Baaghi TV

Author: +9251

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے

    مقبوضہ بیت المقدس:غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے ،اطلاعات کےمطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں سرحد باڑ کے قریب فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں پر حملہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کے بعد فوج نے ان کی لاش کو بلڈوزر کے ذریعے نکال دیا۔

    غزہ سے جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر مسلح نوجوان کی لاش کو ایک بلڈوزر کے ذریعے اٹھایا جارہا ہے جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی آرہی ہیں اور ساتھ ہی ٹینک بھی کھڑی ہے۔

    خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع نیفتالی بینیٹ کی جانب سے اپنائی گئی خطرناک پالیسی کے تحت فلسطینی نوجوانوں کی لاشوں کو حماس پر دباؤ بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہوئے غزہ حکام سے مطالبات کیے جاتے ہیں۔غزہ میں موجود تنظیم کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت محمد النعیم کے نام سے ہوئی ہے جو القدس بریگیڈ کا رکن ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ نوجوان سرحدی باڑ پر بارودی مواد نصب کررہے تھے جس پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تازہ جھڑپوں اور حملوں میں کم از کم 3 فلسطینی جاں بحق اور متعدد اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

  • لاہورقلندرزکوصدمے پرصدمہ ،ایک طرف شکست تو دوسری طرف جرمانہ

    لاہورقلندرزکوصدمے پرصدمہ ،ایک طرف شکست تو دوسری طرف جرمانہ

    لاہور :لاہورقلندرزکوصدمے پرصدمہ ،ایک طرف شکست تو دوسری طرف جرمانہ ،باغی ٹی وی کےمطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    میچ کے دوران لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کئیے لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    قوانین کے مطابق اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہے تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    آن فیلڈامپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا، جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف یہاں دستیاب ہے۔

  • پی ایس ایل : آج جرمانوں‌کا دن بن گیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزوالے بھی جرمانے سے نہ بچ سکے

    پی ایس ایل : آج جرمانوں‌کا دن بن گیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزوالے بھی جرمانے سے نہ بچ سکے

    کراچی :پی ایس ایل : آج جرمانوں‌کا دن بن گیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزوالے بھی جرمانے سے نہ بچ سکے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020 کے چھٹے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت پر ایک ایک اوور کم کیا جس پر پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت دونوں ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔

    قوانین کے مطابق اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر سید امتیاز اقبال نے دونوں ٹیموں کو قصور وار قرار دیا جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانامہ نے دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔

  • کراچی اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا،کپتان سرفرازاحمد کا احتجاج بھی کام نہ آیا

    کراچی اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا،کپتان سرفرازاحمد کا احتجاج بھی کام نہ آیا

    کراچی:کراچی اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا،اطلاعات کےمطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی کراچی کنگز کا اسکور 30 رںز پر پہنچا تو نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں بابراعظم کے کیچ آؤٹ ہونے کی اپیل امپائر نے مسترد کردی جس پر ریویو کا سہارا لیا گیا تاہم تکنیکی طور پر گیند کے بیٹ سے لگنے کی نشاندہی نہیں ہوسکی جس کے بعد ٹی وی امپائر نے اپنا فیصلہ دیتے ہوئے 25 رنز پر بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم کے خلاف وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہونے کی اپیل مسترد کردی۔

    اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے احتجاج کرتے ہوئے امپائر سے بحث بھی کی۔ بعد ازاں پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ ہاک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اپیل کا فیصلہ نہیں ہوسکا جب کہ اس تکنیکی نقص کا فائدہ دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریویو برقرار رکھا گیا۔ بابر اعظم اس موقع کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور اپنے ذاتی اسکور میں محض 3 رنز کا اضافہ کرکے اگلے اوور میں ٹیمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    میچ ریفری روشن ماہانامہ نے وضاحت کی ہے کہ الٹرا ایج ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کے بابراعظم کے خلاف لیا گیا ریویو برقرار رہا تھا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے چھٹے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز نے ابتدائی طور پر کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کوناٹ آؤٹ قرار دینے سے متعلق امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا تھا۔

    میچ ریفری روشن ماہانامہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی امپائر کو آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ بدلنے کے لیے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی امپائر کی جانب سے واضح غلطی کے تدارک کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا اس موقع پر الٹر ایج ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی، لہٰذا پلیئنگ کنڈیشنزنمبر3.3.7 کے تحت تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کو تکنیکی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا اور تمام دستیاب وسائل کے بعد ہر ممکن درست معلومات بھی فراہم کی، جس کی بنیادپر آن فیلڈامپائر نے اپنے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا۔

    روشن ماہانامہ نے کہاکہ پلیئنگ کنڈیشنز نمبر 3.6.8 کے تحت انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریویو برقرار رکھا۔

  • لاہوراب لاہوریوں سے روٹھ گیا ، محمد حفیظ کی محنت رائیگاں، یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی

    لاہوراب لاہوریوں سے روٹھ گیا ، محمد حفیظ کی محنت رائیگاں، یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی

    لاہور:لاہوراب لاہوریوں سے روٹھ گیا ، محمد حفیظ کی محنت رائیگاں، یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کی 57 گیندوں پر 98 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 183 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مسلسل دوسرے روز ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    بائیس کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اوپنر کرس لِین پویلین واپس لوٹے تو آلراؤنڈر محمد حفیظ نے میدان میں قدم رکھا۔ تجربہ کار بلے باز نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلنا شروع کردئیے۔ محمد حفیظ نے فخر زمان کے ہمراہ 67 رنز کی شراکت قائم کی۔

    فخر زمان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد حفیظ نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ لاہور قلندرز کا کوئی دوسرا کوئی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا، لہٰذا محمد حفیظ نے زیادہ دیر اسٹرائیک اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا اور برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی بدولت 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 5 رنز پر ان کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کولن منرو 2 اور لیوک رونکی 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز کے پویلین واپس لوٹنے پر کپتان شاداب خان نے پہلے ڈیوڈ ملان اور پھر کولن انگرام کے ہمراہ شراکت قائم کی۔

    انہوں نے ڈیوڈ ملان اور کولن انگرام کے ہمراہ بالترتیب 57 اور 29 رنز کی شراکت قائم کی۔ شاداب خان 52، کولن انگرام 30 اور ڈیوڈ ملان 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تینوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعدشاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ کے سامنے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی مڈل آرڈر بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔

    آصف علی، 18، فہیم اشرف 11، عماد بٹ8اورحسین طلعت 5 رنزبناکر آؤٹ ہوئے تاہم اختتامی اوورز میں موسیٰ خان نے 11 گیندوں پر 17اور احمد صفی عبداللہ نے 8 گیندوں پر 8 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان آخری وکٹ کے لیے 20 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔

    میچ میں آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت شاداب خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آئندہ 2 روز کا وقفہ ہے۔ 26 فروری کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کرمیزبان لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور کرس لین 11 رنز بناکر22 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

    اس کے بعد آنے والے محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم دوسرے اینڈ پر قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

    محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں تاہم وہ 2 رنز کی کمی سے پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کی دوسری سنچری نہ بناسکے۔ فخر زمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ محمد موسی اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • اوچ شریف: روٹھی بہن کو منانے جانیوالا دلہا خود ہی روٹھ گیا ،شادی کے روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اوچ شریف: روٹھی بہن کو منانے جانیوالا دلہا خود ہی روٹھ گیا ،شادی کے روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    اوچ شریف: اوچ شریف: روٹھی بہن کو منانے جانیوالا دلہا خود ہی روٹھ گیا ،شادی کے روز ٹریفک حادثے میں جاں بحق،اطلاعات کےمطابق روٹھی بہن کو منانے جانے والا دلہا شادی کے روز ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا، شادی کی خوشیوں میں مصروف گھر میں کہرام مچ گیا، نوجوان کی آج شام کو بارات جانی تھی، والدین رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے۔

    اوچ شریف میں شادی کے روز ہی 22 سالہ دلہا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ہے، نواحی علاقہ بستی بھین کے نوجوان محمد یوسف کی آج شام کو بارات تھی، بہن اور بہنوئی روٹھ کر شادی میں آنے سے انکاری تھے جنھیں منانے کے لئے دلہا انکے گھر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں ٹرالر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، ٹرالر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔

    شادی کے روز دلہا جاں بحق ہونے پر خوشیوں میں مصروف خاندان میں کہرام مچ گیا۔ باراتی رشتہ دار اور والدین دلہا کے جاں بحق ہونے پر غم سے نڈھال ہیں۔دوسری طرف بہن بھی غم سے نڈھال ہے اوراپنی ناراضگی پراپنے آپ کو کوس رہی ہے،

  • میچ سنسنی خیزمرحلےمیں داخل:  اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 12 رنز درکار

    میچ سنسنی خیزمرحلےمیں داخل: اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 12 رنز درکار

    بریکنگ :- اسلام آبادیونائیٹڈاورلاہورقلندرزکےدرمیان میچ سنسنی خیزمرحلےمیں داخل ہو گیا اورآخری اطلاعات تک اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 12 رنز درکارہیں‌ باغی ٹی وی کےمطابق اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا تھا

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور کرس لین 11 رنز بناکر22 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد آنے والے محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم دوسرے اینڈ پر قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔

    محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں تاہم وہ 2 رنز کی کمی سے پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کی دوسری سنچری نہ بناسکے۔ فخر زمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ محمد موسی اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • کورونا وائرس ایشیا کے بعد اب یورپ میں انسانوں کونگلنے لگا،اٹلی میں  2 افراد ہلاک اور 132 متاثر

    کورونا وائرس ایشیا کے بعد اب یورپ میں انسانوں کونگلنے لگا،اٹلی میں 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر

    اٹلی: کورونا وائرس ایشیا کے بعد اب یورپ میں انسانوں کونگلنے لگا، 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر،اطلاعات کےمطابق دنیا کے کئی ممالک میں خوف، بیماری اور بے چینی پھیلانے کے بعد ایشیا سے باہر کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبا اٹلی میں پھوٹ پڑی ہے جس میں اب تک دو افراد ہلاک اور 132 متاثر ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2470 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 ہزار ہوچکی ہے جبکہ چین سے باہر 20 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے سبب ترکی میں کئی مقامات پر اسکول بند کردیئے گئے ہیں عوامی مقامات پر سناٹا ہے اور کئی ملکی اور بین الاقوامی تقاریب منسوخ کردی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایک چھوٹا قصبہ کوڈونا شامل ہیں جو مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔ یہاں ریلوے اسٹیشن سنسان ہے۔ جمعے کے روز یہاں پہلی موت ہوئی اور ہفتے کو دوسرے مریض نے دم توڑ دیا ہے۔

    اب تک لوگ دھڑا دھڑ ماسک خریدرہے ہیں اور جراثیم کش ادویہ اور الکحل والے اسپرے اور ہینڈ واش جمع کررہے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار ہوچکی ہے اور اموات کی تعداد 2470 تک پہنچ چکی ہے۔ چین سے باہر ہلاکتوں کی تعداد 20 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

    شمالی اٹلی میں منعقد ہونے والا وینس میلہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یکم مارچ تک ہر عوامی تقریب اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اٹلی میں اچانک پھیلنے والی وبا یورپ میں کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبا ہے جس کے بعد پورے اٹلی میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے۔ دوسری جانب اب تک جنوبی کوریا میں 602 کیسز میں 5 اموات، جاپان میں 738 واقعات اور 3اموات، اٹلی میں 132 کیس اور دو اموات ، سنگاپور میں 89 کیسز رونما ہوئے ہیں۔چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2400 کے لگ بھگ ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے زائد ہے۔

  • تبدیلی کے اثرات علمی دنیا بھی محسوس کرنے لگی ، پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

    تبدیلی کے اثرات علمی دنیا بھی محسوس کرنے لگی ، پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل

    نیویارک:تبدیلی کے اثرات علمی دنیا بھی محسوس کرنے لگی ، پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ،اطلاعات کےمطابق امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں پاکستان کی 12 یونیورسٹیز شامل ہیں۔

    امریکی ادارے کی جانب سے سال 2020 کی 500 سے زائد بہترین جامعات کی رینکنگ جاری کردی گئی جس میں پاکستان کی جامعات نے بہتر کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے بین الاقوامی درجہ بندی کے علاوہ خطوں کی رینکنگ بھی جاری کی گئی۔

    رواں سال کے دوران ایشیاء کی یونیورسٹی رینکنگ میں پاکستانی جامعات ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ امریکی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی 12 یونیورسٹیاں بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ دو برس قبل یہ تعداد 10 کے قریب تھی۔

    رینکنگ کے اعتبار سے قائد اعظم یونیورسٹی کو اس کی تدریسی اور ریسرچ کے ماحول کی بنیاد پر ایشیا میں 85 واں نمبر دیا گیا جو کہ گزشتہ برس 79 واں تھا۔

    پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز میں کوسٹ ماس یونیورسٹی ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی (اسلام آباد) ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائنسز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، یونیورسٹی آف پنجاب، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف پشاور، بہاء الدین ذکریا یونیورسٹی، پی ایم اے ایس یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور یونیورسٹی آف سرگودھا شامل ہیں۔

    امریکی ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ ایشیائی یونیورسٹیوں میں پاکستان کی نمائندگی اچھی بات ہے، اس سال پاکستان نے اوسطا بہتر نتائج حاصل کئے ہیں، جبکہ اس سے قبل شعبے میں پاکستانی جامعات کمزور تھیں۔

    ابتدائی دس یونیورسٹیز میں سے 7 چین جبکہ ایک روس، ایک تائیوان اور ایک جنوبی افریقا کی یونیورسٹی رہی۔

    Tsinghua University China

    Peking University China

    Zhejiang University China

    University of Science and Technology of China

    Lomonosov Moscow State University Russia

    Shanghai Jiao Tong University China

    Fudan University China

    National Taiwan University Taiwan

    Nanjing University China

    University of Cape Town South Africa

  • گرلزہاسٹل سے لڑکی کی لاش اورملتان میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش ، پولیس بھی چکراگئی ، آخریہ لڑکی کون ہے ؟

    گرلزہاسٹل سے لڑکی کی لاش اورملتان میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش ، پولیس بھی چکراگئی ، آخریہ لڑکی کون ہے ؟

    لاہور: گرلزہاسٹل سے لڑکی کی لاش اورملتان میں طالب علم کی خودکشی کی کوشش ، پولیس بھی چکراگئی ، آخریہ لڑکی کون ہے ؟،اطلاعات کےمطابق پنجاب کے علاقے لاہور کے گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے ادھر ملتان میں طالبعلم نے خودکشی کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش ملی ہے جس کی شناخت سحر خان کے نام سے ہوئی، 32 سالہ سحر خان کا تعلق گارڈن ٹاؤن سے ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کا معائنہ کیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ دروازہ نہ کھولنے پر سحر خان کی موت کا انکشاف ہوا جبکہ لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی موت کے اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوسکیں گے۔

    ادھر ملتان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فائنل ایئر کے طالبعلم نے خودکشی کی کوشش ہے، طالبعلم کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔طالبعلم کاشف رضا نے ہوش میں آنے کے بعد ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ چار سال کے دوران ایک بار بھی کسی مضمون میں فیل نہیں ہوا، ایسے پروفیسر ہیں جو ذاتی عناد پر طلبا کو فیل کرتے ہیں۔کاشف رضا کا کہنا ہے کہ کلاس فیلوز پاس ہوئے، مجھے کس بنیاد پر وائیوا میں فیل کیا گیا وجہ بتائی جائے۔