Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کیاکر دی ، بھارتی میڈیا ٹرمپ پر برسنے لگا

    امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کیاکر دی ، بھارتی میڈیا ٹرمپ پر برسنے لگا

    امریکی صدر نے پاکستان کی تعریف کیاکر دی ، بھارتی میڈیا ٹرمپ پر برسنے لگا

    باغی ٹی وی :امریکی صدر پر بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر تنقید کے نشتر چلانا شروع کردیے ہیں . بھارتی میڈیا کو امریکی صدر کی جانب سے کی گئی تعریف ہضم نہیں ہو رہی. ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے دیس میں آ کر ہمارے اسٹیج پر اور اتنے بڑے مجمع کے سامنے پاکستان کی تعریف کر کے چلتے بنے۔ یہ کوئی موقع نہیں تھا۔ یہ پاکستان کو شہہ دینے والا بیان تھا۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی ہماری پالیسی ناکام ہو گئی
    واضح رہے کہ امریکی صدر نے بھارت میں اتنے بڑے اجتماع میں بھارتی دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، اسلام آباد اچھا دوست ہے جس کیساتھ تعلقات بہت ہی شاندار ہیں۔

    بھارتی دورے کے موقع پر ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں، جس کا سرا ان کوششوں کو جاتا ہے، اسلام آباد کے ساتھ بڑی پیش رفت کے آثار دیکھنا شروع ہوگئے ہیں اور کشیدگی میں کمی، وسیع استحکام اور جنوبی ایشیا کی تمام اقوام کے لیے بہتر مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔

  • رواں سال درآمدات میں کمی ہوئی ، چیئر پرسن ایف بی آر

    رواں سال درآمدات میں کمی ہوئی ، چیئر پرسن ایف بی آر

    رواں سال درآمدات میں کمی ہوئی ، چیئر پرسن ایف بی آر

    باغی ٹی وی : درآمدات میں کمی معیشت کے لیے اچھا اشارہ ہے اس حولے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی قائم مقام چیئر پرسن نوشین جاوید امجد کا کہنا ہے کہ اس سال امپورٹ ہمارے حساب سے زیادہ ہی کم ہوگئی ہے۔

    چیئر پرسن ایف بی آر نے کہا کہ سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بہت کمی آئی ہے،جبکہ موجودہ حالات میں اس فرق کو کم کرنا مشکل نظر آ رہا ہےانہوں نے کہا کہ صرف امپورٹ میں کمی کی وجہ سے فرق نظر آرہا ہے، جبکہ ٹیکس کا مقررہ ہدف بہت زیادہ اور مشکل ہے۔

    نوشین جاوید امجد نے کہا کہ ملک کی موجوہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ بہت مشکل ہدف ہے، مگر ادارے کی سربراہ ہونے کے ناطے کبھی نہیں کہوں گی کہ یہ حاصل نہیں ہوسکتا، جب تک کہ اُس مرحلے پر نہ پہنچ جائیں جہاں یہ کہہ سکیں۔جب کہ دوسری جانب ٹیکسٹائل انڈسٹری میں برآمدات میں اضافے کے اشارے ملے ہیںِ

  • دنیا گول ہے  یا نہیں اس جستجو نے سائنسدان کی جان لے لی

    دنیا گول ہے یا نہیں اس جستجو نے سائنسدان کی جان لے لی

    دنیا گول ہے یا نہیں اس تجسس نے سائنسدان کی جان لے لی

    باغی ٹی وی : دنیا گول یا نہیں یہ اختلاف اب بھی سائنسدانوں میں موجود ہے . دنیا کے زیادہ تر ماہرین و سائسندان اس بات پر متفق ہیں کہ دنیا گول ہے لیکن دنیا میں ایسے افراد بھی موجود ہیں جنہیں پورا یقین ہے کہ یہ دنیا گول نہیں، اسی حوالے سے ایک امریکی سائنسدان ’دنیا گول نہیں‘ کے دعوے کو سچ ثابت کرنے کی کوشش میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔

    انٹر نیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق جی ہاں، امریکی پائلٹ اور نام نہاد سائنسدان مائیکل ہفس امریکی ریاست کیلیفورنیا سے خلا کے لیے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی اپنا بنائے راکٹ پھٹنے سے چل بسا۔

  • سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے بڑا تحفہ ، اب ویزے کے لیے دقت ختم

    سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے بڑا تحفہ ، اب ویزے کے لیے دقت ختم

    سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے بڑا تحفہ ، اب ویزے کے لیے دقت ختم

    باغی ٹی وی :مسافر سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ویزا آن آرائیول کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔گرچہ ان کے پاسپورٹ پر مہر لگا ہوا نیا ویزا رکھنے والے مسافروں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہوگی ، لیکن حکومت کی جانب سے انہیں حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

    آمد کی سہولت پر ویزا حاصل کرنے کے لیے پہلی مرتبہ زائرین کو سعودی ایئرلائنز جیسے سعودی ایئر لائنز ، فلائنس یا فلائی ڈیل پر پرواز کرنا ہوگی۔ اس کے بعد ، مسافر سعودی عرب جانے کے لئے کسی بھی دوسری ایئر لائن کا استعمال کرسکتے ہیں۔

    مسافروں کو وزٹ ویزا حاصل کرنے کے لئے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے 440 سعودی ریال ادا کرنا ہوں گے کیونکہ نقد قبول نہیں ہوتا ہے۔

    جدہ کے کنگ عبد العزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امیگریشن کے ایک افسر نے انکشاف کیا کہ اگر مسافر کے پاس پاسپورٹ اور کریڈٹ کارڈ کے پاس صحیح سفر ہے تو آ
    گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی یا ان ممالک کا ویزا رکھنے والے افراد ایک سال مدت کے اس ویزا کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔تاہم یہ ویزا حج کی ادائیگی کے لیے استعمال نہیں ہو سکے گا۔

    ایک سال مدت کا ویزا آن ارائیول حاصل کرنے کے لیے مسافروں کو اپنے ساتھ درست کریڈِٹ کارڈ رکھنا ہوگا تاکہ وہ 18 ہزار روپے کے برابر ویزا فیس ادا کر سکیں جبکہ نقد رقم قابل قبول نہیں ہو گی۔اس کے علاوہ ویزا آن ارائیول حاصل کرنے والے شہری ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 90 روز تک سعودی عرب میں قیام کر سکیں گے، تاہم وہ ایک سے زائد بار داخل ہو سکیں گے۔رپورٹ میں دبئی میں سعودی ایئرلائن کے ریزرویشن ایجنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس سروس کا آغاز گزشتہ ماہ ہوا تھا۔

  • ووہان میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی

    ووہان میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی

    ووہان میں ایک ماہ کے لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی

    باغی ٹی وی :چین میں کورونا وائرس کے گڑھ ووہان شہر میں ایک ماہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔دوسرے شہر اور ممالک سے آنے والوں کو واپس جانے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے یہ فیصلہ نئے کیسز کی تعداد میں بتدریج کمی آنے پر کیا گیا ہے۔دوسری جانب چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 150 ہلاکتیں اور 400 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔چینی حکومت نے اس مہلک وائرس کی روک تھام کے لیے 14 ارب ڈالر سے زائد مختص کیے ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    دوسری جانب چین سے باہر جنوبی کوریا میں مسلسل کورونا کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جہاں ڈیڑھ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی۔یوں کئی ایک ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور متاثرین کی تعداد ہزاروں میں ہے.

  • مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کیا وزیرا عظم نے بڑا اعلان

    مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کیا وزیرا عظم نے بڑا اعلان

    مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کیا وزیرا عظم نے بڑا اعلان

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے افراد کی نشاندہی اور انہیں سزا دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے قیمتوں پر قابو پانے پر توجہ دینے کے نتیجے میں چیزوں کی قیمتوں اور خاص طور پر سبزیوں کی قیمتوں میں نماٰٰیاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔


    عمران خان نے مزید کہا کہ میں اپنے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے ملوث افراد کی نشاندہی اور سزا نہیں دی جاتی ہے تب تک میں چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    گزشتہ روز ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگئی ہے جس کے سبب ہفتہ وار مہنگائی کی شرح کم ہو کر 15.97 فیصد پر آگئی ہے۔

    اس سے قبل وزیرِ اعظم نے دارالحکومت میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صحت کی سہولیات کے ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ کو فعال بنانے، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور صحت کی سہولیات و ادویات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

  • اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد

    اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد

    اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد

    باغی ٹی وی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے جرم میں اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد کر دی۔

    29 سالہ یوسف عبدالرحیم البلوشی نے سال 2019 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران اینٹی کرپشن کے 4 دفعات کی خلاف ورزی کی تھی جس کا یوسف عبدالرحیم البوشی نے اعتراف کر لیا۔

    یوسف عبدالرحیم البلوشی نے آئی سی سی کی دفعہ 2.1.1، 2.1.4، 2.4.4 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میچ فکس کرنے کی کوشش کی تھی.اضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اینٹی کرپشن کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ کچھ روز قبل پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو بھی اینٹی کرپشن کیس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت سے روک دیا گیا تھا ان پر بھی بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد ہیں
    واضح رہے کہ پاکستان کے کھلاڑی عمر اکمل بھی اس طرح‌کی کاروائی کا شکار ہیں. پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات جاری ہیں.جاری تحقیقات مکمل ہونے تک وہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔تحقیقات جاری ہیں لہذا عمر اکمل کےمعاملے پرکوئی بیان جاری نہیں کریں گے

  • وزیراعظم عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے۔سراج الحق

    وزیراعظم عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے۔سراج الحق

    سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کے وعدوں کی خیالی عمارت زمین بوس ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج نے لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے ہی وژن کے بحران کا شکار ہے۔ پہلے سے آزمائے ہوئے ٹولے نے ملک کو بحرانوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کو 22 کروڑ عوام کی نہیں اپنے کچھ پیاروں کے مفادات کی فکر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آٹے ، چینی کا بحران پید اکرنے والوں کو جانتے ہیں تو پھر اب کمیٹیاں بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ وزیر اعظم کو واقعی احتساب میں دلچسپی ہوتی تو سب سے پہلے اپنے آپ کو اور وزراءکو احتساب کیلئے پیش کرتے.سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک خوف خدا رکھنے والی دیانتدار قیادت برسراقتدار نہیں آتی ملک کے مسائل حل نہیں ہونگے۔ 72 سال میں ایک بار بھی اسلام کے عادلانہ نظام کو نہیں آزمایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے برسوں پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ گیس، بجلی اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

    سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے گیس، بجلی اور تیل کی قیمتیں کم کی جائیں.
    واضح‌ رہے کہ کل چار سدہ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا تھا کہ وہ حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے ہیں. کیونکہ مہنگائی نے عوام کا مزید جینا حرام کر یا ہے.

  • پنجاب بار کونسل نے وفاقی وزیر قانون کے متعلق حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

    پنجاب بار کونسل نے وفاقی وزیر قانون کے متعلق حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

    پنجاب بار کونسل نے وزیر قانون کے متعلق حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پنجاب بار کونسل نے حکومت سے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا ہے. پاکستان کی تمام بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز نے متفقہ طور پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس بر خلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جج سپریم کورٹ آف پاکستان بدنیتی اور خلاف حقائق وواقعات ہے.

    بار کونسلز نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس ریفرنس کے ذریعے حکومت وقت نے اعلیٰ عدلیہ کو نشان بنا کر اپنے زیر تسلط کرنے کی ناکام کوشش کی ہے . اس سلسلہ میں کل بروز اتوار 23-02-2020 پنجاب بار کونسل کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز جس کے ذریعے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے آپ کو مسیحا اور انتہائی نیک ثابت کرنے کی کوشش کی حالانکہ پاکستان بھر کی وکلاء کمیونٹی ان کے کردار سے بخوبی واقف ہے.کہ انہوں نے ہمیشہ جمہوری اداروں کے خلاف ہر ممکن سازش کرنے کی کوشش کی ہے .موجودہ ریفرنس میں بھی موصوف کا کردار انتہائی گھناؤنا اورقابل نفرت ہے اس سلسلے میں وفاقی وزیر قانون نے پنجاب بار کی ایک کمیٹی کے ذریعے اپنے کردار کا سرٹیفکیٹ‌جاری کرنے کی کوشش کی ہے.اسے کسی صورت بھی پنجاب بار کونسل کا موقف تسلیم نہ کیا جائے.

    بار کا کہنا تھا کیونکہ روائتی اور قانونی طور پر پنجاب بار کونسل کا موقف ہمیشہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونس کے ذرعے ہی اپنے دیگر ممبران اوار وکلائ کمیونٹی تک پہنچایاجاتا ہے یہ کہ وزیر قانون نے اس سے قبل اعلیٰ عدلیہ میں دراڑین ڈالنے کی بھر پور کوشش کی اور اب موصوف اپنے ذاتی دوستوں کے ذریعے وکلا برادری میں پھوٹ ڈالنے کی ناکام کوشش کی ہے . جو کہ کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتی. واضح رہے کہ ملک بھر کی وجلا برادری پاکستان بار کونسل اور اس کے وائس چیئرمین جناب عابد ساقی کی زیر قیادت عدلیہ کی غیر جانبداری ، جمہوری ادروں کے تسلسل کو جاری و ساری رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی. ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے آپ کو مزید شرمندگی سے بچانے کے لیے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سے فوری طور پر استعفیٰ طلب کرے
    آئین سے کوئی بالاترنہیں، ججزبھی جوابدہ ہیں،فائزعیسیٰ کوافتخارچوہدری نہ بنایا جائے،فروغ نسیم کےخلاف سازشوں کی مذمت:چیف جسٹس نوٹس لیں ،پنجاب بارکونسل

  • گجرات: شام پور کے علاقہ میں تنازعہ زمین پر مخالفین کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ  ڈی پی او توصیف حیدر نے واقعہ کا نوٹس۔۔

    گجرات: شام پور کے علاقہ میں تنازعہ زمین پر مخالفین کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ڈی پی او توصیف حیدر نے واقعہ کا نوٹس۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)شام پور کے علاقہ میں تنازعہ زمین پر مخالفین کو تشدد کرتے ہوئے ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ
    ڈی پی او توصیف حیدر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ککرالی پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔ جس پر ککرالی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شام پور کے رہائشی محمد لقمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اور چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے کر واقعہ میں ملوث دو مرکزی ملزمان بابر ولد حق نواز سکنہ بہاولپوراور ثمر ولد محمد صدیق سکنہ سرگودھا کو گرفتا ر کرلیا۔ جبکہ وقوعہ میں ملوث باقی ملزمان کی گرفتار ی کے لئے مختلف جگہوں پر ریڈ کئے جارہے ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔