریاض : سعودی عرب بدل گیا :نوجوان لڑکیوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ نے دنیا میں تہلکہ مچادیا ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت سے نوازا ہے جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

    سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن نے اس ٹورنامنٹ کا اعلان چیئرمین شہزادہ خالد بن ولید کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 17 برس اور اس سے بڑی عمر کی لڑکیاں شرکت کرسکیں گی جبکہ یہ میچز ریاست کے تین شہروں ریاض، جدہ، اور دمام میں کھیلے جائیں گے۔

    حکام کی جانب سے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے لیے پانچ لاکھ سعودی ریال کا انعام مختص کیا گیا ہے۔شہزادہ خالد بن الولید نے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسپورٹس آرگنائزیشن نے یہ بڑا اچھا فیصلہ کیا ہے، اس کی بدولت سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے’۔

    ان کا کہنا کہ ‘کھیلوں کی دنیا میں خواتین کی سرپرستی اور ان کے کارناموں کا اعتراف مستقبل کی جہت میں اہم قدم ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘سعودی ویمنز فٹبال لیگ جیسے اقدام کا خواتین کی صحت اور جسمانی استعداد پر بہت اچھا اثر مرتب ہوگا’۔

  • یہ سب کا پاکستان ہے،یہاں ہرایک معززہے،آئیندہ میری تصویرنہ لگائی جائے،  یوٹیلیٹی اسٹورزسےمیری تمام تصویریں ہٹا دیں‌،وزیراعظم عمران خان

    یہ سب کا پاکستان ہے،یہاں ہرایک معززہے،آئیندہ میری تصویرنہ لگائی جائے، یوٹیلیٹی اسٹورزسےمیری تمام تصویریں ہٹا دیں‌،وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: یہ سب کا پاکستان ہے ، آئیندہ میری تصویرنہ لگائی جائے ، یوٹیلیٹی اسٹورزسے میری تمام تصویریں ہٹا دیں‌، وزیراعظم عمران خان ،اطلاعات کےمطابق یوٹیلیٹی اسٹورز سے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر راتوں رات ہٹا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر لگانے پر وزیر اعظم نے سخت اظہار برہمی کیا۔

    ذرائع کےمطابق جب وزیراعظم کو پتہ چلا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر ان کی تصاویر لگی ہوئی ہیں‌تو وزیراعظم نے اس بات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے حکمرانوں کی طرح میری تشہیر نہ کریں‌ یہ سب کا پاکستان ہے، میری کیا حیثیت ہے ، میرے لیے ہر پاکستانی بہت معززہے ، لہٰذا آئیندہ میری ذات کی تشہیرنہ کی جائے ، اللہ مجھے معاف فرمادے ،

    ذرائع کےمطابق وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر لگائی گئی اپنی تصاویر فوری ہٹانے کا حکم جاری کیا جس کے بعد راتوں رات یوٹیلیٹی اسٹورز پر سے وزیر اعظم کی تصاویر ہٹا دی گئیں۔انتظامیہ نے تصاویر ہٹانے کے لیے ایک دن کا وقت مانگا تھا مگر وہ بھی نہ مل سکا، وزیر اعظم کا اس سلسلے میں واضح مؤقف تھا کہ ہمارا مقصد صرف عوام کی فلاح ہے، تشہیر کسی صورت نہیں چاہتا، آیندہ کوئی سیاسی تصویر استعمال نہیں ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے حکم سے یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کو آگاہ کر دیا گیا، وزیر اعظم نے کہا کہ وہ تشہیر کسی صورت نہیں چاہتے، اسٹورز میں ان کی کوئی تصویر استعمال نہ کی جائے۔

    خیال رہے 12 فروری کو وزیر اعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا مہنگے داموں فروخت ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت بھی دی تھی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاونِ خصوصی برائے اطلاعات نے بیان جاری کیا کہ وزیر اعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا کو کم نرخوں پر فروخت نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے مالکان کو چینی 68 روپے فی کلو فروخت کرنے کی ہدایت کی۔

  • بھارت میں بغاوت پھوٹ پڑی :ٹرمپ کی آمد پرانتہا پسند ہندوں کے مسلمانوں‌ پرحملے چند گھنٹوں میں‌7 مسلمان شہید،ہمیں بچالوپاکستان کی آوازیں گونج رہی ہیں‌

    بھارت میں بغاوت پھوٹ پڑی :ٹرمپ کی آمد پرانتہا پسند ہندوں کے مسلمانوں‌ پرحملے چند گھنٹوں میں‌7 مسلمان شہید،ہمیں بچالوپاکستان کی آوازیں گونج رہی ہیں‌

    دہلی :بھارت میں بغاوت پھوٹ پڑی :مودی ٹرمپ بھائی بھائی اورپھروہی ہوا، ٹرمپ کی آمد پرانتہا پسند ہندوں کے مسلمانوں‌ پرحملے چند گھنٹوں میں‌7 مسلمان شہید،اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بدستورکشیدہ ہے ، پرتشددواقعات میں اموات کی تعداد7ہوگئی جبکہ آرایس ایس کےغنڈوں نے مسلمانوں کےگھروں اور دکانوں پر حملے کئے اور آگ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کےدورہ بھارت کےدوران دہلی میں پرتشددواقعات اورحملوں کا سلسلہ جاری ہے ، پرتشددواقعات میں اب تک 7مسلمانوں کوشہید کردیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ آرایس ایس کےغنڈوں نے شہریت کے متنازع قانون کےخلاف احتجاج کرنے والوں پرتشددکیا جبکہ پولیس نےمظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی، جس سے متعددمظاہرین زخمی ہوگئے۔

    شمال مشرقی دہلی میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلم اکثیرتی علاقوں میں لوٹ مار شروع کردی ہے، مسلمانوں کو کھلےعام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔۔ جبکہ کئی دکانوں، گھروں اورپٹرول پمپس کو لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی گئی۔نئی دہلی سے آمدہ اطلاعات کےمطابق شہداء اورزخمی مسلمانوں‌کے ورثا اورباقی مظلوم مسلمان ہمیں بچا لوپاکستان کی دردناک آوازیں دینے لگے

    نئی دلی کے گورنرنے تشدد سے متاثرہ مسلمانوں سے نہ صرف ملاقات سے انکار کردیابلکہ دلی پولیس کے ہاتھ بھی باندھ دیئے، جس کے بعد بھارتی پولیس ہندو بلوائیوں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔

    حالات کنٹرول سے باہر ہونےلگے تو نئی دلی میں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کرکے میڑواسٹشنز بند کردیئے گئے، دہلی انتظامیہ اورپولیس تشدد کا الزام متنازع قانون کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔