Baaghi TV

Author: +9251

  • ترکی نے 6 ممالک کو دی  سیاحت میں بہت بڑی سہولت

    ترکی نے 6 ممالک کو دی سیاحت میں بہت بڑی سہولت

    ترکی نے 6 ممالک کو دی سیاحت میں بہت بڑی سہولت

    باغی ٹی وی :ترکی نے بیرون ملک شہریوں کے لیے ایک اہم کام کردیا ..ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے نے کہا ہے کہ نے بعض ممالک کے شہریوں کو سیاحتی ویزے سے مستثنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تجارتی،اقتصادی و سیاحتی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ممالک آسٹریا،بیلجیئم،ہالینڈ،سپین،پولینڈ اور برطانیہ ہیں جن کے شہری حامل بلا ویزہ ترکی کی سیاحت کر سکیں گے جس کی میعاد 90 روز تک ہو گی۔

    واضح رہےکہ اس سے پہلے ترکی پاکستان کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے معاہدہ کر چکا ہے . جسے پاکستان اور ترکی کے لیے بہت بڑی کامیابی تصور کیا جاتاہے.

  • نعمت اللہ خان صاحب  کراچی کےایک کامیاب ناظم تھے ان کی فلاحی سرگرمیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. مبشر لقمان کا تعزیتی پیغام

    نعمت اللہ خان صاحب کراچی کےایک کامیاب ناظم تھے ان کی فلاحی سرگرمیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. مبشر لقمان کا تعزیتی پیغام

    نعمت اللہ خان صاحب کراچی کےایک کامیاب ناظم تھے ان کی فلاحی سرگرمیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. مبشر لقمان کا تعزیتی پیغام

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق معروف اینکر پرسن اور سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کراچی کے سابق میئر نعمت اللہ خان کی رحلت پر جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعمت اللہ خان صاحب بحیثیت کراچی کے کامیاب ناظم تھے اور الخدمت کے سربراہ کی حیثیت میں ان کی فلاحی سرگرمیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کراچی کے عوام کی خدمت اور بہتری کے لیے یاد رکھی جانے والی خدمات سرانجام دیں. انا للہ و انا الیہ راجعون


    واضح رہے کہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی وفات کی خبر سن کر بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان ہسپتال پہنچنا شروع ہو گئے، انکے نماز جنازہ کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا.نعمت اللہ خان کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا

    نعمت اللہ خان سابق ناظم کراچی ، سابق ممبر سندھ اسمبلی ، سابق امیر جماعت اسلامی کراچی ، سابق رکنِ شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان ، سابق امیر جماعت اسلامی سندھ رہے ہیں. وہ 2001 سے 2005 کے دوران کراچی کے سٹی ناظم رہے ،انہوں نے ابتدائی تعلیم اجمیر سے حاصل کی،نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن کی،نعمت اللہ خان نے کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی،نعمت اللہ خان کراچی کے 26 ویں میئر تھے

  • معیشت کومے میں ہے، ہنگامی اقدامات نہ ہوئے تو مریض کا زندہ بچنا مشکل ہوگا.، شہباز شریف کی شدید تنقید

    معیشت کومے میں ہے، ہنگامی اقدامات نہ ہوئے تو مریض کا زندہ بچنا مشکل ہوگا.، شہباز شریف کی شدید تنقید

    معیشت کومے میں ہے، ہنگامی اقدامات نہ ہوئے تو مریض کا زندہ بچنا مشکل ہوگا.، شہباز شریف کی شدید تنقید

    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معیشت پر اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجی شعبے کے قرض لینے میں 70 فیصد کمی پر اظہار تشویش کیا ہے.

    شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے قرض لینے میں 70 فیصد کمی پاکستانی معیشت کا نائن الیون ہے.رواں مالی سال کے سات ماہ کی یہ صورتحال معاشی تباہی وبربادی کی دہائی ہے .سٹیٹ بنک کی یہ رپورٹ حکومتی معاشی دعووں کو جھوٹ ثابت کررہی ہے .جی شعبے کا بنکوں سے قرض نہ لینا ثبوت ہے کہ ملک میں معیشت کا پہیہ رُک چکا ہے

    انہوں نے کہا کہ 13.25 فیصد کی بلند ترین شرح سود پر فیکٹری، کارخانہ تو دور ریڑھی بھی نہیں لگ سکتی .بجلی گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، 15 فیصد مہنگائی معیشت کے لئے کرونا وائرس کی طرح مہلک ہے .معاشی حکمت عملی سوچے بغیر 12000 ارب قرض قوم سے سنگین غداری اور ظلم ہے .کرپشن اورچوری میں اضافہ، نااہلی، نالائقی معاشی تباہی کی آگ پر تیل کاکام کررہی ہے .معیشت کومے میں ہے، ہنگامی اقدامات نہ ہوئے تو مریض کا زندہ بچنا مشکل ہوگا

  • فواد چوہدری پنجاب حکومت کے ساتھ ذاتی عناد کے لئے نوازشریف کا کاندھا استعمال نہ کریں، طلال چوہدری

    فواد چوہدری پنجاب حکومت کے ساتھ ذاتی عناد کے لئے نوازشریف کا کاندھا استعمال نہ کریں، طلال چوہدری

    فواد چوہدری پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا ذاتی حساب برابر کرنے کے لئے نوازشریف کے کاندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں، طلال چوہدری
    باغی ٹی وی :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر مملکت طلال چوہدری کا وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ٹویٹ پر جواب
    فواد چوہدری کا بیان نوازشریف نہیں پنجاب حکومت کے خلاف ہے .فواد چوہدری نے پنجاب حکومت، یاسمین راشد اور سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کو جھوٹا اور فراڈ قرار دیا ہے .فواد چوہدری پنجاب حکومت کے ساتھ اپنا ذاتی حساب برابر کرنے کے لئے نوازشریف کے کاندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں

    طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عدالت کے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس جمع کرائی گئیں .ایسے بیانات دے کر فواد چوہدری کا وزیراعلی پنجاب بننے کا ارمان پورا نہیں ہوگا .پنجاب حکومت کے خلاف بیان کی وجہ بظاہر پی ٹی آئی سے فواد چوہدری کی جلد رخصتی کی نشاندہی ہے

    انہوں نے کہا فواد چودھری کے بیان کا ایک مطلب یہ ہے کہ وہ پنجاب حکومت اور بزدار صاحب کو فراڈ اور مشکوک قرار دے رہے ہیں.فواد صاحب ایسی تحقیقاتی کمیٹی کا مطالبہ کریں جو معلوم کرے کہ پنجاب کے لوگوں کو مفت دوائی اور علاج پر پابندی کس نے لگائی؟ایسی تحقیقاتی کمیٹی بنائیں جو معلوم کرے کہ ترقی کیوں رُک گئی اور لاہور سے کچرا کیوں نہیں اٹھاسکتے؟

    طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ایسی کمیٹی بنائیں جو شہبازشریف کی چار میٹروز اور اورنج ٹرین کے مقابلے میں پشاور میٹرو کے کھڈے ابھی تک نہ بھرنے کی تحقیقات کرے ؟ ایسی کمیٹی بنائیں جو شہبازشریف کے منصوبہ پر تختیاں لگانے والے منصوبوں چوروں کی تحقیقات کرے .ایسی کمیٹی بنائیں جو چور کرپٹ حکومت کے عوام سے روٹی، روزگار، کاروبار چھین لینے کی تحقیقات کرے

  • ڈیرن سمی کو دیے گئے قومی ایوارڈ سے بھارتی میڈیا جل کر رہ گیا

    ڈیرن سمی کو دیے گئے قومی ایوارڈ سے بھارتی میڈیا جل کر رہ گیا

    ڈیرن سمی کے دیے گئے قومی ایوارڈ سے بھارتی میڈیا جل کر رہ گیا

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا پاکستان کے کسی کام کو بھی ہضم نہیں کرپاتا اب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کو دیے گئے سول ایوارڈ کو بھارت نے نشان حیدر قرار دے کر اپنے روایتی بغض کا اظہار کیا ہے . بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان’ دینے کے اعلان پر ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ میں بدل دیا۔

    واضح‌ رہے کہ چند روز قبل حکومتِ پاکستان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا جائے گا۔یہ خبر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخباروں میں بھی نشر کی گئی اور اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبر کو شائع کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ کو ’نشانِ حیدر‘ ہی قرار دے دیا۔پاکستان کے کسی بھی ایونٹ اور کامیابی بھارت کو بھاتی نہیں ہے.

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹاکرے کے لیے تیار، کب ہوگا پہلا میچ

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹاکرے کے لیے تیار، کب ہوگا پہلا میچ

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹاکرے کے لیے تیار، کب ہوگا پہلا میچ

    باغی ٹی وی :آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز 26 فروری بروز بدھ کو کینبرا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ رینکنگ میں پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔انفرادی رینکنگ میں بسمہ معروف دنیا کی 11ویں بہترین بیٹر اور انعم امین 13ویں بہترین باؤلر ہیں۔

    17 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کُل 23 میچز کھیلے جائیں گے جہاں دنیا بھر کے 10 بہترین ممالک کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کی اس جنگ میں صف آراء ہوں گی۔ میزبان آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

    ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا کے چار شہروں، سڈنی، پرتھ، کینبرا اور میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل عالمی یوم خواتین کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ بی میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز ٹیمیں شامل ہیں۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم 26 فروری کو کینبرا میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کے بعد 28 فروری کو اسی میدان پر انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلےگی، جس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم سڈنی روانہ ہوجائے گی جہاں وہ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے تمام آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کی ہے۔ بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

    مسلسل ساتویں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والی بسمہ معروف پہلی مرتبہ عالمی کپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔میگا ایونٹ کے لیے نیشنل ویمنز اسکواڈ میں شامل دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جویریہ خان، منیبہ علی، انعم امین اور ندا ڈار شامل ہیں۔

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2018 سے لے کر اب تک پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کُل 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کرچکی ہے، جس میں سے پاکستان کو 6 میں کامیابی اور 7 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک میچ ابتدائی طور پر برابر رہا جو بعدازاں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے سپر اوورمیں اپنے نام کرلیا۔

    تاحال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے کسی بھی بیٹر کی بہترین اننگز 74 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ جویریہ خان نے یہ ریکارڈگذشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔انہوں نے 52گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا اعزاز انعم امین کو حاصل ہے۔ انہوں نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف راؤنڈ میچ میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا گیا تھا۔

    اس موقع پر کسی بھی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا اعزاز رکھنے والی اسپنر انعم امین ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

    انعم امین، اسپنر:

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسپنر انعم امین کا کہنا ہے کہ وہ ایونٹ میں شرکت پر بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر ان کا ہدف پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلوانا ہے۔

    بائیں ہاتھ کی اسپنر کا مزید کہنا ہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ فی الحال خواتین باؤلرز کی عالمی رینکنگ میں تیرہویں نمبر پر موجود ہیں مگر وہ شاندار باؤلنگ کے ذریعے دنیائے کرکٹ کی دس بہترین خواتین اسپنرز میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

    انعم امین نے کہاکہ انہیں بچپن سے کرکٹ سے محبت ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر محلے کے لڑکوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنا شروع کی، والدہ کی ڈانٹ کے باوجود کھیل سے لگن ان کے شوق کی پذیرائی کا سبب بنی۔ اسپنر نے کہاکہ اس دوران ان کے دادا نے انہیں بھرپور اسپورٹ فراہم کی۔

    اسکواڈ:

    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

    آفیشلز:

    سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔

    شیڈول:

    26 فروری بروز بدھ: پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمنزبمقام کینبرا
    28 فروری بروز جمعہ: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنزبمقام کینبرا
    یکم مارچ بروزاتوار: پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنزبمقام سڈنی
    3 مارچ بروزمنگل: پاکستان ویمنز بمقابلہ تھائی لینڈ ویمنزبمقام سڈنی

  • کیسا رہے گا موسم کا‌حال

    کیسا رہے گا موسم کا‌حال

    کیسا رہے گا موسم کا‌حال

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہے گا۔

    وفاقی دارالحکومت میں آج صبح خنکی اور ہلکی ہوا چلنے کے سبب موسم قدرے سرد رہا اور درجہ حرارت بھی 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 24 تک جاسکتا۔پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی آج موسم خشک رہے گا تاہم دوپہرکے وقت درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔جاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت خنکی سے درجہ حرارت کم جب کہ دوپہر میں زیادہ ہو جاتا ہے۔ لاہور کا درجہ حرارت صبح کے وقت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 24 تک جا سکتا ہے۔
    مری، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 2، 12، 11، 12،13 اور 12 ریکارڈ کیا گیا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک جبکہ کوئٹہ ،چمن، زیارت اورقلات میں قدرے سرد رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں صبح کے درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 17 تک جا سکتا ہے

  • یکم رجب المرجب 26 فروری اور شبِ معراج 22 مارچ کو ہوگی

    یکم رجب المرجب 26 فروری اور شبِ معراج 22 مارچ کو ہوگی

    یکم رجب المرجب 26 فروری اور شبِ معراج 22 مارچ کو ہوگی

    باغی ٹی وی :کمیٹی کو پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔
    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ آج ماہِ رجب کا چاند نظرنہیں آیا لہٰذا یکم رجب المرجب بدھ 26 فروری اور شبِ معراج اتوار 22 مارچ کو ہوگی۔

    مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا۔
    اجلاس میں مرکزی اور زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔
    کمیٹی کو پاکستان کے کسی مقام سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔

    جس کے بعد اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم رجب المرجب بروز بدھ 26 فروری 2020 کو ہوگی اور شبِ معراج 22 مارچ (اتوار اورپیر کی درمیانی شب) کو ہوگی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے ہوئے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے ہوئے

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے ہوئے

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں انتہائی کم ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39143 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔کل بھی مارکیٹ میں شدید مندی تھی. پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کے بادل چھائے ہوئے ہیں اور کاروباری سرگرمیاں انتہائی کم ہونے کے سبب کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39143 پوائنٹس پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

  • امریکہ  نے پاکستان سے امیدیں وابستہ کرلیں

    امریکہ نے پاکستان سے امیدیں وابستہ کرلیں

    امریکہ نے پاکستان سے امیدیں وابستہ کرلیں

    باغی ٹی وی : امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے لیے پر امید ہیں۔

    امریکا کی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب وسطی ایشیا ایلس ویلز نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ بڑی پیشرفت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی، استحکام اور ہم آہنگی کیلئے پر امید ہیں۔
    واضح‌ رہے کہ امریکی صدر اس وقت بھارتی دورے پر ہیں. انہوں نے پاکستان کے حوالے سے بھی اپنی تقریر میں‌اہم باتیں کی ہیں.