گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)اِنَّالِلہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
ہم یقیناََ اللہ ہی کےہیں ۔اور ہم یقیناََ اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
حاجی غلام رسول تارڑ جوکالیاں (مرحوم) کے بیٹےاور چوہدری ارشاد اللہ تارڑ،چوہدری ظفر اللہ تارڑ،چوہدری منور حسین تارڑ،چوہدری افتخارتارڑ،چوہدری غضنفر تارڑ کے بھائی آفتاب رسول تارڑ قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔جن کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں جوکالیاں میں 25/02/2020 بروز منگل دن 2:30 بجے مائی فریاد جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔ تمام دوست احباب سے شرکت کی اپیل ہے۔ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ نماز جنازہ میں شامل ہو کر ثواب دارین حاصل کریں۔۔۔
Author: +9251
-

گجرات کے نواحی علاقے جوکالیاں کی معروف شخصیت چوہدری آفتاب رسول تارڑ انتقال کر گئے۔۔۔۔
-

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مستحکم
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
باغی ٹی وی :ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 154.40 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز بھی اسی قیمت پر دستیاب تھا۔اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 154.30 روپے میں دستیاب ہے۔گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔ -

القدس بریگیڈ نے شہید فلسطینی کمانڈر کی لاش کی بے حرمتی کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
القدس بریگیڈ نے شہید فلسطینی کمانڈر کی لاش کی بے حرمتی کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی .مرکز اطلاعات فلسطین کے حوالے سے اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں ایک کمانڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی لاش کی بے حرمتی کو غیر انسانی واقعہ قرار دیا ہے۔
القدس بریگیڈ کا کہنا ہے کہ شہید کے جسد خاکی کی توہین اور بے حرمتی ایک سنگین اور وحشیانہ جرم ہے جس کا بدلہ لیا جائے گا۔


القدس بریگیڈ کی طرف سے جاری ایک تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز صہیونی فوج نے منظم دہشت گردی اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 سالہ کمانڈر محمد علی حسن الناعم کو نہ صرف شہید کیا بلکہ اس کی لاش کی بھی بے حرمتی کی گئی۔ القدس بریگیڈ اس سنگین جرم پر صہیونی فوج سے بدلہ لے گی۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ صہیونی جلد اپنے اس وحشیانہ جرم پرانتقام کی آگ میں جلیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے خان یونس کے مقام پر فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور چار کو زخمی کردیا تھا۔ شہید فلسطینی کا جسد خاکی اٹھانے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے بلڈوزر کی مدد سے لاش کو گھیسٹا اور اس کے بعد اسے اٹھا کر ایک ٹینک میں ڈال دیا گیا۔
اس مجرمانہ اور وحشیانہ واقعے پر فلسطینی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
-

سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات بارے بڑا حکم دے دیا
سپریم کورٹ نے کراچی کنٹونمنٹ ایریاز کے تجاوزات کے متعلق بڑا حکم سنا دیا
باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کنٹونمنٹ بورڈز میں عسکری اداروں کی جانب سے کمرشل تعمیرات کارساز, شاہراہ فیصل, راشد منہاس روڈ پر قائم تمام شادی ہالز گرانے کا حکم دے دیا.
اس کے علاوہ کالاپل پر قائم گلوبل مارکی سمیت کنٹونمنٹ ایریاز میں تمام سنیماز, کمرشل پلازے, مارکیٹس گرانے کا بھی حکم دیا ہے
جسٹس گلزار احمد نے برہم ہوتےہوئے ریمارکس دیے کہ فوج کو کیا ہو گیا ہے, .کیا فوجیوں کا کام شادیاں کرانا ہے, کن کاموں میں پڑ گئے, اور عدالت نے اٹارنی جنرل, تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز اور منتخب چئیرمینز کو طلب کر لیا ان کے علاوہ اے ایس ایف, کے پی ٹی, پی آئی اے, سول ایوی ایشن, سمیت تمام اداروں کے سربراہان بھی طلب کیے گئے ..تمام اداروں کے سربراہان سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی.
جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ایک میجر بیٹھ کر مرضی کے فیصلے کرتا ہے, شاہراہ فیصل پر دیواریں گرانے میں مشکل اس لیے ائی کیونکہ وہ ایک میجر کی خواہش پر بنی تھیں, ایک میجر بیٹھ جاتا ہے اور جو اس کا دل چاہتا ہے کرتا ہے, میجر کی خواہش تھی کہ دیواریں بنا کر اشتہارات سے آمدنی حاصل کریں,
انہوں نے مزید کہا کہ کیا ڈی ایچ اے والے سمندر کو امریکہ سے ملانا چاہتے ہیں, وفاقی نہ صوبائی یہاں حکومت ڈی ایچ اے والے کر رہے ہیں, لاہور میں تو ڈی ایچ اے نے اتنی عمارتیں بنا ڈالیں بھارت تک جا پہنچے ہیں, کیا ان کا کام یہی رہ گیا ہے,ڈی ایچ اے والے سمندر کو بھی بیچ رہے ہیں, ان کا بس چلے تو یہ سڑکوں پر بھی شادی ہالز بنا ڈالیں,نیوی اور ائیرفورس کے اسلحہ کے قریب شادی ہالز بن رہے ہیں,
مہران بیس جہاں حملہ ہوا وہاں بھی شادی ہالز چل رہے ہیں, اسلحہ ڈپو کے قریب کس طرح شادی ہالز بن سکتے ہیں, یہ کر کیا رہے ہیں, -

ٹرمپ کی موجودگی میں بھارتی متنازعہ قانون پر شہریوں کے پر تشدد احتجاج سے مودی سرکار کی نیندیں حرام
ٹرمپ کی آمد، بھارتی متنازعہ قانون پر شہریوں کے پر تشدد احتجاج سے مودی سرکار کی نیندیں حرام
باغی ٹی وی :امریکی صدر کی بھارت آمد پر متنازعہ قانون سی اے اے کے کی وجہ سے بھارتی جنتا آمنے سامنے آگئی ، مہمان صدر کی موجودگی میں حکام کو پریشانی لگ گئی ، بھارت میں متازعہ ترین قانون شہریت کہ جس کے خلاف پورے بھارت میں ایک عرصے سے آگ لگی ہوئے ہے . اب آر ایس ایس کے دہشت گرد مظاہر ین پر پتھراؤ شروع کرہے ہیں اور یوں بھارتی ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر لڑ رہے ہیں. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کی اس شبیہ سے بھارتی اہلکار شدید پریشان ہیں.جب سی اے اے کے ہامی اور مخالف آمنے سامنے ہوں گے .بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے بعد دوسری بار دہلی میں جھڑپیں ہوئیں، بی جے پی کے انتہا پسندوں نے شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتی عوام پر دھاوا بول دیا جبکہ دہلی میں پتھراؤ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس افسر کا نام رتن لال ہے جو پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر کام کر رہا تھا، پتھراؤ کے دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) امت شرما بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا
واضحرہے کہ امریکی صدرب ھارت کے دورے پر ہیں.جہاں وہ بھارت کے کئ مقامات کا دورہ کریں گے اور بھارت کے کئی مقام جائیں گے اور متعدد معاہدوں کا پر دستخط کریں گے.
-

بھارتی فضائیہ کاطیارہ گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کاطیارہ گر کر تباہ
باغی ٹی وی :بھارت کی فضائیہ اپنی روایت کے جاری رکھے ہوئے .بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود پائلٹ ہلاک جبکہ دو کیڈٹس زخمی ہوگئے۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان کمانڈر جی ایس چیمہ کے مطابق تربیتی طیارے نے پٹیالہ ایوی ایشن کلب ایئرپورٹ سے 11 بج کر 30 منٹ پر اڑان بھری۔انہوں نے بتایا کہ اڑان بھرتے ہی کچھ دیر بعد طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود پائلٹ ہلاک ہوگیا۔بھارتی فضائیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی جبکہ زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ عرصے کے دوران کئی بھارتی طیارے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں۔ اکتوبر میں ایک تربیتی طیارہ تیلنگانہ ریاست میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔طیارے حیدرآباد کی ایوی ایشن اکیڈمی کے پائلٹس پراکاش ویشال اور امنپریت کور اڑا رہے تھے جو کہ زیرتربیت تھے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق پرواز بھرنے کے تقریباً ایک گھنٹے بعد طیارہ ریڈار سے غائب ہوگیا جس کے کچھ دیر بعد مقامی پولیس نے حادثے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
اس سے قبل تلنگانہ کے دارالحکومت حیدر آباد سے ایک سو کلومیٹر دور ضلع وقار آباد میں پیش آنے والے حادثہ میں طیارے کے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے، بھارتی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے نے ضلع کے سلطان پور گاؤں کے کپاس کے کھیت میں گرنے سے پہلے 15 منٹ تک اسی علاقہ میں چکر لگائے، بتایا گیا ہے کہ بے قابو ہونے والے اس طیارہ کے گرنے سے پہلے اس میں آگ بھی لگی تھی، -

بپی ایس ایل فائیوکے دلچسپ مقابلوں میں کون سا کھلاڑی اور ٹیم کتنا آگے
بپی ایس ایل فائیوکے دلچسپ مقابلوں میں کون سا کھلاڑی اور ٹیم کتنا آگے
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کا اختتام ہو گیا جس میں پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ سرفہرست ہیں، وفاقی دارالحکومت کی ٹیم نے اب تک تین میچ کھیلے جن میں سے دو جیتے جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شاندار مقابلوں میں اس وقت کوئٹہ اور اسلام آباد یونایئٹڈ کے برابر ہیں تاہم شاداب الیون بہترین رن ریٹ (0.295) کی وجہ سے سرفہرست ہے۔دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے جس نے اپنے تین میچز کے دوران دو میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ہارا۔ سرفراز الیون کا رن ریٹ (0.124) ہے.

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایونٹ کے دوران بلے بازوں میں لیگ کی پہلی سنچری داغنے والے کامران اکمل انفرادی ٹوٹل کے ساتھ ٹاپ پر ہیں، ان کے دو میچز میں 144 رنز ہیں۔ہائی سکور کیٹیگری میں بھی پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بیٹسمین 101 رنز کی انفرادی بڑی اننگز کے ساتھ نمبر ون ہیں۔
دوسرے نمبر پر لاہور قلندرز کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ ہیں جنہوں نے گزشتہ رات اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 98 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔
بولنگ کی بات کریں تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر محمد حسنین نے 7 شکار کیے اور وہ سب پر چھائے ہوئے ہیں، ان کی بہترین باؤلنگ 25 رنز کے عوض چار وکٹیں ہیں۔ٹیموں کے بڑے ٹوٹل میں کراچی کنگز سب سے آگے ہے، کنگز نے لیگ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 201 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا تھا
-

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
باغی ٹی وی :کرونا وائزس نے معیشت پر بھی اثر ڈالنا شروع کردیا. دو ہزار روپے فی تولہ اضافے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 96 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے.اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 82562 روپے ہوگئی ہے۔
چین سے پھیلنے والا کوروناوائر سے دنیا بھرکی معیشت متاثر ہوئی ہے اور کاروباری حضرات اپنا سرمایا محفوظ بنانے کیلئے سونا خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں.تجزیہ کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ مارچ میں سونے کی قیمتیں 1700 ڈالر فی اونس تک جاسکتی ہے۔ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے سبب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونےکی فی تولہ اوردس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
-

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید کساد بازاری
اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید کساد بازاری دیکھی گئی
باغی ٹی وی :سوموار کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40229 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں چار سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس40 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔کاروبار کے اختتام پر100 انڈیکس 1105 پوائنٹس کمی سے39143 پر آگیا تھا۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزئشن میں 130 ارب روپے کم ہوگئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ سےعالمی معیشت پراثرات پڑرہے ہیں جس کے سبب پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے۔ -

کرونا وائرس کے خطرات پاکستان کی سرحدوں تک آگئے ، ایران کے ساتھ بارڈرسیل کردیا گیا
کوئٹہ: کرونا وائرس کے خطرات پاکستان کی سرحدوں تک آگئے ، ایران کے ساتھ بارڈرسیل کردیا گیا،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاک ایران سرحد پر آمد ورفت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 کراسنگ پوائنٹس پر 45 ڈاکٹرز، 10 ہزار ماسک، 72 تھرمل گنز اور 100 ٹینٹ بھجوادیئے گئے ہیں، تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے کسی کو بھی ایران سے آنے اور جانے نہیں دیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت کو بھی اس حوالے سے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس کا پھیلنا پریشان کن عمل ہے جب کہ صوبائی سطح پر اس مہلک وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تمام تر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ایران سے پاکستان آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔