Baaghi TV

Author: +9251

  • زیادہ تر دہشت گرد ’مسلمان‘ ہوتے ہیں، سربراہ آئرش ایئرلائن کی ہرزہ سرائی،اپنے ہے لوگوں کی طرف سے رسوائی

    زیادہ تر دہشت گرد ’مسلمان‘ ہوتے ہیں، سربراہ آئرش ایئرلائن کی ہرزہ سرائی،اپنے ہے لوگوں کی طرف سے رسوائی

    لندن:زیادہ تر دہشت گرد ’مسلمان‘ ہوتے ہیں، سربراہ آئرش ایئرلائن کی ہرزہ سرائی،اپنے ہے لوگوں کی طرف سے رسوائی ، اطلاعات کےمطابق مغربی ممالک اور خاص طور پر یورپی ممالک کی اسلام اور مسلمانوں سے نفرت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور اس کا تازہ ثبوت جمہوریہ آئرلینڈ کی معروف فضائی کمپنی ’رایان ایئر‘ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کا حالیہ مسلم مخالف بیان ہے۔

    رایان ایئر کے سی ای او مائیکل او لیرے نے تازہ انٹرویو میں مسلم مخالف بیان دیتے ہوئے یورپی ایئرپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمانوں کی سخت چیکنگ کرنے سمیت ان کی کڑی نگرانی کی جائے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مائیکل او لیرے نے برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں متنازع بیان دیا اور کہا کہ ’زیادہ تر دہشت گرد مسلمان ہی ہوتے ہیں‘۔

    مائیکل او لیرے نے ایئرپورٹ حکام سے تنہا سفر کرنے والے مرد مسلمانوں کی سخت نگرانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ جان لیں کہ اگر کوئی بھی مسلمان تنہا سفر کر رہا ہے تو وہ خطرناک ہے لیکن اگر اس کے ساتھ اہل خانہ بھی ہے تو اس کی جانب سے حملے کرنے کے امکانات صفر ہوتے ہیں’۔

    انہوں نے سوال کیا کہ ’خود کش حملہ آور کون ہوتے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ زیادہ تر مسلمان ہی یہ کام کرتے ہیں اور اگر کوئی مرد مسلمان اکیلا سفر کر رہا ہے تو اس کی کڑی نگرانی کی جانی چاہیے’۔انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ مسلمانوں کو دہشت گرد کہیں گے تو ان کے بیان کو انتہا پسندانہ اور نفرت پر مبنی قرار دیا جائے گا لیکن یہ حقیقت ہے کہ زیادہ تر دہشت گرد مسلمان ہی ہوتے ہیں۔

    انہوں نے مثال دی کہ یہ ایسے ہی ہے جیسے 30 سال قبل آئرش لوگوں کے حوالے سے یہی خیال ظاہر کیا جاتا تھا۔ رایان ایئر کے سی ای او کی جانب سے متنازع اور قابل نفرت بیان دیے جانے کے بعد برطانیہ کی مسلمان تنظیموں نے ان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے نفرت انگیز قرار دیا ہے۔مائیکل او لیرے کو مسلمان مخالف بیان دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد فضائی کمپنی کی جانب سے ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا۔

    رایان ایئر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مائیکل او لیرے نے کسی ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کی بات نہیں کی، انہوں نے مسلم مخالف بیان نہیں دیا بلکہ مجموعی طور پر ایئرپورٹس پر بہتر سیکیورٹی انتطامات کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ رایان ایئر کا شمار دنیا کی سستی ترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا ہے، یہ کمپنی یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے 40 سے زائد ممالک میں سروس فراہم کرتی ہے۔

    اندازے کے مطابق یہ کمپنی سالانہ 20 کروڑ مسافروں کو ایک سے دوسری جگہ پہنچاتی ہے اور یہ کمپنی یورپ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فضائی کمپنیوں میں بھی شمار ہوتی ہے۔

    دوسری طرف آئرلینڈ،انگلینڈ اوریورپ کے دیگرملکوں سے تعلق رکھنے والے غیرمسلم افراد نے مائکل اولیرے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ یہ بیان مسلمانوں کے تکلیف دینے کے مترادف ہے حالانکہ مسلمان یورپ اورمغرب میں اپنے حسن اخلاق سے ہزاروں کی تعداد میں غیرمسلموں کو اسلام کی طرف راغب کررہے ہیں‌

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سینچری ، منزل کے قریب پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سینچری ، منزل کے قریب پہنچ گئے

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بلے بازی کا پر اعتماد آغاز، ہدف کی جانب گامزن
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سینچری ، منزل کے قریب پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سینچری مکمل فتح کے قریب پہنچ گئے، سرفراز احمد اور اعظم خان کی ذمہ داران بیٹنگ نے منزل آسان کردی. سرفراز 11 اور اعظم خان 28 کے رنز پر کھیل رہے ہیںِکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بلے بازی کا پر اعتماز آغاز ہوا، شین واٹسن اور جیسن روئے نے بیٹنگ کا آغاز کیا ، شین واٹسن 27 کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے ، ان کے بعد احمد شہزاد نے وکٹ سنبھالی. کوٹیہ گلیڈی ایٹرز نے ففٹی کرلی ہے .
    کراچی کنگز کی جانب سے میچ کا آغاز اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور شرجیل خان نے کیا۔

    امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر نہیں چل سکا، جس کے باعث امپائر نے اندازے کی بنیاد پر بابراعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیدیا۔

    دونوں کھلاڑیوں نے شراکت داری سے 31 رنز بنائے جس کے بعد بابر اعظم 26 رنز پر ٹائمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    بابر اعظم کے بعد شرجیل خان کا ساتھ دینے کے لیے ایلکس ہیلز میدان میں اترے مگر شرجیل خان پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور محمد نواز کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔بعدازاں ایلکس ہیلز نے 27 بالوں پر 26 رنز بنائے لیکن وہ محمد حسنین کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئے، کیمرون ڈیلپورٹ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا مگر وہ بھی بڑا اسکور بنانے میں ناکام رہے اور 22 رنز بنا کر سہیل خان کی بال پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    یمرون ڈیلپورٹ 22 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین واپس لوٹے تاہم چاڈوک والٹن ایک رنز بنانے کے بعد بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے، کپتان عماد وسیم بھی 8 رنز ہی بناسکے، کرس جورڈن نے 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 25 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 3، ٹائمل ملز نے 2 جب کہ سہیل خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے، پہلے میچ میں اس نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پربھارتی بندردہشت گردانہ حملہ کرسکتے ہیں، بھارتی خفیہ ایجسنیوں‌ نےخبردارکردیا،بھارتی فوج کوقدیم ترین ہتھیارتھمادیا گیا

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پربھارتی بندردہشت گردانہ حملہ کرسکتے ہیں، بھارتی خفیہ ایجسنیوں‌ نےخبردارکردیا،بھارتی فوج کوقدیم ترین ہتھیارتھمادیا گیا

    آگرہ:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پربھارتی بندردہشت گردانہ حملہ کرسکتے ہیں ، بھارتی خفیہ ایجسنیوں‌ نے خبردارکردیا،بھارتی فوج کوقدیم ترین ہتھیارتھما دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی پولیس نے صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت پر انہیں آوارہ بندروں سے بچانے کے لیےاپنی غلیلیں تیار کرلی ہیں۔ پولیس کا خاص دستہ تاج محل پر موقع پر ان کی حفاظت کرے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو بھارت آرہے ہیں جہاں وہ آگرہ جاکر تاج محل دیکھیں گے۔ تاج محل کی اطراف میں انتہائی متحرک مکاک بندروں کے غول موجود ہیں۔ بندروں کی تعداد 500 سے 700 بتائی جاتی ہے اور وہ یہاں آنے والے سیاحوں سے اشیائے خوردونوش چھین کربھی لے جاتے ہیں۔

    اس دوران ٹرمپ کئی شہروں کا دورہ بھی کریں گے اور تاج محل کے لیے آگرہ بھی جائیں گے۔ دوسری جانب آگرہ کے رہائشی ان بندروں سے پریشان ہیں جبکہ بچوں پر بندروں کی جانب سے حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    آگرہ کی رہائشی ایک خاتون نے بتایا کہ ہم بندروں سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ بچے اور خواتین گھروں کی چھت پر جاتے ہوئے ڈرتے ہیں جہاں ان بندروں کا راج ہے۔ اگر یہ بندر صدر ٹرمپ پر حملہ کردیتے ہیں تو یہ بہت برا ہوگا۔ اس ضمن نے آگرہ کی حکومت نے ہرممکن قدم پر زور دیا ہے۔

    ٹرمپ کے دورہ تاج محل کے موقع پر ایک جانب تو پولیس کے دستے کو غلیلیں دی گئی ہیں تو دوسری جانب خفیہ اہلکار بھی صدر ٹرمپ کو بھرپور تحفظ فراہم کریں گے۔ دوسری جانب تاج محل میں سیکیورٹی کے سربراہ برج بھوشن نے کہا کہ بندر غلیلوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور اگر صرف غلیل ان پر تان دی جائے تب بھی وہ فرار ہوجاتے ہیں۔

    تاج محل میں بھی سیاحوں پر بندروں کے ہولناک حملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ 2018 میں دو فرانسیسی سیاحوں پر بندروں نے اس وقت دھاوا بول دیا تھا جب وہ سیلفی لے رہے تھے۔ اس سے قبل ایک خاتون کی گود سے بندر نومولود بچہ چھین کر لے گئے تھے اور اسے زمین پر پٹخ کر دے مارا تھا۔

    دوسری جانب بھارت میں صدر ٹرمپ کے دورے پر صفائی کی مہم جاری ہے۔ دریائے جمنا میں گندے پانی کی بو ختم کرنے لیے تازہ پانی چھوڑا جارہا ہے۔ احمدآباد میں ایئرپورٹ کی ایک جانب واقع کچی آبادی کو 400 میٹر لمبی اور آٹھ فٹ بلند دیوار سے چھپایا گیا ہے تو کئی مقامات پر ناپسندیدہ مناظر کو چھپانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

  • صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے، معیشت مر رہی ہے،شہباز شریف کی عمران خان پر سخت تنقید

    صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے، معیشت مر رہی ہے،شہباز شریف کی عمران خان پر سخت تنقید

    صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے، معیشت مر رہی ہے،شہباز شریف کی عمران خان پر سخت تنقید

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک بار پھر عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ معیشیت کی تباہی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے، حکومتی فیصلے معیشت کے گلے کا پھندا بن گئے۔ صرف گالیاں دینے سے ملک نہیں چلتے۔ معیشیت مر رہی ہے، عمران نیازی کی بے حسی عروج پر ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے معاشی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی تباہی کی قیمت قوم اور ملک کو ادا کرنا پڑ رہی ہے۔ آنکھیں کھولنا ہوں گی، غریب کا نہ کھوکھا بچا، نہ دکان، نہ فیکٹری نہ صنعت اور نہ ہی چھابڑی۔عام آدمی ہر طرح سے متاثر ہوا ہے.

    انہوں نے کہا کہ قوم نے دیکھ لیا کہ گالیاں دینے سے ملک، صنعت، کاروبار، روزگار اور گھر نہیں چلتے، معیشت بچانے کے لئے فیصلہ قوم کو کرنا ہے، قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ اس وقت تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ، تیز ترین قرض، کم ترین شرح ترقی معیشت کی تباہی کی علامتیں ہیں۔ واضح رہے کہ معیشت کے حوالے سے حکومت پر اس وقت سخت دباؤ ہے.

  • جتنا افسوس کیا جائے کم : نمل یونیورسٹی کے ایک شعبہ کے سربراہ نے ایک طالب علم کا کیا دل توڑا کہ وہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیا

    جتنا افسوس کیا جائے کم : نمل یونیورسٹی کے ایک شعبہ کے سربراہ نے ایک طالب علم کا کیا دل توڑا کہ وہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیا

    اسلام آباد:جتنا افسوس کیا جائے کم : نمل یونیورسٹی کے ایک شعبہ کے سربراہ نے ایک طالب علم کا کیا دل توڑا کہ وہ اس دن سے یونیورسٹی ہی نہیں گیا ،اطلاعات کےمطابق نمل یونیورسٹی میں زیرتعلیم ایک توتلے اوراٹک اٹک کربولنے والے طالب علم کی حوصلہ شکنی نے اس کا دل ہی توڑ دیا

     

    https://twitter.com/MariumAwazar_/status/1231073085878566913?s=08

    باغی ٹی وی کےمطابق نمل یونیورسٹی کے ایک شعبہ کے سربراہ نے ایک طالب علم کی جس طرح تذلیل کی اس کی مثال اس سے پہلے نہیں ملتی ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک صارف مریم ذوالفقارنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے اس سانحے کی روداد بیان کی ہے

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ طالب علم اٹک اٹک کر اورتوتلا بولتا ہے، ایک دن اس ہونہارطالب علم نے خوشی خوشی سے ایک پریزینٹیشن تیارکی اورحاضرین کے سامنے بیان کرنے لگا، اس دوران اس کے شعبہ کے سربراہ نے اس طالب علم کے دل پروار کرتے ہوئے کہہ دیا کہ اگراپ سے نہیں بولا جاتا توپھرآپ چلیں جائیں ،

    اس طالب علم کو یہ بھی کہہ دیا گیا کہ آپ اگربول نہیں سکتے توپھرتعلیم حاصل کرنے کا کیا فائدہ بہتریہی ہے کہ آپ پڑھنا ہی چھوڑ دیں‌، اس پروفیسر کے اس رویے سے وہ طالب علم اس قدر شرمساراوراپنے ساتھیوں کے سامنے رسوا ہوئے کہ اس دن کے بعد اس طالب علم نے دوبارہ یونیورسٹی کا رخ نہیں‌ کیا اورپھر وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ گیا

  • کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو بڑا ہدف دینے میں‌   ناکام

    کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا ہدف دینے میں‌ ناکام

    کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا ہدف دینے میں‌ ناکام

    باغی ٹی وی :کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بڑا ہدف کھڑا کرنے میں ناکام رہی، صرف 156 رنز بنا سکی اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے . کراچی کنگز کو اپنے پہلے کھلاڑی کا آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا . جب مایا ناز بلے باز بابر اعظم آوٹ ہوگئے . بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ایک پر اعتماد آغاز دیا تھا.37 سکور پر کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا ہے. بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے .جبکہ شرجیل خان 6 کے سکور پر آؤٹ ہوئے. پندرہ اوورز میں تین ہندسوں کو عبور کیا، اسی طرح دیگر کھلاڑی بھی کوئی اچھا سکور نہ کر سکے..
    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے خلاف کھیل رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، کراچی کی ٹیم اچھی ہے ،ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے، ہمیں جلدی وکٹیں لینی پڑیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آج تین غیرملکی کھلاڑیوں سے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے

  • لودھراں :گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق 5 شدید زخمی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) بستی گستانی ڈانوراں میں گھر کی چھت گر گئی۔

    اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

    43 سالہ شخص ایم علی ولد شوکت علی موقع پرجاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے

    ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکال کر ہسپتال شفٹ کر دیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں

    واقعہ کمرے کی چھت کمزور اور خستہ حال ھونے کی وجہ سے پیش آیا۔

  • یوم مزاحمتِ نسواں کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ دن ہے: فردوس عاشق

    یوم مزاحمتِ نسواں کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ دن ہے: فردوس عاشق

    یوم مزاحمتِ نسواں کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ دن ہے: فردوس عاشق

    باغی ٹی وی :معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج 23 فروری کا دن، یوم مزاحمت نسواں کشمیر بھارتی مظالم کا سیاہ دن ہے، بھارتی افواج نے نہتی خواتین کی بےحرمتی کی بھیانک مثال قائم کی۔

    معاون خصوصی فردوس عاشق نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن بہادر کشمیری خواتین کوسلام پیش کرتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کو روندا جا رہا ہے، کوئی جبر خواتین کو حق خودارادیت کی منزل سے دور نہیں کرسکتا

  • کراچی کنگز سینچری پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی

    کراچی کنگز سینچری پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی

    کراچی کنگز سینچری پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی
    کراچی کنگز کے سو پر پہنچتے ہوئے 5 کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں. کراچی کنگز کو اپنے پہلے کھلاڑی کا آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا . جب مایا ناز بلے باز بابر اعظم آوٹ ہوگئے . بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ایک پر اعتماد آغاز دیا تھا.37 سکور پر کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا ہے. بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے .جبکہ شرجیل خان 6 کے سکور پر آؤٹ ہوئے. پندرہ اوورز میں تین ہندسوں کو عبور کیا.
    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے خلاف کھیل رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، کراچی کی ٹیم اچھی ہے ،ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے، ہمیں جلدی وکٹیں لینی پڑیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آج تین غیرملکی کھلاڑیوں سے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے

  • سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس ملزم گرفتار کرنے کےلیۓ گھر میں گھس گٸ ۔ خواتین سے بدتمیزی ۔

    سرگودھا تھانہ جھال چکیاں پولیس ملزم گرفتار کرنے کےلیۓ گھر میں گھس گٸ ۔ خواتین سے بدتمیزی ۔

    سرگودھا (ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ جھال چکیاں پولیس ملزم گرفتار کرنے کےلیۓ گھر میں گھس گٸ ۔ خواتین سے بدتمیزی ۔ متاثرہ خاندان اور اھل علاقہ سراپہ احتجاج ۔ ڈی پی او سرگودھا ، آر پی او سرگودھا ، آٸ جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل ۔
    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا کے نواحی علاقہ 92 موڑ چک بہک میکن میں تھانہ جھال چکیاں پولیس ملزم گرفتار کرنے کےلیۓ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوۓ گھر میں گھس گۓ۔ پولیس اہلکاران نے خواتین سے بدتمیزی کی ۔ جس کے باعث متاثرہ خاندان اور اھل علاقہ سراپہ احتجاج بن گۓ ۔ اور ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر ، آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر ، آٸ جی پنجاب شعیب دستگیر اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے واقع کا فوری نوٹس لے کر انصاف کی اپیل ۔