Baaghi TV

Author: +9251

  • آرمی چیف اہم ترین دورے پرمراکش پہنچ گئے ، جنرل عبدالفاتح لورک سے اہم ملاقات

    آرمی چیف اہم ترین دورے پرمراکش پہنچ گئے ، جنرل عبدالفاتح لورک سے اہم ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف اہم ترین دورے پرمراکش پہنچ گئے ، جنرل عبدالفاتح لورک سے اہم ملاقات ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پرمراکش پہنچ چکے ہیں اوراس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مراکش کے وزیر دفاع عبدالطیف لودی اور رائل آرمڈ فورسز کے آئی جی جنرل عبدالفاتح لورک سے ملاقات کی جس میں مشترکہ تربیت اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مراکش کے رائل کالج آف ہائیر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کو موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر مشکل میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہا اور کھڑا رہے گا، پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے۔

  • پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتی، قوم کو شرمناک حرکت کا جواب چاہیے’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

    پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتی، قوم کو شرمناک حرکت کا جواب چاہیے’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

    لاہور:پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتی، قوم کو شرمناک حرکت کا جواب چاہیے’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے،اطلاعات کےمطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 132 بھارتی، قوم کو شرمناک حرکت کا جواب چاہیے

    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کن افتتاحی تقریب کی گونج ابھی تک سنائی دے رہی ہے اور اب ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔چلیں جانتے ہیں کہ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ ٹرینڈ کیوں کر رہا ہے؟20 فروری کو پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جس کے بعد مداح بے حد مایوس ہوئے تھے۔

    بعد ازاں تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی جس میں کسی نے میزبان علی گوڈیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تقریب کی بد انتظامی پر سوالات اٹھائے۔

    سوشل میڈیا پر یہ بات سامنے آئی کہ پی ایس ایل 5 کے اس اہم ترین دن یعنی افتتاحی تقریب کی ذمےداری بھارتی ڈائریکٹر اور ایونٹ پلانر کو دی گئی تھی، اس بات کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین آگ بگولا ہوگئے تھے۔اب حال ہی میں میزبان وقار ذکا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب کی انتظامیہ کے لیے 130 بھارتیوں کو رکھا گیا تھا۔

    وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں ایک فہرست دکھائی جس میں پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 سے زائد بھارتیوں کے نام تھے، وقار نے حکومتِ پاکستان سے سوال کیا کہ اس فہرست کو دیکھیں اور بتائیں جہاں پاکستان میں نوکریاں نہیں ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے، ایسے میں یہ تمام لوگ پاکستان کیوں آئے؟

    https://twitter.com/PakNasirShah/status/1231471946015047681?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F214870-

    وقار ذکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ کشمیر کا واقعہ کیا بھول گئے؟ کشمیر کے لیے آواز اٹھانا چھوڑ دی، اپنے ملک والوں کو کام دینا چھوڑ دیا۔ویڈیو میں وقار نے کہا کہ بھارت میں ہمارے فنکاروں کو دھکے مار کر نکالا گیا ان کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ آپ خود سوچیں کہ کیا کوئی بھارتی کبھی بھی یہ چاہے گا کہ پاکستان کا کوئی اتنا بڑا ایونٹ مقبول ہو۔

    وقار ذکا کی اس ویڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ پی سی بی جواب دو ٹرینڈ کرنے لگا اور تقریباً 5 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے اس معاملے پر ٹوئٹ کیے جا چکے ہیں۔تاہم اس معاملے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    احتشام چوہدری نے فہرست کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’130سے زائد بھارتیوں کو پاکستان کا اتنا اہم ایونٹ دیا گیا، کیا پاکستانی افتتاحی تقریب نہیں کروا سکتے تھے؟ ہمارے ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے‘۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں، سنیما پر پابندی، کرکٹ ٹیم پر پابندی، دہشت گردی، اس کے باوجود بھی پی سی بی نے 132 بھارتیوں کو ذمہ داری دی، یہ ناقابل قبول ہے، قوم کو اس شرمناک حرکت کا جواب چاہیئے‘۔

    https://twitter.com/AliSherKhawaja1/status/1231436576426733568?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F214870-

    علی شیر خواجہ نے پی سی بی کے سربراہ احسان مانی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

    یاد رہے کہ سب سے پہلے پی سی بی کی طرف سے چوری چھپے بھارتیوں کوبلائے جانے کاانکشاف پاکستان کے معروف صحافی مبشرلقمان نے کیا تھا اورقوم کے سامنے حقائق پیش کئے تھے ، جس کے بعد قوم کے علم میں‌یہ بات آئی اورپھراب یہ ایک نعرہ بن گیا ہے کہ پی سی بی جواب دے کہ اس نے قوم کے علم میں‌ لائے بغیر بھارتی شہری پاکستان کیوں بلائے

  • میں حقیقی عزت و شرف محسوس کر رہا ہوں ، ڈیرن سمی نے کیا شکریہ ادا

    میں حقیقی عزت و شرف محسوس کر رہا ہوں ، ڈیرن سمی نے کیا شکریہ ادا

    یہ میرے لیے حقیقی عزت و شرف کا باعث ہے ، ڈیرن سمی

    باغی ٹی وی :پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی نے کہا ہے کہ مجھے اس بات پر بہت خوشی ہے اورمیرے لیے باعث عزت ہے.کہ مجھے اس اعزاز سے نواز گیا ہے.ہم نے 2017 میں ا یک اچھا قدم اٹھایا تھا. جسے آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ فائدہ دے رہا ہے.

    واضح رہے ‏صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کرکٹ کےلیے خدمات کے اعتراف میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو23 مارچ کو ایوارڈ اور اعزازی شہریت سے نوازیں گے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر نہ صرف خود تسلسل کے ساتھ پی ایس ایل کے لیے پاکستان آتے رہے ہیں بلکہ انہوں نے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی یہاں آنے کے لئے قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    پاکستان میں ڈیرن سیمی کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اور انہیں ڈیرن سیمی خان کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

  • ایک طرف پی ایس ایل میچ تودوسری طرف نوازشریف کے محل  جاتی عمرہ کے قریب خطرناک دھماکے نے تباہی پھیلا دی

    ایک طرف پی ایس ایل میچ تودوسری طرف نوازشریف کے محل جاتی عمرہ کے قریب خطرناک دھماکے نے تباہی پھیلا دی

    لاہور:ایک طرف پی ایس ایل میچ تودوسری طرف لاہور میں خطرناک دھماکے نے تباہی پھیلا دی ،اطلاعات کےمطابق لاہورکے نواحی علاقے رائیونڈ بائی پاس کے قریب مسجد میں گیس لیکیج کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق را ئیونڈ نوازشریف کے محل جاتی عمرہ کے قریب رائیونڈ کے قریب مسجد کے حجرے میں گیس کے اخراج سے دھماکا ہوا جس کے باعث 9 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مسجد کے حجرے میں ہونے والا دھماکا اتنا خوفناک تھا کہ عمارت کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ کر بکھر گئے۔

  • فٹی پر کراچی کنگز کو دو وکٹوں کا نقصان

    فٹی پر کراچی کنگز کو دو وکٹوں کا نقصان

    فٹی پر کراچی کنگز کو دو وکٹوں کا نقصان
    باغی ٹی وی :کراچی کنگز کے پچاس کے سکور پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہیں..کراچی کنگز کو اپنے پہلے کھلاڑی کا آغاز میں ہی نقصان اٹھانا پڑ گیا . جب مایا ناز بلے باز بابر اعظم آوٹ ہوگئے . بابر اعظم نے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ایک پر اعتماد آغاز دیا تھا.37 سکور پر کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی آوٹ ہوا ہے. بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے .جبکہ شرجیل خان 6 کے سکور پر آؤٹ ہوئے
    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے خلاف کھیل رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، کراچی کی ٹیم اچھی ہے ،ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے، ہمیں جلدی وکٹیں لینی پڑیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آج تین غیرملکی کھلاڑیوں سے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے

  • مزار قائد کے احاطے میں نقاب پوش نوجوان لڑکی کی رقص کی ویڈیو وائرل ، کئی سوال چھوڑ گئی

    مزار قائد کے احاطے میں نقاب پوش نوجوان لڑکی کی رقص کی ویڈیو وائرل ، کئی سوال چھوڑ گئی

    کراچی:مزار قائد کے احاطے میں نوجوان لڑکی کی رقص کی ویڈیو وائرل ، کئی سوال چھوڑ گئی ،اطلاعات کےمطابق سوشل میڈیا پر نقاب پہنے مزار قائد کے سامنے رقص کرتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

    https://twitter.com/Bechariii/status/1231258434269523968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231258434269523968&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1998628%2F1

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی مزار قائد کے سامنے سنگ مرمر سے بنے فرش پر ڈانس کررہی ہے تاہم لڑکی کے چہرے پر نقاب ہونے کے باعث اس کی شکل نظر نہیں آرہی۔

    سوشل میڈیا صافین کی جانب سے اس ویڈیو پر نہایت سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگ خاتون کو مزار قائد پر اس طرح رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

    https://twitter.com/Bechariii/status/1231258434269523968?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1231259026731737089&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1998628%2F1
    لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو خود سوچنا چاہیئے کہ وہ کس جگہ پر ہیں۔ کچھ لوگوں نے مزار قائد کی سیکیورٹی پر مامور لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے لوگوں کے اس طرح ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔

    ایک صارف نے کہا شاید لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ محمد زریاب نامی شخص نے کہا تصور کریں ہم بطور قوم کتنے برباد ہوچکے ہیں۔

  • ٹریفک پولیس کی کاروئی

    ایس ایس پی ٹریفک پولیس نزیراحمدکردصاحب کی خصوصی ہدایت پرایس پی ٹریفک ملک محمدجاوید صاحب کے زیرنگرانی انسپکٹرضمیرالحق کے ساتھ کالے پیپرفینسی نمبرپلیٹ گاڑیوں کے خلاف قندھارناکےپہ سخت کاروائی جاری جسمیں کالے پیپر40اتارے گئے اورساتھ ہی چالان بھی دیاگیا فینسی نمبرپلیٹ 15دانےٹوٹل چالان 70اوریہ کاروائی روزانہ کی بنیادپرجاری رہے گی۔تمام گاڑی مالکان سے گزارش ہے کہ وہ اپنی گاڑی کے کالے پیپرخوداتروادیں اورقانون کے مطابق نمبرپلیٹ لگائیں اوراپنی گاڑی کے کاغذات اوراپنے ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس رکھیں تاکہ تکلیف سے بچ سکے۔

  • فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا

    فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا

    فیصل آباد:فیصل آباد میں پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم نے باقی اضلاع کے ڈی سی اوز کے لیے چیلنج بنا دیا ،اطلاعات کےمطابق محکمہ جنگلات فیصل آباد کے زیر اہتمام کینال ایکسپریس وے پر چک نمبر 155 رب پنواں میں وسیع شجرکاری کی گئی.

    باغی ٹی وی کےمطابق اس پلانٹ فارپاکستان ڈے کی مہم میں‌اس وقت ضلع کے ڈی سی بہت متحرک ہیں ، اطلاعات کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد علی اور ارکان اسمبلی شیخ خرم شہزاد،شکیل شاہد نے افسران اورسکولوں کے طالب علموں کے ہمراہ پودے لگائے.محکمہ جنگلات کی اراضی پر بیک وقت2 ہزار پودے لگائے گئے.

    ڈپٹی کمشنر فیصل آباد. محمد علی نے اس موقع پر کہا کہ وسیع وعریض اراضی پر ایک لاکھ 60ہزار پودے لگائے جائیں گے.ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے. پلانٹ فار پاکستان مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے.لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت اور ان کی نشوونما کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے.

    ٹن بلین ٹری منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی ویژن ہے.اس مہم میں‌ ارکان اسمبلی شجرکاری مہم میں بھرپور انداز میں شریک ہیں.ڈویژنل فاریسٹ آفیسرانوار الحق نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران ڈویژن بھر میں 14 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے.

  • ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ کیوں  بن گیا

    ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ کیوں بن گیا

    ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ کیوں بن گیا
    باغی ٹی وی :پی سی بی کی بد انتظامی کی خبریں میگا ایونٹ کے آغاز میں ہی عام ہو گئیں. پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی مایوس کن افتتاحی تقریب کی گونج ابھی تک سنائی دے رہی ہے اور اب ٹوئٹر پر ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

    چلیں جانتے ہیں کہ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے ’پی سی بی جواب دو‘ ٹاپ ٹرینڈ ٹرینڈ کیوں کر رہا ہے؟پاکستان سپر لیگ 5 کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جس کے بعد مداح بے حد مایوس ہوئے تھے۔

    بعد ازاں تقریب کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی جس میں کسی نے میزبان علی گوڈیل کو تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے تقریب کی بد انتظامی پر سوالات اٹھائے۔اب حال ہی میں میزبان وقار ذکا کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے حیران کُن انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ افتتاحی تقریب کی انتظامیہ کے لیے 130 بھارتیوں کو رکھا گیا تھا۔

    پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کی انتظامیہ میں 130 سے زائد بھارتیوں کے نام تھے، وقار نے حکومتِ پاکستان سے سوال کیا کہ اس فہرست کو دیکھیں اور بتائیں جہاں پاکستان میں نوکریاں نہیں ہیں، لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ہے، ایسے میں یہ تمام لوگ پاکستان کیوں آئے؟واضح‌رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بدنظمی کی وجہ سے پہلے ہی تنازعے کا شکار ہے.

  • کراچی کنگز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    کراچی کنگز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    کراچی کنگز کی گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور محمد رضوان کی جگہ ایلکس ہیلز کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی کے خلاف کھیل رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے، کراچی کی ٹیم اچھی ہے ،ٹاپ کلاس کرکٹ کھیلنےکی کوشش کریں گے، ہمیں جلدی وکٹیں لینی پڑیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آج تین غیرملکی کھلاڑیوں سے کھیل رہے ہیں اور ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    سرفراز نے بتایا کہ گلیڈی ایٹرز میں احسان علی کی جگہ نسیم شاہ اور فواد احمد کی جگہ انور علی کو شامل کیا گیا ہے۔

    کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔