Baaghi TV

Author: +9251

  • کون برطانیہ میں ملازمت چاہتا ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانیوں کو ملازمت حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

    کون برطانیہ میں ملازمت چاہتا ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانیوں کو ملازمت حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتادیا

    مانچسٹر: کون برطانیہ میں ملازمت چاہتا ہے، برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانیوں کو ملازمت حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتادیا،اطلاعات کےمطابق برطانوی وزیر برائے خارجہ امور افضل خان نے برطانیہ میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو بڑی خوش خبری سنادی۔برطانیہ میں این ایچ ایس میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز کی نوکریاں دستیاب ہیں۔

    برطانوی وزیر برائے خارجہ امور افضل خان نے بتایا کہ ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں ہزاروں نوکریاں موجود ہیں، پاکستانی شہری نئی پالیسی کے تحت برطانیہ کا ویزہ حاصل کر سکتے ہیں۔ افضل خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی نئی ویزہ پالیسی ہنر مند افراد کے لیے مفید ہے لہذا تمام پاکستانی اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

    برطانوی وزیر برائے خارجہ امور افضل خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش ہے جس کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے، پاکستان کی سمت مثبت ہے جس کے بہت جلد اچھے اثرات آنا شروع ہوجائیں گے۔

    افضل خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے بہت کام کیا جو قابل ستائش ہے ، پاکستان کے ساتھ تجارت اور سیاحت کے فروغ کے لیے ہم بھرپور تعاون کریں گے، چند ماہ میں برطانیہ میں پاکستان ٹریڈ کانفرنس ہونے جا رہی ہے، جس کی کامیابی کا مشن ہماری اپنی ذمہ داری ہے۔

    پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ’ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر بہت خوشی ہے، پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے‘۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے پیار ہے اور اُس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں

  • جماعت اسلامی نے لاہور کی بجائے سوات سے مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان کیوں‌ کیا ،دلچسپ اوراہم وجہ سامنے آگئی

    جماعت اسلامی نے لاہور کی بجائے سوات سے مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان کیوں‌ کیا ،دلچسپ اوراہم وجہ سامنے آگئی

    سوات :جماعت اسلامی نے لاہور کی بجائے سوات سے مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان کیوں‌ کیا ،دلچسپ اوراہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کےمطابق سوات کے علاقے مینگورہ میں مہنگائی کے خلاف ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کی جس میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔

    شرکاء سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ آج کا اجتماع پی ٹی آئی کی تبدیلی کا جنازہ ہے، پوری قوم تبدیلی کا رونا رو رہی ہے، یہ جلسہ آٹا اور چینی چوروں کے خلاف ہے، چوروں نے ملک کو ایم آئی ایف کے حوالے کردیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک پر پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کا مرکب برسر اقتدار ہے، آج کے پاکستان پر مسلط لوگوں کا نظریہ کسی کو معلوم نہیں، یہاں کے حکمران صرف اقتدار کیلئے آتے ہیں، اقتدار کے بعد حکمران لندن اور یورپ کا رخ کرتے ہیں، ان کے بچے یورپ اور امریکا میں پڑھتے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے اہلکار پاکستان کا معاشی نظام چلا رہے ہیں، وزیر اعظم کا گزارا 2 لاکھ روپے میں مشکل ہے تو غریب 15ہزار میں کیسے گزارا کریں؟ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ناکام ہوچکے، اُن کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ خود ہی کہتے تھے کہ مہنگائی آئے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے، ذخیرہ اندوز چور دائیں بائیں بیٹھے ہیں، دواؤں کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ کیا گیا۔

    یاد رہےکہ پہلے جماعت اسلامی نے لاہور سے مہنگائی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا تھا ، تاہم جب یہ محسوس کیا کہ لاہور میں تحریک میں جان ڈالنے کےلیے زیادہ لوگ نہیں آئیں‌ گے توکے پی میں‌ سے سوات کاانتخاب کیا گیا کیونکہ جماعت اسلامی کا خیال ہےکہ سوات اور کے پی میں کچھ اورعلاقوں میں ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کافی لوگ ہیں

  • 6 ماہ بعد سندھ میں کس کی حکومت ہوگی فردوس عاشق اعوان کے بیان سے بلاول ہاوس میں تھرتھلی مچ گئی

    6 ماہ بعد سندھ میں کس کی حکومت ہوگی فردوس عاشق اعوان کے بیان سے بلاول ہاوس میں تھرتھلی مچ گئی

    سیالکوٹ: 6 ماہ بعد سندھ میں کس کی حکومت ہوگی فردوس عاشق اعوان کے بیان سے بلاول ہاوس میں تھرتھلی مچ گئی ،اطلاعات کےمطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ میں بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں اقتدار ختم ہونے والا ہے۔

    سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری دن کی روشنی میں سہانے خواب دیکھتے ہیں، 6 مہینوں میں حکومت ختم کرنے کی باتیں دیوانے کی بڑھک ہے، سیاسی لولے لنگڑے عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، کوئی حکومت جانے کے خواب دیکھنے والوں کو ہوش دلائے، ہم ایسے کئی 6 مہینوں تک اپوزیشن کے سینے پرمونگ دلتے رہیں گے، سندھ کے عوام اپنے صوبے کے حکمرانوں کو کب تک برداشت کریں گے، سندھ میں ان کا اقتدار 6 ماہ میں ختم ہونے والا ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑعوام کے مفاد میں نہیں تھا۔ مسلم لیگ (ن) میں قیادت کا قحط ہے، پارٹی میں زبان بندی کا موسم آیاہواہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا چیمبر خالی پڑا ہے۔نوازشریف جب اقتدار سے ہٹتے ہیں تو بیمار ہو جاتے ہیں۔انہیں اقتدار سے جڑی لاعلاج بیماری لاحق ہے۔ دعاگو ہیں نوازشریف جلدازجلد صحت یاب ہوکرواپس آئیں۔

  • ایک ہفتے کے اندرتیسری کارنہر میں جاگری، تین افراد ہلاک،مرنے والے کون ؟ خبرنے سب کوغمگین کردیا

    ایک ہفتے کے اندرتیسری کارنہر میں جاگری، تین افراد ہلاک،مرنے والے کون ؟ خبرنے سب کوغمگین کردیا

    تلنگانہ : گاڑی نہر میں جاگری، تین افراد ہلاک،مرنے والے کون ؟ خبرنے سب کوغمگین کردیا ،ایک ہفتے کے دوران تیسری کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں تین افراد ڈوب پر ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں یہ حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    پولیس اور ریسکیو نے گاڑی میں موجود جوڑے اور لڑکی کو مردہ حالت میں نہر سے نکالا، جبکہ ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نہر سے تباہ شدہ گاڑی کو بھی نکال لیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 16 فروری کو بھی ایک گاڑی کو نہر سے برآمد کیا گیا تھا، یہ گاڑی سرنائیگوڈیم گاؤں کے باپ مدھو، بیٹا متیسیگیری کی تھی جو جمعے کی شام قریبی گاؤں گئے تھے اور رات گئے تک واپس نہیں لوٹے تھے۔

    شوہر اور بیٹے کے گھر نہ لوٹنے پر اہلیہ نے اگلی صبح پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نہر سے باپ اور بیٹے کی لاش برآمد کی تھی۔واضح رہےکہ 17 فروری کو بھی ایسا ہی ایک حادثہ پیش آیا تھا جس میں ٹی ایس آر پارٹی کے قانون ساز منوہر کی بہن رادھا اور بہنوئی ستیانارائن بیٹی سمیت نہر میں ڈوب گئے تھے، ان کی گاڑی کو بوسیدہ حالت میں کاکٹیہ نہر سے نکالا گیا تھا

  • پاکستانیوں مشکل وقت ہے ، بہت جلد گزرجائے گا، ہمیں‌تمہاری دوستی پرفخرہے،پاکستانی طلبا کی تندرستی اورتعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں، چین

    پاکستانیوں مشکل وقت ہے ، بہت جلد گزرجائے گا، ہمیں‌تمہاری دوستی پرفخرہے،پاکستانی طلبا کی تندرستی اورتعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں، چین

    اسلام آباد:پاکستانیوں مشکل وقت ہے ، بہت جلد گزرجائے گا، ہمیں‌تمہاری دوستی پرفخرہے،پاکستانی طلبا کی تندرستی اورتعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں،اطلاعات کےمطابق چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی طلبا محفوظ اور صحت مند ہیں ہم ان کی زندگی اور تعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔

    اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا سے متعلق کہا ہے کہ لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلباء کو رکھنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے مزید روکنا ہے، ہم پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں، پاکستانی طلباء محفوظ اور صحت مند ہیں ہم پاکستانی طلباء کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں اور طلباء کے والدین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں۔

    سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر تمام طلباء کی دیکھ بھال کا انتظام کرلیا ہے، طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں کیوں کہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت وائرس کا پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔

    سفارت خانہ نے مزید کہا کہ پاکستانی طلباء کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کرچکے ہیں، اس وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہم ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔

    چینی سفیر نے کہا کہ دنیا میں ہمیں آپ سب سے زیادہ عزیزہیں ، چین کو آپ سے دوستی پرفخر ہے، مشکل وقت ضرور ہے لیکن بہت جلد اس سے باہرنکل آئیں گے ، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت سوچ سمجھ کرفیصلے کررہی ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ اس خطرناک وائرس سے باقی قوم کو بچایا جائے

  • ٹرمپ اورمودی بھائی بھائی،مسلمانوں کی شامت آئی کے نعرے لگ گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے

    ٹرمپ اورمودی بھائی بھائی،مسلمانوں کی شامت آئی کے نعرے لگ گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے

    نئی دہلی:ٹرمپ اورمودی بھائی بھائی،مسلمانوں کی شامت آئی کے نعرے لگ گئے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے،،اطلاعات کےمطابق ہندوستان کے دارلحکومت دہلی اور علی گڑھ سمیت دیگر شہروں میں مودی حکومت اور متنازع شہریت بل کیخلاف بھرپور احتجاج جاری ہے۔

    تفصیل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ بھارت انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے لیے درد سر بن گیا ہے۔ دیوار کھڑی کرکے شہر کا گند تو چھپا دیا لیکن سیاسی گند ابل ابل کر سڑکوں پر آ رہا ہے۔ ٹرمپ کی آمد قریب آتے ہی دہلی سمیت ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق علی گڑھ اوردہلی میں‌ مظاہرین نے مودی اورٹرمپ کے خلاف کھل کی نعرے بازی کی اورکہا کہ دونوں کا ایجنڈا ایک ہی ہے، دونوں‌مسلمانوں کے دشمن ہیں ، اس موقع پرٹرمپ اورمودی بھائی بھائی ، مسلمانوں کی شامت آئی کے نعروں سے فضاگونجتی رہی

    دہلی کے علاقے موج پور میں ہفتہ کی رات کو دو سو خواتین نے شہریت بل کے خلاف دھرنے کا آغاز کیا۔ ریلی کا جواب ریلی سے دینے کے لیے بی جے پی کے انتہا پسند آ گئے اور مظاہرین پر پتھراؤ شروع کیا جس کے بعد دارالحکومت میدان جنگ بن گیا۔دہلی پولیس نے پولیس نےمظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ فوج کو بھی طلب کر لیا گیا۔ صورتحال کے پیش نظر میٹرو سٹیشنز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

    اُدھر علی گڑھ میں بھی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ احتجاج کی اجازت نہ ملنے پر علی گڑھ کی خواتین کا چوبیس گھنٹے سے پولیس سٹیشن کے باہر دھرنا جاری تھا جسے منتشر کرنے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

    اتر پریش کے سابق گورنر عزیر قریشی بھی شہریت بل کے خلاف احتجاج کرتے مظاہرین سے جا ملے۔ دلت تنظیم بھیم آرمی کی اپیل پر مہاراشٹرا سمیت بھارت کے مختلف علاقوں میں شہریت بل اور نچلی ذاتوں کے کوٹے کے لئے احتجاج جاری ہے۔

  • وہاڑی : وین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورے والا روڈ ماچھیول کے قریب وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر

    تفصیلات کے مطابق حادثہ میں موٹرسائیکل سوار بورے والا کا رہائشی محمدعاشق جاں بحق ہو گیا ڈرائیور وین موقع پر چھوڑ کر فرار پولیس نےوین قبضہ میں لے لی

    ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی پولیس تھانہ ماچھیوال نے کاروائی شروع کردی

  • صدرمملکت اورگورنرپنجاب بھی پی ایس ایل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، اپنی اپنی ٹیموں کوداددیتے رہے

    صدرمملکت اورگورنرپنجاب بھی پی ایس ایل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، اپنی اپنی ٹیموں کوداددیتے رہے

    لاہور:صدرمملکت اورگورنرپنجاب بھی پی ایس ایل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ،اطلاعات کےمطابق اس وقت قذافی اسٹیڈیم میں لاہورقلندرز اوراسلام اباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے، دوسری طرف جہاں عام پاکستانی بھی پی ایس ایل کے بڑے شیدائی ہیں پاکستان کی مقتدرشخصیات بھی بہت زیادہ شوق رکھتی ہیں


    باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت اسٹیڈیم میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اورگورنرپنجاب بھی میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ، قذافی اسٹیڈیم سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں ،

    باغی ٹی وی کےمطابق گورنرپنجاب بھی لاہوراوراسلام آباد کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ سے بہت زیادہ لطف اندوز ہورہے ہیں اوراگلی کرسیوں‌ پربیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں‌، ذرا ئع کے مطابق صدر عارف علوی اسلام آبادسے میچ دیکھنے آئے ہیں اورپنے شہرکی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے متمنی ہیں اورجب بھی ان کی طرف سے اچھا کھیل کھیلا جاتا ہے وہ کھل کرداد دیتے ہیں

    اطلاعات کے مطابق گورنرپبجاب اپنے شہرکی ٹیم کی جیت کے متمنی ہیں اورباغی ٹی وی کے مطابق آج قلندروں کی بھی سنی جانے کا امکان ہے اورفتح ان کے قدم چوم سکتی ہے، قذافی اسٹیڈیم سے ذرائع کے مطابق جب لاہور قلندرز کی طرف سے زبردست شارٹ کھیلے گئے توگورنرچوہدری سرور نے لاہورقلندرز کو کھل کرداد دی

  • آئین سے کوئی بالاترنہیں، ججزبھی جوابدہ ہیں،فائزعیسیٰ کوافتخارچوہدری نہ بنایا جائے،فروغ نسیم کےخلاف سازشوں کی مذمت:چیف جسٹس نوٹس لیں ،پنجاب بارکونسل

    آئین سے کوئی بالاترنہیں، ججزبھی جوابدہ ہیں،فائزعیسیٰ کوافتخارچوہدری نہ بنایا جائے،فروغ نسیم کےخلاف سازشوں کی مذمت:چیف جسٹس نوٹس لیں ،پنجاب بارکونسل

    لاہور:آئین سے کوئی بالاترنہیں، ججزبھی جوابدہ ہیں، قاضی فائزعیسیٰ کوافتخارچوہدری نہ بنایا جائے،فروغ نسیم کےخلاف سازشیں کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں :چیف جسٹس بھی نوٹس لیں،پنجاب بارکونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کوآئین اورقانون کے مطابق جلد نبٹانے کا مطالبہ کردیا ، اطلاعات کےمطابق پنجاب بار کونسل نے جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے خلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں زیرسماعت ناجائزاثاثوں کے کیس میں روکاوٹ ڈالنے والوں کی شدید مذمت کی ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق پنجاب بارکونسل نے ایک پریس ریلیزکےذریعے سرپم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ناجائز اثاثے بنائے جانے اوران کو چپھائے جانے کے حوالے سے جو کیس اس وقت سپریم جوڈیشیل کونسل میں زیرسماعت ہے اس پربار کی طرف سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب بارکونسل پہلے دن سے یہ بات واضح کرچکی ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ‌قاضی کے خلاف ریفرنس آئین کے مطابق ہے اورسرپم جوڈیشیل کونسل کے پاس بھیجا جانے والا ریفرنس فیڈرل گورنمنٹ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت صدرمملک کو بھیجا گیا ہے تویہی توآئین ہے اورآئینی طریقہ کاربھی

    باغی ٹی وی کے مطابق پنجاب بار کونسل کی طرف سے اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ ایک آئینی طریقہ کارہے اورآئین سے کوئی بھی بالا تر نہیں ، پھر اس کے باوجود جولوگ اس کیس کوخراب کرنے اورمتنازعہ بنانے کی سازشیں کررہے ہیں وہ آئین کے خلاف سازشیں کررہے ہیں،پنجاب بار کونسل کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ یہ ایک آئینی مسئلہ ہے اورایک آئینی طریقے سے اسے ڈیل کیا جارہا ہے پھرکیوں اسے بعض لوگ ذاتی ایجنڈہ بناکرسیاسی بنانے کی کوششیں کررہے ہیں

    پنجاب بار کونسل نےچیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس کو سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار چوہدری کے کیس کی طرح سیاسی نہ بنایا جائے ، پنجاب بارکونسل کی طرف سے کہا گیا ہےکہ اس کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا اسے صدق دل سے تسلیم کیا جائے گا ، اگراس فیصلےپراثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی توپھرپوری وکلا برادری اس کے دفاع میں ایک دیواربن کرکھڑی ہوجائے گیا ،پنجاب بار کونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں یہ بھی کہا گیا ہےکہ آئین میں سب برابر ہیں ، کوئی مقدس گائے نہیں ، سب کو آئین کے سامنے پیش ہونا ہوگا

    پنجاب بارکونسل کی طرف سے جاری پریس ریلیزمیں کہا گیا ہےکہ بڑے دکھ کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ ہمارے بعض سنیرکولیگزنے اس کیس کی آڑ میں وفاقی وزیرقانون فروغ نیسم کے خلاف محاذ کھڑا کررکھا ہے یہ بہت تکلیف دہ ہے، وہ ایک نہایت ہی قابل قانون دان ہیں ، ان کی جمہوریت اورآئین کے لیے خدمات کوہمیشہ یادرکھا جائے گا،

    پنجاب بار کونسل کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کی آڑ میں چند لوگ وزیرقانون پرکیچڑ اچھال رہے ہیں پنجاب بارکونسل اس قسم کے رویوں کی اورایسے افراد کی سخت مذمت کرتی ہے جوایک نہایت ہی قابل احترام شخص کوسیاسی مفادات کی آڑ میں نشانہ بنائے ہوئے ہیں

    پنجاب بارکونسل کی طرف سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ یہ پریس ریلز پنجاب بارکونسل کے تمام ممبران کے دستخطوں کے ساتھ چیف ایگزیکٹوکی طرف سے جاری کیا گیا ہے ، پنجاب بارکونسل نے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کےلیے کام کرہے ہیں لٰہذا آئین کے تمام طالب علم ان کے ساتھ کھڑے ہیں‌

  • کیا کرونا وائرس دنیا کونگل جائے گا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌ :چین سمیت 33 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا

    کیا کرونا وائرس دنیا کونگل جائے گا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌ :چین سمیت 33 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا

    لاہور:کیا کرونا وائرس دنیا کونگل جائے گا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌ :چین سمیت 33 ممالک میں کورونا وائرس،78 ہزار سے زائد افراد حملے میں شدید متاثر،اطلاعات کے مطابق چین میں جان لیوا کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کے باعث مسلسل متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2459 تک جا پہنچی ہے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 77 ہزار ہو گئی ہے۔چین سمیت 33 ممالک میں اب تک 1152 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر اس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔مجموعی طور پر چین سمیت 33 ممالک میں کورونا سے متاثر افرادکی تعداد 78600 ہو گئی ہے۔

    جنوبی کوریا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد 433 ہو چکی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔چین سے باہر کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ جنوبی کوریا میں ہے جہاں اب تک 433 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے البتہ جاپان کے قریب سمندر میں کھڑے بحری جہاز ڈائمند پرنسز میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد اس سے زیادہ تھی۔

    ایران میں بھی اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وائرس کے خوف سے ایران میں متاثرہ علاقوں کے اسکول، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر لبنان اور اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    کووڈ-19 کے نئے کیسز پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ وائرس کو روکنے کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں مگر دیگر ممالک سے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کا تعلق چین سے واضح نہیں ہوتا۔