Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کی قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ جاری لاہورقلندرز کی بیٹنگ جاری

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ جاری لاہورقلندرز کی بیٹنگ جاری

    لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ کی قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ جاری لاہورقلندرز کی بیٹنگ جاری ہے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ شروع کی تو قلندروں نے میچ جیتنے کے عزم کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔شیڈول کے مطابق یہ پی ایس ایل کا ساتواں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کاہ کہ لاہور قلندرز مضبوط ٹیم ہے اور میچ میں بہترین کارکردگی دکھانےکی کوشش کریں گے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی باؤلنگ کرتے اور اس وکٹ پر 170 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔

  • عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام

    عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام

    اسلام آباد:عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کا دن ہے،7 دہائیوں سےکشمیری خواتین پر بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں اور بھارتی فوج کشمیری خواتین کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والی خواتین کو 5اگست کے محاصرے کے بعد مزید پریشانیوں کا سامنا ہے جس میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

    ادھر ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے کشمیری ماوں بہنوں کی عصمت وعفت کی حفاظت کے بیان کو مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرکی کمشیری قوم میں بہت سراہا جارہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کشمیری ماوں بہنوں نے وزیراعظم کے اس بیان پرخوش ہوتے ہوئے سلام بھیجا ہے اوروزیراعظم کی صحت ، کامیابی کے لیے دعائیں بھی کی ہیں‌

    واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 دہائیوں کے دوارن بھارتی بربریت کے باعث قریباً 23 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں اور 11 ہزار سے زائد خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
    تحریک آزادی میں کشمیری خواتین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور وہ مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کر رہی ہیں۔

  • لکھنؤ یونیورسٹی میں حاملہ خواتین کے لباس، رویوں سے متعلق تعلیم ، لڑکیوں‌سے زیادہ لڑکوں نے داخلے کے لیے درخواستیں جمع کروادیں

    لکھنؤ یونیورسٹی میں حاملہ خواتین کے لباس، رویوں سے متعلق تعلیم ، لڑکیوں‌سے زیادہ لڑکوں نے داخلے کے لیے درخواستیں جمع کروادیں

    لکھنو:لکھنؤ یونیورسٹی میں حاملہ خواتین کے لباس، رویوں سے متعلق تعلیم ، داخلہ لینے والوں کا رش لگ گیا ،اطلاعات کےمطابق بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش کی معروف ’لکھنؤ یونیورسٹی‘ نئے تعلیمی سال سے ایک نیا اور اہم کورس پڑھانے جا رہی ہے۔

    لکھنؤ یونیورسٹی نئے سال سے لڑکوں اور لڑکیوں کو ’گربھ سنسکار‘ نامی ایک منفرد تعلیمی کورس پڑھانا شروع کرے گی، جس میں طلبہ کو حاملہ خواتین کی صحت سے متعلق پیچیدگیوں سمیت ان کی صحت کے حوالے سے پڑھایا جائے گا۔

    بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ نے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نئے تعلیمی سال سے یونیورسٹی ’گربھ سنسکار‘ نامی نیا تعلیمی کورس پڑھانا شروع کرے گی۔

    یونیورسٹی کے ترجمان نے نئے کورس کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال اترپردیش کی خاتون گورنر آنندیبن پٹیل نے یونیورسٹی انتطامیہ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ لڑکیوں کو حمل اور مستقبل میں ماں بننے کے سنسکار اور اس کی اہمیت سے متعلق بھی تعلیم دے۔

    آنندیبن پٹیل گورنر ہونے کی حیثیت سے یونیورسٹی کی چانسلر بھی ہیں اور ان کی تجویز کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی نے ’گربھ سنسکار‘ کا نیا تعلیمی کورس ترتیب دیا۔ رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ ’گربھ سنسکار‘ کے دوران طلبہ کو حاملہ خواتین سے متعلق ہر طرح کی تعلیم دے گی۔

    کورس کے دوران طلبہ کو پڑھایا جائے گا کہ حاملہ خاتون کو کس طرح کا لباس پہننا چاہیے، اسے کس طرح کی غذائیں کھانی چاہیے، وہ کیسے اپنے پیٹ میں پلنے والے بچے کا خیال رکھ سکتی ہیں اور کس طرح وہ خود کو صحت مند اور پرکشش رکھ سکتی ہیں۔

    ’گربھ سنسکار‘ کا نیا کورس متعارف کرائے جانے پر نوجوان طلبہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور اس کورس کو مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا۔طلبہ کے مطابق ’گربھ سنسکار‘ کورس کے باعث نئی نسل کو اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوگی اور آنے والی نسل صحت مند پیدا ہوگی۔یونیورسٹی کے مطابق ’گربھ سنسکار‘ میں لڑکیوں سمیت لڑکے بھی داخلے کے اہل ہیں۔

    یونیورسٹی جہاں اس کورس کے ذریعے نئی نسل کو تعلیم دے گی، وہیں یونیورسٹی کورس کے مطابق ’گربھ‘ سے متعلق سیمینارز کا انعقاد بھی کرے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کے نوجوان کو تقریب سے نکالنے کی مذمت کرتی ہوں : مریم اورنگزیب

    وزیراعظم عمران خان کے نوجوان کو تقریب سے نکالنے کی مذمت کرتی ہوں : مریم اورنگزیب

    اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے نوجوان کو تقریب سے نکالنے کی مذمت،اطلاعات کےمطابق ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے نوجوان کو تقریب سے نکالنے کی مذمت کی ہے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎ساری دنیا کو گالیاں دینے والے سے ایک لفظ برداشت نہ ہوا

    مریم اونگزیب نے عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ پارلیمان پہ حملہ کرنے والا، سول نافرمانی کی کال دینے والا ، کنٹینر پہ بل جلانے والا ، منتخب وزیراعظم کو گئے سے گھسیٹنے کی لال دینے والے سے آج اپنے خلاف ایک بھی لفظ برادوشت نہیں ہوتا ، انہوں نے کہا کہ ‎عمران صاحب نمل یونیورسٹی کی تقریب سے طالب علم کو نکال کر آپ نے کم ظرفی کی

    مریم اونگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جب ڈیم کے نام پہ نوجوانوں کو ڈیم فول بنائیں گے ، تو نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا نہ ، احتجاج تو کرے گا نہ ، مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب کرپشن، نالائقی، نااہلی اور تکبر کا ریکارڈ بنائیں گے تو عوام کا ردعمل توآئے گا

    مریم اونگزیب نے کہا کہ عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی چار گُنا ہو جائے تو نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا ، احتجاج تو کرے گا نہ ؟ عمران صاحب اٹھارہ ماہ میں نوجوان کے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ، نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا نہ ؟عمران صاحب اٹھارہ ماہ میں نوجوان کو بے روزگار اور بے گھر کر دیا نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا نہ احتجاج تو کرے گا نہ ؟

    مریم اونگزیب نے وزیراعظم عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں 12000 ارب کا قرضہ لیں گے تو نوجوان عمران مافیا سے سوال تو پوچھے گا نہ احتجاج تو کرے گا نہ ، مریم نے کہا کہ عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں گیس ۳۰۰ فیصد اور بجلی ۲۵۰ فیصد مہنگی ہو گی تو نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ ، احتجاج تو کرے گا نہ؟

    مریم اونگزیب نے وزیراعظم عمران خان کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں عوام کا آٹا، روٹی ، کاروبار اور روزگار پہ حکمران ڈاکہ ڈالیں گے تو نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ، احتجاج تو کرے گا نہ؟ عمران صاحب جب چار سال میں پشاور میٹرو کے کھڈے ۱۵۰ ارب کے ہو جائیں گے تو نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ ، احتجاج تو جرات گا نہ ؟ عمران صاحب جب اٹھارہ ماہ میں ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں میں سے ایک گھر اور ایک نوکری بھی نہ ملی تو نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ ؟ عمران صاحب قوم کے مستقبل نوجوانوں کو اقتدار کی طاقت سے بے عزت کرنا قابل مذمت وقابل افسوس ہے

    مریم اونگزیب نے مزید کہا کہ ‎عوام کو کنگال، بھکاری اور غریب کرنے والے سے نوجوان سوال تو پوچھے گا نہ ، احتجاج تو کرے گا نہ ؟ عمران صاحب کی ذہنی حالت وزیراعظم کے دفتر کیلئے فٹ نہیں ہے کنٹینر پہ کھڑے ہو کر نوجوانوں سے جھوٹ بولنے والے ، جھوٹے وعدے وعدے کرنے والے چور ، کرپٹ اور جھوٹے سے نوجوان سوال تو کرے گا نہ ؟ احتجاج تو کرے گا نہ ؟

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح
    باغی ٹی وی :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح کراچی کنگز کی کچھ نہ چلی، سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڑی ایٹرز نے جیت اپنے نام کرلی ، سرفراز احمد کی ذمہ داران بیٹنگ نے منزل آسان کردی. سرفراز 37 رنز پر ناٹ آوٹ رہے . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بلے بازی کا پر اعتماز آغاز ہوا، شین واٹسن اور جیسن روئے نے بیٹنگ کا آغاز کیا ، شین واٹسن 27 کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے ، ان کے بعد احمد شہزاد نے وکٹ سنبھالی. کوٹیہ گلیڈی ایٹرز نے ففٹی کرلی ہے .
    کراچی کنگز کی جانب سے میچ کا آغاز اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔

    امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر نہیں چل سکا، جس کے باعث امپائر نے اندازے کی بنیاد پر بابراعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیدیا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے شراکت داری سے 31 رنز بنائے جس کے بعد بابر اعظم 26 رنز پر ٹائمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    بابر اعظم کے بعد شرجیل خان کا ساتھ دینے کے لیے ایلکس ہیلز میدان میں اترے مگر شرجیل خان پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور محمد نواز کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔بعدازاں ایلکس ہیلز نے 27 بالوں پر 26 رنز بنائے لیکن وہ محمد حسنین کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے، کیمرون ڈیلپورٹ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا مگر وہ بھی بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    یمرون ڈیلپورٹ 22 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے تاہم چاڈوک والٹن ایک رنز بنانے کے بعد بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے، کپتان عماد وسیم بھی 8 رنز ہی بناسکے، کرس جورڈن نے 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جب کہ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں اس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دینے کی اہمیت اور پاکستان کا تعلیمی نظام–از–فاطمہ قمر

    ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دینے کی اہمیت اور پاکستان کا تعلیمی نظام–از–فاطمہ قمر

    معزز وزیراعظم!
    آپ کی تعلیمی پالیسی وہی ہے جو سابق حکومت کی تھی. سابق حکومت نے سرکاری تعلیمی اداروں میں پرائمری کی سطح پر اردو ذریعہ تعلیم رکھ کر انگریزی کو لازمی حیثیت دی. پرائمری سطح پر انگریزی کو لازمی مضمون کی حیثیت دینا سابق حکومت کا وہ تعلیمی جرم ہے جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی. انگریزی کے لازمی جبر کی وجہ سے لاکھوں نو نہال ابتدائی سطح پر ہی تعلیم کو خیرباد کہہ گئے. اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بارہ سال سے پہلے بچے کوغیر ملکی زبان میں تعلیم دینا بچے کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ افسوس پاکستان میں بنیادی حقوق کی یہ توہین سرکاری سرپرستی میں وقوع پذیر ہوئی/ہو رہی ہے.

    آپ نے بھی اپنی نئی تعلیمی پالیسی میں اسی اصول کو قائم رکھا پھر اپ نے نئی پالیسی میں کیا تبدیلی دی؟ اپ نے تو یکساں نصاب تعلیم اور قومی زبان میں تعلیم کا نعرہ لگایا. آپ کے حزب اختلاف کے دن اپ کے اس موقف کے گواہ ہیں.آپ کو چاہئے کہ آپ فوری طور پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تعلیم کے ہر شعبے میں ہر سطح پر اردو ذریعہ تعلیم میں دینے کا اعلان کریں. مقابلے کے امتحانات ائین پاکستان کی روشنی میں اردو میں لینے کا حکم صادر فرمائیں. تعلیم کی جو بھی پالیسی قومی زبان کو ذریعہ تعلیم میں دینے کی اپنائی جائے اس کا اطلاق فی الفور اور بعینہ نجی تعلیمی اداروں پر بھی کیا جائے. تاکہ پوری قوم یکساں نصاب ‘ یکساں زریعہ تعلیم قومی زبان کی وجہ سے قومی دھارے میں آ سکے.

    انگریزی میڈیم نجی تعلیمی اداروں نے جس طرح اساس پاکستان پر حملہ کیا ہے
    پاکستان کی تہذیبی ثقافت کو ملیامیٹ کیا ہے
    اس کے جو ہولناک نتائج سامنے آ رہے ہیں اس کے لئے اب ضروری ہوبگیا ہے کہ نئے اور تبدیل شدہ پاکستان میں ان کو ایک اعلی تعلیمی ضابطہ اخلاق کا پابند کیا جائے
    جس کی اساس قران اور نظریہ پاکستان پر استوار ہو.

    معزز وزیراعظم!
    یاد رہے آپ کو لوگوں نے ووٹ تبدیلی کے نام پر دئیے ہیں یہاں تبدیلی اس وقت ہی آئے گی جب دنیا کی دیگر ترقی یافتہ اقوام کی طرح پاکستانیوں کو ہر طرح کی تعلیم ان کی قومی زبان میں دی جائے آپ بحیثیت ایک عام پاکستانی کے انگریزی غلامی سے بیزاری کا اظہار اپنی خود نوشت میں کر چکے ہیں۔ آپ نے فرمایا کہ پاکستان میں انگریزی ترقی یا تعلیم کے لئے نہیں بلکہ ایک خاص طبقے کی ایک عام طبقے کو غلام بنانے کے لئے مسلط کی گئی ہے. اب اللہ نے اپ کو اختیار دیا ہے کہ اپ اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنا دیجئے.

    آپ اور آپ کی کابینہ کے اراکین کی اکثریت بیرون ملک تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہے۔ ذرا دنیا بھر کے نظام ہائے تعلیم کا جائزہ لے کر بتائیے کہ کتنے ممالک کا کاروبار مملکت اور نظام تعلیم غلامی کی زبان میں چل رہا ھے؟ تخلیق پاکستان کی بہت سی وجوہات میں سے سب سے بنیادی وجہ اردو کا بحثیت قومی زبان نفاذ تھا. قومی زبان کے نفاذ کےبغیر تحریک پاکستان نامکمل ھے.آپ نئے پاکستان کی تعمیر میں تحریک پاکستان کے اس بنیادی لازمی عنصر کی تکمیل کردیجئے..یہ بانئ پاکستان کا فرمان بھی ھے:
    ” اردو کا دشمن پاکستان کا دشمن ھے”

    سب سے بڑی بات جس کا آپ کی جماعت نعرہ لگا کر برسراقتدار آٰئی ہے کہ تعلیم سب کے لئے یکساں۔ نفاذ قومی زبان کے لئے جو جو بھی آپ حکمت عملی اپنائیں اس کا اظلاق نجی تعلیمی اداروں پر بھی کریں تو تبھی اپ کی تعلیمی حکمت عملی کامیاب ھوگی اور ملک سے تعلیمی نظام میں یہ رنگا رنگی ختم ھو کر ہم آہنگی آئے گی.

    سب سے بڑی بات یہ ہے کہ 2019 سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق مقابلے کے امتحانات اردو میں لینے کے احکمات صادر فرمائیں..یہ آپ کا وہ تاریخی کارنامہ ہوگا جو آپ کو محسن پاکستان چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی طرح تاریخ میں دوام بخشے گا.
    کرسی رہے نا رہے مگر آپ عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے!

    آپ کی یاد دہانی کے لئے کہ دوسری عالمی جنگ سے تباہ اور خستہ حال جاپان کے بادشاہ نے جب کہ اس کے دوشہر ایٹمی حملے میں جل کر خاکستر ہو چکے تھے اس بے بسی اور بے چارگی کے عالم میں بھی امریکہ سے دست بستہ عرض کی کہ ” آپ ہم پر جتنی چاہے پابندیاں لگا دیں مگر ہماری زبان اور تعلیمی نظام کونہ چھیڑنا”

    یہی وجہ ھے کہ وہ بم زدہ قوم اپنی قومی زبان کے ذریعہ تعلیم ہونے کی وجہ سے چندسالوں میں ہی دنیا کی مضبوط معاشی طاقت بن گئی. ہم اپنی قومی زبان میں تعلیم سے دوری کے باعث ایک جوہری قوت ہونے کےباوجود ایک ہجوم زدہ گونگی’ بہری رٹےباز’ بدعنوان’ بوٹی مافیا’ تخلیقیت سے عاری’ نقال ‘ جعلساز دھوکے باز قوم کے طور پر اقوام عالم میں شہرت پا چکے ہیں. ہماری آپ سے وہی توقعات ہیں جو برصغیر میں انگریز کا راج ختم کرنے والے سے اس اس کی قوم نے وابستہ کی تھیں.

    انگریزی کے تسلط کی وجہ سے اس ملک و قوم پر چھائی جہالت، بد عنوانی اور ذلت کی تاریکی کو دور کرنے کاواحد ذریعہ صرف اور صرف قومی زبان کے احیاء اور اس کے اس ملک پر نفاذ سے وابستہ ھے. ہم اس بارے میں آپ سے بہت زیادہ توقعات ہیں

    ابتدائی تعلیم مادری زبان میں دینے کی اہمیت اور پاکستان کا تعلیمی نظام

    فاطمہ قمر
    پاکستان قومی زبان تحریک

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سینچری کے بعد، منزل کے قریب پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سینچری کے بعد، منزل کے قریب پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سینچری ، منزل کے قریب پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سینچری مکمل فتح کے قریب پہنچ گئے، سرفراز احمد اور اعظم خان کی ذمہ داران بیٹنگ نے منزل آسان کردی. سرفراز 17 اور اعظم خان36 کے رنز پر کھیل رہے ہیںِ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بلے بازی کا پر اعتماز آغاز ہوا، شین واٹسن اور جیسن روئے نے بیٹنگ کا آغاز کیا ، شین واٹسن 27 کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے ، ان کے بعد احمد شہزاد نے وکٹ سنبھالی. کوٹیہ گلیڈی ایٹرز نے ففٹی کرلی ہے .
    کراچی کنگز کی جانب سے میچ کا آغاز اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔

    امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر نہیں چل سکا، جس کے باعث امپائر نے اندازے کی بنیاد پر بابراعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیدیا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے شراکت داری سے 31 رنز بنائے جس کے بعد بابر اعظم 26 رنز پر ٹائمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    بابر اعظم کے بعد شرجیل خان کا ساتھ دینے کے لیے ایلکس ہیلز میدان میں اترے مگر شرجیل خان پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور محمد نواز کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔بعدازاں ایلکس ہیلز نے 27 بالوں پر 26 رنز بنائے لیکن وہ محمد حسنین کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے، کیمرون ڈیلپورٹ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا مگر وہ بھی بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    یمرون ڈیلپورٹ 22 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے تاہم چاڈوک والٹن ایک رنز بنانے کے بعد بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے، کپتان عماد وسیم بھی 8 رنز ہی بناسکے، کرس جورڈن نے 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جب کہ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں اس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • "میرے پاس تم ہو”ڈرامہ سیریل کے مصنف خلیل الرحمن قمرکے سونیا حسین کے متعلق بیان کہ "ابھی سونیا اس قابل نہیں” سے نیا پنڈورابکس کھل گیا

    "میرے پاس تم ہو”ڈرامہ سیریل کے مصنف خلیل الرحمن قمرکے سونیا حسین کے متعلق بیان کہ "ابھی سونیا اس قابل نہیں” سے نیا پنڈورابکس کھل گیا

    کراچی:”میرے پاس تم ہو”ڈرامہ سیریل کے مصنف خلیل الرحمن قمرکے سونیا حسین کے متعلق بیان کہ "ابھی سونیا اس قابل نہیں” سے نیا پنڈورابکس کھل گیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ڈرامے میں عائزہ خان کے کردار کے لیے سونیا حسین کبھی بھی میرا انتخاب نہیں تھیں۔

    ڈراماسیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘نے پاکستان ڈراما انڈسٹری میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں، تاہم جہاں اس ڈرامے نے بلندیوں کی نئی اونچائیوں کو چھوا ہے وہیں یہ اپنے ڈائیلاگز اور ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر کے خواتین سے متعلق بیانات کے باعث بھی تنازعات کی زد میں رہا۔

    ڈرامے کے مرکزی کردار ’’مہوش‘‘ جسے عائزہ خان نے نبھایا تھا کو بھی شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی ملی تھی، تاہم ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا تھا کہ عائزہ خان سے پہلے یہ کردار انہیں آفر ہواتھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا اور اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ’’مہوش‘‘کے کردار کے ذریعے خواتین کو منفی انداز میں پیش کیا گیا ہے، ہمارے معاشرے میں پہلے ہی عورتوں کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے اور میں خواتین کو برا نہیں دیکھ سکتی۔

    حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے وسیم بادامی کے شو میں سونیا حسین کو ڈرامے کی آفر کرنے اور ان کی جانب سے انکار کرنے پر کھل کر گفتگو کی۔ خلیل الرحمان قمر نے بتایاکہ اس ڈرامے کے لیے سونیا حسین کبھی بھی میرا انتخاب نہیں تھیں اور نہ ہی میں نے انہیں ڈرامے کی پیشکش کی۔ سونیا حسین کو ہدایت کار ندیم بیگ اور ہمایوں سعید نے میرے علم میں لائے بغیر ڈراما آفر کیا۔

    خلیل الرحمان قمر نے کہا جب ڈراما ہٹ ہوگیا تو کوئی بھی اس کے بارے میں کچھ بھی کہہ سکتا ہے میں کہتاہوں کہ مجھے امریکا کا صدر بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے منع کردیا اور کہا کہ ٹرمپ کو موقع دیں، کہنے کو تو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں۔ ابھی سونیا حسین اس قابلیت پر نہیں پہنچیں کہ میرااسکرپٹ کرسکیں۔

    خلیل الرحمان قمر نے مزید بتایا کہ میری حال ہی میں سونیا حسین سے لاہور میں ملاقات ہوئی تھی میں نے ان سے پوچھا کیا آپ نے ’’میرے پاس تم ہو‘‘میں کام کرنے سے انکار کیاتھا؟ تو انہوں نے کہا کہ جب یہ ڈراما مجھے آفر کیا گیا تو اس میں ہمایوں سعید ہیرو ہی نہیں تھا اس لیے میں نے انکار کیا۔

  • ایران پرکرونا وائرس کے حملے توترکی میں زلزلہ ،زلزلے کا مرکز بھی ایران ، 15 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

    ایران پرکرونا وائرس کے حملے توترکی میں زلزلہ ،زلزلے کا مرکز بھی ایران ، 15 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

    انقرہ: ایران پرکرونا وائرس کے حملے توترکی میں زلزلہ ،زلزلے کا مرکز بھی ایران ، 15 افراد جاں بحق درجنوں زخمی ، اطلاعات کےمطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں آنے والے 5.7 شدت کے زلزلے کے باعث 15 افراد جاں بحق اوردرجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث 15 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ زلزلہ ترکی کی ایران کے ساتھ سرحدی علاقے میں آیا۔ زلزلےکی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 5 کلو میٹر ہے۔

    زلزلے کے جھٹکے ترکی کے 43 دیہاتوں سمیت ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئےہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور لوگ ملبے تلے دب گئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ترک حکام کا کہنا ہےکہ زلزلے کا یہ مرکز ایران کی سرحد کے ساتھ ایران کے اندر واقع ہے

  • کشمیر سےمتعلق ہماری خارجہ پالیسی کےنتائج آنا شروع ہوگئے، شاہ محمود قریشی کا اہم دعویٰ

    کشمیر سےمتعلق ہماری خارجہ پالیسی کےنتائج آنا شروع ہوگئے، شاہ محمود قریشی کا اہم دعویٰ

    کشمیر سےمتعلق ہماری خارجہ پالیسی کےنتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ، شاہ محمود قریشی کا اہم دعویٰ

    باغی ٹی وی : شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کےایجنڈے پر موجود ہے، کشمیر سےمتعلق ہماری خارجہ پالیسی کےنتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آج کشمیر پر بات کررہی ہیں، حکومت نے اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے، کشمیر پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی کھل کر بات ہوئی ہے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے دورہ پاکستان میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، وزیر انسانی حقوق بھی جنیوامیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرآواز اٹھائیں گی، امید ہے کہ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران کشمیریوں کا ذکر ضرور کریں گے۔
    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوششوں سے امریکا اور طالبان مذاکرات پرقائل ہوئے، ڈیڑھ برس تک پاکستان خاموشی سے طالبان کو قائل کرنے کے لئے کام کرتا رہا، دوحہ میں دونوں فریقین کے درمیان حتمی معاہدہ ہوگا۔

    بلاول بھٹو زرداری کے حکومت کے جانے سے متعلق بیان پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ بلاول کی رائے سے متفق نہیں، حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی، بلاول کو سندھ کے حالات دیکھنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہوچکی ہے، اب اس میں مزید بہتری آئے گی، آٹا اور چینی کی تحقیقات پرعمل درآمد ہوگا۔